سورة النَّازعَات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بلند آواز سے شہادت دے رہی ہے کیا یہودیوں کی روحوں کا دوبارہ دنیا میں آنا خدا تعالیٰ کی قدرت سے بعید
اور نیز طریق معقول کے برخلاف لیکن حضرت عیسیٰ کا بجسده العصر کی پھر زمین پر آ جانا بہت معقول ہے۔
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۹، ۳۳۰)
اُن کی یہ خاص مراد کشفاً والہاما وعقلاً وفرقانا مجھے پوری ہوتی نظر نہیں آتی کہ وہ لوگ سچ مچ کسی دن
حضرت مسیح ابن مریم کو آسمان سے اُترتے دیکھ لیں گے سو انہیں اس بات پر ضد کرنا کہ ہم تب ہی ایمان
لائیں گے کہ جب مسیح کو اپنی آنکھوں سے آسمان سے اُترتا ہوا مشاہدہ کریں گے ایک خطرناک ضد ہے اور یہ
قول اُن لوگوں کے قول سے ملتا جلتا ہے جن کا خود ذکر اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ وہ حتی
ترکی اللہ کہتے رہے اور ایمان لانے سے بے نصیب رہے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۸)
ثُمَّ بَعَثْنَكُم مِّنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔
پھر تم کو زندہ کیا گیا تا کہ تم شکر کرو۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۷)
وَ ظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلُوى كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا
رَزَقْنَكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ )
اور وہ زمانہ یاد کرو جب ہم نے تمہیں بدلی کا سایہ دیا اور تمہارے لئے من و سلوی اُتارا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶)
اور ہم نے بادلوں کو تم پر سائبان کیا اور ہم نے تم پر من و سلویٰ اُتارا۔ اب ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ تو ان
یہودیوں سے جو قرآن میں مخاطب کئے گئے دو ہزار برس پہلے فوت ہو چکے تھے اور ان کا حضرت موسیٰ کے
زمانہ میں نام ونشان بھی نہ تھا پھر وہ حضرت موسیٰ سے ایسا سوال کیوں کر کر سکتے تھے کہاں اُن پر بجلی گری
کہاں انہوں نے من و سلوی کھایا۔ کیا وہ پہلے حضرت موسیٰ کے زمانہ میں اور ، اور قالبوں میں موجود تھے اور
پھر آنحضرت کے زمانہ میں بھی بطور تناسخ آ موجود ہوئے اور اگر یہ نہیں تو بجز اس تاویل کے اور کیا کہہ سکتے
ہیں کہ مخاطبت کے وقت ضروری نہیں کہ وہی لوگ حقیقی طور پر واقعات منسوبہ کے مصداق ہوں جو مخاطب
ہوں ۔ کلامِ الہی اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ ایک قاعدہ ٹھہر گیا ہے کہ بسا اوقات کوئی
واقعہ ایک شخص یا ایک قوم کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اور دراصل وہ واقعہ کسی دوسری قوم یا دوسرے شخص
سے تعلق رکھتا ہے اور اسی باب میں سے عیسی بن مریم کے آنے کی خبر ہے کیونکہ بعض احادیث میں آخری
۔

زمانہ میں آنے کا ایک واقعہ حضرت عیسیٰ کی طرف منسوب کیا گیا حالانکہ وہ فوت ہو چکے تھے پس یہ واقعہ بھی
حضرت مسیح کی طرف ایسا ہی منسوب ہے جیسا کہ واقعہ فرعون کے ہاتھ سے نجات پانے کا اور من وسلوی
کھانے کا اور صاعقہ گرنے کا اور دریا سے پار ہونے کا اور قصہ لَن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ ( البقرة : ٢٢ )
کا ان یہودیوں کی طرف منسوب کیا گیا جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھے ۔ حالانکہ وہ
واقعات اُن کی پہلی قوم کے تھے جو اُن سے صد ہا برس پہلے مر چکے تھے ۔ پس اگر کسی کو آیات کے معنے
کرنے میں معقولی شق کی طرف خیال نہ ہو اور ظاہر الفاظ پر اڑ جانا واجب سمجھے تو کم سے کم ان آیات سے
یہ ثابت ہوگا کہ مسئلہ تناسخ حق ہے ورنہ کیونکر ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ ایک فاعل کے فعل کو کسی ایسے شخص کی طرف
منسوب کرے جس کو اس فعل کے ارتکاب سے کچھ بھی تعلق نہیں حالانکہ وہ آپ ہی فرماتا ہے لا تَزِرُ
وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى (الأنعام: ۱۶۵) پھر اگر موسیٰ کی قوم نے موسیٰ کی نافرمانی کی تھی اور اُن پر بجلی گری تھی یا
انہوں نے گوسالہ پرستی کی تھی اور ان پر عذاب نازل ہوا تھا تو اس دوسری قوم کو ان واقعات سے کیا تعلق تھا
جو دو ہزار برس بعد پیدا ہوئے ۔ یوں تو حضرت آدم سے تا ایں دم متقدمین متاخرین کے لئے بطور آباء واجداد
ہیں لیکن کسی کا گنہ کسی پر عائد نہیں ہو سکتا ۔ پھر خدا تعالیٰ کا قرآن کریم میں یہ فرمانا کہ تم نے موسیٰ کی نافرمانی
کی اور تم نے کہا کہ ہم خدا کو نہیں مانیں گے جب تک اس کو دیکھ نہ لیں اور اس گنہ کے سبب سے تم پر بجلی گری
کیونکر ان تمام الفاظ کے بنظر ظاہر کوئی اور معنے ہو سکتے ہیں بجز اس کے کہ کہا جائے کہ دراصل وہ تمام یہودی
جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھے حضرت موسیٰ کے وقت میں بھی موجود تھے اور انہیں
پر من و سلوی نازل ہوا تھا اور انہیں پر بجلی پڑی تھی اور انہیں کی خاطر فرعون کو ہلاک کیا گیا تھا اور پھر وہی
یہودی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بطور تناسخ پیدا ہو گئے اور اس طرح پر خطاب صحیح ٹھہر گیا مگر
سوال یہ ہے کہ کیوں ایسے سیدھے سیدھے معنے نہیں کئے جاتے ۔ کیا یہ خدا تعالیٰ کی قدرت سے دور ہیں اور
کیوں ایسے معنے قبول کئے جاتے ہیں جو تاویلات بعیدہ کے حکم میں ہیں کیا خدا تعالیٰ قادر نہیں کہ جس طرح
بقول ہمارے مخالفوں کے وہ حضرت عیسیٰ کو بعینہ بجسد و العنصری کسی وقت صد ہا برسوں کے بعد پھر زمین پر
لے آئے گا ۔ اسی طرح اُس نے حضرت موسیٰ کے زمانہ کے یہودیوں کو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں زندہ کر دیا ہو یا اُن کی روحوں کو بطور تناسخ پھر دنیا میں لے آیا ہو جس حالت میں صرف بے بنیاد
اقوال کی بنیاد پر حضرت عیسیٰ کی روح کا پھر دنیا میں آنا تسلیم کیا گیا ہے تو کیوں اور کیا وجہ کہ ان تمام

یہودیوں کی روحوں کا دوبارہ بطور تناسخ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں آجانا قبول نہ کیا جائے
جن کے موجود ہو جانے پر نصوص صریحیہ بینہ قرآن کریم شاہد ہیں ۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۷ تا ۳۲۹)
یہود میں جب طاعون مصر اور کنعان کی راہ میں پھوٹی تو وہ لوگ اُس وقت جنگل میں تھے اور شہر کی
عفونتوں سے بالکل الگ تھے۔ ترنجبین اور بٹیر ان کی غذا تھی ۔ وہ یقین کرتے تھے کہ اب کوئی بلا ہم پر نہیں
آئے گی مگر جب انہوں نے نافرمانی شروع کی اور فسق اور فجور میں مبتلا ہوئے تو وہی ترنجبین اور بٹیر طاعون کا
موجب ہو گئے ۔ یہ کیسا باریک بھید خدا کی حکمتوں کا ہے کہ چونکہ اللہ جل شانہ جانتا تھا کہ یہ قوم عنقریب سرکشی
اختیار کرے گی اس لئے اُن کے لئے دن رات کی غذا ترنجبین اور بشیر مقرر کیا گیا۔ یہ دونوں چیزیں طب کے
قواعد کی رو سے بالخاصیت طاعون پیدا کرتی ہیں اسی وجہ سے طبیب لوگ امراض جلدیہ میں جہاں بنور اور
پھوڑوں کی بیماریاں ہوں ترنجبین دینے سے پر ہیز کیا کرتے ہیں۔ بد بخت یہودا ایک طرف تو ارتکاب جرائم
کا کرتے رہے اور دوسری طرف دن رات بٹیر اور ترنجبین کھا کر طاعون کا مادہ اپنے اندر جمع کر لیا۔ جب اُن
کے مواخذہ کا وقت آیا تو ایک طرف تو جرائم انتہا کو پہنچ چکے تھے جو سزا کو چاہتے تھے اور دوسری طرف طاعونی
مادہ بٹیر اور ترنجبین کے استعمال سے اس قدر ان کے اندر جمع ہو گیا تھا کہ اب وہ تقاضا کرتا تھا کہ اُن میں
طاعون پھوٹے ۔ سو اس ایک ہی رات میں جب یہودیوں کے لئے آسمان سے سزا کا حکم نازل ہوا سا تھ اس
کے مادۂ طاعون کو بھی جو طیار بیٹھا تھا یہ حکم آیا کہ ہاں اب نکل اور اس شریر قوم کو ہلاک کر ۔ تب وہ اس جنگل
میں کتوں کی طرح مرے - فاعتبروا يا أولى الأبصار (ایام الصالح، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۴۰)
هذَا مَا جَاءَ فِي الْقُرْآنِ وَتَقْرَءُونَهُ فِي | یہ آیات (۵۱ تا ۵۸) ہیں جو قرآن کریم میں آئی
كِتَابِ اللهِ الْفُرْقَانِ مَعَ أَنَّ ظَاهِرَ ہیں اور تم انہیں کتاب اللہ میں پڑھتے ہو۔ ان آیات میں
صورتِ هَذَا الْبَيَانِ يُخَالِفُ أَصْلَ ظاہر جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ اصل واقعات کے خلاف ہے
الْوَاقِعَةِ وَهَذَا أَمْرٌ لَّا يَخْتَلِفُ فِيهِ اور یہ ایسا امر ہے جس میں کوئی دو آدمی بھی اختلاف نہیں ور یہ ! اثْنَانِ فَإِنَّ اللهَ مَا فَرَقَ بِيَهُودَ زَمَانِ کرتے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے ۔
نَبِيِّنَا بَحْرًا مِنَ الْبِحَارِ وَمَا أَغْرَقَ آلَ
فِرْعَوْنَ أَمَامَ أَعْيُنِ تِلْكَ الْأَشْرَارِ، وَمَا
یہود کے لئے کسی سمندر کو نہیں چیرا ۔ نہ اللہ نے آل فرعون کو
ان شریروں کے سامنے غرق کیا اور نہ وہ ان خطرات کے

كَانُوا مَوْجُودِينَ عِنْدَ تِلْكَ الْأَخْطَارِ وقت موجود تھے نہ انہوں نے بچھڑے کو معبود بنایا اور نہ
وَمَا اتَّخَذُوا الْعِجْلَ وَمَا كَانُوا فِي ذلِك انہوں نے یہ کہا کہ اے موسی ہم اس وقت تک ایمان نہیں
الْوَقْتِ حَاضِرِينَ وَمَا قَالُوا يَا مُوسَى لَنْ لائیں گے جب تک ہم اللہ تعالیٰ کو ظاہر میں نہ دیکھ لیں۔
تُؤْمِنَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً بَلْ مَا كَانَ بلکہ ان کا کوئی نشان یا ذکر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ
لَهُمْ فِي زَمَانِ مُوسَى أَثَرًا وَتَذْكِرَةً وَ میں نہ تھا بلکہ خود ہی وہ معدوم تھے۔ پھر کس طرح ان کو
كَانُوا مَعْدُومِينَ فَكَيْفَ أَخَذَتْهُمُ صاعقہ نے آپکڑا ۔ کس طرح وہ موت کے بعد زندہ کئے
الصَّاعِقَةُ وَكَيْفَ بُعِثُوا مِنْ بَعْدِ گئے اور موت سے علیحدہ ہو گئے اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے
الْمَوْتِ وَ فَارَقُوا الْحِمَامَ وَكَيْفَ ظَلَّل ان پر بادلوں کے ذریعہ سایہ کیا اور کس طرح انہوں نے
اللهُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامَ وَكَيْفَ أَكَلُوا الْمَنَّ مَن وسلویٰ کھایا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں مصیبت سے نجات
و السَّلُوى وَنَجَّاهُمُ اللهُ مِنَ الْبَلوى و دی حالانکہ وہ اس وقت موجود بھی نہ تھے بلکہ وہ صدیوں اور
مَا كَانُوا مَوْجُودِينَ بَلْ وُلِدُوا بَعْدَ لمبا عرصہ بعد پیدا ہوئے اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی
قُرُونٍ مُّتَطَاوِلَةٍ وَأَزْ مِنَةٍ بَعِيدَةٍ مُبْعَدَةٍ دوسری کا بوجھ نہیں اُٹھایا کرتی اور نہ اللہ تعالیٰ کسی شخص
کو
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَ اللهُ لا دوسرے شخص کی بجائے پکڑتا ہے کیونکہ وہ تو سب عدل
يَأْخُذُ رَجُلًا مَكَانَ رَجُلٍ وَهُوَ أَعْدَلُ کرنے والوں سے زیادہ عدل کرنے والا ہے اس میں یہ
الْعَادِلِينَ فَالسِّرُّ فِيهِ أَنَّ اللهَ أَقَامَهُمْ راز کی بات بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے آباء و
مَقَامَ آبَائِهِمْ لِمُنَاسَبَةٍ كَانَتْ فِي اجداد کا بوجہ ان کے خیالات سے مناسبت رکھنے کے قائم
أَرَائِهِمْ وَ سَمَاهُمْ بِتَسْمِيَةِ أَسْلَافِهِمْ وَ مقام بنایا۔ انہیں ان کے بزرگوں کا نام دیا اور انہیں ان کے
جَعَلَهُمْ وَرَثَاءَ أَوْصَافِهِمْ وَكَذَلِكَ اوصاف کا وارث بنایا اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کی سنت قدیم
اسْتَمَرَّتْ سُنَّةَ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے چلی آرہی ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
سر الخلافہ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۷۶)
فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْرًا
مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
یعنی ہم نے ظالموں پر طاعون کا عذاب بھیجا کیونکہ وہ فاسق تھے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے کہیں نہیں فرمایا کہ
انْزَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يُؤْمِنُونَ یعنی اس لئے ہم نے ان پر طاعون نازل کی کہ وہ مومن

تھے پس مومن کسی صورت میں طاعون کا مستحق نہیں ہو سکتا بلکہ یہ کافر اور فاسق کے لئے مخصوص ہے۔ اسی وجہ
سے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا کوئی نبی طاعون سے فوت نہیں ہواہاں ایسے مومن جو گناہ سے خالی نہیں
ہوتے کبھی وہ بھی اس بیماری میں مبتلا ہو کر مر جاتے ہیں اور اُن کی یہ موت اُن کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتی ہے
اور اُن کے لئے یہ ایک قسم کی شہادت ہے لیکن کسی نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ موسیٰ ہو کر پھر اُس کو طاعون ہو گئی ہو
اور ایسا شخص بڑا خبیث اور پلید اور بدذات ہوگا جس کا یہ اعتقاد ہو کہ کوئی نبی یا خلیفۃ اللہ طاعون سے مرا ہے۔
پس اگر یہ ایسی شہادت ہوتی جو قابل تعریف ہے اور جس پر کوئی اعتراض نہیں تو پہلے حق دار اس کے انبیاء اور
رسول ہوتے لیکن جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ کبھی
کوئی نبی یا رسول اور اول درجہ کا کوئی برگزیدہ جو خدا تعالیٰ سے مکالمہ مخاطبہ کا شرف رکھتا تھا اس خبیث مرض
میں مبتلا ہو کر مر گیا ہو۔ بلکہ اوّل حق دار اس مرض کے ابتدا سے وہی لوگ رہے ہیں جو طرح طرح کے معاصی
اور فجور میں مبتلا تھے یا کافر اور بے ایمان تھے اور عقل ہر گز تجویز نہیں کر سکتی کہ وہ مرض جو قدیم سے خدا نے
کفار کے سزا دینے کے کے لئے تجویز کر رکھی ہے اُس میں خدا کے نبی اور رسول اور ملہم بھی شریک ہو جائیں ۔
توریت اور انجیل اور قرآن تینوں متفق اللسان بیان فرما رہے ہیں کہ ہمیشہ طاعون کفار کو سزا دینے کے لئے
نازل ہوتی رہی ہے اور خدا نے قدیم سے لاکھوں کفار اور فاسق اور فاجر اسی طاعون کے ذریعہ نیست و نابود
کئے جیسا کہ خدا کی کتابوں اور تاریخ سے ظاہر ہے اور خدا اس سے برتر اور اعلیٰ ہے کہ اپنے مقدس لوگوں کو اس
عذاب میں کفار کے ساتھ شریک کرے اور جو بلا کفار کے عذاب کے لئے قدیم سے مقرر ہے اور جس کے
ذریعہ سے ہمیشہ نبیوں کے عہد میں ہزاروں فاسق فاجر مرتے رہے ہیں وہی بلا اپنے برگزیدہ نبیوں پر مسلط کر
دے۔ پس جس طرح خدا کا وہ عذاب جو قوم لوط پر آیا تھا کسی نبی کی موت اس کے ذریعہ سے ہرگز نہیں
ہوئی۔ بلکہ ہر ایک عذاب جو قوموں کی ہلاکت کے لئے وارد ہو چکا ہے کوئی نبی اس عذاب سے نہیں مرا ایسا ہی
طاعون جو کفار کے لئے ایک مخصوص عذاب ہے کسی برگزیدہ پر وارد نہیں ہو سکتی ۔ اور اگر کوئی اس کے برخلاف
دعویٰ کرے اور یہ کہے کہ کوئی نبی گذشتہ نبیوں میں سے طاعون سے بھی ہلاک ہوا تھا تو یہ اُس کا اختیار ہے۔
کسی بے باک یا گستاخ کی ہم زبان تو بند نہیں کر سکتے ، مگر کتاب اللہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ طاعون رجز
ہے ہمیشہ کافروں پر نازل ہوتی ہے۔ ہاں جیسا کہ جہنم خاص کافروں کے لئے مخصوص ہے تا ہم بعض گنہ گار
مومن جو جہنم میں ڈالے جائیں گے وہ محض تمحیص اور تطہیر اور پاک کرنے کے لئے دوزخ میں ڈالے جائیں

گے مگر خدا کے وعدہ کے موافق جو أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ (الأنبياء : ۱۰۲) ہے برگزیدہ لوگ اس دوزخ سے
دور رکھے جائیں گے۔ اسی طرح طاعون بھی ایک جہنم ہے کا فراس میں عذاب دینے کے لئے ڈالے جاتے
ہیں۔ اور ایسے مومن جن کو معصوم نہیں کہہ سکتے اور معاصی سے پاک نہیں ہیں اُن کے لئے یہ طاعون پاک
کرنے کا ذریعہ ہے جس کو خدا نے جہنم کے نام سے پکارا ہے۔ سو طاعون ادنی مومنوں کے لئے تجویز ہوسکتی
ہے جو پاک ہونے کے محتاج ہیں۔ مگر وہ لوگ جو خدا کے قرب اور محبت میں بلند مقامات پر ہیں وہ ہرگز اس
جہنم میں داخل نہیں ہو سکتے ۔
(ضمیمہ حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۴۲ تا ۵۴۴
لوگوں کو طاعون کی خبر نہیں وہ اس کو نزلہ زکام کی طرح ایک عام مرض سمجھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا نام
رجز رکھا ہے۔ رجز عذاب کو بھی کہتے ہیں۔ لغت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اونٹ کی ٹن ران میں یہ مرض ہوتا
ہے اور اس میں ایک کیڑا پڑ جاتا ہے۔ جسے نغف کہتے ہیں۔ اس سے ایک لطیف نکتہ سمجھ میں آتا ہے کہ چونکہ
اونٹ کی وضع میں ایک قسم کی سرکشی پائی جاتی ہے تو اس سے یہ پایا گیا کہ جب انسانوں میں وہ سرکشی کے دن
پائے جاویں تو یہ عذاب الیم اُن پر نازل ہوتا ہے۔ اور رجز کے معنے لغت میں دوام کے بھی آئے ہیں اور یہ
مرض بھی دیر پا ہوتا ہے اور گھر سے سب کو رخصت کر کے نکلتا ہے۔ اس میں یہ بھی دکھایا ہے کہ یہ بلاگھروں
کی صفائی کرنے والی ہے، بچوں کو یتیم بناتی اور بے شمار بے کس عورتوں کو بیوہ کر دیتی ہے۔
اور رجز کے معنے میں غور کرنے سے اس کا باعث بھی سمجھ میں آتا ہے کہ یہ مرض پلیدی اور ناپاکی سے
پیدا ہوتا ہے۔ جہاں اچھی صفائی نہیں ہوتی ۔ مکان کی دیواریں بدنما اور قبروں کا نمونہ ہیں ۔ نہ روشنی ہے نہ ہوا
آ سکتی ہے۔ وہاں عفونت کا زہریلا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سے یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ قرآن کریم
میں جو آیا ہے : وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر :(٢) ۔ ہر ایک قسم کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔ ھجر دور چلے جانے کو
کہتے ہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ روحانی پاکیزگی چاہنے والوں کے لئے ظاہری پاکیزگی اور صفائی بھی
ضروری ہے۔ کیونکہ ایک قوت کا اثر دوسری پر اور ایک پہلو کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے۔ دو حالتیں ہیں۔ جو
باطنی حالت تقویٰ اور طہارت پر قائم ہونا چاہتے ہیں۔ وہ ظاہری پاکیز گی بھی چاہتے ہیں۔
(رسالہ الانذار صفحہ ۷۶۔ بار اول )
طاعون کا تذکرہ شروع ہوتے ہی فرمایا کہ قرآن شریف میں اس کو رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ کہا ہے اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس پر انسانی ہاتھ نہیں پڑسکتا اور نہ زمینی تدابیر اس کا مقابلہ کر سکتی ہیں ورنہ یہ عذاب

آج 10 میں سے 10 باقی