سورة القِیَامَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کواکب اور سیارات کے لئے جان کا ہی حکم رکھتے ہیں اور ان کے جدا ہو جانے سے ان کی حالت وجود یہ میں بکلی
فساد راہ پا جانا لازمی وضروری امر ہے اور آج تک کسی نے اس امر میں اختلاف نہیں کیا کہ جس قدر آسمانوں میں
سیارات اور کواکب پائے جاتے ہیں وہ کا ئنات الارض کی تکمیل و تربیت کے لئے ہمیشہ کام میں مشغول ہیں۔
غرض یہ نہایت بچی ہوئی اور ثبوت کے چرخ پر چڑھی ہوئی صداقت ہے کہ تمام نباتات اور جمادات اور حیوانات
پر آسمانی کواکب کا دن رات اثر پڑ رہا ہے اور جاہل سے جاہل ایک دہقان بھی اس قدر تو ضرور یقین رکھتا ہوگا
کہ چاند کی روشنی پھلوں کے موٹا کرنے کے لئے اور سورج کی دھوپ ان کو پکانے اور شیریں کرنے کے
لئے اور بعض ہوائیں بکثرت پھل آنے کے لئے بلاشبہ مؤثر ہیں ۔ اب جبکہ ظاہری سلسلہ کا ئنات کا ان
چیزوں کی تاثیرات مختلفہ سے تربیت پا رہا ہے تو اس میں کیا شک ہو سکتا ہے کہ باطنی سلسلہ پر بھی باز نہ تعالیٰ وہ
نفوس نورانیہ اثر کر رہی ہیں جن کا اجرام نورانیہ سے ایسا شدید تعلق ہے کہ جیسے جان کو جسم سے ہوتا ہے۔
اب اس کے بعد یہ بھی جاننا چاہئے کہ اگرچہ کہ اگر چہ بظاہر یہ بات نہایت دور از ادب معلوم ہوتی ہے کہ
خدائے تعالیٰ اور اُس کے مقدس نبیوں میں افاضہ ء انوارِ وحی کے لئے کوئی اور واسطہ تجویز کیا جائے لیکن
ذرا غور کرنے سے بخوبی سمجھ آ جائے گا کہ اس میں کوئی سوء ادب کی بات نہیں بلکہ سراسر خدائے تعالیٰ کے اس
عام قانون قدرت کے مطابق ہے جو دنیا کی ہر یک چیز کے متعلق کھلے کھلے طور پر مشہودو محسوس ہو رہا ہے کیوں
کہ ہم دیکھتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام بھی اپنے ظاہری جسم اور ظاہری قومی کے لحاظ سے انہیں وسائط کے محتاج
ہیں اور نبی کی آنکھ بھی گو کیسی ہی نورانی اور بابرکت آنکھ ہے مگر پھر بھی عوام کی آنکھوں کی طرح آفتاب یا اس
کے کسی دوسرے قائم مقام کے بغیر کچھ دیکھ نہیں سکتی اور بغیر توسط ہوا کے کچھ ٹن نہیں سکتے لہذا یہ بات بھی
ضروری طور پر ماننی پڑتی ہے کہ نبی کی روحانیت پر بھی ان سیارات کے نفوس نورانیہ کا ضرور اثر پڑتا ہوگا بلکہ
سب سے زیادہ اثر پڑتا ہوگا کیوں کہ جس قدر استعداد صافی اور کامل ہوتی ہے اُسی قدر اثر بھی صافی اور کامل
طور پر پڑتا ہے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ یہ سیارات اور کواکب اپنے اپنے قالبوں کے متعلق ایک
ایک روح رکھتے ہیں جن کو نفوس کو اکب سے بھی نامزد کر سکتے ہیں اور جیسے کواکب اور سیاروں میں باعتبار ان
کے قالبوں کے طرح طرح کے خواص پائے جاتے ہیں جو زمین کی ہر یک چیز پر حسب استعداد اثر ڈال رہے
ہیں ایسا ہی ان کے نفوس نورانیہ میں بھی انواع اقسام کے خواص ہیں جو باذن حکیم مطلق کا ئنات الارض کے
باطن پر اپنا اثر ڈالتے ہیں اور یہی نفوس نورانیہ کامل بندوں پر بشکل جسمانی متشکل ہو کر ظاہر ہو جاتے ہیں اور

بشری صورت سے متمثل ہو کر دکھائی دیتے ہیں اور یاد رکھنا چاہیئے کہ یہ تقریر از قبیل خطا بیات نہیں بلکہ یہ وہ صداقت
ہے جو طالب حق اور حکمت کو ضرور ماننی پڑے گی کیونکہ جب ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ ضرور کائنات الارض کی
تربیت اجرام سماویہ کی طرف سے ہو رہی ہے اور جہاں تک ہم بطور استقراء اجسام ارضیہ پر نظر ڈالتے ہیں
اس تربیت کے آثار ہر یک جسم پر خواہ وہ نباتات میں سے ہے خواہ جمادات میں سے خواہ حیوانات میں سے
ہے بدیہی طور پر ہمیں دکھائی دیتے ہیں۔ پس اس صریح تجربہ کے ذریعہ سے ہم اس بات کے ماننے کے لئے بھی
مجبور ہیں کہ روحانی کمالات اور دل اور دماغ کی روشنی کا سلسلہ بھی جہاں تک ترقی کرتا ہے بلاشبہ ان نفوس نورانیہ
کا اُس میں بھی دخل ہے۔ اسی دخل کی رو سے شریعتِ غرا نے استعارہ کے طور پر اللہ تعالیٰ اور اُس کے
رسولوں میں ملائک کا واسطہ ہونا ایک ضروری امر ظاہر فرمایا ہے جس پر ایمان لانا ضروریات دین میں سے
گردانا گیا ہے۔ جن لوگوں نے اپنی نہایت مکروہ نادانی سے اس الہی فلسفہ کو نہیں سمجھا جیسے آریہ مذہب والے
یا برہمو مذہب والے انہوں نے جلدی سے باعث اپنے بے وجہ بخل اور بغض کے جو ان کے دلوں میں بھرا
ہوا ہے تعلیم فرقانی پر یہ اعتراض جڑ دیا کہ وہ اللہ اور اس کے رسولوں میں ملائک کا واسطہ ضروری ٹھہراتا ہے اور
اس بات کو نہ سمجھا اور نہ خیال کیا کہ خدائے تعالیٰ کا عام قانون تربیت جو زمین پر پایا جاتا ہے اسی قاعدہ پر مبنی
ہے۔ ہندوؤں کے رشی جن پر بقول ہندوؤں کے چاروں وید نازل ہوئے کیا وہ اپنے جسمانی قوٹی کے ٹھیک
ٹھیک طور پر قائم رہنے میں تاثیرات اجرام سماویہ کے محتاج نہیں تھے؟ کیا وہ بغیر آفتاب کی روشنی کے صرف
آنکھوں کی روشنی سے دیکھنے کا کام لے سکتے تھے یا بغیر ہوا کے ذریعہ کے کسی آواز کو سن سکتے تھے؟ تو اس کا
جواب بدیہی طور پر یہی ہو گا کہ ہرگز نہیں بلکہ وہ بھی اجرام سماویہ کی تربیت اور تکمیل کے بہت محتاج تھے۔
ہندوؤں کے ویدوں نے ان ملائک کے بارے میں کہاں انکار کیا ہے بلکہ انہوں نے تو ان وسائط کے ماننے
اور قابل قدر جاننے میں بہت ہی غلو کیا ہے یہاں تک کہ خدائے تعالیٰ کے درجہ سے ان کا درجہ برابر ٹھہرا دیا
ہے ایک رگ وید پر ہی نظر ڈال کر دیکھو کہ کس قدر اس میں اجرام سماویہ اور عناصر کی پرستش موجود ہے اور کیسی
ان کی اُستت اور مہما اور مدح اور ثنا میں ورقوں کے ورق سیاہ کر دیئے ہیں اور کس عاجزی اور گڑ گڑانے سے
ان سے دُعائیں مانگی گئی ہیں جو قبول بھی نہیں ہوئیں مگر شریعت فرقانی نے تو ایسا نہیں کیا بلکہ ان نفوس نورانیہ کو
جو اجرام سماویہ سے یا عناصر یا د خانات سے ایسا تعلق رکھتے ہیں جیسے جان کا جسم سے تعلق ہوتا ہے صرف
ملائک یا جنات کے نام سے موسوم کیا ہے اور ان نورانی فرشتوں کو جو نورانی ستاروں اور سیاروں پر اپنا مقام

رکھتے ہیں اپنی ذات پاک میں اور اپنے رسولوں میں ایسے طور کا واسطہ نہیں ٹھہرایا جس کے رو سے ان فرشتوں
کو با اقتدار یا با اختیار مان لیا جاوے بلکہ ان کو اپنی نسبت ایسا ظاہر فرمایا ہے کہ جیسے ایک بے جان چیز
ایک زندہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے جس سے وہ زندہ جس طور سے کام لینا چاہتا ہے لیتا ہے۔ اسی بناء پر بعض
مقامات قرآن شریف میں اجسام کے ہر یک ذرہ پر بھی ملائک کا نام اطلاق کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ سب
ذرات اپنے رب کریم کی آواز سنتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا گیا ہو مثلاً جو کچھ تغیرات بدن
انسان میں مرض کی طرف یا صحت کی طرف ہوتے ہیں ان تمام مواد کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق
آگے پیچھے قدم رکھتا ہے۔
اب ذرا آنکھ کھول کر دیکھ لینا چاہیئے کہ اس قسم کے وسائط کے ماننے میں جو قرآن شریف میں قرار دیئے
گئے ہیں کونسا شرک لازم آتا ہے اور خدائے تعالیٰ کی شانِ قدرت میں کونسا فرق آ جاتا ہے بلکہ یہ تو اسرار
معرفت و دقائق حکمت کی وہ باتیں ہیں جو قانون قدرت کے صفحہ صفحہ میں لکھی ہوئی نظر آتی ہیں اور بغیر اس
انتظام کے ماننے کے خدا تعالیٰ کی قدرت کاملہ ثابت ہی نہیں ہو سکتی اور نہ اس کی خدائی چل سکتی ہے بھلا جب
تک ذرہ ذرہ اُس کا فرشتہ بن کر اس کی اطاعت میں نہ لگا ہوا ہو تب تک یہ سارا کارخانہ اُس کی مرضی کے
موافق کیوں کر چل سکتا ہے؟ کوئی ہمیں سمجھائے تو سہی اور نیز اگر ملائک سماویہ کے نظام روحانی سے خدا تعالیٰ
کی قادرانہ شان پر کچھ دھبہ لگ سکتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ انہیں ملائک کے نظام جسمانی کے ماننے سے کہ جو
نظام روحانی کا بعینہ ہم رنگ و ہم شکل ہے خدائے تعالیٰ کی قدرت کاملہ پر کوئی دھبہ نہیں لگ سکتا بلکہ سچ تو یہ
ہے کہ آریہ وغیرہ ہمارے مخالفوں نے فرط نا بینائی سے ایسے ایسے بے جا اعتراضات کر دیئے ہیں جن کی اصل
بناء بہت سے مشرکانہ حواشی کے ساتھ ان کے گھر میں بھی موجود ہے اور ناحق بوجہ اپنی بے بصیرتی کے ایک
عمدہ صداقت کو بطالت کی شکل میں سمجھ لیا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ اسلامی شریعت کی رو سے خواص ملائک کا درجہ خواص بشر سے کچھ زیادہ نہیں بلکہ
خواص الناس خواص الملائک سے افضل ہیں اور نظام جسمانی یا نظام روحانی میں ان کا و وسائط قرار لط قرار پانا اُن کی
افضلیت پر دلالت نہیں کرتا بلکہ قرآن شریف کی ہدایت کے رو سے وہ خدام کی طرح اس کام میں لگائے
گئے ہیں ۔
توضیح مرام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۸ تا ۷۴ )
ملائک اللہ (جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں ) ایک ہی درجہ کی عظمت اور بزرگی نہیں رکھتے نہ ایک ہی

قسم کا کام انہیں سپرد ہے بلکہ ہر ایک فرشتہ علیحدہ علیحدہ کاموں کے انجام دینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ دنیا
میں جس قدر تم تغیرات و انقلابات دیکھتے ہو یا جو کچھ مکمن قوة سے حیر فعل میں آتا ہے یا جس قدر ارواح و
اجسام اپنے کمالات مطلوبہ تک پہنچتے ہیں ان سب پر تاثیرات سماویہ کام کر رہی ہیں اور کبھی ایک ہی فرشتہ
مختلف طور کی استعدادوں پر مختلف طور کے اثر ڈالتا ہے۔
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۶،۸۵ ) ( نیز دیکھیں آیت ۹۸ سورۃ البقرۃ )
صرف اتنا ہی نہیں کہ ملائک بعض وقت نظر آتے ہیں بلکہ بسا اوقات ملائک کلام میں اپنا واسطہ ہونا ظاہر کر
دیتے ہیں ۔
( بركات الدعاء، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶ حاشیه )
یہ سنت اللہ ہے کہ جب ایک مامور آتا ہے تو آسمان سے اس کے ساتھ فرشتے یا یوں کہوں کہ نور اترتا ہے
اور وہ نور مستعد دلوں پر پڑتا اور ان کو روشن کرتا اور ان کو قوت دیتا ہے اور ہر ایک شخص قوت پا کر روحانی امور
کو سمجھنے لگتا ہے چونکہ اس نزول نور کا اصل سبب وہ مامور ہی ہوتا ہے اس لئے اس زمانہ کے تمام دینی معارف
اُسی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۸۷ حان
ا حاشیه )
ملائک اس معنی سے ملائک کہلاتے ہیں کہ وہ ملاک اجرام سماویہ اور ملاک اجسام الارض ہیں یعنی ان کے
قیام اور بقا کے لئے روح کی طرح ہیں اور نیز اس معنے سے بھی ملائک کہلاتے ہیں کہ وہ رسولوں کا کام دیتے
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۸ حاشیه )
ہیں۔
وَالْمُسْلِمُ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ | اور مسلمان وہ ہے جس نے اپنا منہ ذبح ہونے کے
رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَهُ نَحَرَ نَاقَةَ نَفْسِهِ خدا تعالیٰ کے آگے رکھ دیا ہو۔ اور اپنے نفس کی انفٹنی کو اس کے
وَتَلَّهَا لِلْجَبِينِ وَمَا نَسِيَ الْحَيْنَ فِي لئے قربان کر دیا ہو اور ذبح کے لئے پیشانی کے بل اس کو گرادیا ہو
حِينٍ فَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ النُّسُك اور موت سے ایک دم غافل نہ ہو پس حاصل کلام یہ ہے کہ ذبیحہ
وَالضَّحَايَا فِي الْإِسْلَامِ هِيَ تَذْكِرَةٌ اور قربانیاں جو اسلام میں مروج ہیں وہ سب اسی مقصود کے لئے
لَّهُذَا الْمَرَامِ وَ حَثَّ عَلى تَحْصِيلِ جو بذل نفس ہے بطور یاد دہانی ہیں اور اس مقام کے حاصل
هذَا الْمَقَامِ وَإِرْهَاصٌ لِحَقِيقَةٍ کرنے کے لئے ایک ترغیب ہے اور اس حقیقت کے لئے جو
تَحْصُلُ بَعْدَ السُّلُوكِ التَّامِ سلوک تام کے بعد حاصل ہوتی ہے ایک ارباص ہے ۔ پس
فَوَجَبَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَةٍ ہر ایک مرد مومن اور عورت مومنہ پر جو خدائے ورود کی رضا کی
كَانَ يَبْتَغِي رِضَاءَ اللهِ الْوَدُودِ أَن طالب ہے واجب ہے کہ اس حقیقت کو سمجھے اور اس کو اپنے مقصود

يَفْهَمَ هَذِهِ الْحَقِيقَةَ وَيَجْعَلَهَا عَيْنَ کا عین قرار دے اور اس حقیقت کو اپنے نفس کے اندر داخل
الْمَقْصُودِ وَيُدْخِلَهَا فِي نَفْسِهِ حَتَّی کرے یہاں تک کہ وہ حقیقت ہر ذرہ وجود میں داخل ہو
تَسْرِيَ فِي كُلِّ ذَرَّةِ الْوَجُودِ وَلَا يَهْدَهُ وَلَا جائے اور راحت و آرام اختیار نہ کرے جب تک کہ اس
يَسْكُنُ قَبْلَ آدَاءِ هَذِهِ الضَّحِيَّةِ لِلرَّبِ قربانی کو اپنے رب معبود کے لئے ادا نہ کرلے اور جاہلوں
الْمَعْبُودِ وَلَا يَقْنَعُ بِنَمُوذَجِ وَقِشْرِ اور نادانوں کی طرح صرف نمونہ اور پوست بے مغز پر
كَالْجُهَلَاءِ وَالْعُمْيَانِ بَلْ يُؤَدِّى حَقِيقَةً قناعت نہ کر بیٹھے بلکہ چاہئے کہ اپنی قربانی کی حقیقت کو
أَضْحَاتِهِ وَيَقْضِي بِجَمِيعِ حَصَاتِهِ وَرُوحِ بجالا وے اور اپنی ساری عقل کے ساتھ اور اپنی
پر ہیز گاری کی روح سے قربانی کی روح کو ادا کرے۔
تُقَاتِهِ رُوحَ الْقُرْبَانِ
هَذَا هُوَ مُنْتَهى سُلُوكِ السَّالِكِينَ وَ یہ وہ درجہ ہے جس پر سالکوں کا سلوک انتہا پذیر
غَايَةُ مَقْصَدِ الْعَارِفِينَ وَعَلَيْهِ يَخْتَتِمُ ہوتا ہے اور عارفوں کا مقصد اپنی غایت کو پہنچتا ہے ۔ اور
جَمِيعُ مَدَارِجِ الْأَنْقِيَاءِ وَبِهِ يَكْمُلُ سَائِرُ اس پر تمام درجے پر ہیز گاروں کے ختم ہو جاتے ہیں اور
مَرَاحِلِ الصَّدِيقِينَ وَالْأَصْفِيَاءِ وَإِلَيْهِ سب منزلیں راستبازوں اور برگزیدوں کی پوری ہو جاتی
يَنْتَهِي سَيْرُ الْأَوْلِيَاءِ وَإِذَا بَلَغْتَ إِلى هذا ہیں اور یہاں تک پہنچ کر سیر اولیاء کا اپنے انتہائی نقطہ تک
فَقَدْ بَلَّغْتَ جُهْدَكَ إِلَى الْاِنْتِهَاءِ وَفُرْتَ جا پہنچتا ہے اور جب تو اس مقام تک پہنچ گیا تو تو نے اپنی
بِمَرْتَبَةِ الْفَنَاءِ فَحِينَئِذٍ تَبْلُغُ شَجَرَةُ کوشش کو انتہا تک پہنچادیا اور فنا کے مرتبہ تک پہنچ گیا۔ پس
سُلُوكِكَ إِلَى أَتَمَّ النَّمَاءِ وَ تَصِلُ عُنْقُ اس وقت تیرے سلوک کا درخت اپنے کامل نشو و نما تک
رُوْحِكَ إِلى لُعَاعِ رَوْضَةِ الْقُدُسِ وَ پہنچ جائے گا اور تیری روح کی گردن تقدس اور بزرگی کے
الْكِبْرِيَاءِ كَالنَّاقَةِ الْعَنْقَاءِ إِذَا أَوْ صَلَتْ مرغزار کے نرم سبزہ تک پہنچ جائے گی ۔ اُس اونٹنی کی مانند
عُنُقَهَا إِلَى الشَّجَرَةِ الْخَضْرَاءِ وَ بَعْدَ ذَالِك جس کی گردن لمبی ہو اور اُس نے اپنی گردن کو ایک سبز
جَذَبَاتٌ وَنَفَحَاتٌ وَ تَجَلِّيَاتٌ مِنَ الْحَضْرَةِ درخت تک پہنچا دیا ہو اور اس کے بعد حضرت احدیت
الْأَحْدِيَّةِ لِيَقْطَعَ بَعْضَ بَقَايَا عُرُوقِ کے جذبات ہیں اور خوشبوئیں ہیں اور تجلیات ہیں تا وہ
الْبَشَرِيَّةِ وَبَعْدَ ذَالِكَ احْيَاء وَ ابْقَاء بعض ان رگوں کو کاٹ دے کہ جو بشریت میں سے باقی
وَادْنَاءُ لِلنَّفْسِ الْمُطْمَئِنَّةِ الرَّاضِيَةِ رہ گئی ہوں اور بعد اس کے زندہ کرنا ہے اور باقی رکھنا اور

آج 10 میں سے 10 باقی