سورة الطّارق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں لاتا ہے اور اس طرح پر ان کو آفات سے بچاتا ہے۔ یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے
(۴) چوتھی صفت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے یہ بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ نیکوں کو جزا اور
بدوں کو سزا دیتا ہے۔ یہ چاروں صفتیں ہیں جو اُس کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں یعنی اُس کے پوشیدہ وجود کا
ان صفات کے ذریعہ سے اس دنیا میں پتہ لگتا ہے اور یہ معرفت عالم آخرت میں دو چند ہو جائے گی گویا
بجائے چار کے آٹھ فرشتے ہوجائیں گے۔ چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۲۷۹،۲۷۸)
اگر کوئی کہے کہ دنیا ہمیشہ رہے گی اور یہاں ہی دوزخ بہشت ہو گا ہم نہیں مان سکتے ۔ اس کی صفت لملك
يَوْمِ الدین کے خلاف ہے اور اسکے خلاف جاگھیرتا ہے فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ - (الشورى : ٨)
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مؤرخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
جماعت احمد یہ میں داخل ہونے والے کا فرض
جو شخص عام مسلمانوں میں سے ہماری جماعت میں داخل ہو جائے اُس کا پہلا فرض یہی ہے کہ جیسا کہ وہ
قرآن شریف کی سورۃ فاتحہ میں پنج وقت اپنی نماز میں یہ اقرار کرتا ہے کہ خدا رب العالمین ہے اور خدارحمن
ہے اور خدا رحیم ہے اور خدا ٹھیک ٹھیک انصاف کرنے والا ہے۔ یہی چاروں صفتیں اپنے اندر بھی قائم
کرے۔ ورنہ وہ اس دُعا میں کہ اسی سورۃ میں پنج وقت اپنی نماز میں کہتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی اے ان چار
صفتوں والے اللہ ! میں تیرا ہی پرستار ہوں اور تو ہی مجھے پسند آیا ہے سراسر جھوٹا ہے۔ کیونکہ خدا کی ربوبیت
یعنی نوع انسان اور نیز غیر انسان کا مربی بنا اور ادنیٰ سے ادنی جانور کو بھی اپنی مربیا نہ سیرت سے بے بہرہ نہ
رکھنا یہ ایک ایسا امر ہے کہ اگر ایک خدا کی عبادت کا دعویٰ کرنے والا خدا کی اس صفت کو محبت کی نظر سے دیکھتا
ہے اور اس کو پسند کرتا ہے یہاں تک کہ کمال محبت سے اس الہی سیرت کا پرستار بن جاتا ہے تو ضروری ہوتا
ہے کہ وہ آپ بھی اس صفت اور سیرت کو اپنے اندر حاصل کرلے تا اپنے محب کے رنگ میں آ جائے ۔
ایسا ہی خدا کی رحمانیت یعنی بغیر عوض کسی خدمت کے مخلوق پر رحم کرنا یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ سچا عا بد جس
کو یہ دعوی ہے کہ میں خدا کے نقش قدم پر چلتا ہوں ضرور یہ خلق بھی اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔
ایسا ہی خدا کی رحیمیت یعنی کسی کے نیک کام میں اس کام کی تکمیل کے لئے مدد کرنا۔ یہ بھی ایک ایسا امر
ہے کہ سچا عابد جو خدائی صفات کا عاشق ہے اس صفت کو اپنے اندر حاصل کرتا ہے ۔ ایسا ہی خدا کا انصاف جس
نے ہر ایک حکم عدالت کے تقاضا سے دیا ہے نہ نفس کے جوش سے۔ یہ بھی ایک ایسی صفت ہے کہ سچا عابد کہ جو
تمام الہی صفات اپنے اندر لینا چاہتا ہے اس صفت کو چھوڑ نہیں سکتا اور راستباز کی خود بھاری نشانی یہی ہے کہ
جیسا کہ وہ خدا کے لئے ان چار صفتوں کو پسند کرتا ہے ایسا ہی اپنے نفس کے لئے بھی یہی پسند کرے لہذا خدا
نے سورۃ فاتحہ میں یہی تعلیم کی تھی جس کو اس زمانہ کے مسلمان ترک کر بیٹھے ہیں۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۹،۵۱۸)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔
چھٹی صداقت جو سورۃ فاتحہ میں مندرج ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ
اے صاحب صفات کا ملہ اور مبدء فیوض اربعہ ہم تیری ہی پرستش کرتے ہیں اور پرستش وغیرہ ضرورتوں اور
حاجتوں میں مدد بھی تجھ سے ہی چاہتے ہیں یعنی خالصاً معبود ہمارا تو ہی ہے اور تیرے تک پہنچنے کے لئے کوئی
اور دیوتا ہم اپنا ذریع اپنا ذریعہ قرار نہیں دیتے نہ کسی انسان کو، نہ کسی بہت کو، نہ اپنی عقل اور علم کو کچھ حقیقت سمجھتے ہیں اور
ہر بات میں تیری ذات قادر مطلق سے مدد چاہتے ہیں۔ یہ صداقت بھی ہمارے مخالفین کی نظر سے چھپی ہوئی
ہے چنانچہ ظاہر ہے کہ بت پرست لوگ بجز ذات واحد خدائے تعالیٰ کے اور اور چیزوں کی پرستش کرتے ہیں اور
آریہ سماج والے اپنی روحانی طاقتوں کو غیر مخلوق سمجھ کر ان کے زور سے مکتی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ برہمو سماج
والے الہام کی روشنی سے مونہہ پھیر کر اپنی عقل کو ایک دیوی قرار دے بیٹھے ہیں جو کہ ان کے زعم باطل میں خدا
تک پہنچانے میں اختیار کھلی رکھتی ہے اور سب الہی اسرار پر محیط اور متصرف ہے سو وہ لوگ بجائے خدا کی
پرستش اور استمداد کے اسی سے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا خطاب کر رہے ہیں اور شرک خفی میں گرفتار اور مبتلا ہیں اور
جب منع کیا جائے تو کہتے ہیں عقل عطیات الہیہ سے ہے اور اسی غرض سے دی گئی ہے کہ تا انسان اپنی معاش
اور مہمات میں اس کو استعمال میں لاوے۔ پس عطیہ الہیہ کا استعمال میں لانا شرک نہیں بن سکتا سو واضح ہو کہ
یہ ان کی غلطی ہے اور بارہا یہ امر معرض بیان میں آ لیا ہے کہ جس یقین کامل اور جن معارف حقہ پر ہماری
نجات موقوف ہے ان مقاصد عالیہ کے حصول کے لئے عقل ذریعہ نہیں بن سکتی ۔ ہاں ان معارف کے حاصل
کرنے کے بعد ان کی صداقت اور سچائی کو سمجھ سکتی ہے لیکن وہ انکشاف صحیح اور کامل فقط اس پاک اور صاف
روشنی سے ہوتا ہے کہ جو خدائے تعالیٰ کی ذات میں موجود ہے اور عقل کی دود آمیز اور ناقص روشنی جو انسان
میں موجود ہے اس جگہ عاجز ہے۔ سوشرک اس طرح لازم آتا ہے کہ برہمو سماج والے خدا کے اس روشن کلام
سے کہ جو انکشاف صحیح اور کامل کا مدار ہے مونہہ پھیر کر اور اس سے بکلی بے نیازی ظاہر کر کے اپنی ہی عقل
ناقص کو رہبر مطلق ٹھہراتے ہیں اور بنائے کار بناتے ہیں۔ سو ان کا دل بیمار اس دھو کہ میں پڑا ہوا ہے کہ جس
منزل عالی تک الہی قوتیں اور ربانی تجلیات پہنچا سکتے ہیں اس منزل تک ان کی اپنی ہی عقل پہنچا دے گی ۔
اب ظاہر ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا شرک ہوگا کہ اپنی عقل کی طاقت کو ربانی طاقت کے مساوی بلکہ اس
سے عمدہ تر خیال کر رہے ہیں ۔ سود دیکھئے وہی بات سچ نکلی یا نہیں کہ وہ بجائے خدا کے عقل سے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
پکار رہے ہیں عیسائیوں کا حال بیان کرنا کچھ ضرورت ہی نہیں ۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ حضرات عیسائی
بجائے اس کے کہ خداوند تعالیٰ کی خالص طور پر پرستش کریں مسیح کی پرستش میں مشغول ہیں اور بجائے اس
کے کہ اپنے کاروبار میں خدا سے مدد چاہیں مسیح سے مدد مانگتے رہتے ہیں اور ان کی زبانوں پر ہر وقت
رَبُّنَا الْمَسِيحِ رَبُّنَا الْمَسِيحِ جاری ہے۔ سو وہ لوگ مضمون إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر عمل کرنے
سے محروم اور راندہ درگاہ الہی ہیں۔ (براہین احمد یہ چہار حص ۔ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۲۵ تا ۲ ۵۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں فاصلہ نہیں ہے۔ البتہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں تقدم زمانی ہے کیونکہ جس
حال میں اپنی رحمانیت سے بغیر ہماری دعا اور درخواست کے ہمیں انسان بنایا اور انواع واقسام کی قوتیں اور
نعمتیں عطا فرمائیں۔ اُس وقت ہماری دُعا نہ تھی ۔ اس وقت خدا کا فضل تھا۔ اور یہی تقدم ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحہ ۱۴۸ ،۱۴۹ ۔ نیز دیکھیں الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۲)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تجھ سے ہی امداد چاہتے ہیں۔ اِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ پر إِيَّاكَ نَعْبُدُ کو تقدم اس لئے ہے کہ انسان دُعا کے وقت تمام قومی سے کام لے کر خدائے تعالیٰ
کی طرف آتا ہے۔ یہ ایک بے ادبی اور گستاخی ہے کہ قومی سے کام نہ لے کر اور قانونِ قدرت کے قواعد سے
کام نہ لے کر آوے مثلاً کسان اگر تخم ریزی کرنے سے پہلے ہی یہ دُعا کرے کہ الہی اس کھیت کو ہرا بھرا
کر ! اور پھل پھول لا۔ تو یہ شوخی اور ٹھٹھا ہے۔ اسی کو خدا کا امتحان اور آزمائش کہتے ہیں جس سے منع کیا ہے اور
کہا گیا ہے کہ خدا کو مت آزماؤ ۔ جیسا کہ مسیح علیہ السلام کے مائدہ مانگنے کے قصّہ میں اس امر کو بوضاحت
بیان کیا ہے۔ اس پرغ پر غور کرو اور سوچو! یہ سچی بات ہے کہ جو شخص اعمال سے کام نہیں لیتا وہ دُعا نہیں کرتا بلکہ
م
خدائے تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔ اس لئے دُعا کرنے سے پہلے اپنی تمام طاقتوں کو خرچ کرنا ضروری ہے۔
اور یہی معنی اس دُعا کے ہیں۔ پہلے لازم ہے کہ انسان اپنے اعتقاد، اعمال میں نظر کرے ۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ
کی عادت ہے کہ اصلاح اسباب کے پیرایہ میں ہوتی ہے۔ وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پیدا کر دیتا ہے کہ
جو اصلاح کا موجب ہو جاتا ہے وہ لوگ اس مقام پر ذرا خاص غور کریں جو کہتے ہیں کہ جب دُعا ہوئی تو
اسباب کی کیا ضرورت ہے۔ وہ نادان سوچیں کہ دُعا بجائے خود ایک مخفی سبب ہے جو دوسرے اسباب کو پیدا
کر دیتا ہے اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا تقدم إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر جو کلمہ دعائیہ ہے۔ اس امر کی خاص تشریح کر رہا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۴۵)