سورة الانشقاق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوسری بات ناظرین کی توجہ کے لائق یہ ہے کہ ان مولویوں نے بات بات میں حضرت عیسیٰ کو بڑھایا اور
ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی غضب کی بات ہے کہ ان کا عقیدہ حضرت مسیح کی نسبت تو یہ ہو
کہ کبھی روح القدس اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا اور مس شیطان سے وہ بری تھے اور یہ دونوں باتیں انہیں کی
خصوصیت تھی لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ان کا یہ اعتقاد ہو کہ نہ روح القدس ہمیشہ اور ہر وقت
اُن کے پاس رہا اور نہ وہ نعوذ باللہ ( نقل کفر کفر نباشد ) مس شیطان سے بری تھے۔ باوجود ان باتوں کے یہ
لوگ مسلمان کہلاویں ان کی نظر میں ہمارے سید و مولی محمد صلی اللہ علیہ وسلم مردہ مگر حضرت عیسی اب تک زندہ۔
اور عیسی کے لئے رُوح القدس دائمی رفیق مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ ! اس نعمت سے بے بہرہ اور
حضرت عیسی مس شیطان سے محفوظ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم محفوظ نہیں۔ جن لوگوں کے یہ عقائد ہوں
اُن کے ہاتھ سے جس قدر دین اسلام کو اس زمانہ میں نقصان پہنچ رہا ہے کون اس کا اندازہ کر سکتا ہے یہ لوگ چھپے ہوئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں۔ چاہیئے کہ ہر یک مسلمان اور سچا عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان
سے پر ہیز کرے۔ سلف صالح کو سراسر شرارت کی راہ سے اپنے اقوال مردودہ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے
ہیں حالانکہ اپنی نابینائی کی وجہ سے سلف صالح کے اقوال کو سمجھ نہیں سکتے اور نہ احادیث نبویہ کی اصل
حقیقت تک پہنچ سکتے ہیں صرف دھوکہ دینے کی راہ سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا یہ حال ہے تو یہی عقیدہ
سلف صالح کا ہے۔
اے نادانو ! یہ سلف صالح کا ہر گز طریقہ نہیں۔ اگر صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ اعتقاد رکھتے
کہ کبھی یا مدتوں تک آپ سے روح القدس مجدا بھی ہو جاتا تھا تو وہ ہرگز ہر ایک وقت اور ہر یک زمانہ کی
احادیث کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اخذ نہ کرتے ان کی نظر تو اس آیت پر تھی ۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ
الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ( النجم : ۴ ، ۵ ) اگر صحابہ تمہاری طرح مس شیطان کا اعتقاد رکھتے تو وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سید المعصومین کیوں قرار دیتے خدا تعالیٰ سے ڈرو کیوں افترا پر کمر باندھی ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۰۴ تا ۱۱۲)
روح القدس کا تعلق تمام نبیوں اور پاک لوگوں سے ہوتا ہے پھر مسیح کی اس سے کیا خصوصیت ہے؟ اس کا
جواب یہی ہے کہ کوئی خصوصیت نہیں بلکہ اعظم اور اکبر حصہ روح القدس کی فطرت کا حضرت سید نا محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے۔ لیکن چونکہ یہودشریر الطبع نے حضرت مسیح پر یہ بہتان لگایا تھا کہ ان کی ولادت

روح القدس کی شراکت سے نہیں بلکہ شیطان کی شراکت سے ہے یعنی نا جائز طور پر اس لئے خدا نے اس
بہتان کی ذب اور دفع کے لئے اس بات پر زور دیا کہ مسیح کی پیدائش روح القدس کی شراکت سے ہے اور وہ
مس شیطان سے پاک ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکالنا لعنتیوں کا کام ہے کہ دوسرے نبی مس شیطان سے پاک
نہیں ہیں بلکہ یہ کلام محض یہودیوں کے خیال باطل کے دفع کے لئے ہے کہ مسیح کی ولادت من شیطان سے
ہے یعنی حرام کے طور پر ۔ پھر چونکہ یہ بحث مسیح میں شروع ہوئی اس لئے رُوح القدس کی پیدائش میں
ضرب المثل مسیح ہو گیا۔ ورنہ اس کو پاک پیدائش میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ذرہ ترجیح نہیں
بلکہ دنیا میں معصوم کامل صرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوا ہے اور بعض حدیثوں کے یہ الفاظ کہ مس شیطان
سے پاک صرف ابن مریم اور اس کی ماں یعنی مریم ہے۔ یہ لفظ بھی یہودیوں کے مقابل پر مسیح کی پاکیزگی
ظاہر کرنے کے لئے ہے۔ گویا یہ فرماتا ہے کہ دنیا میں صرف دو گروہ ہیں ایک وہ جو آسمان پر ابن مریم کہلاتے
ہیں اگر مرد ہیں۔ اور مریم کہلاتے ہیں اگر عورت ہیں۔ دوسرے وہ گروہ ہے جو آسمان پر یہود مغضوب علیھم
کہلاتے ہیں۔ پہلا گروہ مس شیطان سے پاک ہے اور دوسرا گروہ شیطان کے فرزند ہیں۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۴ حاشیه در حاشیه )
جب شیطان کا ظہور ہوا تو اس کا اثر مٹانے کے لئے رُوح القدس کا ظہور ضروری ہوا۔ جس طرح شیطان
بدی کا باپ ہے رُوح القدس نیکی کا باپ ہے۔ انسان کی فطرت کو دو مختلف جذبے لگے ہوئے ہیں (۱) ایک
جذ بہ بدی کی طرف جس سے انسان کے دل میں بُرے خیالات اور بدکاری اور ظلم کے تصورات پیدا ہوتے
ہیں۔ یہ جذبہ شیطان کی طرف سے ہے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ انسان کی فطرت کے لازم حال یہ جذبہ
ہے۔ گو بعض قو میں شیطان کے وجود سے انکار بھی کریں لیکن اس جذبہ کے وجود سے انکار نہیں کر سکتے ۔
(۲) دوسرا جذ بہ نیکی کی طرف ہے جس سے انسان کے دل میں نیک خیالات اور نیکی کرنے کی خواہشیں پیدا
ہوتی ہیں اور یہ جذبہ روح القدس کی طرف سے ہے۔ اور اگرچہ قدیم سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے
یہ دونوں قسم کے جذبے انسان میں موجود ہیں لیکن آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا کہ پورے زور شور رسے سے یہ
دونوں قسم کے جذبے انسان میں ظاہر ہوں ۔ اس لئے اس زمانہ میں بروزی طور پر یہودی بھی پیدا ہوئے اور
بروزی طور پر مسیح ابن مریم بھی پیدا ہوا۔
(تحفہ گولر و یه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۵ حاشیه )
روح القدس کے فرزند وہ تمام سعادت مند اور راست باز ہیں جن کی نسبت اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ

عَلَيْهِمْ سُلْطن (الحجر : (۴۳) وارد ہے ۔ اور قرآن کریم سے دو قسم کی مخلوق ثابت ہوتی ہے اوّل وہ جو
روح القدس کے فرزند ہیں اور بن باپ پیدا ہونا تو کوئی خصوصیت نہیں ۔ دوم شیطان کے فرزند۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
وَقَالُوا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ ۔
لعنت کا لفظ جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے نہایت پلید معنے رکھتا ہے اور اس لفظ کے ایسے خبیث معنے
ہیں کہ بجز شیطان کے اور کوئی اس کا مصداق نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ عربی اور عبرانی کی زبان میں ملعون اس کو
کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے رڈ کیا جائے ۔ اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام
ہے کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے رحمت الہی سے رڈ کیا گیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں توریت سے
قرآن شریف تک کسی ایسے شخص کی نسبت ملعون ہونے کا لفظ نہیں بولا گیا جس نے انجام کار خدا کی رحمت
اور فضل سے حصہ لیا ہو ۔ بلکہ ہمیشہ سے یہ ملعون اور لعنتی کا لفظ انہی ازلی بدبختوں پر اطلاق پاتا رہا ہے جو
ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت اور نجات اور نظر محبت سے بے نصیب کئے گئے اور خدا کے لطف اور
مہربانی اور فضل سے ابدی طور پر دور اور مہجور ہو گئے اور ان کا رشتہ دائمی طور پر خدا تعالیٰ سے کاٹ دیا گیا اور
اُس جہنم کا خلود اُن کے لئے قرار پایا جو خدا تعالیٰ کے غضب کا جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت میں داخل
ہونے کی اُمید نہ رہے اور نبیوں کے منہ سے بھی یہ لفظ کبھی ایسے اشخاص کی نسبت اطلاق نہیں پایا جو کسی وقت
خدا کی ہدایت اور فضل اور رحم سے حصّہ لینے والے تھے۔ اس لئے یہودیوں کی مقدس کتاب اور اسلام کی
مقدس کتاب کی رُو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص ایسا ہو کہ خدا کی کتابوں میں اُس پر ملعون کا لفظ
بولا گیا ہو۔ وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم اور بے نصیب ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس آیت میں
یہی اشارہ ہے۔ مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا تَقْتِيلًا ( الأحزاب : ۶۲ ) یعنی زنا کار اور زنا کاری
کی اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یعنتی ہیں یعنی ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے رڈ کئے گئے اس
لئے یہ اس لائق ہیں کہ جہاں ان کو پا و قتل کر دو۔ پس اس آیت میں اس بات کی طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ
لعنتی ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے جس پر جھوٹ اور بدکاری
کا جوش غالب رہتا ہے۔ اور اسی بنا پر قتل کرنے کا حکم ہوا کیونکہ جو قابل علاج نہیں اور مرض متعدی رکھتا ہے
اس کا مرنا بہتر ہے۔ اور یہی تو ریت میں لکھا ہے کہ لعنتی ہلاک ہوگا۔ علاوہ اس کے ملعون کے لفظ میں یہ کس

قدر پلید معنے مندرج ہیں کہ عربی اور عبرانی زبان کی رُو سے ملعون ہونے کی حالت میں ان لوازم کا پایا جانا
ضروری ہے کہ شخص ملعون اپنی دلی خواہش سے خدا تعالیٰ سے بیزار ہو اور خدا تعالیٰ اس سے بیزار سے بیزار ہو اور وہ
خدا تعالیٰ سے اپنے دلی جوش کے ساتھ دشمنی رکھے اور ایک ذرہ محبت اور تعظیم اللہ جل شانہ کی اُس کے دل
میں نہ ہو۔ اور ایسا ہی خدا تعالیٰ کے دل میں بھی ایک ذرہ اُس کی محبت نہ ہو یہاں تک کہ وہ شیطان کا وارث
ہو نہ خدا کا۔ اور یہ بھی لعنتی ہونے کے لوازم میں سے ہے کہ شخص ملعون خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت اور
محبت سے بکلی بے نصیب ہو۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۳۶ تا ۲۳۸)
لعنت ایک ایسا مفہوم ہے جو شخص ملعون کے دل سے تعلق رکھتا ہے۔ اور کسی شخص کو اس وقت لعنتی کہا جاتا
ہے جبکہ اس کا دل خدا سے بالکل برگشتہ اور اس کا دشمن ہو جائے ۔ اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔ اور اس
بات کو کون نہیں جانتا کہ لعنت قرب کے مقام سے رڈ کرنے کو کہتے ہیں۔ اور یہ لفظ اس شخص کے لئے بولا جاتا
ہے جس کا دل خدا کی محبت اور اطاعت سے دور جا پڑے اور در حقیقت وہ خدا کا دشمن ہو جائے۔ لفظ لعنت کے
یہی معنے ہیں جس پر تمام اہل لغت نے اتفاق کیا ہے۔۔۔۔ لعنت شیطان سے مخصوص ہے اور لعین شیطان کا
نام ہے اور لعنتی وہ ہوتا ہے جو شیطان سے نکلا اور شیطان سے ملا ہوا اور خود شیطان ہے۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۳۲، ۳۳۳)
کتاب لسان العرب میں لعن کے یہ معنی لکھتے ہیں کہ اللعْنُ الْإِبْعَادُ وَالطَّرْدُ مِنَ الْخَيْرِ يعني لعنت
کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک نیکی اور مال اور برکت اور بہتری سے کسی کو محروم کیا جائے۔ پھر دوسرے معنی لعنت
کے یہ لکھے ہیں کہ الا بُعَادُ مِنَ اللهِ وَمِنَ الْخَلْقِ یعنی لعنت کے یہ معنی ہیں کہ جناب الہی سے مردود ہو
جاوے اور قبولیت سے محروم رہے۔ اور مخلوق کی نظر سے بھی گر جاوے اور عزت اور وجاہت بھی جاتی رہے۔
غرض خدا کے نزدیک لعنت کا لفظ تمام نامرادیوں اور مردود اور مخذول ہونے کے معنوں پر محیط ہے اور ہر ایک
نوع کی برکت سے محروم اور مخذول اور مردود رہنا اس کے لوازم میں سے ہے اور جس شخص پر خدا کی لعنت
وارد ہو جائے اُس کا ثمرہ ہلاکت اور تباہی ہے اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر نجران
کے عیسائی مجھ سے مباہلہ کرتے ( جو لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ کے ساتھ کیا جاتا ہے ) تو اس قدر موت اور
ہلاکت اُن پر آتی کہ اُن کے درختوں کے پرندے بھی مر جاتے۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵۲)
با تفاق تمام اہل زبان لعنت کا مفہوم دل سے تعلق رکھتا ہے اور اس حالت میں کسی کو ملعون کہا جائے گا
:

آج 10 میں سے 10 باقی