سورة الانفِطار
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تنقید کرتا جاوے وہ صحیح ہوتا جاوے گا اگر احادیث میں نزول مسیح کا ذکر تھا تو دیکھئے قرآن شریف میں
وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ موجود ہے جو کہ اصل حقیقت کو واضح کر رہا ہے۔
البدر جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۵ )
وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ۔ یعنی ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور بہت سے
رسل اس کے پیچھے آئے۔ چونکہ مماثلت فی الانعامات ہونا از بس ضروری ہے اور مماثلت تامہ بھی تا مه تبھی متحقق
ہو سکتی تھی کہ جب مماثلت فی الانعامات متحقق ہو۔ پس اسی لئے یہ ظہور میں آیا کہ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو قریباً چودہ سو برس تک ایسے خدام شریعت عطا کئے گئے کہ وہ رسول اور ملہم من اللہ تھے اور اختتام اس سلسلہ
کا ایک ایسے رسول پر ہوا جس نے تلوار سے نہیں بلکہ فقط رحمت اور خُلق سے حق کی طرف دعوت کی ۔ اسی طرح
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی وہ خدام شریعت عطا کئے گئے جو برطبق حديث عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي
اسرائیل ملہم اور محدث تھے اور جس طرح موسیٰ کی شریعت کے آخری زمانہ میں حضرت مسیح علیہ السلام بھیجے
گئے جنہوں نے نہ تلوار سے بلکہ صرف خلق اور رحمت سے دعوت حق کی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے اس شریعت
کے لئے مسیح موعود کو بھیجا تا وہ بھی صرف خُلق اور رحمت اور انوار آسمانی سے راہ راست کی دعوت کرے اور جس
طرح حضرت مسیح حضرت موسیٰ علیہ السلام سے قریباً چودہ سو برس بعد آئے تھے اس مسیح موعود نے بھی
چودھویں صدی کے سر پر ظہور کیا اور محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ سے انطباق کلی پا گیا۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ
موسوی سلسلہ میں تو حمایت دین کیلئے نبی آتے رہے اور حضرت مسیح بھی نبی تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ مرسل
ہونے میں نبی اور محدث ایک ہی منصب رکھتے ہیں اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے نبیوں کا نام مرسل رکھا ایسا ہی
محدثین کا نام بھی مرسل رکھا ۔ اسی اشارہ کی غرض سے قرآن شریف میں وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ آیا ہے
اور یہ نہیں آیا کہ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالْأَنْبِيَاءِ ۔ پس یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ رسل سے مراد مرسل
ہیں خواہ وہ رسول ہوں یا نبی ہوں یا محدث ہوں چونکہ ہمارے سید و رسول صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں
اور بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی نبی نہیں آسکتا اس لئے اس شریعت میں نبی کے قائم مقام محدث رکھے
گئے اور اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ (الواقعة: ۴۱،۴۰)
چونکہ فلہ کا لفظ دونوں فقروں میں برابر آیا ہے۔ اس لئے قطعی طور پر یہاں سے ثابت ہوا کہ اس اُمت کے
و
محدث اپنی تعداد میں اور اپنے طولانی سلسلہ میں موسوی اُمت کے مرسلوں کے برابر ہیں اور در حقیقت اسی
کی طرف اس دوسری آیت میں بھی اشارہ ہے اور وہ یہ ہے۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصلحتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ۔۔۔۔۔ لَا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا ( النور : (۵۶) یعنی خدا نے اُن لوگوں سے جو
تم میں سے ایمان لائے اور اچھے کام کئے یہ وعدہ کیا ہے کہ البتہ انہیں زمین میں اسی طرح خلیفہ کرے گا جیسا
کہ اُن لوگوں کو کیا جو ان سے پہلے گزر گئے اور اُن کے دین کو جو اُن کے لئے پسند کیا ہے ثابت کر دے گا
اور اُن کے لئے خوف کے بعد امن کو بدل دے گا میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں
ٹھہرائیں گے۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۲ تا ۳۲۴)
أَيَّدُ نُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ۔ جب محبت الہی بندہ کی محبت پر نازل ہوتی ہے تب دونوں محبتوں کے ملنے سے
روح القدس کا ایک روشن اور کامل سایہ انسان کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے اور لقا کے مرتبہ پر اس روح القدس
کی روشنی نہایت ہی نمایاں ہوتی ہے اور اقتداری خوارق جن کا ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں اسی وجہ سے ایسے
لوگوں سے صادر ہوتے ہیں کہ یہ روح القدس کی روشنی ہر وقت اور ہر حال میں ان کے شامل حال ہوتی ہے
اور اُن کے اندر سکونت رکھتی ہے اور وہ اس روشنی سے کبھی اور کسی حال میں جدا نہیں ہوتے اور نہ وہ روشنی ان
سے جدا ہوتی ہے۔ وہ روشنی ہر دم اُن کے تنفس کے ساتھ نکلتی ہے اور اُن کی نظر کے ساتھ ہر یک چیز پر پڑتی
ہے۔ اور ان کی کلام کے ساتھ اپنی نورانیت لوگوں کو دکھلاتی ہے اسی روشنی کا نام روح القدس ہے مگر یہ حقیقی
روح القدس نہیں حقیقی روح القدس وہ ہے جو آسمان پر ہے یہ روح القدس اُس کا ظل ہے جو پاک سینوں اور
دلوں اور دماغوں میں ہمیشہ کے لئے آباد ہو جاتا ہے اور ایک طرفۃ العین کے لئے بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا
اور جو شخص تجویز کرتا ہے کہ یہ روح القدس کسی وقت اپنی تمام تاثیرات کے ساتھ ان سے جدا ہو جاتا ہے وہ
شخص سراسر باطل پر ہے اور اپنے پر ظلمت خیال سے خدا تعالیٰ کے مقدس برگزیدوں کی توہین کرتا ہے۔ ہاں
یہ سچ ہے کہ حقیقی روح القدس تو اپنے مقام پر ہی رہتا ہے لیکن روح القدس کا سایہ جس کا نام مجاز اروح القدس
ہی رکھا جاتا ہے اُن سینوں اور دلوں اور دماغوں اور تمام اعضا میں داخل ہوتا ہے جو مرتبہ بقا اور لقا کا پا کر اس
لائق ٹھہر جاتے ہیں کہ اُن کی نہایت اصفی اور اعلی محبت پر خدا تعالیٰ کی کامل محبت اپنی برکات کے ساتھ نازل
ہو۔ اور جب وہ روح القدس نازل ہوتا ہے تو اس انسان کے وجود سے ایسا تعلق پکڑ جاتا ہے کہ جیسے جان کا
تعلق جسم سے ہوتا ہے وہ قوت بینائی بن کر آنکھوں میں کام دیتا ہے اور قوت شنوائی کا جامہ پہن کر کانوں کو
روحانی حس بخشتا ہے وہ زبان کی گویائی اور دل کے تقویٰ اور دماغ کی ہشیاری بن جاتا ہے اور ہاتھوں میں
بھی سرایت کرتا ہے اور پیروں میں بھی اپنا اثر پہنچاتا ہے۔ غرض تمام ظلمت کو وجود میں سے اُٹھا دیتا ہے اور سر
کے بالوں سے لے کر پیروں کے ناخنوں تک منور کر دیتا ہے اور اگر ایک طرفۃ العین کے لئے بھی علیحدہ ہو
جائے تو فی الفور اس کی جگہ ظلمت آ جاتی ہے مگر وہ کاملوں کو ایسا نعم القرین عطا کیا گیا ہے کہ ایک دم کے لئے
بھی ان سے علیحدہ نہیں ہوتا اور یہ گمان کرنا کہ اُن سے علیحدہ بھی ہو جاتا ہے یہ دوسرے لفظوں میں اس بات کا
اقرار ہے کہ وہ بعد اس کے جو روشنی میں آگئے پھر تاریکی میں پڑ جاتے ہیں اور بعد اس کے جو معصوم یا محفوظ
کئے گئے پھر نفس امارہ اُن کی طرف عود کرتا ہے اور بعد اس کے جو روحانی حواس اُن پر کھولے گئے پھر وہ
تمام حواس بے کار اور معطل کئے جاتے ہیں ۔ سواے وے لوگو جو اس صداقت سے منکر اور اس نکتہ معرفت
سے انکاری ہو مجھ سے جلدی مت کرو اور اپنے ہی نور قلب سے گواہی طلب کرو کہ کیا یہ امر واقعی ہے کہ
برگزیدوں کی روشنی کسی وقت بتمام و کمال ان سے دور بھی ہو جاتی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ کہ وہ تمام نورانی
نشان کامل مومنوں سے کمال ایمان کی حالت میں کبھی گم بھی ہو جاتے ہیں۔
اگر یہ کہو کہ ہم نے کب اور کس وقت کہا ہے کہ برگزیدوں کی روحانی روشنی کبھی سب کی سب دور بھی
ہو جاتی ہے اور سراسر ظلمت ان پر احاطہ کر لیتی ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ آپ لوگوں کے عقیدہ سے ایسا ہی
نکلتا ہے کیونکہ آپ لوگ بالتزام و اتباع آیات کلام الہی اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ ہر یک نور اور سکینت
اور اطمینان اور برکت اور استقامت اور ہر یک روحانی نعمت برگزیدوں کو روح القدس سے ہی ملتی ہے اور
جیسے اشرار اور کفار کے لئے دائمی طور پر شیطان کو بِئْسَ الْقَرِین قرار دیا گیا ہے تا ہر وقت وہ ان پر ر ظلمت
پھیلاتا رہے اور ان کے قیام اور قعود اور حرکت اور سکون اور نیند اور بیداری میں اُن کا پیچھا نہ چھوڑے ایسا ہی
مقربین کے لئے دائمی طور پر روح القدس کو نِعْمَ الْقَرِين عطا کیا گیا ہے تا ہر وقت وہ اُن پر نور برساتا رہے
اور ہر دم اُن کی تائید میں لگار ہے اور کسی دم اُن سے جدا نہ ہو۔
اب ظاہر ہے کہ جب کہ بمقابل بِئْسَ الْقَرِین کے جو ہمیشہ اشد شریروں کا ملازم اور رفیق ہے مقربوں
کے لئے نِعْمَ الْقَرِین کا ہر وقت رفیق اور انیس ہونا نہایت ضروری ہے اور قرآن کریم اس کی خبر دیتا ہے تو پھر
اگر اُس نِعْمَ الْقَرِین کی علیحدگی مقربوں سے تجویز کی جائے جیسا کہ ہمارے اندرونی مخالف قومی بھائی
گمان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ روح القدس جبرائیل کا نام ہے کبھی تو وہ آسمان سے نازل ہوتا ہے اور مقتربوں
سے نہایت درجہ اتصال کر لیتا ہے یہاں تک کہ اُن کے دل میں دھنس جاتا ہے اور کبھی ان کو اکیلا چھوڑ کر اُن
سے جدائی اختیار کر لیتا ہے اور کروڑ ہا بلکہ بے شمار کوسوں کی دوری اختیار کر کے آسمان پر چڑھ جاتا ہے اور اُن مقربوں
سے بالکل قطع تعلقات کر کے اپنی قرارگاہ میں جا چھپتا ہے تب وہ اُس روشنی اور اُس برکت سے بکلی محروم رہ
جاتے ہیں جو اُس کے نزول کے وقت اُن کے دل اور دماغ اور بال بال میں پیدا ہوتی ہے تو کیا اس عقیدہ سے
لازم نہیں آتا کہ روح القدس کے جدا ہونے سے پھر ان برگزیدوں کو ظلمت گھیر لیتی ہے اور نعوذ باللہ انِعْمَ الْقَرِين
کی جدائی کی وجہ سے بِئْسَ الْقَرِین کا اثر ان میں شروع ہو جاتا ہے۔ اب ذرہ خوف الہی کو اپنے دل میں
جگہ دے کر سوچنا چاہئے کہ کیا یہی ادب اور یہی ایمان اور عرفان ہے اور یہی محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس نقص اور تنزل کی حالت کو روا رکھا جائے کہ گویا روح القدس
آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے مدتوں تک علیحدہ ہو جاتا تھا اور نعوذ باللہ ان مدتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
انوار قدسیہ سے جو روح القدس کا پر توہ ہے محروم ہوتے تھے ۔ غضب کی بات ہے کہ عیسائی لوگ تو
حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت یقینی اور قطعی طور پر یہ اعتقاد رکھیں کہ روح القدس جب سے حضرت مسیح پر
نازل ہوا کبھی ان ہوا بھی ان سے جدا نہیں ہوا اور وہ ہمیشہ اور ہر دم روح القدس سے تائید یافتہ تھے یہاں تک کہ خواب
میں بھی ان سے روح القدس جدا نہیں ہوتا تھا اور ان کا روح القدس کبھی آسمان پر ان کو اکیلا اور مہجور چھوڑ
کر نہیں گیا اور نہ روح القدس کی روشنی ایک دم کے لئے بھی کبھی ان سے جدا ہوئی لیکن مسلمانوں کا یہ اعتقاد
ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روح القدس آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے جُدا بھی ہو جاتا تھا اور اپنے
دشمنوں کے سامنے بصراحت تمام یہ اقرار کریں کہ رُوح القدس کی دائمی رفاقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
حضرت عیسیٰ کی طرح نصیب نہیں ہوئی ۔
اب سوچو کہ اس سے زیادہ تر اور کیا بے ادبی اور گستاخی ہوگی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح تو ہین
کی جاتی ہے اور عیسائیوں کو اعتراض کرنے کے لئے موقع دیا جاتا ہے اس بات کو کون نہیں جانتا کہ روح القدس
کا نزول نورانیت کا باعث اور اس کا جدا ہو جانا ظلمت اور تاریکی اور بد خیالی اور تفرقہ ایمان کا موجب ہوتا ہے
خدا تعالی اسلام کو ایسے مسلمانوں کے شر سے بچاوے جو کلمہ گو کہلا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی حملہ
کر رہے ہیں۔ عیسائی لوگ تو حواریوں کی نسبت بھی یہ اعتقاد نہیں رکھتے کہ کبھی ان سے روح القدس جُدا ہوتا
تھا بلکہ ان کا تو یہ عقیدہ ہے کہ وہ لوگ روح القدس کا فیض دوسروں کو بھی دیتے تھے۔ لیکن یہ لوگ مسلمان کہلا
کر اور مولوی اور محدث اور شیخ الکل نام رکھا کر پھر جناب ختم المرسلین خیر الاولین والآخرین کی شان میں ایسی