سورة الحَجّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جو مسلوب الایمان ہو جائے ایسا الزام نہیں دے سکتا اگر ان میں ایمان نہیں تو کیا شرافت بھی جاتی رہی ۔
اللہ تعالیٰ تو خوب جانتا تھا کہ ایسا فرقہ ہونے والا ہے۔ جو مسیح کی تکفیر اپنا ایمان سمجھے گا۔ اسی لئے اس دعا میں
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
اس راہ سے بچنے کے لئے دعا سکھلائی۔
وَلَا الضَّالِّينَ ان کی راہ سے بچا جو گمراہ ہوئے یعنی سچی راہ کو چھوڑ دیا۔ اس راہ کو جس کی تعلیم انجیل میں ملی
تھی کہ خدا کو واحد جانو۔ یہ تعلیم بالکل چھوڑ دی۔ دیکھو ان کو بتلایا گیا تھا کہ وہ خدا معبود ہے۔ جو حضرت عیسیٰ کا
بھی خدا ہے مگر اب یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کہتے ہیں اور یہ کہ وہی جزا سزا کے مالک ہیں ۔
( بدر جلدے نمبر ا مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
یہ نہ سمجھو کہ مغضوب علیہم ذراسخت ہے ۔ اور ضالین نرم ۔ یہ بات نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ یہودی
لوگوں کا ان ضالین سے تھوڑا گناہ تھا وہ تو رات کے پابند تھے۔ ہم نے ایک یہودی سے اس کے مذہب کی
نسبت پوچھا تو اس نے کہا۔ ہمارا خدا کی نسبت وہی عقیدہ ہے جو قرآن میں ہے۔ ہم نے اب تک کسی انسان
کو خدا نہیں بنایا۔ اس اعتبار سے تو یہ ضالین سے اچھے ہیں مگر شوخی شرارت میں ضالین سے بڑھ کر ہیں۔ پس
اس لئے کہ انہیں دنیا میں سزا ملی ان کا ذکر پہلے آیا۔ ایک تحصیلدار کے پاس مقدمہ ہو اور اس نے اسے کچھ تھوڑا
جرمانہ یا قید کرنا ہو تو سزا دے گا۔ اور اگر اس کی سزا اس کے اختیارات سے باہر ہو تو کسی دوسری عدالت کے
سپرد کرتا ہے۔ یہودیوں کے اعمال ایسے تھے ۔ کہ ان کی سزا اس دنیا میں بھی ہو سکتی تھی ۔ مگر ضالین کا گناہ
ان سے زیادہ ہے کہ مخلوق کو خدا بنالیا پس یہ آگے چل کر سزا پائیں گے یہ ایسے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ تَكَادُ السَّماتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُ الْجِبَالُ هَذَا (مریم : ٩١) یعنی
قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائے زمین شق ہو اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جاویں۔ یہودیوں کے بارے میں
یہ نہ فرمایا۔ معمولی گناہ تھا۔ یہیں سزا دیدی اور ضالین کی سز اسخت ہے اور سزا میں تفاوت ضرور ہوا کرتا ہے۔
ایک چور معمولی ہو تو اس کی سزا اور ہے اور ایک عادی مجرم چوروں کا استاد ہو تو اس کی اور ۔ پادریوں نے اپنے
بد عقیدے کو یہاں تک پھیلایا ہے کہ بعض اوقات ایک ایک پرچہ پچاس پچاس ہزار نکلتا ہے ایک ایسے
مذہب کی تائید کے لئے جس کی بناحق کے نہایت خلاف اور ہر طرح سے مضر ہے۔
( بدر جلدے نمبر ا مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحہ ۸،۷ )
سورہ فاتحہ جس کو ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھتے ہیں اس سورۃ میں تین گذشتہ فرقے پیش کئے ہیں ایک وہ
جو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق ہیں دوسرے مغضوب تیسرے ضالین ۔
مغضوب سے یہ مخصوصاً مراد نہیں کہ قیامت میں ہی غضب ہوگا کیونکہ جو کتاب اللہ کو چھوڑتا اور احکام الہی
کی خلاف ورزی کرتا ہے ان سب پر غضب ہوگا۔ مغضوب سے مراد بالا تفاق یہود ہیں اور الضالین سے نصاری
اب اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ منعم علیہ فرقہ میں داخل ہونے اور باقی دو سے بچنے کے لئے دعا ہے۔ اور یہ
سنت اللہ ٹھہری ہوئی ہے جب سے نبوت کی بنیاد ڈالی گئی ہے خدا تعالیٰ نے یہ قانون مقرر کر رکھا ہے کہ جب
وہ کسی قوم کو کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیتا ہے تو بعض اس کی تعمیل کرنے والے اور بعض خلاف ورزی
کرنے والے ضرور ہوتے ہیں پس بعض منعم علیہ بعض مغضوب اور بعض ضالین ضرور ہوں گے۔
اب زمانہ بآواز بلند کہتا ہے کہ اس سورہ شریف کے موافق ترتیب آخر سے شروع ہوگئی ہے۔ آخری فرقہ
نصاری کا رکھا ہے اب دیکھو کہ اس میں کسی قدر لوگ داخل ہو گئے ہیں۔ ایک بشپ نے اپنی تقریر میں ذکر کیا
ہے کہ ۲۰۰۰۰۰۰ مسلمان مرتد ہو چکے ہیں اور یہ قوم جس زور شور کے ساتھ نکلی ہے اور جو جو طریق اس نے
لوگوں کو گمراہ کرنے کے اختیار کئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی عظیم الشان فتنہ نہیں ہے۔
اب دیکھو کہ تین باتوں میں سے ایک تو ظاہر ہو گئی پھر دوسری قوم مغضوب ہے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا
وقت بھی آ گیا اور وہ بھی پورا ہو رہا ہے یہودیوں پر غضب الہی اس دنیا میں بھی بھڑ کا اور طاعون نے اُن کو تباہ
کیا۔ اب اپنی بدکاریوں اور فسق و فجور کی وجہ سے طاعون بکثرت پھیل رہی ہے۔ کتمان حق سے وہ لوگ جو
عالم کہلاتے ہیں نہیں ڈرتے۔ اب ان دونوں کے پورا ہونے سے تیسرے کا پتہ صاف ملتا ہے انسان کا
قاعدہ ہے کہ جب چار میں سے تین معلوم ہوں تو چوتھی شے معلوم کر لیتا ہے اور اُس پر اُس کو اُمید ہو جاتی ہے
نصاری میں لاکھوں داخل ہو گئے ۔ مغضوب میں داخل ہوتے جاتے ہیں منعم علیہ کا نمونہ بھی اب خدا دکھانا
چاہتا ہے جب کہ سورہ فاتحہ میں دعا تھی اور سورہ نور میں وعدہ کیا گیا ہے تو صاف معلوم ہوتا معلوم ہوتا ہے کہ سورہ نور میں
دعا قبول ہوگئی ہے۔ غرض اب تیسرا حصہ منعم علیہ کا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو روشن طور پر
ظاہر کر دے گا۔ اور یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے جو ہو کر رہے گا مگر اللہ تعالیٰ انسان کو ثواب میں داخل کرنا چاہتا ہے
تا کہ وہ استحقاق جنت کا ثابت کر لیں جیسا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا۔ خدا تعالیٰ اس بات پر
قادر تھا کہ وہ صحابہ کے بدوں ہی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کی فتوحات عطا فرما تا ۔ مگر نہیں خدا نے صحابہ
کو شامل کر لیا تا کہ وہ مقبول ٹھہریں اس سنت کے موافق یہ بات ہماری جماعت کو پیش آ گئی ہے کہ بار بار
تکلیف دی جاتی ہے اور چندے مانگے جاتے ہیں۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ اپریل ۱۹۰۱ صفحه ۷،۶ )
سورۃ فاتحہ میں تین دعا ئیں سکھلائی گئی ہیں (۱) ایک یہ دعا کہ خدا تعالیٰ اُس جماعت میں داخل رکھے
جو صحابہ کی جماعت ہے اور پھر اس کے بعد اس جماعت میں داخل رکھے جو سیح موعود کی جماعت ہے جن کی نسبت
قرآن شریف فرماتا ہے وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : (۴)۔ غرض اسلام میں یہی دو جماعتیں
منعم علیہم کی جماعتیں ہیں اور انہیں کی طرف اشارہ ہے آیت صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں کیونکہ
تمام قرآن پڑھ کر دیکھو جماعتیں دو ہی ہیں۔ ایک صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت ۔ دوسری وَ آخَرِينَ
مِنْهُم کی جماعت جو صحابہ کے رنگ میں ہے اور وہ مسیح موعود کی جماعت ہے۔ پس جب تم نماز میں یا
خارج نماز کے یہ دُعا پڑھو کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو دل میں یہی ملحوظ رکھو
کہ میں صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت کی راہ طلب کرتا ہوں یہ تو سورۃ فاتحہ کی پہلی دعا ہے (۲) دوسری دُعا
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ہے جس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود کو دکھ دیں گے اور اس دُعا
کے مقابل پر قرآن شریف کے اخیر میں سورۃ تَبَّتْ يَدَا أَبي لَهَبٍ ہے (۳) تیسری دُعا وَ لَا الضَّالِّينَ
ہے اور اس کے مقابل پر قرآن شریف کے اخیر میں سورہ اخلاص ہے یعنی قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدُهُ اللهُ الصَّمَدُه
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُه وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ (الاخلاص : ۲ تا ۵) اور اس کے بعد دو اور سورتیں جو ہیں
یعنی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس یہ دونوں سورتیں سورۃ مثبت اور سورۃ اخلاص کے لئے بطور شرح کے ہیں اور
ان دونوں سورتوں میں اس تاریک زمانہ سے خدا کی پناہ مانگی گئی ہے جب کہ لوگ خدا کے مسیح کو دکھ دیں گے
اور جبکہ عیسائیت کی ضلالت تمام دنیا میں پھیلے گی ۔ پس سورہ فاتحہ میں اُن تینوں دعاؤں کی تعلیم بطور براعت
الاستهلال ہے یعنی وہ اہم مقصد جو قرآن میں مفصل بیان کیا گیا ہے سورہ فاتحہ میں بطور اجمال اس کا افتتاح
کیا ہے اور پھر سورہ تبت اور سورہ اخلاص اور سورہ فلق اور سورہ الناس میں ختم قرآن کے وقت میں انہی
دونوں بلاؤں سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے پیس افتتاح کتاب اللہ بھی انہی دونوں دُعاؤں سے ہوا اور پھر
اختتام کتاب اللہ بھی انہی دونوں دعاؤں پر کیا گیا۔
اور یاد رہے کہ ان دونوں فتنوں کا قرآن شریف میں مفصل بیان ہے اور سورہ فاتحہ اور آخری سورتوں
میں اجمالاً ذکر ہے۔ مثلاً سورہ فاتحہ میں دُعاوَلا الضَّالِّينَ میں صرف دو لفظ میں سمجھایا گیا ہے کہ عیسائیت کے
فتنہ سے بچنے کے لئے دُعا مانگتے رہو جس سے سمجھا جاتا ہے کہ کوئی فتنہ عظیم الشان در پیش ہے جس کے لئے یہ
اہتمام کیا گیا ہے کہ نماز کے پنج وقت میں یہ دُعا شامل کر دی گئی اور یہاں تک تاکید کی گئی کہ اس کے بغیر نماز
ہو نہیں سکتی جیسا کہ حدیث لا صَلوةَ إِلَّا بِالْفَاتِحَةِ سے ظاہر ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ دنیا میں ہزار ہا مذہب پھیلے
ہوئے ہیں جیسا کہ پارسی یعنی مجوسی اور براہمہ یعنی ہندو مذہب اور بدھ مذہب جو ایک بڑے حصہ دنیا پر قبضہ
رکھتا ہے اور چینی مذہب جس میں کروڑ ہا لوگ داخل ہیں اور ایسا ہی تمام بت پرست جو تعداد میں سب مذہبوں
سے زیادہ ہیں اور یہ تمام مذہب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بڑے زور و جوش سے پھیلے ہوئے
تھے اور عیسائی مذہب ان کے نزدیک ایسا تھا جیسا کہ ایک پہاڑ کے مقابل پر ایک تنکا ۔ پھر کیا وجہ کہ سورۃ فاتحہ
میں یہ دُعا نہیں سکھلائی کہ مثلاً خدا چینی مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے یا مجوسیوں کی ضلالتوں سے
پناہ میں رکھے یا بدھ مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے یا آر یہ مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے یا
دوسرے بت پرستوں کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے بلکہ یہ فرمایا گیا کہ تم دُعا کرتے رہو کہ عیسائی مذہب کی
ضلالتوں سے محفوظ رہو۔ اس میں کیا بھید ہے؟ اور عیسائی مذہب میں کونسا عظیم الشان فتنہ آئندہ کسی زمانہ میں
پیدا ہونے والا تھا جس سے بچنے کے لئے زمین کے تمام مسلمانوں کو تاکید کی گئی ۔ پس سمجھو اور یا درکھو کہ یہ دُعا
خدا کے اُس علم کے مطابق ہے کہ جو اس کو آخری زمانہ کی نسبت تھا۔ وہ جانتا تھا کہ یہ تمام مذہب بت پرستوں
اور چینیوں اور پارسیوں اور ہندوؤں وغیرہ کے تنزل پر ہیں اور اُن کے لئے کوئی ایسا جوش نہیں دکھلایا جائے گا
جو اسلام کو خطرہ میں ڈالے مگر عیسائیت کے لئے وہ زمانہ آتا جاتا ہے کہ اُس کی حمایت میں بڑے بڑے
جوش دکھلائے جائیں گے اور کروڑ ہا روپیہ سے اور ہر ایک تدبیر اور ہر ایک مکر اور حیلہ سے اُس کی ترقی کے
لئے قدم اٹھایا جائے گا اور یہ تمنا کی جائے گی کہ تمام دنیا مسیح پرست ہو جائے تب وہ دن اسلام کے لئے سخت
دن ہوں گے اور بڑے ابتلا کے دن ہوں گے۔ سواب یہ وہی فتنہ کا زمانہ ہے جس میں تم آج ہو۔ تیرہ سو برس
کی پیشگوئی جو سورۃ فاتحہ میں تھی آج تم میں اور تمہارے ملک میں پوری ہوئی اور اس فتنہ کی جڑ مشرق ہی نکلا۔
اور جیسا کہ اس فتنہ کا ذکر قرآن کے ابتدا میں فرمایا گیا ایسا ہی قرآن شریف کے انتہا میں بھی ذکر فرما دیا تا یہ
امر مؤکد ہو کر دلوں میں بیٹھ جائے۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۱۷ تا ۲۲۰)
سورۃ فاتحہ نری تعلیم ہی نہیں بلکہ اس میں ایک بڑی پیشگوئی بھی ہے اور وہ یہ کہ خدا نے اپنی چاروں صفات
ربوبیت ، رحمانیت، رحیمیت، مالکیت یوم الدین یعنی اقتدار جزا وسزا کا ذکر کر کے اور اپنی عام قدرت کا
اظہار فرما کر پھر اس کے بعد کی آیتوں میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ خدا یا ایسا کر کہ گزشتہ راستباز نبیوں رسولوں
کے ہم وارث ٹھہرائے جائیں ان کی راہ ہم پر کھولی جائے اُن کی نعمتیں ہم کو دی جائیں خدا یا ہمیں اس