سورة العَنکبوت
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْمُرْسَلِينَ فَإِنَّ مَرَاتِبَ الرُّشْدِ وَالْهِدَايَةِ سکتیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ دعا
لَا تَتِمُّ أَبَدًا بَلْ هِيَ إِلَى غَيْرِ النَّهَايَةِ وَ لا سکھائی اور اسے نماز کا مدار ٹھہرایا تا لوگ اس کی
تَبْلُغُهَا أَنْظَارُ الدِّرَايَةِ فَلِذَلِكَ عَلَّمَ اللهُ ہدایت سے فائدہ اُٹھائیں اور اس کے ذریعہ توحید کو
تَعَالَى هَذَا الدُّعَاءَ لِعِبَادِهِ وَ جَعَلَهُ مَدَارَ مکمل کریں اور ( خدا تعالیٰ کے ) وعدوں کو یاد رکھیں
الصَّلَاةِ لِيَتَمَتَّعُوا بِرَشَادِهِ وَلِيَكْمِلَ النَّاسُ اور مشرکوں کے شرک سے نجات پاویں۔اس دُعا کے
بِهِ التَّوْحِيدَ وَ لِيَذْكُرُوا الْمَوَاعِيدَ وَ کمالات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ لوگوں کے تمام
لِيَسْتَخْلِصُوا مِنْ شِرْكِ الْمُشْرِكِينَ وَ مِنْ مراتب پر حاوی ہے اور ہر فرد پر بھی حاوی ہے۔ وہ
كَمَالَاتِ هَذَا الدُّعَاءِ أَنَّهُ يَعْةُ كُلَّ مَرَاتِبِ ایک غیر محدود دعا ہے جس کی کوئی حد بندی یا انتہاء
النَّاسِ وَكُلَّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْأَنَاسِ وَهُوَ نہیں اور نہ اس کی کوئی غایت یا کنارہ ہے۔ پس
دُعَاءُ غَيْرُ مَحْدُودٍ لَّا حَدَّ لَهُ وَلَا انْتِهَاءَ وَلَا مبارک ہیں وہ لوگ جو خدا کے عارف بندوں کی طرح
غَايَ وَلَا أَرْجَاءَ فَطُوبَى لِلَّذِينَ يُدَاوِمُوْنَ اِس دُعا پر مداومت اختیار کرتے ہیں زخمی دلوں کے
عَلَيْهِ بِقَلْبِ دَانِي الْقُرْحِ وَ بِرُوحِ صَابِرَةٍ عَلَی ساتھ جن سے خون بہتا ہے اور ایسی روحوں کے
الْجُرْحِ وَ نَفْسٍ مُطْمَئِنَّةٍ كَعِبَادِ اللهِ ساتھ جو زخموں پر صبر کرنے والی ہوں اور نفوسیس
الْعَارِفِينَ۔
مطمئنہ کے ساتھ ۔
وَإِنَّهُ دُعَاءُ تَضَمَّنَ كُلَّ خَيْرٍ وَسَلَامَةٍ یہ وہ دُعا ہے جو ہر خیر ، سلامتی ، پختگی اور استقامت
وَسَدَادٍ وَاسْتِقَامَةٍ وَفِيهِ بَشَارَاتٌ مِنَ اللهِ پر مشتمل ہے اور اس دُعا میں ربّ العالمین کی طرف
رَبِّ الْعَالَمِينَ
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۳۶ ، ۱۳۷)
سے بڑی بشارتیں ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - الرحمن کے بالمقابل ہے کیونکہ ہدایت پانا کسی کا حق تو نہیں ہے بلکہ محض
رحمانیت الہی سے یہ فیض حاصل ہو سکتا ہے اور صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ الرَّحِيمِ کے بالمقابل ہے
کیونکہ اس کا ورد کرنے والا رحیمیت کے چشمہ سے فیض حاصل کرتا ہے اور اس کے یہ معنے ہیں کہ اے رحم خاص
سے دُعاؤں کے قبول کرنے والے ان رسولوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحوں کی راہ ہم کو دکھا جنہوں
نے دُعا اور مجاہدات میں مصروف ہو کر تجھ سے انواع و اقسام کے معارف اور حقائق اور کشوف اور الہامات کا
انعام پایا اور دائمی دُعا اور تضرع اور اعمال صالحہ سے معرفت تامہ کو پہنچے۔
سورة الفاتحة
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مؤرخہ ۱۷ استمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱)
ساتویں صداقت جو سورہ فاتحہ میں درج ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ہم کو
وہ راستہ دکھلا اور اُس راہ پر ہم کو ثابت اور قائم کر کہ جو سیدھا ہے جس میں کسی نوع کی کبھی نہیں۔ اس صداقت
کی تفصیل یہ ہے کہ انسان کی حقیقی دعا یہی ہے کہ وہ خدا تک پہنچنے کا سیدھا راستہ طلب کرے کیونکہ ہر یک
مطلوب کے حاصل کرنے کے لئے طبعی قاعدہ یہ ہے کہ ان وسائل کو حاصل کیا جائے جن کے ذریعہ سے وہ
مطلب ملتا ہے اور خدا نے ہر یک امر کی تحصیل کے لئے یہی قانون قدرت ٹھہرا رکھا ہے کہ جو اس کے حصول
کے وسائل ہیں وہ حاصل کئے جائیں اور جن راہوں پر چلنے سے وہ مطلب مل سکتا ہے وہ راہیں اختیار کی
جائیں اور جب انسان صراط مستقیم پر ٹھیک ٹھیک قدم مارے اور جو حصول مطلب کی راہیں ہیں ان پر چلنا
اختیار کرے تو پھر مطلب خود بخود حاصل ہو جاتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ان راہوں کے چھوڑ دینے
سے جو کسی مطلب کے حصول کے لئے بطور وسائل کے ہیں یونہی مطلب حاصل ہو جائے بلکہ قدیم سے یہی
قانون قدرت بندھا ہوا چلا آتا ہے کہ ہر ایک مقصد کے حصول کے لئے ایک مقرری طریقہ ہے جب تک
انسان اس طریقہ مقررہ پر قدم نہیں مارتا تب تک وہ امر اس کو حاصل نہیں ہوتا۔ پس وہ شے جس کو محنت اور
کوشش اور دُعا اور تشریع سے حاصل کرنا چاہئے صراط مستقیم ہے۔ جو شخص صراط مستقیم کی طلب میں کوشش نہیں کرتا
اور نہ اس کی کچھ پرواہ رکھتا ہے وہ خدا کے نزدیک ایک کجر و آدمی ہے اور اگر وہ خدا سے بہشت اور عالم ثانی
کی راحتوں کا طالب ہو تو حکمت الہی اسے یہی جواب دیتی ہے کہ اے نادان اول صراط مستقیم کو طلب کر پھر
یہ سب کچھ تجھے آسانی سے مل جائے گا۔ سو سب دعاؤں سے مقدم دُعا جس کی طالب حق کو اشد ضرورت ہے
طلب صراط مستقیم ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ہمارے مخالفین اس صداقت پر قدم مارنے سے بھی محروم ہیں۔
عیسائی لوگ تو اپنی ہر دعا میں روٹی ہی مانگا کرتے ہیں۔ اور اگر کھا پی کر اور پیٹ بھر کر بھی گرجا میں آویں پھر
بھی جھوٹ موٹ اپنے تئیں بھو کے ظاہر کر کے روٹی مانگتے رہتے ہیں گویا ان کا مطلوب اعظم روٹی ہی ہے
بس ۔ آریہ سماج والے اور دوسرے ان کے بت پرست بھائی اپنی دعاؤں میں جنم مرن سے بچنے کے لئے
یعنی اواگون سے جو اُن کے زعم باطل میں ٹھیک اور درست ہے طرح طرح کے اشلوک پڑھا کرتے ہیں اور
صراط مستقیم کو خدا سے نہیں مانگتے ۔ علاوہ اس کے اللہ تعالیٰ نے تو اس جگہ جمع کا لفظ بیان کر کے اس بات کی
طرف اشارہ کیا ہے کہ کوئی انسان ہدایت طلب کرنے اور انعام الہی پانے سے ممنوع نہیں ہے مگر بموجب
اصول آریا سماج کے ہدایت طلب کرنا گنہگار کے لئے نا جائز ہے اور خدا اس کو ضرور سزا دے گا اور ہدایت
پانا نہ پانا اس کے لئے برابر ہے۔ برہمو سماج والوں کا دعاؤں پر کچھ ایسا اعتقاد ہی نہیں وہ ہر وقت اپنی عقل
کے گھمنڈ میں رہتے ہیں اور نیز ان کا یہ بھی مقولہ ہے کہ کسی خاص دعا کو بندگی اور عبادت کے لئے خاص کرنا
ضروری نہیں۔ انسان کو اختیار ہے جو چاہے دعا مانگے مگر یہ ان کی سراسر نادانی ہے اور ظاہر ہے کہ اگرچہ جزوی
حاجات صد ہا انسان کو لگی ہوئی ہیں مگر حاجت اعظم جس کا دن رات اور ہر یک دم فکر کرنا چاہئے صرف ایک ہی
ہے یعنی یہ کہ انسان ان طرح طرح کے حجب ظلمانیہ سے نجات پاکر معرفت کامل کے درجہ تک پہنچ جائے اور
کسی طرح کی نابینائی اور کور باطنی اور بے مہری اور بے وفائی باقی نہ رہے بلکہ خدا کو کامل طور پر شناخت کر کے
اور اس کی۔ س کی خالص محبت محبت سے پر ہو کر مرتبہ وصال الہی کا جس میں اس کی سعادت تامہ ہے پالیوے۔ یہی ایک
دعا ہے جس کی انسان کو سخت حاجت ہے اور جس پر اس کی ساری سعادت موقوف ہے سو اس کے حصول کا
سیدھا راستہ یہی ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہے کیونکہ انسان کے لئے ہر یک مطلب کے پانے کا یہی
ایک طریق ہے کہ جن راہوں پر چلنے سے وہ مطلب حاصل ہوتا ہے ان راہوں پر مضبوطی سے قدم مارے اور
و ہی راستہ اختیار کرے کہ جو سیدھا منزل مقصود تک پہنچتا ہے اور بے راہیوں کو چھوڑ دے اور یہ بات نہایت
بدیہی ہے کہ ہر شے کے حصول کے لئے خدا نے اپنے قانونِ قدرت میں صرف ایک ہی راستہ ایسا رکھا ہے
جس کو سیدھا کہنا چاہئے اور جب تک ٹھیک ٹھیک وہی راستہ اختیار نہ کیا جائے ممکن نہیں کہ وہ چیز حاصل
ہو سکے جس طرح خدا کے تمام قواعد قدیم سے مقرر اور منضبط ہیں ایسا ہی نجات اور سعادت اُخروی کی تحصیل
کے لئے لئے ایک خاص طریق مقرر ہے جو مستقیم اور سیدھا ہے۔ سو دعا میں وضع استقامت یہی ہے ہے کہ کہ اسی اسی طریق
مستقیم کو خدا سے مانگا جائے ۔ براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۳۲ تا ۵۴۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
حقیقی نیکی پر قدم مار نا صراط مستقیم ہے اور اسی کا نام توسط اور اعتدال ہے کیونکہ توحید فعلی جو مقصود بالذات
ہے وہ اسی سے حاصل ہوتی ہے اور جو شخص اس نیکی کے حاصل کرنے میں متساہل رہے وہ درجہ تفریط میں ہے
اور جو شخص اس سے آگے بڑھے وہ افراط میں پڑتا ہے ہر جگہ رحم کرنا افراط ہے کیونکہ محل کے ساتھ بے محل کا
پیوند کر دینا اصل پر زیادتی ہے اور یہی افراط ہے اور کسی جگہ بھی رحم نہ کرنا یہ تفریط ہے کیونکہ اس میں محل بھی
فوت کر دیا اور یہی تفریط ہے وضع شی کا اپنے محل پر کرنا یہ توسط اور اعتدال ہے کہ جو صراط مستقیم سے موسوم ہے
جس کی تحصیل کے لئے کوشش کرنا ہر ایک مسلمان پر فرض کیا گیا ہے اور اُس کی دُعا ہر نماز میں بھی مقرر ہوئی
ہے جو صراط مستقیم کو مانگتا ر ہے کیونکہ یہ امر اُس کو توحید پر قائم کرنے والا ہے کیونکہ صراط مستقیم پر ہونا خدا کی
صفت ہے علاوہ اس کے صراط مستقیم کی حقیقت حق اور حکمت ہے۔ پس اگر وہ حق اور حکمت خدا کے بندوں
کے ساتھ بجالایا جائے تو اُس کا نام حقیقی نیکی ہے اور اگر خدا کے ساتھ بجالا یا جائے تو اُس کا نام اخلاص اور
احسان ہے اور اگر اپنے نفس کے ساتھ ہو تو اُس کا نام تزکیہ نفس ہے اور صراط مستقیم ایسا لفظ ہے کہ جس میں
حقیقی نیکی اور اخلاص باللہ اور تزکیہ نفس تینوں شامل ہیں ۔
اب اس جگہ یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ صراط مستقیم جو حق اور حکمت پر مبنی ہے تین قسم پر ہے۔ علمی اور عملی
اور حالی اور پھر یہ تینوں تین قسم پر ہیں۔ علمی میں حق اللہ اور حق العباد اور حق النفس کا شناخت کرنا ہے اور عملی
میں اُن حقوق کو بجالانا۔ مثلاً حق علمی یہ ہے کہ اُس کو ایک سمجھنا اور اُس کو مبداء تمام فیوض کا اور جامع تمام
خوبیوں کا مرجع اور ماب ہر ایک چیز کا اور منزہ ہر ایک عیب اور نقصان سے جاننا اور جامع تمام صفات کا ملہ ہونا
اور قابل عبودیت ہونا اسی میں محصور رکھنا یہ تو حق اللہ میں علمی صراط مستقیم ہے۔ اور عملی صراط مستقیم یہ ہے جو اس
کی طاعت اخلاص سے بجالانا اور طاعت میں اُس کا کوئی شریک نہ کرنا اور اپنی بہبودی کے لئے اسی سے دُعا
مانگنا اور اسی پر نظر رکھنا اور اُسی کی محبت میں کھوئے جانا یہ عملی صراط مستقیم ہے کیونکہ یہی حق ہے۔
اور حق العباد میں علمی صراط مستقیم یہ جو ان کو اپنا بنی نوع خیال کرنا اور اُن کو بندگان خدا سمجھنا اور بالکل پیچ اور ناچیز
خیال کرنا کیونکہ معرفت حقہ مخلوق کی نسبت یہی ہے جو ان کا وجود پیچ اور ناچیز ہے اور سب فانی ہیں یہ توحید علمی ہے
کیونکہ اس سے عظمت ایک کی ذات کی نکلتی ہے کہ جس میں کوئی نقصان نہیں اور اپنی ذات میں کامل ہے۔
اور عملی صراط مستقیم یہ ہے (کہ حقیقی نیکی بجالانا یعنی وہ امر جو حقیقت میں اُن کے حق میں اصلح اور راست
ہے بجالانا۔ یہ توحید عملی ہے کیونکہ موحد کی اس میں یہ غرض ہوتی ہے کہ اس کے اخلاق سراسر خدا کے اخلاق
میں فانی ہوں ۔
اور حق النفس میں علمی صراط مستقیم یہ ہے کہ جو جو نفس میں آفات پیدا ہوتے ہیں جیسے مجب اور ریا اور تکبر
اور حقد اور حسد اور غرور اور حرص اور بخل اور غفلت اور ظلم اُن سب سے مطلع ہونا اور جیسے وہ حقیقت میں اخلاق
رذیلہ ہیں ویسا ہی اُن کو اخلاق رذیلہ جاننا یہ علمی صراط مستقیم ہے اور یہ توحید علمی ہے کیونکہ اس سے عظمت
ایک ہی ذات کی نکلتی ہے کہ جس میں کوئی عیب نہیں اور اپنی ذات میں قدوس ہے۔
اور حق النفس میں عملی صراط مستقیم یہ ہے جو نفس سے اُن اخلاق رذیلہ کا قلع قمع کرنا اور صفت تخلی عن
رذائل اور تحلی بالفضائل سے متصف ہونا یہ عملی صراط مستقیم ہے یہ توحید حالی ہے کیونکہ موحد کی اس سے
یہ غرض ہوتی ہے کہ تا اپنے دل کو غیر اللہ کے دخل سے خالی کرے اور تا اُس کو فنا فی تقدس اللہ کا درجہ حاصل ہو۔
اور اُس میں اور حق العباد میں جو عملی صراط مستقیم ہے ایک فرق باریک ہے اور وہ یہ ہے جو عملی صراط مستقیم حق النفس
کا وہ صرف ایک ملکہ ہے جو بذریعہ ورزش کے انسان حاصل کرتا ہے۔ اور ایک بامعنی شرف ہے خواہ خارج
میں کبھی ظہور میں آوے یا نہ آوے۔ لیکن حق العباد جو عملی صراط مستقیم ہے وہ ایک خدمت ہے اور تبھی متحقق
ہوتی ہے کہ جب افراد کثیرہ بنی آدم کو خارج میں اس کا اثر پہنچے اور شرط خدمت کی ادا ہو جائے غرض تحقق عملی
صراط مستقیم حق العباد کا ادائے خدمت میں ہے اور عملی صراط مستقیم حق النفس کا صرف تزکیہ نفس پر مدار ہے
کسی خدمت کا ادا ہونا ضروری نہیں یہ تزکیہ نفس ایک جنگل میں اکیلے رہ کر بھی ادا ہو سکتا ہے لیکن حق العباد بجز
بنی آدم کے ادا نہیں ہو سکتا۔ اسی لئے فرمایا گیا جو رہبانیت اسلام میں نہیں ۔
اب جاننا چاہئے جو صراط مستقیم علمی اور عملی سے غرض اصلی توحید علمی اور توحید عملی ہے یعنی وہ توحید جو بذریعہ علم
کے حاصل ہو اور وہ توحید جو بذریعہ عمل کے حاصل ہو۔ پس یا درکھنا چاہئے جو قرآن شریف میں بجز توحید کے اور
کوئی مقصود اصلی قرار نہیں دیا گیا اور باقی سب اُس کے وسائل ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳، ۴)
گناہ سے تو جلالی رنگ اور ہیبت ہی سے بچ سکتا ہے جب یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ اس گناہ کی سزا میں
شدید العذاب ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے تو انسان پر ایک ہیبت سی طاری ہو جائے گی جو اس کو گناہ سے
بچالے گی اور جمال نیکیوں کی طرف جذب کرتا ہے جب کہ یہ معلوم ہو جائے کہ خدا تعالیٰ رب العالمین ہے
رحمن ہے رحیم ہے تو بے اختیار ہو کر دل اس کی طرف کھینچا جائے گا اور ایک سرور اور لذت کے ساتھ نیکیوں کا
صدور ہونے لگے گا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مؤرخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
وَفِي الْآيَةِ إِشَارَةُ أُخْرَى وَهِيَ أَنَّ الصِّرَاطَ اس آیت میں ایک اور اشارہ ہے کہ صراط مستقیم
الْمُسْتَقِيمَ هُوَ النِّعْمَةُ الْعُظمى وَرَأْسُ كُلِّ نعمتِ عظمیٰ ہے اور ہر نعمت کی جڑ ہے اور ہر عطا کا
نِعْمَةٍ وَبَابُ كُلِّ مَا يُعْطَى وَيَنْتَابُ الْعَبْدَ دروازہ ہے اور جب بندہ کو یہ بڑی حکومت اور نہ مٹنے
نِعَمُ اللهِ مُنْ أُعْطِيَ لَهُ هَذِهِ الدَّوْلَةُ الْكُبْرَى والی بادشاہت عطا کی جاتی ہے تو اُس پر اللہ کی نعمتیں