سورة التّوبَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الجھے
اور زراعت کے متعلق ان تمام اُمور میں کامیابی ہونا مشکل اور غیر ممکن ہے جب تک کہ ان کے بارہ میں ایک
مستقیم راہ نہ ملے کہ کس طور سے اس کام کو شروع کرنا چاہئے اور ہر ایک عقلمند انسان مشکلات کے وقت میں
یہی اپنا فرض سمجھتا ہے کہ اس مشکل سر بستہ کے بارے میں ایک لمبے وقت تک رات کو اور دن کو سوچتا رہے
تا کہ اس مشکل کشائی کے لئے کوئی راہ نکل آوے اور ہر ایک صنعت اور ہر ایک ایجاد اور ہر ایک پیچیدہ اور
ہوئے کام کو چلانا اس بات کو چاہتا ہے کہ اس کام کے لئے راہ نکل آوے۔ پس دنیا اور دین ین کی اغراض
کے لئے اصل دعا راہ نکالنے کی دُعا ہے جب سیدھی راہ کسی امر کے متعلق ہاتھ میں آجائے تو یقیناً وہ امر بھی خدا
کے فضل سے حاصل ہو جاتا ہے۔ خدا کی قدرت اور حکمت نے ہر ایک مدعا کے حصول کے لئے ایک راہ رکھی ہے
مثلاً کسی بیمار کا ٹھیک ٹھیک علاج نہیں ہو سکتا جب تک اس مرض کی حقیقت سمجھنے اور نسخہ کے تجویز کے لئے ایک
ایسی راہ نہ نکل آوے کہ دل فتوی دے دے کہ اس راہ میں کامیابی ہوگی بلکہ کوئی انتظام دنیا میں ہو ہی نہیں سکتا
جب تک اس انتظام کے لئے ایک راہ پیدا نہ ہو۔ پس راہ کا طلب کرنا طالب مقصد کا فرض ہوا اور جیسا کہ دنیا کی
کامیابی کا صحیح سلسلہ ہاتھ میں لینے کے لئے پہلے ایک راہ کی ضرورت ہے جس پر قدم رکھا جائے ایسا ہی خدا کا
اور فضل بننے کے لئے قدیم سے ایک راہ کی ضرورت پائی گئی ہے اسی لئے دوسری سورۃ میں
جو سورۃ البقر ہے جو اس سورۃ کے بعد ہے سورۃ کے شروع میں ہی فرمایا گیا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : ٣)
یعنی انعام پانے کی یہ راہ ہے جو ہم بیان کرتے ہیں ۔ * (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۵۹،۵۸)
یہ دُعا یعنی دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ایک جامع دعا ہے کہ جو انسان کو اس بات کی طرف
متوجہ کرتی ہے کہ مشکلات دینی اور دنیوی کے وقت میں اول جس چیز کی تلاش انسان کا فرض ہے وہ یہی ہے
کہ اس امر کے حصول کے لئے وہ صراط مستقیم تلاش کرے یعنی کوئی ایسی صاف اور سیدھی راہ ڈھونڈے جس
سے باآسانی اس مطلب تک پہنچ سکے۔ اور دل یقین سے بھر جائے شکوک سے نجات ہولیکن انجیل کی ہدایت
کے موافق روٹی مانگنے والا خدا جوئی کی راہ اختیار نہ کرے گا اُس کا مقصد تو روٹی ہے جب روٹی مل گئی تو پھر اس
کو خدا سے کیا غرض یہی وجہ ہے کہ عیسائی صراط مستقیم سے گر گئے اور ایک نہایت قابل شرم عقیدہ جو انسان کو
خدا بنانا ہے ان کے گلے پڑ گیا۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۵۹، ۶۰ )
دوست اور مورد اور مورد محبت اور
اسلام وہ مذہب ہے جس کے سچے پیروؤں کو خدا تعالیٰ نے تمام گذشتہ راستبازوں کا وارث ٹھہرایا ہے اور
سورۃ فاتحہ میں راہِ راست کے لئے دُعا کی گئی اور دوسری سورۃ میں گویا وہ دعا قبول ہو کر راہ راست بتلائی گئی
ہے۔ منہ

ان کی متفرق نعمتیں اس اُمتِ مرحومہ کو عطا کر دی ہیں۔ اور اس نے اس دُعا کو قبول کر لیا ہے جو قرآن شریف
میں آپ سکھلائی تھی اور وہ یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ ہمیں وہ راہ دکھلا جو اُن راستبازوں کی راہ ہے جن پر تو نے ہر یک انعام اکرام کیا
ہے۔ یعنی جنہوں نے تجھ سے ہر ایک قسم کی برکتیں پائی ہیں اور تیرے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوئے ہیں۔
اور تجھ سے دُعاؤں کی قبولیتیں حاصل کی ہیں اور تیری نصرت اور مدد اور راہ نمائی اُن کے شامل حال ہوئی
ہے۔ اور ان لوگوں کی راہوں سے ہمیں بچا جن پر تیرا غضب ہے اور جو تیری راہ کو چھوڑ کر اور اور راہوں کی طرف
چلے گئے ہیں۔ یہ وہ دُعا ہے جو نماز میں پانچ وقت پڑھی جاتی ہے اور یہ بتلا رہی ہے کہ اندھا ہونے کی حالت
میں دنیا کی زندگی بھی ایک جہنم ہے اور پھر مرنا بھی ایک جہنم ہے اور در حقیقت خدا کا سچا تابع اور واقعی نجات
پانے والا وہی ہو سکتا ہے جو خدا کو پہچان لے اور اُس کی ہستی پر کامل ایمان لے آوے اور وہی ہے جو گناہ کو
چھوڑ سکتا ہے۔ اور خدا کی محبت میں محو ہو سکتا ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۶۱، ۱۶۲)
قرآن شریف صاف یہی ہدایت فرماتا ہے اور ہمیں سورہ فاتحہ ام الکتاب میں مثیل بن جانے کی امید
دیتا ہے اور ہمیں تاکید فرماتا ہے کہ پنج وقت تم میرے حضور میں کھڑے ہو کر اپنی نماز میں مجھ سے یہ دعا مانگو
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اے میرے خداوند رحمن و رحیم ! ہمیں ایسی
ہدایت بخش کہ ہم آدم صفی اللہ کے مثیل ہو جائیں ، شیث نبی اللہ کے مثیل بن جائیں ، حضرت نوح آدم ثانی
کے مثیل ہو جائیں ، ابراہیم خلیل اللہ کے مثیل ہو جائیں، موسی کلیم اللہ کے مثیل ہو جائیں ، عیسی روح اللہ کے
مثیل ہو جائیں اور جناب احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ حبیب اللہ کے مثیل ہو جائیں اور دنیا کے ہر ایک صدیق و شہید
کے مثیل ہو جائیں ۔
(ازالہ اوہام حصہ اول ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۹)
قرآن شریف اپنے زبردست ثبوتوں کے ساتھ ہمارے دعوے کا مصد ق اور ہمارے مخالفین کے
اوہام باطلہ کی بیخ کنی کر رہا ہے اور وہ گزشتہ نبیوں کے واپس دنیا میں آنے کا دروازہ بند کرتا ہے اور
بنی اسرائیل کے مثیلوں کے آنے کا دروازہ کھولتا ہے۔ اسی نے یہ دعا تعلیم فرمائی ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ۔ اس دُعا کا ماحصل کیا ہے۔ یہی تو ہے کہ ہمیں اے ہمارے خدا !
نبیوں اور رسولوں کا مثیل بنا۔
(ازالہ اوہام حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۹، ۳۹۰)
اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا سکھائی ہے تو اس طور پر نہیں کہ دُعا تو سکھا دی لیکن سامان کچھ نہیں۔ بلکہ جہاں دُعا
سکھائی ہے وہاں سب کچھ موجود ہے چنانچہ اگلی سورت میں اس قبولیت کا اشارہ ہے جہاں فرمایا ذلِكَ الْكِتب

لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : (۳) یہ ایسی دعوت ہے کہ دعوت کا سامان پہلے سے تیار ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۶ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
آن شریف کو جہاں سے شروع کیا ہے ان ترقیوں کا وعدہ کر لیا ہے جو بالطبع روح تقاضا کرتی ہے۔
چنانچہ سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی تعلیم کی ۔ اور فرمایا کہ تم یہ دعا کرو کہ اے اللہ ہم کو صراط مستقیم
کی ہدایت فرما۔ وہ صراط مستقیم جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرے انعام واکرام ہوئے ۔ اس دُعا کے ساتھ
ہی سورۃ البقر کی پہلی ہی آیت میں یہ بشارت دے دی ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ گو یا روحیں
دُعا کرتی ہیں اور ساتھ ہی قبولیت اپنا اثر دکھاتی ہے۔ اور وہ وعدہ دعا کی قبولیت کا قرآن مجید کے نزول کی
صورت میں پورا ہوتا ہے۔ ایک طرف دُعا ہے اور دوسری طرف اس کا نتیجہ موجود ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل
اور کرم ہے جو اس نے فرمایا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ء صفحه ۵ )
هذَا الدُّعَاءُ رَدُّ عَلى قَوْلِ الَّذِينَ یہ دعا اُن لوگوں کے خیال کی تردید ہے جو کہتے ہیں کہ
يَقُولُونَ إِنَّ الْقَلَمَ قَدْ جَفَّ بِمَا هُوَ كَائِن جو کچھ ہونے والا ہے اُس پر قلم خشک ہو چکا ہے۔ پس
فَلَا فَائِدَةَ فِي الدُّعَاءِ فَاللهُ تَبَارَكَ اب دُعا کا کوئی فائدہ نہیں۔ سو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے
وَتَعَالَى يُبَشِّرُ عِبَادَةَ بِقُبُولِ الدُّعَاءِ بندوں کو قبولیتِ دعا کی بشارت دیتا ہے۔ گویا وہ کہتا ہے کہ
فَكَأَنَّهُ يَقُولُ يَا عِبَادِ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ اے میرے بندو! تم مجھ سے دُعا کرو۔ میں تمہاری دُعا
لَكُمْ وَ إِنَّ فِي الدُّعَاءِ تَأْثِيرَاتٍ وَ قبول کروں گا ۔ اور دُعا میں یقیناً تاثیریں اور ( قضاء وقدر
تَبْدِيلَاتٍ وَ الدُّعَاءُ الْمَقْبُولُ يُدْخِلُ کو بدلنے کی طاقتیں ہیں اور مقبول دُعا، دُعا کرنے
الدَّاعِيَ فِي الْمُنْعَمِينَ
والے کو انعام یافتہ گروہ میں داخل کر دیتی ہے۔
وَفِي الْآيَةِ إِشَارَةٌ إِلى عَلَامَاتٍ تُعْرَفُ اس آیت میں اُن علامتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن
بِهَا قُبُوْلِيَّةُ الدُّعَاءِ عَلَى طَرِيقِ الْإِصْطِفَاءِ سے اصطفاء کے طریق پر قبولیت دعا کی شناخت ہوتی ہے اور
وَإِيْمَاءُ إِلَى أَثَارِ الْمُقَبَّلِيْنَ لِأَنَّ الْإِنْسَانَ اس میں مقربین کے آثار کی طرف بھی اشارہ ہے کیونکہ جب
إِذَا أَحَبَّ الرَّحْمَنَ وَ قَوَّى الْإِيمَانَ فَذَالِكَ انسان خدائے رحمان سے محبت کرتا ہے اور اپنے ایمان کو پختہ
الْإِنْسَانُ وَإِنْ كَانَ عَلَى حُسْنِ اعْتِقَادِ فِي کر لیتا ہے تو وہی حقیقی انسان ہوتا ہے اور اگر چہ اُسے اپنی
أَمْرِ اسْتِجَابَةِ دَعَوَاتِهِ
دعاؤں کی قبولیت کے بارہ میں پہلے بھی حسن اعتقاد ہو۔

آج 10 میں سے 10 باقی