سورة یُوسُف

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْخُبْزِ وَالْمَاءِ فِي الدُّعَاءِ وَعَلَّمَنَا طَرِيقَ | قرآن کریم نے (اپنی) دعا میں روٹی اور پانی کا ذکر کرنا
الرُّشْدِ وَ الْاهْتِدَاءِ وَ حَثَّ عَلى أَن ناپسند کیا ہے اور ہمیں رُشد و ہدایت کا طریق سکھایا ہے اور
نَّقُوْلَ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ وَ اس بات کی طرف ترغیب دی ہے کہ ہم اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
تَطْلُبَ مِنْهُ الدِّينَ الْقَوِيمَ وَنَعُوذُ بِهِ الْمُسْتَقِيمَ کہیں اور اللہ تعالیٰ سے دین قویم طلب کریں اور
مِنْ طُرُقِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضَالِینَ کی راہوں سے اُس کی پناہ
وَالضَّالِّينَ وَ أَشَارَ إِلَى أَنَّ رَاحَةَ مانگیں ۔ اس دُعا میں اس طرف بھی اشارہ فرمایا ہے کہ دنیا اور
الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ تَابِعَةُ لِطَلَبِ آخرت کی راحت صحیح راہ کی تلاش اور مخلصا نہ فرما نبرداری
الصِّرَاطِ وَإِخْلَاصِ الطَّاعَةِ -
پر منحصر ہے۔
فَانْظُرْ إِلى دُعَاءِ الْإِنْجِيلِ وَ دُعَاءِ پس انجیل کی دُعا پر بھی نگاہ ڈالو اور قرآن کی دعا پر
الْقُرْآنِ مِنَ الرَّبِ الْجَلِيلِ وَكُنْ مِنَ بھی جو اللہ جل شانہ کی طرف سے ہے اور انصاف
الْمُنْصِفِينَ۔
کرو۔
وَ أَمَّا مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ عِيسَى حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا میں استغفار کے متعلق جو
تَرْغِيبُ فِي الْاسْتِغْفَارِ فَهُوَ تَأْكِيدُ ترغیب آئی ہے وہ بھی ( در اصل ) بے قراروں کی طرح صرف
لِدُعَاءِ طَلَبِ الْخُبْزِ كَأَهْلِ الْاِضْطِرَارِ روٹی مانگنے کی دُعا کرنے کی تاکید ہی ہے تا اللہ تعالیٰ رحم کرے
لَعَلَّ اللَّهَ يَرْحَمُ وَ يُعْطِي خُبْزًا كَثِيرًا اور اس اقرار (گناہ) کے بدلہ میں بہت سی روٹیاں دیدے۔
عِنْدَ هَذَا الْإِقْرَارِ فَالْاسْتِغْفَارُ پس (ان کا) استغفار بھی صرف روٹیاں مانگنے کی خاطر آہ وزاری
تَضَرُّعُ لِطَلَبِ الرُّغْفَانِ وَأَصْلُ الْأَمْرِ ہے۔ اصل مقصد خدائے بخشندہ سے روٹی مانگنا ہی ہے۔
هُوَ طَلَبُ الْخُبْزِ مِنَ اللهِ الْمَثَانِ وَ (انجیل کی ) اس دعا سے ثابت ہے ہے کہ حضرت عیسی کے اکثر
يَثْبُتُ مِنْ هَذَا الدُّعَاءِ أَنَّ أَكْثَرَ أُمَمِ پیرو کار ہمیشہ سے سونے چاندی کے ہی عاشق ہیں اور وہ سونے
عِيسَى كَانُوا عُشَاقَ الذَّهَبِ وَ چاندی کی خاطر خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیتے ہیں۔ چند سکوں کی
اللُّجَيْنِ وَهَاجِرِى الْحَقِّ لِلْحَجَرَيْنِ وَ خاطر دین کو بیچ ڈالتے ہیں اور چاندی سونے کے سکوں کو ہی
بَائِعِي الدِّينِ بِبَغْسٍ مِنَ الدَّرَاهِمِ وَ اپنے کپڑوں میں چھپائے پھرتے ہیں اور رحم کرنے والے
مُخْتَبِنِي خُلَاصَةِ النَّضِ وَتَارِكِي ذَيْلِ | رب کے دامن کے تارک ہیں اس حال میں کہ مفسد و نا فرمان

الرَّبِ الرَّاحِمِ وَالْعَاثِينَ عَاصِينَ ہیں۔ انہیں اسی بات کا شوق دلایا گیا ہے کہ وہ لالچ کو اپنا
وَحُبَّبَ إِلَيْهِمْ أَنْ يَتَّخِذُوا الطَّمَعَ شِرْعَةً طریق قرار دے لیں اور دنیا کی محبت کو اپنا مقصود بنالیں ۔
وَحُبَّ الدُّنْيَا نُجْعَةً فَاسْتَشْرِفِ پس اناجیل کا گہرا مطالعہ کرو تا آپ ہمارے قول کی
الْأَنَاجِيلَ لِيَظْهَرَ عَلَيْكَ صِدْقُ مَا قِيلَ صداقت ظاہر ہو جائے اور اللہ جل شانہ سے ڈرو اور دوسری
وَاتَّقِ الرَّبَّ الْجَلِيلَ وَدَعِ الْأَقَاوِيلَ باتوں کو چھوڑ دو۔ ( ترجمہ از مرتب )
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۱۴۲ تا ۱۴۴)
سورۃ فاتحہ کے لطائف
پھر اس طرف خیال کرنا چاہئے کہ علاوہ ان سچائیوں کے اور اس کمال ایجاز کے دوسرے کیا کیا لطائف
ہیں جو اس سورہ مبارکہ میں بھرے ہوئے ہیں اگر ہم اس جگہ ان سب لطائف کو بیان کریں تو یہ مضمون ایک
دفتر بن جائے گا صرف چند لطیفہ بطور نمونہ بیان کئے جاتے ہیں ۔ اوّل یہ لطیفہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اس
سورۃ فاتحہ میں دعا کرنے کا ایسا طریقہ حسنہ بتلایا ہے جس سے خوب تر طریقہ پیدا ہونا ممکن نہیں اور جس میں وہ
تمام اُمور جمع ہیں جو دُعا میں دلی جوش پیدا کرنے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ
قبولیت دعا کے لئے ضرور ہے کہ اُس میں ایک جوش ہو کیونکہ جس دعا میں جوش نہ ہو وہ صرف لفظی بڑ بڑ ہے
حقیقی دُعا نہیں ۔ مگر یہ بھی ظاہر ہے کہ دعا میں جوش پیدا ہونا ہر یک وقت انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ انسان
کے لئے اشد ضرورت ہے کہ دعا کرنے کے وقت جو امورد لی جوش کے محرک ہیں وہ اس کے خیال میں حاضر
ہوں اور یہ بات ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ دلی جوش پیدا کرنے والی صرف دو ہی چیزیں ہیں ایک خدا کو
کامل اور قادر اور جامع صفات کا ملہ خیال کر کے اس کی رحمتوں اور کرموں کو ابتدا سے انتہا تک اپنے وجود اور
بقا کے لئے ضروری دیکھنا اور تمام فیوض کا مبدء اسی کو خیال کرنا ۔ دوسرے اپنے تئیں اور اپنے تمام ہم جنسوں کو
عاجز اور مفلس اور خدا کی مدد کا محتاج یقین کرنا یہی دو امر ہیں جن سے دُعاؤں میں جوش پیدا ہوتا ہے اور جو
جوش دلانے کے لئے کامل ذریعہ ہیں وجہ یہ کہ انسان کی دُعا میں تب ہی جوش پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے
تیں سراسر ضعیف اور ناتوان اور مدد الہی کا محتاج دیکھتا ہے اور خدا کی نسبت نہایت قوی اعتقاد سے یہ یقین
رکھتا ہے کہ وہ بغایت درجہ کامل القدرت اور رب العالمین اور رحمان اور رحیم اور مالک امر مجازات ہے اور جو
کچھ انسانی حاجتیں ہیں سب کا پورا کرنا اسی کے ہاتھ میں ہے۔ سوسورۃ فاتحہ کے ابتدا میں جو اللہ تعالیٰ کی
نسبت بیان فرمایا گیا ہے کہ وہی ایک ذات ہے کہ جو تمام محامد کا ملہ سے متصف اور تمام خوبیوں کی جامع ہے

اور وہی ایک ذات ہے جو تمام عالموں کی رب اور تمام رحمتوں کا چشمہ اور سب کو ان کے عملوں کا بدلہ دینے والی
ہے۔ پس ان صفات کے بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ نے بخوبی ظاہر فرما دیا کہ سب قدرت اسی کے ہاتھ میں ہے
اور ہر یک فیض اسی کی طرف سے ہے اور اپنی اس قدر عظمت بیان کی کہ دنیا اور آخرت کے کاموں کا قاضی
الحاجات اور ہر یک چیز کا علت العلل اور ہر یک فیض کا مبدء اپنی ذات کو ٹھہرایا جس میں یہ بھی اشارہ فرما دیا
ہے کہ اس کی ذات کے بغیر اور اس کی رحمت کے بدوں کسی زندہ کی زندگی اور آرام اور راحت ممکن نہیں اور
پھر بندہ کو تذلیل کی تعلیم دی اور فرمایا إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے مبدء تمام
فیوض ہم تیری ہی پرستش کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں یعنی ہم عاجز ہیں آپ سے کچھ بھی نہیں
کر سکتے جب تک تیری توفیق اور تائید شاملِ حال نہ ہو پس خدائے تعالیٰ نے دعا میں جوش دلانے کے لئے
دو محرک بیان فرمائے ایک اپنی عظمت اور رحمت شاملہ دوسرے بندوں کا عاجز اور ذلیل ہونا۔ اب جاننا
چاہئے کہ یہی دو محرک ہیں جن کا دُعا کے وقت خیال میں لانا دعا کرنے والوں کے لئے نہایت ضروری ہے جو
لوگ دعا کی کیفیت سے کسی قدر چاشنی حاصل رکھتے ہیں انہیں خوب معلوم ہے کہ بغیر پیش ہونے ان دونوں
محرکوں کے دُعا ہو ہی نہیں سکتی اور بجز ان کے آتش شوق الہی دعا میں اپنے شعلوں کو بلند نہیں کرتے یہ بات
نہایت ظاہر ہے ہے کہ جو شخص خدا کی عظمت اور رحمت اور قدرت کاملہ کو یاد نہیں رکھتا وہ کسی طرح سے خدا کی طرف
رجوع نہیں کر سکتا اور جو شخص اپنی عاجزی اور درماندگی اور مسکینی کا اقراری نہیں اس کی روح اس مولیٰ کریم کی
طرف ہرگز جھک نہیں سکتی۔
غرض یہ ایسی صداقت ہے جس کے سمجھنے کے لئے کوئی عمیق فلسفہ درکار نہیں بلکہ جب خدا کی عظمت اور اپنی
ذلت اور عاجزی متحقق طور پر دل میں متنقش ہو تو وہ حالت خاصہ خود انسان کو سمجھا دیتی ہے کہ خالص دُعا
کرنے کا وہی ذریعہ ہے سچے پرستار خوب سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں انہیں دو چیزوں کا تصور دُعا کے لئے
ضروری ہے یعنی اول اس بات کا تصور کہ خدائے تعالیٰ ہر یک قسم کی ربوبیت اور پرورش اور رحمت اور بدلہ
دینے پر قادر ہے اور اس کی یہ صفات کاملہ ہمیشہ اپنے کام میں لگی ہوئی ہیں ۔ دوسرے اس بات اس بات کا تصور کہ
انسان بغیر توفیق اور تائید الہی کے کسی چیز کو حاصل نہیں کر سکتا۔ اور بلا شبہ یہ دونوں تصور ایسے ہیں کہ جب دُعا
کرنے کے وقت دل میں جم جاتے ہیں تو ایکا ایک انسان کی حالت کو ایسا تبدیل کر دیتے ہیں کہ ایک متکبران
سے متاثر ہو کر روتا ہواز مین پر گر پڑتا ہے اور ایک گردن کش سخت دل کے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ یہی گل
ہے جس سے ایک غافل مردہ میں جان پڑ جاتی ہے۔ انہیں دو باتوں کے تصور سے ہر یک دل دُعا کرنے کی

طرف کھینچا جاتا ہے۔ غرض یہی وہ روحانی وسیلہ ہے جس سے انسان کی روح رو بخدا ہوتی ہے اور اپنی کمزوری
اور امد اور بانی پر نظر پڑتی ہے اسی کے ذریعہ سے انسان ایک ایسے عالم بے خودی میں پہنچ جاتا ہے جہاں اپنی
مکدر ہستی کا نشان باقی نہیں رہتا اور صرف ایک ذات عظمی کا جلال چمکتا ہوا نظر آتا ہے اور وہی ذات رحمت گل
اور ہر ایک ہستی کا ستون اور ہر یک درد کا چارہ اور ہر یک فیض کا مبدء دکھائی دیتی ہے آخر اس سے ایک
صورت فنافی اللہ کی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جس کے ظہور سے نہ انسان مخلوق کی طرف مائل رہتا ہے نہ اپنے نفس
کی طرف نہ اپنے ارادہ کی طرف اور بالکل خدا کی محبت میں کھویا جاتا ہے اور اُس ہستی حقیقی کی شہود سے اپنی
اور دوسری مخلوق چیزوں کی ہستی کا لعدم معلوم ہوتی ہے اس حالت کا نام خدا نے صراط مستقیم رکھا ہے جس کی
طلب کے لئے بندہ کو تعلیم فرمایا اور کہا اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی وہ راستہ فنا اور توحید اور محبت الہی کا جو
آیات مذکورہ بالا سے مفہوم ہو رہا ہے وہ ہمیں عطا فرما اور اپنے غیر سے بکلی منقطع کر ۔ خلاصہ یہ کہ خدائے تعالیٰ
نے دعا میں جوش پیدا کرنے کے لئے وہ اسباب حقہ انسان کو عطا فرمائے کہ جو اس قدر دلی جوش پیدا کرتے
ہیں کہ دعا کرنے والے کو خودی کے عالم سے بے خودی اور نیستی کے عالم میں پہنچا دیتے ہیں۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ بات ہر گز نہیں کہ سورۃ فاتحہ دعا کے کئی طریقوں میں سے ہدایت مانگنے
کا ایک طریقہ ہے بلکہ جیسا کہ دلائل مذکورہ بالا سے ثابت ہو چکا ہے در حقیقت صرف یہی ایک طریقہ ہے جس
پر جوشِ دل سے دُعا کا صادر ہونا موقوف ہے اور جس پر طبیعت انسانی بمقتضا اپنے فطرتی تقاضا کے چلنا چاہتی
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جیسے خدا نے دوسرے امور میں قواعد مقررہ ٹھہرا رکھے ہیں ایسا ہی دعا کے لئے بھی ایک
قاعدہ خاص ہے اور وہ قاعدہ وہی محرک ہیں جو سورۃ فاتحہ میں لکھے گئے ہیں اور ممکن نہیں کہ جب تک وہ
دونوں محرک کسی کے خیال میں نہ ہوں تب تک اس کی دعا میں جوش پیدا ہو سکے ۔ سوطبعی راستہ دعا مانگنے کا
وہی ہے جو سورۃ فاتحہ میں ذکر ہو چکا ہے۔ پس سورہ ممدوحہ کے لطائف میں سے یہ ایک نہایت عمدہ لطیفہ ہے
کہ دعا کو معہ محرکات اس کے کے بیان کیا ہے فتدبر ۔
پھر ایک دوسرا لطیفہ اس سورۃ میں یہ ہے کہ ہدایت کے قبول کرنے کے لئے پورے پورے اسباب
ترغیب بیان فرمائے ہیں کیونکہ ترغیب کامل جو معقول طور پر دی جائے ایک زبردست کشش ہے اور حصر عقلی
کے رو سے ترغیب کامل اس ترغیب کا نام ہے جس میں تین مجریں موجود ہوں ۔ ایک یہ کہ جس شے کی طرف
ترغیب دینا منظور ہو اس کی ذاتی خوبی بیان کی جائے سو اس جز کو اس آیت میں بیان فرمایا ہے۔ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی ہم کو وہ راستہ بتلا جو اپنی ذات میں صفت استقامت اور راستی سے موصوف ہے جس

میں ذرا کجی نہیں سو اس آیت میں ذاتی خوبی اس راستہ کی بیان فرما کر اس کے حصول کے لئے ترغیب دی۔
دوسری جز ترغیب کی یہ ہے کہ جس شے کی طرف ترغیب دینا منظور ہو اس شے کے فوائد بیان کئے جائیں ۔سو
اس جز کو اس آیت میں بیان فرمایا ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی اس راستہ پر ہم کو چلا جس پر چلنے سے
پہلے سالکوں پر انعام اور کرم ہو چکا ہے۔ سو اس آیت میں راستہ چلنے والوں کا کامیاب ہونا ذکر فرما کر اس
راستہ کا شوق دلایا۔ تیسری جز ترغیب کی یہ ہے کہ جس شے کی طرف ترغیب دینا منظور ہو اس شے کے چھوڑ نے
والوں کی خرابی اور بدحالی بیان کی جائے ۔ سو اس جز کو اس آیت میں بیان فرمایا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ ۔ یعنی ان لوگوں کی راہوں سے بچا جنہوں نے صراط مستقیم کو چھوڑا اور دوسری راہیں اختیار کیں اور
غضب الہی میں پڑے اور گمراہ ہوئے سو اس آیت میں اس سیدھا راستہ چھوڑ نے پر جو ضر ر مترتب ہوتا ہے اس
سے آگاہ کیا۔ غرض سورۃ فاتحہ میں ترغیب کی تینوں جزوں کو لطیف طور پر بیان کیا۔ ذاتی خوبی بھی بیان کی ۔
فوائد بھی بیان کئے اور پھر اس راہ کے چھوڑنے والوں کی ناکامی اور بد حالی بھی بیان فرمائی تا ذاتی خوبی کو سن کر
طبائع سلیمہ اُس کی طرف میل کریں اور فوائد پر اطلاع پا کر جو لوگ فوائد کے خواہاں ہیں ان کے دلوں میں
شوق پیدا ہو اور ترک کرنے کی خرابیاں معلوم کر کے اس وبال سے ڈریں جو کہ ترک کرنے پر عائد حال
ہوگا ۔ پس یہ بھی ایک کامل لطیفہ ہے جس کا التزام اس صورت میں کیا گیا۔
پھر تیسر ا لطیفہ اس سورۃ میں یہ ہے کہ با وجود التزام فصاحت و بلاغت یہ کمال دکھلایا ہے کہ محامد الہیہ کے
ذکر کرنے کے بعد جو فقرات دُعا وغیرہ کے بارہ میں لکھے ہیں ۔ ان کو ایسے عمدہ طور پر بطور لف و نشر مرتب کے
بیان کیا ہے جس کا صفائی سے بیان کرنا با وجود رعایت تمام مدارج فصاحت و بلاغت کے بہت مشکل ہوتا ہے
اور جولوگ سخن میں صاحب مذاق ہیں وہ خوب سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے لف و نشر کیسا نازک اور دقیق کام ہے۔
اس کی تفصیل یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اوّل محامد الہیہ میں فیوض اربعہ کا ذکر فرمایا کہ وہ ربّ العالمین ہے۔
رحمان ہے۔ رحیم ہے۔ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہے۔ اور پھر بعد اس کے فقرات تعبد اور استعانت اور دُعا اور طلب
جزا کو انہیں کے ذیل میں اس لطافت سے لکھا ہے کہ جس فقرہ کو کسی قسم فیض سے نہایت مناسبت تھی اُسی کے
نیچے وہ فقرہ درج کیا۔ چنانچہ رَبُّ الْعَلَمِينَ کے مقابلہ پر اِيَّاكَ نَعْبُدُ لکھا۔ کیونکہ ربوبیت سے استحقاق
عبادت شروع ہو جاتا ہے پس اسی کے نیچے اور اسی کے محاذات میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لکھنا نہایت موزوں
اور مناسب ہے اور رحمان کے مقابلہ پر إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ لکھا۔ کیونکہ بندہ کے لئے اعانت الہی جو توفیق

عبادت اور ہر ایک اس کے مطلوب میں ہوتی ہے جس پر اس کی دنیا اور آخرت کی صلاحیت موقوف ہے یہ اس
کے کسی عمل کا پاداش نہیں بلکہ محض صفت رحمانیت کا اثر ہے۔ پس استعانت کو صفت رحمانیت سے بشدّت
مناسبت ہے۔ اور رحیم کے مقابلہ پر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ لکھا کیونکہ دعا ایک مجاہدہ اور کوشش ہے اور
کوششوں پر جو ثمرہ مترتب ہوتا ہے وہ صفت رحیمیت کا اثر ہے۔ اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کے مقابلہ پر صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ لکھا۔ کیونکہ امر مجازات ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ
کے متعلق ہے۔ سو ایسا فقرہ جس میں طلب انعام اور عذاب سے بچنے کی درخواست ہے اسی کے نیچے رکھنا
موزوں ہے۔
چوتھا لطیفہ یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ مجمل طور پر تمام مقاصد قرآن شریف پر مشتمل ہے گویا یہ سورۃ مقاصد
قرآنیہ کا ایک ایجاز لطیف ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے ۔ وَلَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ
الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ( الحجر : ۸۸) یعنی ہم نے تجھے اے رسول سات آیتیں سورۃ فاتحہ کی عطا کی
ہیں جو مجمل طور پر تمام مقاصد قرآنیہ پر مشتمل ہیں اور ان کے مقابلہ پر قرآن عظیم بھی عطا فرمایا ہے جو مفصل
طور پر مقاصد دینیہ کو ظاہر کرتا ہے اور اسی جہت سے اس سورۃ کا نام ام الکتاب اور سورۃ الجامع ہے۔ ام الکتاب
اس جہت سے کہ جمیع مقاصد قرآنیہ اُس سے مستخرج ہوتے ہیں اور سورۃ الجامع اس جہت سے کہ علوم قرآنیہ
کے جمیع انواع پر بصورت اجمالی مشتمل ہے۔ اسی جہت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ
جس نے سورۃ فاتحہ کو پڑھا گویا اس نے سارے قرآن کو پڑھ لیا۔ غرض قرآن شریف اور احادیث نبوی سے
ثابت ہے کہ سورۃ فاتحہ ممدوحہ ایک آئینہ قرآن نما ہے۔ اس کی تصریح یہ ہے کہ قرآن شریف کے مقاصد میں سے
ایک یہ ہے کہ وہ تمام محامد کاملہ باری تعالیٰ کو بیان کرتا ہے اور اُس کی ذات کے لئے جو کمال تام حاصل ہے
اس کو بوضاحت بیان فرماتا ہے۔ سو یہ مقصد الْحَمْدُ لِلهِ میں بطور اجمال آ گیا۔ کیونکہ اُس کے یہ معنے ہیں کہ
تمام محامد کاملہ اللہ کے لئے ثابت ہیں جو تجمع جمیع کمالات اور مستحق جميع عبادات ہے۔ دوسرا مقصد قرآن شریف
کا یہ ہے کہ وہ خدا کا صانع کامل ہونا اور خالق العالمین ہونا ظاہر کرتا ہے اور عالم کے ابتدا کا حال بیان فرماتا
ہے اور جو دائرہ عالم میں داخل ہو چکا اس کو مخلوق ٹھہراتا ہے اور ان امور کے جو لوگ مخالف مخالف ہیں ان کا کذب
ثابت کرتا ہے۔ سو یہ مقصد رب العلمین میں بطور اجمال آ گیا ۔ تیسرا مقصد قرآن شریف کا خدا کا فیضان
بلا استحقاق ثابت کرنا اور اُس کرنا اور اُس کی رحمتِ عامہ کا بیان کرنا ہے۔ سو یہ مقصد لفظ رحمان میں بطور اجمال آ گیا۔

چوتھا مقصد قرآن شریف کا خدا کا وہ فیضان ثابت کرنا ہے جو محنت اور کوشش پر مترتب ہوتا ہے۔ سو یہ مقصد
فظ رحیم میں آگیا۔ پانچواں مقصد قرآن شریف کا عالم معاد کی حقیقت بیان کرنا ہے۔ سو یہ مقصد ملک
و
يَوْمِ الدِّینِ میں آگیا۔ چھٹا مقصد قرآن شریف کا اخلاص اور عبودیت اور تزکیہ نفس عن غیر اللہ اور علاج
امراض روحانی اور اصلاح اخلاق رویہ اور توحید فی العبادت کا بیان کرنا ہے۔ سو یہ مقصد إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں
بطور اجمال آ گیا۔ ساتواں مقصد قرآن شریف کا ہر یک کام میں فاعل حقیقی خدا کو ٹھہرانا اور تمام توفیق اور
لطف اور نصرت اور ثبات علی الطاعت اور عصمت عن العصیان اور حصول جميع اسباب خیر اور صلاحیت دنیا و دین
اسی کی طرف اسے قرار دینا اور ان تمام امور میں اسی سے مدد چاہنے کے لئے تاکید کرنا سو یہ مقصد إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
میں بطور اجمال آ گیا۔ آٹھواں مقصد قرآن شریف کا صراط مستقیم کے دقائق کو بیان کرنا ہے اور پھر اس کی
طلب کے لئے تاکید کرنا کہ دعا اور تضرع سے اس کو طلب کریں سو یہ مقصد اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں
بطور اجمال کے آگیا۔ نواں مقصد قرآن شریف کا اُن لوگوں کا طریق و خلق بیان کرنا ہے جن پر خدا کا انعام و
فضل ہوا تا طالبین حق کے دل جمعیت پکڑیں سو یہ مقصد صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں آ گیا۔ دسواں
مقصد قرآن شریف کا ان لوگوں کا خلق و طریق بیان کرنا ہے جن پر خدا کا غضب ہوا۔ یا جو راستہ بھول کر
انواع اقسام کی بدعتوں میں پڑ گئے ۔ تاحق کے طالب ان کی راہوں سے ڈریں۔ سو یہ مقصد غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں بطور اجمال آ گیا ہے۔ یہ مقاصد عشرہ ہیں جو قرآن شریف میں مندرج ہیں جو تمام
صداقتوں کا اصل الاصول ہیں ۔ سو یہ تمام مقاصد سورۂ فاتحہ میں بطور اجمال آگئے ۔
پانچواں لطیفہ سورۃ فاتحہ میں یہ ہے کہ وہ اس اتم اور اکمل تعلیم پر مشتمل ہے کہ جو طالب حق کے لئے ضروری
ہے۔ اور جو ترقیات قربت اور معرفت کے لئے کامل دستور العمل ہے۔ کیونکہ ترقیات قربت کا شروع اس
نقطہ سیر سے ہے کہ جب سالک اپنے نفس پر ایک موت قبول کر کے اور سختی اور آزاد کشی کو روا رکھ کر اُن تمام
نفسانی خواہشوں سے خالصاً للہ دست کش ہو جائے کہ جو اس میں اور اس کے مولیٰ کریم میں جدائی ڈالتے ہیں
اور اس کے مونہہ کو خدا کی طرف سے پھیر کر اپنی نفسانی لذات اور جذبات اور عادات اور خیالات اور
ارادات اور نیز مخلوق کی طرف پھیرتے ہیں اور اُن کے خوفوں اور امیدوں میں گرفتار کرتے ہیں اور ترقیات کا
اوسط درجہ وہ ہے کہ جو جو ابتدائی درجہ میں نفس کشی کے لئے تکالیف اٹھائی جاتی ہیں اور حالت معتادہ کو چھوڑ کر
طرح طرح کے دکھ سہنے پڑتے ہیں وہ سب آلام صورت انعام میں ظاہر ہو جائیں اور بجائے مشقت کے

لذت اور بجائے رنج کے راحت اور بجائے تنگی کے انشراح اور بشاشت نمودار ہو۔ اور ترقیات کا اعلیٰ درجہ وہ
ہے کہ سالک اس قدر خدا اور اس کے ارادوں اور خواہشوں سے اتحاد اور محبت اور یک جہتی پیدا کر لے کہ اس
کا تمام اپنا عین واثر جاتا رہے۔ اور ذات اور صفات الہیہ بلا شائبہ ظلمت اور بلا تو ہم حالیت و محلیت اس کے
وجود آئینہ صفت میں منعکس ہوجائیں۔ اور فنا اتم کے آئینہ کے ذریعہ سے جس نے سالک میں اور اس کی
نفسانی خواہشوں میں غایت درجہ کا بعد ڈال دیا ہے انعکاس ربانی ذات اور صفات کا نہایت صفر کا نہایت صفائی سے دکھائی
دے۔ اس تقریر میں کوئی ایسا لفظ نہیں ہے جس میں وجود یوں یا ویدانتیوں کے باطل خیال کی تائید ہو۔ کیونکہ
انہوں نے خالق اور مخلوق میں جو ابدی امتیاز ہے شناخت نہیں کیا۔ اور اپنے کشوف مشتبہ کے دھوکہ سے کہ جو
سلوک ناتمام کی حالت میں اکثر پیش آجاتے ہیں یا جو سودا انگیز ریاضتوں کا ایک نتیجہ ہوتا ہے سخت مغالطات
کے بیچ میں پڑ گئے یا کسی نے سکر اور بے خودی کی حالت میں جو ایک قسم کا جنون ہے اس فرق کو نظر سے ساقط
کر دیا کہ جو خدا کی روح اور انسان کی روح میں باعتبار طاقتوں اور قوتوں اور کمالات اور تقدسات کے ہے ورنہ
ظاہر ہے کہ قادر مطلق کہ جس کے علم قدیم سے ایک ذرہ مخفی نہیں اور جس کی طرف کوئی نقصان اور خسران عائد
نہیں ہو سکتا اور جو ہر ایک قسم کے جہل اور آلودگی اور ناتوانی اور غم اور حزن اور درد اور رنج اور گر گرفتاری سے پاک
ہے وہ کیوں کر اس چیز کا عین ہو سکتا ہے کہ جو اُن سب بلاؤں میں مبتلا ہے۔ کیا انسان جس کی روحانی ترقیات
کے لئے اس قدر حالات منتظرہ ہیں جن کا کوئی کنارہ نظر نہیں آتا۔ وہ اُس ذات صاحب کمال تام سے مشابہ یا
اس کا عین ہو سکتا ہے جس کے لئے کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں؟ کیا جس کی ہستی فانی اور جس کی روح میں صریح
مخلوقیت کے نقصان پائے جاتے ہیں ۔ وہ باوجود اپنی تمام آلائشوں اور کمزوریوں اور ناپاکیوں اور عیبوں اور
نقصانوں کے اس ذات جلیل الصفات سے برابر ہو سکتا ہے جو اپنی خوبیوں اور پاک صفتوں میں ازلی ابدی
سے ہمارا
طور پر اتم اور اکمل ہے۔ سُبْحْنَهُ وَ تَعَلیٰ عَمَّا يَصِفُونَ (الانعام : ۱۰۱) بلکہ اس تیسرے قسم کی ترقی سے
مطلب یہ ہے کہ سالک خدا کی محبت میں ایسا فانی اور مستہلک ہو جاتا ہے اور اس قدر ذات بے چون و بے چگون
اپنی تمام صفات کاملہ کے ساتھ اُس سے قریب ہو جاتی ہے کہ الوہیت کے تجلیات اس کے نفسانی جذبات پر
ایسے غالب آ جاتے ہیں اور ایسے اس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں جو اس کو اپنے نفسانی جذبات سے بلکہ ہر یک
جو نفسانی جذبات کا تابع ہو مغائرت گلی اور عداوت ذاتی پیدا ہو جاتی ہے اور اس میں اور قسم دویم کی تر ے
میں فرق یہ ہے کہ گو قسم دویم میں بھی اپنے رب کی مرضی سے موافقت نامہ پیدا ہو جاتی ہے اور اُس کا ایلام
سے
ترقی

آج 10 میں سے 10 باقی