سورة المُرسَلات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يادَمُ اسْكُنْ انْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ ۔۔۔۔۔ اے آدم ۔۔۔۔۔ تو اور جو شخص تیرا تابع اور تابع اور رفیق ہے جنت میں
یعنی نجات حقیقی کے وسائل میں داخل ہو جاؤ۔
(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۹۱،۵۹۰ بقیه حاشیه در حاشیه )
شجرہ کی نسبت سوال ہوا کہ وہ کونسا درخت تھا جس کی ممانعت کی گئی تھی۔ فرمایا کہ مفسروں نے کئی باتیں
لکھی ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ انگور ہوگا۔ شراب اسی سے پیدا ہوتی ہے اور شراب کی نسبت لکھا ہے رِجْسٌ من
عَمَلِ الشَّيطن (المائدة: 91) یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت کا انگور ایسا ہی ہو کہ بغیر سڑا نے گلانے کے اس کے
تازہ شیرہ میں نشہ ہوتا ہو جیسے تاڑی کہ ذراسی دیر کے بعد اس میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
سوال ہوا کہ آدم کی جنت کہاں تھی ؟
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸۲)
اس کے متعلق فرمایا: ہمارا مذہب یہی ہے کہ زمین میں ہی تھی خدا فرماتا ہے : مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَ فِيهَا
نُعِيدُكُم (طه: ۵۶) آدم کی بود و باش آسمان پر یہ بات بالکل غلط ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸۲)
فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ وَ قُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ
عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إِلَى حِينٍ
کامل یقین والوں کو شیطان چھو بھی نہیں سکتا ۔۔۔۔ میرا تو یقین ہے کہ حضرت آدم کی استعداد میں کسی قدر
تساہل تھا تب ہی تو شیطان کو وسوسہ کا قابومل گیا۔ واللہ اگر اس جگہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سا
جو ہر قابل کھڑا کیا جاتا تو شیطان کا کچھ بھی پیش نہ جاتا۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۲ مورخہ ۱۱ جولائی ۱۹۱۲ صفحه (۲)
یہ غلط ہے کہ شیطان خود حوا کے پاس گیا ہو بلکہ جیسا کہ اب چھپ کر آتا ہے ویسا ہی تب بھی چھپ کر گیا
تھا کسی آدم کے اندروہ اپنا خیال بھر دیتا ہے اور وہ اس کا قائم مقام ہو جاتا ہے۔ کسی ایسے ہی مخالف دین کے
دل میں شیطان نے یہ بات ڈال دی تھی۔ اور وہ بہشت جس میں حضرت آدم رہتے تھے وہ بھی زمین پر ہی
تھا۔ کسی بد نے اُن کے دل میں وسوسہ ڈال دیا۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱۰)
شیطان کے معنے ہیں ہلاک ہونے والا ۔ یہ لفظ شیط سے نکلا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۲)

اس
جو وجود شر انگیز ہے یعنی وجود شیطان جس کا مقام ذو العقول کے قسم میں انتہائی نقطہ انخفاض میں واقع ہے
کا اثر ہر ایک دل کو جو اس سے کچھ نسبت رکھتا ہے شرک کی طرف کھینچتا ہے جس قدر کوئی اس سے مناسبت
پیدا کرتا ہے اسی قدر بے ایمانی اور خباثت کے خیال اس کو سوجھتے ہیں یاں تک کہ جس کو مناسبت تام ہو جاتی
ہے وہ اسی کے رنگ اور روپ میں آکر پورا پورا شیطان ہو جاتا ہے اور خالی طور پر ان سب کمالات خباثت کو
حاصل کر لیتا ہے جو اصلی شیطان کو حاصل ہیں۔ (سرمہ چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۵۱،۲۵۰ حاشیه )
بعض فرقے جو شیطان کے وجود سے منکر ہیں وہ تعجب کریں گے کہ شیطان کیا چیز ہے؟ پس اُن کو یاد
رہے کہ انسان کے دل کے ساتھ دو کششیں ہر وقت نوبت به نوبت لگی رہتی ہیں ۔ ایک کشش خیر کی اور ایک
کشش شر کی ۔ پس جو خیر کی کشش ہے شریعت اسلام اُس کو فرشتہ کی طرف منسوب کرتی ہے۔ اور جو شر کی
کشش ہے اس کو شریعت اسلام شیطان کی طرف منسوب کرتی ہے۔ اور مدعا صرف اس قدر ہے کہ انسانی
سرشت میں دو کششیں موجود ہیں ۔ کبھی انسان نیکی کی طرف جھکتا ہے اور کبھی بدی کی طرف۔
ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۹)
شیطان کو ہمیشہ رات سے غرض ہے دن سے کچھ غرض نہیں کیونکہ وہ پرانا چور ہے جو تاریکی میں قدم رکھتا
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵)
تاریکی تاریکی کو پیدا کرتی ہے اندرونی روشنی اور روشنی کو لاتی ہے اسی واسطے تاریکی کو شیطان سے تشبیہ دی
ہے اور روشنی روح القدس سے مشابہہ ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
توریت سے ثابت ہوتا ہے کہ سانپ آدم کے گناہ سے پہلے ہی لعنتی جانور تھا جس نے خدا کی مخالفت کی
سوسوال یہ ہے کہ یہ آدم سے پہلے کیوں کر لعنتی ہو گیا۔
توریت کا بیان ہے کہ سانپ نے حوا سے باتیں کیں لیکن ظاہر ہے کہ خدا کے قانونِ قدرت میں یہ بات
داخل نہیں ہے کہ سانپ انسان سے باتیں کرے سو کچھ شک نہیں کہ سانپ سے مُراد شیطان ہے گو نعاش
کا لفظ عبرانی میں صرف سانپ پر اطلاق پاتا ہے مگر کچھ شک نہیں کہ جو ام الالسنہ ( عربی ) میں لفظ آیا ہے وہ
خناس ہے اور خناس کو غیر مرتب طور پر مقلوب کر کے اور خا کا نقطہ اڑا کر اور اس پر تین نقطے ڈال کر نگاش بنایا
گیا ہے لیکن اب سوال یہ ہے کہ خدا کے قانونِ قدرت کے رو سے شیطان بھی انسان کے ساتھ باتیں نہیں
کرتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ شیطان نے حوا سے خواب میں سانپ کی صورت پر باتیں کیں یا تیں کیں یا کشف میں جو

بیداری سے مشابہہ ہوتا ہے باتیں کیں اور تعبیر کی رو سے سانپ شیطان کا نام ہے اور سانپ سے باتیں کرنا
یہ ہے کہ کوئی ظالم بادشاہ ظہور کرے جیسا کہ لکھا ہے اِنْ رَأَى أَنَّهُ يُكَلِّمُ الْحَيَّةَ ظَهَرَ عَدُوٌّ مِنَ الْفَرَاعِنَةِ
پس یہ بات قریب قیاس ہے کہ آدم کے خروج کا یہ باعث ہوا ہو کہ کوئی جابر بادشاہ اُس ملک میں آ گیا ہو اور
اُس نے آدم کو اس ملک سے نکال دیا ہو کیونکہ یہ عادت اللہ میں داخل نہیں ہے کہ یونہی خدا کے فرشتے دھکے
دے کر نکالیں۔سانپ کا حوا سے باتیں کرنا صاف دلالت کرتا ہے کہ یہ ایک استعارہ ہے کیونکہ خدا کا قانونِ
قدرت اس بات کی شہادت نہیں دیتا کہ حیوانات انسان سے باتیں کریں اور سلیمان سے طیور کا باتیں کرنا
بھی بطریق کشف کے تھا نہ کہ ظاہری طور پر اسی لئے وہ معجزہ تھا اور اگر وہ فعل مجرد انسانی قومی کے ذریعہ سے
ہوتا تو آج کل کروڑ ہا آدمی حیوانات سے گفتگو کر سکتے ۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۴ صفحه ۵)
وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إِلى حِينِ یعنی تم اپنے جسم خاکی کے ساتھ زمین پر ہی رہو گے یہاں تک
کہ اپنے تمتع کے دن پورے کر کے مر جاؤ گے۔ یہ آیت جسم خاکی کو آسمان پر جانے سے روکتی ہے کیونکہ لکھ جو
اس جگہ فائدہ تخصیص کا دیتا ہے اس بات پر بصراحت دلالت کر رہا ہے کہ جسم خاکی آسمان پر جا نہیں سکتا بلکہ زمین
سے ہی نکلا اور زمین میں ہی رہے گا اور زمین میں ہی داخل ہوگا۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۹)
( ترجمہ ) تمہارے قرار کی جگہ زمین ہی رہے گی ۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۰ حاشیه )
تمہاری قرار گاہ زمین ہی ہو گی اور موت کے دنوں تک تم زمین پر ہی اپنے آرام کی چیزیں حاصل کرو گے۔
یہ آیت بھی آیت ممدوحہ بالا ( فِيهَا تَحْيَوْنَ (الخ) کے ہم معنی ہے۔ پس کس طرح ممکن ہے کہ حضرت عیسیٰ
زمین پر جو انسانوں کے رہنے کی جگہ ہے صرف تینتیس برس تک زندگی بسر کریں مگر آسمان پر جو انسانوں کے
رہنے کی جگہ نہیں دو ہزار برس تک یا اس سے بھی زیادہ کسی نامعلوم مدت تک سکونت اختیار کر رکھیں ۔ اس سے
تو شبہ پڑے گا کہ وہ انسان نہیں ہیں۔ خاص کر اس صورت میں کہ ایسے فوق الانسانیت خواص دکھلانے میں
کوئی دوسرا انسان ان کا شریک نہیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۴، ۳۹۵)
وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُستقر یعنی تمہارا قرار گاہ زمین ہی رہے گی۔ تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۹۱)
تمہاراز مین پر ہی قرار ہو گا اور تم زمین پر ہی اپنی موت تک زندگی بسر کرو گے۔ یہ بھی خدا کا وعدہ ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۸)
آدم جس بہشت میں سے نکالا گیا تھا وہ زمین پر ہی تھا بلکہ توریت میں ان کے حدود بھی بیان کئے گئے

ہیں۔ نصوص قرآنیہ سے یہی ثابت ہے کہ انسان کے رہنے اور مرنے کے واسطے یہی زمین ہے۔ جو شخص اس
کے برخلاف کچھ مذہب رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے کلام کی بے ادبی کرتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۵ )
فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَةٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ )
دعا جب قبول ہونے والی ہوتی ہے تو اللہ اس کے لئے دل میں ایک سچا جوش اور اضطراب پیدا کر دیتا ہے
اور بسا اوقات اللہ تعالیٰ خود ہی ایک دُعا سکھاتا ہے اور الہامی طور پر اس کا پیرا یہ بتا دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے
فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمت اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے راست باز بندوں کو قبول ہونے
کرتا ہے مگر وہ قبول ہو جاتی ہے۔
والی دعا ئیں خود الہا ما سکھا دیتا ہے۔ بعض وقت ایسی دُعا میں ایسا حصہ بھی ہوتا ہے جس کو دُعا کرنے والا نا پسند
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه ۷ )
قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۚ فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمُ مِنّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ )
یعنی جو لوگ میرے کلام کی پیروی کریں نہ ان پر کوئی خوف ہے اور نہ وہ ملین ہوتے ہیں سو یہ موتیں اور ذلتیں
جو دنیا پرستوں پر آتی ہیں ۔ ان موتوں کے خوف سے وہ لوگ رہائی پا جاتے ہیں جو کہ خود رضائے الہی
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
میں فانی ہو کر روحانی طور پر موت قبول کر لیتے ہیں ۔
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَئِكَ أَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ )
یعنی جو لوگ ہماری کتاب پہنچنے کے بعد کفر اختیار کریں اور تکذیب کریں وہ جہنم میں گرائے جائیں گے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۱۰)
جو لوگ کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی وہ جہنمی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۱)
ہمارا ایمان یہی ہے کہ دوزخ میں ایک عرصہ تک آدمی رہے گا پھر نکل آئے گا گویا جن کی اصلاح نبوت
سے نہیں ہو سکی اُن کی اصلاح دوزخ کرے گا۔ حدیث میں آیا ہے : يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا
احد یعنی دوزخ پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اُس میں کوئی متنفس نہیں ہوگا اور نسیم صبا اُس کے دروازوں کو

کھٹکھٹائے گی۔
سورة البقرة
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۳)
يبَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَ أَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ
بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ۔
بنی اسرائیل خدا تعالیٰ کا دیا ہوا لقب ہے اسرائیل کے معنے ہیں جو خدا سے بے وفائی نہیں کرتے اس کی
اطاعت اور محبت کے رشتہ میں منسلک قوم حقیقی اور اصلی طور پر اسلام کے یہی معنے ہیں بہت سی پیشگوئیوں
میں جو اسرائیل کا نام رکھا ہے۔ یہ قلت فہم کی وجہ سے لوگوں کو سمجھ نہیں آئی ہیں اسرائیل سے مراد اسلام ہی
ہے اور وہ پیشگوئیاں اسلام کے حق میں ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
کسی قوم موجودہ کو مخاطب کرنے سے ہرگز یہ لازم نہیں آتا کہ وہ خطاب قوم موجودہ تک ہی محدود رہے
بلکہ قرآن کریم کا تو یہ بھی محاورہ پایا جاتا ہے کہ بسا اوقات ایک قوم کو مخاطب کرتا ہے مگر اصل مخاطب کوئی اور
لوگ ہوتے ہیں جو گزر گئے یا آئندہ آنے والے ہیں مثلاً اللہ جل شانہ سورۃ البقرہ میں یہود موجودہ کو مخاطب
کر کے فرماتا ہے : لِبَنِي إِسْرَاءِ يُلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ
فَارْهَبُونِ یعنی اے بنی اسرائیل ! اس نعمت کو یاد کرو جو ہم نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو تا میں
بھی تمہارے عہد کو پورا کروں اور مجھ سے پس ڈرو۔ اب ظاہر ہے کہ یہود موجودہ زمانہ آنحضرت تو
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کا مصداق تھے ان پر تو کوئی انعام بھی نہیں ہوا تھا اور نہ ان سے یہ عہد ہوا تھا کہ تم نے
خاتم الانبیاء پر ایمان لانا۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶)
روود
وَ آمِنُوا بِمَا اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ وَلَا تَشْتَرُوا
بايَتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ ۔
خدا کے پاک کلام قرآن کو نا پاک باتوں سے ملا کر پڑھنا بے ادبی ہے وہ تو صرف روٹیوں کی غرض سے
ملاں لوگ پڑھتے ہیں اس ملک کے لوگ نذر ختم وغیرہ دیتے ہیں تو ملاں لوگ لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں کہ
شور با اور روٹی زیادہ ملے وَلا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا یہ کفر ہے جو طریق آج کل پنجاب میں نماز کا ہے
میرے نزدیک ہمیشہ سے اُس پر بھی اعتراض ہے۔ ملاں لوگ صرف مقررہ آدمیوں پر نظر کر کے جماعت
کراتے ہیں۔ ایسا امام شرعاً نا جائز ہے۔ صحابہ میں کہیں نظیر نہیں ہے کہ اس طرح اجرت پر امامت کرائی ہو پھر
اگر کسی کو مسجد سے نکالا جاوے تو چیف کورٹ تک مقدمہ چلتا ہے یہاں تک کہ ایک دفعہ ایک ملا نے نماز جنازہ

کی ۶ یاے تکبیریں کہیں لوگوں نے پوچھا تو جواب دیا کہ یہ کام روزمرہ کے محاورہ سے یا د رہتا ہے۔ کبھی سال
میں ایک آدمی مرتا ہے تو کیسے یادر ہے۔ جب مجھے یہ بات بھول جاتی ہے کہ کوئی مرا بھی کرتا ہے تو اس وقت
کوئی میت ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک ملا یہاں آ کر رہا ہمارے میرزا صاحب نے اُسے محلے تقسیم کر دیئے
ایک دن وہ روتا ہوا آیا کہ مجھے جو محلہ دیا ہے اس کے آدمیوں کے قد چھوٹے ہیں اس لئے اُن کے مرنے پر
جو کپڑا ملے گا اس سے چادر بھی نہ بنے گی اس وقت ان لوگوں کی حالت بہت ردی ہے صوفی لکھتے ہیں کہ مردہ
کا مال کھانے سے دل سخت ہو جاتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۳)
وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّکٰوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاعِينَ ۔
ہر ایک جو ز کوۃ کے لائق ہے وہ زکوۃ دے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵) ا،
عزیز و! یہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی
ہاتھ نہیں آئے گا چاہئے کہ زکوۃ دینے والا اسی جگہ اپنی زکوۃ بھیجے اور ہر ایک شخص فضولیوں سے اپنے تئیں
بچاوے اور اس راہ میں وہ روپیہ لگاوے اور بہر حال صدق دکھاوے تا فضل اور روح القدس کا انعام با ام پاوے
کیونکہ یہ انعام اُن لوگوں کے لئے تیار ہے جو اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۳ )
جو زیور استعمال میں آتا ہے اور مثلاً کوئی بیاہ شادی پر مانگ کر لے جاتا ہے تو دے دیا جاوے وہ زکوۃ
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
سے مستثنیٰ ہے۔
زیور کے رہن کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا۔
زیور ہو، کچھ ہو جب کہ انتفاع جائز ہے تو خواہ نخواہ تکلفات کیوں بناتے جاویں۔ اگر کوئی شخص زیور کو
استعمال کرنے سے اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے تو اس کی زکوۃ بھی اس کے ذمہ ہے۔ زیور کی زکوۃ بھی فرض ہے
چنانچہ کل ہی ہمارے گھر میں زیور کی زکوۃ ڈیڑھ سو روپیہ دیا ہے پس اگر زیور استعمال کرتا ہے تو اس کی زکوۃ
دے اگر بکری رہن رکھی ہے اور اس کا دودھ پیتا ہے تو اس کو گھاس بھی دے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱)
ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جو روپیہ کسی شخص نے کسی کو قرضہ دیا ہوا ہے کیا اس پر
اس کو زکوۃ دینی لازم ہے؟
فرمایا ”نہیں“۔
بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه (۵)

آج 10 میں سے 10 باقی