سورة الاٴحزَاب

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایسے ہیں جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ یہود سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے ایک گھر ہے جس
میں عمدہ عمدہ آراستہ کمرے موجود ہیں جو عالیشان اور مہذب لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہیں اور جس کے بعض
حصے میں پاکخانے بھی ہیں اور بدر رو بھی اور گھر کے مالک نے چاہا کہ اس محل کے مقابل پر ایک اور محل بناوے
کہ تا جو جو سامان اس پہلے محل میں تھا اس میں بھی موجود ہو ۔ سو یہ دوسرا حل اسلام کا محل ہے اور پہلا حل موسوی
سلسلہ کا محل تھا۔ یہ دوسرا محل پہلے محل کا کسی بات میں محتاج نہیں۔ قرآن شریف توریت کا محتاج نہیں اور یہ
اُمت کسی اسرائیلی نبی کی محتاج نہیں۔ ہر ایک کامل جو اس اُمت کے لئے آتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے فیض سے پرورش یافتہ ہے اور اس کی وحی محمدی وحی کی ظل ہے۔ یہی ایک نکتہ ہے جو سمجھنے کے لائق ہے۔
افسوس! ہمارے مخالف حضرت عیسی کو دوبارہ لاتے ہیں۔ نہیں سمجھتے کہ مطلب تو یہ ہے کہ اسلام کو فخر مشابہت
حاصل ہو نہ یہ ذلت کہ کوئی اسرائیلی نبی آوے تا امت اصلاح پاوے۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳ تا ۱۷)
با وجود ان تمام شہادتوں اور معجزات اور زبردست نشانوں کے مولوی لوگ میری تکذیب کرتے ہیں اور
ضرور تھا کہ ایسا ہی کرتے تا پیشگوئی آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی پوری ہو جاتی ۔
( تذکرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷)
میں ایک فضل کی طرح اہل حق کے لئے آیا پر مجھ سے ٹھٹھا کیا گیا۔ اور مجھے کافر اور دجال ٹھہرایا گیا
اور بے ایمانوں میں سے مجھے سمجھا گیا۔ اور ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا تا وہ پیشگوئی پوری ہوتی جو آیت
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے اندر مخفی ہے۔ کیونکہ خدا نے مُنْعَمِ عَلَيْهِمْ کا وعدہ کر کے اس آیت میں بتا دیا
ہے کہ اس اُمت میں وہ یہودی بھی ہوں گے جو یہود کے علماء سے مشابہ ہوں گے جنہوں نے حضرت عیسی کو
سولی دینا چاہا اور جنہوں نے عیسی کو کافر اور دجال اور ملحد قرار دیا تھا۔ اب سوچو کہ یہ کس بات کی طرف اشارہ
تھا۔ اسی بات کی طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود اس اُمت میں سے آنے والا ہے اس لئے اس کے زمانہ میں
یہود کے رنگ کے لوگ بھی پیدا کئے جائیں گے جو اپنے زعم میں علماء کہلائیں گے۔ سو آج تمہارے ملک میں
وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۵ ، ۶۶ )
تقدیر الہی میں قرار پا چکا تھا کہ ایسے یہودی اس اُمت میں بھی پیدا ہوں گے۔ پس اس لئے میرا نام عیسی
رکھا گیا جیسا کہ حضرت یحییٰ کا نام الیاس رکھا گیا تھا ۔ چنانچہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں اسی کی طرف

اشارہ ہے پس عیسیٰ کی آمد کی پیشگوئی اِس اُمت کے لئے ایسی ہی تھی جیسا کہ یہودیوں کے لئے حضرت یحییٰ
کی آمد کی پیشگوئی ۔ غرض یہ نمونہ قائم کرنے کے لئے میرا نام عیسی رکھا گیا اور نہ صرف اس قدر بلکہ اس عیسیٰ کے
مکذب جو اس امت میں ہونے والے تھے ان کا نام یہود رکھا گیا چنانچہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں
انہیں یہودیوں کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی وہ یہودی جو اس اُمت کے عیسیٰ سے منکر ہیں جو ان یہودیوں کے
مشابہ ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو قبول نہیں کیا تھا۔ پس اس طور سے کامل درجہ پر مشابہت ثابت ہو گئی کہ
جس طرح وہ یہودی جو الیاس نبی کی دوبارہ آمد کے منتظر تھے حضرت عیسیٰ پر محض اس عذر سے کہ الیاس
دوبارہ دنیا میں نہیں آیا ایمان نہ لائے ۔ اسی طرح یہ لوگ اِس اُمت کے عیسی پر محض اس عذر سے ایمان نہ
لائے کہ وہ اسرائیلی عیسی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا ۔ پس ان یہودیوں میں جو حضرت عیسیٰ پر ایمان نہیں لائے
تھے اس وجہ سے کہ الیاس دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اور ان یہودیوں میں جو حضرت عیسیٰ کی دوبارہ آمد کے منتظر
ہیں مشابہت ثابت ہوگئی اور یہی خدا تعالیٰ کا مقصد تھا۔ اور جیسا کہ اسرائیلی یہودیوں اور ان یہودیوں میں
مشابہت ثابت ہو گئی اسی طرح اسرائیلی عیسی اور اس عیسیٰ میں جو میں ہوں مشابہت بدرجہ کمال پہنچ گئی کیونکہ
وہ عیسی اسی وجہ سے یہودیوں کی نظر سے رڈ کیا گیا کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اسی طرح یہ عیسیٰ جو میں
ہوں ان یہودیوں کی نگاہ میں رڈ کیا گیا ہے کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا ۔ اور صاف ظاہر ہے کہ جن
لوگوں کو احادیث نبویہ اس اُمت کے یہودی ٹھہراتی ہیں جن کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ بھی اشارہ
کرتی ہے وہ اصل یہودی نہیں ہیں بلکہ اسی اُمت کے لوگ ہیں جن کا نام یہودی رکھا گیا ہے۔ اسی طرح وہ
عیسیٰ بھی اصل عیسیٰ نہیں ہے جو بنی اسرائیل میں سے ایک نبی تھا بلکہ وہ بھی اِسی اُمت میں سے ہے اور یہ خدا
تعالیٰ کی اس رحمت اور فضل سے بعید ہے جو اس اُمت کے شاملِ حال رکھتا ہے کہ وہ اِس اُمت کو یہودی کا
خطاب تو دے بلکہ ان یہودیوں کا خطاب دے جنہوں نے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی حجت پیش کر کے
حضرت عیسیٰ کو کافر اور کذاب ٹھہرایا تھا لیکن اس اُمت کے کسی فرد کو عیسیٰ کا خطاب نہ دے تو کیا اس سے یہ
نتیجہ نہیں نکلتا ہے کہ یہ اُمت خدا تعالیٰ کے نزدیک کچھ ایسی بدبخت اور بد قسمت ہے کہ اس کی نظر میں شریر اور
نافرمان یہودیوں کا خطاب تو پاسکتی ہے مگر اس امت میں ایک فرد بھی ایسا نہیں کہ عیسیٰ کا خطاب پاوے پس
یہی حکمت تھی کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ نے اس اُمت کے بعض افراد کا نام یہودی رکھ دیا اور دوسری طرف
ایک فرد کا نام عیسی بھی رکھ دیا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۷ تا ۴۰۹)

یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ سورۃ فاتحہ میں جو آیا ہے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ وہ اسی
معرکہ کی طرف اشارہ ہے یعنی یہود نے خدا کے پاک اور مقدس نبی کو عمر محض شرارت سے لعنتی ٹھہرا کر خدا تعالیٰ
کا غضب اپنے پر نازل کیا اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ٹھہرے حالانکہ اُن کو پتہ بھی لگ گیا تھا کہ حضرت مسیح قبر
میں نہیں رہے اور وہ پیشگوئی اُن کی پوری ہوئی کہ یونس کی طرح میرا حال ہو گا یعنی زندہ ہی قبر میں جاؤں گا
اور زندہ ہی نکلوں گا۔ اور نصاری گو حضرت مسیح سے محبت کرتے تھے مگر محض اپنی جہالت سے انہوں نے بھی
لعنت کا داغ حضرت مسیح کے دل کی نسبت قبول کر لیا اور یہ نہ سمجھا کہ لعنت کا مفہوم دل کی ناپاکی سے تعلق رکھتا
ہے اور نبی کا دل کسی حالت میں نا پاک اور خدا کا دشمن اور اس سے بیزار نہیں ہو سکتا ۔ یا نا ۔ پس اس سورۃ میں
بطور اشارت مسلمانوں کو یہ سکھلایا گیا ہے کہ یہود کی طرح آنے والے مسیح موعود کی تکذیب میں جلدی نہ کریں
اور حیلہ بازی کے فتوے طیار نہ کریں اور اس کا نام لعنتی نہ رکھیں ۔ ورنہ وہی لعنت اُلٹ کر اُن پر پڑے گی ۔
ایسا ہی عیسائیوں کی طرح نادان دوست نہ بنیں اور ناجائز صفات اپنے پیشوا کی طرف منسوب نہ کریں پس
بلا شبہ اس سورۃ میں مخفی طور پر میرا ذکر ہے اور ایک لطیف پیرایہ میں میری نسبت یہ ایک پیشگوئی ہے اور دُعا
کے رنگ میں مسلمانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ ایسا زمانہ تم پر بھی آئے گا اور تم بھی حیلہ جوئی سے مسیح موعود کو لعنتی
ٹھہراؤ گے کیونکہ یہ بھی حدیث ہے کہ اگر یہودی سوسمار کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو مسلمان بھی داخل
ہوں گے۔ یہ عجیب خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ قرآن شریف کی پہلی سورۃ میں ہی جس کو پنج وقت مسلمان
پڑھتے ہیں میرے آنے کی نسبت پیشگوئی کر دی ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۱۰، ااا حاشیہ )
چونکہ یہ امت مرحومہ ہے اور خدا نہیں چاہتا کہ ہلاک ہوں۔ اس لئے اُس نے یہ دُعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ
کی سکھلا دی اور اس کو قرآن میں نازل کیا اور قرآن اسی سے شروع ہوا اور یہ دُعا مسلمانوں کی نمازوں میں
داخل کر دی تا وہ کسی وقت سوچیں اور سمجھیں کہ کیوں ان کو یہود کی اس سیرت سے ڈرایا گیا جس سیرت کو یہود
نے نہایت بڑے طور سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ظاہر کیا تھا۔ یہ بات صاف طور پر سمجھ آتی ہے کہ اس دُعا
میں جو سورۃ فاتحہ میں مسلمانوں کو سکھائی گئی ہے فرقہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مسلمانوں کا بظاہر کچھ بھی تعلق
نہ تھا کیونکہ جبکہ قرآن شریف اور احادیث اور اتفاق علماء اسلام سے ثابت ہو گیا کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے
یہود مراد ہیں اور یہود بھی وہ جنہوں نے حضرت مسیح کو بہت ستایا اور دُکھ دیا تھا اور ان کا نام کا فراور کا نام کافر اور لعنتی رکھا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی