سورة المدَّثِّر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پر مہربان ہونا یا اس سے ناراض ہو جانا اور اپنے نفس سے ایک بات کو چاہنا یا اس سے کراہت کرنا کچھ بھی نہیں
رکھتے بلکہ بگلی جوارح الحق کی طرح ہیں۔ خدا تعالیٰ کے تمام ارادے اوّل انہیں کے مرا یا صافیہ میں منعکس
ہوتے ہیں اور پھر ان کے توسط سے کل مخلوقات میں پھیلتے ہیں چونکہ خدا تعالیٰ بوجہ اپنے تقدس تام کے نہایت
تجرد اور تنزہ میں ہے اس لئے وہ چیزیں جو انانیت اور ہستی محجوبہ کی کثافت سے خالی نہیں اور محجوب بانفسہا ہیں
اس مبدء فیض سے کچھ مناسبت نہیں رکھتیں اور اسی وجہ سے ایسی چیزوں کی ضرورت پڑی جو مِنْ وَجْہِ خدا تعالیٰ
سے مناسبت رکھتی ہوں اور من وجہ اس کی مخلوق سے تا اس طرف فیضان حاصل کریں اور اس طرف
پہنچا دیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا کی چیزوں میں سے کوئی چیز بھی اپنے وجود اور قیام اور حرکت اور سکون اور اپنے
تغییرات ظاہری اور باطنی اور اپنے ہر ایک خاصہ کے اظہار اور اپنے ہر یک عرض کے اخذ یا ترک میں مستقل بالذات
نہیں بلکہ اس ایک ہی حی و قیوم کے سہارے سے یہ تمام کام مخلوق کے چلتے ہیں اور بظاہر اگر چہ یہی نظر آتا
ہے کہ ہم اپنے کاموں میں کسی غیبی مدد کے محتاج نہیں جب چاہیں حرکت کر سکتے ہیں اور جب چاہیں ٹھہر سکتے
ہیں اور جب چاہیں بول سکتے ہیں اور جب چاہیں چپ کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک عارفانہ نظر کے ساتھ ضرور کھل
جائے گا کہ ہم اپنی ان تمام حرکات و سکنات اور سب کاموں میں غیبی مدد کے ضرور محتاج ہیں اور خدا تعالیٰ کی
قیومیت ہمارے نطفہ میں ، ہمارے علقہ میں ، ہمارے مضغہ میں ، ہمارے جنین میں اور ہماری ہر یک حرکت
میں اور سکون میں اور قول میں اور فعل میں غرض ہماری تمام مخلوقیت کے لوازم میں کام کرتی ہے مگر وہ قیومیت بو
جہ ہمارے محجوب بانفسنا ہونے کے براہِ راست ہم پر نازل نہیں ہوتی کیونکہ ہم میں اور اس ذات
الطف اللطائف اور اعلیٰ اور اغنی اور نور الانوار میں کوئی مناسبت درمیان نہیں کیونکہ ہر ایک چیز ہم میں سے
خواہ وہ جاندار ہے یا بے جان محجوب بنفسہ اور ساحت قدسیہ تنڑہ سے بہت دور ہے اس لئے
خدا تعالیٰ میں اور ہم میں ملائک کا وجود اسی طرح ضروری ہوا جیسا کہ نفس ناطقہ اور بدن انسان میں قوائے روحانیہ
اور حسیہ کا توسط ضروری ٹھہرا کیونکہ نفس ناطقہ نہایت تجرد اور لطافت میں تھا اور بدن انسان محجوب بنفسه
اور کثافت اور ظلمت میں پڑا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے ان دونوں کے درمیان میں قومی روحانیہ اور حسیہ کو
ذوجهتین پیدا کیا تا وہ قوی نفس ناطقہ سے فیضان قبول کر کے تمام جسم کو اس سے متادب اور مہذب کریں۔
(آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۶ تا ۱۷۳ حاشیه )
ملائک کی نسبت جو اجرام علوی اور اجسام سفلی کی طرف ہے وہ در حقیقت ایسی ہی ہے جیسے قومی روحانیہ اور
حسیہ کی نسبت بدن انسان کی طرف ہے کیونکہ جیسا کہ نفس ناطقہ انسان کا بدن انسان کی تدبیر بتوسط قوی
روحانیہ اور حسیہ کے کرتا ہے ایسا ہی قیوم العالم جو تمام عالم کے بقا اور قیام کے لئے نفس مدیرہ کی طرح
اور حکم آیت الله نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ٣٦) ان کی حیات کا نور ہے۔ تدبیر عالم کبیر عالم کبیر کی بواسطہ
ملائک کے فرماتا ہے اور ہمیں اس بات کے ماننے سے چارہ نہیں کہ جو کچھ عالم صغیر میں ذات واحد لاشریک کا
نظام ثابت ہوا ہے اسی کے مشابہ عالم کبیر کا بھی نظام ہے کیونکہ یہ دونوں عالم ایک ہی ذات سے صادر ہیں اور
اس ذات واحد لاشریک کا یہی تقاضا ہونا چاہئے کہ دونوں نظام ایک ہی شکل اور طرز پر واقع ہوں تا دونوں مل
کر ایک ہی خالق اور صانع پر دلالت کریں کیونکہ توحید فی النظام، توحید باری عزاسمہ کے مسئلہ کو مؤید ہے۔
وجہ یہ کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر کئی خالق ہوتے تو اس نظام میں اختلاف کثیر پایا جاتا۔ غرض یہ بات نہایت
سیدھی اور صاف ہے کہ ملائک اللہ عالم کبیر کے لئے ایسے ہی ضروری ہیں جیسے قومی روحانیہ وحسیہ نشاء انسانیہ
کے لئے جو عالم صغیر ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۱۷۶، ۱۷۷ حاشیہ )
صرف ہمارے قومی ہماری انسانیت کی گل چلانے کے لئے کافی نہیں ہیں ۔ ضرور ہمیں خارجی مدوں اور
معاونوں کی حاجت ہے مگر قانون قدرت ہمیں بتلا رہا ہے کہ وہ خارجی ممد و معاون اگر چہ بلحاظ علت العلل
ہونے کے خدائے تعالیٰ ہی ہے مگر اُس کا یہ انتظام ہر گز نہیں ہے کہ وہ بلا توسط ہمارے قومی اور اجسام پر اثر
ڈالتا ہے بلکہ جہاں تک ہم نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں اور جس قدر ہم اپنے فکر اور ذہن اور سوچ سے کام لیتے ہیں
صریح اور صاف اور بدیہی طور پر ہمیں نظر آتا ہے کہ ہر یک فیضان کے لئے ہم میں اور ہمارے خداوند کریم
میں عللِ متوسطہ ہیں جن کے توسط سے ہر یک قوت اپنی حاجت کے موافق فیضان پاتی ہے۔ پس اسی دلیل
سے ملائک اور جنات کا وجود بھی ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ ہم نے صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ خیر اور شر کے
اکتساب میں صرف ہمارے ہی قومی کافی نہیں بلکہ خارجی ممدات اور معاونات کی ضرورت ہے جو خارقِ عادت
اثر رکھتے ہوں مگر وہ محمد اور معاون خدا تعالیٰ براہ راست اور بلا توسط نہیں بلکہ بتوسط بعض اسباب ہے۔
سوقانون قدرت کے ملاحظہ نے قطعی اور یقینی طور پر ہم پر کھول دیا کہ وہ مدات اور معاونات خارج میں
موجود ہیں گو ان کی گنہ اور کیفیت ہم کو معلوم ہو یا نہ مگر یہ یقینی طور پر معلوم ہے کہ وہ نہ براہِ راست خدا تعالیٰ
ہے اور نہ ہماری ہی قوتیں اور ہمارے ہی ملکے ہیں بلکہ وہ ان دونوں قسموں سے الگ ایسی مخلوق چیزیں ہیں جو
ایک مستقل وجود اپنا رکھتی ہیں اور جب ہم ان میں سے کسی کا نام داعی الی الخیر رکھیں گے تو اسی کو ہم روح
القدس یا جبرائیل کہیں گے اور جب ہم ان میں سے کسی کا نام داعی الی الشر رکھیں گے تو اسی کو ہم شیطان اور
ابلیس کے نام سے بھی موسوم کریں گے۔ یہ تو ضرور نہیں کہ ہم روح القدس یا شیطان ہر یک تاریک دل کو
دکھلا دیں اگر چہ عارف ان کو دیکھ بھی لیتے ہیں اور کشفی مشاہدات سے وہ دونوں نظر بھی آ جاتے ہیں مگر محجوب
سے موثر کا
کے لئے جو ابھی نہ شیطان کو دیکھ سکتا ہے نہ روح القدس کو یہ ثبوت کافی ہے کیونکہ متاثر کے وجود سے
وجود ثابت ہوتا ہے اور اگر یہ قاعدہ صحیح نہیں ہے تو پھر خدا تعالیٰ کے وجود کا بھی کیوں کر پتہ لگ سکتا ہے۔ کیا کوئی
دکھلا سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہاں ہے؟ صرف متاثرات کی طرف دیکھ کر جو اس کی قدرت کے نمونے ہیں اس
مؤثر حقیقی کی ضرورت تسلیم کی گئی ہے۔ ہاں عارف اپنے انتہائی مقام پر روحانی آنکھوں سے اس کو دیکھتے
ہیں اور اس کی باتوں کو بھی سنتے ہیں مگر محجوب کے لئے بجز اس کے اور استدلال کا طریق کیا ہے کہ متاثرات کو دیکھ
کر اس مؤثر حقیقی کے وجود پر ایمان لاوے۔ سواسی طریق سے روح القدس اور شیاطین کا وجود ثابت ہوتا ہے
اور نہ صرف ثابت ہوتا ہے بلکہ نہایت صفائی سے نظر آ جاتا ہے افسوس ان لوگوں کی حالت پر جو فلسفہ باطلہ کی
ظلمت سے متاثر ہو کر ملائک اور شیاطین کے وجود سے انکار کر بیٹھے ہیں اور بینات اور نصوص صریحہ قرآن کریم
سے انکار کر دیا اور نادانی سے بھرے ہوئے الحاد کے گڑھے میں گر پڑے۔ اور اس جگہ واضح رہے کہ یہ مسئلہ
ان مسائل میں سے ہے جن کے اثبات کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے استنباط حقائق میں اس عاجز کو
متفر د کیا ہے۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۵ تا ۸۹ )
واضح ہو کہ یہ خیال کہ فرشتے کیوں نظر نہیں آتے بالکل عبث ہے فرشتے خدا تعالیٰ کے وجود کی طرح
نہایت لطیف وجود رکھتے ہیں پس کس طرح ان آنکھوں سے نظر آئیں کیا خدا تعالیٰ جس کا وجود ان فلسفیوں
کے نزدیک بھی مسلم ہے ان فانی آنکھوں سے نظر آتا ہے۔ ماسوا اس کے یہ بات بھی درست نہیں کہ کسی طرح
نظر ہی نہیں آسکتے کیونکہ عارف لوگ اپنے مکاشفات کے ذریعہ سے جو اکثر بیداری میں ہوتے ہیں فرشتوں
کو روحانی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں اور کئی علوم ان سے اخذ کرتے ہیں اور
مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جو مفتری کذاب کو بغیر ذلیل اور معذب
کرنے کے نہیں چھوڑتا کہ میں اس بیان میں صادق ہوں کہ بار ہا عالم کشف میں میں نے ملائک کو دیکھا ہے
اور ان سے بعض علوم اخذ کئے ہیں اور ان سے گذشتہ یا آنے والی خبریں معلوم کی ہیں جو مطابق واقعہ تھیں پھر
میں کیونکر کہوں کہ فرشتے کسی کو نظر نہیں آسکتے بلا شبہ نظر آسکتے ہیں مگر اور آنکھوں سے۔ سے۔ اور جیسے یہ لوگ ان
باتوں پر ہنستے ہیں عارف ان کی حالتوں پر روتے ہیں۔ اگر صحبت میں رہیں تو کشفی طریقوں سے مطمئن
ہو سکتے ہیں لیکن مشکل تو یہی ہے کہ ایسے لوگوں کی کھوپڑی میں ایک قسم کا تکبر ہوتا ہے۔ وہ تکبر انہیں اس قدر
بھی اجازت نہیں دیتا کہ انکسار اور تذلل اختیار کر کے طالب حق بن کر حاضر ہو جائیں ۔
اور یہ خیالات کہ ہمیں فرشتوں کے کاموں کا کیوں کچھ احساس نہیں ہوتا ۔ دراصل پہلے اعتراض کی ایک
فرع ہیں۔ محجوب ہونے کی حالت میں جیسے فرشتے نظر نہیں آتے اور جیسے خدا تعالیٰ کا بھی کچھ پتہ نہیں لگتا
صرف اپنے خیالات پر سارا مدار ہوتا ہے۔ ایسا ہی فرشتوں کے کاموں کا بھی جو روحانی ہیں کچھ احساس نہیں
ہوتا ۔ اس جگہ یہ مثل ٹھیک آتی ہے کہ ایک اندھے نے آفتاب کے وجود کا انکار کر دیا تھا کہ ٹولنے سے اس کا
کچھ پتہ نہیں ملتا تب آفتاب نے اس کو مخاطب کر کے کہا کہ اے اندھے ! میں ٹٹولنے سے معلوم نہیں ہو سکتا
کیونکہ تیرے ہاتھوں سے بہت دور ہوں تو یہ دُعا کر کہ خدا تعالیٰ تجھ کو آنکھیں بخشے تب تو آنکھوں کے ذریعہ
سے مجھے دیکھ لے گا۔
اور یہ خیال کہ اگر مدبرات اور مقسمات امر فر شتے ہیں تو پھر ہماری تدبیریں کیوں پیش جاتی ہیں اور کیوں
اکثر امور ہمارے معالجات اور تد بیرات سے ہماری مرضی کے موافق ہو جاتے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ وہ
ہمارے معالجات اور تدبیرات بھی فرشتوں کے دخل اور القاء اور الہام سے خالی نہیں ہیں جس کام کو فرشتے
باذنہ تعالیٰ کرتے ہیں وہ کام اس شخص یا اس چیز سے لیتے ہیں جس میں فرشتوں کی تحریکات کے اثر کو قبول
کرنے کا فطرتی مادہ ہے مثلاً فرشتے جو ایک کھیت یا ایک گاؤں یا ایک ملک میں باذنہ تعالیٰ پانی برسانا چاہتے
ہیں تو وہ آپ تو پانی نہیں بن سکتے اور نہ آگ سے پانی کا کام لے سکتے ہیں بلکہ بادل کو اپنی تحریکات جاذبہ
سے محل مقصود پر پہنچا دیتے ہیں اور مدبرات امر بن کر جس کم اور گنیف اور حد اور اندازہ تک ارادہ کیا گیا ہے
برسا دیتے ہیں۔ بادل میں وہ تمام قوتیں موجود ہوتی ہیں جو ایک بے جان اور بے ارادہ اور بے شعور چیز میں
باعتبار اس کے جمادی حالت اور عنصری خاصیت کے ہو سکتے ہیں اور فرشتوں کی منصبی خدمت دراصل تقسیم اور
تدبیر ہوتی ہے اسی لئے وہ مقسمات اور مدبرات کہلاتے ہیں اور القاء اور الہام بھی جو فرشتے کرتے ہیں وہ
بھی برعایت فطرت ہی ہوتا۔ ہوتا ہے مثلاً وہ الہام جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں پر وہ نازل کرتے ہیں دوسروں
پر نہیں کر سکتے بلکہ اس طرف توجہ ہی نہیں کرتے اور اسی قاعدہ کے موافق ہر یک شخص اپنے اندازہ استعداد پر
فرشتوں کے القا سے فیض یاب ہوتا ہے اور جس فن یا علم کی طرف کسی کا روئے خیال ہے اسی میں فرشتہ سے
مدد پاتا ہے مثلاً جب اللہ جل شانہ کا ارادہ ہوتا ہے کہ کسی دوا سے کسی کو دست آویں تو طبیب کے دل میں فرشتہ
ڈال دیتا ہے کہ فلاں مسہل کی دوا اس کو کھلا دو تب وہ تر بد یا خیار شیر یا شیر خشت یا سقمونیا یا سنا یا کسٹرائل یا
کوئی اور چیز جیسے دل میں ڈالا گیا ہو اس بیمار کو بتلا دیتا ہے اور پھر فرشتوں کی تائید سے اس دوا کو طبیعت قبول
کر لیتی ہے۔ تے نہیں آتی تب فرشتے اس دوا پر اپنا اثر ڈال کر بدن میں اس کی تاثیرات پہنچاتے ہیں اور
مادہ موذیہ کا اخراج باذنہ تعالیٰ شروع ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے نہایت حکمت اور قدرت کاملہ سے سلسلہ
ظاہری علوم وفنون کو بھی ضائع ہونے نہیں دیا اور اپنی خدائی کے تصرفات اور دائمی قبضہ کو بھی معطل نہیں رکھا
اور اگر خدا تعالیٰ کا اس قدر دقیق در دقیق تصرف اپنی مخلوق کے عوارض اور اس کی بقا اور فنا پر نہ ہوتا تو وہ ہرگز
خدا نہ ٹھہر سکتا اور نہ توحید درست ہو سکتی ۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس عالم میں نہیں چاہا کہ
یہ تمام اسرار عام نظروں میں بدیہی ٹھہر جاویں کیونکہ اگر یہ بدیہی ہوتے تو پھر ان پر ایمان لانے کا کچھ بھی
ثواب نہ ہوتا مثلاً اگر لوگ خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے اور اس کے فرشتوں کا مشاہدہ کر لیتے تو پھر
یہ معلومات بھی ان تمام معلومات کی مد میں داخل ہو جاتے جو انسان بذریعہ حواس یا تجارب حاصل کرتا ہے
اس صورت میں ان امور کا ماننا موجب نجات نہ ٹھہر سکتا جیسا کہ اور دوسرے صدہا امور معلومہ کا ماننا موجب
نجات نہیں ہے مثلاً ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ در حقیقت سورج اور چاند موجود ہیں اور زمین پر صد ہا قسم کے
جانور، صد بہا قسم کی بوٹیاں ، صد ہا قسم کی کانیں اور دریا اور پہاڑ موجود ہیں مگر کیا اس ماننے سے ہمیں کوئی ثواب
حاصل ہوگا یا ہم ان چیزوں کا وجود قبول کرنے سے خدا تعالیٰ کے مقرب ہو جائیں گے؟ ہر گز نہیں ! پھر اس کی
کیا وجہ ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے فرشتوں کو مانتا ہے بہشت اور دوزخ کے وجود پر ایمان لاتا ہے اور
قیامت میں میزان عمل کو قبول کرتا ہے قیامت کی پل صراط پر صدق دل سے یقین رکھتا ہے اور اس حقیقت کو
مانتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی کتابیں ہیں جو دنیا میں نازل ہوئی ہیں اور اس کے رسول بھی ہیں جو دنیا میں آئے ہیں
اور اس کی طرف سے حشر اجسام بھی ہے جو ایک دن ہوگا اور خدا بھی موجود ہے جو درحقیقت واحد لاشریک
ہے تو وہ شخص عند اللہ قابل نجات ٹھہر جاتا ہے پیارو!! یقیناً سمجھو کہ اس کی یہی وجہ ہے کہ یہ شخص خدا تعالیٰ پر جو
ہنوز در پردہ غیب ہے ایمان لاتا ہے اور اس کی کتاب کے اخبار غیبیہ کو سیح سمجھتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک
ایک راست باز اور نیک خیال اور نیک ظن اور فرمانبردار ٹھہرتا ہے تب اس صدق کی برکت سے بخشا جاتا ہے ورنہ
مجرد معلومات کو نجات سے تعلق ہی کیا ہے؟ کیا اگر کوئی روز قیامت میں کل حجابوں کے رفع کے بعد یہ کہے کہ
سہو کا تب ہے صحیح «شنبر“ ہے (شمس)
یہ بہشت اور دوزخ جو سامنے نظر آ رہا ہے اور یہ ملائک جو صف باندھے کھڑے ہیں اور یہ میزان جس سے عمل
محل رہے ہیں اور یہ رب العالمین جو عدالت کر رہا ہے۔ ان سب باتوں پر اب میں ایمان لایا تو کیا ایسے
ایمان سے وہ رہا ہو جائے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ پس اگر رہا نہیں ہو گا تو اس کا سبب کیا ہے؟ کیا اس کا یہ سبب نہیں کہ
اس وقت اس نے ان تمام چیزوں کو دیکھ لیا ہے جو پہلے اس سے پردہ غیب میں تھیں اس لئے وہ موقعہ ثواب کا
ہاتھ سے جاتا رہا جو صرف اسی شخص کو مل سکتا ہے جو ان بدیہی ثبوتوں سے بے خبر ہو اور محض قرائن دقیقہ سے
استنباط کر کے بات کی اصلیت تک پہنچ گیا ہو۔ سو افسوس کہ وہ لوگ جو فلسفہ پر مرے جاتے ہیں ان کی عقلوں
پر یہی پردہ پڑا ہوا ہے کہ وہ اس بات کو نہیں سوچتے کہ اگر علم ذات باری اور علم وجود ملائک اور علم حشر اجسام
اور علم جنت و جہنم اور علم نبوت اور رسالت ایسے مانجے جاتے اور صاف کئے جاتے اور بدیہی طور پر دکھلائے
جاتے کہ جیسے علوم ہندسہ و حساب اور بعض حصے علوم طبعی اور طبابت اور ہیئت صاف کئے گئے ہیں تو پھر ایسے
علوم بدیہہ ضرور یہ کونجات انسانی سے تعلق ہی کیا تھا جب کہ نجات کی یہ حقیقت ہے کہ وہ اللہ جل شانہ کا محبت
اور پیار سے بھرا ہوا ایک فضل ہے جو راست بازوں اور صادقوں اور سچے ایمانداروں اور کامل وفاداروں اور
اخبار ظنیہ کے ماننے والوں کی طرف رجوع کرتا ہے تو پھر علوم بدیہہ ضرور یہ کا ماننا کس راست بازی اور صدق
اور صفا کو ثابت کر سکتا ہے؟ ہم صریح دیکھتے ہیں کہ جیسے ہم اس بات کے قائل ہیں کہ چار کا نصف دو دو ہیں ایسا
ہی ایک اول درجہ کا بد معاش بھی اسی بات کا قائل ہوتا ہے ہم دنیا میں ہزار ہا بلکہ کروڑہا چیزوں کو یقینی اور قطعی
طور پر مانتے ہیں اور ان کے وجود میں ذرہ شک نہیں کرتے تو کیا ان کے ماننے سے کوئی ثواب ہمیں مل سکتا
ہے؟ ہرگز نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے نشانوں کو بھی ایسے بدیہی طور سے اپنے نبیوں کے ذریعہ
سے ظاہر نہیں کیا جیسے ہمیشہ سے دنیا کے جاہل لوگ تقاضا کر رہے ہیں بلکہ جن کی استعدادوں پر پردہ تھا ان پر
ابتلا کا پردہ بھی ڈال دیا جیسا کہ یہ ذکر قرآن کریم میں موجود ہے کہ مکہ کے جاہل یہ درخواست کرتے تھے کہ
ہم اس شرط پر ایمان لا سکتے ہیں کہ عرب کے تمام مردے زندہ کئے جائیں یا یہ کہ ہمارے رو برو ایک زینہ لگا
کر آسمان پر چڑھ جاؤ اور ہمارے روبرو ہی آسمان سے اُتر و اور کتاب الہی ساتھ لاؤ جس کو ہم ہاتھ میں لے
کر پڑھ لیں اور وہ نادان نہیں سمجھتے تھے کہ اگر انکشاف حقیقت اس قدر ہو جائے تو پھر اس عالم اور قیامت
میں فرق کیا رہا اور ایسے بدیہی نشانوں کے بعد اس قبول پر ایمان کا لفظ کیونکر اطلاق کریں گے؟ کون شخص ہے
جو حقائق بدیہہ بینہ کو قبول نہیں کرتا؟ غرض فلسفہ والوں کے خیالات کی بنیاد ہی غلط ہے وہ چاہتے ہیں کہ کل
ایمانیات کو علوم مشہودہ محسوسہ میں داخل کر دیں اور ملائک اور جنت اور جہنم اور خدا تعالیٰ کا وجود ایسا ثابت
ہو جائے جیسا کہ آج کل کی تحقیقاتوں سے اکثر معمورہ ارض اور بہت سی نباتات اور کانوں کا پتہ لگ گیا ہے مگر
جس چیز کو خدا تعالیٰ نے اوّل روز سے انسان کی نجات کا ایک طریق نکالنے کے لئے ایمانیات میں داخل
کر دیا ہے وہ کیونکر بر خلاف ارادہ الہی اس درجہ کی ہدایت تک پہنچ جائے؟ ہاں جب انسان ایمان کے درجہ
سے عرفان کے مرتبہ پر ترقی کرتا ہے تو بلا شبہ یہ تمام امور بداہت کے رنگ میں نظر آتے ہیں بلکہ ہندسی ثبوتوں
سے بڑھ کر ان کا ثبوت ہوتا ہے کیونکہ ہندسی ثبوت اکثر دوائر موہومہ پر مبنی ہیں مگر دینی امور عرفانی مرتبہ میں
وہم اور شک سے منزہ ہوتے ہیں اور دنیا میں جس قدر ایک چیز زیادہ سے زیادہ بدیہی طور پر ثابت ہو سکتی ہے
اسی طور پر ان تمام عقائد کا ثبوت مل جاتا ہے بلکہ ایسا اعلیٰ ثبوت کہ کوئی نمونہ اس کا دنیا میں پایا نہیں جاتا مگر
کمبخت انسان ان راہوں کی طرف ذرہ رغبت نہیں کرتا اور ان راہوں سے حق الیقین تک پہنچنا چاہتا ہے جو
خدا تعالیٰ کے قدیم قانون قدرت نے وہ راہیں ان امور کے دریافت کے لئے مقرر نہیں کیں اس کی ایسی ہی
مثال ہے کہ جیسے کوئی کسی شیرینی کو آنکھ پر رکھ کر اس کا میٹھا یا کڑوا ہونا امتحان کرے یا آنکھوں کو بند کر کے
کانوں سے دیکھنے کا کام لینا چاہے مگر یادر ہے کہ یہ بات بھی نہیں کہ ایمانی مرتبہ میں خدا تعالیٰ نے ان تمام
امور کے تسلیم کرانے میں اپنے بندوں کو صرف تکلیف مالا يطاق دینا چاہا ہے بلکہ ان کی تسلیم کے لئے براہین
لطیفہ دیتے ہیں جن پر ایک سلیم العقل نظر غور ڈال کر ایک حصہ و افریقین کا حاصل کر سکتا ہے مثلاً گو ایمانی مرتبہ
میں خدا تعالیٰ پر ایمان لانا ایک ایمان بالغیب ہے مگر قرآن کریم کو دیکھو کہ اُس صانع کا وجود ثابت کرنے
کے لئے کس قدر استدلالات اور براہین شافیہ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسا ہی اگر چہ یہ تو نہیں کہ ہم ملائک کو کسی منکر
کے ہاتھ میں پکڑا دیں یا کام کرتے دکھلا دیں لیکن طالب حق کے لئے اس قدر کافی ہے کہ دقیق در دقیق
تدبیرات نظام کو دیکھ کر ضرورت ملائکہ اس کی نظر میں ضرور ثابت ہو جائیں گے اور اگر ایسا طالب دہر یہ ہے تو
پہلے ہم وجودِ باری کا اس کو ثبوت دیں گے اور پھر اس بات کا ثبوت کہ خدا بجز اس کے ہو ہی نہیں سکتا کہ اس
کے حکم اور ارادہ کے بغیر ایک پتہ بھی ہل نہ سکے اور پھر یہ ثبوت دیں گے کہ جن مصالح دقیقہ کے ساتھ خدا تعالیٰ
اپنے بندوں پر اپنا فیضان بذریعہ شمس و قمر و نجوم وا برو با دو غیرہ کر رہا ہے ان مصالح کے شناخت اور وضعُ شَیءٍ
في محلہ کے قومی ہرگز ان چیزوں کو نہیں دیئے گئے جیسا کہ ابھی ہم ثابت کر چکے اور یہ بھی ثابت کر چکے کہ خدا
تعالیٰ بغیر وسائط کے کوئی کام نہیں کرتا اور جن کو وسائط ٹھہراتا ہے پہلے ان کو ان کاموں کی مناسب حال قوتیں
اور طاقتیں عطا کرتا ہے مثلاً شعور کے کام صاحب شعور سے لیتا ہے اور ارادہ کا کام صاحب ارادہ سے انسان
کا کام انسان سے اور حیوان کا کام حیوان سے اور نظر دقیق کا کام نظر دقیق سے پس ان ثبوتوں کے بعد بلاشبہ
ملائک کے وجود کی ضرورت ثابت ہوتی ہے اور ایمانی امور کے لئے صرف اس قدر ثبوت کی حاجت ہے
تا تکلیف مالا يطاق نہ ہو اور نیز ایمان لانے کا ثواب بھی ضائع نہ ہو کیونکہ اگر ملائک کے وجود کا ایسا
ثبوت دیا جاتا کہ گویا ان کو پکڑ کر دکھلا دیا جاتا تو پھر ایمان ایمان نہ رہتا اور نجات کی حکمت عملی فوت ہو
جاتی ۔ فَافُهَمْ وَتَدَبَّرُ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُسْتَعْجِلِينَ -
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۱ تا ۲۱۴ حاشیه )
جیسے ہمارے اجسام اور ہماری تمام ظاہری قوتوں پر آفتاب اور ماہتاب اور دیگر سیاروں کا اثر ہے ایسا ہی
ہمارے دل اور دماغ اور ہماری تمام روحانی قوتوں پر یہ سب ملائک ہماری مختلف استعدادوں کے موافق اپنا
اپنا اثر ڈال رہے ہیں ۔ جو چیز کسی عمدہ جو ہر بنے کی اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے وہ اگر چہ خاک کا ایک ٹکڑہ ہے
یا پانی کا وہ قطرہ جو صدف میں داخل ہوتا ہے یا پانی کا وہ قطرہ جو رحم میں پڑتا ہے وہ ان ملائک اللہ کی روحانی
تربیت سے لعل اور الماس اور یا قوت اور نیلم وغیرہ یا نہایت درجہ کا آبدار اور وزنی موتی یا اعلیٰ درجہ کے دل
اور دماغ کا انسان بن جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ قرآن شریف میں جس طرز سے ملائک کا حال بیان کیا ہے وہ
نہایت سیدھی اور قریب قیاس راہ ہے اور بجز اس کے ماننے کے انسان کو کچھ بن نہیں پڑتا۔ قرآن شریف پر
بدیدہ تعمق غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان بلکہ جمیع کا ئنات الارض کی تربیت ظاہری و باطنی کے لئے
بعض وسائط کا ہونا ضروری ہے اور بعض بعض اشارات قرآنیہ سے نہایت صفائی سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض وہ
نفوس طیبہ جو ملائک سے موسوم ہیں اُن کے تعلقات طبقات سماویہ سے الگ الگ ہیں ۔ بعض اپنی
تاثیرات خاصہ سے ہوا کے چلانے والے اور بعض مینہ کے برسانے والے اور بعض ، بعض اور تاثیرات کو
زمین پر اتارنے والے ہیں پس اس میں کچھ شک نہیں کہ بوجہ مناسبت نوری وہ نفوس طیبہ ان روشن اور نورانی
ستاروں سے تعلق رکھتے ہوں گے کہ جو آسمانوں میں پائے جاتے ہیں مگر اس تعلق کو ایسا نہیں سمجھنا چاہیئے کہ
جیسے زمین کا ہر یک جاندار اپنے اندر جان رکھتا ہے بلکہ ان نفوس طیبہ کو بوجہ مناسبت اپنی نورانیت اور روشنی
کے جو روحانی طور پر انہیں حاصل ہے روشن ستاروں کے ساتھ ایک مجہول الکنہ تعلق ہے اور ایسا شدید تعلق
ہے کہ اگر ان نفوس طیبہ کا ان ستاروں سے الگ ہونا فرض کر لیا جائے تو پھر اُن کے تمام قومی میں فرق پڑ جائے
گا۔ انہیں نفوس کے پوشیدہ ہاتھ کے زور سے تمام ستارے اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں اور جیسے
خدائے تعالیٰ تمام عالم کے لئے بطور جان کے ہے ایسا ہی ( مگر اس جگہ تشبیہ کامل مراد نہیں ) وہ نفوس نورانیہ