سورة الاٴحقاف

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کام ہمیشہ کے لئے ہے۔ اسی لئے دائمی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔ غرض خدا کی ہر ایک صفت کے لئے ایک
فیض ہے۔ پس استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل کرنے کے لئے کرتے رہنے کی طرف طرف ا اشارہ سورة فاتحہ فا کی
اس آیت میں ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ یعنی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی اس بات
کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں ٹھوکر سے بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری
ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں ۔ ( عصمت انبیاء علیہم السلام ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۷۲ )
دیکھو اللہ تعالیٰ نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کی تعلیم دی ہے۔ اب ممکن تھا کہ انسان اپنی قوت پر بھروسہ کر لیتا اور
ہو جاتا۔اس لئے ساتھ ہی إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی تعلیم دیدی کہ یہ مت سمجھو کہ یہ عبادت جو میں کرتا
ہوں اپنی قوت اور طاقت سے کرتا ہوں ہرگز نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی استعانت جب تک نہ ہو اور خود وہ پاک
ذات جب تک توفیق اور طاقت نہ دے کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ اور پھر ايَّاكَ اَعْبُدُ يَا إِيَّاكَ اَسْتَعِينُ نہیں کہا
اس لئے کہ اس میں نفس کے تقدم کی بو آتی تھی۔ اور یہ تقوی کے خلاف ہے۔ تقوی والاکل انسانوں کو لیتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۴)
خدا سے دور ہو۔
جو شخص دُعا اور کوشش سے مانگتا ہے وہ متقی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں بھی اس کی طرف اشارہ
کیا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یا درکھو کہ جو شخص پوری فہم اور عقل اور زور سے تلاش نہیں کرتا وہ خدا
کے نزدیک ڈھونڈنے والا نہیں قرار پاتا اور اس طرح سے امتحان کرنے والا ہمیشہ محروم رہتا ہے لیکن اگر وہ
کوششوں کے ساتھ دُعا بھی کرتا ہے اور پھر اُسے کوئی لغزش ہوتی ہے تو خدا اُسے بچاتا ہے اور جو آسانی تن
کے ساتھ دروازہ پر آتا ہے اور امتحان لیتا ہے تو خدا کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مؤرخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸۴)
اس سے بڑھ کر کوئی نعمت انسان کے لئے نہیں ہے کہ اُسے گناہ سے نفرت ہو اور خدا تعالیٰ خود اُسے
معاصی سے بچا لیوے مگر یہ بات نری تدبیر یا نری دُعا سے حاصل نہیں ہو سکتی بلکہ دونوں سے مل کر حاصل ہوگی
جیسے کہ خدا تعالیٰ نے تعلیم دی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ جس کے یہ معنی ہیں کہ جو کچھ قوی خدا تعالیٰ
نے انسان کو عطا کئے ہیں اُن سے پورا کام لے کر پھر وہ انجام کو خدا کے سپرد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے عرض
کرتا ہے کہ جہاں تک تو نے مجھے توفیق عطا کی تھی اس حد تک تو میں نے اس سے کام لے لیا یہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
کے معنے ہیں اور پھر إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہہ کر خدا سے امداد چاہتا ہے کہ باقی مرحلوں کے لئے میں تجھ سے
استمداد طلب کرتا ہوں ۔ وہ بہت نادان ہے جو کہ خدا کے عطا کئے ہوئے قومی سے تو کام نہیں لیتا اور صرف دعا

سے مدد چاہتا ہے ایسا شخص کامیابی کا منہ کس طرح دیکھے گا۔ (البدرجلد ۳ نمبر ۹ مؤرخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
مومن ۔۔۔۔۔ تد بیر اور دُعا دونوں سے کام لیتا ہے۔ پوری تدبیر کرتا ہے اور پھر معاملہ خدا پر چھوڑ کر دُعا
کرتا ہے اور یہی تعلیم قرآن شریف کی پہلی ہی سورۃ میں دی گئی ہے چنانچہ فرمایا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ جو شخص اپنے قوئی سے کام نہیں لیتا ہے وہ نہ صرف اپنے قومی کو ضائع کرتا اور ان کی بے حرمتی کرتا ہے
بلکہ وہ گناہ کرتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مؤرخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
قرآن شریف میں جو بڑے بڑے وعدے متقیوں کے ساتھ ہیں وہ ایسے متقیوں کا ذکر ہے جنہوں نے
تقویٰ کو وہاں تک نبھایا جہاں تک اُن کی طاقت تھی۔ بشریت کے قومی نے جہاں تک اُن کا ساتھ دیا برابر
تقویٰ پر قائم رہے حتی کہ اُن کی طاقتیں ہار گئیں اور پھر خدا سے انہوں نے اور طاقت طلب کی جیسے کہ ایاک
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے ظاہر ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی اپنی طاقت تک تو ہم نے کام کیا اور کوئی دقیقہ
فروگزاشت نہیں کیا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی آگے چلنے کے لئے اور نئی طاقت تجھ سے طلب کرتے ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰)
انسان میں نیکی کا خیال ضرور ہے۔ پس اس خیال کے واسطے اس کو امداد الہی کی بہت ضرورت ہے۔ اسی لئے
پنج وقتہ نماز میں سورہ فاتحہ کے پڑھنے کا حکم دیا۔ اُس میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ فرمایا۔ اور پھر إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی
عبادت بھی تیری ہی کرتے ہیں اور مدد بھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں ۔ اس میں دو باتوں کی طرف اشارہ فرمایا
ہے یعنی ہر نیک کام میں قوئی ، تدابیر، جد و جہد سے کام لیں یہ اشارہ ہے نَعْبُدُ کی طرف۔ کیونکہ جو شخص نری
دُعا کرتا ہے اور جدو جہد نہیں کرتا وہ بہر یاب نہیں ہوتا جیسے کسان بیج بو کر اگر جدو جہد نہ کرے تو پھل کا
امیدوار کیسے بن سکتا ہے؟ اور یہ سنت اللہ ہے اگر بیج بو کر صرف دُعا کرتے ہیں تو ضرور محروم رہیں گے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخه ۱۰ تا ۷ ارنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
جو لوگ اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ اس
کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھ رہنے کا نام خدا پر بھروسہ ہے اسباب سے کام لینا اور خدا تعالیٰ کے
عطا کردہ قومی کو کام میں لگانا یہ بھی خدا تعالیٰ کی قدر ہے جو لوگ ان قومی سے کام نہیں لیتے اور منہ سے کہتے ہیں
کہ ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ بھی جھوٹے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے خدا تعالیٰ کو آزماتے ہیں ۔
اور اس کی عطا کی ہوئی قوتوں اور طاقتوں کو لغو قرار دیتے ہیں اور اس طرح پر اس کے حضور شوخی اور گستاخی

آج 10 میں سے 10 باقی