سورة البُرُوج

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جب کہ حقیقت میں اس کا دل خدا سے برگشتہ ہو کر سیاہ ہو جائے اور خدا کی رحمت سے بے نصیب اور خدا کی
محبت سے بے بہرہ اور خدا کی معرفت سے بکلی تہی دست اور خالی اور شیطان کی طرح اندھا اور بے بہرہ ہو کر
گمراہی کے زہر سے بھرا ہوا ہو اور خدا کی محبت اور معرفت کا نور ایک ذرہ اس میں باقی نہ رہے اور تمام تعلق
مہر و وفا کا ٹوٹ جائے اور اس میں اور خدا میں باہم بغض اور نفرت اور کراہت اور عداوت پیدا ہو جائے۔
یہاں تک کہ خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار ہو جائے۔
غرض ہر ایک صفت میں شیطان کا وارث ہو جائے اور اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔
مسیح ہندوستان میں ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۸،۱۷)
لغت کی کتابوں میں صاف لکھا ہوا ہے کہ لعین شیطان کا نام ہے اور ملعون وہ شخص ہوتا ہے جس کا خدا سے
کوئی تعلق نہ ہو اور وہ خدا سے دور ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحه (۳)
لعنت کا تعلق دل سے ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ ملعون خدا کا اور خدا ملعون کا دشمن ہو جاوے اور خدا
سے اس کا کوئی تعلق نہ رہے اور وہ خدا سے برگشتہ ہو جاوے۔ (احکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ صفحہ ۷ )
خدا کے نزدیک لعنت وہ نہیں ہوتی جو کہ عام لوگوں کے نزدیک ہوتی ہے بلکہ خدا کی لعنت سے مُراد دنیا
اور آخرت کی لعنت ہے ( یعنی ہر ) دو کی ذلت ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۲۸ راگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۵۰)
لسان العرب میں کہ جو لغت کی ایک پرانی کتاب اسلامی تالیفات میں سے ہے۔ اور ایسا ہی قطر المحیط
اور محیط اور اقرب الموارد میں جو دو عیسائیوں کی تالیفات ہیں۔ جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی
ہیں۔ اور ایسا ہی کتب لغت کی تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں لعنت کے معنی یہ لکھے ہیں۔
اللَّعْنُ الْإِبْعَادُ وَالطَّرْدُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مِنَ اللَّهِ وَمِنَ الْخَلْقِ وَمَنْ أَبْعَدَهُ اللهُ لَمْ تَلْحَقْهُ رَحْمَتُهُ
وَخُلِدَ فِي الْعَذَابِ وَاللَّعِيْنُ الشَّيْطَانُ وَالْمَمْسُوخُ وَقَالَ الشَّمَاخُ مَقَامُ الذَّنْبِ كَالرَّجُلِ
اللَّعِينِ -
یعنی لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ لعنتی اُس کو کہتے ہیں جو ہر ایک خیر و خوبی اور ہر قسم کی ذات صلاحیت اور خدا کی
رحمت اور خدا کی معرفت سے بکلی بے بہرہ اور بے نصیب ہو جائے ۔ اور ہمیشہ کے عذاب میں پڑے یعنی
اُس کا دل بکلی سیاہ ہو جائے اور بڑی نیکی سے لے کر چھوٹی نیکی تک کوئی خیر کی بات اُس کے نفس میں باقی نہ
رہے۔ اور شیطان بن جائے اور اُس کا اندر مسخ ہو جائے۔ یعنی کتوں اور سوروں اور بندروں کی خاصیت اُس

کے نفس میں پیدا ہو جائے۔ اور شماخ نے ایک شعر میں لعنتی انسان کا نام بھیڑ یا رکھا ہے۔ اس مشابہت سے کہ
لعنتی کا باطن مسخ ہو جاتا ہے۔ تمَّ كَلَامُهُمْ ۔ ایسا ہی عرف عام میں بھی جب یہ بولا جاتا ہے کہ فلاں شخص پر خدا
کی لعنت ہے۔ تو ہر یک ادنی اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ وہ شخص خدا کی نظر میں واقعی طور پر پلید باطن اور بے ایمان
اور شیطان ہے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے روگردان ہے۔ مجموعه اشتہارات، جلد ۲ صفحہ ۴۱،۴۰)
یعنی کافر کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف میں ہیں۔ ایسے رقیق اور پتلے دل نہیں کہ حق کا انکشاف دیکھ کر
اس کو قبول کریں۔ اللہ جل شانہ اس کے جواب میں فرماتا ہے کہ یہ کچھ خوبی کی بات نہیں بلکہ لعنت کا اثر ہے جو
دلوں پر ہے یعنی لعنت جب کسی پر نازل ہوتی ہے۔ اس کے نشانوں میں سے یہ بھی ایک نشان ہے کہ دل سخت
ہو جاتا ہے اور گو کیسا ہی حق کھل جائے پھر انسان اس حق کو قبول نہیں کرتا۔ (مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۳۲۶،۳۲۵)
وَ لَمَّا جَاءَهُمُ كِتَبٌ مِّنْ عِنْدِ اللهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ
يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ فَلَعْنَةُ اللَّهِ
عَلَى الْكَفِرِينَ
كَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ ۔ اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ سے نصرت دین کے لئے
مدد مانگا کرتے تھے اور ان کو الہام اور کشف ہوتا تھا اگر چہ وہ یہودی جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی
نافرمانی کی تھی خدا تعالیٰ کی نظر سے گر گئے تھے لیکن جب عیسائی مذہب بوجہ مخلوق پرستی کے مر گیا اور اس
میں حقیقت اور نورانیت نہ رہی تو اس وقت کے یہود اس گناہ سے بری ہو گئے کہ وہ عیسائی کیوں نہیں
ہوتے تب ان میں دوبارہ نورانیت پیدا ہوئی اور اکثر ان میں سے صاحب الہام اور صاحب کشف
پیدا ہونے لگے اور ان کے راہبوں میں اچھے اچھے حالات کے لوگ تھے اور وہ ہمیشہ اس بات کا
الہام پاتے تھے کہ نبی آخر زمان اور امام دوران جلد پیدا ہو گا اور اسی وجہ سے بعض رہبانی علماء خدا تعالیٰ سے
الہام پا کر ملک عرب میں آ رہے تھے اور ان کے بچہ بچہ کوخبر تھی کہ عنقریب آسمان سے ایک نیا سلسلہ قائم کیا
جائے گا ۔ یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ (البقرة : ۱۴۷) یعنی اس نبی کو وہ
ایسی صفائی سے پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بچوں کو ۔ مگر جب کہ وہ نبی موعود اس پر خدا کا سلام ظاہر ہو گیا۔
تب خود بینی اور تعصب نے اکثر راہبوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے دل سیہ ہو گئے ۔ مگر بعض سعادت مند
مسلمان ہو گئے اور ان کا اسلام اچھا ہوا ۔
( ضرورت الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷۶)

آج 10 میں سے 10 باقی