سورة الفَجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي خَرَابِهَا
أولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمُ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَ لَهُمْ
فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔
اور اس سے اور کون ظالم تر ہے ظالم تر ہے کہ جو خدا کی مسجدوں کو اس بات سے روکے کہ ان میں ذکرِ الہی کیا جائے
اور مسجدوں کے خراب اور منہدم کرنے میں کوشش کرے۔ یہ عیسائیوں کی بد چلنی اور مفسدانہ حرکت کا حال
بتلایا ہے جنہوں نے بیت المقدس کا کچھ پاس نہ کیا اور اسے متکبرانہ جوش میں آ کر منہدم کیا اور بعد اس آیت
کے فرمایا کہ جن عیسائیوں نے ایسی شوخی کی ان کو دنیا میں رسوائی در پیش ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۱)
وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۔
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ جس طرف تم منہ کرواسی طرف خدا کا منہ پاؤ گے۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۴)
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ الله فرماتا ہے کہ جدھر منہ پھیر و اُدھر ہی خدا ہے۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸)
فرمایا - أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِہ جدھر منہ پھیر وادھر ہی خدا کا منہ ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)
وَ لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى
اللهِ هُوَ الْهُدى وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ
لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ
قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدَی - کہہ ہدایت وہی ہے جو خدا کی ہدایت ہے۔
مَا
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۲ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
مداہنہ کی انتہا یہی ہوا کرتی ہے کہ آخر اسی قوم کا انسان کو بنا پڑتا ہے۔ قرآن شریف میں اسی لئے ہے
لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمُ دوسرے کو راضی کرنے کے لئے انسان کو اس
کے مذہب کو بھی اچھا کہنا پڑتا ہے اسی لئے مداہنہ سے مومن کو پر ہیز کرنا چاہئے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه (۳)
وَ إِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ اَمْنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّى
وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرَهِمَ وَ اِسْمُعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَ الْعَلِفِينَ وَ
الرُّكَّعِ السُّجُودِ
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی ۔ اور ابراہیم کے مقام سے نماز کی جگہ پکڑو۔ اس جگہ مقام ابراہیم
سے اطلاق مرضیہ و معاملہ باللہ مراد ہے یعنی محبت الہیہ اور تفویض اور رضا اور وفا یہی حقیقی مقام ابراہیم کا ہے
جو امت محمدیہ کو بطور تبعیت و وراثت عطا ہوتا ہے اور جو شخص قلب ابراہیم پر مخلوق ہے اس کی اتباع بھی اسی
میں ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۰۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے قدموں کی جگہ بناؤ یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ ۔ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا
تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ۔
اربعین نمبر ۳ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۲۱،۴۲۰)
آیت وَ اتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ ابراھمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب اُمتِ محمدیہ میں بہت
فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ
اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔
إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ )
اربعین نمبر ۳ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۲۱)
میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اپنی جماعت کو وصیت کروں اور یہ بات پہنچا دوں آئندہ ہر ایک کا اختیار ہے
کہ وہ اسے سنے یا نہ سنے کہ اگر کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ اور ابدی زندگی کا طلب گار ہے تو وہ اللہ
کے لئے اپنی زندگی وقف کرے اور ہر ایک اس کوشش اور فکر میں لگ جاوے کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کو حاصل
کرے کہ کہہ سکے کہ میری زندگی میری موت میری قربانیاں میری نمازیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور
حضرت ابراہیم کی طرح اس کی روح بول اُٹھے اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ جب تک انسان خدا میں کھویا
نہیں جاتا خدا میں ہو کر نہیں مرتا وہ نئی زندگی پانہیں سکتا۔ پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تم دیکھتے ہو کہ خدا
کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی کی اصل اور غرض سمجھتا ہوں پھر تم اپنے اندر دیکھو کہ تم میں سے کتنے ہیں
جو میرے اس فعل کو اپنے لئے پسند کرتے اور خدا کے لئے زندگی وقف کرنے کو عزیز رکھتے ہیں ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۴)
وَ وَى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا
تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ
ط
دیکھو دنیا چند روزہ ہے اور آگے پیچھے سب مرنے والے ہیں ۔ قبریں منہ کھولے ہوئے آوازیں مار رہی ہیں
اور ہر شخص اپنی اپنی نوبت پر جا داخل ہوتا ہے عمر ایسی بے اعتبار اور زندگی ایسی نا پائدار ہے کہ چھ ماہ اور تین ماہ
تک زندہ رہنے کی امید کیسی اتنی بھی امید اور یقین نہیں کہ ایک قدم کے بعد دوسرے قدم اُٹھانے تک زندہ رہیں
گے یا نہیں پھر جب یہ حال ہے کہ موت کی گھڑی کا علم نہیں اور یہ پکی بات ہے کہ وہ یقینی ہے ٹلنے والی نہیں تو
دانشمند انسان کا فرض ہے کہ ہر وقت اس کے لئے تیار رہے اسی لئے قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے: لا تموتن
إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ہر وقت جب تک انسان خدا تعالیٰ سے اپنا معاملہ صاف نہ رکھے اور ان ہر دو حقوق کی
پوری تکمیل نہ کرے بات نہیں بنتی۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ حقوق ( عباد ) بھی دو قسم کے ہیں ایک حقوق اللہ
اور دوسرے حقوق عباد اور حقوق عباد بھی دو قسم کے ہیں ایک وہ جو دینی بھائی ہو گئے ہیں خواہ وہ بھائی ہے یا باپ
ہے یا بیٹا مگر ان سب میں ایک دینی اخوت ہے اور ایک عام بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی۔
اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سب سے بڑا حق یہی ہے کہ اُسی کی عبادت کی جاوے اور یہ عبادت کسی غرض
ذاتی پر مبنی نہ ہو بلکہ اگر دوزخ اور بہشت نہ بھی ہوں تب بھی اس کی عبادت کی جاوے اور اُس ذاتی محبت میں
جو مخلوق کو اپنے خالق سے ہونی چاہئے کوئی فرق نہ آوے۔ اس لئے ان حقوق میں دوزخ اور بہشت کا سوال
نہیں ہونا چاہئے ۔ بنی نوع انسان کے ساتھ ہمدردی میں میرا یہ مذہب ہے کہ جب تک دشمن کے لئے دُعانہ
کی جاوے پورے طور پر سینہ صاف نہیں ہوتا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا
روروور
يعملون ۔
یعنی اس وقت سے جتنے پیغمبر پہلے ہوئے ہیں یہ ایک گروہ تھا جو فوت ہو گیا۔ اُن کے اعمال اُن کے لئے
اور تمہارے اعمال تمہارے لئے اور اُن کے کاموں سے تم نہیں پوچھے جاؤ گے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۸)
وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصْرَى تَهْتَدُوا قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَهِمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ
مِنَ الْمُشْرِكِينَ )
ہبل نوحہ کو کہتے ہیں خدا نے شیت کو یہ بروز دیا۔ پھر یہ سلسلہ برابر چلتا گیا۔ یہاں تک کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کا بروز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ اسی لئے قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِمَ حَنِيفًا فرمایا۔ اس میں یہی سر
ہے۔ ابراہیم دو اڑھائی ہزار سال کے بعد عبد اللہ کے گھر میں ظاہر ہوا۔ غرض بروز کا مذہب ایک متفق علیہ
( ملفوظات جلد ا صفحه ۲۹۴، ۲۹۵)
مسئلہ ظہورات کا ہے۔
قُولُوا آمَنَّا بِاللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى ابْرُهِمَ وَ اسْمُعِيلَ وَ اسْحَقَ وَ
يَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِي مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِي النَّبِيُّونَ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا
نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ * وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ
فَقَدِ اهْتَدَوْا ۚ وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ط
یعنی اے مسلمانو ! تم اس طرح پر ایمان لاؤ اور یہ کہو کہ ہم اس خدا پر ایمان لائے جس کا نام اللہ ہے یعنی
جیسا کہ قرآن شریف میں اُس کی صفات بیان کی گئی ہیں وہ جامع تمام صفات کاملہ کا ہے اور تمام عیبوں سے
پاک ہے اور ہم خدا کے اُس کلام پر ایمان لائے جو ہم پر نازل ہوا یعنی قرآن شریف پر اور ہم خدا کے اس
کلام پر بھی ایمان لائے جو ابراہیم نبی پر نازل ہوا تھا اور ہم خدا کے اس کلام پر ایمان لائے جو اسمعیل نبی پر
نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو اسحاق نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو ہوا
یعقوب نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو یعقوب نبی کی اولاد پر نازل ہوا تھا اور اُس
کلام خدا پر ہم ایمان لائے جو موسیٰ نبی کو دیا گیا تھا اور اُس کلام خدا پر ہم ایمان لائے جو عیسی نبی کو دیا گیا تھا
اور ہم اُن تمام کتابوں پر ایمان لائے جو دنیا کے کل نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی تھیں یعنی اس کی
طرف سے جس نے کھلے کھلے طور پر ان کی ربوبیت کی اور دنیا پر ثابت کیا کہ وہ اُن کا ناصر اور حامی اور مربی ہے
خواہ وہ کسی قوم یا کسی ملک میں پیدا ہوئے تھے ۔ ہم خدا کے نبیوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے جو بعض کو قبول کریں
اور بعض کورڈ کریں بلکہ ہم سب کو قبول کرتے ہیں جو خدا کی طرف سے دُنیا میں آئے اور ہم اس طرح پر جو خدا
نے سکھایا ہے اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور خدا کے آگے اپنی گردن ڈالتے ہیں پس اگر دوسرے لوگ بھی
جو اسلام کے مخالف ہیں اسی طرح ایمان لاویں اور کسی نبی کو جو خدا کی طرف سے آیا ر ڈ نہ کریں تو بلا شبہ وہ بھی
ہدایت پاچکے اور اگر وہ روگردانی کریں اور بعض نبیوں کو مانیں اور بعض کو رد کر دیں تو انہوں نے سچائی کی
مخالفت کی اور خدا کی راہ میں پھوٹ ڈالنی چاہی پس تو یقین رکھ کہ وہ غالب نہیں ہو سکتے اور اُن کو سزا دینے
کے لئے خدا کافی ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں خدا سن رہا ہے اور ان کی باتیں خدا کے علم سے باہر نہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۷۶، ۳۷۷)
اگر وہ ایسا ( ایمان ) لائیں جیسا کہ تم ایمان لائے تو وہ ہدایت پاچکے اور اگر ایسا ایمان نہ لاویں تو پھر وہ
ایسی قوم ہے کہ جو مخالفت چھوڑ نا نہیں چاہتی اور صلح کی خواہاں نہیں ۔ ( پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۴۷۵)
فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اور ان کی شرارتوں کے دفع کرنے کے لئے خدا تجھے کافی ہے اور
وہ سمیع اور علیم ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۴)
خدائے تعالیٰ ان سب کے تدارک کے لئے جو اس کام کو روک رہے ہیں۔ تمہارا مددگار ہوگا۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۳۷)
صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عَبدُونَ )
یہ طریق اصطباغ خدا نے تمہیں سکھایا ہے اور یہ خدا کا بپتسمہ ہے اور خدا کے بپتسمہ سے کونسا بپتسمہ بہتر
ہو سکتا ہے اور تم اس بات کا اقرار کرو کہ ہم اُسی خدا کے پرستار ہیں اور اُسی کی پرستش کرتے ہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۷)
یوحنا نبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و عظمت ظاہر کرنے کے لئے بطور پیشگوئی گواہی دی جو
انجیل متی باب سوم میں اس طرح پر درج ہے: (۱۱) میں تو تمہیں تو بہ کے لئے پانی سے بپتسما دیتا ہوں لیکن وہ
جو میرے بعد آتا ہے مجھ سے قوی تر ہے کہ میں اس کی جوتیاں اٹھانے کے لائق نہیں وہ تمہیں روح قدس اور
آگ سے بپتسما دے گا۔ اس پیشگوئی پر محض نادانی کی راہ سے عیسائی لوگ خصومت کرتے ہیں کہ یہ
حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں ہے مگر یہ دعوی سراسر باطل و بے بنیاد ہے اوّل تو حضرت مسیح حضرت یوحنا
کے ہم عصر تھے نہ کہ بعد میں آنے والے یا بعد میں اہنیت کا منصب پانے والے۔ ماسوا اس کے ہر یک شخص
آزما سکتا ہے کہ دائمی طور پر سچے طالبوں کو روح قدس اور آتش محبت سے بپتسما دینے والا آسمان کے نیچے صرف
ایک ہی ہے یعنی جناب سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جس کے جلال تام کا حضرت مسیح اپنی
پیش گوئیوں میں آپ اقرار کرتے ہیں اور اسی روح کے بپتسما کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں اشارہ بھی
فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَ أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ (المجادلة: (۲۳) یعنی خدائے تعالیٰ مومنوں کو روح قدس
سے تائید کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے : صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللهِ صِبْغَةً یعنی یہ خدا کا بپتسما ہے اور
کون سا بپتسما اس سے بڑھ کر خوبصورت ہے۔ سرمہ چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۸۴، ۲۸۵ حاشیه )
سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ
للهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ وَ كَذَلِكَ
جَعَلْنَكُمْ اُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَ يَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ
شَهِيدًا وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ
مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَ إِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ وَ
مَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ )
اس مبارک اُمت کے لئے قرآن شریف میں وسط کی ہدایت ہے۔ توریت میں خدائے تعالیٰ نے
انتظامی امور پر زوردیا تھا اور انجیل میں عفو اور درگذر پر زور دیا تھا اور اس اُمت کو موقع شناسی اور وسط اور وسط کی تعلیم
ملی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا ۔ یعنی ہم نے تم کو وسط پر عمل کرنے والے
بنایا اور وسط کی تعلیم تمہیں دی۔ سو مبارک وہ جو وسط پر چلتے ہیں ۔ خَيْرُ الْأُمُورِ أَوْسَطُهَا ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۷)
قرآن شریف کی تعلیم جس پہلو اور جس باب میں دیکھو اپنے اندر حکیمانہ پہلو رکھتی ہے۔ افراط یا تفریط
اس میں نہیں ہے بلکہ وہ نقطہ وسط پر قائم ہوئی ہے اور اسی لئے اس اُمت کا نام بھی اُمَّةً وَسَطًا رکھا گیا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱)
حفظ مراتب کا مقام قرآن شریف نے رکھا ہے کہ وہ عدل کی طرف لے جاتا ہے تمام احکام میں اس کی
یہی صورت ہے مال کی طرف دیکھو نہ ممسک بناتا ہے نہ مسرف یہی وجہ ہے کہ اس اُمت کا نام ہی اُمَّةً وَسَطًا
رکھ دیا گیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵)
خدا نے اُمت وسط کہا تھا ۔ وسط سے مراد: میانه رو (البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۷۴ )
خدا نے اسلام کو دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ بنایا ہے اس میں ایسی وسطی راہ اختیار کی گئی ہے جو
افراط و تفریط سے بالکل خالی ہے وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۔
( بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا فَوَلِ وَجْهَكَ
شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً وَ إِنَّ الَّذِينَ
أوتُوا الْكِتَبَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ وَ مَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا
روروور
يعملون ۔
آپ (مولوی محمد بشیر بھو پالوی) نے جو نونِ ثقیلہ کا قاعدہ پیش کیا ہے وہ سراسر مخدوش اور باطل ہے۔
حضرت ہر ایک جگہ اور ہر ایک مقام میں نون ثقیلہ کے ملانے سے مضارع استقبال نہیں بن سکتا ۔ قرآن کریم
کے لئے قرآن کریم کی نظیریں کافی ہیں اگر چہ یہ سچ ہے کہ بعض جگہ قرآن کریم کے مضارعات پر جب نونِ ثقیلہ
ملا ہے تو وہ استقبال کے معنوں پر مستعمل ہوئے ہیں۔ لیکن بعض جگہ ایسی بھی ہیں کہ حال کے معنے قائم رہے
ہیں یا حال اور استقبال بلکہ ماضی بھی اشترا کی طور پر ایک سلسلہ متصلہ ممتدہ کی طرح مُراد لئے گئے ہیں۔ یعنی
ایسا سلسلہ جو حال یا ماضی سے شروع ہوا اور استقبال کی انتہا تک بلا انقطاع برابر چلا گیا۔
پہلی آیات کی نظیر یہ ہے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے : فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اب ظاہر ہے کہ اس جگہ حال ہی مراد ہے کیونکہ بمجرد نزول آیت کے بغیر توقف اور تراخی کے
خانہ کعبہ کی طرف منہ پھیرنے کا حکم ہو گیا یہاں تک کہ نماز میں ہی منہ پھیر دیا گیا۔ اگر یہ حال نہیں تو پھر حال
کس کو کہتے ہیں۔ استقبال تو اس صورت میں ہوتا کہ خبر اور ظہور خبر میں کچھ فاصلہ بھی ہوتا سو آیت کے یہ معنے
ہیں کہ ہم تجھ کو اس قبلہ کی طرف پھیرتے ہیں جس پر تو راضی ہے سو تو مسجد حرام کی طرف منہ کر ۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۲، ۱۶۳)