سورة المُلک
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلیٰ درجہ پیدا ہو گیا اور صاحب صوم و صلوۃ تقوی کے تکلف سے بچ کر صلاحیت سے رنگین ہو گیا تو اب صوم وصلوٰۃ
اعمال نہیں رہے۔ اس موقعہ پر اُنہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اب نماز معاف ہو جاتی ہے؟ کیونکہ ثواب تو اُس
وقت تک تھا جس وقت تک تکلف کرنا پڑتا تھا۔ سو بات یہ ہے کہ نماز اب عمل نہیں بلکہ ایک انعام ہے۔ یہ نماز
اُس کی ایک غذا ہے۔ اُس کے لئے قُرَّةُ الْعَيْن ہے۔ یہ گویا نقد بہشت ہے۔ مقابل میں وہ لوگ جو مجاہدات
میں ہیں وہ گشتی کر رہے ہیں اور یہ نجات پا چکا ہے۔ سو اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا سلوک جب ختم ہوا۔
تو اُس کے مصائب بھی ختم ہو گئے ۔ مثلاً ایک مخنث اگر کہے کہ وہ کبھی کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہیں
دیکھتا تو وہ کونسی نعمت یا ثواب کا مستحق ہے اُس میں تو صفت بد نظری ہے ہی نہیں لیکن ایک مرد صاحب رجولیت
اگر ایسا کرے تو ثواب پاوے گا ۔ اسی طرح انسان کو ہزاروں مقامات طے کرنے پڑتے ہیں۔ بعض بعض
امور میں اس کی مشتاقی اُس کو قادر کر دیتی ہے۔ نفس کے ساتھ اُس کی مصالحت ہوگئی ۔ اب وہ ایک بہشت
میں ہے لیکن وہ پہلا سا ثواب نہیں رہے گا۔ وہ ایک تجارت کر چکا ہے جس کا اب وہ نفع اٹھا رہا ہے لیکن وہ اٹھارہا
پہلا رنگ نہ رہے گا۔ انسان میں ایک فعل تکلف سے کرتے کرتے اُس میں طبعیت کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے۔
ایک شخص جو طبعی طور سے لذت پاتا ہے وہ اس قابل نہیں رہتا کہ اس کام سے ہٹایا جاوے۔ وہ طبعاً یہاں
سے ہٹ نہیں سکتا۔ سو اتقا اور تقویٰ کی حد تک پورا انکشاف نہیں ہوتا وہ ایک قسم کا دعوی ہے۔
اس کے بعد بعد متقی کی شان میں وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ آیا ہے۔ یہاں متقی کے لئے منا کا لفظ استعمال
کیا۔ کیونکہ اس وقت وہ ایک اعمی کی حالت میں ہے اس لئے کہ جو کچھ خدا نے اُس کو دیا اُس میں سے کچھ خدا
کے نام کا دیا۔ حق یہ ہے کہ اگر وہ آنکھ رکھتا تو دیکھ لیتا کہ اس کا کچھ بھی نہیں سب خدا کا ہی ہے۔ یہ ایک حجاب
تھا۔ جو اتقا میں لازمی ہے۔ اس حالت انتقا کے تقاضے نے متقی سے خدا کے دیئے میں سے کچھ دلوایا۔ رسول
اکرم نے حضرت عائشہ سے ایام وفات میں دریافت فرمایا کہ گھر میں کچھ ہے۔ معلوم ہوا کہ ایک دینار تھا۔
فرمایا کہ یہ سیرت یگانگت سے بعید ہے کہ ایک چیز بھی اپنے پاس رکھی جاوے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
اتقا کے درجہ سے گزر کر صلاحیت تک پہنچ چکے تھے۔ اس لئے مِمَّا اُن کی شان میں نہ آیا۔ کیونکہ وہ اندھا
ہے جس نے کچھ اپنے پاس رکھا اور کچھ خدا کو دیا لیکن یہ لازمہ متقی تھا کیونکہ خدا کے راہ ( میں ) دینے میں بھی
اُسے نفس کے ساتھ جنگ تھا جس کا نتیجہ یہ تھا کہ کچھ دیا اور کچھ رکھا۔ وہاں رسول اکرم نے سب خدا کو دیا اور
اپنے لئے کچھ نہ رکھا۔
جیسے دھرم مہوتسو کے مضمون میں انسان کی تین حالتیں ذکر کی گئی ہیں جو انسان پر ابتداء سے انتہا تک
وارد ہوتی ہیں ۔ اسی طرح یہاں بھی قرآن نے جو انسان کو تمام مراحل ترقی کے طے کرانے آیا۔ اتقا سے
شروع کیا۔ یہ ایک تکلف کا راستہ ہے، یہ ایک خطر ناک میدان ہے۔ اُس کے ہاتھ میں تلوار ہے اور مقابل
بھی تلوار ہے۔ اگر بچ گیا تو نجات پا گیا وَ اِلَّا اَسْفَلُ السَّافِلِين میں پڑ گیا۔ چنانچہ یہاں متقی کی صفات
میں یہ نہیں فرمایا کہ جو کچھ ہم دیتے ہیں اُسے سب کا سب خرچ کر دیتا ہے۔ متقی میں ابھی اس قدر ایمانی طاقت
نہیں جو نبی کی شان ہوتی ہے کہ وہ ہمارے بادی کامل کی طرح گل کا گل دیا ہوا خدا کا خدا کو دے دے۔ اس
لئے پہلے مختصر سائیکس لگایا گیا تا کہ چاشنی چکھ کر زیادہ کے لئے تیار ہو جاوے۔
وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ رزق سے مراد صرف مال نہیں بلکہ جو کچھ اُن کو عطا ہوا ، علم ، حکمت ، طبابت ،
یہ (سب) کچھ رزق میں ہی شامل ہے۔ اُس کو اسی میں سے خدا کی راہ میں بھی خرچ کرتا ہے۔ انسان نے
اس راہ میں بتدریج اور زینہ بہ زینہ ترقی کرنا ہے۔ اگر انجیل کی طرح یہ تعلیم ہوتی کہ گال پر ایک طمانچہ کھا کر
دوسرے طمانچہ کے لئے گال آگے رکھ دی جاوے۔ یا سب کچھ دے دیا جاوے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ
مسلمان بھی عیسائیوں کی طرح تعلیم کے ناممکن التعمیل ہونے کے باعث ثواب سے مرحوم رہتے۔ لیکن
قرآن تو حسب فطرت انسانی آہستہ آہستہ ترقی کراتا ہے۔ انجیل کی مثال تو اُس لڑکے کی ہے جو مکتب میں
داخل ہوتے ہی بڑی مشکل مکتب کی کتاب پڑھنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ حکیم ہے، اُس کی
حکمت کا یہی تقاضا ہونا چاہئے تھا کہ تدریج کے ساتھ تعلیم کی تکمیل ہو۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۴۴ تا ۴۷)
قرآن شریف کی اصل غرض اور غایت دنیا کو تقویٰ کی تعلیم دینا ہے جس کے ذریعہ وہ ہدایت کے منشاء کو
حاصل کر سکے۔ اب اس آیت میں تقویٰ کے تین مراتب کو بیان کیا ہے۔ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ لوگ قرآن شریف پڑھتے ہیں مگر طوطے کی طرح سے یونہی بغیر
سوچے سمجھے چلے جاتے ہیں جیسے ایک پنڈت اپنی پوتھی کو اندھا دھند پڑھتا جاتا ہے نہ خود کچھ سمجھتا ہے اور نہ
سننے والوں کو پتہ لگتا ہے اسی طرح پر قرآن شریف کی تلاوت کا طریق صرف یہ رہ گیا ہے کہ دو چار سپارے
پڑھ لئے اور کچھ معلوم نہیں کہ کیا پڑھا ؟ زیادہ سے زیادہ یہ کہ سر لگا کر پڑھ لیا۔ اور ق اور ع کو پورے طور پر
ادا کر دیا۔ قرآن شریف کو عمدہ طور پر اور خوش الحانی سے پڑھنا یہ بھی ایک اچھی بات ہے مگر قرآن شریف کی
تلاوت کی اصل غرض تو یہ ہے کہ اس کے حقائق اور معارف پر اطلاع ملے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر
کرے۔ یہ یاد رکھو کہ قرآن شریف میں ایک عجیب و غریب اور سچا فلسفہ ہے۔ اس میں ایک نظام ہے جس کی
قدر نہیں کی جاتی جب تک نظام اور ترتیب قرآنی کو مد نظر نہ رکھا جاوے اور اس پر پورا غور نہ کیا جاوے
قرآن شریف کی تلاوت کے اغراض پورے نہ ہوں گے ۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۳)
غرض بات یہ تھی کہ قرآن شریف میں ترتیب کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اور یہ آئتیں جو میں نے پڑھی تھیں
ان میں ترتیب کو ملحوظ رکھا گیا ہے يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ یادرکھو اتَّقَا
تین قسم کا ہوتا ہے۔ پہلی قسم ایقا کی علمی رنگ رکھتی ہے۔ یہ حالت ایمان کی صورت میں ہوتی ہے۔ دوسری
قسم عملی رنگ رکھتی ہے جیسا کہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ میں فرمایا ہے۔ انسان کی وہ نمازیں جو شبہات اور وساوس
میں مبتلا ہیں کھڑی نہیں ہوتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے يَقْرعُون نہیں فرمایا بلکہ يُقِيمُونَ فرمایا یعنی جو حق ہے اس
کے ادا کرنے کا۔ سنو! ہر ایک چیز کی ایک عِلَّتِ غائی ہوتی ہے اگر اس سے رہ جاوے تو وہ بے فائدہ ہو جاتی
ہے مثلاً ایک بیل جو قلبہ رانی کے واسطے خریدا گیا ہے اپنے منصب پر اس وقت قائم سمجھا جاوے گا کہ وہ کر
کے دکھا دے نہ صرف یہ کہ اس کی غرض وغایت کھانے پینے ہی تک محدودر ہے ۔ وہ اپنی علت غائی سے دور
ہے اور اس قابل ہے کہ اس کو ذبح کیا جاوے ۔ اسی طرح يُقِيمُونَ الصَّلوة سے لوازم الصلوٰۃ معراج ہے
اور یہ وہ حالت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق شروع ہوتا ہے ۔ مکاشفات اور رویا صالحہ آتے ہیں ، لوگوں
سے انقطاع ہوتا جاتا ہے اور خدا کی طرف ایک تعلق پیدا ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ تبتل تام ہو کر خدا
میں جاملتا ہے۔
صلی جلنے کو کہتے ہیں جیسے کباب کو بھونا جاتا ہے اسی طرح نماز میں سوزش لازمی ہے۔ جب تک دل
بریان نہ ہو نماز میں لذت اور سرور پیدا نہیں ہوتا اور اصل تو یہ ہے کہ نماز ہی اپنے سچے معنوں میں اُس وقت
ہوتی ہے نماز میں یہ شرط ہے کہ وہ بجميع شرائط ادا ہو جب تک وہ ادا نہ ہو وہ نماز نہیں ہے اور نہ وہ کیفیت
جو صلوٰۃ میں میل نما کی ہے حاصل ہوتی ہے۔
یاد رکھو صلوٰۃ میں حال اور قال دونوں کا جمع ہونا ضروری ہے۔ بعض وقت اعلام تصویری ہوتا ہے ایسی
تصویر دکھائی جاتی ہے جس سے دیکھنے والے کو پتہ ملتا ہے کہ اس کا منشاء یہ ہے۔ ایسا ہی صلوٰۃ میں منشاء الہی کی
تصویر ہے۔ نماز میں جیسے زبان سے کچھ پڑھا جاتا ہے ویسے ہی اعضا اور جوارح کی حرکات سے کچھ دکھایا
بھی جاتا ہے جب انسان کھڑا ہوتا ہے اور تحمید و تسبیح کرتا ہے اُس کا نام قیام رکھا ہے اب ہر ایک شخص جانتا ہے
کہ حمد وثنا کے مناسب حال قیام ہی ہے۔ بادشاہوں کے سامنے جب قصائد سنائے جاتے ہیں تو آخر کھڑے
ہو کر ہی پیش کرتے ہیں۔ ادھر تو ظاہری طور پر قیام رکھا ہی ہے اور زبان سے حمد وثنا بھی رکھی ہے۔ مطلب اس
کا یہی ہے کہ روحانی طور پر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہو ۔ حمد ایک بات پر قائم ہو کر کی جاتی ہے جو شخص
مصدق ہو کر کسی کی تعریف کرتا ہے تو وہ ایک رائے پر قائم ہو جاتا ہے اس الحمد للہ کہنے والے کے واسطے بہ
یہ
ضروری ہوا کہ وہ سچے طور پر الحمد للہ اسی وقت کہہ سکتا ہے کہ پورے طور پر اس کو یقین ہو جائے کہ جمیع اقسام
محامد کے اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔ جب یہ بات دل میں انشراح کے ساتھ پیدا ہو گئی تو یہ روحانی قیام ہے
کیونکہ دل اس پر قائم ہو جاتا ہے۔ اور وہ سمجھا جاتا ہے کہ کھڑا ہے۔ حال کے موافق کھڑا ہو گیا تا کہ روحانی
قیام نصیب ہو۔
پھر رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیم کہتا ہے قاعدہ کی بات ہے کہ جب کسی کی عظمت مان لیتے ہیں تو اس
کے حضور جھکتے ہیں عظمت کا تقاضا ہے کہ اس کے لئے رکوع کرے۔ پس سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم زبان سے کہا
اور حال سے جھکنا دکھایا۔ یہ اس قول کے ساتھ حال دکھایا۔
پھر تیسرا قول ہے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ، أَفْعَلُ التَّفْضِيل ہے یہ بالذات سجدہ کو چاہتا ہے۔ اس لئے
اس کے ساتھ حالی تصویر سجدہ میں گرے گا ۔ اور اس اقرار کے مناسب حال ہئیت فی الفور اختیار کر لی ۔
اس قال کے ساتھ تین حال جسمانی ہیں ایک تصویر اس کے آگے پیش کی ہے ہر ایک قسم کا قیام بھی کرتا
ہے زبان جو جسم کا ٹکڑا ہے اس نے بھی کہا اور وہ شامل ہو گئی ۔
تیسری چیز اور ہے وہ اگر شامل نہ ہو تو نماز نہیں ہوتی وہ کیا ہے؟ وہ قلب ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ
قلب کا قیام ہو اور اللہ تعالیٰ اس پر نظر کر کے دیکھے کہ در حقیقت وہ حمد بھی کرتا ہے اور کھڑا بھی ہے۔ اور روح
بھی کھڑا ہوا حمد کرتا ہے۔ جسم ہی نہیں بلکہ روح بھی کھڑا ہے اور جب سُبْحَانَ رَبِّي العَظِیم کہتا ہے تو دیکھے
کہ اتنا ہی نہیں کہ صرف عظمت کا اقرار ہی کیا ہے نہیں بلکہ ساتھ ہی جھکا بھی ہے اور اس کے ساتھ ہی روح بھی
جھک گیا ہے پھر تیسری نظر میں خدا کے حضور سجدہ میں گرا ہے اس کی علو شان کو ملاحظہ میں لاکر اس کیساتھ ہی
دیکھے کہ روح بھی الوہیت کے آستانہ پر گرا ہوا ہے۔ غرض یہ حالت جب تک پیدا نہ ہولے اس وقت تک
مطمئن نہ ہو کیونکہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ کے یہی معنی ہیں ۔
اگر یہ سوال ہو کہ یہ حالت پیدا کیوں کر ہو؟ تو اس کا جواب اتنا ہی ہے کہ نماز پر مداومت کی جاوے اور
وساوس اور شبہات سے پریشان نہ ہو۔ ابتدائی حالت میں شکوک و شبہات سے ایک جنگ ضرور ہوتی ہے اس
کا علاج یہی ہے کہ نہ تھکنے والے استقلال اور صبر کے ساتھ لگا ر ہے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگتار ہے۔
آخر وہ حالت پیدا ہو جاتی ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ یہ تقوی عملی کا ایک جزو ہے۔
اور دوسری جزو اس ( تقویٰ) کی مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ہے جو کچھ دے رکھا ہے اس میں سے خرچ
کرتے ہیں ۔ عام لوگ رزق سے مراد اشیاء خوردنی لیتے ہیں یہ غلط ہے جو کچھ قومی کو دیا جاوے وہ بھی رزق
ہے، علوم وفنون وغیرہ معارف حقائق عطا ہوتے ہیں یا جسمانی طور پر معاش مال میں فراخی ہو، رزق میں
حکومت بھی شامل ہے اور اخلاق فاضلہ بھی رزق ہی میں داخل ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کچھ ہم نے
دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں یعنی روٹی میں سے روٹی دیتے ہیں علم میں سے علم اور اخلاق میں سے
اخلاق علم کا دینا تو ظاہر ہی ہے یہ یا د رکھو کہ وہی بخیل نہیں ہے جو اپنے مال میں سے کسی مستحق کو کچھ (نہیں)
دیتا بلکہ وہ بھی بخیل ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے علم دیا ہو اور وہ دوسروں کو سکھانے میں مضائقہ کرے۔ محض اس
خیال سے اپنے علوم وفنون سے کسی کو واقف نہ کرنا کہ اگر وہ سیکھ جاوے گا تو ہماری بے قدری ہو جائے گی یا
آمدنی میں فرق آ جائے گا شرک ہے کیونکہ اس صورت میں وہ اس علم یا فن کو ہی اپنا رازق اور خدا سمجھتا ہے۔
اسی طرح پر جو اپنے اخلاق سے کام نہیں لیتا وہ بھی بخیل ہے اخلاق کا دینا یہی ہوتا ہے کہ جو اخلاق فاضلہ
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے دے رکھے ہیں اس کی مخلوق سے ان اخلاق سے پیش آوے۔ وہ لوگ اس
کے نمونہ کو دیکھ کر خود بھی اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اخلاق سے اس قدر ہی مراد نہیں ہے کہ زبان
کی نرمی اور الفاظ کی نرمی سے کام لے نہیں بلکہ شجاعت، مروّت ، عفت جس قدر قو تیں انسان کو دی گئی ہیں
دراصل سب اخلاقی قوتیں ہیں ان کا بر محل استعمال کرنا ہی ان کو اخلاقی حالت میں لے آتا ہے۔ ایک موقع
مناسب پر غضب کا استعمال بھی اخلاقی رنگ حاصل کر لیتا ہے۔ یہ نہیں کہ انجیل کی تعلیم کی طرح ( جو ) ایک ہی
پہلو اپنے اندر رکھتی ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو۔ یہ اخلاق نہیں ہے اور نہ یہ تعلیم حکمت کے
اصول پر مبنی ہو سکتی (ہے)۔ اگر ایسا ہو تو تمام فوجوں کا موقوف کر دینا اور ہر قسم کے آلات حرب کو توڑ دینا
لازم آئے گا اور مسیحی دنیا کو بطور ایک خادم کے رہنا پڑے گا کیونکہ اگر کوئی کر تہ مانگے تو چوغہ بھی دینا پڑے گا
ایک کوس بیگار لے جانا چاہے تو دو کوس جانے کا حکم ہے۔ پھر عیسائی لوگوں کو کس قدر مشکلات پیش آئیں اگر
اس تعلیم پر عمل کریں ۔ نہ ان کے پاس ضروریات زندگی بسر کرنے کو کچھ رہے اور نہ کوئی آرام کی صورت
کیونکہ جو کچھ ان کے پاس ہو کوئی مانگ لے تو پھر ان کے پاس خاک رہ جاوے۔ اگر محنت مزدوری سے
کمانا چاہیں تو کوئی بیگار میں لگا دے غرض اس تعلیم پر زور تو بہت دیا گیا ہے اور پادریوں کو دیکھا ہے کہ وہ
بازاروں میں اس تعلیم کی بڑے شدومد سے تعریف کر کے وعظ کرتے ہیں لیکن جب عمل پوچھو تو کچھ نہیں
ہے گویا بگفتن ہی سب کچھ ہے کرنے کے واسطے کچھ نہیں اِس لئے اُس کا نام اخلاق نہیں ہے۔
اخلاق یہ ہے کہ تمام قومی کو جو اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں برمحل استعمال کیا جاوے ۔ مثلاً عقل دی گئی ہے
اور کوئی دوسرا شخص جس کو کسی امر میں واقفیت نہیں اس کے مشورہ کا محتاج ہے اور یہ اس کی نسبت پوری
واقفیت رکھتا ہے تو اخلاق کا تقاضا یہ ہونا چاہئے کہ اپنے عقل سلیم سے اس کو پوری مدد دے اور اس کو سچا
مشورہ دے ۔ لوگ ان باتوں کو معمولی نظر سے دیکھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا کیا بگڑتا ہے اس کو
خراب ہونے دو ۔ یہ شیطانی فعل ہے۔ انسانیت سے بعید ہے کہ وہ کسی دوسرے کو بگڑتا دیکھے اور اس کی
مدد کے لئے تیار نہ ہو۔ نہیں بلکہ چاہئے کہ نہایت توجہ اور دلدہی سے اس کی بات سنے اور اپنی عقل و سمجھ
سے اس کو ضروری مدد دے ۔
لیکن اگر کوئی یہاں یہ اعتراض کرے کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کیوں فرمایا ؟ مِٹا کے لفظ سے بخل کی بُو
آتی ہے۔ چاہئے تھا کہ هر چه داری خرچ کن در راه او
اصل بات یہ ہے کہ اس سے بخل ثابت نہیں ہوتا ۔ قرآن شریف خدائے حکیم کا کلام ہے۔ حکمت کے
معنے ہیں شے راحل داشتن ۔ پس مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ میں اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ محل اور موقع کو
دیکھ کر خرچ کرو ۔ جہاں تھوڑ ا خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں تھوڑ ا خرچ کرو اور جہاں بہت خرچ کرنے کی
ضرورت ہے وہاں بہت خرچ کرو۔
اب مثلاً عفو ہی ایک اخلاقی قوت ہے اس کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا عفو کے لائق ہے یا نہیں
مجرم دو قسم کے ہوتے ہیں بعض تو اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان سے کوئی حرکت ایسی سرزد ہو جاتی ہے جو غصہ تو
لاتی ہے لیکن وہ معافی کے قابل ہوتے ہیں اور ( بعض ) ایسے ہوتے ہیں کہ اگر اُن کی کسی شرارت پر چشم پوشی
کی جاوے اور اُس کو معاف کر دیا جاوے تو وہ زیادہ دلیر ہو کر مزید نقصان کا باعث بنتا ہے۔ مثلاً ایک
خدمتگار ہے جو بڑا نیک اور فرمان بردار ہے وہ چاء لا یا اتفاق سے اس کو ٹھوکر لگی اور چاء کی پیالی گر کر ٹوٹ گئی