سورة الشّمس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ پس صبر کرنے والوں کو بشارت دو۔ یہ نہیں فرمایا کہ دُعا کرنے والوں کو بشارت دو بلکہ صبر
کرنے والوں کو اس لئے یہ ضروری ہے کہ انسان اگر بظاہر اپنی دعاؤں میں نا کامی دیکھے تو گھبرا نہ جاوے بلکہ
صبر اور استقلال سے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرے۔ اہل اللہ کو نظر آ جاتا ہے کہ یہ کام ہو نہار ہے پس جب
وہ یہ دیکھتے ہیں تو دُعا کرتے ہیں ورنہ قضا و قدر پر راضی رہتے ہیں ۔ اہل اللہ کے دو ہی کام ہوتے ہیں جب
کسی بلا کے آثار دیکھتے ہیں تو دُعا کرتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ قضاء وقد راسی طرح پر ہے تو صبر کرتے
ہیں ۔ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچوں کی وفات پر صبر کیا جن میں سے ایک بچہ ابراہیم بھی تھا۔
جبکہ خدا تعالیٰ نے یہ دو قسیمیں رکھ دی ہیں اور یہ اُس کی سنت ٹھہر چکی ہے اور یہ بھی اُس نے فرمایا ہے : لن
تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الاحزاب: ۱۳ اور الفتح: ۲۴) پھر کس قدر غلطی ہے جو انسان اس کے خلاف چاہے۔
میں نے بار ہا بتایا ہے کہ انسان کے ساتھ خدا نے دوستانہ معاملہ رکھا ہے کبھی ایک دوست دوسرے کی مان لیتا
ہے اور کبھی اپنی منواتا ہے اور دُعا بندہ اور خدا میں بھاجی کی طرح ہے۔ اگر انسان یہ سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ کمزور
رعایا کی طرح ہر بات مان لے تو یہ نقص ہے، ماں بھی بچہ کی ہر بات نہیں مان سکتی۔ کبھی بچہ آگ کی انگاریاں
مانگتا ہے تو وہ کب دیتی ہے یا مثلاً آنکھیں دکھتی ہوں تو اُسے زنگ یا اور کوئی دوا ڈالنی ہی پڑتی ہے اسی طرح پر بندہ
چونکہ تکمیل کا محتاج ہے اُسے ماروں کی ضرورت ہے تا کہ وہ صدق و وفا اور ثبات قدم میں میں کامل ثابت بت ہو۔
پھر دعا کرانے والے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ صابر ہو جلد باز نہ ہو جو ذراسی بات پر دجال کہنے کو
تیار ہے پس وہ کیا فائدہ اُٹھائے گا۔ اسے تو چاہئے کہ صبر کے ساتھ انتظار کرے اور حُسنِ ظن سے کام لے۔
جب کہ خدا تعالیٰ نے لَنَبْلُوَنَّكُمْ فرمایا ہے تو صبر کرنے والوں کے لئے بشارت دی اور أُولئِكَ عَلَيْهِمْ
صلوات بھی فرمایا۔ میرے نزدیک اس کے یہی معنی ہیں کہ قبولیت دعا کی ایک راہ نکال دیتا ہے حکام کا بھی
یہی حال ہے کہ جس پر ناراض ہوتے ہیں اگر وہ صبر کے ساتھ برداشت کرتا اور شکوہ اور بدظنی نہیں کرتا تو اُسے
ترقی دے دیتے ہیں قرآن شریف سے صاف پایا جاتا ہے کہ ایمان کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ابتلا آویں
جیسے فرمایا : أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) یعنی کیا لوگ خیال
کرتے ہیں کہ صرف امنا کہنے سے چھوڑے جائیں اور وہ فتنوں میں نہ پڑیں ۔۔۔۔ مصائب اور تکالیف پر
اگر صبر کیا جاوے اور خدا تعالیٰ کی قضا کے ساتھ رضا ظاہر کی جاوے تو وہ مشکل کشائی کا مقدمہ ہوتی ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۳، ۱۴)

یعنی ہم آزماتے رہیں گے کبھی ڈرا کر کبھی بھوک سے کبھی مالوں اور ثمرات وغیرہ کا نقصان کر کے ثمرات
میں اولا د بھی داخل ہے اور یہ بھی کہ بڑی محنت سے کوئی فصل تیار کی اور یکا یک اسے آگ لگی اور وہ تباہ ہوگئی یا
اور امور کے لئے محنت مشقت کی نتیجہ میں ناکام رہ گیا، غرض مختلف قسم کے ابتلا اور عوارض انسان پر آتے ہیں
اور یہ خدا تعالیٰ کی آزمائش ہے ایسی صورت میں جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی اور اس کی تقدیر کے لئے
سرتسلیم خم کرتے ہیں وہ بڑی شرح صدر سے کہتے ہیں اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کسی قسم کا شکوہ اور شکایت یہ
لوگ نہیں کرتے ایسے لوگوں کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوت یعنی یہی وہ لوگ ہیں جن
کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت آتی ہے اللہ تعالیٰ انہیں لوگوں کو مشکلات میں راہ دکھا دیتا ہے یا درکھو
اللہ تعالیٰ بڑا ہی کریم و رحیم اور با مروت ہے جب کوئی اس کی رضا کو مقدم کر لیتا ہے اور اس کی مرضی پر راضی
ہو جاتا ہے تو وہ اس کو اس کا بدلہ دیئے بغیر نہیں چھوڑتا۔ غرض یہ تو وہ مقام اور مرحلہ ہے جہاں وہ اپنی بات
منوانی چاہتا ہے دوسرا مقام اور مرحلہ وہ ہے جو اس نے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: ۶۱) میں فرمایا
ہے یہاں وہ اس کی بات ماننے کا وعدہ فرماتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸ )
چونکہ انسان کو بڑے بڑے ابتلا آتے رہتے ہیں جیسا خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ ؟
ہو
تمہیں آزماتے رہیں گے کبھی ڈر سے اور کبھی مالوں میں نقصان کرنے سے اور کبھی ثمرات کو تلف کرنے سے۔
اتلاف ثمرات سے مراد تفاسیر میں اولا دبھی لکھی ہے۔ اور اس میں کوششوں کا ضائع ہونا بھی شامل ہے۔ مثلاً
م
حصول علم کی کوشش، تجارت میں کامیابی کی کوشش، زمینداری کی کوشش ، غرض ان کوششوں کا ضائع ہونا ضائع ہونا بڑی
مصیبت ہوتی ہے۔ ہر وقت انسان کو خیال ہوتا ہے کہ کامیاب ہو جاؤں گا۔ آخر خدا تعالیٰ کے علم میں ان کی
مصلحت کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ وہ ناکام رہے۔ یا کھیتی نہیں لگتی یا تجارت میں کامیاب نہیں ہوتے ۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چار امتحان رکھے ہیں ؟ ایک خوف ، دوم کبھی نقصان مال اور
تیسرے نقصان جان ، چہارم تلف ثمرات ۔
(رسالہ الانذار صفحه ۳ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء)
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ۔ خوف سے معلوم
ہوتا ہے کہ ڈر ہی ڈر۔ ڈر ہے انجام اچھا ہے اسی سے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔
پھر الجوع فقر وفاقہ تنگ کرتا ہے بعض وقت ایک کر تہ پھٹ جاوے تو دوسرے کی توفیق نہیں ملتی ۔ جوع
کا لفظ رکھ کر عطش کا لفظ چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہ جوع میں داخل ہے۔

نَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ چور لے جاتے ہیں اور اتنا بھی نہیں چھوڑ جاتے کہ صبح
کی روٹی کھا سکیں۔ سو چوکس قدر تکلیف اور آفت کا سامنا ہوتا ہے۔
پھر جانوں کا نقصان ہے بچے مرنے لگ جاتے ہیں ( خدا محفوظ ہی رکھے۔ آمین ) یہاں تک کہ ایک بھی
نہیں رہتا۔ جانوں کے نقصان میں یہ بات داخل ہے کہ خود تو زندہ رہے اور عزیز و متعلقین مرتے جاویں کس
قدر صدمہ ایسے وقت پر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ثمرات میں اولا د بھی داخل ہے اور محنتوں کے بعد آخر کی کامیابیاں بھی مراد ہیں ان کے ضائع ہونے
سے بھی سخت صدمہ ہوتا ہے۔ امتحان دینے والے اگر کبھی فیل ہو جاتے ہیں تو بارہا دیکھا گیا ہے کہ وہ
خود کشیاں کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ غرض اس قسم کے ابتلا جن پر آئیں پھر اللہ تعالیٰ ان کو بشارت دیتا ہے و کبیر
الطبرین یعنی ایسے موقع پر جہد کے ساتھ برداشت کرنے والوں کو خوش خبری اور بشارت ہے کہ جب ان کو
کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یا د رکھو کہ خدا کا خاص بندہ اور مقرب تب ہی
ہوتا ہے کہ ہر مصیبت پر خدا ہی کو مقدم رکھے ۔ غرض ایک وہ حصہ ہوتا ہے جس میں خدا اپنی منوانا چاہتا ہے۔
دُعا کے معنی تو یہی ہیں کہ انسان خواہش ظاہر کرتا ہے کہ یوں ہو ، پس کبھی مولیٰ کریم کی خواہش مقدم ہونی چاہئے
اور کبھی اللہ کریم اپنے بندہ کی خواہش کو پورا کرتا ہے۔ (احکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخہ ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ ۱۹۰۰ صفحه ۲، ۳)
دنیوی بادشاہوں اور حاکموں نے جو اعلیٰ مراتب کے عطا کرنے کے واسطے امتحان مقرر کئے ہیں یہی
سنت اللہ کے مطابق ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی بعد امتحانوں کے درجات عطا کرتا ہے۔ جن مصائب اور تکالیف
کے امتحانات میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاس ہوئے وہ دوسرے کا کام نہ تھا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۴)
جن لوگوں کی پاک تبدیلی خدا تعالیٰ دُعاؤں سے چاہتا ہے ان کی تبدیلی اسی طرح پر ہوتی ہے کہ ان پر
بلائیں اور خوف آتے ہیں جیسے فرمایا : وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ -
اگر انسان کے افعال سے گناہ دور ہو جاوے تو شیطان چاہتا ہے کہ آنکھ، کان، ناک تک ہی رہے اور
جب وہاں بھی اُسے قابو نہیں ملتا تو پھر وہ یہاں تک کوشش کرتا ہے کہ اور نہیں تو دل ہی میں گناہ رہے۔ گویا
شیطان اپنی لڑائی کو اختتام تک پہنچاتا ہے۔ مگر جس دل میں خدا کا خوف ہے وہاں شیطان کی حکومت نہیں چل
سکتی۔ شیطان آخر اس سے مایوس ہو جاتا ہے اور الگ ہوتا ہے اور اپنی لڑائی میں ناکام و نامراد ہو کر اُسے اپنا

بوریا بستر باندھنا پڑتا ہے۔
سورة البقرة
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
ہماری فطرت کچھ ایسی واقع ہوئی ہے کہ وہ تکلیف کو بھی چاہتی ہے تا کہ تکمیل ہو جاوے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ
کا فضل اور احسان ہی ہوتا ہے جو وہ انسان کو بعض اوقات ابتلاؤں میں ڈال دیتا ہے اس سے اس کی رضا بالقضا
اور صبر کی قوتیں بڑھتی ہیں۔ جس شخص کو خدا پر یقین نہیں ہوتا ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ ذراسی تکلیف کے
پہنچنے پر گھبرا جاتے ہیں اور وہ خودکشی میں آرام دیکھتا ہے۔ مگر انسان کی تکمیل اور تربیت چاہتی ہے کہ اس
پر اس قسم کے ابتلا آویں اور تاکہ اللہ تعالیٰ پر اس کا یقین بڑھے۔
اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے لیکن جن کو تفرقہ اور ابتلا نہیں آتا۔ ان کا حال دیکھو کہ کیسا ہوتا ہے وہ بالکل دنیا
اور اُس کی خواہشوں میں منہمک ہو گئے ہیں ان کا سر اوپر کی طرف نہیں اُٹھتا ۔ خدا تعالیٰ کا ان کو بھول کر بھی
خیال نہیں آتا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اعلیٰ درجہ کی خوبیوں کو ضائع کر دیا اور بجائے اس کے ادنی درجہ کی
باتیں حاصل کیں کیونکہ ایمان اور عرفان کی ترقی ان کے لئے وہ راحت اور اطمینان کے سامان پیدا کرتی جو
کسی مال و دولت اور دنیا کی لذت میں نہیں ہیں ۔ مگر افسوس کہ وہ ایک بچہ کی طرح آگ کے انگارہ پر خوش ہو
جاتے ہیں اور اُس کی سوزش اور نقصان رسانی سے آگاہ نہیں۔ لیکن جن پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے اور جن کو
ایمان اور یقین کی دولت سے مالا مال کرتا ہے اُن پر ابتلا آتا ہے۔ جو کہتے ہیں کہ ہم پر کوئی ابتلاء نہیں آیا وہ
بد قسمت ہیں وہ ناز و نعمت میں رہ کر بہائم کی زندگی بسر کرتے ہیں ان کی زبان ہے مگر وہ حق بول نہیں سکتی خدا
کی حمد وثنا اُس پر جاری نہیں ہوتی ۔ بلکہ وہ صرف فسق و فجور کی باتیں کرنے کے لئے اور مزہ چکھنے کے واسطے
ہے۔ ان کے آنکھیں ہیں مگر وہ قدرت کا نظارہ نہیں دیکھ سکتیں بلکہ وہ بدکاری کے لئے ہیں پھر ان کو خوشی اور
راحت کہاں سے میسر آتی ہے، یہ مت سمجھو کہ جس کو ہم و غم پہنچتا ہے وہ بد قسمت ہے۔ نہیں خدا اُس کو پیار کرتا
ہے۔ جیسے مرہم لگانے سے پہلے چیرنا اور جراحی کا عمل ضروری ہے اسی طرح خدا کی راہ میں ہم و غم آنا ضروری
ہے۔ غرض یہ انسانی فطرت میں ایک امر واقعہ شدہ ہے جس سے اللہ تعالی یہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا کی حقیقت
کیا ہے اور اس میں کیا کیا بلائیں اور حوادث آتے ہیں ابتلاؤں میں ہی دُعاؤں کے عجیب و غریب خواص اور
اثر ظاہر ہوتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ہمارا خدا تو دُعاؤں ہی سے پہچانا جاتا ہے دنیا میں جس قدر قو میں ہیں کسی
قوم نے ایسا خدا نہیں مانا جو جواب دیتا ہو اور دُعاؤں کو سنتا ہو۔ کیا ایک ہندو ایک پتھر کے سامنے بیٹھ کر یا
درخت کے آگے کھڑا ہو کر یا بیل کے روبرو ہاتھ جوڑ کر کہہ سکتا ہے کہ میرا خدا ایسا ہے کہ میں اس سے دُعا

کروں تو یہ مجھے جواب دیتا ہے؟ ہرگز نہیں کیا ایک عیسائی کہہ سکتا ہے کہ میں نے یسوع کو خدا مانا ہے وہ میری
دُعا کو سنتا اور اس کا جواب دیتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ بولنے والا خدا صرف ایک ہی ہے جو اسلام کا خدا ہے جو
قرآن نے پیش کیا ہے جس نے کہا اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ ، صفحہ ۲،۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
وَالثَّمَرَاتِ الخ کبھی ہم تم ہم تم کو نہایت فقر وفاقہ سے آزمائیں گے اور کبھی تمہارے بچے مر جاویں گے تو جولوگ
مومن ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ خدا کا ہی مال تھا۔ ہم بھی تو اُسی کے ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہی لوگوں
نے جو صبر کرتے ہیں میرے مطلب کو سمجھا ہے ان پر میری بڑی رحمتیں ہیں جن کا کوئی حد و حساب نہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۱۱)
کوئی مامور نہیں آتا جس پر ابتلا نہ آئے ہوں ۔ مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو قید کیا گیا اور کیا کیا اذیت دی گئی ۔
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کیا سلوک ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محاصرہ کیا گیا مگر بات یہ ہے کہ
عاقبت بخیر ہوتی ہے اگر خدا کی سنت یہ ہوتی کہ مامورین کی زندگی ایک تنظم اور آرام کی ہو اور اس کی
جماعت پلاؤ، زردے وغیرہ کھاتی رہے تو پھر اور دنیا داروں میں اور ان میں کیا فرق ہوتا۔ پلاؤ، زردے کھا کر
حمد اللہ و شکر اللہ کہنا آسان ہے اور ہر ایک بے تکلف کہہ سکتا ہے لیکن بات یہ ہے جب مصیبت میں بھی وہ اسی
دل سے کہے۔
مامورین اور ان کی جماعت کو زلزلے آتے ہیں ، ہلاکت کا خوف ہوتا ہے، طرح طرح کے خطرات پیش
آتے ہیں۔ كَذَّبُوا کے یہی معنے ہیں ، دوسرے ان واقعات سے یہ فائدہ ہے کہ کچوں اور پکوں کا امتحان
ہو جاتا ہے کیونکہ جو کچے ہوتے ہیں اُن کا قدم صرف آسودگی تک ہی ہوتا ہے جب مصائب آئے تو وہ الگ
ہو جاتے ہیں میرے ساتھ یہی سنت اللہ ہے کہ جب تک ابتلا نہ ہو تو کوئی نشان ظاہر نہیں ہوتا خدا کا اپنے
بندوں سے بڑا پیار یہی ہے کہ اُن کو ابتلا میں ڈالے جیسے کہ وہ فرماتا ہے : وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا
أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یعنی ہر ایک قسم کی مصیبت اور دُکھ میں ان کا رجوع
خدا تعالیٰ ہی کی طرف ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے انعامات انہی کو ملتے ہیں جو استقامت اختیار کرتے ہیں خوشی
کے ایام اگر چہ دیکھنے کو لذیذ ہوتے ہیں مگر انجام کچھ نہیں ہوتا۔ رنگ رلیوں میں رہنے سے سے آخر خدا کا رشتہ

ٹوٹ جاتا ہے خدا کی محبت یہی ہے کہ ابتلا میں ڈالتا ہے اور اس سے اپنے بندے کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے مثلاً
کسری اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کا حکم نہ دیتا تو یہ معجزہ کہ وہ اُسی رات مارا گیا کیسے ظاہر ہوتا
اور اگر مکہ والے لوگ آپ کو نہ نکالتے تو فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (الفتح:۲) کی آواز کیسے سنائی دیتی۔ ہر ایک
معجزہ ابتلا سے وابستہ ہے، غفلت اور عیاشی کی زندگی کو خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے کامیابی پر کامیابی ہو تو تضرع
اور انتہال کا رشتہ تو بالکل رہتا ہی نہیں ہے حالانکہ خدا تعالیٰ اسی کو پسند کرتا ہے اس لئے ضرور ہے کہ دردناک
حالتیں پیدا ہوں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵)
دنیا میں دو قسم کے دکھ ہوتے ہیں بعض دکھ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان میں تسلی دی جاتی ہے اور صبر کی
توفیق ملتی ہے۔ فرشتے سکینت کے ساتھ اترتے ہیں اس قسم کے دکھ نبیوں اور راست بازوں کو بھی ملتے ہیں
اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور ابتلا آتے ہیں جیسا کہ اُس نے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ میں فرمایا
ہے ان دکھوں کا انجام راحت ہوتا ہے اور درمیان میں بھی تکلیف نہیں ہوتی کیونکہ خدا کی طرف سے صبر اور
سکینت ان کو دی جاتی ہے۔ مگر دوسری قسم دکھ کی وہ ہے جس میں یہی نہیں کہ دکھ ہوتا ہے بلکہ اس میں صبر و ثبات
کھویا جاتا ہے اس میں نہ انسان مرتا ہے نہ جیتا ہے اور سخت مصیبت اور بلا میں ہوتا ہے یہ شامت اعمال کا نتیجہ ہوتا
ہے۔ جس کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے مَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمُ (الشَّورى: ۳۱)
اور اس قسم کے دکھوں سے بچنے کا یہی طریق اور علاج ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)
یا درکھو ابتلا بھی دو قسم کے ہوتے ہیں؛ ایک ابتلا شریعت کے اوامر و نواہی کا ہوتا ہے دوسرا ابتلا قضاء وقدر
کا ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ - پس اصل مرد میدان اور کامل وہ ہوتا ہے جو
ان دونوں قسم کی ابتلاؤں میں پورا اُترے۔ بعض اس قسم کے ہوتے ہیں کہ اوامر و نواہی کی رعایت کرتے
ہیں لیکن جب کوئی ابتلا مصیبت ، قضاء و قدر کا پیش آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا شکوہ کرتے ہیں ۔۔۔ قوی وہی
ہے جو اعتقاد اعتقاد صحیح رکھتا ہو۔ اعمال صالحہ کرنے والا ہو اور مصائب و شدائد میں پورا اُترنے والا ہو اور یہی
جوانمردی ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸-۱۹ مورخه ۸ مورخه ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۰)
یا د رکھو کہ خدا کے فضل کے حاصل کرنے کے دو راہ ہیں ؛ ایک تو زہد نفس کشی اور مجاہدات کا ہے اور دوسرا
قضا وقدر کا۔ لیکن مجاہدات سے اس راہ کا طے کرنا بہت مشکل ہے۔ کیونکہ اس میں انسان کو اپنے ہاتھ سے

اپنے بدن کو مجروح اور خستہ کرنا پڑتا ہے عام طبائع بہت کم اس پر قادر ہوتی ہیں کہ وہ دیدہ و دانستہ تکلیف
جھیلیں لیکن قضاء و قدر کی طرف سے جو واقعات اور حادثات انسان پر آ کر پڑتے ہیں وہ نا گہانی ہوتے ہیں
اور جب آپڑتے ہیں تو قہر درویش بر جان درویش ان کو برداشت کرنا ہی پڑتا ہے جو کہ اس کے تزکیہ نفس کا
باعث ہو جاتا ہے جیسے شہداء کو دیکھو کہ جنگ کے بیچ میں لڑتے لڑتے جب مارے جاتے ہیں تو خدا کے
نزدیک کس قدر اجر کے مستحق ہوتے ہیں۔ یہ درجات قرب ہی اُن کو قضاء قدر سے ہی ملتے ہیں ورنہ اگر تنہائی
میں ان کو اپنی گردنیں کاٹنی پڑیں تو شاید بہت تھوڑے ایسے نکلیں جو شہید ہوں ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ غرباء کو
بشارت دیتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَ
بَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ اس کا یہی مطلب ہے
کہ قضاء و قدر کی طرف سے ان کو ہر ایک قسم کے نقصان پہنچتے ہیں ۔ اور پھر وہ جو صبر کرتے ہیں۔ تو خدا تعالیٰ
کی عنائتیں اور رحمتیں اُن کے شامل حال ہوتی ہیں۔ کیونکہ تلخ زندگی کا حصّہ ان کو بہت ملتا ہے۔ لیکن امراء کو
یہ کہاں نصیب ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ راگست ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴)
بہت سے لوگ اس امر سے غافل ہیں کہ انسان پر جو بلائیں آتی ہیں بے وجہ یونہی آجاتی ہیں یا اُن کے
نزول کو انسان کے اعمال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسا خیال بالکل غلط ہے۔ یہ خوب یا د رکھو کہ ہر بلا جو اس
زندگی میں آتی ہے یا جو مرنے کے بعد آئے گی جس کا ہمیں یقین ہے اس کی اصل جڑ گناہ ہی ہے کیونکہ گناہ کی
حالت میں انسان اپنے آپ کو ان انوار اور فیوض سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں پرے ہٹا دیتا
ہے اور اس اصل مرکز سے جو حقیقی راحت کا مرکز ہے ہٹ جاتا ہے اس لئے تکلیف کا آنا اس حالت میں اس
پر ضروری ہے۔
یہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انبیاء اور راست بازوں پر بھی بعض اوقات بلائیں آجاتی ہیں اور بھی مصائب اور
شدائد میں ڈالے جاتے ہیں لیکن یہ گمان کرنا کہ وہ مصائب اور بلائیں کسی گناہ کی وجہ سے آتی ہیں خطرناک
غلطی اور گناہ ہے۔ اُن بلاؤں میں جو خدا کے راست بازوں اور پیارے بندوں پر آتی ہیں اور اُن بلاؤں
میں جو خداستائی کے نافرمانوں اور خطا کاروں پر آتی ہیں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اس لئے کہ ان کے
اسباب بھی مختلف ہیں ۔
نبیوں اور راست بازوں پر جو بلائیں آتی ہیں ان میں ان کو ایک صبر جمیل دیا جاتا ہے جس سے وہ بلا اور

آج 10 میں سے 10 باقی