سورة البَقَرَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
خلاصه مضمون
سورة البقرة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تفسير سورة البقرة
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس سورۃ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بہت تفصیل ہے اور امر اور نہی کھول کر بیان کیا گیا ہے اور صبر
اور ایثار کی بہت تاکید ہے۔ (مکتوبات جلد پنجم نمبر پنجم صفحه ۱۵۰ مکتوبات ۳/ ۷۴ بنام حضرت منشی عبداللہ صاحب سنوری)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ )
المن ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ لَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ
وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ
تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۔
آیات مندرجہ بالا میں پہلے اس آیت پر یعنی الله ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پر غور کرنا
چاہیئے کہ کس لطافت اور خوبی اور رعایت ایجاز سے خدائے تعالیٰ نے وسوسہ مذکور * کا جواب دیا ہے اوّل
وسوسہ مذکورہ سے مراد بر ہمو سماج والوں کا یہ وسوسہ ہے کہ اگر کامل معرفت قرآن پر ہی موقوف ہے تو پھر خدا نے اس کو تمام ملکوں میں
اور تمام معمورات قدیم وجدید میں کیوں شائع نہ کیا اور کیوں کروڑ ہا مخلوقات کو اپنی معرفت کاملہ اور اعتقاد صیح سے محروم رکھا۔ (مرتب)

قرآن شریف کے نزول کی علت فاعلی بیان کی اور اس کی عظمت اور بزرگی کی طرف اشارہ فرمایا اور کہا الله
میں خدا ہوں جو سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ یعنی نازل کنندہ اس کتاب کا میں ہوں جو علیم و حکیم ہوں جس کے علم
کے برابر کسی کا علم نہیں پھر بعد اس کے عِدَّتِ مادی قرآن کے بیان میں فرمائی اور اس کی عظمت کی طرف
اشارہ فرمایا اور کہا ذلك الكتب وہ کتاب ہے یعنی ایسی عظیم الشان اور عالی مرتبت کتاب ہے جس کی
عِدَّتِ مادی علم الہی ہے یعنی جس کی نسبت ثابت ہے کہ اس کا منبع اور چشمہ ذات قدیم حضرت حکیم مطلق
ہے اس جگہ اللہ تعالیٰ نے وہ کا لفظ اختیار کرنے سے جو بعد اور دوری کے لئے آتا ہے اس بات کی طرف
اشارہ فرمایا کہ یہ کتاب اس ذات عالی صفات کے علم سے ظہور پذیر ہے جو اپنی ذات میں بے مثل و مانند ہے
جس کے علوم کاملہ واسرار دقیقہ نظر انسانی کی حد جولان سے بہت بعید اور دور ہیں۔ پھر بعد اس کے عِلتِ صوری
کا قابل تعریف ہونا ظاہر فرمایا اور کہا لا رَيْبَ فِيهِ یعنی قرآن اپنی ذات میں ایسی صورت مدلل و معقول پر
واقعہ ہے کہ کسی نوع کے شک کرنے کی اس میں گنجائش نہیں یعنی وہ دوسری کتابوں کی طرح بطور کتھا اور
کہانی کے نہیں بلکہ ادلہ یقینیہ و براہین قطعیہ پر مشتمل ہے اور اپنے مطالب پر حج بینہ اور دلائل طالب پر حج بینہ اور دلائل شافیہ بیان کرتا
ہے اور فی نفسہ ایک معجزہ ہے جو شکوک اور شبہات کے دور کرنے میں سیف قاطع کا حکم رکھتا ہے۔ اور خدا شناسی
کے بارہ میں صرف ہونا چاہیئے کے ظنی مرتبہ میں نہیں چھوڑتا بلکہ ہے کے یقینی اور قطعی مرتبہ تک پہنچاتا ہے
یہ تو علل ثلاثہ کی عظمت کا بیان فرمایا اور پھر با وجود عظیم الشان ہونے ان ہر سہ علتوں کے جن کو تاثیر
اور اصلاح میں دخل عظیم ہے عِلتِ رابعہ یعنی عِدَّتِ غائی نزول قرآن شریف کو جو رہنمائی اور ہدایت
ہے صرف متقین میں منحصر کر دیا اور فرمایا هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی یہ کتاب صرف ان جواہر قابلہ کی ہدایت کے
لئے نازل کی گئی ہے جو بوجہ پاک باطنی و عقل سلیم و فہم مستقیم و شوق طلب حق و نیت صحیح انجام کار درجه ایمان و
خداشناسی و تقوی کامل پر پہنچ جائیں گے یعنی جن کو خدا اپنے علم قدیم سے جانتا ہے کہ ان کی فطرت اس
ہدایت کے مناسب حال واقعہ ہے اور وہ معارف حقانی میں ترقی کر سکتے ہیں وہ بالآخر اس کتاب سے ہدایت
پا جائیں گے اور بہر حال یہ کتاب ان کو پہنچ رہے گی اور قبل اس کے جو وہ مریں خدا ان کو راہ راست پر آنے
کی توفیق دے دے گا۔ اب دیکھو اس جگہ خدائے تعالیٰ نے صاف فرمادیا کہ جو لوگ خدائے تعالیٰ کے علم
میں ہدایت پانے کے لائق ہیں اور اپنی اصل فطرت میں صفت تقویٰ سے متصف ہیں وہ ضرور ہدایت
پا جائیں گے اور پھر ان آیات میں جو اس آیت کے بعد میں لکھی گئی ہیں اسی کی زیادہ تر تفصیل کر دی اور فرمایا

کہ جس قدر لوگ ( خدا کے علم میں ) ایمان لانے والے ہیں وہ اگر چہ ہنوز مسلمانوں میں شامل نہیں ہوئے پر
آہستہ آہستہ سب شامل ہو جائیں گے اور وہی لوگ باہر رہ جائیں گے جن کو خدا خوب جانتا ہے کہ طریقہ حقہ
اسلام قبول نہیں کریں گے اور گو ان کو نصیحت کی جائے یا نہ کی جائے ایمان نہیں لائیں گے یا مراتب کاملہ
تقوی و معرفت تک نہیں پہنچیں گے غرض ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے کھول کر بتلا دیا کہ ہدایت قرآنی
سے صرف متقی منتفع ہو سکتے ہیں جن کی اصل فطرت میں غلبہ کسی ظلمت نفسانی کا نہیں اور یہ ہدایت ان تک
ضرور پہنچ رہے گی ۔ لیکن جو لوگ متقی نہیں ہیں۔ نہ وہ ہدایت قرآنی سے کچھ نفع اٹھاتے ہیں اور نہ یہ ضرور ہے
که خواه نخواہ ان تک ہدایت پہنچ جائے ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۰۰ تا ۲۰۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
جب تک کسی کتاب کے عِللِ اربعہ کامل نہ ہوں وہ کتاب کامل نہیں کہلا سکتی اس لئے خدا تعالیٰ نے ان
آیات میں قرآن شریف کے عِللِ اربعہ کا ذکر فرما دیا ہے اور وہ چار ہیں (۱) علت فاعلی (۲) عِدَّتِ مادی
(۳) عِلَّتِ صوری (۴) عِلَّتِ غائی ۔ اور ہر چہار کامل درجہ پر ہیں ۔ پس الله علت فاعلی کے کمال کی طرف
اشارہ کرتا ہے جس کے معنی ہیں : انا اللهُ اَعْلَمُ یعنی کہ میں جو خدائے عالم الغیب ہوں میں نے اس کتاب کو
اُتارا ہے پس چونکہ خدا اس کتاب کی علینا علی ہے اس لئے اس کتاب کا فاعل ہر ایک فاعل سے زبردست
اور کامل ہے اور عِدَّتِ مادی کے کمال کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ فقرہ کہ ذلِكَ الْكِتب یعنی یہ وہ کتاب ہے
جس نے خدا کے علم سے خلعت وجود پہنا ہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کا علم تمام علوم سے کامل تر
ہے اور عِلتِ صوری کے کمال کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ فقرہ لا رَيْبَ فِيهِ یعنی یہ کتاب ہر ایک غلطی اور
شک وشبہ سے پاک ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ جو کتاب خدا تعالیٰ کے علم سے نکلی ہے وہ اپنی صحت اور ہر
ایک عیب سے مبرا ہونے میں بے مثل و بے مانند ہے اور لاریب ہونے میں اکمل اور اتم ہے اور علتِ غائی
کے کمال کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ فقرہ کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی یہ کتاب ہدایت کامل متقین کے لئے ہے اور
جہاں تک انسانی سرشت کے لئے زیادہ سے زیادہ ہدایت ہو سکے وہ اس کتاب کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔
( حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۶ ، ۱۳۷ حاشیه )
اللہ جل شانہ نے قرآن کریم کے نزول کی عِدَّتِ عالَى هُدًى لِلْمُتَّقِينَ قرار دی ہے اور قرآن کریم سے رشد
اور ہدایت اور فیض حاصل کرنے والے با تخصیص متقیوں کو ہی ٹھہرایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ اللہ ذلِك

الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
لد
سورة البقرة
آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۹ ، ۱۴۰)
جس شخص کو ایک ذرہ سی بصیرت بھی حاصل ہے۔ وہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب سلسلہ تحقیق اور تدقیق کا اس
حد تک پہنچ جائے کہ حقیقت واقعی بکلی منکشف ہو جائے اور چاروں طرف سے دلائل واضحہ اور شواہد قاطعہ
آفتاب کی طرح چمکتے ہوئے نکل آئیں تو امر تنقیح اور تفتیش کا وہیں ختم ہو جاتا ہے اور طالب حق کو اسی جگہ
مضبوطی سے قدم مارنا پڑتا ہے اور انسان کو بجز ماننے اس کے کے کچھ بن نہیں پڑتا اور خود ظاہر ہے کہ جب مکمل
ثبوت ہاتھ میں آ گیا اور ہر ایک گوشہ امر مبحوث عنہ کا صبح صادق کی طرح کھل گیا اور حق الامر کا چہرہ
بکمال صفائی نمودار ہو گیا تو پھر کیوں دانشمند اور صحیح الحواس انسان اس میں شک کرے۔ اور کیا وجہ کہ سلیم العقل
انسان کا دل پھر بھی اس پر تسلی نہ پکڑے۔ ہاں! جب تک امکان غلطی باقی ہے اور بصفا کی تمام انکشاف نہیں
ہوا تب تک غور اور فکر کا گھوڑا آگے سے آگے دوڑ سکتا ہے اور نظر ثانی در نظر ثانی ہو سکتی ہے نہ یہ کہ ثابت شدہ
صداقت میں بھی وہمیوں کی طرح شک کر کے بیہودہ وساوس میں پڑتے جائیں اس کا نام خیالات کی ترقی
نہیں یہ تو مادہ سودا کی ترقی ہے۔ جس شخص پر ایک امر کے جواز یا عدم جواز کی نسبت حال واقعی اظهرُ مِن
الشَّمْسِ ہو گیا تو پھر کیا وہ مدہوش یا دیوانہ ہے کہ با وصف اس انکشاف تام کے پھر بھی اپنے دل میں یہ
سوال کرے کہ شاید جس امر کو میں نا جائز سمجھتا ہوں وہ جائز ہی ہو یا جس کو میں جائز قرار دیتا ہوں وہ حقیقت
میں نا جائز ہو۔ البتہ ایسے سوالات اس وقت پیش آسکتے تھے اور ایسے وساوس اس حالت میں دلوں میں اٹھ
سکتے تھے کہ جب سارا مدار قیاسات عقلیہ پر ہوتا اور عقل انسانی برہمو سماج والوں کی عقل کی طرح اپنے
دوسرے رفیق کے اتفاق اور اشتمال سے محروم اور بے نصیب ہوتی لیکن الہام حقیقی کے تابعین کی عقل ایسی
غریب اور بے کس نہیں بلکہ اس کا ممد و معاون خدا کا کلام کامل ہے جو سلسلہ تحقیقات کو اپنے مرکز اصلی تک
پہنچاتا ہے اور وہ مرتبہ یقین اور معرفت کا بخشا ہے کہ جس کے آگے قدم رکھنے کی گنجائش ہی نہیں کیونکہ ایک
طرف تو دلائل عقلیہ کو باستیفا بیان کرتا ہے اور دوسری طرف خود وہ بے مثل و مانند ہونے کی وجہ سے خدا اور
اس کی ہدایتوں پر یقین لانے کے لئے حجت قاطعہ ہے۔ سو اس دوہرے ثبوت سے جس قدر طالب حق کو مرتبہ
حق الیقین حاصل ہوتا ہے اس مرتبہ کا قدر وہی شخص جانتا ہے کہ جو سچے دل سے خدا کو ڈھونڈتا ہے اور وہی
اس کو چاہتا ہے کہ جو روح کی سچائی سے خدا کا طالب ہے لیکن برہمو سماج والے جن کا یہ اصول ہے کہ ایسی کوئی
کتاب یا ایسا کوئی انسان نہیں جس میں غلطی کا امکان نہ ہو کیوں کر اس مرتبہ یقین تک پہنچ سکتے ہیں جب تک

اس شیطانی اصول سے تو بہ کر کے یقینی راہ کے طالب نہ ہوں کیونکہ جس حالت میں اب تک برہمو سماج
والوں کو خود با قراران کے ایسی کوئی کتاب نہیں ملی اور نہ انہوں نے آپ بنائی کہ جو ایسے مسائل کا مجموعہ
ہو کہ جو غلطی سے خالی ہوں تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ اب تک ایمان ان کا ورطہ شبہات میں ڈوبتا پھرتا
ہے اور یہ اصول ان کا صاف دلالت کرتا ہے کہ ان کو خدا شناسی کے مسائل میں سے کسی مسئلہ پر یقین حاصل
نہیں اور ان کے نزدیک یہ بات محالات میں سے ہے کہ کوئی کتاب علم دین میں صحیح مسائل کا مجموعہ ہو بلکہ
انہوں نے تو علانیہ یہ رائے ظاہر کر دی ہے کہ گو کوئی کتاب ایسی ہو کہ جو سراسر خدا کی ہستی کی قائل اور اس کو
واحد لاشریک اور قادر اور خالق اور عالم الغیب اور حکیم اور رحمان اور رحیم اور دوسری صفات کاملہ سے یاد کرتی ہو اور
حدوث اور فنا اور تغیر اور تبدل اور شرکت غیر وغیرہ امور نا قصہ سے پاک اور برتر سمجھتی ہو مگر تب بھی وہ
کتاب ان کے نزدیک غلطی کے امکان سے خالی نہیں اور اس لائق نہیں کہ جو اس پر یقین کیا جائے اور اسی پر
وجہ سے یہ لوگ قرآن شریف سے بھی انکار کر رہے ہیں۔ اب دیکھو کہ ان کے دین وایمان کا انہیں کے اقرار
سے یہ خلاصہ نکلا کہ ان کے نزدیک خدا کی ہستی اور اس کی وحدانیت اور قادریت بھی امکان غلطی سے خالی
نہیں !! غرض جب کہ انہوں نے آپ ہی اقرار کر دیا کہ ان کے پاس کوئی ایسی کتاب نہیں جس کی صحت ان
کے نزدیک یقینی ہو تو اس سے صاف کھل گیا کہ ان کے مذہب کی بنیاد سراسر ظنیات پر ہے اور ایمان ان کا
مراتب یقینیہ سے بکلی دورہ مہجور ہے۔ پس یہ وہی بات ہے جس کو ہم بارہا اسی حاشیہ میں لکھ چکے ہیں کہ مجرد عقلی
تقریروں سے علم الہیات میں کامل تسلی اور تشقی ممکن نہیں اس صورت میں ہمارا اور برہمولوگوں کا اس بات
پر تو اتفاق ہو چکا کہ مجرد عقل کی رہبری سے کوئی انسان یقین کامل تک نہیں پہنچ سکتا اور مابه النزاع فقط
یہی امر تھا کہ کیا خدا نے برہمو لوگوں کی رائے کے موافق انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ باوجود جوش طلب
یقین کامل اور حق محض کے جو اس کی فطرت میں ڈالا گیا ہے پھر بھی اپنی اس فطرتی مراد سے ناکام اور بے نصیب
رہے اور صرف ایسے خیالوں تک اس کا علم محدود رہے کہ جو امکان غلطی سے خالی نہیں یا خدا نے اس کی
معرفت کامل اور پوری پوری کامیابی کے لئے کوئی سبیل بھی مقرر کر رکھا ہے اور کوئی ایسی کتاب بھی عطا فرمائی
ہے کہ جو اس اصول متذکرہ بالا سے باہر ہو کہ جس میں امکان غلطی کا قاعدہ کلیہ کر رکھا ہے سو الْحَمْدُ لِلَّهِ
وَالْمِنْةِ ایسی کتاب کا خدا کی طرف سے نازل ہونا براہین قطعیہ سے ہم پر ثابت ہو گیا ہے اور ہم بذریعہ
کتاب ممدوح کے اس ہلاکت کے ورطہ سے باہر نکل آئے ہیں جس میں برہمو لوگ مردہ کی طرح پڑے

آج 10 میں سے 10 باقی