سورة قٓ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بند ہیں تو خدا تعالیٰ کے سچے طالبوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دل توڑنے والا واقعہ نہ ہوگا گویا وہ جیتے ہی
مر گئے اور ان کے ہاتھ میں بجز چند خشک قصّوں کے اور کوئی مغز اور بات نہیں اور اگر شیعہ لوگ اس عقیدہ کو
سچ مانتے ہیں تو پھر کیوں پنجوقت نماز میں یہ دُعا پڑھتے ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ کیونکہ اس دُعا کے تو یہی معنی ہیں کہ اے خدائے قادر ! ہم کو وہ راہ اپنے قرب کا عنایت کر جو تو نے
نبیوں اور اماموں اور صدیقوں اور شہیدوں کو عنایت کیا تھا پس یہ آیت صاف بتلاتی ہے کہ کمالات امامت کا
راہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہئے تھا اس عاجز نے اسی راہ کے اظہار ثبوت کے لئے ہیں ہزار
اشتہار مختلف دیا روا مصار میں بھیجا ہے۔ اگر یہ برکت نہیں تو پھر اسلام میں فضیلت ہی کیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه (۲)
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس جگہ
تمام مفسر قائل ہیں کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی ہدایت سے غرض تشبہ بالا نبیاء ہے جو اصل حقیقت
اتباع ہے ۔۔۔۔۔ خدا نے انبیاء علیہم السلام کو اسی لئے دنیا میں بھیجا ہے کہ تا دنیا میں اُن کے مثیل قائم کرے
اگر یہ بات نہیں تو پھر نبوت لغو ٹھہرتی ہے۔ نبی اس لئے نہیں آتے کہ اُن کی پرستش کی جائے بلکہ اس لئے
آتے ہیں کہ لوگ اُن کے نمونے پر چلیں اور اُن سے تشبہ حاصل کریں اور اُن میں فنا ہو کر گویا وہی بن
جائیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) پس خدا
جس سے محبت کرے گا کون سی نعمت ہے جو اُس سے اٹھا رکھے گا اور اتباع سے مراد بھی مرتبہ فنا ہے جو مثیل
کے درجے تک پہنچاتا ہے۔ اور یہ مسئلہ سب کا مانا ہوا ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا مگر وہی جو جاہل ا
سفیہ یا ملحد بے دین ہوگا۔
الصلم
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱۱، ۴۱۲)
انبياء من حيث الظل باقی رکھے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ظلی طور پر ہر یک ضرورت کے وقت میں کسی
اپنے بندہ کو ان کی نظیر اور مثیل پیدا کر دیتا ہے جو انہیں کے رنگ میں ہوکر ان کی دائمی زندگی کا موجب ہوتا
ہے اور اسی ظلی وجود کے قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ دعا سکھائی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے خدا ہمارے ہمیں وہ سیدھی راہ دکھا جو تیرے ان بندوں
کی راہ ہے جن پر تیرا انعام ہے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کا انعام جو انبیاء پر ہوا تھا جس کے مانگنے کے لئے
اس دعا میں حکم ہے وہ درم اور دینار کی قسم میں سے نہیں بلکہ وہ انوار اور برکات اور محبت اور یقین اور خوارق اور

تائید سماوی اور قبولیت اور معرفتِ تامہ کاملہ اور وحی اور کشف کا انعام ہے اور خدا تعالیٰ نے اس اُمت کو اس
انعام کے مانگنے کے لئے تبھی حکم فرمایا کہ اول اس انعام کے عطا کرنے کا ارادہ بھی کر لیا۔ پس اس آیت سے
بھی کھلے کھلے طور پر یہی ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ اس اُمت کو ظلی طور پر تمام انبیاء کا وارث ٹھہراتا ہے تا انبیاء کا
وجود ظلی طور پر ہمیشہ باقی رہے اور دنیا ان کے وجود سے کبھی خالی نہ ہو اور نہ صرف دُعا کے لئے حکم کیا بلکہ
ایک آیت میں وعدہ بھی فرمایا ہے اور وہ یہ ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ٧٠)
یعنی جو لوگ ہماری راہ میں جو صراط مستقیم ہے مجاہدہ کریں گے تو ہم ان کو اپنی راہیں بتلا دیں گے اور ظاہر ہے
کہ خدا تعالیٰ کی راہیں وہی ہیں جو انبیاء کو دکھلائی گئیں تھیں۔
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۱، ۳۵۲)
کیا تم کہہ سکتے ہو کہ آفتاب وحی الہی اگر چہ پہلے زمانوں میں یقینی رنگ میں طلوع کرتا رہا ہے مگر اب وہ
صفائی اس کو نصیب نہیں ۔ گویا یقینی معرفت تک پہنچنے کا کوئی سامان آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گیا ہے اور گویا خدا
کی سلطنت اور حکومت اور فیض رسانی کچھ تھوڑی مدت تک رہ کرختم ہو چکی ہے لیکن خدا کا کلام اس کے
برخلاف گواہی دیتا ہے کیونکہ وہ یہ دعا سکھلاتا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
اس دُعا میں اُس انعام کی اُمید دلائی گئی ہے جو پہلے نبیوں اور رسولوں کو دیا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ اُن تمام
انعامات میں سے بزرگ تر انعام وحی یقینی کا انعام ہے کیونکہ گفتا ر الہی قائمقام دیدار الہی ہے کیونکہ اسی سے
پتہ لگتا ہے کہ خدا موجود ہے۔ پس اگر کسی کو اِس اُمت میں سے وحی یقینی نصیب ہی نہیں اور وہ اس بات پر
جرات ہی نہیں کر سکتا کہ اپنی وحی کو قطعی طور پر مثل انبیاء علیہم السلام کے یقینی سمجھے اور نہ اس کی ایسی وحی ہو کہ
انبیاء کی طرح اس کے ترک متابعت اور ترک عمل پر یقینی طور پر دنیا کا ضرر متصور ہو سکے تو ایسی دعا سکھلانا
محض دھوکا ہو گا ۔ کیونکہ اگر خدا کو یہ منظور ہی نہیں کہ بموجب دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ انبیاء علیہم السلام کے انعامات میں اس اُمت کو بھی شریک کرے تو اس نے کیوں یہ دُعا
سکھلائی اور ایک ناشدنی امر کے لئے دُعا کرنے کی ترغیب کیوں دی ؟ پس اگر یہ دعا سکھلانا یقین اور
معرفت کا انعام دینے کی نیت سے نہیں بلکہ محض لفظوں سے خوش کرنا ہے پس اسی سے فیصلہ ہو گیا کہ یہ
اُمت اپنے نصیبوں میں سب اُمتوں سے گری ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کی مرضی نہیں ہے کہ اس اُمت کو یقینی
چشمہ کا پانی پلا کر نجات دے بلکہ وہ ان کو شکوک اور شبہات کے ورطہ میں چھوڑ کر ہلاک کرنا چاہتا ہے لیکن

یادر ہے کہ ضرور ان انعامات میں جو نبیوں کو دیئے گئے اس اُمت کے لئے حصّہ رکھا گیا ہے کیونکہ اگر
مسلمانوں کے کامل افراد کی فطرتوں میں یہ حصّہ نہ ہوتا تو ان کے دلوں میں یہ خواہش نہ پائی جاتی کہ وہ
خدا شناسی کے درجہ میں حق الیقین کے درجہ تک پہنچ جائیں اور ان انعامات سے سب سے بڑھ کر یقینی
مخاطبات اور مکالمات کا انعام ہے جس سے انسان اپنی خدا شناسی میں پوری ترقی کرتا ہے گویا ایک طور
سے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیتا ہے اور اس کی ہستی پر رؤیت کے رنگ میں ایمان لاتا ہے۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۷، ۴۸۸)
سورہ فاتحہ میں جو قرآن کے شروع میں ہی ہے اللہ تعالیٰ مومن کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ دُعا مانگیں ۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ یعنی ہمیں وہ
راہ سیدھی بتلا اُن لوگوں کی جن پر تیرا انعام و فضل ہے۔ یہ اس لئے سکھائی گئی ہے کہ انسان عالی ہمت ہو کر اس
سے خالق کا منشاء سمجھے اور وہ یہ ہے کہ یہ امت بہائم کی طرح زندگی بسر نہ کرے بلکہ اس کے تمام پردے کھل
جاویں۔ جیسے کہ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ ولایت بارہ اماموں کے بعد ختم ہوگئی ۔ برخلاف اس کے اس دُعا سے
یہی ظاہر ہوتا ہے کہ خدا نے پہلے سے ارادہ کر رکھا ہے کہ جو متقی ہو اور خدا کی منشاء کے مطابق ہے تو وہ اُن
مراتب کو حاصل کر سکے جو انبیاء اور اصفیاء کو حاصل ہوتے ہیں ۔ اس سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ انسان کو بہت
سے قومی ملے ہیں جنہوں نے نشو و نما پانا ہے اور بہت ترقی کرنا ہے۔ ہاں ایک بکرا چونکہ انسان نہیں اُس کے
قومی ترقی نہیں کر سکتے ۔ عالی ہمت انسان جب رسولوں اور انبیاء کے حالات سنتا ہے تو چاہتا ہے کہ وہ
انعامات جو اس پاک جماعت کو حاصل ہوئے ۔ اُس پر نہ صرف ایمان ہی ہو بلکہ اسے بہ تدریج ان نعماء کا
علم الیقین ، عین الیقین اور حق الیقین ہو جاوے۔
علم کے تین مدارج ہیں۔ علم الیقین ۔ عین الیقین حق الیقین ۔ مثلاً ایک جگہ سے دھواں نکلتا دیکھ کر آگ کا
یقین کر لینا علم الیقین ہے۔ لیکن خود آنکھ سے آگ کا دیکھنا عین الیقین ہے۔ ان سے بڑھ کر درجہ حق الیقین
کا ہے یعنی آگ میں ہاتھ ڈال کر جلن اور حرقت سے یقین کر لینا کہ آگ موجود ہے۔ پس کیسا وہ شخص
بد قسمت ہے۔ جس کو تینوں میں سے کوئی درجہ حاصل نہیں۔ اس آیت کے مطابق جس پر اللہ کا فضل نہیں وہ کورانہ
تقلید میں پھنسا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ۷۰ )
جو ہمارے راہ میں مجاہدہ کرے گا ہم اُس کو اپنی راہیں دکھلا دیں گے۔ یہ تو وعدہ ہے اور ادھر یہ دُعا ہے کہ

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سو انسان کو چاہئے کہ اس کو مد نظر رکھ کر نماز میں بالحاح دُعا کرے اور تمنا
رکھے کہ وہ بھی اُن لوگوں میں سے ہو جاوے جو ترقی اور بصیرت حاصل کر چکے ہیں ایسا نہ ہو کہ اس جہان
سے بے بصیرت اور اندھا اُٹھایا جاوے چنانچہ فرمایا - مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى
( بنی اسرائیل : ۷۳ ) کہ جو اس جہان میں اندھا ہے وہ اُس جہان میں بھی اندھا ہے۔ جس کی منشاء یہ ہے کہ اُس
جہان کے مشاہدہ کے لئے اسی جہان سے ہم کو آنکھیں لے جانی ہیں۔ آئندہ جہان کو محسوس کرنے کے لئے
حواس کی تیاری اسی جہان میں ہوگی ۔ پس کیا یہ گمان ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ وعدہ کرے اور پورا نہ کرے؟
اندھے سے مراد وہ ہے جو روحانی معارف اور روحانی لذات سے خالی ہے۔ ایک شخص کو را نہ تقلید سے کہ
مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو گیا ہو مسلمان کہلاتا ہے۔ دوسری طرف اسی طرح ایک عیسائی عیسائیوں کے
ہاں پیدا ہو کر عیسائی ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے شخص کو خدا رسول اور قرآن کی کوئی عزت نہیں ہوتی ۔ اُس کی
دین سے محبت بھی قابل اعتراض ہے۔ خدا اور رسول کی ہتک کرنے والوں میں اُس کا گزر ہوتا ہے اس کی
وجہ صرف یہ ہے کہ ایسے شخص کی روحانی آنکھ نہیں۔ اُس میں محبت دین نہیں۔ والا محبت والا اپنے محبوب کے
برخلاف کیا کچھ پسند کرتا ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے سکھلایا ہے کہ میں تو دینے کو تیار ہوں اگر تو لینے کو تیار ہے۔
پس یہ دُعا کرنا ہی اُس ہدایت کو لینے کی تیاری ہے اس دُعا کے بعد سورہ بقرہ کے شروع میں ہی جو هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ کہا گیا۔ تو گو یا خدا تعالیٰ نے دینے کی تیاری کی ۔ رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۳۹،۳۸)
اگر نبی کے صرف یہ معنے کئے جائیں کہ اللہ جل شانہ اس سے مکالمہ و مخاطبہ رکھتا ہے اور بعض اسرار
غیب کے اُس پر ظاہر کرتا ہے تو اگر ایک امتی ایسا نبی ہو جائے تو اس میں حرج کیا ہے خصوصاً جب کہ خدا تعالیٰ
نے قرآن شریف میں اکثر جگہ یہ اُمید دلائی ہے کہ ایک امتی شرف مکالمہ الہیہ سے مشرف ہو سکتا ہے اور
خدا تعالیٰ کو اپنے اولیاء سے مکالمات اور مخاطبات ہوتے ہیں بلکہ اسی نعمت کے حاصل کرنے کے لئے
سورہ فاتحہ میں جو پنج وقت فریضہ نماز میں پڑھی جاتی ہے یہی دعا سکھلائی گئی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو کسی امتی کو اس نعمت کے حاصل ہونے سے کیوں انکار کیا جاتا ہے۔ کیا سورۃ فاتحہ
میں وہ نعمت جو خدا تعالیٰ سے مانگی گئی ہے جو نبیوں کو دی گئی تھی وہ درہم و دینار ہیں۔ ظاہر ہے کہ انبیاء علیہم السّلام
کو مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کی نعمت ملی تھی جس کے ذریعہ سے اُن کی معرفت حق الیقین کے مرتبہ تک پہنچ گئی تھی

آج 10 میں سے 10 باقی