سورة النِّسَاء
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا تعالیٰ اپنی بات منواتا ہے ۔ دو دوستوں کی آپس میں دوستی کے قائم رہنے کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ کبھی اس
نے اُس کی بات مان لی اور کبھی اُس نے اِس کی بات مان لی ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمیشہ ایک ہی دوسرے کی
بات مانتا ر ہے اور وہ اپنی بات کبھی نہ منوائے ۔ جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ ہمیشہ اس کی دُعا قبول ہوتی رہے ا
اور اسی کی خواہش پوری ہوتی رہے۔ وہ بڑی غلطی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمتِ کاملہ سے قرآن شریف
میں دو آیتیں نازل فرمائی ہیں ، ایک میں فرمایا ہے : ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) تم دُعا مانگو۔
میں تمہیں جواب دوں گا دوسری آیت میں فرمایا ہے : وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ الخ یعنی ضرور
پر قسم قسم کے ابتلاء پڑیں اور امتحان آئیں اور آزمائشیں کی جاویں تا کہ تم انعام جاویں تا کہ تم انعام حاصل کرنے کے مستحق
ٹھہرو۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے۔ لیکن جو لوگ استقامت اختیار کرتے ہیں خدا ان کو ضائع
نہیں ہونے دیتا۔ دُعا کے بعد کامیابی اپنی خواہش کے مطابق ہو یا مصلحت الہی کوئی دوسری صورت پیدا
کر دے۔ ہر حال میں دُعا کا جواب ضرور خدا تعالیٰ کی طرف سے مل جاتا ہے۔ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ دُعا
کے واسطے اس کی حد تک جو ضروری ہے تضرع کی جاوے اور پھر جواب نہ ملے ۔
ہےم پر
تم
بدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخہ ۹ راگست ۱۹۰۶ صفحہ ۳ نیز دیکھیں الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۶ صفحه ۹)
دیکھو ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) یعنی اگر تم مجھ سے مانگو تو
قبول کروں گا اور دوسری جگہ فرمایا: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ ۔۔۔۔۔۔ أُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ اس سے
صاف ظاہر ہے کہ خدا کی طرف سے بھی امتحان آیا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں انسان اسی
واسطے آتا ہے کہ آزمایا جاوے۔ اگر وہ اپنی منشاء کے موافق خوشیاں منا تا رہے اور جس بات پر اس کا دل
چاہے وہی ہوتا رہے تو پھر ہم اس کو خدا کا بندہ نہیں کہہ سکتے ۔ اس واسطے ہماری جماعت کو اچھی طرح سے یاد
رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے دو طرح کی تقسیم کی ہوئی ہے۔ اس لئے اس تقسیم کے ماتحت چلنے کی کوشش کی
جاوے۔ ایک حصّہ تو اس کا یہ ہے کہ وہ تمہاری باتوں کو مانتا ہے اور دوسرا حصہ یہ ہے کہ وہ اپنی منواتا ہے۔
جو شخص ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ خدا ہمیشہ اسی کی مرضی کے مطابق کرتا رہے اندیشہ ہے کہ شاید وہ کسی وقت مرتد
ہو جاوے۔
کوئی یہ نہ کہے کہ میرے پر ہی تکلیف اور ابتلا کا زمانہ آیا ہے بلکہ ابتداء سے سب نبیوں پر آتا رہا ہے۔
حضرت آدم علیہ السلام کا بیٹا جب فوت ہوا تھا تو کیا انہیں غم نہیں ہوا تھا۔ ایک روایت میں لکھا ہے کہ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گیارہ بیٹے فوت ہوئے تھے آخر بشریت ہوتی ہے۔ غم کا پیدا ہونا ضروری ہے مگر
ہاں صبر کرنے والوں کو پھر بڑے بڑے اجر ملا کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی ساری کتابوں کا منشا یہی ہے کہ
انسان رضا بالقضاء سیکھے۔ جو شخص اپنے ہاتھ سے آپ تکلیف میں پڑتا ہے اور خدا کے لئے ریاضات اور
مجاہدات کرتا ہے۔ وہ اپنے رگ، پیٹھے کی صحت کا خیال بھی رکھ لیتا ہے اور اکثر اپنی خواہش کے موافق ان
اعمال کو بجالاتا ہے۔ اور حتی الوسع اپنے آرام کو مد نظر رکھتا ہے ۔ مگر جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان پڑتا
ہے اور کوئی ابتلا آتا ہے تو وہ رگ اور پٹھے کا لحاظ رکھ کر نہیں آتا ۔ خدا کو اس کے آرام اور رگ، پیٹھے کا خیال
مد نظر نہیں ہوتا۔ انسان جب کوئی مجاہدہ کرتا ہے تو وہ اپنا تصرف رکھتا ہے مگر جب خدا کی طرف سے کوئی
امتحان آتا ہے تو اس میں انسان کے تصرف کا دخل نہیں ہوتا ۔ انسان خدا کے امتحان میں بہت جلد ترقی کر لیتا
ہے۔ اور وہ مدارج حاصل کر لیتا ہے جو اپنی محنت اور کوشش سے کبھی حاصل نہیں کر سکتا۔ اسی واسطے اُدْعُونِي
اسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: ۶۱) میں اللہ تعالیٰ نے کوئی بشارت نہیں دی مگر وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ ۔۔۔۔۔ میں
بڑی بڑی بشارتیں دی ہیں اور فرمایا ہے کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی بڑی برکتیں اور
رحمتیں ہوں گی اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ غرض یہی طریق ہے جس سے انسان خدا کو راضی کر سکتا ہے۔
نہیں تو اگر خدا کے ساتھ شریک بن جاوے اور اپنی مرضی کے مطابق اسے چلانا چاہے تو یہ ایک خطرناک
راستہ ہوگا۔ جس کا انجام ہلاکت ہے۔ ہماری جماعت کو منتظر رہنا چاہئے کہ اگر کوئی ترقی کا ایسا موقع آ جاوے
تو اس کو خوشی سے قبول کیا جاوے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه ۵)
یہ خدا تعالیٰ کا احسان اور اس کا کرم ہے کہ وہ اپنے بندہ کی بھی مان لیتا ہے ورنہ اس کی الوہیت اور
ربوبیت کی شان کے یہ ہرگز خلاف نہیں کہ اپنی ہی منوائے ۔
وَلَنَبْلُونَكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ جوفرما یا تو اس مقام پر وہ اپنی منوانا چاہتا ہے۔ کبھی کسی قسم کا کا خوف آتا
ہے اور کبھی بھوک آتی ہے اور کبھی مالوں میں کمی واقع ہوتی ہے تجارتوں میں خسارہ ہوتا ہے اور کبھی ثمرات میں
کمی ہوتی ہے اولا د ضائع ہوتی ہے اور ثمرات برباد ہو جاتے ہیں اور نتائج نقصان دہ ہوتے ہیں ایسی
صورتوں میں خدا تعالیٰ کی آزمائش ہوتی ہے اُس وقت خدا اپنی شان حکومت دکھانا چاہتا ہے اور اپنی منوانا
چاہتا ہے اس وقت صادق اور مومن کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ نہایت اخلاص اور انشراح صدر کے ساتھ خدا کی
رضا کو مقدم کر لیتا ہے اور اُس پر خوش ہو جاتا ہے کوئی شکوہ اور بدظنی نہیں کرتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے