سورة الغَاشِیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسان کو ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگی کو وقف کرے۔ میں نے بعض اخبارات میں
پڑھا ہے کہ فلاں آریہ نے اپنی زندگی آریہ سماج کے لئے وقف کر دی ہے اور فلاں پادری نے اپنی عمر مشن کو
دے دی ہے مجھے حیرت آتی ہے کہ کیوں مسلمان اسلام کی خدمت کے لئے اور خدا کی راہ میں اپنی زندگی کو
وقف نہیں کر دیتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ پر نظر کر کے دیکھیں تو اُن کو معلوم ہو کہ
کس طرح اسلام کی زندگی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی جاتی تھیں ۔ یا د رکھو یہ خسارہ کا سودا نہیں ہے
بلکہ بے قیاس نفع کا سودا ہے کاش مسلمانوں کو معلوم ہوتا اور اس تجارت کے مفاد اور منافع پر ان کو اطلاع
ملتی جو خدا کے لئے اُس کے دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرتا ہے کیا وہ اپنی زندگی کھوتا ہے؟ ہرگز نہیں فلک
أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - اس المی وقف کا اجر اُن کا رب دینے والا ہے۔ یہ
وقف ہر قسم کے ہموم و غموم سے نجات اور رہائی بخشنے والا ہے ۔۔۔۔ میں خود جو اس راہ کا پورا تجربہ کار ہوں اور
محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور فیض سے میں نے اس راحت اور لذت سے حظ اُٹھایا ہے۔ یہی آرزو رکھتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں زندگی وقف کرنے کے لئے اگر مر کے پھر زندہ ہوں اور پھر مروں اور زندہ ہوں تو ہر
بار میرا شوق ایک لذت کے ساتھ بڑھتا ہی جاوے۔
پس میں چونکہ خود تجربہ کار ہوں اور تجربہ کر چکا ہوں اور اس وقف کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ جوش عطا
فرمایا ہے کہ اگر مجھے یہ بھی کہہ دیا جاوے کہ اس وقف میں کوئی ثواب اور فائدہ نہیں ہے بلکہ تکلیف اور دُکھ
ہو گا تب بھی میں اسلام کی سلام کی خدمت سے رک نہیں سکتا۔ (الحکم جلد ۴ نمبر ۳۱ مورخه ۱۳۱ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴)
اسلام اللہ تعالیٰ کے تمام تصرفات کے نیچے آجانے کا نام ہے اور اس کا خلاصہ خدا کی سچی اور کامل
اطاعت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنا سارا وجود خدا تعالیٰ کے حضور رکھ دیتا ہے بدوں کسی امید پاداش کے مَنْ
أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۶ )
اسلام کی فتح حقیقی اس میں ہے کہ جیسے اسلام کے لفظ کا مفہوم ہے۔ اُسی طرح ہم اپنا تمام وجود خدا تعالیٰ
کے حوالہ کر دیں اور اپنے نفس اور اس کے جذبات سے بکلی خالی ہو جائیں ۔ اور کوئی بہت ہوا اور ارادہ اور
مخلوق پرستی کا ہماری راہ میں نہ رہے۔ اور بکلی مرضیات الہیہ میں محو ہو جائیں۔ اور بعد اس فنا کے وہ بقا ہم کو
حاصل ہو جائے جو ہماری بصیرت کو ایک دوسرا رنگ بخشے ۔ اور ہماری معرفت کو ایک نئی نورانیت عطا کرے
اور ہماری محبت میں ایک جدید جوش پیدا کرے اور ہم ایک نئے آدمی ہو جائیں۔ اور ہمارا وہ قدیم خدا بھی
ہمارے لئے ایک نیا خدا ہو جائے ۔ یہی فتح حقیقی ہے جس کے کئی شعبوں میں سے ایک شعبہ مکالمات الہیہ
بھی ہیں ۔
مجموعه اشتہارات جلد اول ۱۵۷ صفحه جدید ایڈیشن )
مسلمان وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے اور نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے
لئے قائم ہو جاوے۔ گویا اس کے قومی خدا تعالیٰ کے لئے مر جاتے ہیں گویا وہ اس کی راہ میں ذبح ہو جاتا
ہے۔ جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اس اسلام کا نمونہ دکھلایا کہ ارادہ الہی کی بجا آوری میں اپنے نفس کو ذرا بھی
دخل نہ دیا اور ایک ذرا سے اشارہ سے بیٹے کو ذبح کرنا شروع کر دیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۳۴)
لا اله الا اللہ ایک قول ہے اس کا عملی ثبوت بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فعل ہے نرا قول
(ایمان کا دعوی ) کسی کام کا نہیں اور نہ ہی وہ کچھ مفید ہو سکتا ہے۔ خشک ایمان ایک بے بال و پر مرغ کی
مثال ہے۔ جو ایک مضغہ گوشت ہے جو نہ چل پھر سکتا ہے نہ اُڑنے کی اس میں طاقت ہے۔ بلکہ اسلام اس کو
کہتے ہیں کہ انسان با وجود ہیبت ناک نظارے دیکھنے اور اس امر کا یقین ہونے کے کہ اس مقام پر کھڑا ہونا ہی
گویا جان کو خطرہ میں ڈالنا ہے پھر بھی خدا کی راہ میں سر ڈال دے اور خدا کی راہ میں اپنے کسی نقصان کی پرواہ
نہ کرے جنگ کے موقع پر سپاہی جانتا ہے کہ میں موت کے منہ میں جا رہا ہوں اور اُسے یہ نسبت زندہ پھر نے
کے مرنا یقینی نظر آتا ہے مگر بایں ہمہ وہ اپنے افسر کی فرماں برداری اور وفاداری کر کے آگے ہی بڑھتا ہے۔
اور کسی خطرے کی پرواہ نہیں کرتا اس کا نام اسلام ہے۔ غرض ایک فقرہ (لا اله الا الله ) میں تو اللہ تعالیٰ نے
توحید سکھائی ہے اور دوسرے ( مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ ( میں یہ سکھایا کہ اس توحید پر سچے اور زندہ ایمان کا
ثبوت اپنے اس فعل سے دو اور خدا کی راہ میں اپنی گردن ڈال دو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۸)
یہ دونوں سلسلے کہ کبھی انسان تکالیف شرعیہ کی پابندی کر کے اپنے ہاتھوں اور کبھی قضا و قدر کے آگے گردن
جھکاتا ہے اس واسطے ہیں کہ انسان کی تکمیل ہو جاوے۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ یعنی اسلام کیا ہے؟ یہی کہ اللہ کی راہ میں اس کی رضا کے حصول کے واسطے
گردن ڈال دینا ابتلاؤں کا ہیبت ناک نظارہ لڑائی میں ننگی تلواروں کی چمک اور کھٹا کھٹ کی طرح آنکھوں
کے سامنے موجود ہے جان جانے کا اندیشہ ہے۔ مگر کسی بات کی پرواہ نہ کر کے خدا کے واسطے یہ سب کچھ اپنے
نفس پر وارد کر لینا یہ ہے اسلام کی تعلیم کی ۔۔۔۔ لب لباب الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۱۰)
ر