سورة المؤمن
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اگر چہ کئی بار اس میں پڑتا ہے۔ شیرینی ہاتھوں کے ذریعہ سے منہ تک پہنچتی ہے لیکن ہاتھ شیرینی کا مزہ نہیں پا
سکتے ۔ اسی طرح جس کو خدا نے حواس نہیں دیئے وہ ذریعہ بن کر بھی کچھ فائدہ نہیں اٹھاتا۔
یادداشتیں ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۵)
حیات مسیح کے لئے یہ کہنا کہ کیا اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کو زندہ آسمان پر اٹھا لے جاتا ؟
اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی * سے ناواقفی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم تو سب سے زیادہ اس بات پر ایمان لاتے اور
یقین کرتے ہیں کہ ان اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ (البقرة: ۱۰۷) ۔ اللہ تعالیٰ بے شک ہر بات پر قادر ہے اور ہم
ایمان رکھتے ہیں کہ بے شک وہ جو کچھ چاہے کر سکتا ہے۔ لیکن وہ ایسے امور سے پاک اور منزہ ہے جو اس کی
صفات کاملہ کے خلاف: ہوں اور وہ ان باتوں کا دشمن ہے جو اس کے دین کے مخالف ہوں ۔
احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے؟ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۴۶۵)
أوْ كَصَيِّبٍ مِنَ السَّمَاءِ فِيْهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي
أَذَانِهِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللهُ مُحِيطٌ بِالْكَفِرِينَ )
یہ اس بڑے مینہ کی مانند ہے جس میں طرح طرح کی تاریکیاں ہوں اور رعد اور برق بھی ہو ۔۔۔ تاریکیوں
(سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۶۲)
سے مراد آزمائش اور ابتلاء کی تاریکیاں ۔
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُم مَّشَوا فِيهِ ۚ وَ إِذَا أَظْلَمَ
عَلَيْهِمْ قَامُوا وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ أَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ
كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا منافقوں کا کام ہے مگر یہ لوگ قاموا میں داخل ہیں
احتیاط سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھاتے۔ تاریکی جب خدا کی طرف منسوب ہو تو دشمن کی آنکھ میں ابتلا کا موقع اس
سے مراد ہوتا ہے اور اس لئے اس کو غاسق اللہ کہتے ہیں ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۴۳)
إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ یعنی خدا وہ قادر ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۱)
یعنی خدا بڑا قادر ہے۔ یہ پرستاروں کے لئے تسلی ہے کیونکہ اگر خدا عاجز ہو اور قادر نہ ہو تو ایسے خدا سے
اس جگہ کتابت کی غلطی سے کوئی لفظ رہ گیا ہے۔ مرتب
کیا امید رکھیں ۔
سورة البقرة
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۵)
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ اُسے جو کچھ قیامت کو کرنا ہے وہ اسی در اسی دنیا میں کر کے دکھا
سکتا تھا ۔ کیونکہ وہ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر ہے مگر پھر ایمان، ایمان نہ رہتا اور نہ اس کے ثمرات میسر ہوتے ۔ جو
لوگ ایمان کی حقیقت سے ناواقف ہیں اور اس کو نہیں سمجھ سکتے وہ ایسے اعتراض کرتے ہیں۔ ایمان کی
حقیقت کچھ نہ کچھ خفی رہنا ضروری ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱ مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱)
بعض لوگوں کا اعتقاد ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے۔ اس واسطے وہ اس بات پر بھی
قادر ہے کہ جھوٹ بولے۔ ایسا اعتقاد بے ادبی میں داخل ہے۔ ہر ایک امر جو خدا تعالیٰ کے وعدہ اس کی ذات
جلال اور صفات کے برخلاف ہے وہ اس کی طرف منسوب کرنا بڑا گناہ ہے۔ جو امر اس کی صفات کے
بر خلاف ہے ان کی طرف اس کی توجہ ہی نہیں ۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
غور کرو کہ جس قادر خدا نے انسان کو ایسے ایسے انقلابات میں سے گزار کر انسان بنا دیا ہے اور اب ایسا
انسان ہے کہ گویا عقل حیران ہے کہ کیا سے کیا بن گیا۔ ناک منہ اور دوسرے اعضا پر غور کرو کہ خدا تعالیٰ نے
اسے کیا بنایا ہے پھر اندرونی حواس خمسہ دیئے اور دوسرے قومی اور طاقتیں اس کو عطا کیں ۔ پس جس خدائے
قادر نے اس زمانہ سے جو یہ نطفہ تھا عجیب تصرفات سے انسان بنا دیا۔ کیا اس کے لئے مشکل ہے کہ اس کو
پاک حالت میں لے جاوے اور جذبات سے الگ کر دے؟ جو شخص ان باتوں پر غور کرے گا وہ بے اختیار ہو کر
کہہ اُٹھے گا ۔ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ صفحه (۳)
يأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمُ وَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءِ وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَ أَنْتُمْ
تعلمون ۔
اے لوگو! تم اس خدائے واحد لاشریک کی پرستش کرو جس نے تم کو اور تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا۔
چاہئے کہ تم اس قادر توانا سے ڈرو جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا اور آسمان کو تمہارے لئے چھت بنایا
اور آسمان سے پانی اتار کر طرح طرح کے رزق تمہارے لئے پھلوں میں سے پیدا کئے ۔ سو تم دیدہ دانستہ
انہیں چیزوں کو خدا کا شریک مت ٹھہراؤ جو تمہارے فائدہ کے لئے بنائی گئی ہیں۔
براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه (۳)
یعنی اے لوگو! تم اُس خدا کی پرستش کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے یعنی اُسی کو اپنے کاموں کا کار ساز سمجھو
اور اس پر توکل رکھو۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۰)
جب انتہا درجہ تک کسی کا وجود ضروری سمجھا جاتا ہے تو وہ معبود ہو جاتا ہے اور یہ صرف خدا تعالیٰ ہی کا وجود
ہے جس کا کوئی بدل نہیں ۔ کسی انسان یا اور مخلوق کے لئے ایسا نہیں کہہ سکتے ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ صفحه ۵)
یعنی اے لوگو! اس خدا کی پرستش کرو جس نے تم کو پیدا کیا ۔۔۔۔۔ عبادت کے لائق وہی ہے جس نے تم کو
پیدا کیا یعنی زندہ رہنے والا وہی ہے اُسی سے دل لگاؤ۔ پس ایمانداری تو یہی ہے کہ خدا سے خاص تعلق رکھا
جائے اور دوسری سب چیزوں کو اس کے مقابلہ میں بیچ سمجھا جائے اور جو شخص اولاد کو یا والدین کو یا کسی اور چیز
کو ایسا عزیز رکھے کہ ہر وقت انہیں کا فکر رہے تو وہ بھی ایک بت پرستی ہے۔ بت پرستی کے یہی تو معنے نہیں کہ
ہندوؤں کی طرح بہت لے کر بیٹھ جائے اور اس کے آگے سجدہ کرے۔ حد سے زیادہ پیار و محبت بھی عبادت ہی
ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۲ راگست ۱۹۰۸ ء صفحه ۱)
وَ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا
شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللهِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا
فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ
اور اگر تم اس کلام کے بارے میں کہ جو ہم نے اپنے بندہ پر نازل کیا ہے کسی نوع کے شک میں ہو یعنی اگر
تمہارے نزدیک اس نے وہ کلام آپ بنالیا ہے یا جنات سے سیکھا ہے یا جادو کی قسم ہے یا شعر ہے یا کسی اور قسم
کا شک ہے تو تم بھی اگر سچے ہو تو بقدر ایک سورۃ اس کی مثل بنا کر دکھلاؤ اور اپنے دوسرے مددگاروں یا معبودوں
سے مدد لے لو اور اگر نہ بنا سکو اور یاد رکھو کہ ہرگز بنا نہیں سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر
ہیں جو کافروں کے لئے طیار کی گئی ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۴۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور اگر تم کو قرآن کے منزل من اللہ ہونے میں شک ہے۔ تو تم بھی کوئی ایک سورۃ اس کی مانند بنا کر دکھلاؤ
اور اگر نہ بناؤ اور یاد رکھو کہ ہرگز نہیں بنا سکو گے۔ تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر