سورة المعَارج

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ کوئی معجزہ اُن سے ظاہر ہو تو اُن کے دلوں
میں ایک جوش پیدا کر دیتا ہے اور ایک امر کے حصول کے لئے سخت کرب اور قلق اُن کے دلوں میں پیدا ہو
جاتا ہے تب وہ بے نیازی کا برقع اپنے منہ پر سے اُتار لیتے ہیں اور وہ حُسن اُن کا جو بجز خدا تعالیٰ کے کوئی
نہیں دیکھتا وہ آسمان کے فرشتوں پر اور ذرہ ذرہ پر نمودار ہو جاتا ہے۔ اور اُن کا منہ پر سے برقع اٹھانا یہ ہے
کہ وہ اپنے کامل صدق اور صفا کے ساتھ اور اس روحانی حُسن کے ساتھ جس کی وجہ سے وہ خدا کے محبوب ہو
گئے ہیں اس خدا کی طرف ایک ایسا خارق عادت رجوع کرتے ہیں اور ایک ایسے اقبال علی اللہ کی اُن میں
حالت پیدا ہو جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کی فوق العادت رحمت کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور ساتھ ہی ذرہ ذرہ اس
عالم کا کھنچا چلا آتا ہے۔ اور اُن کی عاشقانہ حرارت کی گرمی آسمان پر جمع ہوتی اور بادلوں کی طرح فرشتوں کو بھی
اپنا چہرہ دکھا دیتی ہے اور ان کی دردیں جو رعد کی خاصیت اپنے اندر رکھتی ہیں ایک سخت شور ملاء اعلیٰ میں ڈال
دیتی ہیں تب خدا تعالیٰ کی قدرت سے وہ بادل پیدا ہو جاتے ہیں جن سے رحمت الہی کا وہ مینہ برستا ہے جس کی
وہ خواہش کرتے ہیں ۔
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۲۱، ۲۲۲)
انبیاء علیہم السلام کی خاصیت ہوتی ہے کہ مومن اور کافران کے طفیل سے اپنے کفر اور ایمان میں کمال
کرتے ہیں۔ لکھا ہے کہ ابو جہل کا کفر پورا نہ ہوتا اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے۔ پہلے اس کا کفر مخفی
تھا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر اس کا اظہار ہو گیا ۔ اسی طرح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا
صدق بھی مخفی تھا جو اس وقت ظاہر ہوا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی دعوت کی ایک نے اس دعوت
کو قبول کیا اور دوسرے نے انکار کر دیا۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا - انبیاء و رسل آکر اس خباثت اور شقاوت کو جوان کے اندر ہوتی
ہے ظاہر کر دیتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۴)
جب کوئی ابتلا اور آزمائش آتی ہے تو وہ انسان کو ننگا کر کے دکھا دیتی ہے۔ اُس وقت وہ مرض جو دل میں
ہوتی ہے اپنا پورا اثر کر کے انسان کو ہلاک کر دیتی ہے فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا - یہ مرض ابتلا
ہی کے وقت بڑھتی اور اپنا پورا زور دکھاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی یہ بھی عادت ہے کہ وہ دلوں کی مخفی قوتوں کو ظاہر کر
دیتا ہے، جو شخص اپنے دل میں ایک نور رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا صدق اور اخلاص ظاہر کر دیتا ہے اور جو دل
میں خبث اور شرارت رکھتا ہے اس کو بھی کھول کر دکھا دیتا ہے اور کوئی بات چھپی ہوئی نہیں رہ سکتی۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۵)

نرا بدیوں سے بچنا کوئی کمال نہیں ہماری جماعت کو چاہئے کہ اسی پر بس نہ کرے نہیں بلکہ انہیں دونو کمال
حاصل کرنے کی سعی کرنی چاہئے جس کے لئے مجاہدہ اور دُعا سے کام لیں یعنی بدیوں سے بچیں اور نیکیاں
کریں۔ ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ خدا کو سادہ نہ سمجھ لے کہ وہ مکر و فریب میں آ جائے گا۔ جو شخص سفلہ طبع
ہو کر خدا تعالیٰ کو دھو کہ دینا چاہتا ہے اور نیکی اور راست بازی کی چادر کے نیچے فریب کرتا ہے وہ یادر کھے کہ
خدا تعالیٰ اسے اور بھی رسوا کرے گا ۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ایسے ہی لوگوں کے لئے فرمایا
ہے۔ نفاق اور ریا کاری کی زندگی لعنتی زندگی ہے یہ چھپ نہیں سکتی ۔ آخر ظاہر ہو کر رہتی ہے اور پھر سخت ذلیل
کرتی ہے۔ خدا تعالی کسی چیز کو چھپاتا نہیں نہ نیکی کو نہ بدی کو۔ سچے نکو کار اپنی نیکیوں کو چھپاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ
انہیں ظاہر کر دیتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب حکم ہوا کہ تو پیغمبر ہو کر فرعون کے پاس جا تو اُنہوں نے
عذر ہی کیا اس میں ستر یہ تھا کہ جو لوگ خدا کے لئے پورا اخلاص رکھتے ہیں وہ نمود اور ریا سے بالکل پاک
ہوتے ہیں۔ سچے اخلاص کی یہی نشانی ہے کہ کبھی خیال نہ آوے کہ دنیا ہمیں کیا کہتی ہے۔ جو شخص اپنے دل
میں اس امر کا ذرا بھی شائبہ رکھتا ہے وہ بھی شرک کرتا ہے۔ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۵ مورخه ۷ ارجولائی ۱۹۰۶ صفحه ۳)
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ أَلَّا إِنَّهُمُ
هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ )
الله
اور جب ان کو کہا جائے کہ تم زمین میں فساد مت کرو اور کفر اور شرک اور بد عقیدگی کومت پھیلاؤ تو وہ کہتے
ہیں کہ ہمارا ہی راستہ ٹھیک ہے اور ہم مفسد نہیں ہیں بلکہ مصلح اور ریفارمر ہیں۔ خبردار رہو! یہی لوگ مفسد ہیں
جو زمین پر فساد کر رہے ہیں۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۰۴ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْ مِنْ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ الَّا
إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لا يَعْلَمُونَ
اور جب اُن کو کہا جائے کہ ایمان لاؤ جیسے لوگ ایمان لائے ہیں۔ تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ہی ایمان
لاویں جیسے بے وقوف ایمان لائے ہیں؟ خبردار ہو! وہی بے وقوف ہیں مگر جانتے نہیں۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۷ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ

آج 10 میں سے 10 باقی