سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نیکی کو نیک لوگ اگر ہزار پردوں کے اندر بھی کریں تو خدا نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ اُسے ظاہر کر دے گا
اور اسی طرح بدی کا حال ہے۔ بلکہ لکھا ہے کہ اگر کوئی عابد زاہد خدا کی عبادت میں مشغول ہو اور اُس صدق اور
جوش کا جو اُس کے دل میں ہے انتہا کے نقطہ تک اظہار کر رہا ہو۔ اور اتفاقاً کنڈی لگانی بھول گیا ہو تو کوئی اجنبی
باہر سے آکر اُس کا دروازہ کھول دے تو اُس کی حالت بالکل وہی ہوتی ہے جو ایک زانی کی عین زنا کے وقت
پکڑا جانے سے کیونکہ اصل غرض تو دونوں کی ایک ہی ہے یعنی اخفائے راز ۔ اگر چہ رنگ الگ الگ ہیں ایک
نیکی کو اور دوسرا بدی کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ غرض خدا کے بندوں کی حالت تو اس نقطہ تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے
نیک بھی چاہتے ہیں کہ ہماری نیکی پوشیدہ رہے اور بد بھی اپنی بدی کو پوشیدہ رکھنے کی دُعا کرتا ہے مگر اس امر
میں دونوں نیک و بد کی دُعا قبول نہیں ہوتی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو قانون بنا رکھا ہے کہ وَاللهُ مُخْرج
ما كُنتُمْ تَكْتُمُونَ -
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِ اللَّهُ الْمَوْتَى وَ يُرِيكُمُ ايْتِهِ لَعَلَّكُمْ
تَعْقِلُونَ
یہ حیات حقیقی کا ثبوت نہیں بلکہ ایک اعجوبہ قدرت کے ثابت ہونے سے دوسری قدرت کی طرف اشارہ
ہے۔ چنانچہ جابجا قرآن شریف میں یہی طریق ہے یہاں تک کہ نباتات کے اُگنے کو احیاء موٹی پر دلیل
ٹھہرائی گئی ہے اور یہی آیت كَذلِكَ يُحْيِ الله الموتى ان مقامات میں بھی لکھی گئی ہے۔ اور یا درکھنا چاہئے
کہ جو قرآن کریم میں چار پرندوں کا ذکر لکھا ہے کہ ان کو اجزاء متفرقہ یعنی جدا جدا کر کے چار پہاڑیوں پر
چھوڑا گیا تھا اور پھر وہ بلانے سے آگئے تھے یہ بھی عمل الترب کی طرف اشارہ ہے کیونکہ عمل الترب کے
تجارب بتلا رہے ہیں کہ انسان میں جمیع کا ئنات الارض کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ایک قوت مقناطیسی ہے
اور ممکن ہے کہ انسان کی قوت مقناطیسی اس حد تک ترقی کرے کہ کسی پرند یا چرند کو صرف توجہ سے اپنی طرف
کھینچ لے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۰۶)
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ أَصْحُبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ
بہشتیوں کے ہمیشہ بہشت میں رہنے کا جا بجاذکر ہے اور سارا قرآن شریف اس سے بھرا پڑا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۱)
وہ تمام آیتیں جن کے بعد خالدون یا خالدین آتا ہے اسی امر کو ظاہر کر رہی ہیں کہ کوئی انسان راحت
یا رنج عالم معاد کے چکھ کر پھر دنیا میں ہر گز نہیں آتا۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۱ حاشیه در حاشیه )
وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَ
ذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَنى وَ الْمَسْكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا
الزكوة ثُمَّ تَوَلَّيْتُم إِلَّا قَلِيلًا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ )
قُولُوا لِلنَّاسِ حُسُنا لوگوں کو وہ باتیں کہو جو واقعی طور پر نیک ہوں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۰)
وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِلُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنْفُسَكُم مِّنْ
دِيَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُونَ ثُمَّ انْتُمْ هَؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ
اَنْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُمْ مِّنْ دِيَارِهِمْ تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَ
الْعُدْوَانِ وَ إِنْ يَأْتُوكُمُ اسْرى تُفْدُوهُمْ وَ هُوَ مُحَرَّمُ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ
اَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ
مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِ الْعَذَابِ
وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
اور وہ زمانہ یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا تھا کہ تم نے خون نہ کرنا اور اپنے عزیزوں کو اُن کے گھروں
سے نہ نکالنا اور تم نے اقرار کر لیا تھا کہ ہم اس عہد پر قائم رہیں گے لیکن تم پھر بھی ناحق کا خون کرتے اور اپنے
عزیزوں کو ان کے گھروں سے نکالتے رہے۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶)
فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمُ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِ
الْعَذَابِ یعنی جو شخص تم میں سے ایسا کام کرے دُنیا کی زندگی میں اُس کو رُسوائی ہوگی اور قیامت کو اُس کے
لئے سخت عذاب ہے۔
(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۲)
وَ لَقَدْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ
مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ أَيَّدُنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولُ بِمَا لَا
تَهْوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ
تمہاری یہی عادت رہی کہ جب کوئی نبی تمہاری طرف بھیجا گیا تو بعض کو تم نے جھٹلا
یا اور بعض کے در پے
قتل ہوئے یا قتل ہی کر دیا۔
اب فرمائیے کہ اگر یہ کلمات بطور استعارہ نہیں ہیں اور ان تمام آیات کو ظاہر پر حمل کرنا چاہئیے تو پھر یہ ماننا
پڑے گا کہ جو لوگ در حقیقت ان آیات کے مخاطب ہیں جن کو آل فرعون سے نجات دی گئی تھی اور جن کو دریا نے
راہ دیا تھا اور جن پر من و سلوی اتارے گئے تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک زندہ ہی تھے یا
مرنے کے بعد پھر زندہ ہو کر آگئے تھے۔ کیا آپ لوگ جب مسجدوں میں بیٹھ کر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھاتے
ہیں تو ان آیات کے معنے یہ سمجھایا کرتے ہیں کہ ان آیات کے مخاطبین ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عہد رسالت تک بقید حیات تھے یا قبروں سے زندہ ہو کر پھر دنیا میں آگئے تھے۔ اگر کوئی طالب علم آپ سے
سوال کرے کہ ان آیات کے ظاہر مفہوم سے تو یہی معنے نکلتے ہیں کہ مخاطب وہی لوگ ہیں جو حضرت موسیٰ
اور دوسرے نبیوں کے وقت موجود تھے کیا اب یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں زندہ تھے یا زندہ ہو کر پھر دنیا میں آگئے تھے۔ تو کیا آپ کا یہی جواب نہیں کہ بھائی وہ تو
سب فوت ہو گئے اور اب مجازی طور پر مخاطب اُن کی نسل ہی ہے جو اُن کے کاموں پر راضی ہے گویا
انہیں کا وجود ہے یا یوں کہو کہ گویا وہی ہیں ۔ تو اب سمجھ لو کہ یہی مثال ابن مریم کے نزول کی ہے۔
سنت اللہ اسی طرح پر ہے کہ مراتب وجود دوری ہیں اور بعض کے ارواح بعض کی صورت مثالی لے کر اس عالم
میں آتے ہیں اور روحانیت ان کی بکلی ایک دوسرے پر منطبق ہوتی ہے۔ آیت تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ (البقرة: 119)
کو غور سے پڑھو۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶، ۴۴۷)
یعنی اے بنی اسرائیل! کیا تمہاری یہ عادت ہو گئی کہ ہر ایک رسول جو تمہارے پاس آیا تو تم نے بعض کی
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴)
ان میں سے تکذیب کی اور بعض کو قتل کر ڈالا ۔
وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ مولویوں کے احادیث پیش کرنے پر فرمایا کہ ان (احادیث) پر ایسا وثوق تو
نہیں ہوتا جیسے کلام الہی پر ۔ کیونکہ خواہ کچھ ہی ہو پھر بھی وہ میں انسان سے تو خالی نہیں مگر خدا تعالیٰ جس کی