سورة الضّحیٰ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قرآنی کے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بھی اشارہ کرتا ہے۔ یعنی جو پہلے نبیوں کو دیا گیا ہے ہم کو بھی عطا کر ۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مؤرخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۴)
نیکوں کے اور بدوں کے بروز ہوتے ہیں نیکوں کے بروز میں جو موعود ہے وہ ایک ہی ہے یعنی مسیح موعود ہمارا
عقیدہ یہ ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے نیکوں کا بروز اور ضَالِينَ
سے عیسائیوں کا بروز اور مغضوب سے یہودیوں کا بروز مراد ہے اور یہ عالم بروزی صفت میں پیدا کیا گیا
ہے جیسے پہلے نیک یا بد گزرے ہیں ان کے رنگ اور صفات کے لوگ اب بھی ہیں خدا تعالیٰ ان اخلاق اور
صفات کو ضائع نہیں کرتا ان کے رنگ میں اور آجاتے ہیں جب یہ امر ہے تو ہمیں اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ
ابرار اور اخیار اپنے اپنے وقت پر ہوتے رہیں گے۔ اور یہ سلسلہ قیامت تک چلا جاوے گا جب یہ سلسلہ ختم ہو
جاوے گا تو دنیا کا بھی خاتمہ ہے لیکن وہ موعود جس کے سپر د عظیم الشان کام ہے وہ ایک ہی ہے کیونکہ جس کا وہ
بروز ہے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ بھی ایک ہی ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
خدا تعالیٰ نے تمام مسلمانوں کو سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ وہ اس فریق کی راہ خدا تعالیٰ سے طلب
کرتے رہیں جو منعم علیہم کا فریق ہے اور منعم علیہم کے کامل طور پر مصداق باعتبار کثرت کمیت اور صفائی کیفیت
اور نعماء حضرت احدیت از روئے نص صریح قرآنی اور احادیث متواترہ حضرت مرسل یزدانی دو گروه
ہیں۔ ایک گروہ صحابہ اور دوسرا گروہ جماعت مسیح موعود کیونکہ یہ دونوں گروہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ کے تربیت یافتہ ہیں کسی اپنے اجتہاد کے محتاج نہیں وجہ یہ کہ پہلے گروہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
موجود تھے جو خدا سے براہ راست ہدایت پا کر وہی ہدایت نبوت کی پاک توجہ کے ساتھ صحابہ رضی اللہ عنہم
کے دل میں ڈالتے تھے اور ان کے لئے مربی بے واسطہ تھے۔ اور دوسرے گروہ میں مسیح موعود ہے جو خدا
سے الہام پاتا اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت سے فیض اٹھاتا ہے لہذا اس کی جماعت بھی
اجتہاد خشک کی محتاج نہیں ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۴)
منعم علیہم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے
اشارہ فرمایا ہے ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا اصل مقصد ہے اور ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس طرف
متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے
جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ میں یہ جماعت قرآن شریف اور

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۶ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
انسان کا اعلیٰ درجہ وہی نفس مطمئنہ ہے جس پر میں نے گفتگو شروع کی ہے اسی حالت میں اور تمام
حالتوں سے ایسے لوازم ہو جاتے ہیں کہ عام تعلق الہی سے بڑھ کر خاص تعلق ہو جاتا ہے جو زمینی اور سطحی نہیں
ہوتا بلکہ علوی اور سماوی تعلق ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ اطمینان جس کو فلاح اور استقامت بھی کہتے ہیں۔
اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور اسی راہ کی دعا تعلیم کی گئی ہے اور یہ
ستقامت کی راہ اُن لوگوں کی راہ ہے جو منعم علیہم ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے افضال واکرام کے مورد ہیں ۔ منعم علیہم
کی راہ کو خاص طور پر بیان کرنے سے یہ مطلب تھا کہ استقامت کی راہیں مختلف ہیں ۔ مگر وہ استقامت جو
کامیابی اور فلاح کی راہوں کا نام ہے وہ انبیاء علیہم السلام کی راہیں ہیں۔ اس میں ایک اور اشارہ معلوم ہوتا ہے
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں وہ دعا انسان کی زبان ، قلب اور فعل سے ہوتی ہے۔ اور جب انسان خدا
سے نیک ہونے کی دعا کرے تو اُسے شرم آتی ہے۔ مگر یہی ایک دعا ہے جو ان مشکلات کو دور کر دیتی ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۱۴۴، ۱۴۵)
یہ ضروری امر ہے کہ پہلے قومی کو ان کے فطرتی کاموں پر لگاؤ تو اور بھی ملے گا۔ ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ
جہاں تک عملی طاقتوں سے کام لیا جاوے اللہ تعالیٰ اس پر برکت نازل کرتا ہے۔ مطلب یہی ہے کہ اوّل
عقائد ، اخلاق ، اعمال کو درست کرو۔ پھر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا مانگو تو اس کا اثر کامل طور پر ظاہر
ہوگا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۶)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں تمام مسلمانوں کو لازم ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لحاظ رکھیں ۔ کیونکہ إِيَّاكَ
نَعْبُدُ کو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر مقدم رکھا ہے۔ پس پہلے عملی طور پر شکریہ کرنا چاہئے اور یہی مطلب اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ میں رکھا ہے۔ یعنی دُعا سے پہلے اسباب ظاہری کی رعایت اور نگہداشت ضروری طور پر کی جاوے۔
اور پھر دُعا کی طرف رجوع ہو۔ اولاً عقائد ، اخلاق اور عادات کی اصلاح ہو۔ پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
۔۔۔۔۔۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا تعلیم کرنے میں اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ انسان تین پہلو ضرور مد نظر
رکھے۔ اول اخلاقی حالت ۔ دوم حالت عقائد ۔ سوم اعمال کی حالت ۔ مجموعی طور پر یوں کہو کہ انسان خداداد
قوتوں کے ذریعے سے اپنے حال کی اصلاح کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگے ۔ یہ مطلب نہیں کہ اصلاح
کی صورت میں دُعا نہ کرے۔ نہیں ۔ اُس وقت بھی مانگتا ر ہے ۔ ( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۸)

نماز میں بالخصوص دعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں دلی آہوں سے، دلی تضرعات سے، دلی خضوع
سے، سچے دلی جوش سے حضرت احدیت کا فیض طلب کرنا چاہئے اور اپنے تئیں ایک مصیبت زدہ اور عاجز اور
لا چار سمجھ کر اور حضرت احدیت کو قادر مطلق اور رحیم کریم یقین کر کے رابطہ محبت اور قرب کے لئے دُعا کرنی
چاہئے ۔ اس جناب میں خشک ہونٹوں کی دُعا قابل پذیرائی نہیں۔ فیضان سماوی کے لئے سخت بیقراری اور
جوش و گریہ وزاری شرط ہے۔ اور نیز استعداد تقریبہ پیدا کرنے کے لئے اپنے دل کو ماسوا اللہ کے شغل اور فکر سے
بکلی خالی اور پاک کر لینا چاہئے۔ کسی کا حسد اور حقد دل میں نہ رہے۔ بیداری بھی پاک باطنی کے ساتھ ہو اور
خواب بھی ۔ بے مغز با تیں سب فضول ہیں اور جو عمل روح کی روشنی سے نہیں وہ تاریکی اور ظلمت ہے۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶، ۲۷ مؤرخہ ۶ ، ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۷ )
خاکساری اور نیستی کو اسی قادر مطلق سے طلب کرنا چاہئے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں جو مانگا گیا
مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۸۱)
ہے وہ بھی خاکساری اور نیستی ہے۔
نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق میں
درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور
کتاب ہے۔ اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے
اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت
تک جاری رکھا اور آخر کار اس کی روحانی فیض رسانی سے اس مسیح موعود کو دنیا میں بھیجا جس کا آنا اسلامی
عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا کیونکہ ضرور تھا کہ یہ دنیا ختم نہ ہو جب تک کہ محمدی سلسلہ کے لئے ایک مسیح
روحانی رنگ کا نہ دیا جاتا جیسا کہ موسوی سلسلہ کے لئے دیا گیا تھا اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۴)
اصل حقیقت اور اصل سرچشمہ نجات کا محبت ذاتی ہے جو وصالِ الہی تک پہنچاتی ہے۔ وجہ یہ کہ کوئی محب
اپنے محبوب سے جدا نہیں رہ سکتا ۔ اور چونکہ خدا خود نور ہے اس لئے اس کی محبت سے نو رنجات پیدا ہو جاتا ہے
اور وہ محبت جو انسان کی فطرت میں ہے خدا تعالیٰ کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی محبت
ذاتی انسان کی محبت ذاتی میں ایک خارقِ عادت جوش بخشتی ہے۔ اور ان دونوں محبتوں کے ملنے سے ایک فنا
کی صورت پا صورت پیدا ہو کر بقابالا ہو کر بقا باللہ کا نور پیدا ہو جاتا ہے۔ اور یہ بات کہ دونوں محبتوں کا باہم ملنا ضروری طور پر اس

آج 10 میں سے 10 باقی