سورة لقمَان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ
زیادہ ہوا اس طرف کی آواز کو زیادہ سن لیا۔ یا مثلاً دیکھتا ہے کہ جب تک سورج چاند چراغ وغیرہ کی روشنی نہ
ہو انسان دیکھ نہیں سکتا۔ تو کیا خدا بھی روشنیوں کا محتاج ہے؟ غرض انسان کا دیکھنا اور رنگ کا ہے اور خدا کا اور
رنگ کا ہے۔ اس کی حقیقت خدا کے سپرد کرنی چاہئے ۔ آریہ وغیرہ جو اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن کریم میں
خدا تعالیٰ کو غضب ناک کہا گیا ہے۔ یہ ان کی صریح غلطی ہے۔ ان کو چاہئے تھا کہ قرآن مجید کی دوسری
جگہوں پر نظر کرتے ۔ وہاں تو صاف طور پر لکھا ہے عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۚ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ
محلّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) ۔ خدا کی رحمت تو کل چیزوں کے شامل حال ہے۔ مگر ان کو دقت ہے تو یہ ہے کہ خدا
کی رحمت کے تو وہ قائل ہی نہیں ۔ ان کے مذہبی اصول کے بموجب اگر کوئی شخص بصد مشکل مکتی حاصل کر بھی
لے تو آخر پھر وہاں سے بھی نکلنا ہی پڑے گا۔ غرض خوب یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کے کلام پر کوئی اعتراض نہیں ہو
سکتا ۔ جیسے خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے ویسے ہی اس کا کلام بھی ہر ایک قسم کی غلطی سے پاک ہوتا ہے۔ اور
یہ جو فرمایا ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ تو اس سے یہ مراد ہے کہ یہود ایک قوم تھی جو توریت کو مانتی تھی ۔ انہوں
نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بہت تکذیب کی تھی اور بڑی شوخی کے ساتھ ان سے پیش آئے تھے۔ یہاں
تک کہ کئی بار ان کے قتل کا ارادہ بھی انہوں نے کیا تھا۔ اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی فن کو کمال
تک پہنچا دیتا ہے تو پھر وہ بڑا نامی گرامی اور مشہور ہو جاتا ہے اور جب کبھی اس فن کا ذکر شروع ہوتا ہے تو پھر
اسی کا نام ہی لیا جاتا ہے۔ مثلاً دنیا میں ہزاروں پہلوان ہوئے ہیں اور اس وقت بھی موجود ہیں مگر رستم کا ذکر
خاص طور پر کیا جاتا ہے۔ بلکہ اگر کسی کو پہلوانی کا خطاب بھی دیا جاتا ہے تو اسے بھی رستم ہند وغیرہ کر کے پکارا
جاتا ہے یہی حال یہود کا ہے کوئی نبی نہیں گذرا جس سے انہوں نے شوخی نہیں کی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تو
انہوں نے یہاں تک مخالفت کی کہ صلیب پر چڑھانے سے بھی دریغ نہیں کیا اور ان کے مقابلہ پر ہر ایک
شرارت سے کام لیا۔ ہاں اگر یہ سوال پیدا ہو کہ یہود نے تو انبیاء کے مقابل پر شوخیاں اور شرارتیں کی تھیں مگر
اب تو سلسلہ نبوت ختم ہو چکا ہے۔ اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ والی دُعا کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ آخری زمانہ میں مسیح نازل ہوگا ۔ اور مسلمان لوگ اس کی تکذیب کر
کے یہود خصلت ہو جائیں گے اور طرح طرح کی بدکاریوں اور قسم قسم کی شوخیوں اور شرارتوں میں ترقی کر
جاویں گے اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ والی دعا سکھائی ہے کہ اے مسلمانوں پنجگانہ نمازوں کی ہر ایک
رکعت میں دُعا مانگتے رہو کہ یا الہی ہمیں ان کی راہ سے بچائے رکھیو۔ جن پر تیرا غضب اسی دنیا میں نازل ہوا
اور
تھا۔ اور جن کو تیرے مسیح کی مخالفت کرنے کے سبب سے طرح طرح کی آفات ارضی و سماوی کا ذائقہ چکھنا پڑا
تھا سو جاننا چاہئے کہ یہی وہ زمانہ ہے جس کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اشارہ کرتی ہے۔ اور وہی
خدا کا سچا مسیح ہے جو اس وقت تمہارے درمیان بول رہا ہے۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ پچیس برس سے صبر کرتا رہا
ہے۔ ان لوگوں نے کوئی دقیقہ میری مخالفت کا اٹھا نہیں رکھا ہر طرح سے شوخیاں کی گئیں طرح طرح کے
الزام ہم پر لگائے گئے اور ان شوخیوں اور شرارتوں میں پوری سرگرمی سے کام لیا گیا۔ ہر پہلو سے میرے فنا
معدوم کرنے کے لئے زور لگائے گئے اور ہمارے لئے طرح طرح کے کفر نامے تیار کئے گئے اور نصاری
اور یہود سے بھی بدتر ہمیں سمجھا گیا ۔ حالانکہ ہم کلمہ طیبہ لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر دل و جان سے
یقین رکھتے تھے ۔ قرآن شریف کو خدا تعالیٰ کی سچی اور کامل کتاب سمجھتے تھے اور سچے دل سے اسے
خاتم الکتب جانتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سچے دل سے خاتم النبیین سمجھتے تھے ۔ وہی نمازیں
تھیں وہی قبلہ تھا۔ اسی طرح سے ماہ رمضان کے روزے رکھتے تھے۔ حج اور زکوۃ میں بھی کوئی فرق نہ تھا۔
پھر معلوم نہیں کہ وہ کون سے وجوہات تھے جن کے سبب سے ہمیں یہود اور نصاری سے بھی بدتر ٹھہرایا گیا اور
دن رات ہمیں گالیاں دینا موجب ثواب سمجھا گیا۔ آخر شرافت بھی تو کوئی چیز ہے اس طرح کا طریق تو وہی
لوگ اختیار کرتے ہیں جن کے ایمان مسلوب اور دل سیاہ ہو جاتے ہیں ۔ غرض چونکہ خدا جانتا تھا کہ ایک وقت
آئے گا جب کہ مسلمان یہود سیرت ہو جائیں گے۔ اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ والی دعا سکھا دی۔ اور
پھر فرمایا وَلَا الضَّالِّينَ یعنی نہ ہی ان لوگوں کی راہ پر چلانا ۔ جنہوں نے تیری سچی اور سیدھی راہ سے منہ موڑ
لیا۔ اور یہ عیسائیوں کی طرف اشارہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انجیل کے ذریعہ سے یہ تعلیم ملی تھی ۔ کہ
خدا کو ایک اور واحد لاشریک مانو ۔ مگر انہوں نے اس تعلیم کو چھوڑ دیا اور ایک عورت کے بیٹے کو خدا بنالیا۔ کوئی
یہ نہ سمجھ لے کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ تو بڑا سخت لفظ ہے اور ضالین نرم لفظ ہے۔ یہ نرم لفظ نہیں ۔ بات یہ ہے
کہ یہودیوں کا تھوڑا گناہ تھا وہ توریت کے پابند تھے اور اس کے حکموں پر چلتے تھے۔ گو وہ شوخیوں اور
شرارتوں میں بہت بڑھ گئے تھے مگر وہ کسی کو خدا یا خدا کا بیٹا بنانے کے سخت دشمن تھے اور سورہ فاتحہ میں ان کا
نام جو پہلے آیا ہے تو وہ اس واسطے نہیں کہ ان کے گناہ زیادہ تھے بلکہ اس واسطے کہ اسی دنیا میں ہی ان کو سزادی
گئی تھی اور اس کی مثال اس طرح پر ہے کہ ایک تحصیلدار انہیں کو جرمانہ کرتا ہے جن کا قصور اس کے اختیار سے
باہر نہیں ہوتا۔ مثلاً فرض کرو کہ کسی بھاری سے بھاری گناہ پر وہ اپنی طرف سے ۵۰، ۶۰ روپیہ جرمانہ کر سکتا
رسے
ہے لیکن اگر قصور وار زیادہ کا حقدار ہو تو پھر تحصیلدار یہ کہہ کر کہ یہ میرے اختیار سے باہر ہے اور کہ تمہاری سزا
کا یہاں موقع نہیں کسی اعلیٰ افسر کے سپرد کرتا ہے اسی طرح یہودیوں کی شرارتیں اور شوخیاں اسی حد تک ہیں
کہ ان کی سزا اسی دنیا میں دی جا سکتی تھی۔ لیکن ضالین کی سزا یہ دنیا برداشت نہیں کر سکتی۔ کیونکہ ان کا عقیدہ
ایسا نفرتی عقیدہ ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَ
تَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًا (مريم : ۹۱، ۹۲) یعنی یہ ایک ایسا برا کام ہے
جس سے قریب ہے کہ زمین آسمان پھٹ جائیں اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔ غرض یہودیوں کی چونکہ
سزا تھوڑی تھی اس لئے ان کو اسی جہان میں دی گئی اور عیسائیوں کی سزا اس قدر سخت ہے کہ یہ جہان اس کی
برداشت نہیں کر سکتا اس لئے ان کی سزا کے واسطے دوسرا جہان مقرر ہے۔ اور پھر یہ بات بھی یادرکھنے والی ہے
کہ یہ عیسائی صرف ضال ہی نہیں ہیں بلکہ مضل بھی ہیں ۔ ان کا دن رات یہی پیشہ ہے کہ اوروں کو گمراہ
کرتے پھریں۔ پچاس پچاس ہزار ساٹھ ساٹھ ہزار بلکہ لاکھوں پرچے ہر روز شائع کرتے ہیں اور اس باطل
عقیدہ کی اشاعت کے لئے ہر طرح کے بہانے عمل میں لاتے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲ مورخه ۶ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۳، ۴)
ایک شخص نے سوال کیا ۔ بعض مخالف کہتے ہیں کہ ہم بھی تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہتے ہیں ہم کو
یہودی اور مغضوب کیوں کہا جاتا ہے؟ فرمایا کہ یہودی بھی تو ہدایت اب تک طلب کر رہے ہیں اور اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ مانگ رہے ہیں اور توریت پڑھتے ہیں مگر گمراہ کیوں ہیں؟
( الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹)
عرب صاحب نے سوال کیا کہ مسیح موعود کے متعلق قرآن میں کہاں کہاں ذکر ہے۔ فرمایا۔ سورۃ فاتحہ،
سورہ نور، سورہ تحریم ۔ سورہ فاتحہ میں تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔ سورہ نور میں وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ
(التور :۵۶) اور سورہ تحریم میں جہاں مومنوں کی مثالیں بیان کی ہیں وہاں مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي
أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا ( التحريم : ۱۳ ) ۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مؤرخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
نماز کوئی ایسی ویسی شئے نہیں ہے بلکہ یہ وہ شے ہے جس میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ الخ جیسی دُعا کی جاتی
ہے۔ اس دُعا میں بتلایا گیا ہے کہ جو لوگ برے کام کرتے ہیں ان پر دنیا میں خدا تعالیٰ کا غضب آتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۹)
اگر نبوت کا دروازہ بالکل بند سمجھا جاوے تو نعوذ باللہ اس سے تو انقطاع فیض لازم آتا ہے اور اس میں تو نحوست
ہے اور نبی کی ہتک شان ہوتی ہے۔ گو یا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو یہ جو کہا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ (ال عمران: 1)
یہ جھوٹ تھا نعوذ باللہ ۔ اگر یہ معنے کئے جاویں کہ آئندہ کے واسطے نبوت کا دروازہ ہر طرح سے بند ہے تو پھر
خیر الامہ کی بجائے شر الامم ہوئی یہ امت جبکہ اس کو اللہ تعالیٰ سے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی نصیب نہ
ہوا۔ تو یہ تو كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ہوئی اور بہائم سیرت اسے کہنا چاہئے نہ یہ کہ خیر الامم ۔ اور پھر سورۃ فاتحہ کی
دعا بھی لغو جاتی ہے۔ اس میں جو لکھا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو سمجھنا
چاہئے کہ ان پہلوؤں کے پلاؤ زردے مانگنے کی دعا سکھائی ہے اور ان کی جسمانی لذات اور انعامات کے
مورث ہونے کی خواہش کی گئی ہے؟ ہرگز نہیں۔ اور اگر یہی معنے ہیں تو باقی رہ ہی کیا گیا جس سے اسلام کا علو
ثابت ہو دے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
یہ وجودی سخت قابل نفرت اور قابلِ کراہت ہیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جس قدر گریاں ہیں ان میں سے
شاید ایک بھی ایسی نہیں ہوگی جو یہ مذہب نہ رکھتی ہو۔ سب سے زیادہ افسوس یہ ہے کہ سید عبد القادر جیلانی
رحمۃ اللہ علیہ کا فرقہ جو قادری کہلاتا ہے وہ بھی وجودی ہو گئے ہیں حالانکہ سید عبدالقادر جیلانی وجودی نہ تھے۔
ان کا طرز عمل اور ان کی تصنیفات اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی عملی تصدیق دکھاتی ہیں ۔
علماء صرف یہ سمجھتے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صرف پڑھنے کے لیے ہے لیکن اس کے اثرات اور
نتائج کچھ نہیں مگر وہ عملی طور پر دکھاتے ہیں کہ ان منعم علیہ لوگوں کے نمونے اس اُمت میں ہوتے ہیں۔
غرض یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ گو ایسے لوگ تھوڑے ہوتے ہیں۔ لیکن ہیں ضرور جو خدا تعالیٰ سے کامل
محبت کرتے ہیں اور اسی دنیا میں رہ کر انقطاع اور سفر آخرت کی تیاری کرتے ہیں ۔ یہ امور ایسے ہی لوگوں
کے حصہ میں آئے ہیں۔ جیسے سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مؤرخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۸)
اگر وحی نہ ہو تو پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے کیا معنے ہوں گے ۔ کیا
یہاں انعام سے مراد گوشت پلاؤ وغیرہ ہے یا کہ خلعتِ نبوت اور مکالمہ الہی وغیرہ جو کہ انبیاء کو عطا ہوتا رہا
ہے۔ غرض کہ معرفت تام انبیاء کو سوائے وحی کے حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جس غرض کے لئے انسان اسلام
قبول کرتا ہے اس کا مغز یہی ہے کہ اس کے اتباع سے وحی ملے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۵۸)