سورة الکَوثَر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کا ایک ظل ہے اور جو سامان رعد اور صاعقہ وغیرہ کا بادل میں ہوتا ہے۔ دراصل یہ سب اس کی صفات کے
رنگوں میں سے ایک رنگ ہے۔ پھر دوسری ربوبیت خدا تعالیٰ کی جو زمین پر کام کر رہی ہے رحمانیت ہے۔ اس
لفظ رحمان سے بت پرستوں کے مقابل پرسورج دیوتا کارڈ ملحوظ ہے کیونکہ بموجب بت پرستوں کے خیال
کے جیسا کہ اکاش یعنی آسمان پانی کے ذریعہ سے چیزوں کو پیدا کرتا ہے۔ ایسا ہی سورج بہار کے ایام میں
تمام درختوں کو لباس پہناتا ہے۔ گویا یہ اس کی وہ رحمت ہے جو کسی عمل پر مترتب نہیں ۔ پس سورج جسمانی طور
پر رحمانیت کا مظہر ہے کیونکہ وہ موسم بہار میں ننگے درختوں کو پتوں کی چادر پہناتا ہے اور اس وقت تک
درختوں نے اپنے طور پر کوئی عمل نہیں کیا ہوتا یعنی کچھ بنایا نہیں ہوتا۔ تا بنائے ہوئے پر کچھ زیادہ کیا جائے
بلکہ وہ خزاں کی غارت گری کے باعث محض ننگے اور برہنہ کھڑے ہوتے ہیں پھر سورج کے پر وہ عاطفت
سے ہر ایک درخت اپنے تئیں آراستہ کرنا شروع کر دیتا ہے آخر سورج کی مدد سے درختوں کا عمل اس حد تک
پہنچتا ہے کہ وہ پھل بنا لیتے ہیں ۔ پس جبکہ وہ پھل بنا کر اپنے عمل کو پورا کر چکتے ہیں تب چاندان پر اپنی
رحیمیت کا سایہ ڈالتا ہے اور رحیم اس کو کہتے ہیں کہ عمل کرنے والے کو اس کی تکمیل عمل کے لئے مدد دے تا اس
کا عمل نا تمام نہ رہ جاوے۔ پس چاند درختوں کے پھلوں کو یہ مدد دیتا ہے کہ ان کو موٹے کر دیتا ہے اور ان میں
اپنی تاثیر سے رطوبت ڈالتا ہے چنانچہ علم طبعی میں یہ مسلم مسئلہ ہے کہ چاند کی روشنی میں باغبان لوگ اناروں
کے پھٹنے کی آواز سنا کرتے ہیں۔ غرض استعارہ کے طور پر قمر جو نیٹر دوم ہے رحیم کے نام سے موسوم ہوا کیونکہ
بڑا فعل اس کا یہی ہے جو موجود شدہ پھلوں کی مدد کرتا ہے اور موٹا اور تازہ کر دیتا ہے پھر جب وہ پھل طیار ہو
جاتے اور اپنے کمال کو پہنچ جاتے ہیں تو زمین ان کو اپنی مالکانہ حیثیت سے اپنی طرف گراتی ہے تا وہ اپنی
جزاء سزا کو پہنچیں ۔ پس اگر وہ عمدہ اور نفیس پھل ہیں تو زمین پر ان کی بڑی عزت ہوتی ہے اور وہ قابلِ قدر
جگہوں میں رکھے جاتے ہیں اور اگر وہ رڈی ہیں تو خراب جگہوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں اور یہ سزا جزا
گویا زمین کے ہاتھ میں ہوتی ہے کہ جو خدا نے اس کی فطرت کو دے رکھی ہے کہ اچھے پھل کا قدر کرتی ہے اور
بُرے پھل کو ذلیل جگہ رکھتی ہے۔
غرض وید میں بطور استعارہ کے یہ چار نام ہیں جو چار بڑے بڑے دیوتاؤں کو عطا ہوئے ہیں ۔ اوّل
اکاش یعنی آسمان جس کو اندر دیوتا بولتے ہیں وہ پانی کا داتا ہے اور قرآن شریف میں ہے کہ وَجَعَلْنَا مِنَ
الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيَّ ( الانبياء : ۳۱) یعنی ہر ایک چیز پانی سے ہی زندہ ہے۔ اس لئے یہ مجازی دیوتا یعنی
ندر جس کو ا کاش کہنا چاہئے سب مجازی دیوتاؤں سے بڑا ہے جس کی بغلوں میں سورج اور چاند پرورش پاتے
ہیں یہ بہ نسبت اوروں کے ربوبیت عامہ کا دیوتا ہے بعد اس کے سورج دیوتا ہے جو رحمانیت کا مظہر ہے اس کی
ربوبیت چاند سے زیادہ اور اکاش یعنی اندر دیوتا سے کم ہے۔ وہ کام جو اس کے ساتھ خصوصیت رکھتا ہے وہ یہ
ہے کہ وہ بغیر موجود گی عمل کے درختوں پر اپنی عنایت اور کر پا ظاہر کرتا ہے کیونکہ درخت ننگ دھڑنگ کھڑے
ہوتے ہیں اور خزاں کے مارے ہوئے ایسے ہوتے ہیں کہ گویا مردے ہیں جو زمین میں گاڑے گئے ہیں اور
تہی دست فقیروں کی طرح ایک پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ پس سورج دیوتا بہار کے موسم میں موج میں
آکر ان کو لباس بخشتا ہے اور ان کا دامن پھلوں اور پھولوں سے بھر دیتا ہے اور چند روز میں ان کے سر پر
پھولوں کے سہرے باندھتا ہے اور سبز پتوں کی ریشمی قبا ان کو پہناتا ہے اور پھلوں کی دولت سے ان کو مال مال
کر دیتا ہے اور اس طرح پر ایک شاندار نوشہ ان کو بنا دیتا ہے پس اس کی رحمانیت میں کیا شک رہا جو بغیر کسی
سابق عمل کے ننگے درویشوں پر اس قدر کر پا اور مہربانی کرتا ہے۔ اس قسم کے استعارات وید میں بہت موجود
ہیں کہ اول شاعرانہ طور پر معلوم ہوتے ہیں اور پھر ذرا غور کریں تو کوئی علمی چمک بھی ان میں دکھائی دیتی ہے۔
پھر سورج کے بعد وید کی رُو سے چاند دیوتا ہے کہ وہ کمزوروں کے عملوں کو دیکھ کر اپنی مدد سے ان کے
اعمال انجام تک پہنچاتا ہے یعنی بہار کے موسم میں درخت پھل تو پیدا کر لیتے ہیں لیکن اگر چاند نہ ہوتا تو یہ عمل
ان کا ناقص رہ جاتا اور پھلوں میں تازگی اور فربہی اور طراوت ہر گز نہ آتی ۔ پس چاندان کے عمل کا متمم ہے اس
لئے اس لائق ہوا کہ مجازی طور پر اس کو رحیم کہا جائے سووید اس کو رحیم قرار دیتا ہے سو استعارہ کے طور پر کچھ
حرج نہیں۔
پھر چاند کے بعد دھرتی دیوتا ہے جس نے مسافروں کو جگہ دینے کے لئے اپنی پشت کو بہت وسیع کر رکھا
ہے ہر ایک پھل درخت پر مسافر کی طرح ہوتا ہے آخر کار مستقل سکونت اس کی زمین پر ہوتی ہے اور زمین
اپنے مالکانہ اختیارات سے جہاں چاہے اس کو اپنی پشت پر جگہ دیتی ہے اور جیسا کہ خدا نے قرآن شریف
میں فرمایا ۔ وَحَمَلْتَهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (بنی اسرائیل: (اے) کہ ہم نے انسانوں کو زمین پر اور دریاؤں پر
خود اُٹھایا۔ ایسا ہی زمین بھی ہر ایک چیز کو اٹھاتی ہے اور ہر ایک خاکی چیز کی سکونت مستقل زمین میں ہے۔ وہ
جس کو چاہے عزت کے مقام پر بٹھاوے اور جس کو چاہے ذلت کے مقام میں پھینک دے۔ پس اس طرح
پر زمین کا نام لمُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہوا یعنی استعارہ کے طور پر صحیفہء فطرت کے آئینہ میں یہ چاروں الہی
صفات نظر آتی ہیں۔ غرض اسی طرح خدا نے چاہا کہ اپنی صفات کو مجازی مظاہر میں بھی ظاہر کرے۔ تا طالب
حق مثالوں کو پاکر اس کے دقیق در دقیق صفات پر اطمینان پکڑ لے۔
اب اس تمام تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ چار مجازی دیوتے جو وید میں مذکور ہیں۔ چار مجازاً ۔ چار مجازی صفات اپنے
اندر رکھتے ہیں۔ چنانچہ اکاش مجازی طور پر ربوبیت گبری کی صفت اپنے اندر رکھتا ہے اور سورج رحمانیت کی
صفت سے موصوف ہے اور چاند رحیمیت کی صفت سے حصہ دیا گیا ہے اور زمین مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی
صفت سے بہرہ یاب ہے اور یہ چاروں صفات مشہود و محسوس ہیں ۔ انہی امور کی وجہ سے موتی وجہ سے موٹی عقل والوں نے
در حقیقت ان کو دیوتے قرار دیا ہے اور ان کو رب النوع اور قابلِ پرستش سمجھا ہے۔ پس ان لوگوں کے رڈ کے
لئے خدا تعالیٰ اپنی پاک کتاب قرآن شریف میں یعنی سورۃ فاتحہ میں فرماتا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ - امين ۔
ترجمہ : حمد اور اُستت اور مہما اس بڑے رب کے لئے خاص ہے جس کا نام اللہ ہے جو رب العالمین
ہے۔ اور رحمان العالمین ہے اور رحیم العالمین ہے۔ اور مالک جمیع عالم یوم الدین ہے یعنی یہ مرتبہ پرستش کا
خدا کے لئے مخصوص ہے کہ اس کی ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور جز اسرا کے لئے مالکیت ایک عالم اور
ایک رنگ میں محدود نہیں بلکہ یہ صفات اس کی بے انتہا رنگوں میں ظاہر ہوتی ہیں کوئی ان کا انتہا نہیں پاسکتا اور
آسمان اور سورج وغیرہ کی ربوبیتیں یعنی پرورشیں ایک خاص رنگ اور ایک خاص قسم میں۔ قسم میں محدود ہیں اور اس
اپنے تنگ دائرہ سے آگے نہیں نکلتیں اس لئے ایسی چیزیں پرستش کے لائق نہیں۔ علاوہ اس کے ان کے یہ
افعال بالا رادہ نہیں بلکہ ان سب کے نیچے الہی طاقت کام کر رہی ہے۔ پھر فرمایا کہ اے وہ سب کے ربّ کہ
جو بے انتہا رنگوں میں اپنے یہ صفات ظاہر کرتا ہے۔ پرستش کے لائق تو ہی ہے اور سورج چاند وغیرہ پرستش
کے لائق نہیں ہیں۔ اسی طرح دوسرے مقام میں فرمایا ۔ لا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ
الَّذِي خَلَقَهُنَّ (حمَ السَّجْدَة :(۳۸) یعنی نہ سورج کو سجدہ کرونہ چاند کو بلکہ اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے یہ
تمام چیزیں سورج، چاند ، آسمان ، آگ، پانی وغیرہ پیدا کی ہیں۔ چاند اور سورج کا ذکر کر کے پھر بعد اس کے
جمع کا صیغہ بیان کرنا اس غرض سے ہے کہ یہ گل چیزیں جن کی غیر قو میں پرستش کرتی ہیں۔ تم ہرگز ان کی
پرستش مت کرو۔ پھر اس سورۃ میں یعنی سورۃ فاتحہ میں اس بات کا جواب ہے کہ جب اکاش اور سورج اور
چاند اور آگ اور پانی وغیرہ کی پرستش سے منع کیا گیا تو پھر کونسا فائدہ اللہ کی پرستش میں ہے کہ جو ان چیزوں
کی پرستش میں نہیں تو دُعا کے پیرایہ میں اس کا جواب دیا گیا کہ وہ خدا ظاہری اور باطنی نعمتیں عطا کرتا ہے اور
اپنے تئیں آپ اپنے بندوں پر ظاہر کرتا ہے انسان صرف اپنی عقل سے اس کو شناخت نہیں کرتا بلکہ وہ
قادر مطلق اپنی خاص تجلی سے اور اپنی زبردست قدرتوں اور نشانوں سے اپنے تئیں شناخت کرواتا ہے۔ وہی
ہے کہ جب غضب اور قہر اس کا دنیا پر بھڑکتا ہے تو اپنے پرستار بندوں کو اس غضب سے بچا لیتا ہے وہی ہے جو
انسان کی عقل کو روشن کر کے اور اس کو اپنے پاس سے معرفت عطا کر کے گمراہی سے نجات دیتا ہے اور گمراہ
ہونے نہیں دیتا۔ یہ سورہ فاتحہ کا خلاصہ مطلب ہے جس کو پانچ وقت مسلمان نماز میں پڑھتے ہیں بلکہ دراصل
اسی دُعا کا نام نماز ہے اور جب تک انسان اس دعا کو دردِ دل کے ساتھ خدا کے حضور میں کھڑے ہو کر نہ
پڑھے اور اس سے وہ عقدہ کشائی نہ چاہے جس عقدہ کشائی کے لئے یہ دعا سکھلائی گئی ہے تب تک اس نے
نماز نہیں پڑھی۔ اور اس نماز میں تین چیزیں سکھلائی گئی ہیں ۔
اول خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی صفات کی توحید تا انسان چاند سورج اور دوسرے جھوٹے دیوتاؤں سے
منہ پھیر کر صرف اسی سچے دیوتا کا ہو جائے اور اس کی روح سے یہ آواز نکلے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
یعنی میں تیرا ہی پرستار ہوں اور تجھ سے ہی مدد چاہتا ہوں اور دوسرے یہ سکھلایا گیا ہے کہ وہ اپنی دعاؤں
میں اپنے بھائیوں کو شریک کرے اور اس طرح پر بنی نوع کا حق ادا کر دے اس لئے دُعا میں اهْدِنَا کا لفظ
آیا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ اے ہمارے خدا ہم سب لوگوں کو اپنی سیدھی راہ دکھلا ۔ یہ معنے نہیں کہ مجھ کو اپنی
سیدھی راہ دکھا۔ پس اس طور کی دُعا سے جو جمع کے صیغہ کے ساتھ ہے بنی نوع کا حق بھی ادا ہو جاتا ہے اور
تیسرے اس دُعا میں یہ سکھلانا مقصود ہے کہ ہماری حالت کو صرف خشک ایمان تک محدود نہ رکھ بلکہ وہ ہمیں
روحانی نعمتیں عطا کر جو تو نے پہلے راستبازوں کو دی ہیں اور پھر کہا کہ یہ دعا بھی کرو کہ ہمیں ان لوگوں کی
راہوں سے بچا جن کو روحانی آنکھیں عطا نہیں ہوئیں آخر انہوں نے ایسے کام کئے جن سے اسی دنیا میں
غضب ان پر نازل ہوا ۔ اور یا اس دنیا میں غضب سے تو بچے مگر گمراہی کی موت سے مرے اور آخرت کے
غضب میں گرفتار ہوئے ۔ خلاصہ دُعا کا یہ ہے کہ جس کو خدا روحانی نعمتیں عطا نہ کرے اور دیکھنے والی آنکھیں
نہ بخشے اور دل کو یقین اور معرفت سے نہ بھرے آخر وہ تباہ ہو جاتا ہے اور پھر اس کی شوخیوں اور شرارتوں کی
وجہ سے اسی دنیا میں اس پر غضب پڑتا ہے کیونکہ وہ پاکوں کے حق میں بد زبانی کرتا ہے اور کتوں کی طرح
زبان نکالتا ہے۔ پس ہلاک کیا جاتا ہے جیسا کہ یہودا اپنی شرارتوں اور شوخیوں کی وجہ سے ہلاک کئے گئے اور
بارہا طاعون کا عذاب ان پر نازل ہوا جس نے ان کی بیخ کنی کر دی اور یا اگر وہ دنیا میں شوخی اور شرارت نہ
کرے اور بد زبانی اور شرارت کے منصوبے میں شریک نہ ہو تو اس کے عذاب کی جگہ عالم ثانی ہے جب اس
دنیا سے وہ گزر جائے گا۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۰۸ تا ۴۲۰)
( سورۃ فاتحہ کا ترجمہ ) تمام تعریفیں اور تمام مدح اور تمام استت اور مہما خدا کے لئے مسلم اور مخصوص ہے
جو تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا ہے۔ کوئی چیز بھی ایسی نہیں کہ جو اُس کی پیدا کردہ نہیں
اور اُس کی پرورش کردہ نہیں۔ وہ رحمن ہے یعنی وہ بغیر عوض اعمال کے اپنے تمام بندوں کو خواہ کا فر ہیں خواہ
مومن اپنی نعمتیں دیتا ہے اور اُن کی آسائش اور آرام کے لئے بے شمار نعمتیں اُن کو عطا کر رکھی ہیں اور وہ رحیم
ہے یعنی پہلے تو وہ اپنی رحمانیت سے جس میں انسان کی کوشش کا دخل نہیں ایسے قومی اور طاقتیں اپنے بندوں کو
عطا کرتا ہے جن سے نیک اعمال بجالا سکیں اور تکمیل اعمال کے لئے ہر ایک قسم کے اسباب مہیا کر دیتا ہے اور
پھر جب اُس کی رحمانیت سے انسان اس لائق ہو جاتا ہے کہ اعمال نیک بجالا سکے تو ان اعمال کی جزا کے لئے
خدا تعالیٰ کا نام رحیم ہے۔ اور جب انسان خدا تعالیٰ کی رحیمیت سے فیضیاب ہو کر اس لائق ہو جاتا ہے کہ
اس کی طرف سے ابدی انعام واکرام پاوے تو اس ابدی انعام واکرام کے دینے کے لئے خدا تعالیٰ کا نام
ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے پھر بعد اس کے فرمایا کہ اے وہ خدا جو ان صفات کا تو جامع ہے ہم تیری ہی پرستش
کرتے ہیں اور پرستش وغیرہ نیک امور میں تیری ہی مدد چاہتے ہیں۔ ہمیں سیدھی راہ دکھا۔ ان لوگوں کی راہ
جن پر تیرا انعام اکرام ہے۔ اور اُن لوگوں کی راہ سے بچا جو تیرے غضب کے نیچے ہیں ( یعنی ایسی شوخی اور
شرارت کے کام کرتے ہیں جو اسی دنیا میں مورد غضب ہو جاتے ہیں ) اور ہمیں اُن لوگوں کی راہ سے بچا جو
تیری راہ کو بھول گئے ہیں اور وہ راہیں اختیار کرتے ہیں جو تیری مرضی کے موافق نہیں۔ آمین ۔
اب دیکھو کہ قرآن شریف کی یہ سورۃ جس کا نام سورۃ فاتحہ ہے کیسی توحید سے پر ہے جو کسی جگہ انسان کی
طرف سے یہ دعوی نہیں کہ میں خود بخود ہوں اور خدا کا پیدا کردہ نہیں اور نہ یہ دعوی ہے کہ میرے اعمال اپنی
قوت اور طاقت سے ہیں اور وید کی طرح اُس میں یہ دُعا نہیں کہ اے پرمیشر ہمیں بہت سی گوئیں دے اور
بہت سے سے گھوڑے دے اور بہت سالوٹ کا مال دئے بلکہ یہ دُعا ہے کہ ہمیں وہ راہ دکھا جس راہ سے انسان