سورة النَّمل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرتے ہیں۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے مفہوم سے دور جا پڑتے ہیں۔ اس پر عمل نہیں کرتے اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا
ظہور چاہتے ہیں۔ یہ مناسب نہیں جہاں تک ممکن اور طاقت ہو رعایت اسباب کرے لیکن ان اسباب کو اپنا
معبود اور مشکل کشا قرار نہ دے بلکہ کام لے کر پھر تفویض الی اللہ کرے اور اس بات پر سجدات شکر بجالائے
کہ اسی خدا نے وہ قومی اور طاقتیں اس کو عطا فرمائی ہیں ۔ (الحکم جلد نمبر ۱۳ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۵)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے یہی معنے ہیں کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ان ظاہری سامانوں اور اسباب کی رعایت
سے جو تو نے عطا کئے ہیں۔ دیکھو! یہ زبان جو عروق اور اعصاب سے خلق کی ہے اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ
سکتے۔ ایسی زبان دُعا کے واسطے عطا کی جو قلب کے خیالات تک کو ظاہر کر سکے اگر ہم دُعا کا کام زبان سے کبھی
نہ لیں تو یہ ہماری شور بختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو ایک دفعہ ہی زبان
اپنا کام چھوڑ بیٹھتی ہے یہاں تک کہ انسان گونگا ہو جاتا ہے پس یہ کیسی رحیمیت ہے کہ ہم کو زبان دے رکھی
ہے۔ ایسا ہی کانوں کی بناوٹ میں فرق آجاوے تو خاک بھی سنائی نہ دے۔ ایسا ہی قلب کا حال ہے وہ جو
خشوع و خضوع کی حالت رکھی ہے۔ اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں رکھی ہیں ۔ اگر بیماری آجاوے تو وہ سب قریباً
بیکار ہو جاتی ہیں۔ مجنونوں کو دیکھو کہ اُن کے قومی کیسے بیکار ہو جاتے ہیں تو پس کیا یہ ہم کو لازم نہیں کہ ان
خداداد نعمتوں کی قدر کریں؟ اگر ان قوی کو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال فضل سے ہم کو عطا کئے ہیں بریکار چھوڑ
دیں تو لاریب ہم کا فرنعمت ہیں۔ پس یا درکھو کہ اگر اپنی قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دُعا کرتے ہیں تو یہ
دُعا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتی کیونکہ جب ہم نے پہلے عطیہ ہی سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے کو کب اپنے
لئے مفید اور کارآمد بناسکیں گے؟ پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ یہ بتلا رہا ہے کہ اے رب العالمین ! تیرے پہلے عطیہ
کو بھی ہم نے بیکار اور برباد نہیں کیا ۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں یہ ہدایت فرمائی ہے کہ انسان
خدائے تعالیٰ سے سچی بصیرت مانگے کیونکہ اگر اس کا فضل اور کرم دستگیری نہ کرے تو عاجز انسان ایسی تاریکی
اور اندھکار میں پھنسا ہوا ہے کہ وہ دُعا ہی نہیں کر سکتا۔ پس جب تک انسان خدا کے اُس فضل کو جو رحمانیت
کے فیضان سے اُسے پہنچا ہے کام میں لا کر دُعا نہ مانگے کوئی نتیجہ بہتر نہیں نکال سکتا۔
میں نے عرصہ ہوا انگریزی قانون میں یہ دیکھا تھا کہ تقاوی کے لئے پہلے کچھ سامان دکھانا ضروری ہوتا
ہے۔ اسی طرح سے قانونِ قدرت کی طرف دیکھو کہ جو کچھ ہم کو پہلے ملا ہے اُس سے کیا بنایا ؟ اگر عقل و ہوش
آنکھ کان رکھتے ہوئے نہیں بہکے ہو اور حمق اور دیوانگی کی طرف نہیں گئے تو دُعا کرو۔ اور بھی فیض الٰہی ملے گا
ور نہ محرومی اور بدقسمتی کے لچھن ہیں ۔

بسا اوقات ہمارے دوستوں کو عیسائیوں سے واسطہ پڑے گا۔ وہ دیکھیں گے کہ کوئی بھی بات نادانوں
میں ایسی نہیں جو حکیم خدا کی طرف منسوب ہو سکے ۔ حکمت کے معنے کیا ہیں؟ وَضْعُ الشَّيْء فِي مَحَلَّه۔ مگر
ان میں دیکھو گے کہ کوئی فعل اور حکم بھی اس کا مصداق نظر نہیں آتا ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ پر جب ہم
پر غور نظر کرتے ہیں تو اشارۃ النص کے طور پر پتہ لگتا ہے کہ بظاہر تو اس سے دُعا کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے کہ
صراط المستقیم کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے ۔ لیکن إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اُس کے سر پر بتلا رہا ہے کہ
اُس سے فائدہ اُٹھاویں۔ یعنی راہ راست کے منازل کے لئے قوائے سلیم سے کام لے کر استعانت الہی کو
مانگنا چاہئے۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۵۱،۱۵۰)
جب انسان إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہہ کر صدق اور وفاداری کے ساتھ قدم اُٹھاتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک بڑی نہر
صدق کی کھول دیتا ہے جو اس کے قلب پر آ کر گرتی ہے اور اسے صدق سے بھر دیتی ہے وہ اپنی طرف سے
بضاعة مزجاة لاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اعلیٰ درجہ کی گراں قدر جنس اس کو عطا کرتا ہے۔ اس سے ہمارا مقصد یہ
ہے کہ اس مقام میں انسان یہاں تک قدم مارے کہ وہ صدق اس کے لئے ایک خارقِ عادت نشان ہو۔ اس
پر اس قدر معارف اور حقائق کا دریا کھلتا ہے اور ایسی قوت دی جاتی ہے کہ ہر شخص کی طاقت نہیں ہے کہ اس کا
مقابلہ کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۷ ارمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
صدیق کے کمال کے حصول کا فلسفہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی کمزوری اور ناداری کو دیکھ کر اپنی طاقت اور
حیثیت کے موافق إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے اور ہر قسم کے رجس
اور پلیدی سے جو جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے دور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں گا نہ
جھوٹی گواہی دوں گا۔ اور جذ بہ نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹی کلام نہ کروں گا۔ نہ لغو طور پر نہ کسب خیر کے
لئے نہ دفع شر کے لئے یعنی کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو اختیار نہیں کروں گا۔ جب اس حد تک وعدہ
کرتا ہے تو گویا ايَّاكَ نَعْبُدُ پر وہ ایک خاص عمل کرتا ہے اور وہ عمل اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ
سے آگے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے۔ خواہ یہ اس کے منہ سے نکلے یا نہ نکلے لیکن اللہ تعالیٰ جو مبدء الفیوض اور صدق
اور راستی کا چشمہ ہے اس کو ضرور مدد دے گا اور صداقت کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۵) ۱۳
جاننا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن شریف نے دو نام پیش کئے ہیں الحی اور الْقَيُّوم - الْحَیٰ کے معنے ہیں
خود زندہ اور دوسروں کو زندگی عطا کرنے والا ۔ القیوم خود قائم اور دوسروں کے قیام کا اصلی باعث ۔ ہر ایک چیز

کا ظاہری باطنی قیام اور زندگی انہیں دونوں صفات کے طفیل سے ہے پس حتی کا لفظ چاہتا ہے کہ اس کی عبادت
کی جائے جیسا کہ اس کا مظہر سورۃ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ ہے اور الْقَیوم چاہتا ہے کہ اس سے سہارا طلب کیا
جاوے اس کو اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مؤرخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵ )
إِيَّاكَ نَعْبُدُ سے صاف پایا جاتا ہے کہ کچھ نہیں چاہتے تیری عبادت کرتے ہیں اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے
دعا کرتے ہیں گویا اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱) اور لَنَبْلُوَنَّكُمُ
(البقرۃ:۱۵۶) کو ملایا ہے نَعْبُدُ تو یہی ہے کہ بھلائی بُرائی کا خیال نہ رہے سلب اُمید واما امید وامانی ہو۔ اور إِيَّاكَ
و
نَسْتَعِينُ میں دُعا کی تعلیم ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مؤرخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۴)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں جہاں الرب ، الرحمن الرحیم ، مالک یوم الدین کے حسن و احسان کی طرف سے
تحریک ہوتی ہے وہاں انسان کی عاجزی اور بے کسی بھی ساتھ ہی محرک ہوتی ہے اور وہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہہ
اُٹھتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مؤرخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحه ۳)
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں تقویٰ ہی کی تعلیم ہے اس سے بڑھ کر کون متقی ہو سکتا ہے جو عبادت کر
کے پھر استعانت چاہتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مؤرخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز میں لذت نہیں آتی مگر میں بتلاتا ہوں کہ بار بار پڑھے اور کثرت کے ساتھ
پڑھے تقویٰ کے ابتدائی درجہ میں قبض شروع ہو جاتی ہے اس وقت یہ کرنا چاہئے کہ خدا کے پاس اِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا تکرار کیا جائے ۔ شیطان کشفی حالت میں چور یا قزاق دکھایا جاتا ہے اس کا استغاثہ
جناب الہی میں کرے کہ یہ قزاق لگا ہوا ہے۔ تیرے ہی دامن کو پنجہ مارتے ہیں جو اس استغاثہ میں لگ
جاتے ہیں اور تھکتے ہی نہیں وہ ایک قوت اور طاقت پاتے ہیں جس سے شیطان ہلاک ہو جاتا ہے۔ مگر اس
قوت کے حصول اور استغاثہ کے پیش کرنے کے واسطے ایک صدق اور سوز کی ضرورت ہے۔ اور یہ چور کے
تصور سے پیدا ہو گا جو ساتھ لگا ہوا ہے وہ گو یا ننگا کرنا چاہتا ہے اور آدم والا ابتلاء لانا چاہتا ہے۔ اس تصور سے
روح چلا کر بول اُٹھے گی ۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - الحكم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ صفحه ۲)
نمازوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا تکرار بہت کرو۔ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ خدا کے فضل اور گم شدہ
متاع کو واپس لاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مؤرخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه (۱۲)
فقره إِيَّاكَ نَعْبُدُ تمام باطل معبودوں کی تردید کرتا ہے اور مشرکین کارڈ اس میں موجود ہے۔ کیونکہ پہلے
اللہ تعالیٰ کی صفات کاملہ کو بیان فرمایا ہے اُس سے مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی صفات کا ملہ

والے خدا جو رب العالمین رحمن رحیم مالک یوم الدین ہے تیری ہی عبادت ہم کرتے ہیں ۔ یہ ہر چہار صفات
جو اُم الصفات کہلاتی ہیں معبودانِ باطلہ میں کہاں پائی جاتی ہیں جو لوگ پتھروں یا درختوں یا حیوانات اور اور
چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ان میں ان صفات کو ثابت نہیں کر سکتے ۔ اور اسی طرح إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ان
لوگوں کا رد ہے جو دعا اور اُس کی قبولیت کے منکر ہیں ۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۹ مؤرخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ صفحہ ۲،۱)
انسان کو چاہئے کہ ہر وقت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دُعا پر کار بند رہے اور اُسی سے توفیق طلب
کرے۔ ایسا کرنے سے انسان خدا کی تجلیات کا مظہر بھی بن سکتا ہے۔ چاند جب آفتاب کے مقابل میں ہوتا
ہے تو اُسے نور ملتا ہے مگر جوں جوں اُس سے کنارہ کشی کرتا ہے توں توں اندھیرا ہوتا جاتا ہے۔ یہی حال ہے
انسان کا جب تک اُس کے دروازہ پر گرا ر ہے اور اپنے آپ کو اُس کا محتاج خیال کرتا رہے تب تک اللہ تعالیٰ
اُسے اُٹھاتا اور نواز تا تا ہے ورنہ جب وہ اپنی قوت بازو پر بھروسا کرتا ہے تو وہ ذلیل کیا جاتا ہے کُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) بھی اسی واسطے فرمایا گیا ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۹ مؤرخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳)
توحید تین قسم کی ہے ایک توحید علمی کہ جو تصحیح عقائد سے حاصل ہوتی ہے۔ دوسری توحید توحید عملی کہ جو قوی
اخلاقی کو خدا کے راستہ میں کرنے سے یعنی فنافی اخلاق اللہ سے حاصل ہوتی ہے۔ تیسری توحید حالی جو اپنے ہی
نفس کا حال اچھا بنانے سے حاصل ہوتی ہے یعنی نفس کو کمال تزکیہ کے مرتبہ تک پہنچانا اور غیر اللہ سے صحن قلب کو
بالکل خالی کرنا۔ اور نابود اور بے نمود ہو جانا یہ توحید بوجہ کامل تب میسر آتی ہے کہ جب جذ بہ الہی انسان کو پکڑے
اور بالکل اپنے نفس سے نابود کر دے اور بحجر فضل الہی کے نہ یہ علم سے حاصل ہو سکتی ہے اور نہ عمل سے۔ اسی کے
لئے عابدین مخلصین کی زبان پر نعرہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مؤرخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۴)
استغفار کے یہ معنے ہیں کہ انسانی قومی جو کرتوت کر رہے ہیں ان کا افراط و تفریط یعنی بے محل استعمال
نافرمانی ہوتا ہے تو خدا کا لطف و کرم مانگنا کہ تو رحم کر اور ان کے استعمال کی افراط و تفریط سے محفوظ رکھ یعنی اللہ
تعالیٰ سے امداد طلب کرنی ہے ۔ مسیح بھی خدا تعالیٰ کی مدد کے محتاج تھے۔ اگر کوئی اس طرح نہیں سمجھتا تو وہ
مسلمان نہیں۔ بڑا فنا فی اللہ وہ ہے جو کہ ہر آن خدا کی امداد چاہتا ہے جیسے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔
البدر جلد نمبر ۲ مؤرخہ ۷ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۳)
انسانی حکومتوں کے احکام گناہوں سے نہیں بچا سکتے ۔ حکام ساتھ ساتھ تو نہیں پھرتے کہ ان کو خوف
رہے۔ انسان اپنے آپ کو اکیلا خیال کر کے گناہ کرتا ہے ورنہ وہ کبھی نہ کرے۔ اور جب وہ اپنے آپ کو اکیلا

آج 10 میں سے 10 باقی