سورة الذّاریَات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور گفتار کی تجلی دیدار کے قائم مقام ہو گئی تھی۔ پس یہ جو دعا کی جاتی ہے کہ اے خداوند وہ راہ ہمیں دکھا جس
سے ہم بھی اُس نعمت کے وارث ہو جائیں اس کے بجز اس کے اور کیا معنے ہیں کہ ہمیں بھی شرف مکالمہ اور
مخاطبه بخش ۔
بعض جاہل اس جگہ کہتے ہیں کہ اس دُعا کے صرف یہ معنے ہیں کہ ہمارے ایمان قوی کر اور اعمال صالحہ کی
توفیق عطا فرما اور وہ کام ہم سے کرا جس سے تو راضی ہو جائے ۔ مگر یہ نادان نہیں جانتے کہ ایمان کا قوی
ہونا یا اعمالِ صالحہ کا بجالانا اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق قدم اٹھانا یہ تمام باتیں معرفتِ کاملہ کا نتیجہ ہیں ۔
جس دل کو خدا تعالیٰ کی معرفت میں سے کچھ حصّہ نہیں ملا وہ دل ایمان قوی اور اعمال صالحہ سے بھی بے نصیب
ہے۔ معرفت سے ہی خدا تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا ہوتا ہے۔ اور معرفت سے ہی خدا تعالیٰ کی محبت دل میں
جوش مارتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اب چونکہ تمام مدار خوف اور محبت کا معرفت پر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف بھی
پورے طور پر اس وقت انسان جھک سکتا ہے جب کہ اس کی معرفت ہو۔ اوّل اُس کے وجود کا پتہ لگے اور پھر
اُس کی خوبیاں اور اُس کی کامل قدرتیں ظاہر ہوں اور اس قسم کی معرفت کب میسر آ سکتی ہے بجز اس کے کہ کسی کو
خدا تعالیٰ کا شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہو اور پھر اعلام الہی سے اس بات پر یقین آ جائے کہ وہ عالم الغیب
ہے اور ایسا قادر ہے کہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ سو اصلی نعمت ( جس پر قوت ایمان اور اعمال صالحہ موقوف ہیں )
خدا تعالیٰ کا مکالمہ اور مخاطبہ ہے جس کے ذریعہ سے اول اُس کا پتہ لگتا ہے اور پھر اُس کی قدرتوں سے اطلاع ملتی ہے
اور پھر اس اطلاع کے موافق انسان ان قدرتوں کو چشم خود دیکھ لیتا ہے۔ یہی وہ نعمت ہے جو انبیاء علیہم السّلام کو جو کو
دی گئی تھی اور پھر اس اُمت کو حکم ہوا کہ اس نعمت کو تم مجھ سے مانگو کہ میں تمہیں بھی دوں گا ۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ کا
مکالمہ اور مخاطبہ یہی تو ایک جڑ ہے معرفت کی اور تمام برکات کا سرچشمہ ہے اگر اس امّت پر یہ دروازہ بند ہوتا
تو سعادت کے تمام دروازے بند ہوتے ۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم جلد ۱ ۲ صفحه ۳۰۷ تا ۳۰۹)
یہ ضرور یا درکھو کہ اس اُمت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا
چکے پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے
رہے۔ لیکن قرآن شریف بجز نبی بلکہ رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب کا دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت
لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ( الجن : ۲۸،۲۷ ) سے ظاہر ہے پس مصفی غیب

پانے کے لئے نبی ہونا ضروری ہوا اور آیت انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت
محروم نہیں اور مصفی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا ہے اور وہ طریق براہ راست بند ہے
اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ اس موہبت کے لئے محض بروز اور خلیت اور فنا فی الرسول کا دروازہ کھلا ہے۔
ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹ حاشیه )
ثُمَّ انْظُرُ إِلى قَوْلِهِ تَعَالَى وَدُعَائِهِ پھر اللہ تعالیٰ کے کلام اور اُس کی اُس دعا پر غور کرو جو
الَّذِي عَلَّمَنَا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اُس نے ہمیں سکھلائی ہوئی ہے یعنی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ، فَإِنَّا أُمِرْنَا الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ اس میں ہمیں
أَن نَّقْتَدِيَ الْأَنْبِيَاءَ كُلَّهُمْ وَنَطْلُبَ مِن حکم دیا گیا ہے کہ ہم سب نبیوں کی پیروی کریں اور اللہ
اللهِ كَمَالَاتِهِمْ ، وَلَمَّا كَانَتْ كَمَالَاتُ تعالیٰ سے اُن کے کمالات طلب کریں اور جب نبیوں کے
الْأَنْبِيَاءِ كَأَجْزَاءٍ مُتَفَرِّقَةٍ وَأُمِرُنَا أَنْ کمالات متفرق اجزا کی مانند ہیں اور ہمیں ان سب کے
تطْلُبَهَا كُلَّهَا وَنَجْمَعَ مَجْمُوعَةَ تِلْكَ طلب کرنے اور ان سب اجزاء کا مجموعہ اپنے نفوس میں جمع
الْأَجْزَاءِ فِي أَنْفُسِنَا، فَلَزِمَ أَنْ تَحْصُلَ لَنَا کرنے کا حکم دیا گیا۔ پس لازم ہوا کہ ہمیں ظلی طور پر رسول
شَيْءٍ بِالظَّلِّيَّةِ وَمُتَابَعَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت میں ایسی چیز بھی مل سکتی ہے
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ يَحْصُلُ لِفَرْدٍ فَرْدٍ جو انبیاء کے افراد میں سے کسی ایک فرد کو بھی حاصل نہیں
مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَقَدِ اتَّفَقَ عُلَمَاءُ الْإِسْلَامِ ہوئی ۔ اور علماء اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ کبھی کسی غیر
أَنَّهُ قَدْ يُوجَدُ فَضِيلَةٌ جُزْئِيَّةٌ فِي غَيْرِ نَبِي نبی میں وہ جز کی فضیلت بھی پائی جاسکتی ہے جو نبی میں نہیں
لَّا تُوْجَدُ فِي نَبِي
( حمامة البشری ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۹۴، ۲۹۵)
پائی جاتی ۔ ( ترجمه از مرتب )
إِنَّ الْمُعْجِزَاتِ تَقْتَضِي الْكَرَامَاتِ معجزات چاہتے ہیں کرامات کو تا کہ اُن کا نشان قیامت
لِيَبْقَى أَثَرُهَا إِلَى يَوْمِ الدِّينِ وَإِنَّ الَّذِينَ تک باقی رہے اور اپنے نبی علیہ السلام کے وارثوں کو بطور
وَرِثُوا نَبِيَّهُمْ يُعْطَوْنَ مِنْ نِعَمِهِ عَلَى ظلیت کے آپ کی نعمتیں مرحمت ہوتی ہیں۔ اور اگر یہ قاعدہ
الطَّرِيقَةِ الظَّلِيَّةِ۔ وَلَوْلَا ذُلِكَ لَبَطَلَتُ جاری نہ رہتا تو نبوت کے فیض بالکل باطل ہو جاتے ۔ اس
فُيُوضُ النُّبُوَّةِ فَإِنَّهُمْ كَأَثَرِ لِعَيْنِ لئے کہ یہ وارث نقش ہوتے ہیں اُس اصل کے جو گزرچکی

انْقَطَى وَ كَعَكْسِ لِصُورَةٍ فِي الْمِراةِ ہوتی ہے اور گویا عکس ہوتے ہیں ایک صورت کے جو شیشہ
يُرَى وَإِنَّهُمُ اكْتَحَلُوا بِمِرُودِ الْفَنَاءِ وَ میں نظر آتا ہے ۔ ان لوگوں نے فنا کی سلائیوں سے سرمہ
ارْ تَحَلُوا مِنْ فِنَاءِ الرِّيَاءِ فَمَا بَقِيَتْ شَيْءٌ آنکھ میں ڈالا ہوتا ہے اور ریا کاری کے آنگن سے کوچ
مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَظَهَرَتْ صُورَةُ خَاتَمِ کر چکے ہوتے ہیں۔ اس طرح پر ان کا اپنا تو کچھ بھی رہا
الْأَنْبِيَاءِ فَكُلُّ مَا تَرَوْنَ مِنْهُمْ مِنْ نہیں ہوتا اور خاتم الانبیاء کی صورت ہی نمودار ہوجاتی
أَفْعَالٍ خَارِقَةٍ لِلْعَادَةِ أَوْ أَقْوَالٍ ہے ۔ سو ان لوگوں سے جو کچھ خارقِ عادت افعال یا اقوال
مُشَابِهَةٍ بِالصُّحُفِ الْمُطَهَّرَةِ فَلَيْسَتْ پاک نوشتوں سے مشابہ تم دیکھتے ہو وہ ان کی طرف سے
هِيَ مِنْهُمْ بَلْ مِنْ سَيِّدِنَا خَيْرِ الْبَرِيَّةِ نہیں بلکہ وہ حضرت سید المرسلین (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
لكن في الْحُلَلِ الظَّلِيَّةِ وَإِنْ كُنْتُمْ فِي طرف سے ہوتے ہیں۔ ہاں وہ ظلیت کے لباسوں میں
رَيْبٍ مِنْ هَذَا الشَّأْنِ لِأَوْلِيَاءِ ہوتے ہیں اور تمہیں اولیاء الرحمان کی نسبت ایسی بزرگی
الرَّحْمَانِ فَاقْرَءُوا ايَةَ صِرَاطَ الَّذِينَ اور شان میں شک ہے تو پڑھ لو آیت صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کو غور اور فکر سے ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ بِالْإِمْعَانِ
الهدای، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۷۴، ۲۷۵)
اگر خدا تعالیٰ نے حق کے طالبوں کو کامل معرفت دینے کا ارادہ فرمایا ہے تو ضرور اس نے اپنے مکالمہ اور
مخاطبہ کا طریق کھلا رکھا ہے۔ اس بارے میں اللہ جل شانہ قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے خدا ہمیں وہ استقامت کی راہ بتلا جو راہ اُن لوگوں
کی ہے جن پر تیرا انعام ہوا ہے اس جگہ انعام سے مراد الہام اور کشف وغیرہ آسمانی علوم ہیں جو انسان کو براہِ
راست ملتے ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۶، ۴۳۷)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے ہمارے خدا ہمیں رسولوں
اور نبیوں کی راہ پر چلا جن پر تیرا انعام اور اکرام ہوا ہے۔ اب اس آیت سے کہ جو پنج وقت نماز میں پڑھی
جاتی ہے ظاہر ہے کہ خدا کا روحانی انعام جو معرفت اور محبت الہی ہے صرف رسولوں اور نبیوں کے ذریعہ سے
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۴، ۱۳۵)
ہی ملتا ہے نہ کسی اور ذریعہ سے۔
چونکہ وہ جانتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جامع کمالات تمام انبیاء کے ہیں اس لئے اُس نے

ہماری پنج وقتہ نماز میں ہمیں یہ دعا پڑھنے کا حکم دیا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
یعنی اے ہمارے خدا ! ہم سے پہلے جس قدر نبی اور رسول اور صدیق اور شہید گذر چکے ہیں اُن سب کے
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۶)
کمالات ہم میں جمع کر۔
یعنی اے ہمارے خدا! ہمیں وہ سیدھی راہ دکھلا جو اُن لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا فضل اور انعام ہوا۔ اس
آیت کے یہ معنے ہیں کہ وہی فضل اور انعام جو تمام نبیوں اور صدیقوں پر پہلے ہو چکا ہے وہ ہم پر بھی کر اور کسی
فضل سے ہمیں محروم نہ رکھ ۔ یہ آیت اس اُمت کو اس قدر عظیم الشان اُمید دلاتی ہے جس میں گذشتہ اُمتیں
شریک نہیں ہیں۔ کیونکہ تمام انبیاء کے متفرق کمالات تھے اور متفرق طور پر ان پر فضل اور انعام ہوا۔ اب
اس اُمت کو یہ دعا سکھلائی گئی کہ اُن تمام متفرق کمالات کو مجھ سے طلب کرو۔ پس ظاہر ہے کہ جب متفرق
کمالات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے تو وہ مجموعہ متفرق کی نسبت بہت بڑھ جائے گا۔ اسی بنا پر کہا گیا کہ کُنتُم
روده
خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران : 111) یعنی تم اپنے کمالات کے رُو سے سب اُمتوں سے بہتر ہو۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۱،۳۸۰)
یا درکھنا چاہئے کہ اس اُمت کے لئے مخاطبات اور مکالمات کا دروازہ کھلا ہے۔ اور یہ دروازہ گویا قرآن مجید
کی سچائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ہر وقت تازہ شہادت ہے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ نے
سورہ فاتحہ ہی میں یہ دعا سکھائی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ
کے لئے جو دعا سکھائی تو ان میں انبیاء علیہم السلام کے کمالات کے حصول کا اشارہ ہے اور یہ ظاہر ہے کہ
انبیاء علیہم السلام کو جو کمال دیا گیا وہ معرفت الہی ہی کا کمال تھا اور یہ نعمت ان کو مکالمات اور مخاطبات سے ملی
تھی اسی کے تم بھی خواہاں رہو۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۷ مؤرخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴)
خدا کی کلام کو غور سے پڑھو کہ وہ تم سے کیا چاہتا ہے ۔ وہ وہی امرتم سے چاہتا ہے جس کے بارہ میں
سورہ فاتحہ میں تمہیں دعا سکھلائی گئی ہے ۔ یعنی یہ دُعا کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ پس جب کہ خدا تمہیں یہ تاکید کرتا ہے کہ پنج وقت یہ دعا کرو کہ وہ نعمتیں جو نبیوں اور رسولوں کے پاس
ہیں وہ تمہیں بھی ملیں ۔ پس تم بغیر نبیوں اور رسولوں کے ذریعہ کے وہ نعمتیں کیونکر پا سکتے ہو؟ لہٰذا ضرور ہوا کہ
تمہیں یقین اور محبت کے مرتبہ پر پہنچانے کے لئے خدا کے انبیاء وقتاً بعد وقت آتے رہیں جن سے تم وہ

آج 10 میں سے 10 باقی