سورة التّحْریم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس نے فرمایا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی قرآن شریف ان لوگوں کے لئے ہدایت ہے جو متقی ہیں۔ یعنی وہ
لوگ جو تکبر نہیں کرتے اور خشوع اور انکسار سے خدا تعالیٰ کے کلام میں غور کرتے ہیں وہی ہیں جو آخر کو ہدایت
پاتے ہیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۳۰)
بباعث ضعف بشریت انسان کی فطرت میں ایک بخل بھی ہے کہ اگر ایک پہاڑ سونے کا بھی اُس کے
پاس ہو تب بھی ایک حصہ بخل کا اُس کے اندر ہوتا ہے اور نہیں چاہتا کہ اپنا تمام مال اپنے ہاتھ سے چھوڑ دے
لیکن جب بموجب آیت هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے ایک وہبی قوت اُس کے شامل حال ہو جاتی ہے تو پھر ایسا
انشراح صدر ہو جاتا ہے کہ تمام بخل اور سارا فتح نفس دُور ہو جاتا ہے تب خدا کی رضا جوئی ہر ایک مال سے زیادہ
پیاری معلوم ہوتی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ زمین پر فانی خزانے جمع کرے بلکہ آسمان پر اپنا مال جمع کرتا ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۴۰ حاشیه )
اسلام نے بہت ہی آسان راہ رکھی ہے اور وہ کشادہ راہ ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا ہے
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اب اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا سکھائی ہے تو اس طور پر نہیں کہ دُعا تو سکھا دی لیکن
سامان کچھ نہیں۔ بلکہ جہاں دُعا سکھائی ہے وہاں سب کچھ موجود ہے چنانچہ اگلی سورت میں اس قبولیت کا
اشارہ ہے جہاں فرمایا ۔ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔ یہ ایسی دعوت ہے کہ دعوت کا سامان پہلے
سے تیار ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
بے نقط لکھنا کوئی اعلیٰ درجہ کی بات نہیں ، یہ ایک قسم کا تکلف ہے اور تکلفات میں پڑنالغوامر
ہے ۔ مومنوں کی شان یہ ہے وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المؤمنون: ۴) یعنی مومن وہ ہوتے
ہیں جو لغو باتوں سے اعراض کرتے ہیں اگر بے نقط ہی کو معجزہ سمجھتے ہو تو قرآن شریف میں بھی ایک
بے نقط معجزہ ہے اور وہ یہ ہے لا رَيْبَ فِيهِ اس میں ریب کا کوئی لفظ نہیں ۔ یہی اس کا معجزہ ہے لا يَأْتِيهِ
الْبَاطِلُ ( حم السجدة : ۴۳) اس سے بڑھ کر اور کیا خوبی ہوتی ۔ میں نے کئی بار اشتہار دیا ہے کہ کوئی ایسی
سچائی پیش کرو جو ہم قرآن شریف سے نہ نکال سکیں۔ (احکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مؤرخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ۱۹۰۵ء صفحه (۹)
دین کی راہ میں دو قسم کی تکلیفیں ہیں ایک تکالیف شرعیہ جیسا کہ نماز ہے اور روزہ ہے اور حج ہے اور زکوٰۃ
ہے۔ نماز کے واسطے انسان اپنے کاروبار کو ترک کرتا ہے اور ان کا ہرج بھی کر کے مسجد میں جاتا ہے۔ سردی
کے موسم میں پچھلی رات اُٹھتا ہے۔ ماہ رمضان میں دن بھر کی بھوک اور پیاس برداشت کرتا ہے۔ حج میں
سفر کی صعوبتیں اُٹھاتا ہے زکوۃ میں اپنی محنت کی کمائی دوسروں کے سپرد کر دیتا ہے یہ سب تکالیف شرعیہ ہیں
اور انسان کے واسطے موجب ثواب ہیں اس کا قدم خدا کی طرف بڑھاتی ہیں۔ لیکن ان سب میں انسان کو
ایک وسعت دی گئی ہے اور وہ اپنے آرام کی راہ تلاش کر لیتا ہے جاڑے کے موسم میں وضو کے واسطے پانی
گرم کر لیتا ہے یہ سبب علالت کھڑا ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لیتا ہے۔ رمضان میں سحری میں اُٹھ کر خوب
کھانا کھا لیتا ہے بلکہ بعض لوگ ماہ صیام میں معمول سے بھی زیادہ خرچ کھانے پینے پر کر لیتے ہیں ۔ لیتے ہیں۔ غرض ان
تکالیف شرعیہ میں کچھ نہ کچھ آرام کی صورت ساتھ ساتھ انسان نکالتا رہتا ہے۔ اس واسطے اس سے پورے
طور پر صفائی نہیں ہوتی۔ اور منازل سلوک جلدی سے طے نہیں ہو سکتے۔ لیکن سماوی تکالیف جو آسمان سے
اُترتی ہیں ان میں انسان کا اختیار نہیں ہوتا اور بہر حال برداشت کرنی پڑتی ہے۔ اس واسطے ان کے ذریعہ
سے انسان کو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
ہر دو قسم کی تکلیف شرعی اور سماوی کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ( کیا ہے ) ۔ تکالیف شرعی کے
متعلق پہلے سیپارہ میں فرمایا ہے الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی مومن وہ ہے جو
خدا تعالیٰ پر غیب سے ایمان لاتے ہیں اپنی نماز کو کھڑا کرتے ہیں۔ یعنی صد ہاو ساوس آکر دل کو اور طرف پھیر
دیتے ہیں مگر وہ بار بار خدا کی طرف توجہ کر کے اپنی نماز کو ( جو ) بہ سبب وساوس کے گرتی رہتی ہے بار بار کھڑا
کرتے رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں۔ یہ تکالیف شرعیہ ہیں ۔ مگر ان
پر پورے طور سے بھروسہ حصول ثواب کا نہیں ہو سکتا کیونکہ بہت سی باتوں میں انسان غفلت کرتا ہے۔ اکثر
نماز کی حقیقت اور مغز سے بے خبر ہو کر صرف پوست کو ادا کرتا ہے اس واسطے انسانی مدارج کی ترقی کے
واسطے سماوی تکالیف بھی رکھی گئی ہیں ۔ ان کا ذکر بھی خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں کیا ہے ۔ جہاں فرمایا
ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ
الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ
رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة: ۱۵۶ تا ۱۵۸ ) ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۵ مؤرخه ۱۸ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کہا گیا تو گویا خدا تعالیٰ نے دینے کی تیاری کی یعنی یہ
کتاب منتقلی کو کمال تک پہنچانے کا وعدہ کرتی ہے۔ سو اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ کتاب اُن کے لئے نافع ہے جو
پر ہیز کرنے اور نصیحت سنے کو تیار ہو۔ اس درجہ کا مشتقی وہ ہے جو خالی بالطبع ہو کر حق کی بات سنے کو تیار ہو جیسے
جب کوئی مسلمان ہوتا ہے تو وہ متقی بنتا ہے۔ جب کسی غیر مذہب کے اچھے دن آئے تو اُس میں اِتقا پیدا ہوا۔
تُجب ،غرور، پندار دور ہوا۔ یہ تمام روکیں تھیں جو دور ہو گئیں۔ ان کے دور ہونے سے تاریک گھر کی کھڑکی
کھل گئی اور شعاعیں اندر داخل ہو گئیں۔ یہ جو فرمایا کہ یہ کتاب مُتَّقِین کی ہدایت ہے۔ یعنی هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ تو اتقا جو افتعال کے باب پر ہے اور یہ باب تکلف کے لئے آیا کرتا ہے یعنی اس میں اشارہ
ہے کہ جس قدر یہاں ہم تقویٰ چاہتے ہیں ، وہ تکلف سے خالی نہیں جس کی حفاظت کے لئے اس کتاب میں
ہدایات ہیں ۔ گویا مشقی کو نیکی کرنے میں تکلیف سے کام لینا پڑتا ہے۔ جب یہ درجہ گزر جاتا ہے تو سالک
عبد صالح ہو جاتا ہے گویا تکلیف کا رنگ دور ہوا۔ اور صالح نے طبعاً وفطرتاً نیکی شروع کی وہ ایک قسم کے
دارالامان میں ہے جس کو کوئی خطرہ نہیں۔ اب کل جنگ اپنے نفسانی جذبات کے برخلاف ختم ہو چکی اور وہ
امن میں آ گیا اور ہر ایک قسم کے خطرات سے پاک ہو گیا۔ اسی امر کی طرف ہمارے ہادی کامل نے اشارہ
کیا ہے فرمایا کہ ہر ایک کے ساتھ شیطان ہوتا ہے لیکن میرا شیطان مسلم ہو گیا ہے۔ سوشقی کو ہمیشہ شیطان کے
مقابل جنگ ہے لیکن جب وہ صالح ہو جاتا ہے تو کل جنگیں بھی ختم ہو جاتی ہیں ۔ مثلاً ایک ریا ہی ہے جس سے
اُسے آٹھوں پہر جنگ ہے۔ مشقی ایک ایسے میدان میں ہے جہاں ہر وقت لڑائی ہے۔ الا ہے۔ اللہ کے فضل کا ہاتھ
اُس کے ساتھ ہو تو اُسے فتح ہو۔ جیسے ریا جس کی چال ایک چیونٹی کی طرح ہے۔ بعض وقت انسان بے سمجھے
لیکن موقعہ پر ریا کو دل میں پیدا ہونے کا موقعہ دے دیتا ہے۔ مثلاً ایک کا چاقو گم ہو جاوے اور وہ دوسرے
سے دریافت کرے۔ تو اس موقعہ پر ایک متقی کا جنگ شیطان سے شروع ہو جاتا ہے جو اُسے سکھاتا ہے کہ
مالک چاقو کا اس طرح دریافت کرنا ایک قسم کی بے عزتی ہے جس سے اُس کے افروختہ ہونے کا احتمال ہوتا
ہے اور ممکن ہے کہ آپس میں لڑائی بھی ہو جاوے۔ اس موقعہ پر ایک متقی کو اپنے نفس کی بدخواہش سے جنگ
ہے۔ اگر اس شخص میں محض للہ دیانت موجود ہو تو غصہ کرنے کی اس میں ضرورت ہی کیا ہے کیونکہ دیانت جس
قدر مخفی رکھی جاوے اسی قدر بہتر ہو۔ مثلاً ایک جواہری کو راستہ میں چند چورمل جاویں اور چور آپس میں اُس
کے متعلق مشورہ کریں۔ بعض اُسے دولت مند بتلاویں اور بعض کہیں کہ وہ کنگال ہے۔ اب مقابلتاً یہ جواہری
اُنہیں کو پسند کرے گا جو اُسے کنگال ظاہر کریں گے۔ اسی طرح یہ دنیا کیا ہے؟ ایک قسم کی دارالا بتلا ہے۔
وہی اچھا ہے جو ہر ایک امر خفیہ رکھے اور ریا سے بچے ۔ وہ لوگ جن کے اعمال للھی ہوتے ہیں ۔ وہ ۔ وہ کسی پر
اپنے اعمال کو ظاہر ہونے نہیں دیتے یہی لوگ متقی ہیں۔ میں نے تذکرۃ الاولیاء میں دیکھا ہے کہ ایک مجمع
میں ایک بزرگ نے سوال کیا کہ اُس کو کچھ روپیہ کی ضرورت ہے کوئی اُس کی مدد کرے۔ ایک نے صالح سمجھ
کر اُس کو ایک ہزار روپیہ دیا۔ اُنہوں نے روپیہ لے کر اسکی سخاوت اور فیاضی کی تعریف کی ۔ اس بات پر وہ
رنجیدہ ہوا کہ جب جہاں ہی تعریف ہوگئی تو شاید ثواب آخرت سے محرومیت ہو۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ آیا
اور کہا کہ وہ روپیہ اس کی والدہ کا تھا جو دینا نہیں چاہتی۔ چنانچہ وہ روپیہ واپس دیا گیا۔ جس پر ہر ایک نے
لعنت کی اور کہا جھوٹا ہے اصل میں یہ رو پید بنا نہیں چاہتا۔ جب شام کے وقت وہ بزرگ گھر گیا۔ تو وہ شخص
ہزار روپیہ اُس کے پاس لایا اور کہا کہ آپ نے سر عام میری تعریف کر کے مجھے محروم ثواب آخرت کیا۔ اس
لئے میں نے یہ بہانہ کیا ۔ اب یہ روپیہ آپ کا ہے لیکن آپ کسی کے آگے نام نہ لیں۔ بزرگ رو پڑا اور کہا کہ
اب تو قیامت تک مورد لعن طعن ہوا کیونکہ کل کا واقعہ سب کو معلوم ہے اور یہ کسی کو معلوم نہیں کہ تو نے مجھے
روپیہ واپس دے دیا ہے۔
ایک متقی تو اپنے نفس امارہ کے برخلاف جنگ کر کے اپنے خیال کو چھپاتا ہے اور خفیہ رکھتا ہے لیکن اللہ
تعالیٰ اُس خفیہ خیال کو ہمیشہ ظاہر کر دیتا ہے۔ جیسا ایک بدمعاش کسی بد چلنی کا مرتکب ہو کر خفیہ رہنا چاہتا ہے۔
اُسی طرح ایک مشقی چھپ کر نماز پڑھتا ہے اور ڈرتا ہے کہ کوئی اُس کو نہ دیکھ لے۔ سچا متقی ایک قسم کا ستر
چاہتا ہے تقویٰ کے مراتب بہت ہیں لیکن بہر حال تقویٰ کے لئے تکلف ہے۔ اور متقی حالت جنگ میں
ہے اور صالح صالح اُس جنگ سے باہر ہے جیسے کہ میں نے مثال کے طور پر اوپر ریا کا ذکر کیا جس سے مشتقی کو
آٹھوں پہر جنگ ہے۔ بسا اوقات ریا اور حلم کا جنگ ہو جاتا ہے۔ کبھی انسان کا غصہ کتاب اللہ کے برخلاف
ہوتا ہے ۔ گالی سن کر اُس کا نفس جوش مارتا ہے۔ تقویٰ تو اس کو سکھلاتا ہے کہ وہ غصہ ہونے سے باز رہے۔
جیسے قرآن کہتا ہے وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُوا كِرَامًا (الفرقان : (۷۳) ایسا ہی بے صبری کے ساتھ اُسے اکثر
جنگ کرنا پڑتا ہے ۔ بے صبری سے مُراد یہ ہے کہ اُس کو راہ تقویٰ میں اس قدر دقتوں کا مقابلہ ہے کہ
مشکل سے وہ منزل مقصود پر پہنچتا ہے اس لئے بے صبر ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک کنواں پچاس ہاتھ تک
کھودنا ہے اگر دو چار ہاتھ کے بعد کھودنا چھوڑ دیا جاوے تو محض یہ ایک بدظنی ہے۔ اب تقوی کی شرط
یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے احکام دیئے اُس کو اخیر تک پہنچائے اور بے صبر نہ ہو جاوے۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحه ۳۹ تا ۴۱)
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی عِدَّتِ غائی بیان کرنے میں فرمایا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یہ ( نہیں ) فرمایا کہ
هُدًى لِلْفَسِقِينَ يَا هُدًى لِلْكَافِرِينَ ۔ ابتدائی تقویٰ جس کے حصول سے متقی کا لفظ انسان پر صادق
آ سکتا ہے وہ ایک فطرتی حصّہ ہے کہ جو سعیدوں کی خلقت میں رکھا گیا ہے اور ربوبیت اولیٰ اس کی مربی
اور وجود بخش ہے جس سے متقی کا پہلا تولد ہے مگر وہ اندرونی نور جو روح القدس سے تو ے تعبیر کیا گیا ہے وہ
عبودیت خالصه تامہ اور ربوبیت کاملہ مُسْتَجْمِعَہ کے پورے جوڑ و اتصال سے بطرز ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا
أخر (المؤمنون: ۱۵) کے پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے مشقی تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی مقام پر
پہنچتا ہے اور اس کے بعد ر بو بیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم ہے جس سے متقی لا ہوتی مقام پر
مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۶۳ حاشیه )
اللہ تعالیٰ نے قرآن کو بھیج کر بجائے خود ایک روحانی معجزہ دکھایا تا کہ انسان ان معارف اور حقائق اور
روحانی خوارق کو معلوم کرے جن کا اُسے پتہ نہ تھا۔ مگر افسوس کہ قرآن کی اس عِلتِ غائی کو چھوڑ کر جو ھدی
لِلْمُتَّقِينَ ہے اُس کو صرف چند قصص کا مجموعہ سمجھا جاتا ہے اور نہایت بے پروائی اور خود غرضی سے مشرکین
عرب کی طرح أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِین کہہ کر ٹالا جاتا ہے۔ وہ زمانہ تھا آنحضرت صلعم کی بعثت کا اور قرآن کے
نزول کا، جب وہ دنیا سے گم شدہ طاقتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔ اب وہ زمانہ آ گیا جس کی نسبت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشینگوئی کی تھی کہ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن اُن کے حلق سے قرآن نہ
پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتا ہے۔
اُترے گا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۴)
یا درکھو کہ کتاب مجید کے بھیجنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا ہے کہ دنیا
پر عظیم الشان رحمت کا نمونہ دکھاوے جیسے فرمایا وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) اور ایسا
ہی قرآن مجید کے بھیجنے کی غرض بتائی کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔ یہ ایسی عظیم الشان اغراض ہیں کہ ان کی نظیر نہیں
پائی جاسکتی۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۹ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۶)
اصول تقویٰ کا یہ ہے کہ انسان عبودیت کو چھوڑ کر الوہیت کے ساتھ ایسا مل جاوے جیسا کہ لکڑی کے تختے
دیوار کے ساتھ مل کر ایک ہو جاتے ہیں اس کے اور خدا کے درمیان کوئی شے حائل نہ رہے۔ امور تین قسم کے
ہوتے ہیں ایک: یقینی بدیہی یعنی ظاہر دیکھنے میں ایک بات بڑی یا بھلی ہے، دوم: یقینی نظری یعنی ویسا یقین تو
نہیں مگر پھر بھی نظری طور پر دیکھنے میں وہ امر اچھا یا برا ہو ، سوم : وہ امور جو مشتبہ ہوں یعنی اُن میں شبہ ہو کہ شاید
، :
یہ بڑے ہوں پیسم ے ہوں پس متقی وہ ہے کہ اس احتمال اور شبہ سے بھی بچے اور تینوں مراتب کو طے کرے۔۔۔۔۔۔
تقویٰ کے مضمون پر ہم کچھ شعر لکھ رہے تھے اُس میں ایک مصرع الہامی درج ہوا وہ شعر یہ ہے
ے ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
اس میں دوسرا مصرعہ الہامی ہے جہاں تقویٰ نہیں وہاں حسنہ، حسنہ نہیں اور کوئی نیکی ، نیکی نہیں۔ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف کی تعریف میں فرماتا ہے کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - قرآن بھی اُن لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب
ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔ ابتدا میں قرآن کے دیکھنے والوں کا تقویٰ یہ ہے کہ جہالت اور حسد اور بخل سے
قرآن شریف کو ( نہ ) دیکھیں بلکہ نور قلب کا تقویٰ ساتھ لے کر صدق نیت سے قرآن شریف کو پڑھیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳)
ہمارے فقراء نے بہت سی بدعتیں اپنے اندر داخل کر لی ہیں۔ بعض نے ہندوؤں کے منتر بھی یاد کئے
ہوئے ہیں اور ان کو بھی مقدس خیال کیا جاتا ہے۔ ہمارے بھائی صاحب کو ورزش کا شوق تھا ان کے پاس
ایک پہلوان آیا تھا۔ جاتے ہوئے اس نے ہمارے بھائی صاحب کو الگ لے جا کر کہا کہ میں ایک عجیب تحفہ
آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو بہت ہی قیمتی ہے۔ یہ کہہ کر اس نے ایک منتر پڑھ کر ان کو سنایا اور کہا کہ یہ
منتر ایسا پرتاثیر ہے کہ اگر ایک دفعہ صبح کے وقت اس کو پڑھ لیا جاوے تو پھر سارا دن نہ نماز کی ضرورت باقی
رہتی ہے اور نہ وضو کی ضرورت ۔ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے کلام کی ہتک کرتے ہیں۔ وہ کلام پاک جس میں
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا وعدہ دیا گیا ہے خود اس کو چھوڑ کر دوسری طرف بھٹکتے پھرتے ہیں ۔ انسان کے ایمان میں
ترقی تب ہی ہو سکتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرمودہ پر چلے اور خدا پر اپنے تو گل کو قائم کرے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۲۸ مؤرخه ۱۰ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۴)
قرآن شریف تقویٰ ہی کی تعلیم دیتا ہے اور یہی اس کی عِلتِ غائی ہے اگر انسان تقوی اختیار نہ کرے تو
اُس کی نمازیں بھی بے فائدہ اور دوزخ کی کلید ہو سکتی ہیں چنانچہ اس کی طرف اشارہ کر کے سعدی کہتا ہے۔
کلید در دوزخ است آن نماز که در چشم مردم گزاری دراز
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱)
ساری جڑ تقویٰ اور طہارت ہے اسی سے ایمان شروع ہوتا ہے اور اسی سے اس کی آبپاشی ہوتی ہے اور
نفسانی جذبات دیتے ہیں۔
البدر جلد نمبرے مؤرخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۰)
تقویٰ سے سب شے ہے قرآن نے ابتداء اسی سے کی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے بھی مُراد
تقویٰ ہے کہ انسان اگر چہ عمل کرتا ہے مگر خوف سے جرات نہیں کرتا کہ اسے اپنی طرف منسوب کرے اور
اُسے خدا کی استعانت سے خیال کرتا ہے اور پھر اُسی سے آئندہ کے لئے استعانت طلب کرتا ہے پھر دوسری
سورت بھی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ سے شروع ہوتی ہے نماز روزہ زکوۃ وغیرہ سب اسی وقت قبول ہوتا ہے جب
انسان متقی ہو اُس وقت خدا تمام داعی گناہ کے اُٹھا دیتا ہے۔ بیوی کی ضرورت ہو تو بیوی دیتا ہے دوا کی
ضرورت ہو تو دوا دیتا ہے جس شئے کی حاجت ہو وہ دیتا ہے اور ایسے مقام سے روزی دیتا ہے کہ اُسے خبر نہیں
البدر جلد نمبرے مؤرخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۱)
ہوتی۔
جہاں قرآن شریف میں تقویٰ کا ذکر کیا ہے وہاں بتایا ہے کہ ہر ایک علم ( اس سے اُخروی علم مراد ہے زمینی
اور دنیوی علم مراد نہیں) کی جڑ تقوی ہی ہے اور تمام نیکیوں کی جڑ یہی تقویٰ ہے۔ متقی کا خدا ہے۔ متقی کا خدا تعالیٰ خود متکفل ہوتا
ہے اور اس کے لئے عجیب در عجیب نشان ظاہر کرتا ہے۔ قرآن شریف نے شروع میں ہی فرمایا ھدی
لِلْمُتَّقِينَ پس قرآن شریف کے سمجھنے اور اس کے موافق ہدایت پانے کے لئے تقویٰ ضروری اصل ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۶ ، ،
تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ ہر چیز کی جڑ ہے۔ تقویٰ کے معنی ہیں ہر ایک بار یک در باریک رگ گناہ سے
بچنا۔ تقویٰ اس کو کہتے ہیں کہ جس امر میں بدی کا شبہ بھی ہو اس سے بھی کنارہ کرے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۳)
تقویٰ کا اثر اسی دنیا میں متقی پر شروع ہو جاتا ہے یہ صرف اُدھار نہیں، نقد ہے۔ بلکہ جس طرح زہر کا اثر اور
تریاق کا اثر فوراً بدن پر ہوتا ہے اسی طرح تقویٰ کا اثر بھی ہوتا ہے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۴)
میری رائے میں ائمہ اربعہ ایک برکت کا نشان تھے اور ان میں روحانیت تھی کیونکہ روحانیت تقویٰ سے
شروع ہوتی ہے اور وہ لوگ در حقیقت متقی تھے اور خدا سے ڈرتے تھے اور ان کے دل کلاب الدنیا سے
مناسبت نہ رکھتے تھے۔
یا درکھو یہ تقویٰ بڑی چیز ہے۔ خوارق کا صدور بھی تقویٰ ہی سے ہوتا ہے اور اگر خوارق نہ بھی ہوں پھر بھی
تقویٰ سے عظمت ملتی ہے تقویٰ ایک ایسی دولت ہے کہ اس کے حاصل ہونے سے انسان خدا تعالیٰ کی محبت
میں فنا ہو کر نقش وجود مٹا سکتا ہے۔ کمال تقویٰ کا یہی ہے کہ اس کا اپنا وجود ہی نہ رہے اور صیقل زدم آں قدر کہ
آئینہ نہ ماند کا مصداق ہو جاوے۔ اصل میں یہی تو حید اور یہی وحدت وجود تھی جس میں لوگوں نے غلطیاں