سورة عَبَسَ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آسمانی نہ رہے۔ طاعون جو اس کا نام رکھا ہے یہ مبالغہ کا صیغہ ہے جیسے فاروق ، جب طعن اور تکذیب حد سے
گزر جاتی ہیں تو پھر اس کی پاداش میں طاعون آتی ہے اور پھر صفائی کر کے ہی قہر الہی بس کرتا ہے۔
عرض کیا گیا کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ اور رِجْرٌ مِّنَ السَّمَاءِ میں کیا تعلق ہے؟ فرمایا: امر تو آسمانی ہی ہوتے
ہیں یعنی اس طاعون کا امر آسمان سے آتا ہے اور وہ انسانی ہاتھوں سے بالاتر امر ہوتا ہے اور اس کا معالجہ بھی آسمان
ہی سے آتا ہے ۔ دَابَّةُ الْأَرْضِ طاعون کو کہتے ہیں اس لئے کہ اس کے کیڑے تو زمینی ہی ہوتے ہیں ۔
عرض کیا گیا کہ طاعون سے مرنا شہادت بتاتے ہیں تو پھر عذاب کیوں کر ہوا ؟
(فرمایا ) جو لوگ طاعون سے مرنا شہادت بتاتے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ طاعونی موت تو عذاب الہی ہی
ہے لیکن یہ جو کسی حدیث میں آیا ہے کہ اگر مومن ہو کر طاعون سے مر جاوے تو شہادت ہے تو یہ اللہ تعالیٰ نے
گویا مومن کی پردہ پوشی کی ہے۔ کثرت سے اگر مرنے لگیں تو شہادت نہ رہے گی پھر عذاب ہو جائے گا۔
شہادت کا حکم شاذ کے اندر ہے۔ کثرت ہمیشہ کافروں پر ہوتی ہے۔
اگر یہ ایسی ہی شہادت اور برکت والی چیز تھی تو اس کا نام رجز مِنَ السَّمَاءِ نہ رکھا جاتا اور پھر کثرت
سے مومن مرتے اور انبیاء مبتلا ہوتے مگر کیا کوئی کسی نبی کا نام لے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں پس یا د رکھو کہ اگر کوئی
شاذ مومن اس سے مر جاوے تو اللہ تعالیٰ اپنی ستاری سے اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے اور اس کے لئے کہا گیا
کہ وہ شہادت کی موت مرتا ہے۔ ماسوا اس کے میں نے بارہا کہا ہے کہ اگر کوئی حدیث قرآن شریف کے
متعارض ہو۔ اور اُس کی تاویل قرآن کے موافق نہ ہو تو اُسے چھوڑ دینا چاہئے حکم ہمیشہ کثرت پر ہوتا ہے شاذ
تو معدوم کا حکم رکھتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۸)
یہ (طاعون ) زمینی چیز نہیں ہے کہ زمین اس کا علاج کرے یہ آسمان سے آتی ہے اور اسے کوئی روک
نہیں سکتا یہ رِجْرٌ مِّنَ السَّمَاءِ ہے۔ سابقہ انبیاء کے وقت بھی یہ بطور عذاب کے ایک نشان ہوتا رہا ہے بس
اس کا علاج یہی ہے کہ اپنے ایمان کو اس کی انتہائی غایت تک پہنچا دو اس کے آنے سے پیشتر اس خدا سے صلح
کرو، استغفار کرو، تو بہ کرو۔ دعاؤں میں لگو ۔ اس ( طاعون ) کی کوئی دوائی نہیں ہے، مرض ہو تو دوا ہو، یہ تو ایک
عذاب الہی اور قہر ایز دی ہے بجز تقویٰ کے اس کا کیا علاج ہے یا د رکھو کہ اگر گھر بھر میں ایک بھی متقی ہو گا تو خدا
اس کے سارے گھر کو بچاوے گا بلکہ اگر اس کا تقویٰ کامل ہے تو وہ اپنے محلے کا بھی شفیع ہو سکتا ہے اگر چہ متقی
مربھی جاوے تو وہ سیدھا جنت میں جاتا ہے مگر ایسے وقت میں جبکہ یہ موت ایک قہر الہی کا نمونہ ہے اور بطور
نشان کے دنیا پر آتی ہے میرا دل ہرگز شہادت نہیں دیتا کہ کوئی متقی اس ذلت کی موت سے مرے مشتقی ضرور
بچایا جاوے گا۔
سورة البقرة
( البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۸)
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض صحابہ بھی طاعون سے فوت ہوئے لیکن ان کے لیے وہ شہادت تھی مومن
کے واسطے یہ شہادت ہی ہے پہلی امتوں پر رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ ( البقرۃ :۲۰) تھی ۔ صحابہ کس قدر اعلیٰ درجہ رکھتے
تھے لیکن ان میں سے بھی اس کا نشانہ ہو گئے اس سے ان کے مومن میں کوئی شبہ نہیں ابو عبیدہ بن الجراح جیسے
صحابی جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بڑے ہی عزیز تھے طاعون ہی سے شہید ہوئے تھے۔ طاعون سے مرنا عام
مومنوں کے لیے تو کوئی حرج نہیں البتہ جہاں انتظام الہی میں فرق آتا ہے وہاں خدا تعالیٰ ایسا معاملہ نہیں کرتا
ہے یعنی خدا تعالیٰ کا کوئی مامور ومرسل طاعون کا شکار نہیں ہو سکتا اور نہ کسی اور خبیث مرض سے ہلاک ہوتا ہے
کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کے انتظام میں بڑا نقص اور خلل پیدا ہوتا ہے پس انبیاء ورسل اور خدا کے ماموران
امراض سے بچائے جاتے ہیں اور یہی نشان ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵ ۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۹۳، ۵۹۴)
وَ إِذِ اسْتَسْقَى مُوسَى لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا
عَشْرَةَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ أَنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ كُلُوا وَاشْرَبُوا مِنْ رِزْقِ اللَّهِ وَلَا
تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ۔
اور فساد کی نیت سے زمین پر مت پھرا کر ویعنی اس نیت سے کہ چوری کریں یا ڈا کہ ماریں یا کسی کی جیب
کتریں یا کسی اور نا جائز طریق سے بیگا نہ مال پر قبضہ کریں۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۴۷) ناجا
وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسى لَنْ نَصْبَرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا
تُنبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقْلِهَا وَ قِتَابِهَا وَفُوْمِهَا وَ عَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا قَالَ
اتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَّا
سَأَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَ بَاءُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ذَلِكَ
بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَ يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذَلِكَ بِمَا
عَصَواوَ كَانُوا يَعْتَدُونَ )
جو واقعات آنکھوں کے سامنے ہیں وہ صاف شہادت دے رہے ہیں کہ در حقیقت اس اُمت اور اس