سورة الواقِعَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قوت غضبی کو استعمال کر کے قومی سبعیہ کی پیروی کرتے ہیں اور ضالین سے وہ مراد ہیں جو قوی بہیمیہ کی
پیروی کرتے ہیں۔ اور میانہ طریق وہ ہے جس کو لفظ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے یاد فرمایا ہے۔ غرض اس مبارک
اُمت کے لئے قرآن شریف میں وسط کی ہدایت ہے۔ توریت میں خدائے تعالیٰ نے انتظامی امور پر زور دیا
تھا اور انجیل میں عفو اور درگزر پر زوردیا تھا اور اس اُمت کو موقع شناسی اور وسط کی تعلیم ملی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۷۷)
مغضوب قوت سبعی کے نیچے ہے۔ یہود اس قوت کے ماتحت اور مغلوب رہے اور عیسائی قوت واہمہ کے
نیچے ۔ شرک اسی قوت واہمہ سے پیدا ہوتا ہے قوت سبعی والا تو افراط سے کام لیتا ہے کہ جہاں ڈرنے کا حق
ہے وہاں بھی نہیں ڈرتا۔ اور قوت واہمہ کا مغلوب رسی کو سانپ سمجھ کر اس سے بھی ڈر جاتا ہے۔ پس عیسائی تو
اس قدر گرے کہ انہوں نے ایک مردہ انسان کو خدا بنا لیا اور یہودی اتنے بڑھے کہ انہوں نے سرے ہی سے
انکار کر دیا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں تین قوموں کا ذکر کیا ہے اور تین ہی قسم کے لوگ رکھے بھی ہیں۔ اوّل وہ
جو اعتدال سے کام لینے والے ہیں یہ منعم علیہ گروہ ہوتا ہے ان کی راہ صراط مستقیم ہے۔ دوم افراط والی قوم اس کا
نام مغضوب ہے۔ سوم تفریط سے کام لینے والے یہ ضالین ہیں ۔ مغضوب کا لفظ بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی پر
غضب نہیں کرتا بلکہ خود انسان اپنے افعال بد سے اس غضب کو کھینچ لیتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ صفحه ۱۲)
قرآن شریف میں وَلَا الضَّالِّينَ تو کہا اگر دجال کوئی الگ چیز تھی تو چاہئے تھا ولا الدجال بھی کہا
ہوتا ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور وَلَا الضَّالِّينَ کے متعلق تمام مفسر متفق ہیں کہ ان سے یہودی اور عیسائی
مراد ہیں جب پانچ وقت نمازوں میں ان فتنوں سے بچنے کے لئے دعا تعلیم کی گئی ہے کہ الضَّالِین سے نہ کرنا
اور نہ مغضوب قوم میں سے بنانا تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ سب سے بڑا اور اہم فتنہ یہی تھا۔ جو اُم الفتن کہنا
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲)
چاہئے ۔
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد یہود ہیں اور ضالین سے مراد نصاری ہیں یہود نے اتنی ظاہر پرستی کی کہ
باطنی احکام کا کچھ لحاظ نہ کیا اور نصاری نے اتنی باطن پرستی کہ ظاہری احکام کا کچھ لحاظ نہ رکھا اور احکام الہی کو جو
چراغ اور حقیقت نما تھے فضول سمجھ کر ترک کر دیا اور ہر ایک کے باطنی معنی کر لئے اور سمجھ لیا کہ مسیح میں وہ سب

پورے ہو گئے اس طرح گمراہ ہو گئے اور افراط تفریط میں پڑ گئے اور کلام مجید ان دونوں کو نقطہ اعتدال پر قائم
کرتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
کلام اللہ میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ نام یہودیوں کا ہے جنہوں نے صرف ظاہر پرستی شروع کر کے باطن کا
انکار کیا اور لا الضالین نام نصاری کا ہے جنہوں نے ظاہر کا انکار کیا اور گمراہ ہو گئے کیونکہ ظاہر نمونہ اور چراغ
ہے واسطے باطن کے۔ جو کوئی نمونہ چھوڑ دے وہ گمراہ ہو جاتا ہے سو سورہ فاتحہ میں یہی ظاہر ظاہر افراط اور تفریط
ان دونوں فرقوں کی طرف اشارہ ہوا ہے جو آیا ہے۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۴)
سورہ فاتحہ میں بار بار غور کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ مفسرین کا بھی اس پر اتفاق ہے کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
سے مراد یہودی مولوی اور ضالین سے مراد نصاریٰ مولوی ہیں ان دونوں کا اکٹھا ذکر کرنے سے صریح اس امر
کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی نہ کوئی شخص بروزی رنگ میں آنے والا ہے غیر المغضوب وہ لوگ تھے جو مسیح سے
سرکش ہوئے اور ضالین وہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سرکش ہوئے پس اس لئے اس آنے والے میں
دونوں رنگ ہوئے ۔ اُمتِ محمدیہ کو جو یہ دعا تعلیم کی تو معلوم ہوا کہ ان کے لئے یہ واقعہ پیش آنے والا ہے اور
اس لئے یہ مقام جمع کر دیئے کہ وہ دونوں رنگ اپنے اندر رکھے گا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۱ )
جیسے شیشہ میں انسان کی شکل نظر آتی ہے حالانکہ وہ شکل بذات خود الگ قائم ہوتی ہے اس کا نام بروز
ہے۔ اس کا سر سورہ فاتحہ میں ہی ہے جیسے کہ لکھا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ تمام مفسروں نے مغضوب سے مراد یہود اور ضالین سے مراد
نصاری لئے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۵۸)
سورہ فاتحہ میں پہلے حسن واحسان ہی کو دکھایا ہے اور اگر ان سے انسان اس کی طرف رجوع نہیں کرتا تو
پھر تیسری صورت غضب کی بھی ہے اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہہ کر ڈرایا ہے لیکن
مبارک وہی شخص ہے جو اس کے حسن اور احسان سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ اور اُس کے احکام کی پیروی کرتا ہے
اس سے خدا قریب ہو جاتا ہے اور دعاؤں کو سنتا ہے ۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۲ مؤرخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۳)
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ سے مفسرین یہود مراد لیتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ جو بداعمالی کرے گا پکڑا جائے گا
اور خدا کے غضب میں آئے گا۔ اس میں یہود کی تخصیص نہیں۔ (بدر جلدے نمبر ا مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحہ ۷)

ابرار اخیار کے بڑے گروہ جن کے ساتھ بد مذاہب کی آمیزش نہیں وہ دو ہی ہیں ایک پہلوں کی
جماعت یعنی صحابہ کی جماعت جوزیر تربیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہے دوسری پچھلوں کی جماعت جو بوجہ
تربیت روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ سے سمجھا جاتا ہے صحابہ کے
رنگ میں ہیں ۔ یہی دو جماعتیں اسلام میں حقیقی طور پر مُنْعَمُ عَلَيْهِمْ ہیں اور خدائے تعالیٰ کا انعام اُن پر
یہ ہے کہ اُن کو انواع اقسام کی غلطیوں اور بدعات سے نجات دی ہے اور ہر ایک قسم کے شرک سے ان کو پاک
کیا ہے اور خالص اور روشن تو حید ان کو عطا فرمائی ہے جس میں نہ دجال کو خدا بنایا جاتا ہے اور نہ ابن مریم کو
خدائی صفات کا شریک ٹھہرایا جاتا ہے اور اپنے نشانوں سے اس جماعت کے ایمان کو قوی کیا ہے اور اپنے
ہاتھ سے ان کو ایک پاک گروہ بنایا ہے ان میں سے جو لوگ خدا کا الہام پانے والے اور خدا کے خاص جذبہ
سے اس کی طرف کھنچے ہوئے ہیں نبیوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ اُن میں سے بذریعہ اپنے اعمال کے
صدق اور اخلاص دکھلانے والے اور ذاتی محبت سے، بغیر کسی غرض کے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے ہیں
وہ صدیقوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ اُن میں سے آخری نعمتوں کی امید پر دُکھ اُٹھانے والے اور جزا
کے دن کا بچشم دل مشاہدہ کر کے جان کو تھیلی پر رکھنے والے ہیں وہ شہیدوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ اُن
میں سے ہر ایک فساد سے باز رہنے والے ہیں وہ صلحاء کے رنگ میں ہیں اور یہی سچے مسلمان کا مقصود
بالذات ہے کہ ان مقامات کو طلب کرے اور جب تک حاصل نہ ہوں تب تک طلب اور تلاش میں سست نہ
ہو اور وہ دوگروہ جو ان لوگوں کے مقابل پر بیان فرمائے گئے ہیں وہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضالین ہیں
جن سے محفوظ رہنے کے لئے خدا تعالیٰ سے اسی سورۃ فاتحہ میں دُعا مانگی گئی ہے۔ اور یہ دعا جس وقت اکٹھی پڑھی
جاتی ہے یعنی اس طرح پر کہا جاتا ہے کہ اے خدا ہمیں مُنْعَمُ عَلَيْهِمُ میں داخل کر اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
اور ضالین سے بچا تو اُس وقت صاف سمجھ آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں مُنْعَمُ عَلَيْهِمُ میں سے ایک وہ
فریق ہے جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضالین کا ہم عصر ہے اور جبکہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد اس سورۃ میں
بالیقین وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود سے انکار کرنے والے اور اس کی تکفیر اور تکذیب اور توہین کرنے والے ہیں تو
بلاشبہ ان کے مقابل پر مُنْعَمُ عَلَيْهِمُ سے وہی لوگ اس جگہ مرا در کھے گئے ہیں جو صدق دل سے مسیح موعود پر
ایمان لانے والے اور اُس کی دل سے تعظیم کرنے والے اور اس کے انصار ہیں اور دُنیا کے سامنے اس
کی گواہی دیتے ہیں ۔ رہے ضالین ۔ پس جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی

شہادت اور تمام اکابر اسلام کی شہادت سے خالین سے مراد عیسائی ہیں اور ضالین سے پناہ مانگنے کی
دُعا بھی ایک پیشگوئی کے رنگ میں ہے کیونکہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں عیسائیوں کا کچھ بھی زور نہ تھا بلکہ فارسیوں کی سلطنت بڑی قوت اور شوکت میں تھی۔ اور مذاہب میں سے
تعداد کے لحاظ سے بدھ مذہب دنیا میں تمام مذاہب سے زیادہ بڑھا ہوا تھا اور مجوسیوں کا مذہب بھی بہت زور
و جوش میں تھا اور ہندو بھی علاوہ قومی اتفاق کے بڑی شوکت اور سلطنت اور جمعیت رکھتے تھے اور چینی بھی اپنی
تمام طاقتوں میں بھرے ہوئے تھے تو پھر اس جگہ طبعاً یہ سوال ہوتا ہے کہ یہ تمام قدیم مذاہب جن کی بہت
پرانی اور زبردست سلطنتیں تھیں اور جن کی حالتیں قومی اتفاق اور دولت اور طاقت اور قدامت اور دوسرے
اسباب کی رُو سے بہت ترقی پر تھیں اُن کے شر سے بچنے کے لئے کیوں دُعا نہیں سکھلائی ؟ اور عیسائی قوم جو
اُس وقت نسبتی طور پر ایک کمزور قوم تھی کیوں اُن کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے دُعا سکھلائی گئی؟ اس سوال
کا یہی جواب ہے جو بخوبی یا د رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ مقدر تھا کہ یہ قوم روز بروز ترقی کرتی جائے
گی یہاں تک کہ تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور اپنے مذہب میں داخل کرنے کے لئے ہر ایک تدبیر سے زور
لگائیں گے اور کیا علمی سلسلہ کے رنگ میں اور کیا مالی ترغیبوں سے اور کیا اخلاق اور شیرینی کلام دکھلانے سے
اور کیا دولت اور شوکت کی چمک سے اور کیا نفسانی شہوات اور اباحت اور بے قیدی کے ذرائع سے اور کیا نکتہ چینیوں
اور اعتراضات کے ذریعہ سے اور کیا بیماروں اور ناداروں اور در ماندوں اور یتیموں کا متکفل بننے سے ناخنوں
تک یہ کوشش کریں گے کہ کسی بد قسمت نادان یا لالچی یا شہوت پرست یا جاه طلب یا بیکس یا کسی بچہ بے پدرو
مادر کو اپنے قبضہ میں لاکر اپنے مذہب میں داخل کریں سو اسلام کے لئے یہ ایک ایسا فتنہ تھا کہ کبھی اسلام کی
آنکھ نے اس کی نظیر نہیں دیکھی اور اسلام کے لئے یہ ایک عظیم الشان ابتلا تھا جس سے لاکھوں
بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سورہ فاتحہ میں
المغضوب عليهم سے مراد یہود اور الضالین سے مراد نصاری ہیں۔ دیکھو کتاب در منثور صفحہ نمبر ۱۹ اور عبدالرزاق اور احمد نے اپنی
مسند میں اور عبد بن حمید اور ابن جریر اور بغوی نے منجم الصحابہ میں اور ابن منذر اور ابوالشیخ نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ہے۔ قال
أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِوَادِي الْقُرَى عَلَى فَرَسٍ لَّهُ وَ سَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي الْعَيْنِ فَقَالَ مَنِ
الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ الْيَهُودُ قَالَ فَمَنِ الضَّالُوْنَ قَالَ النَّصاری۔ یعنی کہا کہ مجھے اس شخص نے خبر دی ہے
جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا جبکہ آپ وادی قرئی میں گھوڑے پر سوار تھے کہ بنی عین میں سے ایک شخص نے
آنحضرت سے سوال کیا کہ سورہ فاتحہ میں مغضوب علیہم سے کون مراد ہے فرمایا کہ یہود۔ پھر سوال کیا کہ ضالین سے کون مراد
ہے فرمایا کہ نصاری - در منشور صفحہ نمبر ۱۷- منه

انسانوں کے ہلاک ہو جانے کی امید تھی ۔ اس لئے خدا نے سورہ فاتحہ میں جس سے قرآن کا افتتاح ہوتا ہے
اس مہلک فتنہ سے بچنے کے لئے دعا سکھلائی اور یاد رہے کہ قرآن شریف میں یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی
ہے جس کی نظیر اور کوئی پیشگوئی نہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۲۷ تا ۲۳۰)
الْفَاتِحَةُ تَفْتَحُ عَلَيْكُمْ بَابَ الْهُدَى | سورہ فاتحہ تمہارے لئے ہدایت کی راہ کھولتی ہے چنانچہ
فَإِنَّ اللَّهَ بَدَاءَ فِيهَا مِنَ الْمَبْدَاءِ وَجَعَلَ خدا تعالیٰ نے اس میں مبدء عالم سے ابتدا کیا ہے اور دنیا
اخِرَ الْأَزْمِنَةِ زَمَنَ الضَّالِّينَ وَانَّهُمْ کے اس سلسلہ کو ضالین کے زمانہ پرختم کیا ہے اور وہ نصاری کا
هُمُ النَّصَارَى كَمَا جَاءَ مِنْ نَّبِيِّنَا گروہ ہے چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث صحیحہ میں
الْمُجْتَنِي فَأَيْنَ فِيهَا ذِكْرُ دَجَّالِكُمْ آیا ہے اب بتاؤ تمہارے دجال کا ذکر سورۃ فاتحہ میں کہاں ہے
فَأَرُونَاهُ مِنَ الْقُرْآنِ
اگر ہو تو قرآن میں ہمیں دکھلاؤ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۱۵)
وَهُذَا الْمَقَامُ لَيْسَ كَمَقَامٍ تَمرُ عَلَيْهِ یہ مقام ایسا نہیں کہ تو اس پر سے غافلوں کی طرح گزر
كَغَافِلِينَ بَلْ هُوَ الْمَنْبَعُ لِلْحَقِيقَةِ الْمَغْفِيَّةِ جائے بلکہ یہ اس محفی حقیقت کا منبع ہے جس کی بناء پر نصاری کا
الَّتِي سُمِيَتِ النَّصَارَى لَهَا الضَّالِّينَ نام الضَّالِّين رکھا گیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں
وَلَقَدْ سَمَاهُمُ اللَّهُ بِهَذَا الْإِسْمِ فِي سُورَةِ ( عیسائیوں کو ) اس ( ضالین کے ) نام سے اس لئے موسوم
الْفَاتِحَةِ لِيُشِيرَ إِلَى هَذِهِ الضَّلَالَةِ وَ کیا ہے تا وہ اس گمراہی کی طرف اشارہ کرے (جس میں یہ
لِيُشِيرَ إِلَى أَنَّ عَقِيدَةً حَيَاةِ الْمَسِيحِ أُمَّ قوم مبتلا ہے ) نیز اس لئے بھی کہ تا وہ اس طرف اشارہ کرے
ضَلَالَاتِهِمْ كَمِثْلِ أُمِّ الْكِتَابِ مِن کہ حیات مسیح کا عقیدہ اُن کی تمام گمراہیوں کی جڑ ہے جیسا کہ
الصُّحُفِ الْمُطَهَّرَةِ فَإِنَّهُمْ لَوْ لَمْ يَرْفَعُوهُ قرآن پاک میں سے ( یہ سورۃ فاتحہ ) اس کتاب کی اصل ہے۔
إِلَى السَّمَاءِ بِجِسْمِهِ الْعُنْصُرِي لَمَا جَعَلُوهُ اگر وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جسد عنصری کے ساتھ آسمان
مِنَ الْأَلِهَةِ وَمَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَرْجِعُوا پر نہ چڑھاتے تو وہ اسے معبود بھی نہ ٹھہرا سکتے اور ان کے لئے
إِلَى التَّوْحِيدِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَرْجِعُوا مِنْ ممکن نہیں کہ اس عقیدہ سے رجوع کئے بغیر توحید کی طرف
هُذِهِ الْعَقِيدَةِ فَكَشَفَ اللهُ هَذِهِ الْعُقْدَةَ لوٹ سکیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اِس اُمت پر رحم کرتے حم کرتے ہوئے
رُحْمًا عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ أَثْبَتَ بِثُبُوت اس عقدہ کو کھول دیا اور واضح ثبوت کے ساتھ ثابت فرمایا
بَيْن واضح أَنَّ عِيسَى مَا صُلِب ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر قتل نہیں کیا گیا تھا

وَمَا رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ ، وَمَا كَانَ رَفْعُهُ أَمْرًا اور نہ انہیں آسمان کی طرف اُٹھایا گیا تھا اور آپ کا رفع
جَدِيدًا فَخَصُوصًا بِهِ بَلْ كَانَ رَفْعَ الرُّوحِ کوئی انوکھی بات نہیں تھی جو آپ کے ساتھ ہی مخصوص ہو
فَقَدْ كَمِثْلِ رَفْعِ إِخْوَانِهِ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ بلکہ وہ تو آپ کے بھائیوں یعنی دوسرے نبیوں کی طرح
الهدی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۲) صرف روح کا رفع تھا۔ ( ترجمه از مرتب )
( قرآن ) سورہ فاتحہ میں مسلمانوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ وہ عیسائیت کے فتنہ سے خدا کی پناہ مانگیں جیسا کہ ولا
الضالین کے معنی تمام مفسرین نے یہی کئے ہیں ۔ (تتمہ حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۹۷)
سورہ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کا نام الضالین رکھا ہے اس میں یہ اشارہ ہے کہ اگر چہ دنیا کے
صد ہا فرقوں میں ضلالت موجود ہے مگر عیسائیوں کی ضلالت کمال تک پہنچ جائے گی گو یا دنیا میں فرقہ ضالہ
تتمه حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۰)
وہی ہے۔
اعْلَمْ أَسْعَدَكَ اللهُ أَنَّ اللهَ قَسَمَ الْيَهُودَ جان لو! اللہ تعالیٰ آپ کو سعادت بخشے کہ اللہ تعالیٰ نے
وَالنَّصَارَى فِي هَذِهِ السُّورَةِ عَلَى ثَلَاثَةِ اِس سورۃ میں یہود اور نصاری کو تین اقسام پر منقسم کیا ہے
أَقْسَامٍ فَرَغَبَنَا فِي قِسْمٍ مِنْهُمْ وَبَشِّرَ بِهِ اور ہمیں ان میں سے ایک قسم میں شمولیت کی رغبت دلائی
بِفَضْلٍ وَإِكْرَامٍ وَعَلَّمَنَا دُعَاء لِتَكُونَ ہے اور اپنے فضل اور کرم سے اس (کے حصول ) کی
كَمِثْلِ تِلْكَ الْكِرَامِ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ بشارت بھی دی ہے۔ نیز ہمیں ایک دعا سکھائی ہے تا ہم بھی
وَالرُّسُلِ الْعِظَامِ وَبَقِيَ الْقِسْمَانِ اُن بزرگ نبیوں اور بڑے بڑے رسولوں کی طرح بن
الْأَخَرَانِ وَهُمَا الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ مِنَ جائیں اور باقی جو دوسری دو اقسام رہ گئیں مغضوب
الْيَهُودِ وَ الضَّالُونَ مِنْ أَهْلِ الصُّلْبَانِ عليهم یعنی یہودی اور الضالین یعنی اہل صلیب ہیں۔
فَأَمَرَنَا أَنْ نَّعُوْذَ بِهِ مِنْ أَنْ تَلْحَقَ بِهم پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم فرمایا ہے کہ ہم اس بات
مِنَ الشَّقَاوَةِ وَ الطَّغْيَانِ فَظَهَرَ مِنْ هَذِهِ سے اُس کی پناہ مانگیں کہ ہم بدبختی اور سرکشی میں کہیں اُن
السُّورَةِ أَنَّ أَمْرَنَا قَدْ تُرِكَ بَيْنَ خَوْفٍ کے ساتھ شامل نہ ہو جائیں پس اس سورۃ سے ظاہر ہوا
وَرَجَاءٍ ، وَنَعْمَةٍ وَ بَلَاء - إِمَّا مُشَابَهَةٌ کہ ہمارا معاملہ خوف اور امید اور آسودگی اور آزمائش
بِالْأَنْبِيَاءِ وَ إِمَّا شُرْبٌ مِنْ كَأْس کے درمیان چھوڑ دیا گیا ہے یعنی یا تو نبیوں کی مانند بن
الْأَشْقِيَاءِ فَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي عَظَمَ | جائیں اور یا بدبختوں کے پیالہ سے پئیں ۔ پس تم خدا

ودود
وَعِيْدُهُ وَ جَلَّتْ مَوَاعِيدُهُ وَمَنْ لَّمْ سے ڈرو جس کی وعید بہت بڑی ہے اور جس کے
يَكُن عَلى هُدَى الْأَنْبِيَاءِ مِنْ فَضْلِ الله وعدے عظیم الشان ہیں ۔ پس جو شخص خدائے و
الْوَدُودِ فَقَدْ خِيفَ عَلَيْهِ أَنْ يَكُونَ کے فضل سے نبیوں کی ہدایت پر قائم نہ ہوگا اُس کے
كَالنَّصَارَى أَوِ الْيَهُودِ فَاشْتَدَّتِ الْحَاجَةُ متعلق ڈر ہے کہ وہ نصاری یا یہود کی مانند ہو جائے۔
إلى نموذج النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ لِيَدْفَعَ لہذا نبیوں اور رسولوں کے نمونہ کی شدید حاجت اجت ہے تا
نُورُهُمْ ظُلُمَاتِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اُن کا نُور مغضوب علیہم کی تاریکیوں اور ضالین
وَشُبُهَاتِ الضَّالِّينَ وَلِذَالِكَ وَجَبَ کے شبہات کو دُور کرے۔ اسی لئے اس زمانہ میں
ظُهُورُ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ فِي هَذَا الزَّمَانِ اُمت میں سے مسیح موعود کا ظہور واجب ہو گیا ہے
مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ لِأَنَّ الضَّالِّينَ قَدْ كَثُرُوا کیونکہ ضالین کی بڑی کثرت ہوگئی ہے لہذا تقابل
فَاقْتَضَتِ الْمَسِيحَ ضُرُورَةُ الْمُقَابَلَةِ کے لزوم نے مسیح موعود کے ظہور کا تقاضا کیا۔ تم خود فوج
وَإِنَّكُمْ تَرَوْنَ أَفْوَاجًا مِّنَ الْقِسِيْسِينَ در فوج پادریوں کو دیکھ رہے ہو جو الضالین ( کا
الَّذِينَ هُمُ الضَّالُونَ فَأَيْنَ الْمَسِيحُ گروه ) ہیں۔ پھر اگر تمہیں کچھ سمجھ ہے تو ( سوچو کہ ) وہ
الَّذِي يَذُبُهُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ مسیح موعود کہاں ہے جو اُن کا مقابلہ کرے؟
أَمَا ظَهَرَ أَثَرُ الدُّعَاءِ أَوْ تُرِ كُتُمْ فِي کیا تمہاری دعا کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا؟ یا (بالفاظ
اللَّيْلَةِ اللَّيْلَاءِ أَمْ عُلِّمْتُمْ دُعَاءَ صِرَاطَ دیگر ) تمہیں اندھیری رات میں چھوڑ دیا گیا ہے؟ کیا
الَّذِينَ لِيَزِيدَ الْحَسْرَةُ وَ تَكُونُوا تمہیں صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا اسی لئے
كَالْمَحْرُومِينَ فَالْحَقِّ وَالْحَقِّ أَقُولُ إِنَّ اللهَ سکھائی گئی تھی کہ تمہاری حسرت میں اضافہ ہو اور تم بے
مَا قَسَمَ الْفِرَقَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَقْسَامٍ في نصیب رہ جاؤ - حق بات یہ ہے اور حق بات ہی میں کہتا
هَذِهِ السُّورَةِ إِلَّا بَعْدَ أَنْ أَعَدَّ كُلَّ نَمُوذَج ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں تین گروہوں میں تقسیم
مِنْهُمْ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَإِنَّكُمْ تَرَوْنَ كَثْرَةَ اُس وقت بیان فرمائی جبکہ اُس نے ان میں سے ہر ایک کا
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَكَثْرَةَ الضَّالِّينَ نمونہ اس اُمت میں مقدر کر دیا تھا۔ اب تم مغضوب
فَأَيْنَ الَّذِي جَاءَ عَلَى نَمُوذَجِ النَّبِيِّينَ وَ علیہم کی کثرت اور ضالین کی کثرت تو زت تو دیکھ رہے ہو
الْمُرْسَلِينَ مِنَ السَّابِقِيْنَ مَا لَكُمْ لا پھر وہ (بزرگ) کہاں ہے جو سابقہ نبیوں اور رسولوں کے

تُفَكَّرُونَ فِي هَذَا وَ تَرُونَ غَافِلِينَ ثُمَّ | نمونہ پر آیا ہو۔ تمہیں کیا ( ہو گیا) ہے کہ تم اس بات پر غور
اعْلَمُ أَنَّ هَذِهِ السُّورَةَ قَدْ أَخْبَرَتْ عَنِ نہیں کرتے اور غافل گزر جاتے ہو ۔ مزید برآں جان لو
الْمَبْدَاءِ وَالْمَعَادِ وَأَشَارَتْ إِلى قَوْمٍ هُمْ کہ اس سورۃ نے مبداء اور معاد ( ہر دو ) کی خبر دی ہے اور
اخِرُ الْأَقْوَامِ وَمُنْتَهَى الْفَسَادِ فَإِنَّهَا اُس قوم کی طرف اشارہ کیا ہے جو قوموں میں سے آخری
اخْتُتِمَتْ عَلَى الضَّالِّينَ وَفِيهِ إِشَارَةٌ قوم ہے اور بداعمالی کے لحاظ سے بھی انتہائی (مقام) پر
لِلْمُتَدَبِرِينَ فَإِنَّ اللهَ ذَكَرَ هَاتَيْنِ ہے کیونکہ یہ سورۃ لفظ الضالین پرختم ہوئی اور اس میں
الْفِرْقَتَيْنِ فِي آخِرِ السُّورَةِ وَمَا ذَكَرَ تدبر کرنے والوں کے لئے اشارہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
الدَّجَّالَ الْمَعْهُودَ تَصْرِيحًا وَلَا بِالْإِشَارَةِ ان دونوں گروہوں کا سورۃ کے آخر میں ذکر کیا ہے۔لیکن
مَعَ أَنَّ الْمَقَامَ كَانَ يَقْتَضِي ذِكْرَ دجال معہود کا نہ تصریحاً ذکر کیا ہے نہ اشارہ ۔ حالانکہ یہ
الدَّجَّالِ فَإِنَّ السُّورَةَ أَشَارَتْ فِي قَوْلِهَا مقام دجال کے ذکر کا مقتضی تھا ۔ کیونکہ سورۃ فاتحہ نے
الضَّالِّينَ إلى آخِرِ الْفِتَنِ وَأَكْبَرِ الضَّالِّين کے لفظ سے آخری زمانہ کے فتنہ اور انتہائی خطرہ
الْأَهْوَالِ فَلَوْ كَانَتْ فِتْنَةُ الدَّجَّالِ فِي کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کے علم میں دجال کا
عِلْمِ اللهِ أَكْبَرَ مِنْ هَذِهِ الْفِتْنَةِ لَخَتَمَ فتنہ الضَّالِّين کے فتنہ سے بڑا تھا تو وہ اس سورۃ کو دجال
السُّورَةَ عَلَيْهَا لَا عَلَى هَذِهِ الْفِرْقَةِ کے فتنہ کے ذکر پر ختم کرتا نہ کہ اس فرقہ ضالہ پر ۔ پس تم
فَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِكُمْ أَنَسِيَ أَصْلَ الْأَمْرِ اپنے دلوں میں غور کرو کیا ہمارا ذی شان پروردگار اصل
رَبُّنَا ذُو الْجَلَالِ وَذَكَرَ الضَّالِّينَ فِي مَقَامِ بات کو بھول گیا اور اس نے ایسی جگہ الضالین کا ذکر کر
كَانَ وَاجِبًا فِيهِ ذِكْرُ الدَّجَّالِ وَإِنْ كَانَ دیا جہاں دجال معہود کا ذکر کرنا ضروری تھا۔ اگر معاملہ
الْأَمْرُ كَمَا هُوَ زَعْمُ الْجُهَّالِ لَقَالَ اللهُ فِي نا واقفوں کے خیال کے مطابق ایسا ہی ہوتا تو خدا تعالیٰ
هُذَا الْمَقَامِ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا اس جگہ غیر المغضوب عليهم ولا الدجال فرماتا
الدَّجَّالِ وَ أَنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ أَرَادَ في حالانکہ تم جانتے ہو کہ اس سورۃ سے اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا
هُذِهِ السُّورَةِ أَنْ تَحْتَ الْأُمَّةَ عَلَى طُرُقِ کہ اُمّتِ مسلمہ کو انبیاء کے راستوں پر چلنے کی ترغیب
النَّبِيِّينَ وَيُحَذِّرَهُمْ مِنْ طُرُقِ الْكَفَرَةِ دے اور اُن کو بد کردار کافروں کے راستوں سے ڈرائے
الْفَجَرَةِ فَذَكَرَ قَوْمًا أَكْمَلَ لَهُمْ عَطَاتُهُ تبھی تو اُس نے پہلے ایک ایسی قوم کا ذکر کیا جس پر اس

وَأَتَمَّ نَعْمَاتُهُ وَوَعَدَ أَنَّهُ بَاعِثُ منْ نے اپنی بخششوں کو مکمل کیا تھا اور اپنی نعمتوں کو انتہاء تک
هَذِهِ الْأُمَّةِ مَنْ هُوَ يُشَابِهُ النَّبِيِّينَ پہنچایا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ اِس اُمت میں سے ایک ایک شخص
وَيُضَاهِي الْمُرْسَلِينَ ثُمَّ ذَكَرَ قَوْمًا آخَرَ کو پیدا کرے گا جو نبیوں کے مشابہ اور رسولوں کی مانند
تُرِكُوا فِي الظُّلُمَاتِ وَ جَعَل فِتْنَتَهُمْ ہوگا ۔ پھر اس نے ایک اور گروہ کا ذکر کیا جو تاریکیوں میں
آخِرَ الْفِتَنِ وَ أَعْظَمَ الْأَفَاتِ وَأَمَرَ أَنْ چھوڑ دیئے گئے ہیں اور اُن کے فتنہ کو آخری فتنہ اور سب
يَعُوذَ النَّاسُ كُلُّهُمْ بِهِ مِنْ هَذِهِ الْفِتَنِ سے بڑی آفت قرار دیا۔ اور اُس نے حکم فرمایا کہ قیامت
إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَيَتَضَرَّعُوا لِدَفْعِهَا کے دن تک تمام لوگ ان فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگا کریں
في الصَّلَوَاتِ فِي أَوْقَاتِهَا الْخَمْسَةِ وَمَا اور اُن کے دُور ہونے کے لئے پانچوں وقت نمازوں
أَشَارَ فِي هَذَا إِلَى الدَّجَّالِ وَفِتْنَتِهِ میں آہ وزاری کیا کریں۔ لیکن اُس نے اس سورۃ میں دجال
الْعَظِيمَةِ فَأَيُّ دَلِيْلٍ أَكْبَرُ مِنْ هَذَا عَلَی اور اُس کے فتنہ عظیمہ کی طرف تو کوئی اشارہ نہ فرمایا۔ پس
إِبْطَالِ هَذِهِ الْعَقِيدَةِ ثُمَّ مِنْ مُؤَيِّدَاتِ اِس عقیدہ کے باطل ہونے پر اس سے بڑی دلیل اور کونسی ہو
هُذَا الْبُرْهَانِ أَنَّ اللهَ ذَكَرَ النَّصَارَى في سکتی ہے۔ نیز اس دلیل کی تائیدی اُمور میں سے ایک یہ بات
اخِرِ الْقُرْآنِ كَمَا ذَكَرَ فِي أَوَّلِ الْفُرْقَانِ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے آخر میں بھی ویسے
فَفَكِّرُ فِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَفِي الْوَسْوَاسِ ہی نصاری کا ذکر کیا ہے جیسے اس نے شروع میں ان کا ذکر
الْخَنَّاسِ وَمَا هُمْ إِلَّا النَّصَارَى فَعُذْ فرمایا ۔ پس لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ اور الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
مِنْ عُلَمَائِهِمْ بِرَبِّ النَّاسِ وَإِنَّ الله میں غور کرو۔ یہ لوگ نصاری کے سوا اور کوئی نہیں۔ پس ان
كَمَا خَتَمَ الْفَاتِحَةَ عَلَى الضَّالِّينَ کے پادریوں سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگو ۔ اللہ تعالیٰ نے جیسے
كَذَالِكَ خَتَمَ الْقُرْآنَ عَلَى النَّصْرَانِيِّينَ سورت فاتحہ کو الضالین ( کے ذکر ) پر ختم کیا ہے اسی طرح
وَ إِنَّ الضَّالِّينَ هُمُ النَّصْرَانِيُّونَ كَمَا اُس نے قرآن کریم کو نصاری (کے ذکر) پر ختم کیا ہے اور
رُوِيَ عَنْ نَّبِيِّنَا فِي الدُّرِّ الْمَنْثُورِ وَفِي الضَّالِّين نصاری ہی ہیں جیسا کہ در منشور اور فتح الباری میں
فَتْحِ الْبَارِئُ فَلَا تُعْرِضُ عَنِ الْقَوْلِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ پس تم ایسی پختہ
الثَّابِتِ الْمَشْهُورِ وَمُسَلَّمِ الْجَمْهُورِ بات سے جو زبان زد خلائق ہے اور جو جمہور (مسلمانوں )
اعجاز لمسی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۹۰ تا ۱۹۵) کے نزدیک مسلم ہے منہ نہ موڑو۔ ( ترجمہ از مرتب )

بتاویں تو سہی کہ اس قوم کی جس کا فتنہ دجال سے بھی زیادہ ہے خبر کہاں دی گئی ہے۔ قرآن شریف نے تو
اسی واسطے دجال کا نام نہیں لیا بلکہ وَلَا الضَّالِین کہا۔ جس سے مراد یہی قوم نصاری ہے وَلا الدجال کیوں نہ
کہا۔ اصل امر یہی ہے کہ یہی وہ قوم ہے جس سے تمام انبیاء اپنی اپنی اُمت کو ڈراتے آئے ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مؤرخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۱۳)
وہ دجال جس کا حدیثوں میں ذکر ہے وہ شیطان ہی ہے جو آخر زمانہ میں قتل کیا جائے گا۔ جیسا کہ دانیال
نے بھی یہی لکھا ہے اور بعض حدیثیں بھی یہی کہتی ہیں۔ اور چونکہ مظہر اتم شیطان کا نصرانیت ہے اس لئے
سورہ فاتحہ میں دجال کا تو کہیں ذکر نہیں مگر نصاری کے شر سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا حکم ہے۔ اگر دجال کوئی
الگ مفسد ہوتا تو قرآن شریف میں بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا وَ لَا الضَّالِّينَ ۔ یہ فرمانا چاہئے تھا کہ
وَلَا الدَّجال
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۴۱)
اس شیطان * کا نام دوسرے لفظوں میں عیسائیت کا بھوت ہے۔ یہ بھوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں عیسائی گرجا میں قید تھا اور صرف جساسہ کے ذریعہ سے اسلامی اخبار معلوم کرتا تھا۔ پھر قرونِ ثلاثہ
کے بعد بموجب خبر انبیاء علیہم السلام کے اس بھوت نے رہائی پائی اور ہر روز اس کی طاقت بڑھتی گئی یہاں
تک کہ تیرھویں صدی ہجری میں بڑے زور سے اُس نے خروج کیا اسی بھوت کا نام دجال ہے جس نے سمجھنا
ہو سمجھ لے اور اسی بھوت سے خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ کے اخیر میں ولا الضَّالِّينَ کی دُعا میں ڈرایا ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۵ حاشیه )
وہ دجال کہاں ہے؟ جس سے تم ڈراتے ہو مگر لا الضَّالِّينَ والا دجال دن بدن دنیا میں ترقی کر رہا ہے
اور قریب ہے کہ آسمان وزمین اس کے فتنہ سے پھٹ جائیں ۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۹)
خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ وہ دجال جس سے ڈرایا گیا ہے وہ آخری زمانہ کے
گمراہ پادری ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ کا طریق چھوڑ دیا ہے۔ کیونکہ اس نے سورۂ ممدوحہ میں یہی دعا
سکھلائی ہے کہ ہم خدا سے چاہتے ہیں کہ ایسے یہودی نہ بن جائیں جن پر حضرت عیسیٰ کی نافرمانی اور عداوت
سے غضب نازل ہوا تھا اور نہ ایسے عیسائی بن جائیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ کی تعلیم کو چھوڑ کر اس کو خدا بنا دیا
تھا اور ایک ایسا جھوٹ اختیار کیا جو تمام جھوٹوں سے بڑھ کر ہے اور اس کی تائید میں حد سے زیادہ فریب اور مکر
استعمال میں لائے۔ اس لئے آسمان پر ان کا نام دجال رکھا گیا اگر کوئی اور دجال ہوتا تو اس آیت میں اس
دجال

تثلیث پر غلو کرنے کا فتنہ ہے۔
سے پناہ مانگنی ضروری تھی یعنی سورۃ فاتحہ میں بجائے وَلَا الضَّالِّينَ کے ولا الدجال ہونا چاہیے تھا اور یہی
معنی واقعات نے ظاہر کئے ہیں کیونکہ جس آخری فتنہ سے ڈرایا گیا تھا زمانہ نے اسی فتنہ کو پیش کیا ہے جو
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۳ حاشیه )
ان لوگوں نے مسیح کو نصف خدائی کا دعویدار بنا دیا ہے ایسا ہی انہوں نے دجال کی نسبت مان رکھا ہے کہ
وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ کرے گا اور وہ کرے گا افسوس قرآن تو لا اله الا اللہ کی تلوار سے تمام ان
باطل معبودوں کو قتل کرتا ہے جن میں خدائی صفات مانی جائیں پھر یہ دجال کہاں سے نکل آیا ہے۔ سورۃ فاتحہ
میں یہودی اور عیسائی بننے سے بچنے کی دعا تو سکھلائی کیا دجال کا ذکر خدا کو یاد نہ رہا جو اتنا بڑا فتنہ تھا ؟
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۵)
یہ جو میں نے ضالین کہا ہے تو اس سے مراد عیسائی اور پادری ہیں ۔ انگریز اس سے مراد نہیں کیونکہ
انگریز تو اکثر ایسے ہوتے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں ایک دفعہ بھی انجیل پڑھی ہوئی نہیں ہوتی۔ ان
پادریوں پر اسلام ایک بڑا بھاری صدمہ ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کو وہ
مغلوب نہیں کر سکتے ۔۔۔۔۔۔
یہ جو میں نے ضالین کا ذکر کیا ہے تو اس سے مراد یہی پادری لوگ ہیں جو نہ صرف خود گمراہ ہیں بلکہ اوروں
کو گمراہ کرنے میں بھی پوری ہمت اور کوشش سے کام لیتے ہیں۔ اور یہ جو حدیثوں میں دجال کا ذکر آیا ہے تو
اس سے مراد ضالین ہی ہیں اور اگر دجال کے معنے ضالین کے نہ لئے جاویں تو ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ
نے ضالین کا ذکر تو قرآن شریف میں کر دیا بلکہ ان کے فتنہ عظیم سے بچنے کے لئے دعا بھی سکھا دی مگر دجال
کا ذکر تک بھی نہ کیا۔ حالانکہ وہ ایک ایسا عظیم فتنہ تھا جس سے لکھوکھہا لوگ گمراہ ہو جاتے تھے۔ غرض سچ اسچی
بات یہی ہے کہ دجال اور ضالین ایک ہی گروہ کا نام ہے۔ جولوگوں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور اس آخری
زمانہ میں اپنے پورے زور پر ہیں اور ہر ایک طرح کے مکر اور فریب سے خلقت کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے
پھرتے ہیں۔ اور چونکہ دجال کے معنے بھی گمراہ کرنے والے کے ہیں۔ اسی واسطے احادیث میں یہ لفظ
ضالین کی بجائے بولا گیا ہے اور احادیث میں ضالین کی بجائے دجال کا لفظ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
کہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ لوگ اپنی طرف سے ایک دجال بنالیں گے اور عجیب عجیب قسم کے خیالات اس کی
طرف منسوب کریں گے کہ اس کے ایک ہاتھ میں بہشت ہوگا اور ایک ہاتھ میں دوزخ اور وہ خدائی کا بھی

دعویٰ کرے گا اور نبوت کا بھی۔ اور اس کے ماتھے پر کافر لکھا ہوا ہوگا اور اس کا ایک گدھا ہوگا۔ جس کے
کانوں میں اس قدر فاصلہ ہوگا اور اس میں یہ یہ باتیں ہوں گی ۔ اس لئے خدا فرماتا ہے کہ وہ دجالی گروہ
ضالین کا ہی ہے جو طرح طرح کے پیرایوں میں لوگوں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے
دے دے کر خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تحریف تبدیل کرتے ہیں ۔ اور لوگوں کو خدا تعالیٰ کے حکموں سے بالکل
روگردان کر رہے ہیں یہاں تک کہ سور جیسی گندی چیز کو بھی حلال خیال کر رہے ہیں حالانکہ توریت میں سور
خاص طور پر حرام کیا گیا ہے اور خود مسیح نے بھی کہا ہے کہ سوروں کے آگے موتی مت ڈالو۔ اور ایسا ہی کفارہ
جیسا گندہ مسئلہ ایجاد کر کے انہوں نے گناہوں کے لئے ایک وسیع میدان تیار کر دیا ہے۔ خواہ انسان کیسے ہی
کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو مگر یسوع کو خدا یا خدا کا بیٹا سمجھنے سے وہ سب عیب جاتے رہیں گے۔ اور انسان
نجات پا جائے گا اب بتلاؤ کیا یہ صاف سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ وہی گمراہ کرنے والا گروہ ہے جس کو احادیث
میں دجال اور قرآن کریم میں ضالین کر کے پکارا گیا ہے ۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مؤرخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۲)
قرآن نے اپنے اوّل میں بھی مغضوب علیہم اور ضالین کا ذکر فرمایا ہے اور اپنے آخر میں بھی
جیسا کہ آیت لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ بصراحت اس پر دلالت کر رہی ہے اور یہ تمام اہتمام تاکید کے لئے کیا گیا
اور نیز اس لئے کہ تا مسیح موعود اور غلبہ نصرانیت کی پیشگوئی نظری نہ رہے اور آفتاب کی طرح چمک اُٹھے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۲۲)
اگر یہ اعتراض ہے کہ اب تو انبیاء کا سلسلہ بند ہو گیا اب کیوں ہمیں مغضوب علیہم بنایا جاتا ہے
جب اس اُمت کے لئے خاتمہ ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ اس قوم میں بھی کئی یہودیوں
کا رنگ دکھلائیں گے۔ وہ یہودی عیسیٰ کو سولی دینا چاہتے تھے اسی طرح حدیث صحیح میں ہے کہ آخر یہ بھی
یہودی ہوں گے اور خدا کی طرف سے جو آئے گا اس کی تکذیب کریں گے اور اس کے قتل کے منصوبے کرنا
داخل ثواب سمجھیں گے۔ خدا کی باتیں بے معنی نہیں ۔ یہ عذاب کے دن ہیں یا نہیں؟ پچیس برس سے صبر کیا
ان لوگوں نے تو اپنی طرف سے کوئی دقیقہ نہیں چھوڑا۔ میں نے ان کے کفر ناموں میں دیکھا کہ لکھتے ہیں اس
کا کفر یہود و نصاری کے کفر سے بڑھ کر ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ جو لوگ کلمہ پڑھتے ہیں ۔ قبلہ کی طرف منہ
کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تعظیم سے لیتے ہیں۔ جان تک فدا کرنے کو حاضر
ہیں ۔ کیا وہ اِن سے بدتر ہیں جو ہر وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے رہتے ہیں ۔ بجز اس کے

آج 10 میں سے 10 باقی