سورة طٰه

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کر کے خدا کا مقرب بنا اور مرتبہ نبوت پایا۔ اس کے مقابل پر اگر کوئی شخص بجائے تین برس کے پچاسن۵
برس بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے تب بھی وہ مرتبہ نہیں پا سکتا گو یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی کوئی کمال نہیں بخش سکتی اور نہیں خیال کرتے کہ اس صورت میں لازم آتا ہے کہ خدا کا یہ دُعا
سکھلانا کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ایک دھوکا دینا ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۱، ۳۸۲ حاشیه )
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ طلب کی گئی ہے اور میں نے کئی مرتبہ یہ بات بیان
کی ہے کہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں چار گروہوں کا ذکر ہے نبی ، صدیق ، شہید ، صالح ۔ پس جب کہ ایک مومن یہ
دعا مانگتا ہے تو اُن کے اخلاق اور عادات اور علوم کی درخواست کرتا ہے۔ اس پر اگر ان چار گروہوں کے
اخلاق حاصل نہیں کرتا تو یہ دُعا اُس کے حق میں بے ثمر ہو گی اور وہ بے جان لفظ بولنے والا حیوان ہے یہ چار
طبقے ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ سے علوم عالیہ اور مراتب عظیمہ حاصل کئے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶)
اللہ تعالیٰ نے جو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا تعلیم کی ہے اور ہر رکعت
نماز میں پڑھی جاتی ہے اگر یہ نعمت کسی کو ملنے والی ہی نہ تھی تو اس دعا کی تعلیم کی کیا ضرورت تھی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۲ مؤرخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
مکالمہ الہی کا اگر انکار ہو تو پھر اسلام ایک مردہ مذہب ہوگا۔ اگر یہ دروازہ بھی بند ہے تو اس اُمت پر قہر ہوا
خیر الامم نہ ہوئی ۔ اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ دُعا بے سود ٹھہری ۔ تعجب ہے کہ یہود تو یہ امت بن جاوے اور
مسیح دوسروں سے آوے۔
الحکم جلدے نمبر ۵ مؤرخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۴)
نبوت کی علامت مکالمہ ہے لیکن اب اہل اسلام نے جو یہ اپنا مذہب قرار دیا ہے کہ اب مکالمہ کا دروازہ
بند ہے اس سے تو یہ ظاہر ہے کہ خدا کا بڑا قہر اسی اُمّت پر ہے اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا ایک بڑا دھو کہ ہوگی ۔ اور اس کی تعلیم کا کیا فائدہ ہوا گویا یہ عبث تعلیم خدا نے دی۔
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مؤرخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۴۲)
بھلا اگر خدا تعالیٰ نے اس امت کو اس شرف سے محروم ہی رکھنا تھا تو یہ دُعا ہی کیوں سکھائی اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس دعا سے تو صاف نکلتا ہے کہ یا الہی ہمیں پہلے منعم علیہم لوگوں کی
راہ پر چلا اور جو ان کو الہامات ملے ہمیں بھی وہ انعامات عطا فرما۔ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کون تھے ۔ خدا نے خود ہی

فرمادیا ہے کہ نبی ،صدیق، شہید ، صالح لوگ تھے اور اُن کا برابر انعام یہی الہام اور وحی کا نزول تھا۔ بھلا اگر
خدا نے اس دعا کا سچا نتیجہ جو ہے اُس سے محروم ہی رکھنا تھا تو پھر کیوں ایسی دعا سکھائی۔
الحکم جلد نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۵)
نبوت کے معنے مکالمہ کے ہیں جو غیب کی خبر دیوے وہ نبی ہے اگر آئندہ نبوت کو باطل قرار دو گے تو پھر یہ
امت خیر الامت نہ رہے گی بلکہ کالانعام ہوگی اور سورہ فاتحہ کی تعلیم جس میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ہے بے سود ٹھہرے گی کیونکہ انعام اور اکرام تو خدا کا اب کسی پر ہونا نہیں تو پھر دُعا کا
فائدہ کیا ہوا اور نعوذ باللہ یہ ماننا پڑا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں قدسی قوت ہی نہ تھی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)
اگر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کو بند کر دیا ہے اور قفل لگا دیا ہے تو پھر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا تعلیم
کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ ایک شخص کی مشکیں باندھ دی جاویں اور پھر اس کو ماریں کہ
تو اب چل کر کیوں نہیں دکھاتا ۔ بھلا وہ کس طرح چل سکتا ہے۔ فیوض اور برکات کے دروازے تو خود بند کر
دیئے ۔ اور پھر یہ بھی کہہ دیا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا ہر روز ہر نماز میں کئی مرتبہ مانگا کرو۔ اگر
قانون قدرت یہ رکھا تھا کہ آپ کے بعد معجزات اور برکات کا سلسلہ ختم کر دیا تھا اور کوئی فیض اور برکت کسی کو
ملنا ہی نہیں تھی تو پھر اس دعا سے کیا مطلب؟
اگر اس دعا کا کوئی اور نتیجہ نہیں تو پھر نصاری کی تعلیم کے آثار اور نتائج اور اس تعلیم کے آثار اور نتائج
میں کیا فرق ہوا لکھا تو انجیل میں یہی ہے کہ میری پیروی سے تم پہاڑ کو بھی ہلا سکو گے مگر اب وہ نجوتی بھی
سیدھی نہیں کر سکتے ۔ لکھا ہے کہ میرے جیسے معجزات دکھاؤ گے مگر کوئی کچھ نہیں دکھا سکتا۔ لکھا ہے کہ زہریں
کھا لو گے تو اثر نہ کریں گی مگر اب سانپ ڈستے اور کتے کاٹتے ہیں اور وہ ان زہروں سے ہلاک ہوتے ہیں
اور کوئی نمونہ وہ دُعا کا نہیں دکھا سکتے ۔ ان کا وہ نمونہ دعا کی قبولیت کا نہ دکھا سکنا ایک سخت حربہ اور حجت ہے
عیسائی مذہب کے ابطال پر کہ اُس میں زندگی کی روح اور تاثیر نہیں اور یہ ثبوت ہے اس امر کا کہ انہوں نے
نبی کا طریق چھوڑ دیا۔
اب اگر ہم بھی یہ اقرار کر لیں کہ اب نشانات اور خوارق نہیں ہوتے اور یہ دعا جو سکھائی گئی ہے اس کا کوئی
اثر اور نتیجہ نہیں تو کیا اُس کے یہ معنے نہیں ہونگے کہ یہ اعمال معاذ اللہ بے فائدہ ہیں؟ نہیں خدا تعالیٰ جو دانا اور

حکمت والا ہے وہ نبوت کی تاثیرات کو قائم رکھتا ہے اور اب بھی اس نے اس سلسلہ کو اسی لئے قائم کیا ہے تا وہ
اس امر کی سچائی پر گواہ ہو۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۲، ۳)
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اور تعلیم کرتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور اس کے
یہی معنے ہیں کہ یا الہی قرب اور محبت اور معرفت کا ہمیں وہ راہ عنایت کر جو تو نے تمام نبیوں اور مقدسوں اور
معصوموں کو عنایت فرمایا ہے پس اس سے تو یہی ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ میں بخل نہیں ۔ پس جبکہ انسان ظلی طور
پر نبیوں کے مراتب تک پہنچ جاتا ہے تو اس کو اہل بیت یا امام حسین کے مرتبہ تک پہنچنے سے کونسی بات سد راہ
ہے اگر ابواب قرب اور محبت و معرفت کے کھلے نہ ہوتے اور صرف حضرت علی یا امام حسین یا چند دوسرے
اہلِ بیت ( پر ) ہر سہ کمالات ختم ہو کر آئندہ کو محکم قفل اُن پر لگ جاتا تو اس صورت میں اسلام اسلام نہ تھا
اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پڑھنا عبث ہو جا تا خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے بخل نہیں رکھتا جو ڈھونڈے گا
پائے گا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه (۳۸۳)
خدا اپنی قدرتوں میں کمزور نہیں وہ یقین دلانے کے لئے ایسے خارقِ عادت طریقے اختیار کر لیتا ہے کہ
انسان جیسے آفتاب کو دیکھ کر پہچان لیتا ہے کہ یہ آفتاب ہے ایسا ہی خدا کے کلام کو پہچان لیتا ہے کیا ان کا یہ
خیال ہے کہ آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک خدا تعالیٰ اس بات پر قادر تھا کہ اپنی پاک وحی
کے ذریعے سے حق کے طالبوں کو سر چشمہ یقین تک پہنچادے مگر پھر بعد اس کے اس فیضان پر قادر نہ رہایا
قادر تو تھا مگر دانستہ اس اُمت غیر مرحومہ کے ساتھ بخل کیا اور اس دعا کو بھول گیا جو آپ ہی سکھلائی تھی اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - البدر جلد ۳ نمبر ۵ مؤرخہ یکم فروری ۱۹۰۴ صفحه ۲)
اللہ تعالیٰ تو سب کو ولی کہتا ہے اور سب کو ولی بنانا چاہتا ہے اسی لئے وہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی
ہدایت کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم منعم علیہ گروہ کی مانند ہو جاؤ۔ جو کہتا ہے کہ میں ایسا نہیں ہو سکتا وہ اللہ تعالیٰ
پر بخل کی تہمت لگاتا ہے اور اس لئے یہ کلمہ کفر ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
یا درکھو کہ خدا کے فیوض بے انتہا ہیں جو ان کو محدود کرتا ہے وہ اصل میں خدا کو محدود کرتا ہے اور اس کی کلام
کو عبث قرار دیتا ہے وہی بتلاوے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں جب وہ
اُنہی کمالات اور انعامات کو طلب کرتا ہے جو کہ سابقین پر ہوئے تو اب اُن کو محدود کیسے مانتا ہے اگر وہ محدود
ہیں اور بقول شیعہ بارہ امام تک ہی رہے تو پھر سورہ فاتحہ کو نماز میں کیوں پڑھتا ہے؟ وہ تو اُس کے عقیدہ کے

خلاف تعلیم کر رہی ہے اور خدا کو ملزم گردانتی ہے کہ ایک طرف تو وہ خود ہی کمالات کو بارہ امام تک ختم کرتا ہے
اور پھر لوگوں کو قیامت تک اُن کے طلب کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ دیکھو مایوس ہونا مومن کی شان نہیں ہوتی
اور ترقیات اور مراتب قرب کی کوئی حد بست نہیں ہے یہ بڑی غلطی ہے کہ کسی فرد خاص پر ایک بات قائم کر
دی جاوے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۲ ، ۲۳ مورخه ۸ تا ۱۶ رجون ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ کے حضور آتا ہے وہ خالی نہیں جاتا۔ پاکیزہ قلب ہونے کی ضرورت ہے
ورنہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی تعلیم اور تاکید بے فائدہ ہو جاتی ہے اگر وہ
انعام اکرام اب کسی کو ملنے ہی نہیں ہیں تو پھر پانچ وقت اس دُعا کے مانگنے کی کیا حاجت ہے؟ یہ بڑی غلطی ہے
جو مسلمانوں میں پھیل گئی ہے۔ حالانکہ یہی تو اسلام کا حسن اور خوبی تھی کہ اس کے برکات اور فیوض اور اس
کی پاک تعلیم کے ثمرات تازہ بتازہ بہت مل سکتے ہیں۔ تمام صوفیوں اور ا کا برانِ اُمت کا یہی مذہب ہے
بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ کامل متبع ہوتا ہی نہیں جب تک بروزی رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو
اندر نہ رکھتا ہو۔ اور حقیقت میں یہ بات صحیح بھی ہے کیونکہ کامل اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ۔
لازم ہے کہ اس کے ثمرات اپنے اندر پیدا کرے جب ایک شخص کامل اطاعت کرتا ہے اور گو اطاعت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو اور فنا ہو کر گم ہو جاتا ہے اس وقت اس کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسے ایک شیشہ
سامنے رکھا ہوا ہو۔ اور تمام و کمال عکس اس میں پڑے۔ میں کبھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور برکات اور ان تاثیرات کو
اپنے
لئے
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل اتباع سے ملتی ہیں محدود نہیں کر سکتا بلکہ ایسا خیال کرنا کفر سمجھتا ہوں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
جبکہ بہر صورت ثابت ہے کہ خضر کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم یقینی اور قطعی دیا یقینی اور قطعی دیا گیا تھا۔ تو پھر کیوں کوئی
شخص مسلمان کہلا کر اور قرآن شریف پر ایمان لاکر اس بات سے منکر رہے کہ کوئی فرد بشر امت محمدیہ میں سے
باطنی کمالات میں خضر کی مانند نہیں ہو سکتا۔ بلاشبہ ہو سکتا ہے۔ بلکہ خدائے کی قیوم اس بات پر قادر ہے کہ
اُمّتِ مرحومہ محمد یہ کے افراد خاصہ کو اس سے بھی بہتر و زیادہ تر باطنی نعمتیں عطا فرمادے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( البقرة : ۱۰۷) کیا اس خداوند کریم نے آپ ہی اس امت کو یہ دعا تعلیم نہیں فرمائی اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ -
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۹۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )

یہ تعلیم دے کر کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تمام سچے طالبوں کو خوشخبری
دی کہ وہ اپنے رسول مقبول کی تبعیت سے اس علم ظاہری اور باطنی تک پہنچ سکتے ہیں کہ جو بالاصالت خدا
کے نبیوں کو دیا گیا۔ انہیں معنوں کر کے تو علماء وارث الانبیاء کہلاتے ہیں اور اگر باطنی علم کا ورثہ ان کو نہیں
مل سکتا تو پھر وہ وارث کیونکر اور کیسے ہوئے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۶، حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ پس یہ
آیت صاف کہہ رہی ہے کہ اس اُمت کے بعض افراد کو گذشتہ نبیوں کا کمال دیا جائے گا اور نیز یہ کہ گذشتہ کفار
کی عادات بھی بعض منکروں کو دی جائیں گی اور بڑی شدومد سے آئندہ نسلوں کی گذشتہ لوگوں سے مشابہتیں
ظاہر ہو جائیں گی۔ چنانچہ بعینہ یہودیوں کی طرح یہودی پیدا ہو جائیں گے اور ایسا ہی نبیوں کا کامل نمونہ بھی
( نزول مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۲، ۳۸۳ حاشیه )
ظاہر ہوگا۔
اگر یہ کہا جائے کہ اس اُمت پر قیامت تک دروازه مکالمه مخاطبہ اور وحی الہی کا بند ہے تو پھر اس صورت
میں کوئی امتی نبی کیونکر کہلا سکتا ہے کیونکہ نبی کے لئے ضروری ہے کہ خدا اس سے ہمکلام ہو تو اس کا یہ جواب
ہے کہ اس اُمت پر یہ دروازہ ہرگز بند نہیں ہے اور اگر اس اُمت پر یہ دروازہ بند ہوتا تو یہ اُمت ایک مردہ
امت ہوتی اور خدا تعالیٰ سے دور اور مہجور ہوتی ۔ اور اگر یہ دروازہ اس اُمت پر بند ہوتا تو کیوں قرآن میں یہ
دعا سکھلائی جاتی کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ -
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۳)
یا درکھنا چاہئے کہ جو مذہب آئندہ کمالات کے دروازے بند کرتا ہے وہ مذہب انسانی ترقی کا دشمن ہے۔
قرآن شریف کی رُو سے انسان کی بھاری دعا یہی ہے کہ وہ روحانی ترقیات کا خواہاں ہو۔ غور سے پڑھنا
چاہئے اس آیت کو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ -
الحکم جلد ۲ نمبر ۳۸ مؤرخه ۱۸ دسمبر ۱۸۹۸ صفحه (۳)
یہ اسلام پر بھی ایک داغ ہے کہ بنی اسرائیل میں تو ایسے یقینی الہام ہوتے تھے جن کی وجہ سے
حضرت موسیٰ کی ماں نے اپنے معصوم بچے کو دریا میں ڈال دیا اور اس الہام کی سچائی میں کچھ شک نہ کیا اور طنی
نہ سمجھا۔ اور خضر نے ایک بچہ کو قتل بھی کر دیا۔ مگر اس اُمت مرحومہ کو وہ مرتبہ بھی نہ ملا جو بنی اسرائیل کی عورتوں کو

مل گیا۔ پھر اس آیت کے کیا معنے ہوئے کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ کیا انہیں ظنی الہاموں کا نام انعام
ہے جو شیطان اور رحمن میں مشترک ہیں ۔ جائے شرم !! تجلیات الهیه، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۳)
نبوت محمدیہ اپنی ذاتی فیض رسانی سے قاصر نہیں بلکہ سب نبوتوں سے زیادہ اس میں فیض ہے اس نبوت
کی پیروی خدا تک بہت سہل طریق سے پہنچا دیتی ہے اور اس کی پیروی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کے
مکالمہ مخاطبہ کا اُس سے بڑھ کر انعام مل سکتا ہے جو پہلے ملتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور جب کہ وہ مکالمہ مخاطبہ اپنی کیفیت
اور کمیت کی رو سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو۔ اور کھلے طور پر امور غیبیہ
پر مشتمل ہو تو وہی دوسرے لفظوں میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔ جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے پس
یہ ممکن نہ تھا کہ وہ قوم جس کے لئے فرمایا گیا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران : (۱۱) اور جن
کے لئے یہ دعا سکھائی گئی کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اُن کے تمام
افراد اس مرتبہ عالیہ سے محروم رہتے اور کوئی ایک فرد بھی اس مرتبہ کونہ پاتا اور ایسی صورت میں صرف یہی خرابی
نہیں تھی کہ امت محمدیہ ناقص اور نا تمام رہتی اور سب کے سب اندھوں کی طرح رہتے بلکہ یہ بھی نقص تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت فیضان پر داغ لگتا تھا اور آپ کی قوت قدسیہ ناقص ٹھہرتی تھی۔ اور ساتھ
اس کے وہ دعا جس کا پانچ وقت نماز میں پڑھنا تعلیم کیا گیا تھا اُس کا سکھلانا بھی عبث ٹھہرتا تھا۔
الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱، ۳۱۲)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ۔۔۔۔۔۔۔ اگر یہ امت پہلے نبیوں کی وارث نہیں
اور اس انعام میں سے ان کو کچھ حصّہ نہیں تو یہ دعا کیوں سکھلائی گئی۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۴ حاشیه )
چھٹی آیت اس سورۃ کی اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے ۔ گویا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
چھٹے ہزار کی تاریکی آسمانی ہدایت کو چاہے گی اور انسانی سلیم فطرتیں خدا کی جناب سے ایک ہادی کو طلب
کریں گی یعنی مسیح موعود کو ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۸۴ حاشیہ )
اعْلَمُ أَنَّ فِي آيَةِ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تَبْشِيرُ واضح ہو کہ آیت اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں مومنوں کے لئے
لِلْمُؤْمِنِينَ وَإِشَارَةٌ إِلى أَنَّ اللهَ أَعَدَّلَهُمْ ایک خوشخبری ہے اور اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
كُلَّمَا أَعْطَى لِلْأَنْبِيَاءِ السَّابِقِينَ وَلِذَالِكَ نے ان کے لئے وہ سب کچھ تیار کر رکھا ہے جو اس نے

آج 10 میں سے 10 باقی