سورة یُونس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یا درکھو اور خوب یا درکھو کہ سورہ فاتحہ میں صرف دوفتنوں سے بچنے کے لئے دُعا سکھلائی گئی ہے۔
(۱) اول یہ فتنہ کہ اسلام کے مسیح موعود کو کا فر قرار دینا۔ اُس کی توہین کرنا۔ اُس کی ذاتیات میں نقص نکالنے کی
کوشش کرنا ۔ اُس کے قتل کا فتوی دینا۔ جیسا کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں انہی باتوں کی طرف اشارہ ہے
(۲) دوسرے نصاری کے فتنے سے بچنے کے لئے دُعا سکھلائی گئی اور سورۃ کو اسی کے ذکر پر ختم کر کے
اشارہ کیا گیا ہے کہ فتنہ ء نصاری ایک سیل عظیم کی طرح ہو گا اس سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں۔ غرض اس تحقیق سے
ظاہر ہے کہ اس عاجز کی نسبت قرآن شریف نے اپنی پہلی سورۃ میں ہی گواہی دے دی ور نہ ثابت کرنا چاہئے
کہ کن مغضوب علیہم سے اس سورۃ میں ڈرایا گیا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ حدیث اور قرآن شریف میں
آخری زمانہ کے بعض علماء کو یہود سے نسبت دی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ یہود
ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جو سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ اور مسیح موعود تھے کا فر ٹھہرایا تھا اور
اُن کی سخت تو ہین کی تھی اور اُن کے پرائیویٹ امور میں افترائی طور پر نقص ظاہر کئے تھے۔ پس جبکہ یہی
لفظ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا اُن یہودیوں کے مثیلوں پر بولا گیا جن کا نام بوجہ تکفیر و توہین حضرت مسیح
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ رکھا گیا تھا۔ پس اس جگہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے پورے مفہوم کو پیش نظر رکھ کر جب
سوچا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ آنے والے مسیح موعود کی نسبت صاف اور صریح پیشگوئی ہے کہ وہ مسلمانوں کے
ہاتھ سے پہلے مسیح کی طرح ایذا اُٹھائے گا۔ اور یہ دُعا کہ یا الہی ہمیں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہونے سے بچا۔ اس
کے قطعی ، یقینی یہی معنے ہیں کہ ہمیں اس سے بچا کہ ہم تیرے مسیح موعود کو جو پہلے مسیح کا مثیل ہے ایذا نہ دیں
اُس کو کافر نہ ٹھہرائیں۔ ان معنوں کے لئے یہ قرینہ کافی ہے کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ صرف ان یہودیوں کا نام
ہے جنہوں نے حضرت مسیح کو ایذا دی تھی اور حدیثوں میں آخری زمانہ کے علماء کا نام یہود رکھا گیا ہے یعنی وہ
جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تکفیر و توہین کی تھی۔ اور اس دُعا میں ہے کہ یا الہی ! ہمیں وہ فرقہ مت بنا
جن کا نام مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہے۔ پس دُعا کے رنگ میں یہ ایک پیشگوئی ہے جو دو خبر پر مشتمل ہے۔ ایک یہ
کہ اس اُمت میں بھی ایک مسیح موعود پیدا ہوگا۔ اور دوسری یہ پیشگوئی ہے کہ بعض لوگ اس اُمت میں سے
اُس کی بھی تکفیر اور توہین کریں گے اور وہ لوگ مورد غضب الہی ہوں گے اور اس وقت کا نشان یہ ہے کہ
فتنہ نصاری بھی اُن دنوں میں حد سے بڑھا ہوا ہوگا ۔ جن کا نام ضالین ہے اور ضالین پر بھی یعنی عیسائیوں
پر بھی اگر چہ خدا تعالیٰ کا غضب ہے کہ وہ خدا کے حکم کے شنوا نہیں ہوئے مگر اس غضب کے آثار قیامت کو
ظاہر ہوں گے۔ اور اس جگہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے وہ لوگ مراد ہیں جن پر بوجہ تکفیر وتوہین وایز ادارادہ قتل
مسیح موعود کے دنیا میں ہی غضب الہی نازل ہوگا۔ یہ میرے جانی دشمنوں کے لئے قرآن کی پیشگوئی ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۱۲ ، ۲۱۳)
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے وہ علماء یہودی مراد ہیں جنہوں نے شدت عداوت کی وجہ سے حضرت عیسیٰ
کی نسبت یہ بھی روا نہ رکھا کہ ان کو مومن قرار دیا جائے بلکہ کافر کہا اور واجب القتل قرار دیا۔ اور
مَغْضُوبِ عَلَيْهِ وہ شدید الغضب انسان ہوتا ہے جس کے غضب کے غلو پر دوسرے کو غضب آوے۔ اور
یہ دونوں لفظ باہم مقابل واقع ہیں۔ یعنی ضالین وہ ہیں جنہوں نے افراط محبت سے حضرت عیسیٰ کو خدا بنایا اور
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وہ یہودی ہیں جنہوں نے خدا کے مسیح کو افراط عداوت سے کافر قرار دیا۔ اس لئے
مسلمانوں کو سورۃ فاتحہ میں ڈرایا گیا اور اشارہ کیا گیا کہ تمہیں یہ دونوں امتحان پیش آئیں گے۔ مسیح موعود آئے
گا اور پہلے مسیح کی طرح اُس کی بھی تکفیر کی جائے گی اور ضالین یعنی عیسائیوں کا غلبہ بھی کمال کو پہنچ جائے گا جو
حضرت عیسیٰ کو خدا کہتے ہیں تم ان دونوں فتنوں سے اپنے تئیں بچاؤ اور بچنے کے لئے نمازوں میں دعائیں
کرتے رہو۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۹ حاشیه در حاشیه )
ضالین سے مراد صرف گمراہ نہیں بلکہ وہ عیسائی مراد ہیں جو افراطِ محبت کی وجہ سے حضرت عیسیٰ کی شان
میں غلو کرتے ہیں۔ کیونکہ ضلالت کے یہ بھی معنے ہیں کہ افراطِ محبت سے ایک شخص کو ایسا اختیار کیا جائے کہ
دوسرے کا عزت کے ساتھ نام سُننے کی بھی برداشت نہ رہے جیسا کہ اس آیت میں بھی یہی معنے مراد ہیں کہ
إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ (يوسف : ٩٦ ) ۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۹ حاشیه در حاشیه )
ضالین پر اس سورۃ کو ختم کیا ہے۔ یعنی ساتویں آیت پر جو ضالین کے لفظ پر ختم ہوتی ہے۔ یہ اس بات
کی طرف اشارہ ہے کہ ضالین پر قیامت آئے گی ۔ یہ سورۃ در حقیقت بڑے دقائق اور حقائق کی جامع ہے
جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں۔ اور اس سورۃ کی یہ دعا کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ یہ صاف اشارہ کر رہی ہے کہ اس اُمت کے لئے ایک
آنے والے گروہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے ظہور سے اور دوسرے گروہ ضالین کے غلبہ کے زمانہ میں
ایک سخت ابتلا در پیش ہے جس سے بچنے کے لئے پانچ وقت دعا کرنی چاہئے ۔ اور یہ دعا سورۃ فاتحہ کی اس طور
پر سکھائی گئی کہ پہلے الْحَمْدُ لِلهِ سے مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ تک خدا کے محامد اور صفات جمالیہ اور جلالیہ
ظاہر فرمائے گئے تا دل بول اٹھے کہ وہی معبود ہے چنانچہ انسانی فطرت نے ان پاک صفات کا دلدادہ ہو کر
إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا اقرار کیا اور پھر اپنی کمزوری کو دیکھا تو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنا پڑا۔ اور پھر خدا سے مدد پا کر یہ دعا
کی جو جمیع اقسام شر سے بچنے کے لئے اور جمیع اقسام خیر کو جمع کرنے کے لئے کافی و وافی ہے۔ یعنی یہ دعا کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ آمین ۔
(تحفہ گولڑویہ۔ روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۸۴، ۲۸۵ حاشیہ )
قرآن شریف کے رُو سے کئی انسانوں کا بروزی طور پر آنا مقدر تھا۔ (۱) اوّل مثیل موسیٰ کا یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جیسا کہ آیت اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ۱۶) سے ثابت ہے (۲) دوم خلفاء موسیٰ کے مشیلوں کا جن میں مثیل مسیح بھی داخل
ہے جیسا کہ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ( النور : ۵۲ ) سے ثابت ہے (۳) عام صحابہ کے مثیلوں
کا جیسا کہ آیت وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة : (۴) سے ثابت ہے (۴) چہارم ان یہودیوں
کے مثیلوں کا جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام پر کفر کا فتویٰ لکھا اور ان کو قتل کرنے کے لئے فتوے دیئے اور
اُن کی ایذا اور قتل کے لئے سعی کی جیسا کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں جو دعا سکھائی گئی ہے اس سے
صاف مترشح ہو رہا ہے (۵) پنجم یہودیوں کے بادشاہوں کے اُن مثیلوں کا جو اسلام میں پیدا ہوئے جیسا
که ان دو بالمقابل آیتوں سے جن کے الفاظ باہم ملتے ہیں سمجھا جاتا ہے اور وہ یہ ہیں :-
یہودیوں کے بادشاہوں کی نسبت
اسلام کے بادشاہوں کی نسبت
قَالَ عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِتَنْظُرَ
فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (الاعراف: ۱۳۰)
كَيْفَ تَعْمَلُونَ (یونس : ۱۵)
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۳۰۶)
اگر یہ لوگ بھی کفر اور قتل کا فتوی نہ دیتے تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دعا جو سورہ فاتحہ میں سکھائی گئی
ہے جو پیشگوئی کے رنگ میں تھی کیونکر پوری ہوتی کیونکہ سورہ فاتحہ میں جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا فقرہ ہے
اس سے مراد جیسا کہ فتح الباری اور در منثور وغیرہ میں لکھا ہے یہودی ہیں۔ اور یہودیوں کا بڑا واقعہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قریب تر زمانہ میں وقوع میں آیا وہ یہی واقعہ تھا جو انہوں نے
حضرت عیسی علیہ السلام کو کا فرٹھہرایا اور اس کو ملعون اور واجب القتل قرار دیا اور اس کی نسبت سخت درجہ پر
غضب اور غصہ میں بھر گئے اس لئے وہ اپنے ہی غضب کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی نظر میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
ٹھہرائے گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ سے چھ سو برس بعد میں پیدا ہوئے۔ اب ظاہر ہے کہ
آپ کی اُمت کو جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دُعا سورہ فاتحہ میں سکھلائی گئی اور تاکید کی گئی کہ پانچ وقت کی
نماز اور تہجد اور اشراق اور دونوں عیدوں میں یہی دُعا پڑھا کریں اس میں کیا بھید تھا ؟ جس حالت میں ان
یہودیوں کا زمانہ اسلام کے زمانہ سے پہلے مدت سے منقطع ہو چکا تھا تو یہ دُعا مسلمانوں کو کیوں سکھلائی گئی
اور کیوں اس دُعا میں یہ تعلیم دی گئی کہ مسلمان لوگ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے پنجوقت پناہ مانگتے رہیں جو یہودیوں کا
وہ فرقہ نہ بن جائیں جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہیں ؟ پس اِس دُعا سے صاف طور پر سمجھ آتا ہے کہ اس اُمت میں
بھی ایک مسیح موعود پیدا ہونے والا ہے اور ایک فرقہ مسلمانوں کے علماء کا اس کی تکفیر کرے گا اور اُس کے قتل کی
نسبت فتوی دے گا۔ لہذا سورہ فاتحہ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دعا کو تعلیم کر کے سب مسلمانوں کو ڈرایا گیا
کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ ان یہودیوں کی مثل نہ بن جائیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ بن مریم پر
کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور اُن پر قتل کا فتوی دیا تھا اور نیز ان کے پرائیویٹ اُمور میں دخل دے کر اُن کی ماں پر
افترا کیا تھا اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں یہ سنت اور عادت مستمرہ ہے کہ جب وہ ایک گروہ کو کسی کام سے منع
کرتا ہے یا اس کام سے بچنے کے لئے دعا سکھلاتا ہے تو اس کا اس سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ بعض اُن میں
سے ضرور اس جرم کا ارتکاب کریں گے۔ لہذا اس اصول کے رو سے جو خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں پایا جاتا
ہے صاف سمجھ آتا ہے جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھلانے سے یہ مطلب تھا کہ ایک فرقہ مسلمانوں
میں سے پورے طور پر یہودیوں کی پیروی کرے گا اور خدا کے مسیح کی تکفیر کر کے اور اس کی نسبت قتل کا فتوی
لکھ کر اللہ تعالیٰ کو غضب میں لائے گا اور یہودیوں کی طرح مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ کا خطاب پائے گا۔ یہ ایسی
صاف پیشگوئی ہے کہ جب تک انسان عمد ابے ایمانی پر کمر بستہ نہ ہو اس سے انکار نہیں کر سکتا اور صرف قرآن
نے ہی ایسے لوگوں کو یہودی نہیں بنایا بلکہ حدیث بھی یہی خطاب اُن کو دے رہی ہے اور صاف بتلا رہی ہے
کہ یہودیوں کی طرح اس اُمت کے علماء بھی مسیح موعود پر کفر کا فتویٰ لگائیں گے اور مسیح موعود کے سخت دشمن
اس زمانہ کے مولوی ہوں گے کیونکہ اس سے ان کی عالمانہ عرب تیں جاتی رہیں گی ۔ اور لوگوں کے رجوع میں
فرق آ جائے گا اور یہ حدیثیں اسلام میں بہت مشہور ہیں یہاں تک کہ فتوحات مکی میں بھی اس کا ذکر ہے کہ
مسیح موعود جب نازل ہوگا تو اس کی یہی عزت کی جائے گی کہ اس کو دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے گا
اور ایک مولوی صاحب اٹھیں گے اور کہیں گے ان لهذا الرجل غیر دیننا۔ یعنی شخص کیسا مسیح موعود ہے
اس شخص نے تو ہمارے دین کو بگاڑ دیا۔ یعنی یہ ہماری حدیثوں کے اعتقاد کو نہیں مانتا اور ہمارے پرانے
عقیدوں کی مخالفت کرتا ہے۔ اور بعض حدیثوں میں یہ بھی آیا ہے کہ اس اُمت کے بعض علماء یہودیوں کی
سخت پیروی کریں گے یہاں تک کہ اگر کسی یہودی مولوی نے اپنی ماں سے زنا کیا ہے تو وہ بھی اپنی ماں سے
زنا کریں گے اور اگر کوئی یہودی فقیہ سوسمار کے سوراخ کے اندر گھسا ہے تو وہ بھی گھسیں گے۔ یہ بات بھی یاد
رکھنے کے لائق ہے کہ انجیل اور قرآن شریف میں جہاں یہودیوں کا کچھ خراب حال بیان کیا ہے وہاں دنیا
داروں اور عوام کا تذکرہ نہیں بلکہ ان کے مولوی اور فقیہ اور سردار کا ہن مراد ہیں جن کے ہاتھ میں کفر کے
فتوے ہوتے ہیں اور جن کے وعظوں پر عوام افروختہ ہو جاتے ہیں ۔ اسی واسطے قرآن شریف میں ایسے
یہودیوں کی اس گدھے سے مثال دی ہے جو کتابوں سے لدا ہوا ہو۔ ظاہر ہے کہ عوام کو کتابوں سے کچھ سروکار
نہیں ۔ کتابیں تو مولوی لوگ رکھا کرتے ہیں۔ لہذا یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جہاں انجیل اور قرآن
اور حدیث میں یہودیوں کا ذکر ہے وہاں ان کے مولوی اور علماء مراد ہیں۔ اور اسی طرح غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ کے لفظ سے عام مسلمان مراد نہیں ہیں ۔ بلکہ ان کے مولوی مراد ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۸ تا ۳۳۰)
قرآن شریف کی پہلی ہی سورت میں جو اللہ تعالیٰ نے تاکید فرمائی ہے کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضَالِينَ
لوگوں میں سے نہ بننا۔ یعنی اے مسلمانوں تم یہود اور نصاری کے خصائل کو اختیار نہ کرنا۔ اس میں سے بھی
ایک پیشگوئی نکلتی ہے کہ بعض مسلمان ایسا کریں گے۔ یعنی ایک زمانہ آوے گا کہ اُن میں سے بعض یہود اور
نصاری کے خصائل اختیار کریں گے ۔ کیونکہ حکم ہمیشہ ایسے امر کے متعلق دیا جاتا ہے جس کی خلاف ورزی
کرنے والے بعض لوگ ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف کو سورۃ فاتحہ سے شروع کر کے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ پر ختم کیا ہے ۔ لیکن
جب ہم مسلمانوں کے معتقدات پر نظر کرتے ہیں تو دجال کا فتنہ ان کے ہاں عظیم الشان فتنہ ۔ افتنہ ہے اور یہ ہم
کبھی تسلیم نہ تسلیم نہیں کر سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ دجال کا ذکر ہی بھول گیا ہو۔ نہیں بات اصل یہ ہے کہ دجال کا
مفہوم سمجھنے میں لوگوں نے دھوکا کھایا ہے ۔ سورۃ فاتحہ میں جو دوفتنوں سے بچنے کی دعا سکھائی ہے۔ اوّل
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ - غَيْرِ الْمَغْضُوبِ سے مراد باتفاق جميع اہل اسلام یہود ہیں اور یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ ایک وقت اُمت پر آنے والا ہے جب کہ وہ یہود سے تشابہ پیدا کرے گی اور وہ زمانہ مسیح موعود
ہی کا ہے جب کہ اس کے انکار اور کفر پر اسی طرح زور دیا جائے ۔ جیسا کہ حضرت مسیح ابن مریم کے کفر پر
یہودیوں نے دیا تھا۔ غرض اس دعا میں یہ سکھایا گیا کہ یہود کی طرح مسیح موعود کی تو ہین اور تکفیر سے ہم کو بچا اور
دوسرا عظیم الشان فتنہ جس کا ذکر سورۃ فاتحہ میں کیا ہے اور جس پر سورۃ فاتحہ کو ختم کر دیا ہے وہ نصاری کا فتنہ ہے۔
جو وَلَا الضَّالِّينَ میں بیان فرمایا ہے۔
اب جب قرآن شریف کے انجام پر نظر کی جاتی ہے تو وہ بھی ان دونوں فتنوں کے متعلق کھلی کھلی شہادت
دیتا ہے مثلاً غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کے مقابل میں سورت تبت یدا ہے مجھے بھی فتویٰ کفر سے پہلے یہ الہام ہوا
تھا۔ وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ - أَوْ قِدْ لِي يُهَا مَنْ لَعَلَّى أَطَّلِعُ عَلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ
الْكَذِبِينَ - تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَ - مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا وَمَا أَصَابَكَ فَمِنَ
الله یعنی وہ زمانہ یاد کر جب کہ مکفر تجھ پر تکفیر کا فتوی لگائے گا۔ اور اپنے کسی حامی کو جس کا لوگوں پر اثر پڑ سکتا
ہو کہے گا کہ میرے لئے اس فتنہ کی آگ بھڑ کا تا میں دیکھ لوں کہ یہ شخص جو موسیٰ کی طرح کلیم اللہ ہونے کا مدعی
ہے خدا اس کا معاون ہے یا نہیں اور میں تو اُسے جھوٹا خیال کرتا ہوں ۔ ابی لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے
اور آپ بھی ہلاک ہو گیا اس کو نہیں چاہئے تھا کہ اس میں دخل دیتا مگر ڈر ڈر کر اور جو رنج تجھے پہنچے گا۔ وہ خدا کی
طرف سے ہے۔
غرض سورت مثبت میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے اور ولا الضالین کے مقابل
قرآن شریف کے آخر میں سورہ اخلاص ہے اور اس کے بعد کی دونوں سورتیں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ان
دونوں کی تفسیر ہیں ان دونوں سورتوں میں اس تیرہ و تار زمانہ سے پناہ مانگی گئی ہے جب کہ مسیح موعود پر کفر کا
فتویٰ لگا کر مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا فتنہ پیدا ہوگا اور عیسائیت کی ضلالت اور ظلمت دنیا پر محیط ہونے لگے گی ۔
پس جیسے سورہ فاتحہ میں جو ابتدائے قرآن ہے ان دونوں بلاؤں سے محفوظ رہنے کی دعا سکھائی گئی ہے اسی
طرح قرآن شریف کے آخر میں بھی ان فتنوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم کی تا کہ یہ بات ثابت ہو جاوے
که اول بآخر نسبتی دارد ۔۔۔۔۔۔
الضَّالِّينَ کے مقابل آخر کی تین سورتیں ہیں ۔ اصل تو قُلْ هُوَ اللہ ہے اور باقی دونوں سورتیں اس کی
شرح ہیں ۔۔۔۔۔۔
سورة الفاتحة
آخر سورۃ میں شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم فرمائی ہے جیسے سورۃ فاتحہ کو الضالین پرختم کیا
تھا ویسے ہی آخری سورۃ میں خناس کے ذکر پر ختم کیا تا کہ خناس اور الضالین کا تعلق معلوم ہو ۔۔۔۔۔۔کس
طرح پر ایک دائرہ کی طرح خدا نے اس سلسلہ کو رکھا ہوا ہے ولا الضالین پر سورۃ فاتحہ کو جو قرآن کا آغاز
ہے ختم کیا اور پھر قرآن شریف کے آخر میں وہ سورتیں رکھیں جن کا تعلق سورۃ فاتحہ کے انجام سے ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مؤرخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵ )
اگر کوئی ہم سے سیکھے تو سارا قرآن ہمارے ذکر سے بھرا ہوا ہے ابتدا ہی میں ہے صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اب ان سے کوئی پوچھے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کونسا فرقہ تھا تمام
فرقے اسلام کے اس بات پر متفق ہیں کہ وہ یہودی تھے اور ادھر حدیث شریف میں ہے کہ میری اُمت
یہودی ہو جاوے گی تو پھر بتلاؤ کہ اگر مسیح نہ ہو گا تو وہ یہودی کیسے بنیں گے ۔
البدر جلد ا نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶۸)
سورہ فاتحہ میں صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہہ کر مسیح موعود کی پیشگوئی فرمائی۔ اور پھر اس سورہ میں
مغضوب اور ضالین دو گروہوں کا ذکر کر کے یہ بھی بتا دیا کہ جب مسیح موعود آئے گا تو اس وقت ایک قوم
مخالفت کرنے والی ہوگی جو مغضوب قوم یہودیوں کے نقش قدم پر چلے گی اور ضالین میں یہ اشارہ کیا کہ قتلِ
دجال اور کسر صلیب کے لئے آئے گا۔ کیونکہ مغضوب سے یہود اور ضالین سے نصاری بالا تفاق مراد ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۲)
مجھے مسلمانوں کی حالت پر افسوس آتا ہے کہ ان کے سامنے یہودیوں کی ایک نظیر پہلے سے موجود ہے
اور پانچ وقت یہ اپنی نمازوں میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دعا کرتے ہیں اور یہ بھی بالا تفاق مانتے ہیں کہ
اس سے مراد یہود ہیں ۔ پھر میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس راہ کو یہ کیوں اختیار کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مؤرخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸)
جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں یہود کی حالت تھی وہی حالت مسلمانوں کی موعود مسیح محمدی
کے زمانہ ہو جائے گی ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين میں اسی کی طرف تو اشارہ ہے۔
خود مسلمانوں سے پوچھ لو کہ آخری زمانہ کے مسلمانوں اور علماء کا کیا حال لکھا ہے۔ یہی لکھا ہے کہ ایسے ہو
جاویں گے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مؤرخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۲)
سورۃ فاتحہ کا ذکر تھا آپ نے فرمایا کہ
سورة الفاتحة
اس میں تین گروہوں کا ذکر ہے اول منعم علیہم ۔ دوم مغضوب ۔سوم ضالین ۔ مغضوب سے مراد بالا تفاق
یہود ہیں اور ضالین سے نصاری۔ اب تو سیدھی بات ہے کہ کوئی دانشمند باپ بھی اپنی اولاد کو وہ تعلیم نہیں دیتا
جو اس کے لئے کام آنے والی نہ ہو پھر خدا تعالیٰ کی نسبت یہ کیونکر روا رکھ سکتے ہیں کہ اس نے ایسی دعا تعلیم کی
جو پیش آنے والے امور نہ تھے؟ نہیں بلکہ یہ امور سب واقعہ ہونے والے تھے مغضوب سے مراد یہود ہیں
اور دوسری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اُمت کے بعض لوگ یہودی صفت ہو جائیں گے
یہاں تک کہ ان سے تشبہ اختیار کریں گے کہ اگر یہودی نے ماں سے زنا کیا ہو تو وہ بھی کریں گے۔ اب وہ
یہودی جو خدا تعالیٰ کے عذاب کے نیچے آئے حضرت عیسی علیہ السلام کی زبان سے اُن پر لعنت پڑی تھی۔ اس
سے صاف پایا جاتا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں یہ سب واقعات پیش آئیں گے۔ وہ وقت اب آ گیا ہے۔
میری مخالفت میں یہ لوگ ان سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں رہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مؤرخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ء صفحه ۸)
وہ یہودی جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں موجود تھے۔ خدا نے دُعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
سکھلا کر اشارہ فرمادیا کہ وہ بروزی طور پر اس اُمت میں بھی آنے والے ہیں تا بروزی طور پر وہ بھی اس مسیح موعود
کو ایذا دیں جو اس امت میں بروزی طور پر آنے والا ہے بلکہ یہ فرمایا کہ تم نمازوں میں سورۃ فاتحہ کو ضروری
طور پر پڑھو۔ یہ سکھلاتا ہے کہ مسیح موعود کا ضروری طور پر آنا مقدر ہے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں اِس اُمت
کے اشرار کو یہود سے نسبت دی گئی اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ ایسے شخص کو جو مریمی صفت سے محض خدا کے نفخ
سے عیسوی صفت حاصل کرنے والا تھا اُس کا نام سورۃ تحریم میں ابن مریم رکھ دیا ہے کیونکہ فرمایا ہے کہ جبکہ
مثالی مریم نے بھی تقوی اختیار کیا تو ہم نے اپنی طرف سے رُوح پھونک دی اس میں اشارہ تھا کہ مسیح ابن مریم
میں کلمتہ اللہ ہونے کی کوئی خصوصیت نہیں بلکہ آخری مسیح بھی کلمتہ اللہ ہے اور روح اللہ بھی بلکہ ان دونوں
صفات میں وہ پہلے سے زیادہ کامل ہے جیسا کہ سورۃ تحریم اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ النور اور آیت كُنتُمْ خَيْرَ
أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ (آل عمران : ااا) سے سمجھا جاتا ہے۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۴)
غرض یہ سلسلہ موسوی سلسلہ سے کسی صورت میں کم نہ رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک تو
مماثلت اور مطابقت میں فرمایا کہ بدی کا حصہ بھی تم کو ویسے ہی ملے گا جیسے یہود کو ملا ۔ اور اس سلسلہ کی
نسبت بار بار ذکر ہوا کہ اخیر تک اس کی عظمت قائم رکھے گا سورۃ فاتحہ میں بھی اس کا ذکر ہے جب کہ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فرمایا۔ مغضوب سے مراد یہودی ہیں ۔
اب قابل غور یہ امر ہے کہ یہودی کیسے مغضوب ہوئے ۔ انہوں نے پیغمبروں کو نہ مانا اور حضرت عیسیٰ کا
انکار کیا تو ضرور تھا کہ اس اُمت میں بھی کوئی زمانہ ایسا ہوتا اور ایک مسیح آتا جس سے یہ لوگ انکار کرتے اور وہ
مماثلت پوری ہوتی ۔ ورنہ کوئی ہم کو بتائے کہ اگر اسلام پر ایسا زمانہ کوئی آنے والا ہی نہ تھا اور نہ کوئی مسیح آنا
تھا پھر اس دُعائے فاتحہ کی تعلیم کا کیا فائدہ تھا۔ الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹)
کتاب اللہ کو کھول کر دیکھ لو وہ فیصلہ کرتی ہے پہلی ہی سورۃ کو پڑھو جو سورہ فاتحہ ہے جس کے بغیر نماز
بھی نہیں ہو سکتی دیکھو اس میں کیا تعلیم دی ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ -
اب صاف ظاہر ہے کہ اس دعا میں مغضوب اور ضالین کی راہ سے بچنے کی دعا ہے۔ مغضوب سے بالا تفاق
یہودی مراد ہیں اور ضالین سے عیسائی ۔ اگر اس اُمت میں یہ فتنہ اور فساد پیدا نہ ہونے والا تھا تو پھر اس دُعا
کی تعلیم کی کیا غرض تھی ؟ سب سے بڑا فتنہ تو الدجال کا تھا مگر یہ نہیں کہا وَلا الدجال کیا خدا تعالیٰ کو اس
فتنہ کی خبر نہ تھی ؟ اصل یہ ہے کہ یہ دعا بڑی پیشگوئی اپنے اندر رکھتی ہے ایک وقت اُمت پر ایسا آنے والا تھا
کہ یہودیت کا رنگ اس میں آجاوے گا اور یہودی وہ قوم تھی جس نے حضرت مسیح کا انکار کیا تھا۔ پس یہاں
جو فرمایا کہ یہودیوں سے بچنے کی دعا کرو۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ تم بھی یہودی نہ بن جانا یعنی مسیح موعود کا
انکار نہ کر بیٹھنا اور ضالین یعنی نصاری کی راہ سے بچنے کی دعا جو تعلیم کی تو اس سے معلوم ہوا کہ اُس وقت
صلیبی فتنہ خطر ناک ہوگا۔ اور یہی سب فتنوں کی جڑ اور ماں ہو گا دجال کا فتنہ اس سے الگ نہ ہوگا ۔ ورنہ اگر
الگ ہوتا تو ضرور تھا کہ اُس کا بھی نام لیا جاتا۔ الحکم جلدے نمبر ے مؤرخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
صرف قرآن کا ترجمہ اصل میں مفید نہیں جب تک اس کے ساتھ تفسیر نہ ہو مثلاً غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ
وَلَا الضَّالِّينَ کی نسبت کسی کو کیا سمجھ آ سکتا ہے کہ اس سے مراد یہود نصاری ہیں جب تک کہ کھول کر نہ بتلایا
جاوے اور پھر یہ دعا مسلمانوں کو کیوں سکھلائی گئی ؟ اس کا یہی منشا تھا کہ جیسے یہودیوں نے حضرت مسیح کا
انکار کر کے خدا کا غضب کمایا۔ ایسے ہی آخری زمانہ میں اس اُمت نے بھی مسیح موعود کا انکار کر کے خدا کا