سورة التّکویر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اُمت کے علماء نے اس زمانہ کے یہودیوں کے قدموں پر قدم مارا ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں
موجود تھے اور نہ صرف اسی بات میں وہ اس وقت کے یہودیوں کے مشابہ ہو گئے ہیں کہ دیانت اور تقویٰ اور
روحانیت اور حقیقت شناسی اُن میں باقی نہیں رہی بلکہ دنیوی ادبار بھی ویسا ہی شامل حال ہو گیا ہے کہ جیسا اس
زمانہ میں تھا اور جیسا کہ اس وقت یہود یہ ریاستوں کو رومی ملوک نے تباہ کر دیا تھا اور ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ
وَالْمَسْكَنَةُ کا مصداق ہو گئے تھے اور یہودی اپنے تئیں ضعیف اور بے کس دیکھ کر ایک ایسے مسیح کے منتظر
تھے جو بادشاہ ہو کر آوے اور رومیوں پر تلوار چلاوے کیونکہ توریت کے آخر میں یہی وعدہ دیا گیا تھا ویسا ہی
یہ قوم م مسلمان بھی اکثر اور اغلب طور پر ادبار کی حالت میں گری ہوئی نظر آتی ہے اگر کوئی ریاست ہے تو اس کو
اندرونی نفاقوں اور وزراء اور عملہ کی خیانتوں اور بادشاہوں کے کسل اور سستیوں اور جہالتوں اور بے خبریوں
اور عیش پسندیوں اور آرام طلبیوں نے ایسا کمزور کر دیا ہے کہ اب ان کا کوئی آخری دم ہی نظر آتا ہے اور یہ
لوگ بھی یہودیوں کی طرح منتظر تھے کہ مسیح موعود بادشاہوں کی طرح بڑے جلال کے ساتھ ان کی حمایت کے
لئے نازل ہوگا۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۸،۳۵۷)
یہودی بھی تو پیغمبر زادے ہیں۔ کیا صدہا پیغمبر اُن میں نہیں آئے تھے مگر اس پیغمبر زادگی نے ان کو کیا
فائدہ پہنچایا۔ اگر ان کے اعمال اچھے ہوتے تو وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ کے مصداق کیوں
ہوتے۔ خدا تعالیٰ تو ایک پاک تبدیلی کو چاہتا ہے بعض اوقات انسان کو تکبر نسب بھی نیکیوں سے محروم کر دیتا
ہے اور وہ سمجھ لیتا ہے کہ میں اسی سے نجات پالوں گا جو بالکل خیال خام ہے۔ کبیر کہتا ہے کہ اچھا ہوا ہم نے
چماروں کے گھر جنم لیا۔
کبیر اچھا ہوا ہم سچ بھلے سب کو کریں سلام
خدا تعالیٰ وفاداری اور صدق کو پیار کرتا ہے اور اعمال صالحہ کو چاہتا ہے لاف و گزاف اسے راضی نہیں کر
سکتے ۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخہ ۳۱ جولائی و ۱۰ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۳)
یہودی بیچارے خود ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کے مصداق اُن کی وہ حالت تھی کہ صورت ہیں حالش مپرس
دنیا پرستی کے سوا کچھ جانتے ہی نہیں ۔۔۔۔ یہودیوں نے کھانے پینے کے سوا اور کوئی مقصود ہی نہیں رکھا۔ خدا
کی قدرت ہے جب ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کی حالت آئی تو وہ افعال بھی آگئے جو ذلت کے جالب اور
ذلت کے نتائج تھے اگر وہ تائب ہو جاتے تو پھر ضُربت کیونکر صادق آتا ۔۔۔۔۔۔۔ یہودیوں کی زندگی اگر
ناپاکیوں کا مجموعہ نہ تھی تو پھر ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کی ماران پر کیوں کر پڑتی ۔ اس پر خوب غور کرو اس کے

اندر یہ خفی اسرار ہیں اور پتہ ملتا ہے کہ یہودی قوم کے اطوار بگڑ جاویں گے۔
سورة البقرة
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ صفحه ۶ )
حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزات کیا کم تھے؟ کیا بنی اسرائیل نے کھلے کھلے نشانات نہ دیکھے تھے
مگر بتاؤ ان میں وہ تقوی ، وہ خدا ترسی اور نیکی جو حضرت موسیٰ چاہتے تھے کامل طور پر پیدا ہوئی آخر ضُرِبَتْ
عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ کے مصداق وہ قوم ہو گئی ۔ (الحکم نمبر ۳۱ جلد ۶ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۲)
اس نبی کو جس کی اُمت کا خاتمہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ پر ہوا ہے اس کو زندہ کہا جاتا ہے
حضرت عیسیٰ کی قوم یہودی تھی اور اُس کی نسبت خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ
اب قیامت تک ان کو عزت نہ ملے گی ۔ اب اگر حضرت عیسیٰ پھر آگئے تو پھر گویا اُن کی کھوئی ہوئی عزت
بحال ہو گئی اور قرآن شریف کا یہ حکم باطل ہو گیا جس پہلو اور حیثیت سے دیکھو جو کچھ وہ مانتے ہیں اس پہلو
سے قرآن کریم کا ابطال اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین لازم آتی ہے۔ پھر تعجب ہے کہ یہ لوگ
مسلمان کہلا کر ایسے اعتقادات رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو یہود کے لئے فتوی دیتا ہے کہ ان میں نبوت کا سلسلہ ختم
ہو گیا اور وہ ذلیل ہو گئے پھر ان میں زندہ نبی کیسے آسکتا ہے ؟ (الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲)
بنی اسرائیل جن میں کثرت سے نبی اور رسول آئے۔ اور خدا تعالیٰ کے عظیم الشان فضلوں کے وہ وارث
اور حقدار ٹھہرائے گئے تھے۔ لیکن جب اس کی روحانی حالت بگڑی اور اس نے راہ مستقیم کو چھوڑ دیا سرکشی اور
فسق و فجور کو اختیار کیا نتیجہ کیا ہوا ؟ وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ کی مصداق ہوئی خدا تعالیٰ کا غضب
اُن پر ٹوٹ پڑا اور ان کا نام سور اور بندر رکھا گیا۔ یہاں تک وہ گر گئے کہ انسانیت سے بھی اُن کو خارج کیا
گیا۔ یہ کس قدر عبرت کا مقام ہے۔ بنی اسرائیل کی حالت ہر وقت ایک مفید سبق ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۳)
اگر یہودی ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کے مصداق ہو چکے ہیں اور نبوت اس خاندان سے منتقل ہو چکی ہے تو
پھر یہ ناممکن ہے کہ مسیح دوبارہ اسی خاندان سے آوے؟ اگر یہ تسلیم کیا جاوے گا تو اس کا نتیجہ یہی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ادنی نبی مانا جاوے اور اس اُمت کو بھی ادنیٰ اُمت حالانکہ یہ قرآن شریف کے
منشاء کے صریح خلاف ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
آیت جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ کو غور سے پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ
آیت ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ کی سزا بھی حضرت مسیح کی ایذا کی وجہ سے ہی یہود کو دی گئی ہے۔

کیونکہ آیت موصوفہ بالا میں یہود کے لئے یہ دائمی وعید ہے کہ وہ ہمیشہ محکومیت میں جو ہر ایک عذاب اور ذلت
کی جڑ ہے زندگی بسر کریں گے جیسا کہ اب تک یہود کی ذلت کے حالات کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب
تک خدا تعالیٰ کا وہ غصہ نہیں اُترا جو اس وقت بھڑکا تھا۔ (تحفہ گولڑ وی ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۹۹ ، ۲۰۰)
أَمَّا قَوْلُ بَعْضِ الْعُلَمَاءِ أَنَّ الدَّجَّالَ يَكُونُ | اور بعض علماء کا یہ کہنا کہ دجال یہودی ہوگا یہ پہلی
مِنْ قَوْمِ الْيَهُودِ فَهَذَا الْقَوْلُ أَعْجَبُ مِنَ الْقَوْلِ بات سے بھی زیادہ تعجب انگیز ہے۔ کیا وہ قرآن کی
الْأَوَّلِ لَا يَقْرَأُوْنَ فِي الْقُرْآنِ آيَةً ضُرِبَتْ عَلَيْهِمْ یہ آیت نہیں پڑھتے کہ ان پر ذلت اور خواری کا سکہ
اللَّهُ وَالْمَسْكَنَةُ فَالَّذِينَ ضَرَبَ اللهُ عَلَيْهِمْ لگایا گیا ہے۔ پس جن یہود پر کہ خدا نے قیامت
إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كُلَّ ذِلَّةٍ ، وَأَخْبَرَ فِي كِتَابِهِ تک کامل ذلت مسلط کر دی ہے اور اپنی کامل اور
الْكَامِلِ الْمُحْكَمِ أَنَّ الْيَهُودَ يَعِيشُونَ دَائما محکم کتاب میں بتا دیا ہے کہ وہ ہمیشہ کسی اور بادشاہ
تَحْتَ مَلِكٍ مِنَ الْمُلُوكِ صَاغِرِينَ مَقْهُورِينَ وَلَا کے نیچے ذلیل اور خوار رہیں گے اور کبھی اُن کا ملک
يَكُونُ لَهُمْ مُلْكَ إِلَى الْأَبْدِ، كَيْفَ يَخْرُجُ مِنْهُمُ نہ ہو گا ان سے وہ دجال کہاں پیدا ہو سکتا ۔
الدَّجَّالُ وَيَمْلِكُ الْأَرْضَ كُلَّهَا أَلَا إِنَّ كَلِمَاتِ سب روئے زمین کا مالک ہو جاوے۔ اصل بات تو
اللهِ صَادِقَةٌ لَا تَبْدِيلَ لَهَا، وَلَكِنَّ الْقَوْمَ مَا یہ ہے کہ خدا کی باتیں سچی اور اٹل ہیں لیکن ہماری
عَلِمُوا مَعَانِي الْأَحَادِيثِ وَمَا فَهِمُوهَا حَتَّى قوم نے احادیث کے معنے پورے طور پر نہیں سمجھے
فَهْمِهَا، وَاللهُ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ اور خدا جس پر اپنا فضل کرتا ہے اس کو وہ باتیں جتا
فَيُفَهِمُهُ مَا لَمْ يُفَهِمْ أَحَدًا مِّنَ الْعَالَمِينَ - دیتا ہے جو اوروں پر پوشیدہ رکھتا ہے۔
( حمامة البشری ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۹۵ حاشیہ )
( ترجمه از مرتب )
اتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ اور ادنی کو اعلیٰ کے عوض میں ترک کرتے ہو۔
يَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۹۴)
توریت میں لکھا ہے کہ جھوٹا نبی قتل کیا جاوے گا اس کا فیصلہ یہ ہے کہ اگر قرآن کی نص صریح سے پایا
جاوے یا حدیث کے تواتر سے ثابت ہو کہ نبی قتل ہوتے رہے ہیں تو پھر ہم کو اس سے انکار نہیں کرنا پڑے
گا۔ بہر حال یہ کچھ ایسی بات نہیں کہ نبی کی شان میں خلل انداز ہو کیونکہ قتل بھی شہادت ہوتی ہے۔ مگر ہاں

نا کام مقتل ہو جانا انبیاء کی علامات میں سے نہیں۔
سورة البقرة
یہ مصالح پر موقوف ہے کہ ایک شخص کے قتل سے فتنہ برپا ہوتا ہے تو مصلحتِ الہی نہیں چاہتی کہ اس کو قتل
کرا کر فتنہ برپا کیا جاوے۔جس کے قتل سے ایسا اندیشہ نہ ہو اس میں ہرج نہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲)
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصْرَى وَالصَّبِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
رور دور
يحزنون ۔
یعنی جو لوگ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور جو لوگ یہود و نصاری اور ستارہ پرست ہیں جو شخص اُن میں
سے اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے گا اور اعمال صالحہ بجالائے گا خدا اُس کو ضائع نہیں کرے گا اور
ایسے لوگوں کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان کو کچھ خوف نہیں ہوگا اور نہ غم ۔
یہ آیت ہے جس سے باعث نادانی اور کج فہمی یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لانے کی کچھ ضرورت نہیں۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ یہ لوگ اپنے نفس امارہ کے پیرو ہو کر محکمات اور
بیناتِ قرآنی کی مخالفت کرتے ہیں اور اسلام سے خارج ہونے کے لئے متشابہات کی پناہ ڈھونڈتے ہیں۔
اُن کو یادر ہے کہ اس آیت سے وہ کچھ فائدہ نہیں اُٹھا سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور آخرت پر ایمان
لانا اس بات کو مستلزم پڑا ہوا ہے کہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا جائے ۔ وجہ یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ نے اللہ کے نام کی قرآن شریف میں یہ تعریف کی ہے کہ اللہ وہ ذات ہے جو رب العالمین اور
رحمن اور رحیم ہے جس نے زمین اور آسمان کو چھ دن میں بنایا اور آدم کو پیدا کیا اور رسول بھیجے اور کتابیں
بھیجیں اور سب کے آخر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا جو خاتم الانبیاء اور خیر الرسل ہے اور
یوم آخر قرآن شریف کی رُو سے یہ ہے جس میں مردے جی اُٹھیں گے اور پھر ایک فریق بہشت میں داخل کیا
جائے گا جو جسمانی اور روحانی نعمت کی جگہ ہے اور ایک فریق دوزخ میں داخل کیا جاوے گا جو روحانی اور
جسمانی عذاب کی جگہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ اس یوم آخر پر وہی لوگ ایمان لاتے
ہیں جو اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں ۔

پس جبکہ اللہ تعالیٰ نے خود لفظ اللہ اور یوم آخر کے بتصریح ایسے معنی کر دئے جو اسلام سے مخصوص ہیں
تو جو شخص اللہ پر ایمان لائے گا اور یوم آخر پر ایمان لائے گا۔ اُس کے لئے یہ لازمی امر ہوگا کہ
قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاوے اور کسی کا اختیار نہیں ہے کہ ان معنوں کو
بدل ڈالے اور ہم اس بات کے مجاز نہیں ہیں کہ اپنی طرف سے کوئی ایسے معنی ایجاد کریں کہ جو قرآن شریف
کے بیان کردہ معنوں سے مغائر اور مخالف ہوں ہم نے اوّل سے آخر تک قرآن شریف کو غور سے دیکھا
ہے اور توجہ سے دیکھا اور بار بار دیکھا اور اس کے معانی میں خوب تدبر کیا ہے۔ ہمیں بدیہی طور پر یہ
معلوم ہوا ہے کہ قرآن شریف میں جس قدر صفات اور افعالِ الہیہ کا ذکر ہے ان سب صفات کا موصوف
اسم اللہ ٹھہرایا گیا ہے۔ مثلاً کہا گیا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ ۔ ایسا ہی اس قسم کی
اور بہت سی آیات ہیں جن میں یہ بیان ہے کہ اللہ وہ ہے جس نے قرآن اُتارا۔ اللہ وہ ہے جس نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا۔ پس جبکہ قرآنی اصطلاح میں اللہ کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ اللہ وہ
ہے جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ جو شخص اللہ پر ایمان لاوے تبھی
اُس کا ایمان معتبر اور صحیح سمجھا جائے گا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاوے۔ خدا تعالیٰ نے
اس آیت میں یہ نہیں فرمایا کہ مَنْ آمَنَ بِالرَّحْمنِ يا مَنْ آمَنَ بِالرَّحِيمِ يَا مَنْ آمَنَ بِالْكَرِيمِ بلکہ یہ
فرمایا کہ مَنْ آمَنَ بِالله اور اللہ سے مراد وہ ذات ہے جو تجمع جمیع صفات کا ملہ ہے اور ایک عظیم الشان
صفت اُس کی یہ ہے کہ اُس نے قرآن شریف کو اُتارا۔ اس صورت میں ہم صرف ایسے شخص کی نسبت کہہ
سکتے ہیں کہ وہ اللہ پر ایمان لایا جبکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لایا ہو اور قرآن شریف پر
بھی ایمان لایا ہوا گر کوئی کہے کہ پھر اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا کے کیا معنی ہوئے تو یادر ہے کہ اس کے یہ معنی ہیں
کہ جو لوگ محض خدا تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُن کا ایمان معتبر نہیں ہے۔ جب تک خدا کے رسول پر ایمان
نہ لاویں یا جب تک اُس ایمان کو کامل نہ کریں۔ اس بات کو یا درکھنا چاہئیے کہ قرآن شریف میں اختلاف نہیں
ہے۔ پس یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ صدہا آیتوں میں تو خدا تعالیٰ یہ فرمادے کہ صرف توحید کافی نہیں ہے بلکہ
اُس کے نبی پر ایمان لانا نجات کے لئے ضروری ہے بجز اس صورت کے کہ کوئی اس نبی سے بیخبر رہا ہو اور پھر
کسی ایک آیت میں بر خلاف اس کے یہ بتلاوے کہ صرف توحید سے ہی نجات ہو سکتی ہے۔ قرآن شریف

اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی کچھ ضرورت نہیں اور طرفہ یہ کہ اس آیت میں توحید کا ذکر بھی
نہیں۔ اگر تو حید مراد ہوتی تو یوں کہنا چاہیے تھا کہ مَنْ آمَنَ بِالتَّوْحِيدِ۔ مگر آیت کا تو یہ لفظ ہے کہ مَنْ آمَنَ
بالله ۔ پس آمَنَ بِاللہ کا فقرہ ہم پر یہ واجب کرتا ہے کہ ہم اس بات پر غور کریں کہ قرآن شریف میں اللہ کا
لفظ کن معنوں پر آتا ہے۔ ہماری دیانت کا یہ تقاضا ہونا چاہیئے کہ جب ہمیں خود قرآن سے ہی یہ معلوم ہوا
کہ اللہ کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ اللہ وہ ہے جس نے قرآن بھیجا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھیجا تو ہم اُسی معنی کو قبول کر لیں جو قرآن شریف نے بیان کئے اور خودروی اختیار نہ کریں۔
ماسوا اس کے ہم بیان کر چکے ہیں کہ نجات حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی
ہستی پر کامل یقین پیدا کرے اور نہ صرف یقین بلکہ اطاعت کے لئے بھی کمر بستہ ہو جائے اور اس کی
رضا مندی کی راہوں کو شناخت کرے۔ اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے یہ دونوں باتیں محض خدا تعالیٰ
کے رسولوں کے ذریعہ سے ہی حاصل ہوتی آئی ہیں پھر کس قدر یہ لغو خیال ہے کہ ایک شخص تو حید تو رکھتا ہو مگر
خدا تعالیٰ کے رسول پر ایمان نہیں لاتا وہ بھی نجات پائے گا۔ اے عقل کے اندھے اور نادان ! توحید نجز ذریعہ
رسول کے کب حاصل ہو سکتی ہے۔ اس کی تو ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک شخص روز روشن سے تو نفرت کرے
اور اُس سے بھاگے اور پھر کہے کہ میرے لئے آفتاب ہی کافی ہے دن کی کیا حاجت ہے۔ وہ نادان نہیں
جانتا کہ کیا آفتاب کبھی دن سے علیحدہ بھی ہوتا ہے ۔ ہائے افسوس ! یہ نادان نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ کی ذات
تو مخفی در مخفی اور غیب در غیب اور وراء الوراء ہے اور کوئی عقل اس کو دریافت نہیں کر سکتی جیسا کہ وہ خود فرماتا
ہے : لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ( الانعام : ۱۰۴) یعنی بصارتیں اور بصیرتیں اس کو پانہیں سکتیں
اور وہ اُن کے انتہا کو جانتا ہے اور اُن پر غالب ہے۔ پس اُس کی توحید محض عقل کے ذریعہ سے غیر ممکن ہے
کیونکہ توحید کی حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ انسان آفاقی باطل معبودوں سے کنارہ کرتا ہے یعنی بُتوں یا انسانوں یا
سورج چاند وغیرہ کی پرستش سے دستکش ہوتا ہے۔ ایسا ہی انفسی باطل معبودوں سے پر ہیز کرے یعنی اپنی
روحانی جسمانی طاقتوں پر بھروسہ کرنے سے اور اُن کے ذریعہ سے تعجب کی بلا میں گرفتار ہونے سے اپنے
تیں بچاوے۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ بجز ترک خودی اور رسول کا دامن پکڑنے کے توحید کامل
حاصل نہیں ہو سکتی ۔

ہے کہ
جو شخص اپنی کسی قوت کو شریک باری ٹھہراتا ہے وہ کیوں کر موحد کہلا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے
قرآن شریف نے جا بجا توحید کامل کو پیروی رسول سے وابستہ کیا ہے ۔ کیونکہ کامل توحید ایک نئی زندگی
ہے اور نجز اُس کے نجات حاصل نہیں ہو سکتی جب تک خدا کے رسول کا پیرو ہو کر اپنی سفلی زندگی پرموت
وارد نہ کرے۔ علاوہ اس کے قرآن شریف میں بموجب قول ان نادانوں کے تناقض لازم آتا ہے
کیونکہ ایک طرف تو جا بجاوہ یہ فرماتا ہے کہ بجز ذریعہ رسول تو حید حاصل نہیں ہو سکتی اور نہ نجات حاصل
ہو سکتی ہے۔ پھر دوسری طرف گویا وہ یہ کہتا ہے کہ حاصل ہو سکتی ہے حالانکہ توحید اور نجات کا آفتاب اور
اُس کو ظاہر کرنے والا صرف رسول ہی ہوتا ہے اُسی کی روشنی سے توحید ظاہر ہوتی ہے پس ایسا تناقض خدا
کی کلام کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا ۔
بڑی غلطی اس نادان کی یہ ہے کہ اُس نے توحید کی حقیقت کو بالکل نہیں سمجھا تو حید ایک نور ہے جو آفاقی و نفسی
اور
معبودوں کی نفی کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے اور وجود کے ذرہ ذرہ میں سرایت کر جاتا ہے پس وہ بجز خدا
اُس کے رسول کے ذریعہ کے محض اپنی طاقت سے کیوں کر حاصل ہو سکتا ہے انسان کا فقط یہ کام ہے کہ اپنی
خودی پر موت وارد کرے اس شیطانی نخوت کو چھوڑ دے کہ میں علوم میں پرورش یافتہ ہوں اور ایک جاہل کی
طرح اپنے تئیں تصور کرے اور دعا میں لگا رہے تب توحید کا نور خدا کی طرف سے اُس پر نازل ہوگا اور ایک
نئی زندگی اُس کو بخشے گا۔
اخیر پر ہم یہ بیان کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر ہم فرض محال کے طور پر یہ مان لیں کہ اللہ کا لفظ ایک
عام معنوں پر مشتمل ہے جس کا ترجمہ خدا ہے اور ان معنوں کو نظر انداز کر دیں جو قرآن شریف پر نظر تدبر
ڈال کر معلوم ہوتے ہیں یعنی یہ کہ اللہ کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ وہ وہ ذات ہے جس نے قرآن شریف
بھیجا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ۔ تب بھی یہ آیت مخالف کو مفید نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کو ماننا نجات کے لئے کافی ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اللہ پر
جو خدا تعالیٰ کا اسم اعظم ہے اور مستجمع جمیع صفات کا ملہ حضرت عزت ہے ایمان لائے گا تو خدا اُس کو ضائع
نہیں کرے گا اور کشاں کشاں اس کو اسلام کی طرف لے آئے گا کیونکہ ایک سچائی دوسری سچائی میں داخل
ہونے کے لئے مدد دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ پر خالص ایمان لانے والے آخر حق کو پالیتے ہیں ۔
قرآن شریف میں یہ وعدہ ہے کہ جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ پر ایمان لائے گا خدا اُس کو ضائع نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی