سورة النّجْم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نتیجہ کو پیدا پیدا کرتا ہے کہ ایسے انسان کا انجام فنافی اللہ ہو اور خاکستر کی طرح یہ وجود ہو کر ( جو حجاب ہے ) سراسر
عشق الہی میں روح غرق ہو جائے اس کی مثال وہ حالت ہے کہ جب انسان پر آسمان سے صاعقہ پڑتی ہے
تو اس آگ کی کشش سے انسان کے بدن کی اندرونی آگ یکدفعہ باہر آ جاتی ہے تو اس کا نتیجہ جسمانی فنا
ہوتا ہے پس دراصل یہ روحانی موت بھی اسی طرح دو قسم کی آگ کو چاہتی ہے۔ ایک آسمانی آگ اور ایک
اندرونی آگ اور دونوں کے ملنے سے وہ فنا پیدا ہو جاتی ہے جس کے بغیر سلوک تمام نہیں ہوسکتا۔ یہی فناوہ چیز
ہے جس پر سالکوں کا سلوک ختم ہو جاتا ہے۔ اور جو انسانی مجاہدات کی آخری حد ہے۔ اسی فنا کے بعد فضل اور
موہبت کے طور پر مرتبہ بقا کا انسان کو حاصل ہوتا ہے۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔ صِرَاطَ
لَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس شخص کو یہ مرتبہ ملا انعام کے طور پر ملا۔ یعنی محض فضل
سے نہ کسی عمل کا اجر۔ اور یہ عشق الہی کا آخری نتیجہ ہے۔ جس سے ہمیشہ کی زندگی حاصل ہوتی ہے اور موت
سے نجات ہوتی ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۴، ۳۶۵)
نجات کے متعلق جو عقیدہ قرآن شریف سے مستنبط ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ نجات نہ تو صوم سے ہے ہے نہ نہ صلوٰۃ
سے نہ زکوٰۃ اور صدقات سے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے جس کو دُعا حاصل کرتی ہے اسی لئے اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا سب سے اوّل تعلیم فرمائی ہے۔ کیونکہ جب یہ دُعا قبول ہو جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل کو جذب کرتی ہے جس سے اعمالِ صالحہ کی توفیق ملتی ہے کیونکہ جب انسان کی دُعا جو سچے دل اور
خلوص نیت سے ہو۔ قبول ہوتی ہے تو پھر نیکی اور اُس کے شرائط ساتھ خود ہی مرتب ہو جاتے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۳۰ مؤرخہ ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱،۱۰)
قرآن شریف سے جو عقیدہ نجات کے بارے میں استنباط ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ نجات نہ تو صوم سے ہے نہ
صلوٰۃ سے نہ زکوۃ اور نہ صدقات سے بلکہ محض دعا اور خدا کے فضل سے ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے دُعا اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ تعلیم فرمائی ہے کہ جب وہ قبول ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہے اعمال صالحہ اس
کے ساتھ شرائط ہیں مگر لوازم میں سے نہیں یعنی جب انسان کی دُعا قبول ہوتی ہے تو اُس کے ساتھ تمام شرائط
خود ہی مرتب ہوتی ہیں ورنہ اگر اعمال پر نجات کا مدار رکھا جائے تو یہ بار یک شرک ہے اور اس سے ثابت
ہوگا کہ انسان خود بخود نجات پاسکتا ہے کیونکہ اعمال تو انسان کے اختیاری امور ہیں اور انسان خود بخو دا سے
بجالاتے ہیں ۔۔۔۔۔ دُعا جب تمام شرائط کے ساتھ ہوتی ہے تو وہ فضل کو جذب کرتی ہے اور فضل کے بعد
شرائط خود بخود پورے ہوتے جاتے ہیں اسلامی نجات یہی ہے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مؤرخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۷)
دنیا کے لئے جو دعا کی جاتی ہے وہ جہنم ہے۔ دُعا صرف خدا کو راضی کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ہونی
چاہئے باقی جتنی دُعائیں ہیں وہ خود اس کے اندر آ جاتی ہیں۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ بڑی دُعا ہے صراط مستقیم گو یا خدا کو شناخت کرتا ہے اور اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کل گناہوں سے بچتا ہے
اور صالحین میں داخل ہوتا ہے اگر ایک آدمی با خدا ہو تو سات پشت تک خدا تعالیٰ اس کی اولاد کی خبر گیری کرتا
ہے ۔۔۔۔۔ دعا ایسی کرنی چاہئے کہ نفس اتارہ گداز ہو کر نفس مطمئنہ کی طرف آجاوے اگر وہ اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ( جیسے کے معنی مذکور ہوئے ) طلب کرتا رہے گا تو دوسری جو اُسے ضرورتیں ہیں جن کے
لئے وہ دعا چاہتا ہے وہ خدا خود پوری کر دے گا۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴، ۵)
اصل گناہ شرک ہے اور جو کوئی شرک سے یعنی مال اور رزق اور علم اور عقل اور اعمال اور نفس اور بہت اور
شیطان اور دوسرے معبودوں سے بیزار ہو کر صرف خدا ہی کو اپنا خدا جانے اور اُس کے فضل کا منتظر رہے
تو وہ بیشک رستگار ہو کر جنت میں جائے گا۔ لیکن وہ آدمی کہ ان شرکوں میں سے کسی شرک میں گرفتار ہے
تو زندان سفر میں محبوس ہوگا اور مکر وہ لباس میں رہے گا یہاں تک کہ اس پر فضل ہو۔ اب یہ مقام بڑا نازک اور
نہایت دقیق اور لغزش کی جگہ ہے اور تھوڑے ہیں جو رستگار ہوتے ہیں اب سنئے کہ جو جو مقامات واسطہ
دفع اس شرک وارد ہیں اوّل سورہ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیری ہی پرستش کرتے ہیں
اور پرستش اور تقرب میں مدد بھی تجھ ہی سے مانگتے ہیں اس اعتقاد سے وہ سب شرک جاتے رہے اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ تو آپ ہم کو سیدھا راستہ بتلا صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اُن کا راستہ جن پر تیر افضل ہوا
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اور بچا ہم کو اُن کے راستہ سے جن پر تیرا غضب ہے اور اُن سے جو
راہ راست پر قائم نہیں رہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - الجزو نمبر 1 ۔ یعنی اے باری تعالیٰ ہم پر وہ
صراط مستقیم ظاہر کر جو تو نے اُن تمام اہلِ کمال لوگوں پر ظاہر کیا جن پر تیرا فضل اور کرم تھا چونکہ اہلِ کمال
لوگوں کا صراط مستقیم یہی ہے کہ وہ علی وجہ البصیرت حقائق کو معلوم کرتے ہیں نہ اندھوں کی طرح ۔ پس اس دُعا
کا ماحصل تو یہی ہوا کہ خداوندا وہ تمام علوم حقہ اور معارف صحیحہ اور اسرار عمیقہ اور حقائق دقیقہ جو دنیا کے تمام
اہلِ کمال لوگوں کو متفرق طور پر وقتاً فوقتاً تو عنایت کرتا رہا ہے اب وہ سب ہم میں جمع کر ۔ سود یکھئے کہ اس دُعا
میں بھی علم اور حکمت ہی خدا سے چاہی ہے اور وہ علم مانگا ہے جو تمام دنیا میں متفرق تھا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۰۲ تا ۵۰۵)
قانون قدرت میں قبولیت دعا کی نظیریں موجود ہیں اور ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ زندہ نمونے بھیجتا ہے اسی
لئے اُس نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا تعلیم فرمائی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا
منشا اور قانون ہے اور کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے ۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا سے پایا جاتا ہے کہ ہمارے
اعمال کو اکمل اور اتم کر۔ ان الفاظ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر تو اشارۃ النص کے طور پر اس سے دُعا
کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے کہ صراط مستقیم کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے لیکن اس کے سر پر إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بتا رہا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائیں یعنی صراط مستقیم کے منازل کے لئے قومی سلیم سے کام
لے کر استعانت الہی کو مانگنا چاہئے پس ظاہری اسباب کی رعایت ضروری ہے جو اس کو چھوڑتا ہے وہ کافر نعمت
ہے دیکھو! یہ زبان جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور عروق و اعصاب سے اس کو بنایا ہے اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم
بول نہ سکتے ایسی زبان دُعا کے لئے عطا کی جو قلب کے خیالات اور ارادوں تک کو ظاہر کر سکے اگر ہم دُعا کا کام
زبان سے کبھی نہ لیں تو ہماری شور بختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو وہ ایک
دفعہ ہی کام چھوڑ بیٹھتی ہے یہ رحیمیت ہے ایسا ہی قلب میں خشوع و خضوع کی حالت رکھی اور سوچنے اور تفکر کی
قوتیں ودیعت کی ہیں پس یا درکھو اگر ہم ان قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دُعا کرتے ہیں تو یہ دعا کچھ بھی مفید
اور کارگر نہ ہوگی کیونکہ جب پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے سے کیا نفع اُٹھائیں گے اس لئے اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ بتا رہا ہے کہ ہم نے تیرے پہلے عطیوں اور قوتوں کو بیکار اور برباد نہیں
کیا۔ یادر کھورحمانیت کا خاصہ یہی ہے کہ وہ رحیمیت سے فیض اٹھانے کے قابل بنادے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے
جو ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : (۶۱) فرمایا یہ نری لفاظی نہیں ہے بلکہ انسانی شرف اسی کا متقاضی ہے مانگنا
انسانی خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا جو نہیں مانتا وہ ظالم ہے ۔۔۔۔۔۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا
میں یہ مقصود ہے کہ : ود ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور اتم کر اور پھر یہ کہہ کر کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور بھی
صراحت کر دی کہ ہم اس صراط کی ہدایت چاہتے ہیں جو منعم علیہ گروہ کی راہ ہے۔ اور مغضوب گروہ کی راہ سے
بچا جن پر بداعمالیوں کی وجہ سے عذاب الہی آگیا اور الضالین کہہ کر یہ دعا تعلیم کی کہ اس سے بھی محفوظ رکھ کہ
تیری حمایت کے بدوں بھٹکتے پھریں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مؤرخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱)
♡
یہ دعا اس واسطے سکھائی کہ تا تم لوگ صرف اس بات پر ہی نہ بیٹھ رہو کہ ہم ایمان لے آئے ہیں۔ بلکہ اس
طرح سے اعمال بجالاؤ کہ ان انعاموں کو حاصل کر سکو جو خدا کے مقرب بندوں پر ہوا کرتے ہیں ۔ بعض لوگ
مسجدوں میں بھی جاتے ہیں نمازیں بھی پڑھتے ہیں اور دوسرے ارکانِ اسلام بھی بجالاتے ہیں مگر خدا کی
نصرت اور مردان کے شامل حال نہیں ہوتی ۔ اور ان کے اخلاق اور عادات میں کوئی نمایاں تبدیلی دکھائی نہیں
دیتی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی عبادتیں بھی رسمی عبادتیں ہیں حقیقت کچھ بھی نہیں۔ کیونکہ احکام الہی کا بجا
تو ایک پیج کی طرح ہوتا ہے جس کا اثر روح اور وجود دونوں پر پڑتا ہے ایک شخص جو کھیت کی آبپاشی کرتا
اور بڑی محنت سے اس میں بیج ہوتا ہے اگر ایک دو ماہ تک اس میں انگوری نہ نکلے تو ماننا پڑتا ہے کہ پیچ خراب
ہے۔ یہی حال عبادات کا ہے اگر ایک شخص خدا کو وحدہ لاشریک سمجھتا ہے نمازیں پڑھتا ہے روزے رکھتا ہے
اور بظاہر نظر احکام الہی کو حتی الوسع بجالاتا ہے لیکن خدا کی طرف سے کوئی خاص مدد اس کے شاملِ حال نہیں
ہوتی تو ماننا پڑتا ہے کہ جو بیچ وہ بورہا ہے وہی خراب ہے۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲ مؤرخه ۶ رجنوری ۱۹۰۸ صفحه ۳)
لانا
ثُمَّ اعْلَمْ أَنَّ فِي آيَةِ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
وو
پھر جان لو کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی آیت میں نفوس کو شرک کی
إشَارَةً عَظِيمَةً إِلى تَزْكِيَةِ النُّفُوسِ مِنْ باریک راہوں سے پاک کرنے اور ان راہوں کے
دَقَائِقِ الشِّرْكِ وَاسْتِيْصَالِ أَسْبَابِهَا وَ اسباب کو مٹانے کی طرف عظیم اشارہ ( پایا جاتا ) ہے۔
لِأَجْلِ ذَلِكَ رَغَبَ اللهُ فِي الْآيَةِ فِي تَحْصِيلِ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ( لوگوں کو ) اس آیت میں نبیوں
كَمَالَاتِ الْأَنْبِيَاءِ وَ اسْتِفْتَاحِ أَبْوَابِهَا کے کمالات کے حاصل کرنے اور ان (کمالات) کے
فَإِنَّ أَكْثَرَ الشِرْكِ قَدْ جَاءَ فِي الدُّنْيَا مِنْ دروازوں کو کھولے جانے کی استدعا کی ترغیب دی ہے
بَابِ إطرَاءِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْأَوْلِيَاءِ وَ إِنَّ کیونکہ زیادہ تر شرک نبیوں اور ولیوں کے متعلق
الَّذِينَ حَسِبُوا نَبِيُّهُمْ وَحِيدًا فَرِيدًا وَ غلو کرنے کی وجہ سے دنیا میں آیا ہے اور جن لوگوں نے
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ كَذَاتِ حَضْرَةِ اپنے نبی کو ایسا یکتا اور منفرد اور ایسا وحدہ لاشریک گمان
الْكِبْرِيَاءِ فَكَانَ مَالَ أَمْرِهِمْ أَنَّهُمُ اتَّخَذُوهُ کیا جیسے ذات رب العزت ہے اُن کا مال کار یہ ہوا کہ
إلهَا بَعْدَ مُدَّةٍ وَ هُكَذَا فَسَدَتْ قُلُوبُ اُنہوں نے کچھ مدت کے بعد اُسی نبی کو معبود کو معبود بنالیا۔ اسی
النَّصَارَى مِنَ الْإِطْرَاءِ وَالْاعْتِدَاءِ ، فَاللهُ طرح ( حضرت عیسیٰ کی تعریف میں ) مبالغہ آرائی کرنے
يُشيرُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ إِلى هَذِهِ الْمَفْسَدَةِ | اور حد سے بڑھنے کی وجہ سے عیسائیوں کے دل بگڑ گئے۔
وَالْغَوَايَةِ وَيُؤْمِيءُ إِلَى أَنَّ الْمُنْعَمِيْنَ مِنَ چنانچہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں اسی فساد اور گمراہی
الْمُرْسَلِينَ وَالنَّبِيِّينَ وَ الْمُحَدِّثِينَ إِنَّمَا کی طرف اشارہ فرماتا ہے اور اس طرف بھی اشارہ فرماتا
يُبْعَثُونَ لِيَصْطَبِغَ النَّاسُ بِصِبْغِ تِلْكَ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ) انعام پانے والے لوگ یعنی
الْكِرَامِ لَا أَنْ يَعْبُدُوهُمْ وَ يَتَّخِذُوهُمْ رسول ، نبی اور محدث اس لئے مبعوث کئے جاتے ہیں کہ
آلِهَةً كَالْأَصْنَامِ فَالْغَرَضُ مِنْ إِرْ سَالِ لوگ ان بزرگ ہستیوں کے رنگ میں رنگین ہوں۔ نہ اس
تِلْكَ النُّفُوسِ الْمُهَنَّبَةِ ذَوِی الصَّفَاتِ لئے کہ وہ اُن کی عبادت کرنے لگیں اور انہیں بتوں کی طرح
الْمُطَهَّرَةِ أَنْ يَكُونَ كُلُّ مُتَّبِع قَرِيعَ تِلْكَ معبود بنا لیں ۔ پس ان با اخلاق پاکیزہ صفات والی ہستیوں
الصَّفَاتِ لَا قَارِعَ الْجَبْهَةِ عَلَى هَذِهِ کو دنیا میں بھیجنے کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ( ان کا ) ہر متبع ان
الصَّفَاةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ لِأُولى صفات سے متصف ہو نہ یہ کہ اُنہیں کو پتھر کا بہت بنا کر اُس
الْفَهْمِ وَالدِّرَايَةِ إِلى أَنَّ كَمَالَاتِ پر ماتھا رگڑنے والا ہو۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں
النَّبِيِّينَ لَيْسَتْ كَكَمَالَاتِ رَبِّ سمجھ بوجھ اور عقل رکھنے والوں کو اشارہ فرمایا ہے کہ نبیوں
الْعَالَمِينَ وَأَنَّ اللهَ أَحَدٌ صَمَدٌ وَحِيدٌ لَّا کے کمالات پروردگار عالم کے کمالات کی طرح نہیں
شَرِيكَ لَهُ فِي ذَاتِهِ وَلَا فِي صِفَاتِهِ وَأَمَّا ہوتے ۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں اکیلا، بے نیاز
الْأَنْبِيَاءُ فَلَيْسُوا كَذلِكَ بَلْ جَعَلَ اللهُ اور یگانہ ہے۔ اُس کی ذات اور صفات میں اُس کا کوئی
لَهُمْ وَارِثِينَ مِنَ الْمُتَّبِعِينَ الصَّادِقِينَ شریک نہیں ۔ لیکن نبی ایسے نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ اُن
فَأُمَّتُهُمْ وَرَثَاؤُهُمْ يَجِدُونَ مَا وَجَدَ کے سچے متبعین میں سے اُن کے وارث بناتا ہے۔ پس اُن
أَنْبِيَاؤُهُمْ إِنْ كَانُوا لَهُمْ مُّتَّبِعِيْنَ وَإِلَى کی اُمت اُن کی وارث ہوتی ہے۔ وہ سب کچھ پاتے ہیں جو
هُذَا أَشَارَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ قُلْ اِنْ اُن کے نبیوں کو ملا ہو بشرطیکہ وہ اُن کے پورے پورے متبع
كنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ بنیں ۔ اور اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے آیت قُلْ اِن
اللهُ * فَانْظُرْ كَيْفَ جَعَلَ الْأُمَّةَ أَحِبَّاءَ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ * میں اشارہ
ود روو
(آل عمران: ۳۲) ترجمہ۔ تو کہہ کہ (اے لوگو ) اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو (اس صورت میں ) وہ ( بھی ) تم
سے محبت کرے گا۔