سورة الاٴنفَال

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نعمتیں پاؤ۔
سورة الفاتحة
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۷)
بجز قرآن کس کتاب نے اپنی ابتدا میں ہی اپنے پڑھنے والوں کو یہ دعا سکھلائی اور یہ امید دی کہ اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی ہمیں اپنی ان نعمتوں کی راہ دکھلا جو پہلوں کو دکھلائی
گئی ۔ جو نبی اور رسول اور صدیق اور شہید اور صالح تھے پس اپنی ہمتیں بلند کر لو اور قرآن کی دعوت کو
رڈ مت کرو کہ وہ تمہیں وہ نعمتیں دینا چاہتا ہے جو پہلوں کو دی تھیں ۔ کیا اُس نے بنی اسرائیل کا ملک اور
بنی اسرائیل کا بیت مقدس تمہیں عطا نہیں کیا جو آج تک تمہارے قبضہ میں ہے۔ پس اے۔ اے سست اعتقاد و اور
کمزور ہمتو ! کیا تمہیں یہ خیال ہے کہ تمہارے خدا نے جسمانی طور پر تو بنی اسرائیل کے تمام املاک کا تمہیں
قائم مقام کر دیا مگر روحانی طور پر تمہیں قائم مقام نہ کر سکا بلکہ خدا کا تمہاری نسبت اِن سے زیادہ فیض رسانی کا
ارادہ ہے خدا نے اُن کے روحانی جسمانی متاع و مال کا تمہیں وارث بنایا مگر تمہارا وارث کوئی دوسرا نہ ہوگا
جب تک کہ قیامت آجاوے۔ خدا تمہیں نعمت وحی اور الہام اور مکالمات اور مخاطبات الہیہ سے ہرگز محروم
نہیں رکھے گا وہ تم پر وہ سب نعمتیں پوری کرے گا جو پہلوں کو دی گئیں ۔۔۔ سوتم صدق اور راستی اور تقویٰ اور
محبت ذاتیہ الہیہ میں ترقی کرو اور اپنا کام یہی سمجھو جب تک زندگی ہے۔ پھر خدا تم میں سے جس کی نسبت
چاہے گا اس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے بھی مشرف کرے گا۔ (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۸،۲۷)
جب تک انسان ان دونوں صفات سے متصف نہیں ہوتا یعنی بدیاں چھوڑ کر نیکیاں حاصل نہیں کرتا وہ اس
وقت تک مومن نہیں کہلا سکتا مومن کامل ہی کی تعریف میں تو اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرمایا گیا ہے۔ اب غور کرو کہ کیا
اتنا ہی انعام تھا کہ وہ چوری چکاری رہزنی نہیں کرتے تھے یا اس سے کچھ بڑھ کر مراد ہے؟ نہیں انْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ میں تو وہ اعلیٰ درجہ کے انعامات رکھے گئے ہیں جو مخاطبہ اور مکالمہ الہیہ کہلاتے ہیں ۔ جو
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
اللہ تعالیٰ کا انتقال نبوت سے یہی منشاء تھا کہ وہ اپنا فضل و کمال دکھانا چاہتا تھا جو اس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا تھا ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں ۔ یعنی اے
اللہ ہم پر وہ انعام واکرام کر جو پہلے نبیوں اور صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین پر تو نے کئے ہیں ہم پر بھی کر ۔
اگر خدا تعالیٰ یہ انعام و اکرام کر ہی نہیں سکتا تھا اور ان کا دروازہ بند ہو چکا تھا تو پھر اس دعا کی تعلیم کی کیا
ضرورت تھی؟ اسرائیلیوں پر تو یہ دروازہ بند ہو چکا تھا اگر یہاں بھی بند ہو گیا تو پھر کیا فائدہ ہوا؟ اور کس بات

میں بنی اسرائیل پر اس اُمت کو فخر ہوا۔ جو خود اندھا ہے وہ دوسرے اندھے پر کیا فخر کر سکتا ہے؟
اگر وحی، الہام،خوارق یہودیوں پر بند ہو چکے ہیں تو پھر یہ بتاؤ کہ یہ دروازہ کسی جگہ جا کر کھلا بھی یا نہیں ۔
ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ نہیں ہم پر بھی یہ دروازہ بند ہے یہ کیسی بدنصیبی ہے پانچ وقت اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا کرتے ہیں اور اس پر بھی کچھ نہیں ملتا ! تعجب !!
کسی
اللہ تعالیٰ کا خود ایسی دُعا تعلیم کرنا تو یہ معنے رکھتا ہے کہ میں تم پر انعام واکرام کرنے کے لئے تیار ہوں جیسے
حاکم کے سامنے پانچ امیدوار ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو کہے کہ تم یہاں حاضر رہو تو اس کے یہی معنی
ہوتے ہیں کہ اس کو ضرور کام دیا جاویگا۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا تعلیم کی اور پانچ وقت یہ پڑھی جاتی
ہے مگر ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ اس کا کچھ بھی اثر اور نتیجہ نہیں ہوتا ؟ کیا یہ قرآن شریف کی ہتک اور اسلام کی
ہتک نہیں؟ میرے اور ان کے درمیان یہی امر در اصل متنازعہ فیہ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اسلام کی برکات اور
تاثیرات جیسے پہلے تھیں ویسے ہی اب بھی ہیں وہ خدا اپنے تصرفات اب بھی دکھاتا ہے اور کلام کرتا ہے مگر یہ
اس کے مقابلہ میں کہتے ہیں کہ اب یہ دروازہ بند ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ خاموش ہو گیا وہ کسی سے کلام نہیں
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶،۵ )
کرتا۔
ہر یک مسلمان پانچ وقت اپنی نماز میں یہ دُعا پڑھتا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور خدائے تعالیٰ نے آپ فرمادیا ہے کہ صراط مستقیم نبیوں کی راہ، صدیقوں کی راہ ، شہیدوں کی راہ
ہے پھر ہم سخت نادان ہوں گے اگر ہم ان راہوں کے طلب گار نہ ہوں جن کی طلب کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں
حکم دیا ہے اور فا اور فلسفیوں کے پیچھے بھٹکتے پھریں۔ آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۴۶،۲۴۵ حاشیه )
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسی سے بڑھ کر بھی ہو سکتا ہے۔ اندھے کہتے
ہیں یہ کفر ہے۔ میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو پھر کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے۔ کفر خود
تمہارے اندر ہے۔ اگر تم جانتے کہ اس آیت کے کیا معنے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو ایسا کفر مُنہ پر نہ لاتے ۔ خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی
برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو۔ اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل
کرنا کفر جانتے ہو۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۴، ۳۵۵)
ایک بندہ خدا کا عیسی نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں تیس برس تک موسی" رسول اللہ کی شریعت کی پیروی

آج 10 میں سے 10 باقی