سورة الحِجر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ مادہ بتایا یہ کہو کہ یہ علت مادی ہے۔ عِدَّتِ صوری لا رَيْبَ فِيهِ ۔ ہر ایک چیز میں شک و شبہ اور ظنون فاسدہ پیدا
ہو سکتے ہیں مگر قرآن کریم ایسی کتاب ہے کہ اس میں کوئی ریب نہیں ہے لا ریب اسی کے لئے ہے یعنی سب
قسم کے ریب اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کی شان یہ بتائی کہ لا رَيْبَ فِيهِ تو طبعاً ہر ایک سلیم الفطرت
اور سعادت مند انسان کی روح اُچھلے گی اور خواہش کرے گی کہ اس کی ہدایتوں پر عمل کرے۔ ہم افسوس سے
کہتے ہیں کہ قرآن شریف کی اجلی اور اصلی شان کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا ور نہ قرآن شریف کی
خوبیاں اور اس کے کمالات اس کا حسن اپنے اندر ایک ایسا کشش اور جذب رکھتا ہے کہ بے اختیار ہو ہو کر دل
اس کی طرف چلے آئیں مثلاً اگر ایک خوش نما باغ کی تعریف کی جاوے اس کے خوشبودار درختوں اور دل کو
تر و تازہ کرنے والی بوٹیوں اور روشوں اور مصفا پانی کی بہتی ہوئی ندیوں اور نہروں کا تذکرہ کیا جاوے تو ہر
ایک شخص دل سے چاہے گا کہ اس کی سیر کرے اور اس سے حظ اٹھاوے اور اگر یہ بھی بتایا جاوے کہ اس میں
بعض چشمے ایسے جاری ہیں جو امراض مزمنہ اور مہلکہ کو شفا دیتے ہیں تو اور بھی زیادہ جوش اور طلب کے
ساتھ لوگ وہاں جائیں گے۔ اسی طرح پر قرآن شریف کی خوبیوں اور کمالات کو اگر نہایت ہی خوبصورت اور
مؤثر الفاظ میں بیان کیا جاوے تو روح پورے جوش کے ساتھ اس طرف دوڑتی ہے اور حقیقت میں روح کی
تسلی اور سیری کا سامان اور وہ بات جس سے روح کی حقیقی احتیاج پوری ہوتی ہے قرآن کریم ہی میں ہے۔
اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا هُدًى لِلْمُتَّقِينَ اور دوسری جگہ کہا : لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - مُطَهَّرُونَ
سے مراد وہی متقین ہیں جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں بیان ہوئے ہیں ۔ اس سے صاف طور پر معلوم ہوا کہ
قرآنی علوم کے انکشاف کے لئے تقوی شرط ہے علوم ظاہری اور علوم قرآنی کے حصول کے درمیان ایک
عظیم الشان فرق ہے۔ دنیوی اور رسمی علوم کے حاصل کرنے کے واسطے تقوی شرط نہیں ہے۔ صرف و نحو طبعی ،
فلسفہ، ہئیت و طبابت پڑھنے والے کے واسطے یہ ضروری امر نہیں ہے کہ وہ صوم وصلوٰۃ کا پابند ہو، اوامر الہی اور
نواہی کو ہر وقت مد نظر رکھتا ہو۔ اپنے ہر فعل وقول کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی حکومت کے نیچے رکھے۔ بلکہ بسا اوقات
کیا، عموماً دیکھا گیا ہے کہ دنیوی علوم کے ماہر اور طلبگار دہر یہ منش ہو کر ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا ہوتے
ہیں ۔ آج دنیا کے سامنے ایک زبر دست تجربہ موجود ہے یورپ اور امریکہ باوجود یکہ وہ لوگ ارضی علوم میں
بڑی بڑی ترقیاں کر رہے ہیں اور آئے دن نئی ایجادات کرتے رہتے ہیں لیکن اُن کی روحانی اور اخلاقی حالت
بہت کچھ قابل شرم ہے۔ لنڈن کے پارکوں اور پیرس کے ہوٹلوں کے حالات جو کچھ شائع ہوتے (ہیں) ہم
و

تو ان کا ذکر بھی نہیں کر سکتے ۔ مگر علوم آسمانی اور اسرار قرآنی کی واقفیت کے لئے تقویٰ پہلی شرط ہے اس میں
توبتہ النصوح کی ضرورت ہے جب تک انسان پوری فروتنی اور انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کو نہ
اٹھالے اور اس کے جلال اور جبروت سے لرزاں ہو کر نیاز مندی کے ساتھ رجوع نہ کرے قرآنی علوم کا
دروازہ نہیں کھل سکتا۔ اور روح کے اُن خواص اور قومی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا
جس کو پا کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔ قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے
علوم خدا کے ہاتھ میں ہیں پس اس کے لئے تقوی بطور نردبان کے ہے۔ پھر کیونکر ممکن ہوسکتا ہے کہ بے ایمان،
شریر، خبیث النفس ارضی خواہشوں کے اسیر اُن سے بہرہ ور ہوں ۔ اس واسطے اگر ایک مسلمان مسلمان کہلا
کر خواہ وہ صرف ونحو معانی و بدیع وغیرہ علوم کا کتنا ہی بڑا فاضل کیوں نہ ہو۔ دنیا کی نظر میں شیخ الکل فی الکل
بنا بیٹھا ہو لیکن اگر تزکیہ نفس نہیں کرتا قرآن شریف کے علوم سے اس کو حصہ نہیں دیا جاتا۔ میں دیکھتا ہوں
کہ اس وقت دنیا کی توجہ ارضی علوم کی طرف بہت جھکی ہوئی ہے اور مغربی روشنی نے عالم کو اپنی نئی ایجادوں
اور صنعتوں سے حیران کر رکھا ہے۔ مسلمانوں نے بھی اگر اپنی فلاح اور بہتری کی کوئی راہ سوچی تو بد قسمتی سے
یہ سوچی ہے کہ وہ مغرب کے رہنے والوں کو اپنا امام بنالیں اور یورپ کی تقلید پر فخر کریں۔ یہ تو نئی روشنی کے
مسلمانوں کا حال ہے جو لوگ پرانے فیشن کے مسلمان کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو حامی دین متین سمجھتے ہیں
ان کی ساری عمر کی تحصیل کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ صرف ونحو کے جھگڑوں اور الجھیڑوں میں پھنسے
ہوئے ہیں اور ضالین کے تلفظ پر مر مٹے ہیں۔ قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ ہی نہیں اور ہو کیونکر جبکہ
وہ تزکیہ نفس کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔
ا
ہاں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو تزکیہ نفس کے دعوے کرتا ہے وہ صوفیوں اور سجادہ نشینوں کا گروہ ہے مگر ان
لوگوں نے قرآن شریف کو تو چھوڑ دیا ہے اور اپنے ہی طریق اختراع کر لئے ہیں ۔ کوئی چلہ کشیاں کرتا ہے کوئی
الا اللہ کے نعرے مارتا ہے کوئی نفی اثبات، توجہ بس دم وغیرہ میں مبتلا ہیں ۔ غرض ایسے طریقے نکالے ہیں
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہوتے اور نہ قرآن شریف کا یہ منشا ہے اور نہ کبھی سلسلہ نبوت نے
ایسے طریقوں کو پسند کیا۔ غرض یہ یا د رکھنا چاہئے کہ جب تک انسان ایک پاک تبدیلی نہیں کرتا ہے اور نفس کا
تزکیہ نہیں کرتا قرآن شریف کے معارف اور خوبیوں پر اطلاع نہیں ملتی ۔ قرآن شریف میں وہ نکات اور
حقائق ہیں جو روح کی پیاس کو بجھا دیتے ہیں۔

کاش دنیا کو معلوم ہوتا کہ روح کی لذت کس چیز میں ہے اور پھر وہ معلوم کرتی کہ وہ قرآن شریف اور
صرف قرآن شریف میں موجود ہے۔
دیکھو جس جس قدر انسان تبدیلی کرتا جاتا ہے اسی قدر وہ ابدال کے زمرہ میں داخل ہوتا جاتا ہے حقائق قرآنی
نہیں کھلتے جب تک ابدال کے زمرہ میں داخل نہ ہو۔ لوگوں نے ابدال کے معنے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے اور اپنے
طور پر کچھ کا کچھ سمجھ لیا ہے۔ اصل یہ ہے کہ ابدال وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے اندر پاک تبدیلی کرتے ہیں۔ اور
اس تبدیلی کی وجہ سے ان کے قلب گناہ کی تاریکی اور زنگ سے صاف ہو جاتے ہیں شیطان کی حکومت کا
استیصال ہو کر اللہ تعالیٰ کا عرش ان کے دل پر ہوتا ہے پھر وہ روح القدس سے قوت پاتے اور خدا تعالیٰ سے
فیض پاتے ہیں۔ تم لوگوں کو میں بشارت دیتا ہوں کہ تم میں سے جو اپنے اندر تبدیلی کرے گا وہ ابدال ہے
انسان اگر خدا کی طرف قدم اُٹھائے تو اللہ تعالیٰ کا فضل دوڑ کر اس کی دستگیری کرتا ہے۔ یہ یہ سچی بات ہے اور
میں تمہیں بتاتا ہوں کہ چالاکی سے علوم القرآن نہیں آتے ۔ دماغی قوت اور ذہنی ترقی قرآنی علوم کو جذب
کرنے کا اکیلا باعث نہیں ہو سکتا۔ اصل ذریعہ تقویٰ ہی ہے متقی کا معلم خدا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیوں پر
اُمّیت غالب ہوتی ہے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی لئے اُمّی بھیجا کہ باوجود یکہ آپ نے نہ کسی
مکتب میں تعلیم پائی اور نہ کسی کو استاد بنایا۔ پھر آپ نے وہ معارف اور حقائق بیان کئے جو دنیوی علوم کے
ماہروں کو دنگ اور حیران کر دیا قرآن شریف جیسی پاک ، کامل کتاب آپ کے لبوں پر جاری ہوئی ۔ جس کی
فصاحت و بلاغت نے سارے عرب کو خاموش کرا دیا۔ وہ کیا بات تھی جس کے سبب سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم علوم میں سب سے بڑھ گئے؟ وہ تقویٰ ہی تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وسلم کی مطہر زندگی لی کا اس سے
بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ قرآن شریف جیسی کتاب وہ لائے ۔ جس کے علوم نے دنیا کو حیران کر دیا
ہے۔ آپ کا امی ہونا ایک نمونہ اور دلیل ہے اس امر کی کہ قرآنی علوم یا آسمانی علوم کے لئے تقویٰ مطلوب
ہے نہ دنیوی چالاکیاں ۔ غرض قرآن شریف کی اصل غرض اور غایت دنیا کو تقویٰ کی تعلیم دینا ہے جس کے
ذریعہ وہ ہدایت کے منشاء کو حاصل کر سکے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲، مؤرخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳)
یہ بات بدیہی ہے کہ جب تک انسان اپنے اخلاق رڈ یہ کو نہیں چھوڑتا اس وقت تک ان اخلاق کے مقابل
پر جو اخلاق فاضلہ ہیں جو خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں اُن کو قبول نہیں کر سکتا کیونکہ دو ضد میں ایک دل میں
جمع نہیں ہو سکتیں۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرماتا ہے جیسا کہ سورہ بقرہ کی ابتدا میں

آج 10 میں سے 10 باقی