سورة النّبَإِ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ تجارت کا مال جو ہے جس میں بہت ساحصہ خریداروں کی طرف ہوتا ہے
اور اُگراہی میں پڑا ہوتا ہے اس پر زکوۃ ہے یا نہیں۔ فرمایا
جو مال معلق ہے اس پر زکوۃ نہیں جب تک کہ اپنے قبضہ میں نہ آ جائے لیکن تاجر کو چاہئے کہ حیلہ بہانے
سے زکوۃ کو نہ ٹال دے۔ آخر اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اخراجات بھی تو اسی مال میں سے برداشت کرتا
ہے۔ تقویٰ کے ساتھ اپنے مال موجودہ اور معلق پر نگاہ ڈالے اور مناسب زکوۃ دے کر خدا تعالیٰ کو خوش کرتا
رہے۔ بعض لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی حیلے بہانے کرتے ہیں ۔ یہ درست نہیں ہے۔
ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۱ جولائی ۱۹۰۷ صفحه (۵)
بہت سے لوگ زکوۃ دے دیتے ہیں مگر وہ اتنا بھی نہیں سوچتے اور سمجھتے کہ یہ کس کی زکوۃ ہے؟ اگر کتے کو اور
ذبح کر دیا جاوے یا سور کو ذبح کر ڈالو تو وہ صرف ذبح کرنے سے حلال نہیں ہو جائے گا۔ زکوۃ تزکیہ سے نکلی
ہے مال کو پاک کرو۔ اور پھر اس میں سے زکوۃ دو۔ جو اس میں سے دیتا ہے۔ اس کا صدق قائم ہے لیکن جو
حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتا وہ اس کے اصل مفہوم سے دور پڑا ہوا ہے اس قسم کی غلطیوں سے دست بردار ہونا
چاہئے اور ان ارکان کی حقیقت کو بخوبی سمجھ لینا چاہئے تب یہ ارکان نجات دیتے ہیں ورنہ نہیں اور انسان کہیں
کا کہیں چلا جاتا ہے یقیناً سمجھو کہ فخر کرنے کی کوئی چیز نہیں ہے اور خدا تعالیٰ کا کوئی انفسی یا آفاقی شریک نہ
ٹھہر او اور اعمال صالحہ بجالاؤ۔ مال سے محبت نہ کرو۔ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۹)
اگر میری جماعت میں ایسے احباب ہوں جو اُن پر بوجہ املاک و اموال وزیورات وغیرہ کے زکوۃ فرض ہو
تو اُن کو سمجھنا چاہئے کہ اس وقت دین اسلام جیسا غریب اور یتیم اور بے کس کوئی بھی نہیں اور زکوۃ نہ دینے
میں جس قدر تہدید شرع وارد ہے وہ بھی ظاہر ہے۔ اور عنقریب ہے جو منکر زکوۃ کافر ہو جائے ۔ پس فرض عین ۔
ہے جو اسی راہ میں اعانت اسلام میں زکوۃ دی جاوے۔ زکوۃ میں کتابیں خریدی جائیں اور مفت تقسیم کی
جائیں ۔
مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۲۶۷)
زیورات کی نسبت جو آپ نے دریافت کیا ہے یہ اختلافی مسئلہ ہے۔ مگر اکثر علماء اس طرف گئے ہیں کہ
جو زیور مستعمل ہو اُس کی زکوۃ نہیں ہے۔ مگر بہتر ہے کہ دوسرے کو عار بیتا کبھی دیدیا کریں مثلاً دو تین روز کے
لئے کسی عورت کو اگر عاریتاً پہننے کے لئے دے دیا جائے تو پھر بالا تفاق ساقط ہو جاتی ہے۔
مکتوبات جلد نمبر ۵ صفحه ۵۵ مکتوب ۵ نمبر ۱۳ بنام منشی حبیب الرحمان صاحب )
أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا
تَعْقِلُونَ
نیک آدمیوں کی یہی نشانی ہے کہ وہ ایسی نصیحت کسی دوسرے کو ہرگز نہیں دیتے جس کے آپ پابند نہ
ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُم کیا تم لوگوں کو نیک باتوں کے لئے
نصیحت کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھلا دیتے ہو یعنی آپ ان نیک باتوں پر عمل نہیں کرتے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۰۵)
حقیقت میں اس امر کی بہت بڑی ضرورت ہے کہ انسان کا قول اور فعل با ہم ایک مطابقت رکھتے ہوں
اگر ان میں مطابقت نہیں تو کچھ بھی نہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : آتَامُرُونَ النَّاسَ
بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُم یعنی تم لوگوں کو تو نیکی کا امر کرتے ہو ۔ مگر اپنے آپ کو اس امر نیکی کا مخاطب نہیں
بناتے بلکہ بھول جاتے ہو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
جس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں مجھے اس کے ایمان کا خطرہ ہے کیونکہ اس میں تکبر کی ایک جڑ ہے اگر خدا
راضی نہ ہو تو گویا یہ برباد ہو گیا۔ پس جب اس کی اپنی اخلاقی حالت کا یہ حال ہے تو اسے دوسرے کو کہنے کا کیا
حق ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے : أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُم ۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ اپنے
نفس کو فراموش کر کے دوسرے کے عیوب کو نہ دیکھتا رہے بلکہ چاہئے کہ اپنے عیوب کو دیکھے چونکہ خود تو وہ
پابندان امور کا نہیں ہوتا اس لئے آخر کار لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ کا مصداق ہو جاتا ہے۔ اخلاص اور
محبت سے کسی کو نصیحت کرنی بہت مشکل ہے لیکن بعض وقت نصیحت کرنے میں بھی ایک پوشیدہ بغض اور کبر ملا
ہوا ہوتا ہے اگر خالص محبت سے وہ نصیحت کرتے ہوتے تو خدا ان کو اس آیت کے نیچے نہ لاتا بڑا اسعید وہ ہے
جو اول اپنے عیوب کو دیکھے۔ ان کا پتہ اس وقت لگتا ہے جب ہمیشہ امتحان لیتا رہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ )
صبر اور صلوۃ کے ساتھ اس سے مدد چاہو ۔ کیونکہ نیکیوں سے بدیاں دور ہو جاتی ہیں۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
نماز اور صبر کے ساتھ خدا سے مدد چاہو نماز کیا چیز ہے؟ وہ دُعا ہے جو تسبیح تحمید ، تقدیس اور استغفار اور درود
کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔ سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دُعاؤں میں صرف عربی
الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ اُن کی نماز اور اُن کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۸ ، ۶۹ )
انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دیتے ہیں جیسے أَقِيمُوا الصَّلوةَ نماز کو قائم رکھو یا فرمایا
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة - ان پر جب وہ ایک عرصہ تک قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی شرعی رنگ سے
نکل کر گونی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان احکام کی خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا۔
الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۱۵)
وَ إِذْ نَجَّيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ
يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ ۔
یعنی وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو آل فرعون سے نجات دی وہ تم کو طرح طرح کے دُکھ دیتے تھے
تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
تمہارا بڑا امتحان تھا۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶)
اے بنی اسرائیل ہماری اس نعمت کو یاد کرو کہ ہم نے آل فرعون سے تمہیں چھڑایا تھا جب وہ تمہارے
بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو رکھ لیتے تھے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶)
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُمْ وَاَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ
اور وہ زمانہ یاد کرو جب دریا نے تمہیں راہ دیا تھا اور فرعون اس کے لشکر کے سمیت غرق کیا گیا تھا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶)
اور وہ وقت یاد کرو جبکہ ہم نے تمہارے پہنچنے کے ساتھ ہی دریا کو پھاڑ دیا۔ پھر ہم نے تم کو نجات دے دی
اور فرعون کے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور تم دیکھتے تھے۔ (شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶)
وَإِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔
فرقان ۔۔۔ حق و باطل میں فرق کرنے والی ۔ الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۵)
وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَنْ تُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصُّعِقَةُ وَ
انْتُمْ تَنْظُرُونَ ۔
اور وہ زمانہ یاد کرو جب تم نے موسیٰ کو کہا تھا کہ ہم بغیر دیکھے خدا پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶)
وہ وقت یاد کرو جب تم نے موسیٰ کو کہا کہ ہم تیرے کہے پر تو ایمان نہیں لائیں گے جب تک خدا کو بچشم خود
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۷)
نہ دیکھ لیں تب تم پر صاعقہ پڑی۔
تم وہ وقت یاد کرو جبکہ تم نے ، نہ کسی اور نے یہ کہا کہ ہم تیرے کہنے پر تو ایمان نہیں لائیں گے جب تک ہم
آپ ظاہر ظاہر خدا کو نہ دیکھ لیں اور پھر تم کو بجلی نے پکڑا اور تم دیکھتے تھے۔ اور اس آیت میں ایک اور لطیفہ یہ
ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ نے اس آیت کے مضمون میں موجودہ یہودیوں کو گذشتہ لوگوں کے قائم مقام نہیں ٹھہرایا
بلکہ ان کو فی الحقیقت گذشتہ لوگ ہی ٹھہرا دیا تو اس صورت میں قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عہد مبارک کے یہودیوں کے وہی نام رکھ دیئے جو اُن گذشتہ بنی اسرائیل کے نام تھے کیونکہ جبکہ یہ لوگ
حقیقتاً وہی لوگ قرار دیئے گئے تو یہ لازمی ہوا کہ نام بھی وہی ہوں وجہ یہ کہ نام حقائق کے لئے مثل عوارض غیر منفک
کے ہیں اور عوارض لازمیہ اپنے حقائق سے الگ نہیں ہو سکتے ۔ اب خوب متوجہ ہو کر سوچو کہ جبکہ خدا تعالیٰ نے
صریح اور صاف لفظوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے یہودیوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم نے
ہی ایسے ایسے بڑے کام حضرت موسیٰ کے عہد میں کیسے تھے تو پھر ایسی صریح اور کھلی کھلی نص کی تاویل کرنا اور
احادیث کی بنیاد پر حضرت عیسی علیہ السلام کو جو قرآن کریم کی رو سے وفات یافتہ ہے پھر زمین پر اُتارنا کیسی
بے اعتدالی اور نا انصافی ہے۔ عزیز و! اگر خدا تعالیٰ کی یہی عادت اور سنت ہے کہ گزشتہ لوگوں کو پھر دُنیا میں
لے آتا ہے تو نص قرآنی جو بہ تکرار در تکرار گزشتہ لوگوں کو مخاطب کر کے اُن کے زندہ ہونے کی شہادت دے
رہی ہے اس سے درگزر کرنا ہرگز جائز نہیں اور اگر وہاں یہ دھڑ کہ دل کو پکڑتا ہے کہ ایسے معنے گو خدا تعالیٰ کی
قدرت سے تو بعید نہیں لیکن معقول کے برخلاف ہیں۔ اس لئے تاویل کی طرف رخ کیا جاتا ہے اور وہ معنے
کئے جاتے ہیں جو عند العقل کچھ بعید نہیں ہیں تو پھر ایسا ہی حضرت عیسیٰ کے آنے کی پیشگوئی کے معنے کرنے
چاہئیں کیونکہ اگر گذشتہ یہودیوں کا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں زندہ ہو جانا یا اگر بطریق
تناسخ کے اُن کی روحیں پھر آ جانا طریق معقول کے برخلاف ہے تو حضرت مسیح کی نسبت کیوں کر دوبارہ دنیا
میں آنا تجویز کیا جاتا ہے جن کی وفات پر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ١١٨)