سورة المَائدة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے۔ تو یہی وہ حالت ہے جو مطمئنہ کہلاتی ہے۔ غرض يُقِيمُونَ الصَّلوة کے یہ معنے ہیں کہ جب تک
نفس مطمئنہ نہ ہو اسی کشاکش میں لگا رہتا ہے کبھی نفس غالب آ جاتا ہے اور کبھی آپ غالب آ جاتا ہے صبح
کو اٹھتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ٹھنڈا پانی ہے اس کو نہانے کی حاجت ہے پس اگر نفس کی بات مان لیتا ہے تو نماز کو
کھو لیتا ہے اور اگر ہمت سے کام لیتا ہے تو اس پر فتح پالیتا ہے۔ شکر کی بات ہے کہ ایک مرتبہ خود مجھے ایسی
حالت پیش آئی۔ سردی کا موسم تھا۔ مجھے نسل کی حاجت ہوگئی ۔ پانی گرم کرنے کے لئے کوئی سامان اس جگہ
نہ تھا۔ ایک پادری کی لکھی ہوئی کتاب میزان الحق میرے پاس تھی ۔ اُس وقت وہ کام آئی میں نے اُس کو جلا
کر پانی گرم کر لیا اور خدا کا شکر کیا۔ اس وقت میری سمجھ میں آیا کہ بعض وقت شیطان بھی کام آ جاتا ہے۔ پھر
میں اصل مطلب کی طرف رجوع کرتا ہوں کہ يُقِيمُونَ الصَّلوة کے یہی معنے ہیں اور اس پر ترقی یہی ہے کہ
ایسی حالت سے نجات پا کر مطمئنہ کی حالت میں پہنچ جاوے۔
خوب یا د رکھو کہ نرا غیب پر ایمان لانے کا انجام خطرناک ہوتا رہا ہے۔ افلاطون جب مرنے لگا تو کہنے لگا
کہ میرے لئے بہت پر ایک مرغا ہی ذبح کرو۔ جالینوس نے کہا میری قبر میں خچر کے پیشاب گاہ کے برابر
ایک سوراخ رکھ دینا تا کہ ہوا آتی رہے۔ اب غور کرو کہ کیا ایسے لوگ ہادی ہو سکتے ہیں جو ایسی مذبذب اور
مضطرب حالت میں ہوتے ہیں۔ اصل بات یہی ہے کہ جب تک اندر روشنی پیدا نہ ہو کیا فائدہ؟ لیکن یہ روشنی
خدا تعالیٰ کے فضل ہی سے ملتی ہے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سب طبائع یکساں نہیں ہوتی ہیں اور خدا تعالیٰ نے
سب کو نبی پیدا نہیں کیا۔
اثر صحبت
لیکن صحبت میں بڑا شرف ہے اس کی تاثیر کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچا ہی دیتی ہے۔ کسی کے پاس اگر خوشبو ہو تو
پاس والے کو بھی پہنچ ہی جاتی ہے۔ اسی طرح پر صادقوں کی صحبت ایک روح صدق کی نفخ کر دیتی ہے میں سچ
کہتا ہوں کہ گہری صحبت نبی اور صاحب نبی کو ایک کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے جو قرآن شریف میں کُونُوا مَعَ
الصَّدِقِينَ (التوبة: ۱۱۹) فرمایا ہے اور اسلام کی خوبیوں میں سے یہ ایک بے نظیر خوبی ہے کہ ہر زمانہ میں
ایسے صادق موجود رہتے ہیں لیکن آریہ سماجی یا عیسائی اس طریق سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جبکہ ان کے ہاں
یہ مسلم امر ہے کہ اب کوئی شخص خدا رسیدہ ایسا ہو نہیں سکتا جس پر خدا تعالیٰ کی تازہ بتازہ وحی نازل ہو اور وہ اس
سے توفیق پا کر ان لوگوں کو صاف کرے جو گناہ آلود زندگی بسر کرتے ہیں۔ میں افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ
آریہ سماج کے اندر ایک نیش ہے وہ بے جا طور سے مسلمانوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں اور اعتراض کرنا ہی
اپنے مذہب کی خوبی اور کمال پیش کرتے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا جاوے کہ اسلام کے مقابلہ میں
روحانیت پیش کرو تو کچھ نہیں ۔ نکتہ چینی کرنا کوئی خوبی کی بات نہیں ہو سکتی ۔ وہ شخص بڑا بد نصیب اور نادان ہے
جو بغیر اس کے کہ کسی منزل پر پہنچا ہو دوسروں پر نکتہ چینی کرنے لگے ۔ ایک بچہ جو اقلیدس کے اصولوں سے
ناواقف ہے اور ان نتائج سے بے خبر ہے جو اس کی اشکال سے پیدا ہوتے ہیں وہ ان ٹیڑھی لکیروں کو دیکھ کر
کب خوش ہو سکتا ہے وہ تو اعتراض کرے گا لیکن عقلمندوں کے نزدیک اس اعتراض کی کیا وقعت اور حقیقت ہو
سکتی ہے۔ ایسا ہی حال ان آریوں کا ہے ۔ وہ اعتراض کرتے ہیں مگر خود حق اور حقیقت سے بے خبر اور محروم
ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے آگاہ نہیں اور اس کی طاقتوں کا انہیں علم نہیں ہے اور نہ انہیں وہ حواس ملے
ہیں جو وہ اسی عالم میں بہشتی نظاروں کو دیکھ سکیں اور اللہ تعالیٰ کی طاقتوں اور قدرتوں کے نمونے مشاہدہ کریں
ایسے مذہب کی بنیاد بالکل ریت پر ہے وہ آج بھی نہیں اور کل بھی نہیں ۔ یہ خوب یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کسی نابینا
مذہب کی تائید نہیں کرتا اور کوئی نصرت اسے نہیں دی جاتی ۔ اسلام کی سچائی کی یہی بڑی زبردست دلیل ہے
کہ ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ اس کی نصرت فرماتا ہے اور اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تا میں اس
کی تازہ بتازہ نصرتوں کا ثبوت دوں۔ چنانچہ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہو گا جس نے خدا تعالیٰ کے نشانات
نہ دیکھے ہوں؟ اس کے بالمقابل ہمیں کوئی بتائے کہ وید کیا لایا ؟ وہ تو بالکل ادھورا ہے دوسرے لوگوں کو تو
خواب بھی آجاتی ہے مگر وید والوں کے نزدیک خواب بھی بے حقیقت چیز ہے اور وہ بھی نہیں آ سکتی۔ جبکہ وہ
دروازہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کے لئے یقینی دروازہ ہے بند ہے تو اور وسائل خدارسی کے کیا ہو سکتے ہیں؟
میں سچ کہتا ہوں کہ جہاں تک میں نے اس فرقہ کے حالات دیکھے ہیں۔ ان میں شوخیوں کے سوا کچھ نہیں
دیکھا یا بعض ایسے لوگ اس میں داخل ہوتے ہیں کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ مذہب کی اصل غرض کیا ہے؟
غرض اسلام ایک ایسا پاک مذہب ہے جو ساری نیکیوں کا حقیقی سر چشمہ اور منبع ہے اس لئے کہ نیکیوں کی
جڑھ ہے اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ۔ اور وہ بدون اس کے پیدا نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں
کے عجائبات اور نشانات تازہ بتازہ دیکھتا رہے۔ اور یہ بجز اسلام کے کسی دوسرے کو حاصل نہیں اگر ہے تو
کوئی پیش کرے؟ علاوہ بریں اسلام کی یہ بھی ایک خوبی ہے کہ بعض فطرتی نیکیاں جو انسان کرتا ہے یہ ان پر
ازدیاد کرتا اور انہیں کامل کرتا ہے اس لئے ہی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ فرمایا ، هُدًى لِلظَّالِمِينَ يَا لِلْكَافِرِينَ نہیں
ہے۔
کہا۔ عرصہ کی بات ہے ایک برہمواگنی ہوتری نے کہا تھا کہ لا الهَ إِلَّا اللہ تو ہم بھی کہتے ہیں تم مُحَمَّدٌ
رَسُولُ اللہ کیوں کہتے ہو؟ ہم نے کہا تھا کہ اس کا فائدہ یہ ہے کہ انسان دہر یہ نہیں ہوتا ۔ چنانچہ اب وہ کھلا
دہر یہ ہے۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پورا ایمان ہوتا تو کیوں دہر یہ بنتا۔
میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف ایسی کامل اور جامع کتاب ہے کہ کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔
کیا وید میں کوئی ایسی شرتی ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا مقابلہ کرے؟ اگر زبانی اقرار کوئی چیز ہے یعنی اس کے
ثمرات اور نتائج کی حاجت نہیں تو پھر تو ساری دنیا کسی نہ کسی رنگ میں خدا تعالیٰ کا اقرار کرتی ہے اور بھگتی
عبادت ، صدقہ، خیرات کو بھی اچھا سمجھتی ہے اور کسی نہ کسی صورت میں ان باتوں پر عمل بھی کرتی ہے پھر ویدوں
نے آکر دنیا کو کیا بخشا ؟ یا تو یہ ثابت کرو کہ جو قو میں وید کو نہیں مانتی ہیں ان میں نیکیاں بالکل مفقود ہیں اور یا
کوئی امتیازی نشان بتاؤ ؟
قرآن شریف کو جہاں سے شروع کیا ہے ان ترقیوں کا وعدہ کر لیا ہے جو بالطبع روح تقاضا کرتی ہے۔
چنانچہ سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی تعلیم کی اور فرمایا کہ تم یہ دعا کرو کہ اے اللہ ہم کو صراط مستقیم
کی ہدایت فرما وہ صراط مستقیم جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرے انعام واکرام ہوئے ۔ اس دُعا کے ساتھ
ہی سورۃ البقرہ کی پہلی ہی آیت میں یہ بشارت دے دی ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - گویا
روحیں دُعا کرتی ہیں اور ساتھ ہی قبولیت اپنا اثر دکھاتی ہے اور وہ وعدہ دعا کی قبولیت کا قرآن مجید کے نزول
کی صورت میں پورا ہوتا ہے۔ ایک طرف دُعا ہے اور دوسری طرف اس کا نتیجہ موجود ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل
اور کرم ہے جو اس نے فرمایا مگر افسوس دنیا اس سے بے خبر اور غافل ہے اور اس سے دور رہ کر ہلاک ہورہی
ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جو ابتدائے قرآن مجید میں متقیوں کے صفات بیان فرمائے ہیں ان کو
معمولی صفات میں رکھا ہے۔ لیکن جب انسان قرآن مجید پر ایمان لا کر اسے اپنی ہدایت کے لئے دستور العمل
بناتا ہے تو وہ ہدایت کے ان اعلیٰ مدارج اور مراتب کو پالیتا ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں مقصود رکھے ہیں
قرآن شریف کی اس عِدَّتِ غائی کے تصور سے ایسی لذت اور سرور آتا ہے کہ الفاظ میں ہم اس کو بیان نہیں کر
سکتے کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ کے خاص فضل اور قرآن مجید کے کمال کا پتہ لگتا ہے۔
پھر متقی کی ایک اور علامت بیان فرمائی وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ یعنی جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں
سے خرچ کرتے ہیں۔ یہ ابتدائی حالت ہوتی ہے اور اس میں سب کے سب شریک ہیں کیونکہ عام طور پر یہ
فطرت انسانی کا ایک تقاضا ہے کہ اگر کوئی سائل اس کے پاس آ جاوے تو کچھ نہ کچھ اسے ضرور دے دیتا
ہے گھر میں دس روٹیاں موجود ہوں اور کسی سائل نے آ کر صدا کی تو ایک روٹی اس کو بھی دے دے گا یہ امر
زیر ہدایت نہیں ہے بلکہ فطرت کا ایک طبعی خاصہ ہے۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ یہاں مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ
عام ہے اس سے کوئی خاص شے روپیہ پیسہ یا روٹی کپڑا مراد نہیں ہے بلکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے اس
سے کچھ نہ کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں۔
انفاق کی دو صورتیں
غرض یہ انفاق عام انفاق ہے اور اس کے لئے مسلمان یا غیر مسلمان کی بھی شرط نہیں۔ اور اس لئے یہ
انفاق دو قسم کا ہوتا ہے ایک فطرتی دوسرازیر اثر نبوت ۔ فطرتی تو وہی ہے جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ
تم میں سے کون ہے اگر کوئی قیدی یا بھو کا آدمی جو کئی روز سے بھوکا ہو یا ننگا ہو ، آ کر سوال کرے اور تم اسے
کچھ نہ کچھ دے نہ دو۔ کیونکہ یہ امر فطرت میں داخل ہے اور یہ بھی میں نے بتا دیا ہے کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
روپیہ پیسہ سے مخصوص نہیں خواہ جسمانی ہو یا علمی سب اس میں داخل ہے جو علم سے دیتا ہے وہ بھی اسی کے
ماتحت ہے، مال سے دیتا ہے وہ بھی داخل ہے، طبیب ہے وہ بھی داخل ہے مگر بموجب منشاء هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
ابھی تک اس مقام تک نہیں پہنچا جہاں قرآن شریف اسے لے جانا چاہتا ہے اور وہ وہ مقام ہے کہ انسان اپنی
زندگی ہی خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دے اور یہ المی وقف کہلاتا ہے۔
اس حالت اور مقام پر جب ایک شخص پہنچتا ہے تو اس میں منا رہتا ہی نہیں کیونکہ جب تک وہ مٹا کی حد
کے اندر ہے اس وقت تک وہ ناقص ہے اور اس عِدَّتِ غائی تک نہیں پہنچا جو قرآن مجید کی ہے لیکن کامل اسی
وقت ہوتا ہے جب یہ حد نہ رہے اور اس کا وجود اس کا ہر فعل ہر حرکت و سکون محض اللہ تعالیٰ کے حکم اور اذن
کے ماتحت بنی نوع کی بھلائی کے لئے وقف ہو۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کا کمال
یہی ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے منشاء کے موافق ہے۔ (الحکم نمبر ۳ جلد ۱۰ مورخه/ ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۴، ۵ )
اس کے بعد ایک اور صفت متقیوں کی بیان کی یعنی وہ وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ كے موافق
ایمان لاتے ہیں اور ایسا ہی جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اس پر بھی
ایمان رکھتے ہیں۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ اگر اتنا ہی ایمان ہے تو پھر ہدایت کیا ہے؟ وہ ہدایت یہ ہے کہ ایسا
انسان خود اس قابل ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر وحی اور الہام کا دروازہ کھولا جاتا ہے اور وہ
وحی الہی اس پر بھی اترتی ہے جس سے اس کا ایمان ترقی کر کے کامل یقین اور معرفت کے درجہ تک پہنچ جاتا
ہے اور وہ اس ترقی کو پالیتا ہے جو ہدایت کا اصل مقصود تھا۔ اس پر وہ انعام واکرام ہونے لگتے ہیں جو
مکالمہ الہیہ سے ملتے ہیں۔ یہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کے دروازہ کو بند نہیں کیا جو لوگ اس اُمت
کو الہام ووحی کے انعامات سے بے بہرہ ٹھہراتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں اور قرآن شریف کے اصل مقصد کو
انہوں نے سمجھا ہی نہیں۔ ان کے نزدیک یہ امت وحشیوں کی طرح ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تاثیرات اور برکات کا معاذ اللہ خاتمہ ہو چکا اور وہ خدا جو ہمیشہ سے متکلم خدا رہا ہے اب اس زمانہ میں آ کر
خاموش ہو گیا۔ وہ نہیں جانتے کہ اگر مکالمه مخاطبہ نہیں تو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا مطلب ہی کیا ہوا۔ بغیر مکالمہ
مخاطبہ کے تو اس کی ہستی پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی اور پھر قرآن شریف میں یہ کیوں کہا: وَالَّذِينَ جَاهَدُوا
فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) اور ایک دوسرے مقام پر فرمایا : إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة:(۳) یعنی جن لوگوں نے اپنے
قول اور فعل سے بتا دیا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر انہوں نے استقامت دکھائی ان پر فرشتوں کا نزول
ہوتا ہے۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ فرشتوں کا نزول ہوا اور مخاطبہ نہ ہو۔ نہیں بلکہ وہ انہیں بشارتیں دیتے ہیں ۔
یہی تو اسلام کی خوبی اور کمال ہے جو دوسرے مذاہب کو حاصل نہیں ہے۔ استقامت بہت مشکل چیز ہے یعنی
خواہ ان پر زلزلے آئیں فتنے آئیں وہ ہر قسم کی مصیبت اور دکھ میں ڈالے جاویں مگر ان کی استقامت میں
فرق نہیں آتا۔ ان کا اخلاص اور وفاداری پہلے سے زیادہ ہوتی ہے ایسے لوگ اس قابل ہوتے ہیں کہ ان پر
خدا کے فرشتے اُتریں اور انہیں بشارت دیں کہ تم کوئی غم نہ کرو۔ یہ یقیناً یاد رکھو کہ وحی اور الہام کے سلسلہ
کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اکثر جگہ وعدے کئے ہیں اور یہ اسلام ہی سے مخصوص ہے۔ ورنہ
عیسائیوں کے ہاں بھی مہر لگ چکی ہے وہ اب کوئی شخص ایسا نہیں بتا سکتے جو اللہ تعالیٰ کے مخاطبہ مکالمہ سے
مشرف ہو۔ اور ویدوں پر تو پہلے ہی سے مہر لگی ہوئی ہے ان کا تو مذہب ہی یہی ہے کہ ویدوں کے الہام کے
بعد پھر ہمیشہ کے لئے یہ سلسلہ بند ہو گیا گویا خدا پہلے کبھی بولا تھا مگر اب وہ گونگا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر وہ
اس وقت کلام نہیں کرتا اور کوئی اس کے اس فیض سے بہرہ ور نہیں تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ پہلے بولتا تھا اور
یا اب وہ سنتا اور دیکھتا بھی ہے؟ مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں مسلمانوں کے منہ سے اس قسم کے الفاظ نکلتے
سنتا ہوں کہ اب مخاطبہ مکالمہ کی نعمت کسی کو نہیں مل سکتی ۔ یہ کیوں عیسائیوں یا آریوں کی طرح مہر لگاتے
ہیں۔ اگر اسلام میں یہ کمال اور خوبی نہ ہو تو پھر دوسرے مذاہب پر اسے کیا فخر اور امتیاز حاصل ہوگا۔
نری توحید سے تو نہیں ہو سکتا کیونکہ برہمو بھی تو ایک ہی خدا کو مانتا ہے وہ بھی صدقہ دیتا ہے خدا کو اپنے طور
پر یاد بھی کرتا ہے اور یہی اخلاقی صفات اس میں پائی جاتی ہیں تو پھر ایک مسلمان میں اور اس برہمو میں کیا
فرق ہوا؟ یہ امور تو نقل سے بھی ہو سکتے ہیں ۔ اس کا کیا جواب ہے؟ کچھ بھی نہیں بجز اس کے کہ اسلام کا روشن
چہرہ ان امتیازی نشانوں کے ذریعہ دکھا یا جاوے جو خدا تعالیٰ کے مکالمہ کے ذریعہ ملتے ہیں۔ یقیناً سمجھو کہ
اصل جو فضل آسمان سے آتا ہے اس کی کوئی چوری اور نقل نہیں کر سکتا اگر اسلام میں مکالمہ مخاطبہ اور تفضلات نہ
ہوتے تو اسلام کچھ بھی چیز نہ ہوتا ! اس کا یہی تو فخر ہے کہ وہ ایک سچے مسلمان کو ان انعامات واکرام کا وارث بنا
دیتا ہے اور وہ فی الحقیقت خدا نما مذہب ہے۔ اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ کو دکھا دیتا ہے اور یہی غرض ہے اسلام کی
کیونکہ اسی ایک ذریعہ سے انسان کی گناہ آلود زندگی پر موت وارد ہو کر اسے پاک صاف بنا دیتی ہے اور حقیقی
نجات کا دروازہ اس پر کھلتا ہے کیونکہ جب تک خدا تعالیٰ پر کامل یقین نہ ہو گناہ سے کبھی نجات مل سکتی ہی
نہیں۔ جیسے یہ ایک ظاہر امر ہے کہ جب انسان کو یقین ہو کہ فلاں جگہ سانپ ہے تو وہ ہرگز ہرگز اس جگہ داخل نہ
ہوگا یا زہر کے کھانے سے مر جانے کا یقین زہر کے کھانے سے بچاتا ہے۔ پھر اگر خدا تعالیٰ پر پورا پورا یقین
ہو کہ وہ سمیع اور بصیر ہے اور ہمارے افعال کی جزا د یتا ہے اور گناہ سے اسے سخت نفرت ہے تو اس یقین کو رکھ کر
انسان کیسے جرات کر سکتا ہے؟ سچی بات یہ ہے کہ اسلام کی روح اور اصل حقیقت تو یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے
مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف وہ انسان کو عطا کرتا ہے خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ آسمان سے انعام واکرام ملتے
ہیں۔ جب انسان اس مرتبہ اور مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اس کی نسبت کہا جاتا ہے أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نجات پائی ہے۔
تقویٰی علوم دینیہ کی کلید ہے
وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یعنی یہی وہ لوگ ہیں جو کامل ترقی پا کر اپنے رب کی طرف سے ہدایت یافتہ ہیں اور
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۶ء صفحه (۲)
قرآن شریف نے شروع میں ہی فرمایا هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پس قرآن شریف کے سمجھنے اور اس کے موافق
ہدایت پانے کے لئے تقویٰ ضروری اصل ہے ایسا ہی دوسری جگہ فرمایا : لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ٨٠)
دوسرے علوم میں یہ شرط نہیں ۔ ریاضی، ہندسہ و ہئیت وغیرہ میں اس امر کی شرط نہیں کہ سیکھنے والا ضرور متقی
اور پرہیز گار ہو بلکہ خواہ کیسا ہی فاسق وفاجر ہی ہو وہ بھی سیکھ سکتا ہے مگر علم دین میں خشک منطقی اور فلسفی ترقی
نہیں کر سکتا اور اس پر وہ حقائق اور معارف نہیں کھل سکتے۔ جس کا دل خراب ہے اور تقویٰ سے حصّہ نہیں رکھتا
اور پھر کہتا ہے کہ علوم دین اور حقائق اس کی زبان پر جاری ہوتے ہیں وہ جھوٹ بولتا ہے ہرگز ہرگز اسے دین
کے حقائق اور معارف سے حصہ نہیں ملتا بلکہ دین کے لطائف اور نکات کے لئے متقی ہونا شرط ہے جیسا کہ یہ
فارسی شعر ہے
عروس حضرت قرآں نقاب آنگاه بر دارد که دارالملک معنی را کند خالی زہر غوغا
جب تک یہ بات پیدا نہ ہو اور دارالملک معنے خالی نہ ہو وہ غوغا کیا ہے؟ یہی فسق و فجور دنیا پسندی ہے۔
ہاں یہ خدا امر ہے کہ چور کی طرح کچھ کہلائے تو کہہ دے لیکن جو روح القدس سے بولتے ہیں وہ بجز تقویٰ کے
نہیں بولتے ۔ یہ خوب یا د رکھو کہ تقوی تمام دینی علوم کی کنجی ہے انسان تقویٰ کے سوا ان کو نہیں سیکھ سکتا جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے فرمایا: الم - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یہ کتاب تقویٰ کرنے والوں کو
ہدایت کرتی ہے اور وہ کون ہیں الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ جو غیب پر ایمان لاتے ہیں ۔ یعنی ابھی وہ خدا نظر
نہیں آتا اور پھر نماز کو کھڑی کرتے ہیں یعنی نماز میں ابھی پورا سرور اور ذوق پیدا نہیں ہوتا تاہم بے لطفی اور
بے ذوقی اور وساوس میں ہی نماز کو قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ خرچ کرتے
ہیں اور جو کچھ تجھ پر یا تجھ سے پہلے نازل کیا گیا ہے اُس پر ایمان لاتے ہیں ۔
یہ تقی کے ابتدائی مدارج اور صفات ہیں جیسا کہ میں نے ایک مرتبہ بیان کیا تھا بظاہر یہاں اعتراض
ہوتا ہے کہ جب وہ خدا پر ایمان لاتے ہیں نماز پڑھتے ہیں خرچ کرتے ہیں اور ایسا ہی خدا کی کتابوں پر
ایمان لاتے ہیں پھر اس کے سوانئی ہدایت کیا ہوگی؟ یہ تو گویا تحصیل حاصل ہوئی ؟ يُنْفِقُونَ میں دونوں
باتیں داخل ہیں یعنی دوسروں کو روٹی یا کپڑا یا مال دیتا ہے۔ اور یا قومی خرچ کرتا ہے۔ اس سوال کا جواب یہ
ہے کہ یہ عبادتیں اور یہ الفاظ اسی حد تک جو بیان کی گئی ہیں انسان کے کمال سلوک اور معرفت تامہ پر دلالت
نہیں کرتے۔
اگر ہدایت کا انتہائی نقطہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ہی تک ہو تو پھر معرفت کیا ہوئی ؟ اس لئے جو شخص قرآن
مجید کی ہدایت پر کار بند ہوگا وہ معرفت کے اعلیٰ مقام تک پہنچے گا اور وہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ سے نکل کر مشاہدہ
کی حالت تک ترقی کرے گا۔ گو یا خدا تعالیٰ کے وجود پر عین الیقین کا مقام ملے گا۔
اس طرح پر نماز کے متعلق ابتدائی حالت تو یہی ہوگی جو یہاں بیان کی کہ وہ نماز کو کھڑی کرتے ہیں یعنی
نماز گویا گری پڑتی ہے۔ گرنے سے مراد یہ ہے کہ اس میں ذوق اور لذت نہیں بے ذوقی اور وساوس کا سلسلہ
ہے اس لئے اس میں وہ کشش اور جذب نہیں کہ انسان جیسے بھوک پیاس سے بے قرار ہو کر کھانے اور پانی
کے لئے دوڑتا ہے اسی طرح پر نماز کے لئے دیوانہ وار دوڑے۔ لیکن جب وہ ہدایت پاتا ہے تو پھر یہ صورت
نہیں رہے گی اس میں ایک ذوق پیدا ہو جائے گا وساوس کا سلسلہ ختم ہو کر اطمینان اور سکینت کا رنگ شروع
ہوگا۔
کہتے ہیں کسی شخص کی کوئی چیز گم ہو گئی تو اُس نے کہا کہ ذرا ٹھہر جاؤ نماز میں یاد آ جاوے گی یہ نماز کاملوں
کی نہیں ہوا کرتی کیونکہ اس میں تو شیطان انہیں وسوسہ ڈالتا ہے لیکن جب کامل کا درجہ ملے گا تو ہر وقت نماز
ہی میں رہے گا اور ہزاروں روپیہ کی تجارت اور مفاد بھی اس میں کوئی ہرج اور روک نہیں ڈال سکتا ۔ اسی طرح
پر باقی جو کیفیتیں ہیں وہ نرے قال کے رنگ میں نہ ہوں گی ان میں حالی کیفیت پیدا ہو جائے گی اور غیب
سے شہود پر پہنچ جاوے گا۔ یہ مراتب نرے سنانے ہی کو نہیں ہیں کہ بطور قصہ تم کو سنا دیا اور تم بھی تھوڑی دیر
کے لئے سن کر خوش ہو گئے۔ نہیں یہ ایک خزانہ ہے اس کو مت چھوڑو۔ اس کو نکال لو یہ تمہارے اپنے ہی گھر
میں ہے اور تھوڑی سی محنت اور سعی سے اس کو پا سکتے ہو۔ (احکم جلدا انمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷)
سمجھنا چاہئے کہ صفائی ذہن بھی تو آخر تقویٰ سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ اسی واسطے خدا تعالیٰ فرماتا ہے
الم نْ ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی یہ کتاب انہیں کو ہدایت نصیب کرتی ہے جو تقویٰ
اختیار کرتے ہیں اور جن میں تقویٰ نہیں وہ تو اندھے ہیں ۔ اگر کوئی پاک نظر سے اور خدا کا خوف کر کے اس کو
دیکھتا ہے تب تو اس کو سب کچھ اس میں سے نظر آ جاتا ہے اور اگر ضد اور تعصب کی پٹی آنکھوں پر باندھی ہوئی
ہے تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہیں دیکھ سکتا ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۳)
پھر دیکھو کہ تقویٰ کو ایسی اعلیٰ درجہ کی ضروری شے قرار دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی عِدَّتِ غائی اسی کو
ٹھہرایا ہے چنانچہ دوسری سورۃ کو جب شروع کیا ہے تو یوں ہی فرمایا ہے الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن کریم کی یہ ترتیب بڑا مرتبہ رکھتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس
میں عِللِ اربعہ کا ذکر فرمایا ہے عِلتِ فاعلی، مادی ، صوری، غائی ہر ایک چیز کے ساتھ یہ چار ہی علل ہوتی
ہیں۔ قرآن کریم نہایت اکمل طور پر ان کو دکھاتا ہے اللہ ۔ اس میں یہ اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بہت
جاننے والا ہے اس کلام کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا ہے یعنی خدا اس کا فاعل ہے ۔ ذلِكَ الْكِتب