سورة المُزمّل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یا د رکھو کہ اُس جگہ پر جو راحتیں ملتی ہیں وہ وہی پاک نفس ہوتا ہے جو دنیا میں بنایا جاتا ہے۔ پاک ایمان پودہ
سے مماثلت رکھتا ہے اور اچھے اچھے اعمال اخلاق فاضلہ یہ اس پودہ کی آبپاشی کے لئے بطور نہروں کے ہیں جو
اس کی سرسبزی اور شادابی کو بحال رکھتے ہیں ۔ اس دنیا میں تو یہ ایسے ہیں جیسے خواب میں دیکھے جاتے ہیں مگر
اُس عالم میں محسوس اور مشاہد ہوں گے۔ عالم میں
یہی وجہ ہے کہ لکھا ہے کہ جب بہشتی ان انعامات سے بہرہ ور ہوں گے تو یہ کہیں گے هذَا الَّذِي رُزِقْنَا
مِنْ قَبْلُ وَ أَتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ دنیا میں جو دودھ یا شہد یا انگور، انار وغیرہ چیزیں ہم
کھاتے پیتے ہیں وہی وہاں ملیں گی۔ نہیں وہ چیزیں اپنی نوعیت اور حالت کے لحاظ سے بالکل اور کی اور ہوں
گی ۔ ہاں صرف نام کا اشتراک پایا جاتا ہے اور اگر چہ ان تمام نعمتوں کا نقشہ جسمانی طور پر دکھایا گیا ہے مگر
ساتھ ہی ساتھ بتا دیا گیا ہے کہ وہ چیزیں روح کو روشن کرتی ہیں اور خدا کی معرفت پیدا کرنے والی ہیں ان کا
سرچشمہ روح اور راستی ہے۔ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ سے یہ مراد لینا کہ وہ دنیا کی جسمانی نعمتیں ہیں بالکل غلط ہے
بلکہ اللہ تعالیٰ کا منشا اس آیت میں یہ ہے کہ جن مومنوں نے اعمالِ صالحہ کئے اُنہوں نے اپنے ہاتھ سے ایک
بہشت بنایا جس کا پھل وہ اس دوسری زندگی میں بھی کھائیں گے اور وہ پھل چونکہ روحانی طور پر دنیا میں بھی
کھا چکے ہوں گے اس لئے اُس عالم میں اُس کو پہچان لیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو وہی پھل معلوم ہوتے ہیں
اور یہ وہی روحانی ترقیاں ہوتی ہیں جو دنیا میں کی ہوتی ہیں اس لئے وہ عابد و عارف ان کو پہچان لیں گے۔
میں پھر صاف کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ جہنم اور بہشت میں ایک فلسفہ ہے جس کا ربط باہم اسی طرح پر قائم ہوتا
ہے جو میں نے ابھی بتایا ہے۔ مگر اس بات کو کبھی بھی بھولنا نہیں چاہئے کہ دنیا کی سزائیں تنبیہ اور عبرت کے
لئے انتظامی رنگ کی حیثیت سے ہیں۔ سیاست اور رحمت دونوں با ہم ایک رشتہ رکھتی ہیں۔ اور اسی رشتہ کے
اطلال یہ سزائیں اور جزائیں ہیں۔ انسانی افعال اور اعمال اسی طرح پر محفوظ اور بند ہوتے جاتے ہیں جیسے
فونوگراف میں آواز بند کی جاتی ہے۔ جب تک انسان عارف نہ ہو اس سلسلہ پر غور کر کے کوئی لذت اور
فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵ )
دوزخیوں کے لئے بیان کیا گیا ہے کہ اُن کو زقوم کھانے کو ملے گا اور بہشتیوں کو اُس کے بالمقابل دودھ اور
شہد کی نہریں اور قسم قسم کے پھل بیان کئے گئے ہیں اس کا سر کیا ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں بالمقابل بیان ہوئی ہیں بہشت کی نعمتوں کا ذکر ایک جگہ کر کے یہ بھی
فرمایا ہے كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا تو اس میں
رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ سے یہ مراد نہیں کہ دنیا کے آم ، خربوزے اور دوسرے پھل اور دنیا کا دودھ اور شہد ان کو یاد
آجائے گا۔ نہیں بلکہ اصل یہ ہے کہ مومن جو اخلاص اور محبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اس
ذوق شوق سے جو لذت اُن کو محسوس ہوتی ہے تو بہشت کی نعمتوں اور لذتوں کے حاصل ہونے پر وہ لذت
اُن کو یاد آ جائے گی کہ اس قسم کی لذت بخش نعمتیں ہمارے رب سے پہلے بھی ملتی رہی ہیں ۔ چونکہ بہشتی زندگی
اسی عالم سے شروع ہوتی ہے اس لئے ان نعمتوں کا ملنا بھی یہیں سے شروع ہو جاتا ہے ورنہ بہشت کی نعمتوں
کے بارہ میں تو آیا ہے کہ نہ ان کو کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا تو ان دنیوی پھلوں سے اُن کا رشتہ کیا
ہوا ؟ ایمان اور اعمال کی مثال قرآن شریف میں درختوں سے دی گئی ہے ایمان کو درخت بتایا ہے اور اعمال
اس کی آبپاشی کے لئے بطور نہروں کے ہیں۔ جب تک اعمال سے ایمان کے پودہ کی آبپاشی نہ ہو اُس وقت
تک وہ شیریں پھل حاصل نہیں ہوتے ۔ بہشتی زندگی والا انسان خدا کی یاد سے ہر وقت لذت پاتا ہے اور جو
بد بخت دوزخی زندگی والا ہے تو وہ ہر وقت اس دنیا میں زقوم ہی کھا رہا ہے اس کی زندگی تلخ ہوتی ہے مَعِيشَةً
ضَنكًا (طه : ۱۲۵) بھی اسی کا نام ہے جو قیامت کے دن زقوم کی صورت پر متمثل ہو جائے گی۔ غرض
دونوں صورتوں میں باہم رشتے قائم ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
کوئی بات سوائے خدا کے فضل کے حاصل نہیں ہو سکتی اور جسے اس دنیا میں فضل ہوگا اُسے ہی آخرت میں بھی
ہوگا جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى (بنی اسرائیل : ۷۳) اسی
لئے یہ ضروری ہے کہ ان حواس کے حصول کی کوشش اسی جہان میں کرنی چاہئے کہ جس سے انسان کو بہشتی
زندگی حاصل ہوتی ہے اور وہ حواس بلا تقویٰ کے نہیں مل سکتے ۔ ان آنکھوں سے انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا
لیکن تقویٰ کی آنکھوں سے انسان خدا کود یکھ سکتا ہے۔ اگر وہ تقویٰ اختیار کرے گا تو وہ محسوس کرے گا کہ خدا
مجھے نظر آ رہا ہے اور ایک دن آوے گا کہ خود کہہ اُٹھے گا کہ میں نے خدا کو دیکھ لیا۔ اسی بہشتی زندگی کی تفصیل جو
کہ متقی کو اسی دنیا میں حاصل ہوتی ہے قرآن شریف میں ایک اور جگہ بھی پائی جاتی ہے جیسے لکھا ہے محلما رُزِقُوا
مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ - جب وہ عالم آخرت میں ان درختوں کے ان
پھلوں سے جو دنیا کی زندگی میں ہی ان کو مل چکے تھے پائیں گے تو کہہ دیویں گے کہ یہ تو وہ پھل ہیں جو کہ
ہمیں اوّل ہی دیئے گئے تھے کیونکہ وہ ان پھلوں کو ان پہلے پھلوں سے مشابہ پاویں گے۔ اس سے یہ مطلب
وس
ہر گز نہیں ہے کہ دنیا میں جو نعمتیں مثل دودھ ، شہد، گھی اور انار اور انگور وغیرہ اُنہوں نے کھائی ہیں۔ وہی اُن کو
وہاں جنت میں ملیں گے اور وہاں ان چیزوں کے مہیا کرنے کے لئے بہت سے باغات، درخت، مالی اور بیل
وغیرہ اور گائیں بھینسوں کے ریوڑ ہوں گے اور درختوں پر شہد کی مکھیوں کے چھتے ہوں گے جن سے شہدا تار کر
اہلِ جنت کو دیا جاوے گا یہ سب غلط خیال ہیں اگر جنت کی یہی نعمت ہے جو ان کو دنیا میں ملتی رہی اور آخرت
میں بھی ملے گی تو مومنوں اور کافروں میں کیا فرق رہا ؟ ان سب چیزوں کے حاصل کرنے میں تو کافر اور
مشرک بھی شریک ہیں پھر اس میں بہشت کی خصوصیت کیا ہے؟ لیکن قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے
ثابت ہے کہ بہشت کی نعمتیں ایسی چیزیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں نہ کسی کان نے سنیں اور نہ دلوں میں
گزریں اور ہم دنیا کی نعمتوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ سب آنکھوں نے دیکھی کانوں نے سُنی اور دل میں گزری
ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ ان جنتی نعمتوں کا تمام نقشہ جسمانی رنگ پر ظاہر کیا گیا ہے مگر وہ اصل
میں اور امور ہیں ورنہ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ کے کیا معنے ہوں گے اس کے وہی معنے ہیں جو کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْلٰی کے ہیں دوسرے مقام پر قرآن شریف فرماتا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ
جنان ( الرحمن : (۴۷) جو شخص خدا تعالیٰ سے خائف ہے اور اس کی عظمت اور جلال کے مرتبہ سے ہراساں ہے
اس کے لئے دو بہشت ہیں ایک یہی دنیا اور دوسری آخرت ۔ جو شخص سچے اور خالص دل سے نقش ہستی کو اس
کی راہ میں مٹا کر اس کے متلاشی ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں تو اس میں ان کو ایک قسم کی لذت شروع ہو
جاتی ہے اور ان کو وہ روحانی غذا ئیں ملتی ہیں جو روح کو روشن کرتی اور خدا کی معرفت کو بڑھاتی ہیں۔ ایک جگہ
پر شیخ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان عارف ہو جاتا ہے تو اس کی نماز کا ثواب مارا جاتا ہے
اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کی نماز اب بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتی بلکہ یہ معنے ہیں کہ چونکہ اب اسے
لذت شروع ہو گئی ہے تو جو اجر اس کا عند اللہ تھا وہ اب اُسے دنیا میں ملنا شروع ہو گیا ہے۔ جیسے ایک شخص اگر
دودھ میں برف اور خوشبو وغیرہ ڈال کر پیتا ہے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ اُسے ثواب ملے گا کیونکہ لذت تو اس نے
اس کی یہیں حاصل کر لی۔ خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور کسی عمل کی قبولیت اور شے ہے اور ثواب اور شئے ہے،
ہر ایک لفظ اپنے اپنے مقام کے لئے چسپاں ہوتا ہے۔ اسی لحاظ سے شیخ عبدالقادر صاحب نے فرمایا کہ عارف
کی نماز کا ثواب مارا جاتا ہے۔ جو اہلِ حال ہوتا ہے وہ اپنی جگہ پورے بہشت میں ہوتا ہے اور جب انسان کو
خدا سے پورا تعلق ہو جاتا ہے تو اغلال اور انتقال جس قدر بوجھ اس کی گردن میں ہوتے ہیں وہ سب اُٹھائے جاتے
ہیں وہ لذت جو خدا کی طرف سے اُس کی عبادت میں حاصل ہوتی ہے وہ اور ہے اور جو اکل و شرب اور جماع
وغیرہ میں حاصل ہوتی ہے وہ اور ہے۔ لکھا ہے کہ اگر ایک عارف دروازہ بند کر کے اپنے مولیٰ سے راز و نیاز کر رہا
ہو تو اسے اپنی عبادت اور اس راز و نیاز کے اظہار کی بڑی غیرت ہوتی ہے اور وہ ہرگز اُس کا افشاء پسند نہیں
کرتا۔ اگر اس وقت کوئی دروازہ کھول کر اندر چلا جاوے تو وہ ایسا ہی نادم اور پشیمان ہوتا ہے جیسے زانی زنا کرتا
پکڑا جاتا ہے۔ جب اس لذت کی حد کو انسان پہنچ جاتا ہے تو اس کا حال اور ہوتا ہے اور اسی حالت کو وہ یاد کر
کے وہ جنت میں کہے گا کہ رزقنا من قبل بہشتی زندگی کی بنیاد یہی دنیا ہے۔ بعد مرنے کے جب انسان
بہشت میں داخل ہوگا تو یہی کیفیت اور لذت اُسے یاد آوے گی تو اسی بات کا طالب ہر ایک کو ہونا چاہئے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۳۴، ۳۳۵)
قرآن شریف میں وعدہ کیا ہے کہ مرنے کے بعد جو صالح ہوگا بہشت میں جائے گا۔ بظاہر یہ وعدہ
قصہ معلوم ہوتا ہے۔ بات یہ ہے کہ قصہ نہیں گو قصہ کا رنگ اختیار کیا گیا اصل میں عرب کے لوگ
الهیات و روحانیات میں ) بچوں کی طرح تھے۔ خدا تعالیٰ نے استعارہ کا رنگ قریب الفہم الفہم کے کرنے کے لئے
اختیار کیا خدا تعالیٰ نے دوسرے موقعہ پر فرمادیا : مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ (الرعد : ٣٦) یعنی سب
کچھ اس جنت کی مثال ہے دوسری جگہ رسول اکرم کی زبان پر فرمایا : ما لَا عَيْنَ رَأَتُ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ -
اس جگہ دودھ اور شہد کی نہریں نہ ہوں گی پھر فرمایا: وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ - اے رسول ! بشارت دے دے ان ایمانداروں اور عمل صالح کرنے والوں کو،
ان کے لئے باغ ہیں ، چلتی ہیں اُن کے نیچے نہریں۔ پھر فرمایا : مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا
ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراهيم : ۲۵) کلمہ طیبہ درخت کی مثال ہے اب اس جگہ اللہ تعالیٰ نے کھول دیا
کہ وہ ایمان جو ہے وہ بطور تخم اور شجر کے ہے اور اعمال جو ہیں وہ آبپاشی کی بجائے ہیں۔
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ رجون ۱۹۰۸ صفحه ۵،۴ )
اس آیت میں ایمان کو اعمالِ صالحہ کے مقابل پر رکھا ہے جنات اور انہار یعنی ایمان کا نتیجہ تو جنت ہے اور
اعمالِ صالحہ کا نتیجہ انہار ہیں۔ پس جس طرح باغ بغیر نہر اور پانی کے جلدی برباد ہو جانے والی چیز ہے اور دیر پا
نہیں اسی طرح ایمان بے عمل صالح بھی کسی کام کا نہیں۔ پھر ایک دوسری جگہ پر ایمان کو اشجار ( درختوں ) سے
تشبیہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ وہ ایمان جس کی طرف مسلمانوں کو بلایا جاتا ہے وہ اشجار ہیں اور اعمالِ صالحہ اُن
اشجار کی آبپاشی کرتے ہیں۔ غرض اس معاملہ میں جتنا جتنا تدبر کیا جاوے اسی قدر معارف سمجھ میں آویں گے
جس طرح سے ایک کسان کاشت کار کے واسطے ضروری ہے کہ وہ تخمریزی کرے اسی طرح روحانی منازل
کے کاشتکار کے واسطے ایمان جو کہ روحانیات کی تخمریزی ہے ضروری اور لازمی ہے اور پھر جس طرح کاشت کار
کھیت یا باغ وغیرہ کی آبپاشی کرتا ہے اُسی طرح سے روحانی باغ ایمان کی آبپاشی کے واسطے اعمالِ صالحات کی
ضرورت ہے یاد رکھو کہ ایمان بغیر اعمال صالح کے ایسا ہی بے کار ہے جیسا کہ ایک عمدہ باغ بغیر نہر یا کسی
دوسرے ذریعہ آبپاشی کے نکلتا ہے۔
درخت خواہ کیسے ہی عمدہ قسم کے ہوں اور اعلیٰ قسم کے پھل لانے والے ہوں مگر جب مالک آبپاشی کی
طرف سے لا پرواہی کرے گا تو اس کا جو نتیجہ ہو گا وہ سب جانتے ہیں۔ یہی حال روحانی زندگی میں شجر ایمان کا
ہے۔ ایمان ایک درخت ہے جس کے واسطے انسان کے اعمالِ صالح روحانی رنگ میں اس کی آبپاشی کے
واسطے نہریں بن کر آبپاشی کا کام کرتے ہیں۔
پھر جس طرح ہر ایک کا شتکار کو تخم ریزی اور آبپاشی کے علاوہ بھی محنت اور کوشش کرنی پڑتی ہے اسی طرح
خدا تعالیٰ نے روحانی فیوض برکات کے ثمرات حسنہ کے حصول کے واسطے بھی مجاہدات لازمی اور ضروری
رکھے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۵)
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ عملِ صالحہ بھی رکھا ہے۔ عمل صالحہ اسے کہتے ہیں جس میں
ایک ذرہ بھر فساد نہ ہو۔ یا د رکھو کہ انسان کے عمل پر ہمیشہ چور پڑا کرتے ہیں وہ کیا ہیں؟ ریا کاری ( کہ جب
انسان دکھاوے کے لئے ایک عمل کرتا ہے ) مجب ( کہ وہ عمل کر کے اپنے نفس میں خوش ہوتا ہے ) اور قسم قسم
کی بدکاریاں اور گناہ جو اُس سے صادر ہوتے ہیں اُن سے اعمال باطل ہو جاتے ہیں ۔ عملِ صالحہ وہ ہے جس
میں ظلم ، عُجب ، ریا، تکبر ، حقوق انسان کے تلف کرنے کا خیال تک نہ ہو۔ جیسے آخرت میں عملِ صالحہ سے بچتا
ہے ویسے ہی دنیا میں بھی بچتا ہے۔ اگر ایک آدمی بھی گھر بھر میں عملِ صالحہ والا ہو تو سب گھر بچا رہتا ہے۔ سمجھ لو
کہ جب ب تک تک کہ کہ تم تم میں عملِ صالحہ نہ ہو صرف ماننا فائدہ نہیں کرتا۔ (البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۶۶)
خوب یا درکھو کہ جب تک سچے دل سے اور روحانیت کے ساتھ یہ اعمال نہ ہوں کچھ فائدہ نہ ہوگا اور یہ اعمال کام
نہ آئیں گے۔ اعمالِ صالحہ اُسی وقت اعمالِ صالحہ کہلاتے ہیں جب ان میں کسی قسم کا فساد نہ ہو صلاح کی ضد فساد
ہے۔ صالحہ وہ ہے جو فساد سے مبرہ ہنزہ ہو جن کی نمازوں میں فساد ہے اور نفسانی اغراض چھپے ہوئے ہیں۔ اُن
کی نمازیں اللہ تعالیٰ کے واسطے ہرگز نہیں ہیں اور وہ زمین سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی ہیں کیونکہ ان میں
اخلاص کی روح نہیں اور روحانیت سے خالی ہیں۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۲)
عملِ صالحہ ہماری اپنی تجویز اور قرارداد سے نہیں ہو سکتا۔ اصل میں اعمالِ صالحہ وہ ہیں جس میں کسی نوع کا
کوئی فساد نہ ہو کیونکہ صالح فساد کی ضد ہے۔ جیسے غذا طبیب اُس وقت ہوتی ہے کہ وہ نہ کچی ہو نہ سڑی ہوئی ہو
اور نہ کسی ادنیٰ درجہ کی جنس کی ہو بلکہ ایسی ہو جو فوراً جزو بدن ہو جانے والی ہو۔ اسی طرح پر ضروری ہے کہ عمل
صالح میں بھی کسی قسم کا فساد نہ ہو یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کے موافق ہو اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت
کے موافق ہو۔ اور پھر نہ اس میں کسی قسم کا کسل ہو نہ عجب ہو نہ دیا ہو نہ وہ اپنی تجویز سے ہو۔ جب ایسا عمل ہو
تو وہ عمل صالح کہلاتا ہے اور یہ کبریت احمر ہے۔ (احکام جلد ۸ نمبر ۱۴، ۱۵ مورخه ۳۰ اپریل و ۱۰مئی ۱۹۰۴ صفحه )
ایسا ہی قرآن شریف کے دوسرے مقامات میں بھی بہشتیوں کے ہمیشہ بہشت میں رہنے کا جا بجاذکر ہے
اور سارا قرآن شریف اس سے بھرا پڑا ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے : وَ لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ اور أُولَئِكَ أَصْحُبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (البقرة : ۸۳ ) وغیرہ ۔ وغیرہ ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۱)
فلاح آخرت بجز اعمالِ صالحہ کے نہیں اور اعمال صالحہ وہ ہوں جو خلاف نفس اور مشقت سے ادا کئے
جائیں اور عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ دل سے جس کام کے لئے مصم عزم کیا جاوے اس کے انجام
کے لئے طاقت مل جاتی ہے۔ سو مصمم عزم اور عہد واثق سے اعمال کی طرف متوجہ ہونا چاہئے ۔
( مکتوبات جلد ۵ نمبر ۵ صفحه ۶۰ مکتوب نمبر ۱۶ بنام حضرت منشی ظفر احمد صاحب )
یہ جو لکھا ہے کہ بہشت میں دودھ اور شہد کی نہریں ہوں گی تو اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ وہاں گائیوں کا
ایک گلہ ہوگا اور بہت سارے گوالے ہوں گے جو دودھ دوہ ، دوہ کر ایک نہر میں ڈالتے رہیں گے یا بہت
سے چھتے شہد کی مکھیوں کے ہوں گے اور پھر ان کا شہد جمع کر کے نہروں میں گرایا جاوے گا یہ مطلب نہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ بات نہ ہو گی اگر یہی خربوزہ اور تربوز یا انار ہوں گے تو پھر
بات ہی کیا ہوئی کافر بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے یہاں اس دنیا میں کھا لئے تم نے آگے جا کر کھائے۔ اس کی
حقیقت جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولی ہے وہ یہ ہے کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ یعنی جو لوگ ایمان لاتے اور اچھے عمل بجالاتے ہیں وہ
ان باغوں کے وارث ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو باغ کے ساتھ
مشابہت دی جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ اس آیت میں بہشت کی حقیقت اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے گویا جو
رشتہ نہروں کو باغ کے ساتھ ہے وہی تعلق اور رشتہ اعمال کا ایمان کے ساتھ ہوتا ہے اور جس طرح پر کوئی باغ یا
درخت بغیر پانی کے سرسبز نہیں رہ سکتا اسی طرح پر کوئی ایمان بغیر اعمال صالحہ کے زندہ اور قائم نہیں رہ سکتا۔ اگر
ایمان ہو اور اعمالِ صالحہ نہ ہوں تو ایمان بیچ ہے اور اگر اعمال ہوں اور ایمان نہ ہو تو وہ اعمال ریا کاری ہیں ۔
پس قرآن شریف نے جو بہشت پیش کیا ہے اس کی حقیقت اور فلاسفی یہی ہے کہ وہ اس دنیا کے ایمان اور
اعمال کا ایک ظل ہے اور ہر شخص کی بہشت اس کے اپنے اعمال اور ایمان سے شروع ہوتی ہے اور اس دنیا
میں ہی اس کی لذت محسوس ہونے لگتی ہے اور پوشیدہ طور پر ایمان اور اعمال کے باغ اور نہر میں نظر آتی ہیں
لیکن عالم آخرت میں یہی باغ کھلے طور پر محسوس ہوں گے اور ان کا ایک خارجی وجود نظر آ جائے گا۔ قرآن
شریف سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ایمان کی آبپاشی اعمالِ صالحہ سے ہوتی ہے بغیر اس کے وہ خشک ہو جاتا
ہے۔ پس یہاں دو باتیں بیان کی ہیں ایک یہ کہ وہ بہشت باغ ہے دوسرا ان درختوں کی نہروں سے آبپاشی
ہوتی ہے۔ قرآن شریف کو پڑھو اور اوّل سے آخر تک اس پر غور کرو تب اس کا مزہ آئے گا کہ حقیقت کیا ہے؟
ہم مجاز اور استعارہ ہرگز پیش نہیں کرتے بلکہ یہ حقیقت الامر ہے۔ وہ خدا تعالیٰ جس نے عدم سے انسان کو بنایا
رسے
ہے اور جو خلق جدید پر قادر ہے وہ یقیناً انسان کے ایمان کو اشجار سے منتقل کر دے گا اور اعمال کو انہار
مستقل کرے گا اور واقعی طور پر دکھا دے گا۔ یعنی ان کا وجود فی الخارج بھی نظر آئے گا۔ اس کی مختصر سی مثال
یوں بھی سمجھ میں آ سکتی ہے کہ جیسے انسان خواب میں عمدہ اور شیریں پھل کھاتا ہے اور ٹھنڈے اور خوشگوار پانی
پیتا ہے اور فی الواقع وہ پھل اور آب سرد ہوتا ہے اس وقت اس کے ذہن میں کوئی دوسرا امر نہیں ہوتا۔ پھلوں
کو کھا کر سیری ہوتی اور پانی پی کر فی الواقعہ پیاس دور ہوتی ہے لیکن جب اُٹھتا ہے تو نہ ان پھلوں کا کوئی وجود
ہوتا ہے۔ اور نہ اس پانی کا ۔ اسی طرح پر جیسے اس حالت میں اللہ تعالیٰ ان اشیاء کا ایک وجود پیدا کر دیتا ہے
عالم آخرت میں بھی ایمان اور اعمال صالحہ کو اُس صورت میں مستقل کر دیا جائے گا۔ اسی لئے فرمایا ہے لھذا
الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَ أَتُوا بِہ مُتَشَابِها ۔ اس کے اگر یہ معنے کریں کہ وہ جنتی جب ان پھلوں اور میووں کو
کھائیں گے تو یہ کہیں گے کہ یہ وہ پھل اور خربوزے یا تربوز یا انار ہیں جو ہم نے دنیا میں کھائے تھے تو یہ
ٹھیک نہیں کیونکہ اس طرح پر تو وہ لذت بخش چیز نہیں ہو سکتے اور نعماء جنت کی حقارت ہے اگر کوئی شخص مثلاً
کشمیر میں جاوے اور وہاں کی ناشپاتیاں کھا کر کہے کہ یہ تو وہی ناشپاتیاں ہیں جو پنجاب میں کھائی تھیں تو یہ
صریح ان ناشپاتیوں کی حقارت ہے پس اگر بہشت کی نعماء کی بھی یہی مثال ہے تو یہ خوشی نہیں بلکہ ان سے
بیزاری ہے اس لئے اس کا یہ مفہوم اور مطلب نہیں ہے بلکہ اس سے مُراد یہ ہے کہ وہ بہشتی لوگ جو اس دنیا میں
بڑے عابد اور زاہد تھے۔ جب وہ اپنے ایمان اور اعمال صالحہ کے متمثلات سے لطف اُٹھائیں گے تو ان کو وہ
ایمانی لذت آ جائے گی اور ان مجاہدات اور اعمال صالحہ کا مزا آ جائے گا جو اس عالم میں انہوں نے کئے تھے
اس لئے وہ کہیں گے هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ ۔
غرض جس قدر قرآن شریف کو کوئی شخص تدبر اور غور سے پڑھے گا اسی قدر وہ اس حقیقت کو سمجھ لے گا کہ ان
لذات کا تمثیلی رنگ میں فائدہ اُٹھائے گا۔ محبت الہی کی لذات ہیں۔ لذت کا لفظ جو مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے
وہ جسمانی لذت کے مفہوم سے ہزاروں درجہ زیادہ مفہوم روحانی لذت میں رکھتا ہے۔ اگر اس محبت کی لذت
میں غیر معمولی سیری اور سیرابی نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے محب جسمانی لذات کو ترک کیوں کریں یہاں تک کہ بعض
اس قسم کے بھی ہو گزرے ہیں جنہوں نے سلطنت تک کو چھوڑ دیا۔ چنانچہ ابراہیم ادھم نے سلطنت چھوڑ دی
اور انبیاء علیہم السلام نے ہزاروں لاکھوں مصائب کو برداشت کیا ۔ اگر وہ لذت اور ذوق اس محبت الہی کی
تہہ میں نہ تھا جو انہیں کشاں کشاں لئے جاتا تھا تو پھر وہ کیا بات تھی کہ اس قدر مصائب کو انہوں نے خوشی کے
۔
ساتھ اُٹھا لیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اس درجہ میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں اس لئے آپ کی
زندگی کا نمونہ بھی سب سے افضل واعلیٰ ہے۔ کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دنیا کی ساری
نعمتیں اور عرب تیں پیش کیں ، مال و دولت ، سلطنت ، عورتیں اور کہا کہ آپ ہمارے بتوں ں کی مذمت نہ کر نہ کریں اور
یہ توحید کا مذہب پیش نہ کریں اس خیال کو جانے دیں۔ وہ دنیا دار تھے ان کی نظر دنیا کی فانی اور بے حقیقت
لذتوں سے پرے نہ جاسکتی تھی انہوں نے سمجھا کہ یہ تبلیغ انہیں اغراض کے لئے ہوگی مگر آپ نے ان کی ان
ساری پیش کردہ باتوں کو رد کر دیا اور کہا کہ اگر میرے دائیں بائیں آفتاب اور ماہتاب بھی لا کر رکھ دو تب بھی
میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا۔ پھر اس کے بالمقابل انہوں نے آپ کو وہ تکالیف پہنچائیں جن کا نمونہ کسی دوسرے
شخص کی تکالیف میں نظر نہیں آتا لیکن آپ نے ان تکالیف کو بڑی لذت اور سرور سے منظور کیا مگر اس راہ کو نہ
چھوڑا ۔ اب اگر کوئی لذت اور ذوق نہ تھا تو پھر کیا وجہ تھی جو ان مصائب مشکلات کو برداشت کیا ؟ وہ وہی
لذت تھی جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں ملتی ہے اور جس کی مثال اور نمونہ کوئی پیش نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔ بہشت کی
لذات میں ایک اور بھی خوبی ہے جو دنیا کی لذتوں میں اور جسمانی لذتوں میں نہیں ہے مثلاً انسان روٹی کھاتا
ہے تو دوسری لذتیں اُسے یاد نہیں رہتی ہیں ۔ مگر بہشت کی لذات نہ صرف جسم ہی کے لئے ہوں گی بلکہ روح
کے لئے بھی لذت بخش ہوں گی دونوں لذتیں اس میں اکٹھی ہوں گی اور پھر اس میں کوئی کثافت نہ ہوگی اور
سب سے بڑھ کر جو لذت ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا دیدار ہو گا ۔ مگر دیدار الہی کے لئے یہ ضروری ہے کہ
یہاں ہی سے تیاری ہو اور اس کے دیکھنے کے لئے یہاں ہی سے انسان آنکھیں لے جاوے۔ جو شخص یہاں
تیاری کر کے نہ جاوے گا۔ وہ وہاں محروم رہے گا۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹، ۱۰)
إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْى أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا
فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَا ذَا أَرَادَ اللَّهُ
بِهَذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا
الْفُسِقِينَ
لا
ہیں اور
فرماتا ہے يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ یعنی بہتوں کو اس کلام
سے گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو یہ ہدایت دیتا ہے۔ مگر گمراہ ان کو کرتا ہے جو گمراہ ہونے کے کام کرتے ہیں و
فاسقانہ چالیں چلتے ہیں یعنی انسان اپنے ہی افعال کا نتیجہ خدا تعالیٰ سے پالیتا ہے جیسے کہ ایک شخص آفتاب
کے سامنے کی کھڑ کی جب کھول دیتا ہے تو یہ ایک قدرتی اور فطرتی امر ہے کہ آفتاب کی روشنی اور اس کی کرنیں
اس کے منہ پر پڑتی ہیں لیکن جب وہ اس کھڑکی کو بند کر دیتا ہے تو اپنے ہی فعل سے اپنے لئے اندھیرا پیدا
کر لیتا ہے چونکہ خدا تعالیٰ علت العلل ہے بوجہ اپنے علت العلل ہونے کے ان دونوں فعلوں کو اپنی طرف
منسوب کرتا ہے لیکن اپنے پاک کلام میں اس نے بار ہا تصریح سے فرمادیا ہے کہ جو ضلالت کے اثر کسی کے
دل میں پڑتے ہیں وہ اسی کی بداعمالی کا نتیجہ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ اس پر کوئی ظلم نہیں کرتا۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۳، ۲۳۴)
خدائے تعالیٰ کی پیشگوئیوں میں بعض امور کا اخفا اور بعض کا اظہار ہوتا ہے اور ایسا ہونا شاذ و نادر ہے کہ
من کل الوجوہ اظہار ہی ہو کیونکہ پیشگوئیوں میں حضرت باری تعالیٰ کے ارادہ میں ایک قسم کی خلق اللہ کی
آزمائش بھی منظور ہوتی ہے اور اکثر پیشگوئیاں اس آیت کا مصداق ہوتی ہیں کہ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِی
به كَثِيرًا اسی وجہ سے ہمیشہ ظاہر پرست لوگ امتحان میں پڑ کر پیشگوئی کے ظہور کے وقت دھوکا کھا جاتے
ہیں اور زیادہ تر انکار کرنے والے اور حقیقت مقصودہ سے بے نصیب رہنے والے وہی لوگ ہوتے ہیں کہ جو
چاہتے ہیں کہ حرف حرف پیشگوئی کا ظاہری طور پر جیسا کہ سمجھا گیا ہو پورا ہو جائے حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہوتا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳۳ ، ۱۳۴)
خدا سے ہر وقت حفاظت چاہتے رہو کیونکہ نا پاک اور نامراد ہے وہ دل جو ہر وقت خدا کے آستانہ پر نہیں
گرتا وہ محروم کیا جاتا ہے ۔ دیکھو اگر خدا ہی حفاظت نہ کرے تو انسان کا ایک دم گزارہ نہیں ۔ زمین کے نیچے
سے لے کر آسمان کے اوپر تک کا ہر طبقہ اس کے دشمنوں کا بھرا ہوا ہے۔ اگر اسی کی حفاظت شاملِ حال نہ ہو تو
کیا ہو سکتا ہے؟ دعا کرتے رہو کہ اللہ تعالی ہدایت پر کار بند رکھے کیونکہ اس کے ارادے دو ہی ہیں ؛ گمراہ کرنا
اور ہدایت دینا جیسا کہ فرماتا ہے : يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا ۔ پس جب اس کے ارادے
گمراہ کرنے پر بھی ہیں تو ہر وقت دعا کرنی چاہیے کہ وہ گمراہی سے بچاوے اور ہدایت کی توفیق دے۔ نرم
مزاج بنو کیونکہ جو نرم مزاجی اختیار کرتا ہے خدا بھی اس سے نرم معاملہ کرتا ہے ۔اصل میں نیک انسان تو اپنا
پاؤں بھی زمین پر پھونک پھونک کر احتیاط سے رکھتا ہے تا کہ کسی کیڑے کو بھی اس سے تکلیف نہ ہو۔ غرض
اپنے ہاتھ سے، پاؤں سے، آنکھ وغیرہ اعضاء سے کسی نوع کی تکلیف نہ پہنچاؤ اور دعائیں مانگتے رہو۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۱۴، ۱۵)
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ
إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔
یعنی تم اس خدا سے کیوں انکار کرتے ہو جس نے تمہیں موت کے بعد زندگی بخشی پھر تمہیں موت دے گا
اور پھر زندہ کرے گا اور پھر اس کی درگاہ میں حاضر کئے جاؤ گے ۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۳)
انسان پر ایک زمانہ آتا ہے کہ وہ نطفہ ہوتا ہے اور اس کا کوئی وجود نہیں ہوتا پھر مدارج ستہ سے گزر کر اس
پر ایک موت آتی ہے اور پھر اسے ایک احیاء دیا جاتا ہے۔ یہ ایک مسلم مسئلہ ہے کہ ہر حیات سے پہلے ایک
موت ضرور آتی ہے۔ اس آیت میں صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ ایک زمانہ اُن پر ایسا گزرا ہے کہ وہ
بالکل مردہ تھے یعنی ہر قسم کی ضلالت اور ظلمت میں مبتلا تھے پھر ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
زندگی عطا ہوئی اور پھر ان کی تکمیل اور ایک موت ان پر وارد ہوئی جو فنا فی اللہ کی موت تھی اس کے بعد ان کو
بقا باللہ کا درجہ ملا۔ اور ہمیشہ کے لئے زندگی پائی ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ فَسَولَهُنَّ سَبْعَ
سَمُوتٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔
وہ وہی خدا ہے جس نے جو کچھ زمین پر ہے تمہارے فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے۔
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۵)
خدا تعالیٰ نے جو کچھ زمین میں ہے سب پیدا کر کے اور آسمان کو بھی سات طبقے بنا کر غرض اس عالم کی
پیدائش سے بکلی فراغت پا کر پھر چاہا کہ آدم کو پیدا کرے۔ پس اُس نے اُس کو روز ششم یعنی جمعہ کے آخر
حصّہ میں پیدا کیا کیونکہ جو چیزیں از روئے نص قرآنی چھٹے دن پیدا ہوئی تھیں آدم اُن سب کے بعد میں پیدا
کیا گیا۔ اور اس پر دلیل یہ ہے کہ سورۃ حم السجدة جزو چوبیس میں اس بات کی تصریح ہے کہ خدا نے
جمعرات اور جمعہ کے دن سات آسمان بنائے اور ہر ایک آسمان کے ساکن کو جو اس آسمان میں رہتا تھا اس
آسمان کے متعلق جو امر تھا وہ اس کو سمجھا دیا اور ورلے آسمان کو ستاروں کی قندیلوں سے سجایا اور نیز ان
ستاروں کو اس لئے پیدا کیا کہ بہت سے امور حفاظت دنیا کے ان پر موقوف تھے۔ یہ اندازے اُس خدا کے
باندھے ہوئے ہیں جو زبردست اور دانا ہے۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۲۷۸،۲۷۷ حاشیہ )
وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ
يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي
اعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ )
قادر مطلق نے دنیا کے حوادث کو صرف اسی ظاہری سلسلہ تک محصور اور محدود نہیں کیا بلکہ ایک باطنی سلسلہ
ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اگر آفتاب ہے یا ماہتاب یا زمین یا وہ بخارات جن سے پانی برستا ہے یا وہ آندھیاں
جو زور سے آتی ہیں یا وہ اولے جو زمین پر گرتے ہیں یا وہ شہب ثاقبہ جو ٹوٹتے ہیں اگر چہ یہ تمام چیزیں اپنے
کاموں اور تمام تغیرات اور تحولات اور حدوثات میں ظاہری اسباب بھی رکھتی ہیں جن کے بیان میں ہیئت
اور طبعی کے دفتر بھرے پڑے ہیں لیکن با ایں ہمہ عارف لوگ جانتے ہیں کہ ان اسباب کے نیچے اور اس اور اسباب
بھی ہیں جو مد بر بالا رادہ ہیں جن کا دوسرے لفظوں میں نام ملائک ہے وہ جس چیز سے تعلق رکھتے ہیں اس کے