سورة الجنّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں جو کافروں کے لئے طیار کی گئی ہے۔ پھر میں مکر رکہتا ہوں کہ قبل اس کے جو تم لوگ اس فکر میں پڑو کہ
قرآن شریف کے مثل و مانند کوئی دوسرا کلام تلاش کیا جائے ۔ اول تم کو اس بات کا دیکھ لینا نہایت ضروری
ہے کہ اس دوسری کلام نے وہ دعوی بھی کیا ہے یا نہیں جس دعوی کو آیات مذکورہ بالا میں ابھی تم سن چکے ہو۔
کیونکہ اگر کسی متکلم نے ایسا دعوئی ہی نہیں کیا کہ میرا کلام بے مثل و مانند ہے جس کے مقابلہ اور معارضہ سے
في الحقيقت تمام جن و انس عاجز و ساکت ہیں تو ایسے متکلم کے کلام کو خواہ نخواہ بے مثل و مانند سمجھ لینا حقیقت
میں اسی مثل مشہور کا مصداق ہے کہ مدعی سست و گواہ چست ۔ ماسوا اس کے کسی کلام کو قرآن شریف کی نظیر اور
شبیہ ٹھہرانے میں اس بات کا ثبوت بھی پیدا کر لینا چاہئے کہ جن کمالات ظاہری و باطنی پر قرآن شریف مشتمل
ہے انہیں کمالات پر وہ کلام بھی اشتمال رکھتا ہے جس کو بطور نظیر پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ اگر نظیر پیش کردہ کو
کمالات قرآنیہ سے کچھ بھی حصہ حاصل نہیں تو پھر ایسی نظیر پیش کرنا بجز اپنی جہالت اور حماقت دکھلانے کے
کس غرض پر مبنی ہو گا ؟ یہ بات خوب یا درکھو کہ جیسے ان تمام چیزوں کی نظیر اور شبیہ بنانا کہ جو صادر من اللہ ہیں
غیر ممکن اور ممتنع ہے۔ ایسا ہی قرآن شریف کی نظیر بنانا بھی حد امکان سے خارج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے
بڑے عرب کے نامی شاعروں کو کہ جن کی عربی مادری زبان تھی اور جو طبعی طور پر اور نیز کسی طور پر مذاق کلام
سے خوب واقف تھے ماننا پڑا کہ قرآن شریف انسانی طاقتوں سے بلند تر ہے۔ اور کچھ عرب پر موقوف نہیں
بلکہ خود تم میں سے کئی اندھے تھے کہ جو اس کامل روشنی سے بینا ہو گئے اور کئی بہرے تھے کہ اس سے سننے لگ
گئے اور اب بھی وہ روشنی چاروں طرف سے تاریکی کو اٹھاتی جاتی ہے اور قرآن شریف کے انوار حقہ
دلوں کو منور کرتے جاتے ہیں ۔ واقعی یہ حال ہو رہا ہے کہ جس قدر لوگوں کی آنکھیں کھلتی جاتی ہیں اسی قدر
قرآن شریف کی عظمت کے قائل ہوتے جاتے ہیں۔ چنانچہ بڑے بڑے متعصب انگریزوں میں سے جو
کہ حکیم اور فلاسفر کہلاتے تھے خود بول اٹھے کہ قرآن شریف اپنی فصاحت اور بلاغت میں بے نظیر ۔ ہے یہاں
تک کہ گادفری میکنس صاحب جیسے سر گرم عیسائی کو اپنی کتاب کی دفعہ ۲۲۱ میں لکھنا پڑا کہ حقیقت میں
جیسی عالی عبارتیں قرآن میں پائی جاتی ہیں، اس سے زیادہ غالباً دنیا بھر میں نہیں مل سکتیں اور ایسا ہی یوٹ
صاحب * کو بجبوری اپنی کتاب میں یہی گواہی دینی پڑی۔
آریا سماج والے جو خدا کے الہام اور کلام کو وید پرختم کئے بیٹھے ہیں وہ بھی عیسائیوں کی طرح قرآن شریف
* سہو کتابت ہے۔ صحیح گاڈ فری ہیگنس (GODFREY HIGGINS) ہے۔ ناشر
* صحیح ) و کتابت سے سی جان ڈیون پورت (JOHN DAVENPORT)۔ ہو کتابت ہے۔ حیچ پورٹ ( جان ڈیون پورٹ ) (JOHN DAVENPORT) ہے۔ ناشر
امر کو بار بار
کی بے نظیری سے انکار کر کے اپنے وید کی نسبت فصاحت بلاغت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لیکن ہم اس امر کو
غافل لوگوں پر ظاہر کرنا فرض سمجھتے ہیں کہ قرآن شریف کی بے نظیری سے صرف وہ شخص انکار کر سکتا ہے جس کو یہ
طاقت ہو کہ جو کچھ قرآن شریف کی وجوہ بے نظیری اس کتاب میں بطور نمونہ درج کی گئی ہیں۔ کسی دوسری کتاب
سے نکال کر دکھلا سکے۔ سو اگر آریا سماج والوں کو اپنے وید پر یہ امید ہے کہ وہ قرآن شریف کا مقابلہ
کر سکے گا تو انہیں بھی اختیار ہے کہ وید کا زور دکھلا دیں ۔ مگر صرف دعوی ہی دعوی کرنا اور او با شانہ باتیں مونہہ
پر لانا نیک طینت آدمیوں کا کام نہیں ۔ انسان کی ساری شرافت اور عقل اس میں ہے کہ اگر اپنے دعوی پر کوئی
دلیل ہو تو پیش کرے ورنہ ایسا دعویٰ کرنے سے ہی زبان بند رکھے جس کا ماحصل بجر فضول گوئی و ژاژ خائی
اور کچھ بھی نہیں ۔ سمجھنا چاہئے کہ قرآن شریف کی بلاغت ایک پاک اور مقدس بلاغت ہے۔ جس کا مقصد
اعلیٰ یہ ہے کہ حکمت اور راستی کی روشنی کو فصیح کلام میں بیان کر کے تمام حقائق اور دقائق علم دین ایک موجز
اور مدلل عبارت میں بھر دیئے جائیں ۔ اور جہاں تفصیل کی اشد ضرورت ہو وہاں تفصیل ہو اور جہاں
اجمال کافی ہو وہاں اجمال ہو اور کوئی صداقت دینی ایسی نہ ہو جس کا مفصلاً یا مجملاً ذکر نہ کیا جائے اور
با وصف اس کے ضرورت حقہ کے تقاضا سے ذکر ہو نہ غیر ضروری طور پر اور پھر کلام بھی ایسا فصیح اور سلیس اور
متین ہو کہ جس سے بہتر بنانا ہرگز کسی کے لئے ممکن نہ ہو اور پھر وہ کلام روحانی برکات بھی اپنے ہمراہ رکھتا ہو،
یہی قرآن شریف کا دعوی ہے جس کو اس نے آپ ثابت کر دیا ہے۔ اور جا بجا فرما بھی دیا ہے کہ کسی مخلوق
کے لئے ممکن نہیں کہ اس کی نظیر بنا سکے۔ اب جو شخص منصفانہ طور پر بحث کرنا چاہتا ہے۔اس پر یہ امر پوشیدہ
نہیں کہ قرآن شریف کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے ایسی کتاب کا پیش کرنا ضروری ہے جس میں وہی
خوبیاں پائی جائیں جو اس میں پائی جاتی ہیں ۔
(براہین احمدیہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۷۳ تا ۴۷۷ حاشیه در حاشیه (۳)
جس قدر میں نے اب تک لطائف و معارف و خواص سورۃ فاتحہ لکھے ہیں وہ بدیہی طور پر بے مثل و مانند
ہیں مثلاً جو شخص ذرا منصف بن کر اول ان صداقتوں کے اعلیٰ مرتبہ پر غور کرے جو کہ سورۃ فاتحہ میں جمع ہیں
اور پھر ان لطائف اور نکات پر نظر ڈالے جن پر سورہ ممدوحہ مشتمل ہے اور پھر حسنِ بیان اور ایجاز کلام کو مشاہدہ
کرے کہ کیسے معانی کثیرہ کو الفاظ قلیلہ میں بھرا ہوا ہے اور پھر عبارت کو دیکھئے کہ کیسی آب و تاب رکھتی ہے
اور کس قدر روانگی اور صفائی اور ملائمت اس میں پائی جاتی ہے کہ گویا ایک نہایت مصفی اور شفاف پانی ہے
کہ بہتا ہوا چلا جاتا ہے اور پھر اُس کی روحانی تاثیروں کو دل میں سوچے کہ جو بطور خارقِ عادت دلوں کو
ظلمات بشریت سے صاف کر کے مورد انوارِ حضرت الوہیت بناتی ہیں جن کو ہم اس کتاب کے ہر موقعہ پر
ثابت کرتے چلے جاتے ہیں تو اُس پر قرآن شریف کی شان بلند جس سے انسانی طاقتیں مقابلہ نہیں کر سکتیں ایسی
وضاحت سے کھل سکتی ہے جس پر زیادت متصور نہیں اور اگر با وجود مشاہدہ ان کمالات کے پھر بھی کسی کور باطن پر
عدیم المثالی اُس کلام مقدس کی مشتبہ رہے تو اُس کا علاج قرآن شریف نے آپ ہی ایسا کیا ہے جس سے کامل
طور پر منکرین پر اپنی حجت کو پورا کر دیا ہے اور وہ یہ ہے وَ اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا
فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَ
الْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِينَ (البقرۃ : ۲۵،۲۴) ۔ یعنی اگر تمہیں اس کلام کے منجانب اللہ ہونے میں کچھ
شک ہے تو تم اس کے کسی سورہ کی مانند کوئی کلام بنا کر دکھاؤ اور اگر تم بنانہ سکو اور یا درکھو کہ ہرگز بنا نہ سکو گے سو
اُس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لئے طیار ہے۔ جس کا ایندھن کا فر آدمی اور ان کے بہت ہیں جو نار جہنم کو
اپنے گناہوں اور شرارتوں سے افروختہ کر رہے ہیں۔ یہ قول فیصل ہے کہ جو خدائے تعالیٰ نے منکرین اعجاز قرآنی
کے ملزم کرنے کے لئے آپ فرمادیا ہے۔ اب اگر کوئی ملزم اور لاجواب رہ کر پھر بھی قرآن شریف کی بلاغت
بے مثل سے منکر رہے اور بیہودہ گوئی اور ژاژخائی سے باز نہ آوے تو ایسے بے حیا مُنْقَلِبُ الْفِطْرَت کا اس دنیا
میں علاج نہیں ہو سکتا اس کے لئے وہی علاج ہے جس کا خدا نے اپنے قول فیصل میں وعدہ فرمایا ہے۔
(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۰ تا ۶ ۶۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
یعنی اے منکرین ! اگر تم اس کلام کے بارہ میں جو ہم نے اپنے بندہ پر نازل کیا ہے۔ کچھ شک میں ہو یعنی اگر
تم اس کو خدا کا کلام نہیں سمجھتے اور ایسا کلام بنانا انسانی طاقت کے اندر خیال کرتے ہو تو تم بھی ایک سورت جو انہیں
ظاہری باطنی کمالات پر مشتمل ہو بنا کر پیش کرو۔ اور اگر تم نہ بنا سکو اور یا د رکھو کہ ہرگز بنا نہیں سکو گے تو اس
آگ سے ڈرو جس کا ایندھن پتھر ( بنت ) اور آدمی ہیں یعنی بہت اور مشرک اور نافرمان لوگ ہی اس آگ
کے بھڑکنے کا موجب ہو رہے ہیں۔ اگر دنیا میں بت پرستی و شرک و بے ایمانی و نافرمانی نہ ہوتی تو وہ آگ بھی
افروختہ نہ ہوتی تو گویا اس کا ایندھن یہی چیزیں ہیں جو علت موجبہ اُس کے افروختہ ہونے کی ہیں ۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۲ ، ۶۳ حاشیه )
أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ الْقُرْآنَ مَا ادَّعَى إِعْجَازَ کیا تجھے معلوم نہیں کہ قرآن نے اعجاز بلاغت کا
الْبَلاغَةِ إِلَّا فِي الرِّيَاغَةِ، فَإِنَّ الْعَرَبَ في دعوى کشتی گاہ کے میدان میں کیا ہے کیونکہ عرب اس کے
زَمَانِهِ كَانُوا فَصَحَاءِ الْعَصْرِ وَبُلَغَاءَ الدَّهْرِ، زمانہ میں فصحاء عصر اور بلغاء دہر تھے اور ان کے باہم فخر
وَكَانَ مَدَارُ تَفَاخُرِهِمْ عَلَى غُرَرِ الْبَيَانِ وَ کرنے کا مدار فصیح اور با آب و تاب تقریروں پر تھا اور
دُرَرِهِ وَ ثَمَارِ الْكَلَامِ وَ زَهْرِهِ، وَكَانُوا نیز کلام کے پھلوں اور پھولوں پر ناز کرتے تھے اور ان
يُنَاضِلُونَ بِالْقَصَائِدِ الْمُبْتَكِرَةِ وَ الْخُطَبِ کی لڑائیاں نو ایجاد قصیدوں اور پاکیزہ خطبوں کے ساتھ
الْمُحَبَّرَةِ، وَلكِنْ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَتَكَلَّمُوا ہوتی تھیں مگر ان کو لطائف حکمیہ میں بات کرنے کا
فِي اللَّطَائِفِ الْحِكْمِيَّةِ، وَمَا مَسَّتْ بَيَانَهُمْ سلیقہ نہ تھا اور ان کے بیان کو معارف الہیہ کی بو بھی نہیں
رَائِحَةُ الْمَعَارِفِ الْإِلَهِيَّةِ، بَلْ كَانَ مَسْرَحُ پہنچی تھی بلکہ ان کے فکروں کی چراگاہ صرف عشقیہ شعروں اور
أَفْكَارِهِمْ إِلَى الْأَبْيَاتِ الْعِشْقِيَّةِ، وَ بنانے والے اور غافل کرنے والے بیتوں تک تھی اور
الْأَضَاحِيكِ الْمُلْهِيَّةِ، وَمَا كَانُوا عَلَى مضامین حکمیہ کی مرضع نگاری پر وہ قادر نہ تھے حالانکہ وہ
تَرْصِيعِ مَضَامِيْنِ الْحِكَمِ قَادِرِينَ وَكَانُوا ایک زمانہ سے نظم اور نثر اور لطائف بیان کرنے کے
قَدْ مَرَثُوا مِنْ سِنِينَ عَلَى أَنْوَاعِ النَّظْمِ مشتاق تھے اور اپنے ہم جنسوں میں مسلم اور مقبول تھے
وَالنَّثْرِ وَ لَطَائِفِ الْبَيَانِ، وَسُلِّمُوا وَقُبِلُوا اور اہلِ زبان اور میدانوں میں سبقت کرنے والے
فِي الْأَقْرَانِ، وَكَانُوا أَهْلَ اللِّسَانِ وَ سَوَابِق تھے ۔ پس خدا تعالیٰ نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر
الْمَيَادِينِ فَخَاطَبَهُمُ اللهُ وَقَالَ إِنْ كُنْتُم تمہیں اس کلام میں شک ہو جو ہم نے اپنے بندہ پر اتارا
فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ ہے تو تم بھی کوئی سورت اس کی مانند بنا کر لاؤ اور اگر بنا
مِثْلِهِ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا نہ سکو اور یاد رکھو کہ ہرگز بنا نہیں سکو گے سو اس آگ سے
النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ * ڈرو جس کے هیزم افروختنی آدمی اور پتھر ہیں اور وہ
أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ وَقَالَ قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ آگ کافروں کے لئے طیار کی گئی ہے۔ اور فرمایا کہ اگر
الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هذا تمام جن و انس اس بات کے لئے اکٹھے ہو جائیں کہ اس
الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ قرآن کے کوئی مثل بنا لاویں تو ہرگز نہیں لاسکیں گے۔
لِبَعْضٍ ظَهِيرًا فَعَجِزَ الْكُفَّارُ عَنِ اگرچہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ پس کفار
المُقَابَلَةِ وَوَلَّوُا الثَّبَرَ كَالْمَغْلُوبِينَ مقابلہ سے عاجز آ گئے اور مغلوب ہو کر پیٹھیں پھیر
اے بنی اسرائیل : ۸۹
وَلَمَّا عَجَرُوا عَنِ النِّضَالِ فِي الْبَيَانِ، مَالُوا إِلَی لیں اور جب خوش تقریری کی لڑائیوں سے عاجز آ
السَّيْفِ وَالسَّنَانِ مُتَنَدِمِينَ مُغْتَاظِيْنَ گئے تو شرمندہ اور غضبناک ہو کر تلوار اور نیزہ کی طرف
وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ أَسْلَمُوا نَظَرًا عَلَى هَذِهِ الْمُعْجِزَةِ جھک گئے اور بہت سے ان میں سے اعجاز بلاغت
كَلَبِيْدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْعَامِرِي، صَاحِبِ الْمُعَلَّقَةِ قرآن کو تسلیم کر کے ایمان لائے جیسا کہ لبید بن
الرَّابِعَةِ، فَإِنَّهُ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ وَ تَشَرَّفَ بِه ربيعة العامری جو معلقہ رابعہ کا مصنف ہے اس نے
وَأَرَى الْإِخْلَاصَ التَّامَّ، وَمَاتَ سَنَةَ إِحْدى اسلام کا زمانہ پایا اور مشرف باسلام ہوا اور پورا
وَأَرْبَعِينَ۔ وَكَذَلِكَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ أَقَرُّوا بِأَنَّ اخلاص دکھایا اور سن اکتالیس میں فوت ہوا۔ اور اسی
الْقُرْآنُ مَمْلُو مِنَ الْعِبَارَاتِ الْمُهَنَّبَةِ، وَ طرح بہتوں نے ان میں سے قرآن شریف کی
الْإِسْتِعَارَاتِ الْمُسْتَعْذَبَةِ، وَ الْأَفَانِينَ بلاغت فصاحت کو قبول کر لیا اور اقرار کر لیا کہ
الْمُسْتَمْلَحَةِ وَ الْمَضَامِينِ الْحِكْمِيَّةِ الْمُوَشَحَةِ در حقیقت قرآن عبارات پاکیزہ سے پر اور شیریں
بَلْ مَنْ أَمْعَنَ مِنْهُمُ النَّظْرَ فَسَعَى إِلَى استعارات سے مالا مال اور ملیح تقریروں اور آراستہ
الْإِسْلَامِ وَحَضَرَ وَ دَخَلَ فِي الْمُؤْمِنِينَ فَلَوْ اور حکمیہ مضمونوں سے بھرا ہوا ہے بلکہ جس نے اس
كَانَ الْقُرْآنُ مُتَنَزِّلًا مِنْ أَعْلَى مَدَارِجِ میں نظر غور کی سو وہ اسلام کی طرف دوڑا اور ایمان
الْكَمَالِ فِي فَصَاحَةِ الْمَقَالِ وَبَلَاغَةِ الْأَقْوَالِ، والوں میں داخل ہوا۔ پس اگر قرآن فصاحت
لَكَانَ الْأَمْرُ أَسْهَلَ عَلَى الْمُخَالِفِينَ وَلَقَالُوا اور بلاغت کے اعلیٰ مدارج سے متنزل ہوتا تو مخالفوں
أَيُّهَا الرَّجُلُ إِنَّ الْكَلَامَ الَّذِي عَرَضْتَ عَلَيْنَا یہ پر بات بہت آسان ہو جاتی۔ اور وہ کہہ سکتے تھے
وَالْحَدِيثَ الَّذِي أَتَيْتَهُ لَدَيْنَا لَيْسَ بِفَصِيحِ کہ اے مرد! جو کلام تو نے پیش کی ہے اور جو بات تو
بَلْ لَيْسَ بِصَحِيحٍ، وَلَا تَجِدُ فِيْهِ غَيْرَ الْمَعَانِي لایا ہے وہ فصیح نہیں ہے بلکہ صیح بھی نہیں ہے اور اس
الْمَطْرُوقَةِ الْمَوَارِدِ وَالْكَلَامِ الرَّقِيقِ الْبَارِدِ میں معانی مطروقة الموارد پائے جاتے ہیں اور اس
وَ مَا جِئْتَ بِأَطْيَبَ وَأَحْلى، وَفِيهِ أَلْفَاظُ كَذَا میں الفاظ رقیق موجود ہیں اور تُو نے اپنی کلام میں
وَكَذَا، وَإِنَّكَ أَسْقَطتَ فِي كَلَامِكَ وَبَاعَدْتَ غلطی کی ہے اور مطلب سے دور جا پڑا ہے اور کوئی
عَنْ مَرَامِكَ، وَلَسْتَ مِنَ الْمُجِيدِينَ، فَلَا نکتہ تیری کلام میں نہیں بلکہ اس میں تو ایسے ایسے لفظ
حَاجَةَ إِلى أَن نَّا لِي بِمِثْلِهِ مِنَ الْأَقْوَالِ، أَوْ ہیں پس کچھ حاجت نہیں کہ ہم اس کی کوئی نظیر بناویں
نَتَوَازَنَ فِي الْمَقَالِ، وَنَتَحَاذَى حَذْوَ النِّعَالِ یا اس سے نعل بنعل مقابلہ کریں ہم سے الگ ہو اور
فَإِلَيْكَ عَنَّا وَتَجَافَ، وَاتْرُكِ الْأَوْصَافَ فَإِنَّ اپنی کلام کی تعریفیں چھوڑ دے کیونکہ تیرا کلام مشہور
كَلَامَكَ سَقَطَ عِنْدَ الْأَدَبَاءِ الْمَشْهُورِينَ وَ ادیبوں کے نزدیک رڈی ہے مگر کفار عرب اس راہ نہیں
الْفُصَحَاءِ الْمَاهِرِينَ وَلَكِنَّهُمْ مَا سَتَرَوُا ذلك چلے اور اس دعوی میں انہوں نے کچھ جرح قدح نہیں
الْمَسْرَى، وَمَا قَدَحُوا فِي هَذَا الدَّعْوَى، بَلْ کیا بلکہ انہوں نے تو قرآن کے اعلیٰ مراتب بلاغت کو
قَبِلُوا أَعْلَى مَرَاتِبِ بَلاغَتِهِ، وَعَجِبُوا لِعُلُو شَأْنِ قبول کر لیا اور اس کی عظیم الشان فصاحت سے تعجب میں
فَصَاحَتِهِ، وَقَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ رہ گئے اور کہا کہ یہ تو صریح جادو ہے۔
وَأَكْثَرُهُمْ آمَنُوا بِإِعْجَازِهِ وَأَقَرُّوا اور اکثر ان کے اس قرآنی معجزہ پر ایمان لائے
بِتَنَاوُشِ بَازِهِ وَعَجَزُوا عَنْ دَرْكِ اور اقرار کر لیا کہ اس کے باز کی سخت پکڑیں ہیں اور اس کی
هِنْدَارِهِ، وَقَالُوا كَلَامُ فَاقَ كَلِمَاتِ حقیقت کی دریافت سے عاجز رہ گئے اور کہا کہ یہ ایک کلام
الْبَشَرِ وَكُلُّه لُب وَلَيْسَ مَعَهُ شَيْءٍ ہے کہ کلمات بشر پر غالب آ گیا اور وہ سارے کا سارا مغز
مِنَ الْقِشْرِ وَعَلَيْهِ طَلَاوَةٌ، وَفِيهِ ہے اور اس کے ساتھ چھلکا نہیں اور اس پر ایک آب و تاب
حَلَاوَةٌ، وَهُوَ غَدَقٌ لَّا يَنْفَدُ مِنْ ہے اور اس میں ایک حلاوت ہے اور وہ ایک بے اندازہ اور
شُرْبِ الشَّارِبِينَ وَمَا نَبَسُوا بِكَلِمَةٍ فِي بکثرت مصفا پانی ہے جو پینے والوں کے پینے سے ختم
قَدْحِ شَأْنِهِ وَمَا فَاهُوا بِكَلَامٍ فِي جَرْحِ نہیں ہوتا۔ اور قرآن کے قدح شان میں وہ کوئی کلمہ منہ پر
بَيَانِهِ، وَنَسَوْا جِمَالَ الْفِكْرِ فِي مَيْدَانِهِ، نہ لائے اور اس کی جرح میں انہوں نے کوئی بات منہ سے
ثُمَّ رَجَعُوا مَرْعُوبِينَ نَادِمِينَ نہ نکالی اور اس کے میدان میں انہوں نے فکر کے اونٹ
وَأَكْثَرُهُمْ كَانُوا يَبْكُونَ عِنْدَ سِمَاعِهِ دوڑائے تو سہی مگر خوفناک اور شرمندہ ہو کر رجوع کیا اور اکثر
وَيَسْجُدُونَ بَاكِينَ۔
ان کے قرآن کو سن کر روتے اور سجدہ کرتے تھے۔
هذَا مَا نَجِدُ فِي الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ وَ یہ وہ بیان ہے جو ہم قرآن کریم میں پاتے اور نبی
أَحَادِيثِ النَّبِي الرَّؤُوفِ الرَّحِيمِ، إِيمَانًا و روف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں پڑھتے ہیں
دِيَانَةً وَصِدْقًا وَأَمَانَةً، وَمَا نَجِدُ كَلِمَةً اور ہم نے اس کو ایمانا اور دیانتا اور امانتاً لکھا ہے اور ہم
خِلَافَ ذَلِكَ مِنْ أَسْلَافِ النَّصَارَى أَوِ اس کے برخلاف کوئی ایسا قول بھی نہیں پاتے جو اس وقت
الْمُشْرِكِينَ، وَكَانُوا خَيْرًا مِنْكُمْ فِي تَنْقِيدِ کے نصاریٰ اور مشرکوں کے منہ سے قرآن کی شان کے
الْكَلِمَاتِ يَا مَعْشَرَ الْجَاهِلِينَ وَأَمَّا مَا برخلاف نکلا ہو اور اے نادانو ! وہ نصاری قرآن کی پرکھ
ظَنَنْتَ أَنَّ فِي الْقُرْآنِ بَعْضَ أَلْفَاظٍ غَيْرَ میں تم سے بہتر تھے۔ اور یہ جو تم نے خیال کیا کہ قرآن میں
بعض الفاظ ایسے ہیں کہ وہ زبان قریش کے مخالف ہیں۔
لِسَانِ قُرَيْشٍ
فَقَدْ قُلْتَ هَذَا اللَّفْظَ مِنْ جَهْلٍ وَ سو یہ بات تیری سراسر جہل اور نفسانی جوش سے
طَيْشٍ، وَمَا كُنْتَ مِنَ الْمُتَبَصِرِينَ اعْلَمْ ہے اور بصیرت کی راہ سے نہیں۔ اے نبی اور سفلہ
أَيُّهَا الْغَبِيُّ وَالْجَهُوْلُ اللَّنِي أَنَّ مَدَارَ نادان ! تجھے معلوم ہو کہ فصاحت کا مدار الفاظ مقبولہ پر ہوا
الْفَصَاحَةِ عَلَى أَلْفَاظٍ مَقْبُولَةٍ سَوَاءٌ كَانَتْ کرتا ہے خواہ وہ کلمات قوم کی اصل زبان میں سے ہوں
مِنْ لِسَانِ الْقَوْمِ أَوْ مِنْ كَلِمٍ مَنْقُولَةٍ یا ایسے کلمات منقولہ ہوں جو بلغاء قوم کے استعمال میں آ
مُسْتَعْمَلَةٍ فِي بُلَغَاءِ الْقَوْمِ غَيْرِ مَجْهُولَةٍ گئے ہوں اور خواہ وہ ایک ہی قوم کی لغت میں سے ہوں
وَسَوَاءٌ كَانَتْ مِنْ لُغَةِ قَوْمٍ وَاحِدٍ وَمِنْ اور ان کے دائمی محاورات میں سے ہوں یا ایسے الفاظ
مُحَاوَرَاتِهِمْ عَلَى الدَّوَامِ ، أَوْ خَالَطَهَا أَلْفَاظ اُن میں مل گئے ہوں جو قوم کے بلغاء کو شیریں معلوم
اسْتَحْلَاهَا بُلَغَاءُ الْقَوْمِ، وَ اسْتَعْمَلُوهَا فِي ہوئے اور انہوں نے ان کے استعمال اپنی نظم اور نثر
النَّظْمِ وَالنَّثْرِ مِنْ غَيْرِ مَخَافَةِ اللَّوْمِ، میں جائز رکھے ہوں اور کسی ملامت سے نہ ڈرے ہوں
مُخْتَارِينَ غَيْرَ مُضْطَرِيْنَ فَلَمَّا كَانَ مَدَارُ اور نہ کسی اضطرار سے وہ الفاظ استعمال کیے ہوں ۔ پس
الْبَلَاغَةِ عَلَى هُذِهِ الْقَاعِدَةِ فَهُذَا هُوَ مِعْيَارُ جبکہ بلاغت کا مدار اسی قاعدہ پر ہوا پس یہی قاعدہ ان
الْكَلِمَاتِ الصَّاعِدَةِ فِي سَمَاءِ الْبَلاغَةِ عبارات بلیغہ کے لئے معیار ہے جو فصاحت کے آسمان
الرَّاعِدَةِ، فَلَا حَرَجٌ أَنْ يَكُونَ لَفظ مِنْ غَيْرِ پر چڑھے ہوئے اور بلندی میں گرج رہے ہیں۔ پس اس
اللِّسَانِ مَقْبُولًا فِي أَهْلِ الْبَيَانِ، بَلْ رُبَّما بات میں کچھ بھی حرج نہیں کہ ایک غیر زبان کا لفظ ہو مگر
يَزِيدُ الْبَلَاغَةُ مِنْ هَذَا النَّهْجِ فِي بَعْضِ بلغاء نے اس کو قبول کر لیا ہو بلکہ اس طریق سے تو بسا اوقات
الْأَوْقَاتِ، بَلْ يَسْتَمْلِحُونَهُ فِي بَعْضِ بلاغت بڑھ جاتی ہے اور کلام میں زور پیدا ہو جاتا ہے
الْمَقَامَاتِ، وَيَتَلَذَّذُونَ بِهِ أَهْلُ الْأَفَانِينَ بلکہ بعض مقامات میں اس طرز کو فصیح اور بلیغ لوگ ملیح اور
وَلَكِنَّكَ رَ۔ رَجُلٌ غَيْرُ جَهُولٌ، وَمَعَ ذَلِكَ تمکین سمجھتے ہیں اور تفقن عبارات کے عشاق اس سے لذت
مُعَائِدٌ وَ عَجُولٌ فَلا جُلِ ذَلِكَ مَا اٹھاتے ہیں مگر تو تو اے معترض ! ایک غبی اور جاہل ہے اور
تَعْلَمُ شَيْئًا غَيْرَ حِقْدِكَ وَجَهْلِكَ، باوجود اس کے تو جلد باز اور دشمن حق ہے اس لئے تو بغیر کینہ
وَمَا تَضَعُ قَدَمًا إِلَّا فِي دَحْلِكَ، وَلا اور جہل کے اور کچھ نہیں جانتا اور بغیر گڑھے کے اور کسی جگہ
تَدْرِي مَا لِسَانُ الْعَرَبِ وَمَا قدم نہیں رکھتا اور تو نہیں جانتا کہ زبان عرب کیا شے ہے اور
الْفَصَاحَةُ۔
نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۴۵ تا ۱۵۰)
فصاحت کسے کہتے ہیں ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
قرآن کریم اپنے اعجاز کے ثبوت میں اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ کہتا
ہے۔ یہ معجزات روحانی ہیں جس طرح وحدانیت کے دلائل دیتے ہیں۔ اسی طرح پر حکمت، فصاحت، بلاغت بھی
انسان اُس کی مثل بنانے پر قادر نہیں۔ دوسرے مقام پر فرمایا : قل لين اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا
بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ (بنی اسرائیل: ۸۹)
غرض روحانی معجزات میں کوئی یہ خیال نہ کرے کہ یہ مسلمانوں کا زعم اور خیال ہے۔ آج کل کے نیچری
نہیں بلکہ خلاف نیچر، یہ نہیں مانتے کہ قرآن کا معجزہ ہے۔ سید احمد نے بھی ٹھوکر کھائی ہے اور وہ اُس کی
فصاحت و بلاغت کو معجزہ نہیں مانتا۔ جب ہم یاد کرتے ہیں تو ہم کو افسوس ہوتا ہے کہ سید احمد نے معجزات سے
انکار کیا ہے۔ سید صاحب کسی طور سے معجزہ نہیں مان سکتا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ایک معمولی درجہ کا آدمی یا اعلیٰ
درجہ کا آدمی بھی نظیر بنا سکتا ہے۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ وہ اتنا نہیں جانتے کہ قرآن لانے والا وہ شان رکھتا ہے
کہ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة : ۳، ۴) ایسی کتاب جس میں ساری کتابیں اور ساری
صداقتیں موجود ہیں۔ کتاب سے مراد اور عام مفہوم وہ عمدہ باتیں ہیں جو بالطبع انسان قابل تقلید سمجھتا ہے۔
قرآن شریف ایسی حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور رطب و یابس کا ذخیرہ اُس کے اندر نہیں۔ ہر ایک چیز
کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اُس کے اندر موجود ہے۔ وہ ہر پہلو سے نشان اور
آیت ہے۔ اگر کوئی انکار کرے تو ہم ہر پہلو سے اُس کا اعجاز ثابت کرنے اور دکھلانے کو تیار ہیں۔ آج کل
توحید اور ہستی الہی پر بہت زور آور حملے ہورہے ہیں۔ عیسائیوں نے بھی بہت کچھ زور مارا اور لکھا۔ لیکن جو
کچھ کہا اور لکھا وہ اسلام کے خدا کی بابت ہی لکھا نہ کہ ایک مردہ مصلوب اور عاجز خدا کی بابت ۔ ہم دعوے
سے کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ہستی اور وجود پر قلم اُٹھائے گا اُس کو آخر کا راسی خدا کی طرف آنا پڑے گا
جو اسلام نے پیش کیا ہے۔ کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتہ میں اُس کا پتا ملتا ہے اور بالطبع انسان اُسی خدا
کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے۔ غرض ایسے آدمیوں کا قدم جب اُٹھے گا وہ اسلام ہی کے میدان کی طرف اُٹھے گا
یہ بھی تو ایک عظیم الشان اعجاز ہے۔ اگر کوئی قرآن کریم کے اس معجزہ کا انکار کرے تو ایک ہی پہلو میں ہم
لوگوں کو آزما لیتے ہیں۔ یعنی اگر قرآن کو خدا کا کلام نہیں مانتا تو اس روشنی اور سائنس کے زمانہ میں ایسا مدعی
خدائے تعالیٰ کی ہستی پر دلائل لکھے ہم وہ تمام دلائل بھی قرآن کریم ہی سے نکال کر دکھا دیں گے۔ اور اگر
توحید الہی کی نسبت قلم بند کرے تو وہ سب دلائل بھی قرآن کریم ہی سے نکال کر دکھا دیں گے اور وہ ویسے
دلائل کا دعوی کر کے لکھیں کہ یہ دلائل قرآن میں نہیں یا اُن صداقتوں اور پاک تعلیموں پر لکھے جن کی نسبت
اُن کا خیال ہو کہ وہ قرآن کریم میں نہیں تو ہم اُس کو واضح طور پر دکھلا دیں گے کہ قرآن کا دعویٰ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ
کیسا سچا اور صاف ہے اور یا اصل اور فطرتی مذہب کی بابت دلائل لکھنا چاہے تو ہم ہر پہلو سے قرآن کریم کا
اعجاز ثابت کر کے دکھائیں گے اور بتلا دیں گے کہ تمام صداقتیں اور پاک تعلیمیں اُسی میں موجود ہیں ۔
الغرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار اس میں موجود ہیں لیکن اُن
کے حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اُسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے۔ چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے ۔ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - ( الواقعة : ٨٠ )
ایسا ہی فصاحت بلاغت میں مثلاً سورۃ فاتحہ کی ترکیب چھوڑ کر اور ترکیب استعمال کرو تو وہ مطالب عالیہ اور
مقاصد اسٹی جو اس ترکیب میں موجود ہیں ممکن نہیں کسی دوسری ترکیب میں بیان ہوسکیں ۔ کوئی سورۃ لے لو
خواہ قُلْ هُوَ الله ہی کیوں نہ ہو۔ جس قدر نرمی ، ملاطفت کی رعایت کو ملحوظ رکھ کر اُس میں معارف اور حقائق
ہیں وہ کوئی دوسرا بیان نہ کر سکے گا یہ بھی اعجاز قرآن ہی ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب بعض نادان
مقامات حریری یا سبعہ معلقہ کو بے نظیر اور بے مثل کہتے ہیں اور اس طرح پر قرآن کریم کی بے مانندیت پر
حملہ کرنا چاہتے ہیں وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ اول تو حریری کے مصنف نے کہیں اُس کے بینظیر ہونے کا دعویٰ نہیں
کیا۔ پھر وہ خود قرآن کی اعجازی فصاحت کا قائل تھا۔ ان باتوں کو چھوڑ کر وہ راستی اور صداقت کو ذہن میں
نہیں رکھتے بلکہ اُن کو چھوڑ کر الفاظ کی طرف جاتے رہے ہیں ۔ وہ کتا بیں حق اور حکمت سے خالی ہیں ۔
اعجاز کی خوبی اور وجہ تو یہی ہے کہ ہر رعایت کو زیر نظر رکھے ۔ فصاحت بلاغت کو بھی ہاتھ سے جانے نہ