سورة العَنکبوت

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ آیت وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ اصل مفہوم سے پھیری گئی کیونکہ عُرفِ عام میں
آزمائش کرنے والا اس نتیجہ سے غافل اور بے خبر ہوتا ہے جو امتحان کے بعد پیدا ہوتا ہے مگر اس سے اس جگہ
یہ مطلب نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے امتحان میں ڈالنے سے یہ مطلب ہے کہ تا شخص زیر امتحان پر اس کے اندرونی
عیب یا اندرونی خوبیاں کھول دے۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۵)
یعنی اے مومنو! ہم تمہیں اس طرح پر آزماتے رہیں گے کہ کبھی کوئی خوفناک حالت تم پر طاری ہوگی اور
کبھی فقر وفاقہ تمہارے شامل حال ہوگا اور کبھی تمہارا مالی نقصان ہوگا اور کبھی جانوں پر آفت آئے گی اور کبھی
اپنی محنتوں میں ناکام رہو گے اور حسب المراد نتیجے کوششوں کے نہیں نکلیں گے اور کبھی تمہاری پیاری اولاد
مرے گی ۔ پس ان لوگوں کو خوشخبری ہو کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کی چیزیں اور
اس کی امانتیں اور اس کے مملوک ہیں ۔ پس حق یہی ہے کہ جس کی امانت ہے اس کی طرف رجوع کرے۔
یہی لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہیں جو خدا کی راہ کو پاگئے ۔
۔
غرض اس خُلق کا نام صبر اور رضا برضائے الہی ہے۔ اور ایک طور سے اس خُلق کا نام عدل بھی ہے کیونکہ
جبکہ خدائے تعالی انسان کی تمام زندگی میں اس کی مرضی کے موافق کام کرتا ہے اور نیز ہزار بابا تیں اس کی
مرضی کے موافق ظہور میں لاتا ہے اور انسان کی خواہش کے مطابق اس قدر نعمتیں اس کو دے رکھی ہیں کہ
انسان شمار نہیں کر سکتا تو پھر یہ شرط انصاف نہیں کہ اگر وہ کبھی اپنی مرضی بھی منوانا چاہے تو انسان منحرف ہو۔
اور اس کی رضا کے ساتھ راضی نہ ہو اور چون و چرا کرے یا بے دین اور بے راہ ہو جائے ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۲)
ہم تمہیں خوف اور فاقہ اور مال کے نقصان اور جان کے نقصان اور کوشش ضائع جانے اور اولاد کے فوت
ہو جانے سے آزمائیں گے یعنی یہ تمام تکلیفیں قضاء و قدر کے طور پر یا دشمن کے ہاتھ سے تمہیں پہنچیں گی۔سو
ان لوگوں کو خوشخبری ہو جو مصیبت کے وقت صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے ہیں اور خدا کی طرف رجوع کریں
گے۔ ان لوگوں پر خدا کا درود اور رحمت ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت کے کمال تک پہنچ گئے ہیں۔ یعنی
محض اس علم میں کچھ شرف اور بزرگی نہیں جو صرف دماغ اور دل میں بھرا ہوا ہو بلکہ حقیقت میں علم وہ ہے کہ
دماغ سے اتر کر تمام اعضاء اس سے متادب اور رنگین ہو جائیں اور حافظہ کی یادداشتیں عملی رنگ میں دکھائی
دیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴۵)

خدا کی کتاب نے دُعا کے بارہ میں یہ قانون پیش کیا ہے کہ وہ نہایت رحم سے نیک انسان کے ساتھ
دوستوں کی طرح معاملہ کرتا ہے یعنی کبھی تو اپنی مرضی کو چھوڑ کر اس کی دُعا سنتا ہے جیسا کہ خود فرمایا: اُدْعُونِي
اسْتَجِبْ لَكُم اور کبھی کبھی اپنی مرضی ہی منوانا چاہتا ہے جیسا کہ فرمایا: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَ
الْجُوعِ ایسا اس لئے کیا کہ تا کبھی انسان کی دُعا کے موافق اس سے معاملہ کر کے یقین اور معرفت میں اس کو ترقی
دے اور کبھی اپنی مرضی کے موافق کر کے اپنی رضا کی اس کو خلعت بخشے اور اس کا مرتبہ بڑھاوے اور اس
سے محبت کر کے ہدایت کی راہوں میں اس کو ترقی دیوے۔ (کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱ حاشیه )
یادر ہے کہ مومن کے ساتھ خدا تعالیٰ دوستانہ معاملہ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ کبھی تو وہ مومن کے ارادہ کو
پورا کرے اور کبھی مومن اس کے ارادہ پر راضی ہو جائے ۔ پس ایک جگہ تو مومن کو مخاطب کر کے فرماتا ہے :
ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن ( ۶۱ ) یعنی دُعا کرو کہ میں تمہاری دعا قبول کروں گا ۔ اس جگہ تو مومن کی
خواہش پوری کرنا چاہتا ہے اور دوسری جگہ اپنی خواہش مومن سے منوانا چاہتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے:
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَ الثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ
الصُّبِرِينَ لا الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ افسوس کہ نادان آدمی
صرف ایک پہلو کو دیکھتا ہے اور دونوں پہلوؤں پر نظر نہیں ڈالتا۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم جلد ۱ ۲ صفحہ ۲۲۶ حاشیہ )
یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ یہ خیال کہ مقبولین کی ہر ایک دُعا قبول ہو جاتی ہے یہ سراسر غلط ہے بلکہ حق بات یہ
ہے کہ مقبولین کے ساتھ خدا تعالیٰ کا دوستانہ معاملہ ہے کبھی وہ اُن کی دُعائیں قبول کر لیتا ہے اور کبھی وہ اپنی
مشیت اُن سے منوانا چاہتا ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ دوستی میں ایسا ہی ہوتا ہے بعض وقت ایک دوست اپنے
دوست کی بات کو مانتا ہے اور اُس کی مرضی کے موافق کام کرتا ہے اور پھر دوسرا وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اپنی بات
اُس سے منوانا چاہتا ہے اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرماتا ہے جیسا کہ ایک جگہ قرآن شریف
میں مومنوں کی استجابت دعا کا وعدہ کرتا ہے اور فرماتا ہے : ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) یعنی تم مجھ
سے دُعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ اور دوسری جگہ اپنی نازل کردہ قضا و قدر پر خوش اور راضی رہنے کی
تعلیم کرتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے : وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
والثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ لَا الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ پس ان
دونوں آیتوں کو ایک جگہ پڑھنے سے صاف معلوم ہو جائے گا کہ دُعاؤں کے بارے میں کیا سنت اللہ ہے اور

رب اور عبد کا کیا با ہمی تعلق ہے۔
سورة البقرة
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱)
قضا و قدر کا دُعا کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے۔ دُعا کے ساتھ معلق تقدیر ٹل جاتی ہے۔ جب مشکلات پیدا
ہوتے ہیں تو دُعا ضرور اثر کرتی ہے جو لوگ دُعا سے منکر ہیں ان کو ایک دھوکا لگا ہوا ہے قرآن شریف نے دُعا
کے دو پہلو بیان کئے ہیں ایک پہلو میں اللہ تعالیٰ اپنی منوانا چاہتا ہے اور دوسرے پہلو میں بندے کی مان لیتا
ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ میں تو اپنا حق رکھ کر منوانا چاہتا ہے۔ نونِ ثقیلہ کے ذریعہ سے جو
اظہار تاکید کیا ہے۔ اس سے اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ہے کہ قضائے مبرم کو ظاہر کریں گے تو اس کا علاج قَالُوا إِنَّا
لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہی ہے۔ اور دوسر ا وقت خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کی امواج کے جوش کا ہے وہ اُدْعُونِي
اسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن (۶۱) میں ظاہر کیا ہے۔ پس مومن کو ان دونوں مقامات کا پورا علم ہونا چاہئے ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۴)
مصیبتوں کو بُرا نہیں ماننا چاہئے کیونکہ مصیبتوں کو برا سمجھنے والا مومن نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ )
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ یہی تکالیف جب رسولوں پر آتی ہیں تو
ان کو انعام کی خوشخبری دیتی ہیں اور جب یہی تکالیف بدوں پر آتی ہیں۔ ان کو تباہ کر دیتی ہیں غرض مصیبت
کے وقت قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا چاہئے کہ تکالیف کے وقت خدا تعالیٰ کی رضا طلب کرے۔
مومن کی زندگی کے دو حصہ
جو نیک کام مؤمن کرتا ہے اس کے لئے اجر مقرر ہوتا ہے مگر صبر ایک ایسی چیز ہے جس کا ثواب بے حد و بے شمار
ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ یہی لوگ صابر ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے خدا کو سمجھ لیا۔ خدا تعالیٰ ان لوگوں کی
زندگی کے دو حصّہ کرتا ہے جو صبر کے معنے سمجھ لیتے ہیں۔ اوّل جب وہ دُعا کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اُسے قبول کرتا
ہے جیسا کہ فرمایا ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : (۱) أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة: ١٨٤)
دوم ۔ بعض دفعہ اللہ تعالیٰ مومن کی دُعا کو بعض مصلحت کی وجہ سے قبول نہیں کرتا تو اُس وقت مومن خدا تعالیٰ
کی رضا کے لئے سر تسلیم خم کر دیتا ہے۔ تنزل کے طور پر کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومن سے دوست کا واسطہ رکھتا
ہے جیسا کہ دو دوست ہوں ان میں سے ایک دوسرے کی بات تو کبھی مانتا ہے اور کبھی اس سے منواتا ہے اس
طرح اللہ تعالیٰ کے اس تعلق کی مثال ہے جو وہ مومن سے رکھتا ہے کبھی وہ مومن کی دُعا کو قبول کرتا ہے جیسا کہ

فرماتا ہے : ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ اور کبھی وہ مومن سے اپنی باتیں منوانی چاہتا ہے چنانچہ فرماتا فرماتا ہے:
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ الخ ۔ پس اس بات کا سمجھنا ایمانداری ہے کہ ایک طرف زور نہ دے۔
مومن کو مصیبت کے وقت میں غمگین نہیں ہونا چاہئے وہ نبی سے بڑھ کر نہیں ہوتا۔ اصل بات یہ ہے کہ
مصیبت کے وقت ایک محبت کا سرچشمہ جاری ہو جاتا ہے مومن کو کوئی مصیبت نہیں ہوتی جس سے اس کو ہزارہا
قسم لذت نہیں پہنچتی ۔ بلکہ مومن کو آرام کی زندگی میں ایسی لذت نہیں ہوتی جیسا کہ مصیبت کے زمانے میں
ان کو لذت پہنچتی ہے۔ خدا کے لوگوں کو یہ ایک مرض ہوتی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کو خدا سے مار پڑتی رہے۔
خدا تعالیٰ کے پیاروں کو گناہ سے مصائب نہیں پہنچتے ۔ دیکھو جب تک لڑکی اپنے والدین کے گھر میں ہوتی
ہے والدین اُسے بہت پیار کرتے ہیں اور نکاح کے وقت اگر چہ والدین کو بہت تکلیف ہوتی ہے حتی کہ والدہ
ایک طرف روتی ہے روتی ہے اور والد ایک طرف روتا ہے تا ہم وہ سب تکالیف برداشت کر کے اس کو ہمیشہ کے لئے
الگ کرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے۔ وہ جانتے (ہیں) کہ اس لڑکی میں ایک جو ہر ہے جو کہ سسرال میں جا کر
ظاہر ہوگا اس لئے مومن کے جو ہر بھی مصائب سے کھلتے ہیں چنانچہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
دکھوں اور نصرت کے زمانہ پر آپ کے اخلاق کو کس طرح ظاہر کیا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکالیف نہ
پہنچتے تو اب ہم ان کے اخلاق کے متعلق کیا بیان کرتے۔ مومن کی تکالیف کو دوسرے بیشک تکالیف سمجھتے
ہیں ۔ مگر مومن اس کو تکالیف نہیں خیال کرتا۔ غرض یہ ضروری بات ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے مقرب کو دوسروں کی
نسبت زیادہ دکھ پہنچائے مومن کو ہر روز مرنا پڑتا ہے اور یہ ضروری بات ہے کہ انسان اپنی سچی توبہ پر قائم
رہے اور یہ سمجھے کہ تو بہ سے ان کو ایک نئی زندگی ملتی ہے اور اگر تو بہ کے ثمرات چاہتے ہو تو عمل کے ساتھ تو بہ کی
تکمیل کرو۔ دیکھو جب مالی بوٹا لگاتا ہے پھر اس کو پانی دیتا ہے اور اس سے اس کی تکمیل کرتا ہے اسی طرح
ایمان ایک بوٹا ہے اور اس کی آبپاشی عمل سے ہوتی ہے اس لئے ایمان کی تکمیل کے لئے عمل کی از حد ضرورت
ہے اگر ایمان کے ساتھ عمل نہیں ہوں گے تو بوٹے خشک ہو جائیں گے اور وہ خائب و خاسر رہ جائیں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۶۷)
تم مومن ہونے کی حالت میں ابتلا کو بُرا نہ جانو اور برا وہی جانے گا جو مومن کامل نہیں ہے۔ قرآن شریف
فرماتا ہے کہ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ
الصَّبِرِينَ لَا الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم

کبھی تم کو مال سے یا جان سے یا اولا د یا کھیتوں وغیرہ کے نقصان سے آزمایا کریں گے مگر جو ایسے وقتوں میں
صبر کرتے اور شاکر رہتے ہیں تو اُن لوگوں کو بشارت دو کہ اُن کے واسطے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے
کشادہ اور ان پر خدا کی برکتیں ہوں گی جو ایسے وقتوں میں کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ یعنی ہم اور
ہمارے متعلق کل اشیا یہ سب خدا ہی کی طرف سے ہیں اور پھر آخر کار ان کا لوٹنا خدا ہی کی طرف ہے کسی قسم
کے نقصان کا غم ان کے دل کو نہیں کھاتا۔ اور وہ لوگ مقام رضا میں بودو باش رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ صابر
ہوتے ہیں اور صابروں کے واسطے خدا نے بے حساب اجر رکھے ہوئے ہیں ۔
مُهْتَدُونَ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کے منشا کو پالیا اور اُس کے مطابق عملدرآمد کرنے لگ
گئے ایسے ہی لوگ تو ولی ہوتے ہیں ۔ انہیں کو تو لوگ قطب کہتے ہیں ، یہی تو غوث کہلاتے ہیں ۔ پس کوشش کرو
کہ تم بھی ان مدارج عالیہ کو حاصل کرنے کے قابل ہو سکو۔
خدا تعالیٰ نے تو انسان سے نہایت تنزل کے رنگ میں دوستانہ برتاؤ کیا ہے۔ دوستانہ تعلق کیا ہوتا ہے یہی
کہ کبھی ایک دوست دوسرے دوست کی بات کو مان لیتا ہے اور کبھی دوسرے سے اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔
چنانچہ خدا تعالیٰ بھی ایسا ہی کرتا ہے چنانچہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: (۱) اور إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي
فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة : ۱۸۷) سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کی بات کو مان لیتا
ہے اور اس کی دُعا کو قبول فرماتا ہے اور دوسری جگہ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي (البقرة : ١٨٤) سے اور
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔
بعض لوگ اللہ تعالیٰ پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ہماری دعا کو قبول نہیں کرتا یا اولیاء لوگوں پر طعن کرتے ہیں
کہ ان کی فلاں دُعا قبول نہیں ہوئی۔ اصل میں وہ نادان اس قانون الہی سے نا آشنا محض ہوتے ہیں ۔جس
انسان کو خدا سے ایسا معاملہ پڑا ہو گا وہ خوب اس قاعدہ سے آگاہ ہوگا اللہ تعالیٰ نے مان لینے کے اور منوانے
کے دو نمونے پیش کئے ہیں انہی کو مان لینا ایمان ہے ۔ تم ایسے نہ بنو کہ ایک ہی پہلو پر زور دو ایسا نہ ہو کہ تم خدا
کی مخالفت کر کے اُس کے مقررہ قانون کو توڑنے کی کوشش کرنے والے بنو۔
مومن کے لئے مصائب ہمیشہ نہیں رہتے اور نہ لمبے ہوتے ہیں بلکہ اُس کے واسطے رحمت، محبت اور
لذت کا چشمہ جاری کیا جاتا ہے۔ عاشق لوگ عشق کے غلبہ کے وقتوں اور اُس کے دردوں میں ہی لذت
پاتے ہیں۔ یہ باتیں گو ایک خشک محض انسان کے لئے سمجھانی مشکل ہیں مگر جنہوں نے اس راہ میں قدم مارا

آج 10 میں سے 10 باقی