سورة الشّمس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے عادۃ اللہ یہی ہے کہ جب انبیاء علیہم السلام خدا کا قول لوگوں کی ہدایت کے لئے لاتے ہیں تو اپنے فعل سے
یعنی عملی طور پر اس قول کی تفسیر کر دیتے ہیں تا اس قول کا سمجھنا لوگوں پر مشتبہ نہ رہے اور اس قول پر آپ بھی عمل
کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی عمل کراتے ہیں (۳) تیسرا ذریعہ ہدایت کا حدیث ہے اور حدیث سے مُراد
ہمارے وہ آثار ہیں کہ جو قصوں کے رنگ میں آنحضرت صل السما السلام سے قریباً ڈیڑھ سو برس بعد مختلف راویوں
کے ذریعوں سے جمع کئے گئے ہیں۔ ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۹، ۲۱۰)
قرآن شریف میں اس کا نام استقامت رکھا ہے جیسا کہ وہ یہ دعا سکھلاتا ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ یعنی ہمیں استقامت کی راہ پر قائم کر ان لوگوں کی راہ جنہوں
نے تجھ سے انعام پایا اور جن پر آسمانی دروازے کھلے ۔ واضح رہے کہ ہر ایک چیز کی وضع استقامت اس کی
علت غائی پر نظر کر کے سمجھی جاتی ہے۔ اور انسان کے وجود کی علت غائی یہ ہے کہ نوع انسان خدا کے لئے پیدا
کی گئی ہے۔ پس انسانی وضع استقامت یہ ہے کہ جیسا کہ وہ اطاعت ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے ایسا ہی
در حقیقت خدا کے لئے ہو جائے ۔ اور جب وہ اپنے تمام قومی سے خدا کے لئے ہو جائے گا تو بلاشبہ اس پر انعام
نازل ہوگا جس کو دوسرے لفظوں میں پاک زندگی کہہ سکتے ہیں ۔ جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب آفتاب کی طرف
کی کھڑ کی کھولی جائے تو آفتاب کی شعاعیں ضرور کھڑکی کے اندر آ جاتی ہیں ایسا ہی جب انسان خدا تعالیٰ کی
طرف بالکل سیدھا ہو جائے اور اس میں اور خدا تعالیٰ میں کچھ حجاب نہ رہے تب فی الفور ایک نورانی شعلہ اس
پر نازل ہوتا ہے اور اُس کو منور کر دیتا ہے اور اس کی تمام اندرونی غلاظت دھو دیتا ہے۔ تب وہ ایک نیا انسان
ہو جاتا ہے اور ایک بھاری تبدیلی اس کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ تب کہا جاتا ہے کہ اس شخص کو پاک زندگی
حاصل ہوئی۔ اس پاک زندگی کے پانے کا مقام یہی دنیا ہے۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں
اشارہ فرماتا ہے ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى وَ أَضَلُّ سَبِيلًا (بنی اسرائیل : ۷۳)
یعنی جو شخص اس جہان میں اندھا رہا اور خدا کے دیکھنے کا اس کو نور نہ ملا وہ اس جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۴، ۳۴۵)
بیشک الہام صحیح اور سچے کے لئے یہی شرط لازمی ہے کہ اس کے مقامات مجملہ کی تفصیل بھی اسی الہام
کے ذریعہ سے کی جائے جیسا کہ قرآن کریم میں یعنی سورہ فاتحہ میں یہ آیت ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اب اس آیت میں جو اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا لفظ ہے یہ ایک مجمل لفظ تھا اور تشریح
طلب تھا تو خدا تعالیٰ نے دوسرے مقام میں خود اس کی تشریح کر دی اور فرمایا کہ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ
اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ (النساء : ٧٠)
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۱۵)
چار مراتب کمال ہیں جن کو طلب کرنا ہر ایک ایماندار کا فرض ہے اور جو شخص ان سے بکلی محروم ہے وہ
ایمان سے محروم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے سورہ فاتحہ میں مسلمانوں کے لئے یہی دُعا مقرر کی ہے
کہ وہ ان ہر چہار کمالات کو طلب کرتے رہیں ۔ اور وہ دُعا یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور قرآن شریف کے دوسرے مقام میں اس آیت کی تشریح کی گئی ہے اور ظاہر فرمایا گیا ہے
کہ منعم علیہم سے مراد نبی اور صدیق اور شہید اور صالحین ہیں۔ اور انسان کامل ان ہر چہار کمالات
کا مجموعہ اپنے اندر رکھتا ہے۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۲۳)
انسانی زندگی کا مقصد اور غرض صراط مستقیم پر چلنا اور اس کی طلب ہے جس کو اس سورۃ میں ان الفاظ میں
بیان کیا گیا ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یا اللہ ہم کو سیدھی راہ دکھا ان لوگوں
کی راہ جن پر تیرا انعام ہوا۔ یہ وہ دعا ہے جو ہر وقت ہر نماز اور ہر رکعت میں مانگی جاتی ہے اس قدر اس کا تکرار
ہی اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہماری جماعت یا درکھے کہ یہ معمولی سی بات نہیں ہے۔ اور صرف زبان سے
طوطے کی طرح ان الفاظ کا رٹ دینا اصل مقصود نہیں ہے بلکہ یہ انسان کو انسان کامل بنانے کا ایک کارگر اور
خطا نہ کرنے والا نسخہ ہے جسے ہر وقت نصب العین رکھنا چاہئے اور تعویذ کی طرح مد نظر رہے اس آیت میں
چار قسم کے کمالات کے حاصل کرنے کی التجا ہے۔ اگر یہ ان چار قسم کے کمالات کو حاصل کرے گا تو گویا دُعا
مانگنے اور خلقِ انسانی کے حق کو ادا کرے گا اور ان استعدادوں اور قومی کے بھی کام میں لانے کا حق ادا ہو
جائے گا جو اس کو دی گئی ہیں ۔
اس بات کو کبھی بھولنا نہیں چاہئے کہ قرآن شریف کے بعض حصّہ دوسرے کی تفسیر اور شرح ہیں ایک جگہ
ایک امر بطریق اجمال بیان کیا جاتا ہے اور دوسری جگہ وہی امر کھول کر بیان کر دیا گیا ہے گو یا دوسرا پہلے کی
تفسیر ہے۔ پس اس جگہ جو یہ فرما یا صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ تو یہ بطریق اجمال ہے لیکن دوسرے مقام
پر منعم علیہم کی خود ہی تفسیر کر دی ہے مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ منعم علیہ چار قسم کے
لوگ ہوتے ہیں ۔ نبی ۔ صدیق ۔ شہدا اور صالح - انبیاء علیہم السلام میں چاروں شانیں جمع ہوتی ہیں کیونکہ یہ
اعلیٰ کمال ہے۔ ہر ایک انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کمالات کے حاصل کرنے کے لئے جہاں مجاہدہ صحیحہ کی
ضرورت ہے اس طریق پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے دکھایا ہے کوشش کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۶،۵)
غور سے قرآن کریم کو دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ پہلی ہی سورہ میں اللہ تعالیٰ نے دُعا کی تعلیم دی ہے۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ دُعا تب ہی
جامع ہو سکتی ہے کہ وہ تمام منافع اور مفاد کو اپنے اندر رکھتی ہو اور تمام نقصانوں اور مضرتوں سے بچاتی
ہو۔ پس اس دُعا میں تمام بہترین منافع جو ہو سکتے ہیں اور ممکن ہیں وہ اس دعا میں مطلوب ہیں اور بڑی
سے بڑی نقصان رساں چیز جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اُس سے بچنے کی دُعا ہے میں بار بار کہہ چکا
ہوں کہ منعم علیہ چار قسم کے لوگ ہیں ۔ اوّل نبی ، دوم صدیق ، سوم شہید ، چہارم صالحین ۔ پس اس دُعا
میں گویا ان چاروں گروہوں کے کمالات کی طلب ہے نبیوں کا عظیم الشان کمال یہ ہے کہ وہ خدا سے
خبریں پاتے ہیں ۔ چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رسول (الجن: ۲۸،۲۷) یعنی خدا تعالیٰ کے غیب کی باتیں کسی دوسرے پر ظاہر نہیں ہوتی ہیں ہاں اپنے نبیوں
میں سے جس کو وہ پسند کرے۔ جو لوگ نبوت کے کمالات سے حصّہ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو قبل از وقت آنے
والے واقعات کی اطلاع دیتا ہے۔ اور یہ بہت بڑا عظیم الشان نشان خدا کے مامور اور مرسلوں کا ہوتا ہے اس
سے بڑھ کر اور کوئی معجزہ نہیں۔
۵ - الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مؤرخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۳)
حسب منطوق آیت خُلةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ (الواقعة : ۴۱،۴۰) خالص محمدی گروہ جو ہر
ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک اور تو بہ نصوح سے غسل دیتے ہوئے ایمان اور دقائق عرفان اور علما ر علم اور عمل اور
تقویٰ کے لحاظ سے ایک کثیر التعداد جماعت ہے یہ اسلام میں صرف دوگروہ ہیں یعنی گروہ اولین وگروه و گر وہ آخرین
جو صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت سے مراد ہے اور چونکہ حکم کثرت مقدار اور کمال صفائی انوار پر ہوتا ہے اس لئے
اس سورۃ میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے فقرہ سے مراد یہی دونوں گروہ ہیں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معہ اپنی
جماعت کے اور مسیح موعود معۂ اپنی جماعت کے ۔ خلاصہ کلام یہ کہ خدا نے ابتدا سے اس اُمت میں دو گروہ
ہی تجویز فرمائے ہیں اور انہی کی طرف سورہ فاتحہ کے فقرہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں اشارہ ہے (۱) ایک اولین جو
جماعتِ نبوی ہے (۲) دوسرے آخرین جو جماعت مسیح موعود ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۶،۲۲۵)
اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی کہ تم پنج وقت نمازوں میں یہ دُعا پڑھا کرو کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنے اے ہمارے خدا اپنے منعم علیہم بندوں کی ہمیں راہ بتا وہ کون ہیں ۔ ۔ نبی اور صدیق
اور شہید اور صلحاء۔ اس دُعا کا خلاصہ مطلب یہی تھا کہ ان چاروں گروہوں میں سے جس کا زمانہ تم پاؤ اس کے
سایہ صحبت میں آجاؤ اور اس سے فیض حاصل کرو۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۱۲ )
قَالَ اللهُ جَلَّ شَأْنُهُ ثُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے۔ خُلةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ * وَحَثَّ عِبَادَهُ عَلَى وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ اور اپنے بندوں کو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
دُعَاءِ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا کرنے کی
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فَمَا مَعْنَى الدُّعَاءِ ترغیب دی ہے۔ اگر ہم نے محروم ہی رہنا تھا تو دُعا
لَوْ كُنَّا مِنَ الْمَحْرُومِينَ وَأَنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ سکھانے کے کیا معنی؟ اور تمہیں معلوم ہے کہ انعام یافتہ
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ أَوَّلًا هُمُ
الْأَنْبِيَاءُ وَالرُّسُلُ وَمَا كَانَ الْإِنْعَامُ مِنْ
لوگوں میں سے سب سے پہلے نبی اور رسول ہی ہیں اور
قِسْمِ دِرْهَمٍ وَدِينَارٍ بَلْ مِنْ نارِ بَلْ مِنْ قِسْمٍ عُلُوم یہ انعام درہم و دینا کی قسم کا نہیں بلکہ علوم و معارف اور
وَمَعَارِفَ وَنُزُولِ بَرَكَاتٍ وَأَنْوَارٍ كَمَا نزول برکات و انوار کی قسم کا ہے جیسا کہ عارف لوگوں
تَقَرَّرَ عِنْدَ الْعَارِفِينَ
کے نزدیک یہ بات طے شدہ ہے ۔
وَ إِذَا أُمِرْنَا بِهَذِهِ الدُّعَاءِ فِي كُلِّ اور جب ہمیں ہر نماز میں یہ دُعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو
صَلَاةٍ فَمَا أَمَرَنَا رَبُّنَا إِلَّا لِيُسْتَجَابَ ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ حکم محض اس لئے دیا ہے کہ
دُعَاؤُنَا وَنُعْطَى مَا أُعْطِيَ مِنَ الْإِنْعَامَاتِ ہماری دُعا قبول کی جائے اور ہمیں بھی وہی انعامات دیئے
لِلْمُرْسَلِينَ، وَقَدْ بَشَرَنَا عَزَّ اسْمُهُ بِعَطَاءِ جائیں جو انعامات رسولوں کو عطا کئے گئے تھے اور اللہ عزائمہ
إِنْعَامَاتٍ أَنْعَمَ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ وَالرُّسُلِ نے ہمیں ان انعامات کے دیئے جانے کی بشارت دی ہے جو
مِنْ قَبْلِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ وَارِثِينَ اُس نے ہم سے پہلے انبیاء اور رسولوں کو دیئے تھے اور ہمیں
فَكَيْفَ نَكْفُرُ بِهَذِهِ الْإِنْعَامَاتِ ان کا وارث ٹھہرایا ہے۔ پس ہم کس طرح ان انعاما انعامات کا انکار
وَتَكُونُ كَقَوْمٍ عَمِينَ وَكَيْفَ يُمْكِنُ أَنْ کریں اور اندھے لوگوں کی طرح ہو جائیں۔ اور یہ کیسے
(الواقعة : ۴۱،۴۰) ترجمہ (اصحاب الیمین ) یہ گروہ شروع میں ایمان لانے والے لوگوں میں سے بھی بکثرت ہوگا اور آخر میں
ایمان لانے والے لوگوں میں سے بھی بکثرت ہوگا۔
يُخْلِفَ اللهُ مَوَاعِيدَهُ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ پکے وعدے کرنے کے بعد ان کی
وَيَجْعَلَنَا مِنَ الْمُخَيَّبِينَ -
خلاف ورزی کرے اور ہمیں نامرادوں میں سے کر دے۔
أَنْتَ تَعْلَمُ يَا أَخِي أَنَّ سَرَاةَ الْمُنْعَمِينَ اے بھائی ! تمہیں معلوم ہے کہ انعام یافتہ لوگوں کے
عَلَيْهِمْ هُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالرُّسُلُ وَقَدْ بَشَرَنَا سرخیل انبیاء اور رسول ہیں اور ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے
اللهُ بِعَطَاءِ هُدَاهُمْ وَبَصِيرَتِهِمُ الْكَامِلَةِ اُنہیں کی ہدایت اور اُنہیں کی کامل بصیرت دیئے جانے
الَّتِي لَا تَحْصُلُ إِلَّا بَعْدَ مُكَالَمَةِ اللهِ تَعَالیٰ کی بشارت دی ہے جو اللہ تعالیٰ سے مکالمہ و مخاطبہ پانے یا
أَوْ رُؤْيَةِ آيَاتِهِ ۔ عَفَا اللهُ عَنْكَ كَيْفَ اس کے نشانات کو دیکھنے کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ
زَعَمْتَ أَنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ مَحْرُومُونَ مِنْ تجھے معاف کرے ! تو نے یہ کیسے خیال کر لیا کہ اولیاء اللہ
مُكَالَمَةِ اللهِ وَ مُخَاطَبَاتِهِ وَ لَيْسُوا مِنَ اللہ تعالیٰ کے مکالمہ و مخاطبہ سے محروم ہیں اور اُن لوگوں
میں شامل نہیں جن سے اللہ تعالیٰ ہمکلام ہوتا ہے؟
الْمُكَلِّمِينَ -
( تحفة بغداد، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۵، ۱۶)
( ترجمه از مرتب )
ہم نماز میں یہ دعا کرتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اِس سے یہی
مطلب ہے کہ خدا سے ہم اپنے ترقی ایمان اور بنی نوع کی بھلائی کے لئے چار قسم کے نشان چار کمال کے
رنگ میں چاہتے ہیں۔ نبیوں کا کمال ۔ صدیقوں کا کمال۔ شہیدوں کا کمال۔ صلحاء کا کمال۔ سو نبی کا خاص
کمال یہ ہے کہ خدا سے ایسا علم غیب پاوے جو بطور نشان کے ہو۔ اور صدیق کا کمال یہ ہے کہ صدق کے خزانہ
پر ایسے کامل طور پر قبضہ کرے یعنی ایسے اکمل طور پر کتاب اللہ کی سچائیاں اُس کو معلوم ہو جائیں کہ وہ بوجہ
خارقِ عادت ہونے کے نشان کی صورت پر ہوں۔ اور اُس صدیق کے صدق پر گواہی دیں اور شہید کا کمال یہ
ہے کہ مصیبتوں اور دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت میں ایسی قوت ایمانی اور قوت اخلاقی اور ثابت قدمی
دکھلاوے کہ جو خارقِ عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان کے ہو جائے اور مرد صالح کا کمال یہ ہے کہ ایسا ہر
یک قسم کے فساد سے دُور ہو جائے اور مجسم صلاح بن جائے کہ وہ کامل صلاحیت اس کی خارقِ عادت ہونے
کی وجہ سے بطور نشان مانی جائے۔ سو یہ چاروں قسم کے کمال جو ہم پانچ وقت خدا تعالیٰ سے نماز میں مانگتے
ہیں یہ دوسرے لفظوں میں ہم خدا تعالیٰ سے آسمانی نشان طلب کرتے ہیں اور جس میں یہ طلب نہیں اُس میں
ایمان بھی نہیں۔ ہماری نماز کی حقیقت یہی طلب ہے جو ہم چار رنگوں میں پنج وقت خدا تعالیٰ سے چارنشان
مانگتے ہیں اور اس طرح پر زمین پر خدا تعالیٰ کی تقدیس چاہتے ہیں تا ہماری زندگی انکار اور شک اور غفلت کی
زندگی ہو کر زمین کو پلید نہ کرے اور ہر ایک شخص خدا تعالیٰ کی تقدیس تبھی کر سکتا ہے کہ جب وہ یہ چاروں قسم
کے نشان خدا تعالیٰ سے مانگتا ر ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۶،۵۱۵)
غرض منعم علیہم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے
اشارہ فرمایا ہے ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا اصل مقصد ہے اور ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس طرف
متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے
جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ میں یہ جماعت قرآن شریف اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔ ان کمالات میں سے جو منعم علیہم کو دیئے
جاتے ہیں پہلا کمال نبوت کا کمال ہے جو بہت ہی اعلیٰ مقام پر واقع ہے ہمیں افسوس ہے کہ وہ الفاظ نہیں ملتے
جن میں اس کمال کی حقیقت بیان کر سکیں۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر کوئی چیز اعلیٰ ہو اس کے بیان
کرنے کے واسطے اسی قدر الفاظ کمزور ہوتے ہیں اور نبوت تو ایسا مقام ہے کہ انسان کے لئے اس سے بڑھ کر
اور کوئی درجہ اور مرتبہ نہیں ہے تو پھر یہ کیونکر بیان ہو سکے۔ (الحکم جلد نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۶ )
خدا تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والا اور اُس کے عشق میں گم شدہ قوم نبیوں کی ان جھوٹے اور فانی عاشقوں
کے عشق سے کہیں بڑھ کر اپنے اندر جوش رکھتے ہیں۔ کیونکہ وہ خدا وہ ہے جو جھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے
یہاں تک کہ اس سے زیادہ توجہ کرتا ہے خدا کی طرف آنے والا اگر معمولی چال سے چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس
کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔ پس ایسے خدا کی طرف جس کی توجہ ہو جاوے اور وہ اس کی محبت میں کھویا جاوے
وہ محبت اور عشق الہی کی آگ ان امانی اور نفسانی خیالات کو جلا دیتی ہے پھر ان کے اندر روح ناطق ہو جاتی
ہے اور پاک نطق جو ادھر سے شروع ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا نطق ہوتا ہے دوسرے رنگ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں
کہ یہ دعا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو جواب دیتا ہے۔ پس یہ ایک کمالِ نبوت ہے اور اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں رکھا
گیا ہے۔ اس لئے جب انسان اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا مانگے تو اس
کے ساتھ ہی یہ امر پیش نظر رہے کہ اس کمالِ نبوت کو حاصل کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۵)
دوسرا کمال انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں صدیقوں کا کمال ہے۔ اس کمال کے حاصل ہونے پر قرآن شریف
کے حقائق اور معارف کھلتے ہیں۔ لیکن یہ فضل اور فیض بھی الہی تائید سے آتا ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ
خدا تعالیٰ کی تائید اور فضل کے بغیر ایک انگلی کا ہلانا بھی مشکل ہے۔ ہاں یہ انسان کا فرض ہے کہ سعی اور مجاہدہ
ا
کرے جہاں تک اس سے ممکن ہے اور اس کی توفیق بھی خدا تعالیٰ ہی سے چاہے۔ کبھی اس اس سے مایوس نہ ہو
کیونکہ مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے خود بھی فرمایا ۔ لَا يَايْنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ
الْکٰفِرُونَ (یوسف: ۸۸) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کافر نا امید ہوتے ہیں ۔ نا امیدی بہت ہی بری چیز ہے۔
اصل میں نا امید وہ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ پر بدظنی کرتا ہے یہ خوب یا درکھو کہ ساری خرابیاں اور برائیاں بدظنی سے
پیدا ہوتی ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس سے بہت منع کیا ہے اور فرمایا اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم - (الحجرات : (۱۳)
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
خدا کا قرب اور نزدیکی بھی اور زندگی بھی انعام (انْعَمْتَ عَلَيْهِم ) میں شامل ہے۔ مخالفین اس انعام
میں مسیح کو تو شامل کرتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بے نصیب رکھتے ہیں ۔ کیوں ان کو اس عقیدہ
سے شرم نہیں آتی اور لمبی زندگی اس طرح انعام میں شمار ہو سکتی ہے کہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد : ۱۸) الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ء صفحه ۵ )
افسوس ان لوگوں کی عقلوں کو کیا ہوا یہ کیوں نہیں سمجھتے کیا قرآن میں جو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہا گیا تھا یہ یونہی ایک بے معنی اور بے مطلب بات تھی اور نرا ایک قصہ ہی قصہ ہے؟
کیا وہ انعام کچھ نہ تھا خدا نے نرا دھوکا ہی دیا ہے اور وہ اپنے سچے طالبوں اور صادقوں کو بدنصیب ہی رکھنا چاہتا
ہے؟ کس قدر ظلم ہے اگر یہ خدا کی نسبت قرار دیا جاوے کہ وہ نری لفاظی ہی سے کام لیتا ہے۔
حقیقت یہ نہیں ہے یہ ان لوگوں کی اپنی خیالی باتیں ہیں قرآن شریف در حقیقت انسان کو ان مراتب اور
اعلیٰ مدارج پر پہنچانا چاہتا ہے جو اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق لوگوں کو دیئے گئے تھے اور کوئی زمانہ ایسا نہیں
ہوتا جب کہ خدا تعالیٰ کے کلام کے زندہ ثبوت موجود نہ ہوں ۔ ہمارا یہ مذہب ہر گز نہیں ہے کہ آریوں کی طرح
کوئی خدا کا پریمی اور بھگت کتنی ہی دُعائیں کرے اور رو رو کر اپنی جان کھوئے اور اُس کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔
اسلام خشک مذہب نہیں ہے۔ اسلام ہمیشہ ایک زندہ مذہب ہے اور اس کے نشانات اس کے ساتھ ہیں پیچھے
رہے ہوئے نہیں ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۶ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۳)
اگر یہی سچ ہے کہ خدا تعالی تمام برکتوں اور امامتوں اور ولایتوں پر مہر لگا چکا ہے اور آئندہ بکلی وہ راہیں