سورة القَصَص
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ إِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ
روپوور
لَيَكْتُمُونَ الْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ )
اگر آنحضرت اُمّی نہ ہوتے تو مخالفین اسلام بالخصوص یہودی اور عیسائی جن کو علاوہ اعتقادی مخالفت کے
یہ بھی حسد اور بغض دامنگیر تھا کہ بنی اسرائیل میں سے رسول نہیں آیا بلکہ ان کے بھائیوں میں سے جو بنی اسماعیل
ہیں آیا وہ کیوں کر ایک صریح امر خلاف واقعہ پا کر خاموش رہتے بلاشبہ ان پر یہ بات بکمال درجہ ثابت ہو چکی
تھی کہ جو کچھ آنحضرت کے مونہہ سے نکلتا ہے وہ کسی امی اور نا خواندہ کا کام نہیں اور نہ دس بیس آدمیوں کا کام
ہے تب ہی تو وہ اپنی جہالت سے اَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُونَ (الفرقان :۵) کہتے تھے اور جو اُن میں سے
دانا اور واقعی اہل واقعی اہل علم تھے وہ بخوبی معلوم کر چکے تھے کہ قرآن انسانی طاقتوں سے باہر ہے اور اُن پر یقہ پر یقین کا
دروازہ ایسا کھل گیا تھا کہ ان کے حق میں خدا نے فرمایا يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءهُمْ یعنی اس نبی کو ایسا
شناخت کرتے ہیں کہ جیسا اپنے بیٹوں کو شناخت کرتے ہیں اور حقیقت میں یہ دروازہ یقین اور معرفت کا کچھ
ان کے لئے ہی نہیں کھلا بلکہ اس زمانہ میں بھی سب کے لئے کھلا ہے کیونکہ قرآن شریف کی حقانیت معلوم
کرنے کے لئے اب بھی وہی معجزات قرآنیہ اور وہی تاثیرات فرقانیہ اور وہی تائیدات غیبی اور وہی آیات
لاریبی موجود ہیں جو اُس زمانہ میں موجود تھی خدا نے اس دین قویم کو قائم رکھنا تھا اس لئے اس کی سب برکات
اور سب آیات قائم رکھیں اور عیسائیوں اور یہودیوں اور ہندوؤں کے ادیان محترفہ اور باطلہ اور نا قصہ کا
استیصال منظور تھا اس جہت سے ان کے ہاتھ صرف قصے ہی قصے رہ گئے اور برکت حقانیت اور تائیدات سماویہ
کا نام ونشان نہ رہا۔ ان کی کتابیں ایسے نشان بتلا رہی ہیں جن کے ثبوت کا ایک ذرا نشان اُن کے ہاتھ میں
نہیں صرف گزشتہ قصوں کا حوالہ دیا جاتا ہے مگر قرآن شریف ایسے نشان پیش کرتا ہے جن کو ہر یک شخص دیکھ
سکتا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۸ تا ۵۹۲)
حضرت موسیٰ کی نسبت اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمُ (العمل : ۱۵) یعنی
انہوں نے موسیٰ کے نشانوں کا انکار کیا۔ لیکن ان کے دل یقین کر گئے اور ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت فرماتا ہے يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ یعنی کافر لوگ جو اہلِ کتاب ہیں ایسے یقینی طور پر اس کو
شناخت کرتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۶)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت ہزاروں راہب ملہم اور اہلِ کشف تھے اور نبی آخر الزمان
کے قرب ظہور کی بشارت سنایا کرتے تھے لیکن جب انہوں نے امام الزمان کو جو خاتم الانبیاء تھے قبول نہ کیا تو
خدا کے غضب کے صاعقہ نے ان کو ہلاک کر دیا اور ان کے تعلقات خدا تعالیٰ سے بکلی ٹوٹ گئے اور جو کچھ
ان کے بارے میں قرآن شریف میں لکھا گیا اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ وہی ہیں جن کے حق
میں قرآن شریف میں فرمایا گیا: وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ (البقرة : ٩٠) اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ
یہ لوگ خدا تعالیٰ سے نصرت دین کے لئے مدد مانگا کرتے تھے اور ان کو الہام اور کشف ہوتا تھا اگر چہ وہ
یہودی جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی نافرمانی کی تھی خدا تعالیٰ کی نظر سے گر گئے تھے لیکن جب عیسائی
مذہب بوجہ مخلوق پرستی کے مر گیا اور اس میں حقیقت اور نورانیت نہ رہی تو اس وقت کے یہود اس گناہ سے بری
ہو گئے کہ وہ عیسائی کیوں نہیں ہوتے تب ان میں دوبارہ نورانیت پیدا ہوئی اور اکثر ان میں سے صاحب الہام
اور صاحب کشف پیدا ہونے لگے اور ان کے راہبوں میں اچھے اچھے حالات کے لوگ تھے اور وہ ہمیشہ اس
بات کا الہام پاتے تھے کہ نبی آخر زمان اور امام دوران جلد پیدا ہوگا اور اسی وجہ سے بعض ربانی علماء
خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ملک عرب میں آ رہے تھے اور ان کے بچہ بچہ کو خبر تھی کہ عنقریب آسمان سے ایک نیا
سلسلہ قائم کیا جائے گا۔ یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۔ یعنی اس نبی کو وہ
ایسی صفائی سے پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بچوں کو ۔ مگر جب کہ وہ نبی موعود اس پر خدا کا سلام ظاہر ہو گیا۔ تب
خود بینی اور تعصب نے اکثر راہبوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے دل سیہ ہو گئے ۔ مگر بعض سعادت مند مسلمان
ہو گئے اور ان کا اسلام اچھا ہوا ۔
( ضرورة الامام ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷۶،۴۷۵)
حدیث نبوی يَعْرِفُهُمْ غَيْرِی کے معنے جو اس عاجز کے دل میں ڈالے گئے ہیں یہ ہیں کہ غیر کے لفظ سے
نفی ماسوا اللہ مراد نہیں بلکہ نفی نا اہل و نا آشنا مراد ہے۔ مگر جو لوگ مومن حقیقی ہیں وہ بباعث استعداد فنا اور
زوال حجب کے کبریائی وامن کے اندر داخل ہیں اور غیر نہیں ہیں۔ خود خدا تعالیٰ نے بعض صالح اہل کتاب
کے حق میں اپنی کتاب مجید میں فرمایا ہے : يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُم یعنی وہ لوگ پیغمبر آخرالزمان کو جو
امام الانبیاء اور سید الاولیاء ہے۔ اس طرح پر شناخت کرتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو شناخت کر رہے ہیں۔ اور
اسی طرح روحانی روشنی کی برکت سے اولیاء اولیاء کو شناخت کر لیتے ہیں ۔ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
نے اولیس کے وجود کو یمن میں شناخت کر لیا۔ اور بارہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ یمن کی