سورة الفِیل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اُسے خیال آتا ہے کہ کتنا بڑا خدا ہے جو کہ ربّ ہے رحمان ہے رحیم ہے اب تک اُسے غائب مانتا چلا آ رہا ہے
اور پھر اُسے حاضر ناظر جان کر پکارتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی ایسی
راہ جو کہ بالکل سیدھی ہے اس میں کسی قسم کی کبھی نہیں ہے۔ ایک راہ اندھوں کی ہوتی ہے کہ محنتیں کر کر کے تھک
جاتے ہیں اور نتیجہ کچھ نہیں نکلتا اور ایک وہ راہ کہ محنت کرنے سے اُس پر نتیجہ مرتب ہوتا ہے پھر آگے صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا اور وہ وہی صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمِ ہے جس پر
چلنے سے انعام مرتب ہوتے ہیں پھر غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ نہ ان لوگوں کی راہ جن پر تیرا غضب ہوا اور
وَلَا الضَّالِّينَ اور نہ ان کی جو دور جا پڑے ہیں ۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے کل دنیا اور دین کے کاموں کی راہ مراد ہے مثلاً ایک طبیب جب کسی کا
علاج کرتا ہے تو جب تک اُسے ایک صراط مستقیم ہاتھ نہ آوے علاج نہیں کر سکتا اسی طرح تمام وکیلوں اور ہر
پیشہ اور علم کی ایک صراط مستقیم ہے کہ جب وہ ہاتھ آجاتی ہے تو پھر کام آسانی سے ہو جاتا ہے۔
اس مقام پر ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ انبیاء کو اس دعا کی کیوں ضرورت تھی وہ تو
پیشتر ہی سے صراط مستقیم پر ہوتے ہیں۔ تلمیذ الرحمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ )
وہ یہ دعا ترقی مراتب اور درجات کے لئے طلب کرتے ہیں بلکہ یہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ تو آخرۃ میں
مومن بھی مانگیں گے کیونکہ جیسے اللہ تعالیٰ کی کوئی حد نہیں ہے اسی طرح اس کے پاس درجات اور مراتب کی
ترقی کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸،۲۷)
اب جیسا کہ سورۃ فاتحہ میں تین گروہ کا ذکر ہے۔ ان تین کا ہی مزا چکھا دے گا۔ اس میں جو آخر تھے، وہ
مقدم ہو گئے یعنی ضالین ۔ اسلام وہ تھا کہ ایک شخص مرتد ہو جاتا تو قیامت برپا ہو جاتی تھی، مگر اب میں لاکھ
عیسائی ہو چکے ہیں اور خود نا پاک ہو کر پاک وجود کو گالیاں دی جاتی ہیں۔ پھر مغضوب کا نمونہ طاعون سے دکھایا جا رہا
ہے۔ اس کے بعد انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا گروہ ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۵)
انہوں نے (آجکل کے موحد کہلانے والے ) بجز خشک لفاظی کے اور کوئی فائدہ اسلام کو نہیں پہنچایا۔
اپنے طریق عمل سے اسلام کو مردہ مذہب ثابت کرنا چاہا ہے جبکہ یہ کہہ دیا کہ اب کوئی ایسا مرد نہیں ہے جس کے
ساتھ زندہ نشانات اسلام کی تائید میں ہوں ۔ افسوس ! ان لوگوں کی عقلوں کو کیا ہوا۔ یہ کیوں نہیں سمجھتے ؟ کیا
قرآن میں جو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہا گیا تھا ، یہ یونہی ایک بے معنی اور
بے مطلب بات تھی اور نرا ایک قصہ ہی قصہ ہے؟ کیا وہ انعام کچھ نہ تھا ؟ خدا نے نرا دھوکہ ہی دیا ہے؟ اور وہ

اپنے سچے طالبوں اور صادقوں کو بد نصیب ہی رکھنا چاہتا ہے؟ کس قدر ظلم ہے اگر یہ خدا کی نسبت قرار دیا
جاوے کہ وہ نری لفاظی سے ہی کام لیتا ہے۔
حقیقت یہ نہیں ہے یہ ان لوگوں کی اپنی خیالی باتیں ہیں ۔ قرآن شریف در حقیقت انسان کو ان مراتب
اور اعلیٰ مدارج پر پہنچانا چاہتا ہے جو اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق لوگوں کو دیئے گئے تھے اور کوئی زمانہ ایسا
نہیں ہوتا جبکہ خدا تعالیٰ کے کلام کے زندہ ثبوت موجود نہ ہوں ۔ ہمارا یہ مذہب ہر گز نہیں ہے کہ آریوں کی
طرح کوئی خدا کا پریمی اور بھگت کتنی ہی دعائیں کرے اور رو رو کر اپنی جان کھوئے اور اس کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔
اسلام خشک مذہب نہیں ہے۔ اسلام ہمیشہ ایک زندہ مذہب ہے اور اس کے نشانات اس کے ساتھ ہیں۔
پیچھے رہے ہوئے نہیں ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۶ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۳)
دنیا دار دنیا کے ہم و غم میں ایسا غرق ہوتا ہے کہ انجام کار اسے بھولے سے بھی خیال نہیں گزرتا اور جس
طرح ایک خارش والا بس نہیں کرتا جب تک کہ خون نہ نکل آوے اسی طرح وہ بھی سیر نہیں ہوتا اور کتے کی
طرح اپنا خون آپ پیتا ہے اور جانتا نہیں کہ دنیا کی زندگی چیز ہی کیا ہے۔ اسی واسطے اللہ کریم نے مسلمانوں کو
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ والی دعا سکھائی ہے کہ جو لوگ اسی دنیا کے کیڑے ہوتے ہیں اور اسی
دنیا کی خاطر رسولوں اور نبیوں کا انکار کر دیتے ہیں اور پھر اسی دنیا میں ہی ان پر عذاب نازل ہوتا ہے ان میں
شامل ہونے سے بچا۔
الحکم جلدا انمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
سورۃ فاتحہ کی بعض مختصر تفاسیر
اعْلَمْ أَنَّ اللهَ تَعَالَى افْتَتَحَ كِتَابَه جان لو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کو شکر اور ثناء سے
بِالْحَمْدِ لَا بِالشَّكْرِ وَلَا بِالثَّنَاءِ لِأَنَّ نہیں بلکہ حمد سے شروع کیا ہے کیونکہ حمد کا لفظ ان دونوں
الْحَمْدَ أَتَهُ وَأَكْمَلْ مِنْهُمَا وَ أَحَاطَهُمَا سے زیادہ مکمل اور جامع ہے اور ان دونوں پر پورے طور
بِالْإِسْتِيْفَاءِ ثُمَّ ذَالِكَ رَدُّ عَلى عَبَدَةِ پر محیط ہے ۔ پھر لفظ الحمد مخلوق کے پرستاروں اور بتوں
الْمَخْلُوقِينَ وَالْأَوْثَانِ فَإِنَّهُمْ يَحْمَدُونَ کے پوجاریوں کی تردید ہے۔ کیونکہ وہ اپنے باطل
طَوَاغِيْتَهُمْ وَيَنْسِبُونَ إِلَيْهَا صِفَاتِ معبودوں کی حمد کرتے ہیں ۔ اور خدائے رحمان کی صفات
الرَّحْمَنِ وَ فِي الْحَمْدِ إِشَارَةُ أُخْرَى ان کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ الحمد میں ایک اور
وَهِيَ أَنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى يَقُولُ اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ

أَيُّهَا الْعِبَادُ اعْرِفُونِي بِصِفَاتِي وَامِنُوا بِی اے میرے بندو! مجھے میری صفات کے ذریعہ پہچانو اور
لِكَمَالَاتِي وَ انْظُرُوا إِلَى السَّمَاوَاتِ میرے کمالات کی بناء پر مجھ پر ایمان لاؤ اور آسمانوں اور
وَالْأَرْضِينَ هَلْ تَجِدُونَ كَمِثْلِى رَبِّ زمینوں پر غور کرو۔ کیا تم میرے جیسا کسی اور کو ربّ
الْعَالَمِينَ وَأَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَمَالِكَ العالمین اور ارحم الراحمین اور مالک یوم الدین پاتے ہو۔
يَوْمِ الدِّينَ وَمَعَ ذَالِكَ إِشَارَةٌ إِلى أَن مزید برآں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ تمہارا معبود ایسا
إِلهَكُمْ إِلَهُ جَمَعَ جَمِيعَ أَنْوَاعِ الْحَمْدِ في معبود ہے جس کی ذات ہر قسم کی حمد کی جامع ہے اور اپنی
ذَاتِهِ وَتَفَرَّدَ فِي سَائِرِ مَحَاسِنِهِ وَصِفَاتِهِ تمام خوبیوں اور صفتوں میں منفرد اور یگانہ ہے۔ اس طرف
وَإِشَارَةٌ إِلى أَنَّهُ تَعَالَى مُنَزَّهُ شَأْنُهُ عَنْ بھی اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شان ہر نقص ہر تغیر اور ہر عیب
كُلِّ نَقْصٍ وَحُؤُولِ حَالَةٍ وَلُحُوقِ وَحْمَةٍ کے لاحق ہونے سے پاک ہے جو مخلوق میں پایا جاتا ہے
كَالْمَخْلُوقِينَ بَلْ هُوَ الْكَامِل بلکہ وہ اپنی ذات میں قابل تعریف ہے اور وہ حد بندی
الْمَحْمُودُ وَلَا تُحِيطُهُ الْحُدُودُ وَلَهُ سے بالا ہے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بعثت
الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَ الْآخِرَةِ وَمِنَ الْأَزَلِ اور پچھلی بعثت میں بلکہ ازل سے ابدالآباد تک سب تعریف
إِلَى أَبَدِ الْأَبِدِينَ وَلِذَالِكَ سَمَّى اللهُ نَبِيَّةَ اس کے لئے ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کا نام
أَحْمَدَ وَكَذَالِكَ سَلمی بِهِ الْمَسِيحَ احمد رکھا اور اسی طرح مسیح موعود کا بھی یہی نام رکھا تا اس
الْمَوْعُودَ لِيُشِيرَ إِلى مَا تَعَمَّدَ وَإِنَّ الله نے جو قصد کیا تھا اس کی طرف اشارہ فرمائے۔ اور اللہ
كَتَبَ الْحَمْدَ عَلَى رَأْسِ الْفَاتِحَةِ ثُمَّ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ کے ابتداء میں الحمد لکھا ہے پھر اس
أَشَارَ إِلَى الْحَمْدِ فِي آخِرِ هَذِهِ السُّورَةِ فَإِنَّ سورت کے آخر میں بھی الحمد کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ اس
اخِرَهَا لَفْظُ الضَّالِّينَ۔ وَهُمُ النَّصَارَی کے آخر میں الضّالین کا لفظ ہے اور وہ نصاری ہیں جنہوں
الَّذِينَ أَعْرَضُوا عَنْ حَمْدِ اللهِ وَ أَعْطَوا نے خدا تعالیٰ کی حمد کرنے سے منہ موڑ لیا اور اس کا حق
حَقَّهُ لِأَحَدٍ مِّنَ الْمَخْلُوقِيْنَ فَإِنَّ حَقِيقَةً مخلوق کے ایک فرد کو دے دیا۔ کیونکہ گمراہی کی حقیقت یہ
الضَّلَالَةِ هِيَ تَرْكُ الْمَحْمُودِ الَّذِی ہے کہ اس قابلِ تعریف ہستی کو جو حمد وثنا کی مستحق ہے چھوڑ
يَسْتَحِقُّ الْحَمْدَ وَالثَّنَاءِ كَمَا فَعَلَ دیا جائے ۔ جیسا کہ نصاری نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے
النَّصَارَى وَ نَحَتُوا مِنْ عِنْدِهِمْ مَحْمُودًا پاس سے ایک اور قابلِ تعریف معبود بنالیا اور انہوں نے

اخَرَ وَ بَالَغُوا فِي الْإِطْرَاءِ وَاتَّبَعُوا اس کی تعریف میں بڑا مبالغہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی
الْأَهْوَاء وَ بَعدُوا مِنْ عَيْنِ الْحَيَاةِ خواہشات کی پیروی کی اور زندگی کے چشمہ سے دور نکل گئے
وَهَلَكُوا كَمَا يَهْلِكُ الضَّالُ في اور اس طرح ہلاک ہو گئے جس طرح ایک راہ گم کردہ شخص
الْمَوْمَاةِ
بیابان میں ہلاک ہوجاتا ہے۔
وَإِنَّ الْيَهُودَ هَلَكُوا فِي أَوَّلِ أَمْرِهِمْ اور یہود تو اپنی ابتدا میں ہی ہلاک ہو گئے تھے اور
وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ الْقَهَّارِ وَ خدائے قہار کے غضب کے مورد بن گئے تھے۔ نصاری چند
النَّصَارَى سَلَكُوا قَلِيلاً ثُمَّ ضَلُّوا قدم چلے پھر گمراہ ہو گئے اور روحانی پانی کھو دیا اور آخر کار
وَفَقَدُوا الْمَاءَ فَمَاتُوا فِي فَلَاةٍ مِنَ لاچار ہو کر بیابانوں میں ہی مر گئے ۔ پس خلاصہ بیان یہ ہے
الْإِضْطِرَارِ فَحَاصِلُ هَذَا الْبَيَانِ أَنَّ کہ اللہ تعالیٰ نے دو احمد پیدا کئے (ایک ) اسلام کے ابتدائی
اللهَ خَلَقَ أَحْمَدَيْنِ فِي صَدْرِ الْإِسْلَامِ زمانہ میں اور (ایک ) آخری زمانہ میں ۔ اور اللہ تعالیٰ نے
وَفِي آخِرِ الزَّمَانِ وَ أَشَارَ إِلَيْهِمَا اہلِ عرفان کے لئے سورۃ فاتحہ کے شروع میں اور اس کے
بِتَكْرَارِ لَفْظِ الْحَمْدِ فِي أَوَّلِ الْفَاتِحَةِ وَفِي آخر میں الحمد کا لفظا ومعناً تکرار کر کے ان دونوں (احمدوں )
اخِرِهَا لِأَهْلِ الْعِرْفَانِ وَفَعَلَ كَذَالِكَ کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ اور خدا نے ایسا عیسائیوں کی
لِيَرُدَّ عَلَى النَّصْرَانِيِّينَ وَأَنزَلَ أَحْمَدَيْنِ تردید کے لئے کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے دو احمد آسمان سے
مِنَ السَّمَاءِ لِيَكُونَا كَالْجِدَارَيْنِ لِحِمَايَةِ اتارے تا وہ دونوں پہلوں اور پچھلوں کی حمایت کے لئے دو
الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
اعجاز اسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۹۵ تا ۱۹۸)
دیواروں کی طرح ہو جائیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
ہم اس حی و قیوم کو محض اپنی ہی تدبیروں سے ہرگز نہیں پاسکتے ۔ بلکہ اس راہ میں صراط مستقیم صرف یہ
ہے کہ پہلے ہم اپنی زندگی مع اپنی تمام قوتوں کے خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر کے پھر خدا کے وصال کے لئے
دعا میں لگے رہیں تا خدا کو خدا ہی کے ذریعہ سے پاویں۔
ایک پیاری دعا
اور سب سے زیادہ پیاری دعا جو عین محل اور موقع سوال کا ہمیں سکھاتی ہے اور فطرت کے روحانی جوش کا
نقشہ ہمارے سامنے رکھتی ہے وہ دُعا ہے جو خدائے کریم نے اپنی پاک کتاب قرآن شریف میں یعنی سورہ فاتحہ

آج 10 میں سے 10 باقی