سورة الفَتْح

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طرف سے رحمان کی خوشبو آ رہی ہے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے مراتب معلوم تھے اور
ہر ایک کی نورانیت باطنی کا اندازہ اس قلب منور پر مکشوف تھا۔ ہاں جو لوگ بیگا نہ ہیں وہ لگا نہ حضرت احدیت
کو شناخت نہیں کر سکتے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (الاعراف: ۱۹۹)
یعنی وہ تیری طرف (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ) نظر اُٹھا کر دیکھتے ہیں پر تو انہیں نظر نہیں آتا اور وہ تیری
صورت کو دیکھ نہیں سکتے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انوار روحانی کا سخت چه کارا بیگانہ محض پر بھی جا پڑتا ہے۔
جیسے ایک عیسائی نے جبکہ مباہلہ کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معہ حسنین و حضرت علی و فاطمہ رضی اللہ عنہم
عیسائیوں کے سامنے آئے ، دیکھ کر اپنے بھائیوں کو کہا کہ مباہلہ مت کرو، مجھ کو پروردگار کی قسم ہے کہ میں
ایسے منہ دیکھ رہا ہوں کہ اگر اس پہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں سے اُٹھ جا تو فی الفور اُٹھ جائے گا۔ سو خدا جانے کہ
اس وقت نور نبوت و ولایت کیسا جلال میں تھا کہ اس کافر ، بد باطن، سیہ دل کو بھی نظر آ گیا۔
الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ )
) مکتوبات احمد جلد اول صفحہ ۵۶۲، ۵۶۳ جدید ایڈیشن)
اس آیت کا سیاق سباق یعنی اگلی پچھلی آیتوں کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس جگہ نبوت اور
قرآن شریف کا کوئی ذکر نہیں۔ صرف اس بات کا بیان ہے کہ اب بیت المقدس کی طرف نہیں بلکہ بیت کعبہ
کی طرف منہ پھیر کر نماز پڑھنی چاہئے ۔ سو اللہ جل شانہ اس آیت میں فرماتا ہے کہ یہ ہی حق بات ہے یعنی
خانہ کعبہ کی طرف ہی نماز پڑھنا حق ہے جو ابتداء سے مقرر ہو چکا ہے اور پہلی کتابوں میں بطور پیشنگوئی اس کا
بیان بھی ہے سوتو (اے پڑھنے والے اس کتاب کے ) اس بارے میں شک کرنے والوں سے مت ہو۔ پھر
اس آیت کے آگے بھی اسی مضمون کے متعلق آیتیں ہیں چنانچہ فرماتا ہے : وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ
شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ ( البقرة : ۱۵۰ ) یعنی ہر ایک طرف سے جو تو نکلے تو خانہ کعبہ کی ہی
طرف نماز پڑھ یہی تیرے رب کی طرف سے حق ہے غرض صاف ظاہر ہے کہ یہ تمام آیات خانہ کعبہ کے
بارے میں ہیں نہ کسی اور تذکرہ کے متعلق اور چونکہ یہ حکم جو خانہ کعبہ کی طرف نماز پڑھنے کے لئے صادر ہوا
ایک عام حکم ہے جس میں سب مسلمان داخل ہیں لہذا بوجہ عموم منشاء حکم بعض وسو سے والی طبیعتوں کا وسوسہ ڈور
کرنے کے لئے ان آیات میں اُن کو تسلی دی گئی کہ اس بات سے مترددنہ ہوں کہ پہلے بیت المقدس کی طرف
نماز پڑھتے پڑھتے اب اُس طرف سے ہٹ کر خانہ کعبہ کی طرف نماز پڑھنا کیوں شروع کر دیا سو فر مایا کہ یہ

کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ وہی مقرر شدہ بات ہے جس کو خدائے تعالیٰ نے اپنے پہلے نبیوں کے ذریعہ سے پہلے
ہی سے بتلا رکھا تھا اس میں شک مت کرو۔
دوسری آیت جو معترض نے بتائید دعوی خود تحریر کی ہے ۔ وہ سورہ انعام کی ایک آیت ہے جو معہ اپنی
آیات متعلقہ کے اس طرح پر ہے : اَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ مُفَصَّلًا وَ
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (الأنعام : ۱۱۵)
یعنی کیا بجز خدا کے میں کوئی اور حکم طلب کروں اور وہ وہی ہے جس نے مفصل کتاب تم پر اتاری اور جن لوگوں
کو ہم نے کتاب یعنی قرآن دیا ہے مراد یہ ہے کہ جن کو ہم نے علم قرآن سمجھایا ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ وہ
منجانب اللہ ہے، سواے پڑھنے والے! سوائے پڑھنے والے ! تُو شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب ان آیات پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مخاطب اس آیت کے جو فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُمْتَرین ہے ایسے لوگ ہیں جو ہنوز یقین اور ایمان اور علم سے کم حصہ رکھتے ہیں بلکہ اوپر کی آیتوں سے بھی کھلتا
ہے کہ اس جگہ یہ حکم فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُسْتَرِینَ کا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے جس کا قرآن شریف
میں ذکر کیا گیا ہے کیونکہ شروع کی آیت میں جس سے یہ آیت تعلق رکھتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی
و
قول ہے یعنی یہ کہ اَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِي حَكَمًا۔ سو ان تمام آیات کا با محاورہ ترجمہ یہ ہے کہ میں بجز خدائے تعالیٰ
کے کوئی اور حکم جو مجھ میں اور تم میں فیصلہ کرے مقرر نہیں کر سکتا وہ وہی ہے جس نے تم پر مفصل کتاب نازل کی
سوجن کو اس کتاب کا علم دیا گیا ہے وہ اس کا منجانب اللہ ہونا خوب جانتے ہیں سوتو (اے بیخبر آدمی ) شک
کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب تحقیق سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود شک نہیں کرتے بلکہ شک کرنے والوں کو
بحوالہ شواہد و دلائل منع فرماتے ہیں پس با وجود ایسے کھلے کھلے بیان کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
شک فی الرسالت کو منسوب کرنا بیخبری و بے علمی یا محض تعصب نہیں تو کیا ہے۔
پھر اگر کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ اگر شک کرنے سے بعض ایسے نو مسلم یا مترد دمنع کئے گئے تھے
جو ضعیف الایمان تھے تو اُن کو یوں کہنا چاہئے تھا کہ تم شک مت کرو، نہ یہ کہ تو شک مت کر! کیونکہ ضعیف
الایمان آدمی صرف ایک ہی نہیں ہوتا بلکہ کئی ہوتے ہیں بجائے جمع کے واحد مخاطب کا صیغہ کیوں استعمال کیا
گیا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس وحدت سے وحدت جنسی مراد ہے جو جماعت کا حکم رکھتی ہے اگر تم اوّل سے

آخر تک قرآن شریف کو پڑھو تو یہ عام محاورہ اُس میں پاؤ گے کہ وہ اکثر مقامات میں جماعت کو فرد واحد کی
صورت میں مخاطب کرتا ہے مثلاً نمونہ کے طور پر ان آیات کو دیکھو ۔ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَهَا آخَرَ فَتَقْعُدَ
مَنْ مُومًا مَّخْذُولًا وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ
أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَفٍ وَلَا تَنْهَرُهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ
الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا ( بنی اسرائیل : ۲۳ تا ۲۵)
یعنی خدائے تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا خدامت ٹھہرا اگر تو نے ایسا کیا تو مذموم اور مخذول ہو کر بیٹھے گا۔ اور
تیرے خدا نے یہی چاہا ہے کہ تم اسی کی بندگی کرواس کے سوا کوئی اور دوسرا تمہارا معبود نہ ہو اور ماں باپ سے
احسان کر اگر وہ دونوں یا ایک اُن میں سے تیرے سامنے بڑی عمر تک پہنچ جائیں تو تو اُن کو اُف نہ کہہ اور نہ
اُن کو جھڑک بلکہ اُن سے ایسی باتیں کہہ کہ جن میں اُن کی بزرگی اور عظمت پائی جائے اور تذلیل اور رحمت
سے ان کے سامنے اپنا باز و جھکا اور دُعا کر کہ اے میرے رب ! تو ان پر رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن
کے زمانے میں میری پرورش کی ۔
اب دیکھو کہ ان آیات میں یہ ہدایت ظاہر ہے کہ یہ واحد کا خطاب جماعت اُمت کی طرف ہے جن کو
بعض دفعہ انہیں آیتوں میں تم کر کے بھی پکارا گیا ہے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان آیات میں مخاطب
نہیں کیونکہ ان آیتوں میں والدین کی تعظیم و تکریم اور اُن کی نسبت بڑو احسان کا حکم ہے اور ظاہر ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین تو صغیر سنی کے زمانے میں بلکہ جناب ممدوح کی شیر خوارگی کے وقت
میں ہی فوت ہو چکے تھے سو اس جگہ سے اور نیز ایسے اور مقامات سے بوضاحت ثابت ہوتا ہے کہ جماعت کو
واحد کے طور پر مخاطب کر کے پکارنا یہ قرآن شریف کا ایک عام محاورہ ہے کہ جو ابتدا سے آخر تک جابجا ثابت
ہوتا چلا جاتا ہے یہی محاورہ توریت کے احکام میں بھی پایا جاتا ہے کہ واحد مخاطب کے لفظ سے کم صادر کیا جاتا
ہے اور مراد بنی اسرائیل کی جماعت ہوتی ہے جیسا کہ خروج باب ۳۳ و ۳۴ میں بظاہر حضرت موسیٰ کو مخاطب
کر کے فرمایا ہے۔
(۱۱) آج کے دن میں جو حکم تجھے کرتا ہوں تو اُسے یا د رکھیو۔ (۱۲) ہوشیار رہ تا نہ ہووے کہ اُس زمین
کے باشندوں کے ساتھ جس میں تو جاتا ہے کچھ عہد باندھے (۱۷) تو اپنے لئے ڈھائے ہوئے معبودوں کو
مت بنائیو۔

اب ان آیات کا سیاق سباق دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ اگر چہ ان آیات میں حضرت موسی مخاطب
کئے گئے تھے مگر دراصل حضرت موسی کو ان احکام کا نشانہ نہیں بنایا گیا حضرت موسی نہ کنعان میں گئے اور نہ
بت پرستی جیسا برا کام حضرت موسی جیسے مرد خدا بت شکن سے ہو سکتا تھا جس سے ان کو منع کیا جاتا کیونکہ
موسیٰ وہ مقرب اللہ ہے جس کی شان میں اسی باب میں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو میری نظر میں منظور ہے
اور میں تجھ کو بنام پہچانتا ہوں دیکھو خروج باب ۳۳ آیت (۱۷)۔
سویا درکھنا چاہئے کہ یہی طرز قرآن شریف کی ہے توریت اور قرآن شریف میں اکثر احکام اسی شکل سے
واقعہ ہیں کہ گویا مخاطب اُن کے حضرت موسی اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر دراصل وہ خطاب
قوم اور اُمت کے لوگوں کی طرف ہوتا ہے لیکن جس کو ان کتابوں کی طرز تحریر معلوم نہیں وہ اپنی بیخبری سے
یہی خیال کر لیتا ہے کہ گویا وہ خطاب و عتاب نبی منزل علیہ کو ہو رہا ہے مگر غور اور قرائن پر نظر ڈالنے سے اُس پر
کھل جاتا ہے کہ یہ سراسر غلطی ہے۔
پھر یہ اعتراض ان آیات پر نظر ڈالنے سے بھی بکلی مستاصل ہوتا ہے جن میں اللہ جل شانہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یقین کامل کی تعریف کی ہے جیسا کہ وہ ایک ( جگہ ) فرماتا ہے: نقل إِنِّي اني على
بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي (الانعام :(۵۸) یعنی کہہ کہ مجھے اپنی رسالت پر کھلی کھلی دلیل اپنے رب کی طرف سے ملی ہے اور
پھر دوسری جگہ فرماتا ہے : قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ - ( یوسف : ۱۰۹) یعنی کہہ کہ یہ میری راہ
ہے میں اللہ کی طرف بصیرت کاملہ کے ساتھ بلاتا ہوں اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے : وَ انْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء : ۱۱۴) یعنی خدا نے تجھ پر
کتاب اُتاری اور حکمت یعنی دلائل حقیت کتاب و حقیت رسالت تجھ پر ظاہر کئے اور تجھے وہ علوم سکھائے
جنہیں تو خود بخود جان نہیں سکتا تھا اور تجھ پر اس کا ایک عظیم فضل ہے پھر سورہ نجم میں فرماتا ہے: مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ
مَا رَأَى ۔۔۔۔۔ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الكُبرى (النجم : ۱۲ و ۱۸ ،۱۹) یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل نے جو اپنی صداقت کے آسمانی نشان دیکھے تو اس کی کچھ تکذیب نہ کی یعنی
شک نہیں کیا اور آنکھ چپ وراست کی طرف نہیں پھیری اور نہ حد سے آگے بڑھی یعنی حق پر ٹھہر گئی اور اُس
نے اپنے خدا کے وہ نشان دیکھے جو نہایت بزرگ تھے۔
اب اے ناظرین! ذرا انصافاً دیکھو ، اے حق پسند و! ذرا منصفانہ نگہ سے غور کرو کہ خدائے تعالیٰ کیسے

صاف صاف طور پر بشارت دیتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بصیرت کا ملہ کے ساتھ اپنی نبوت پر یقین
تھا اور عظیم الشان نشان ان کو دکھلائے گئے تھے۔
اب خلاصہ جواب یہ ہے کہ تمام قرآن شریف میں ایک نقطہ یا ایک شعشہ اس بات پر دلالت کرنے والا نہیں
پاؤ گے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نبوت یا قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے کی نسبت کچھ شک تھا
بلکہ یقینی قطعی بات ہے کہ جس قدر یقین کامل و بصیرت کامل و معرفت اکمل کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی ذات بابرکات کی نسبت دعویٰ کیا ہے اور پھر اُس کا ثبوت دیا ہے ایسا کامل ثبوت کسی دوسری موجودہ
اور
کتاب میں ہرگز نہیں پایا جاتا ۔ فَهَلْ مَنْ يَسْمَعُ فَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ وَيَكُونُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْمُخْلِصِينَ ۔ واضح رہے کہ انجیلوں میں حضرت مسیح کے بعض اقوال
ایسے بیان کئے گئے ہیں جن پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح اپنی عمر کے آخری دنوں میں اپنی
نبوت اور اپنے موید من اللہ ہونے کی نسبت کچھ شبہات میں پڑ گئے تھے جیسا کہ یہ کلمہ کہ گویا آخری دم کا کلمہ
تھا یعنی ایلی ایلی لما سبقتنی ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے
کیوں چھوڑ دیا۔ عین دنیا سے رخصت ہونے کے وقت میں کہ جو اہل اللہ کے یقین اور ایمان کے انوار ظاہر
ہونے کا وقت ہوتا ہے آنجناب کے منہ سے نکل گیا۔ پھر آپ کا یہ بھی طریق تھا کہ دشمنوں کے بد ارادہ کا
احساس کر کے اُس جگہ سے بھاگ جایا کرتے تھے حالانکہ خدائے تعالیٰ سے محفوظ رہنے کا وعدہ پاچکے تھے
ان دونوں امور سے شک اور تحیر ظاہر ہے پھر آپ کا تمام رات رو رو کر ایسے امر کے لئے (دُعا کرنا ) جس کا
انجام بد آپ کو پہلے سے معلوم تھا بجز اس کے کیا معنی رکھتا ہے کہ ہر ایک بات میں آپ کو شک ہی شک تھا۔ یہ
باتیں صرف عیسائیوں کے اس اعتراض اُٹھانے کی غرض سے لکھی گئی ہیں ورنہ ان سوالات کا جواب ہم تو
احسن طریق سے دے سکتے ہیں اور اپنے پیارے مسیح کے سر سے جو بشری ناتوانیوں اور ضعفوں سے
مستثنی نہیں تھے ان تمام الزامات کو صرف ایک نفی الوہیت و اہنیت سے ایک طرفہ العین میں اُٹھا سکتے
ہیں مگر ہمارے عیسائی بھائیوں کو بہت دقت پیش آئے گی ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۱ تا ۴۲۷)
عرصہ قریباً تین برس کا ہوا ہے کہ بعض تحریکات کی وجہ سے ۔۔۔۔۔ خدائے تعالیٰ نے پیشگوئی کے طور پر
اس عاجز پر ظاہر فرمایا کہ مرزا احمد بیگ ولد مرزا گاماں بیگ ہوشیار پوری کی دختر کلاں انجام کار تمہارے

نکاح میں آئے گی ۔۔۔۔۔ اس کے بعد اس عاجز کو ایک سخت بیماری آئی یہاں تک کہ قریب موت کے نوبت
پہنچ گئی بلکہ موت کو سامنے دیکھ کر وصیت بھی کر دی گئی ۔ اُس وقت گویا یہ پیشگوئی آنکھوں کے سامنے آگئی
اور یہ معلوم ہورہا تھا کہ اب آخری دم ہے اور کل جنازہ نکلنے والا ہے۔ تب میں نے اس پیشگوئی کی نسبت
خیال کیا کہ شاید اس کے اور معنے ہوں گے جو میں سمجھ نہیں سکا۔ تب اُسی حالت قریب الموت میں مجھے الہام
ہوا الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُعْتَرِينَ یعنی یہ بات تیرے رب کی طرف سے سچ ہے تو کیوں شک
کرتا ہے۔ سو اُس وقت مجھ پر یہ بھید کھلا کہ کیوں خدائے تعالیٰ نے اپنے رسول کریم کو قرآن کریم میں کہا
کہ تو شک مت کر ۔ سو میں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت یہ آیت ایسے ہی نازک وقت سے خاص ہے جیسے یہ وقت
تنگی اور نومیدی کا میرے پر ہے اور میرے دل میں یقین ہو گیا کہ جب نبیوں پر بھی ایسا ہی وقت آ جاتا ہے
جو میرے پر آیا تو خدائے تعالیٰ تازہ یقین دلانے کے لئے اُن کو کہتا ہے کہ تو کیوں شک کرتا ہے اور مصیبت
نے تجھے کیوں نو امید کر دیا تونو امید مت ہو۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۰۶،۳۰۵)
وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ
جَمِيعًا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
مجرد سبقت کا جوش اپنے اندر برا نہیں ہے۔ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ یعنی خیر اور
بھلائی کی ہر ایک قسم میں سبقت کرو اور زور مار کر سب سے آگے چلو سو جو شخص نیک وسائل سے خیر میں سبقت
کرنا چاہتا ہے وہ در حقیقت حسد کے مفہوم کو پاک صورت میں اپنے اندر رکھتا ہے۔
مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۵۶۸)
كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايْتِنَا وَ يُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ )
یعنی رسول تم کو کتاب اور حکمت اور وہ تمام حقائق اور معارف سکھاتا ہے۔جن کا خود بخود معلوم کر لینا
تمہارے لئے ممکن نہ تھا۔
( براہین احمدیہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۰۰،۴۹۹)
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ
یعنی تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۴)

اور مجھ کو یاد کرو میں تم کو یاد کروں گا اور میرا شکر کرو اور مجھ سے دُعا مانگو۔
سورة البقرة
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۵)
اے میرے بندو ! تم مجھے یاد کیا کرو اور میری یاد میں مصروف رہا کرو میں بھی تم کو نہ بھولوں گا تمہارا خیال
رکھوں گا اور میرا شکر کیا کرو میرے انعامات کی قدر کیا کرو اور کفر نہ کیا کرو۔ اس آیت سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ ذکر الہی کے ترک اور اُس سے غفلت کا نام کفر ہے پس جو دم غافل وہ دم کا فر والی بات صاف ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
تم مجھ کو یا درکھو میں تم کو یا د رکھوں گا یعنی آرام اور خوشحالی کے وقت تم مجھ کو یا درکھو اور میرا قرب حاصل کرو
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۲۵)
تا کہ مصیبت میں تم کو یا درکھوں ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ
کوشش کرو کہ پاک ہو جاؤ کہ انسان پاک کو تب پاتا ہے کہ خود پاک ہو جاوے مگر تم اس نعمت کو کیوں کر
پاسکو اس کا جواب خود خدا نے دیا ہے جہاں قرآن میں فرماتا ہے وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ (البقرة : ٢٦)
یعنی نماز اور صبر کے ساتھ خدا سے مدد چاہو۔ نماز کیا چیز ہے؟ وہ دُعا ہے جو تسبیح وتحمید، تقدیس اور استغفار اور
درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔ سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دُعاؤں میں صرف
عربی الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ ان کی نماز اور ان کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں
لیکن تم جب نماز پڑھو تو بجزر قرآن کے جو خدا کا کلام ہے اور بحر بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسول کا کلام ہے
باقی اپنی تمام عام دُعاؤں میں اپنی زبان میں ہی الفاظ متضرعا نہ ادا کر لیا کرو تا کہ تمہارے دلوں پر اس عجز و نیاز
کا کچھ اثر ہو۔
صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ مدد چاہو۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۸، ۶۹ )
(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۵)
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ ۔
جو لوگ خدا کی راہ میں شہید ہوں ان کو مردے مت کہو۔ (شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۵)
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کئے جاویں اُن کو مردے مت کہو بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زندہ
ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۳)
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَ

الثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتُ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُهْتَدُونَ
انسان کو خدا کی طرف سے تسلی پانے کی بڑی بڑی حاجتیں پڑتی ہیں بسا اوقات وہ ایسی سخت مصیبت میں گرفتار
ہو جاتا ہے کہ اگر خدا کا کلام آیا نہ ہوتا اور اس کو اپنی اس بشارت سے مطلع نہ کرتا۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ
وَ الْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ
قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ۔ تو
وہ بے حوصلہ ہو کر شاید خدا کے وجود سے ہی انکار کرتا اور یا نا امیدی کی حالت میں خدا سے بگلی رابطہ توڑ دیتا
لا
اور یا غموں کے صدمہ سے ہلاک ہو جاتا۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۳۴۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدا تعالیٰ کی انزال رحمت اور روحانی برکت کے بخشنے کے لئے بڑے عظیم الشان دو طریقے ہیں۔
(۱) اول یہ کہ کوئی مصیبت اور غم واندوہ نازل کر کے صبر کرنے والوں پر بخشش اور رحمت کے دروازے
کھولے جیسا کہ اُس نے خود فرمایا ہے : بَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ یعنی ہمارا یہی قانون
قدرت ہے کہ ہم مومنوں پر طرح طرح کی مصیبتیں ڈالا کرتے ہیں اور صبر کرنے والوں پر ہماری رحمت
نازل ہوتی ہے اور کامیابی کی راہیں انہیں پر کھولی جاتی ہیں جو صبر کرتے ہیں۔
(۲) دوسرا طریق انزال رحمت کا ارسال مرسلین و مبین وائمہ و اولیاء وخلفاء ہے۔ تا اُن کی اقتداء و ہدایت
سے لوگ راہ راست پر آجائیں اور اُن کے نمونہ پر اپنے تئیں بنا کر نجات پا جا ئیں سوخدائے تعالیٰ نے
چاہا کہ اِس عاجز کی اولاد کے ذریعہ سے یہ دونوں شق ظہور میں آ جائیں ۔ پس اول اُس نے نے قسم اول کے
انزال رحمت کے لئے بشیر کو بھیجا تا کشِرِ الصَّبِرِینَ کا سامان مومنوں کے لئے طیار کر کے اپنی بشیریت کا
مفہوم پورا کرے سو وہ ہزاروں مومنوں کے لئے جو اس کی موت کے غم میں محض للہ شریک ہوئے بطور فرط کے
ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کا شفیع ٹھہر گیا اور اندر ہی اندر بہت سی برکتیں ان کو پہنچا گیا ۔۔۔۔۔ دوسری قسم
رحمت کی جو ابھی ہم نے بیان کی ہے اس کی تکمیل کے لئے خدا تعالیٰ دوسرا بشیر بھیجے گا۔
( سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۶۱ تا ۴۶۳ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی