سورة قٓ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مصیبت ان کے لئے مدرک الحلاوت ہو جاتی ہے وہ اس سے لذت اُٹھاتے ہیں اور روحانی ترقیوں کے لئے
ایک ذریعہ ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ ان کے درجات کی ترقی کے لئے ایسی بلاؤں کا آنا ضروری ہے جو ترقیات کے
لئے زینہ کا کام دیتی ہیں۔ جو شخص ان بلاؤں میں نہیں پڑتا اور ان مصیبتوں کو نہیں اُٹھاتا وہ کسی قسم کی ترقی
نہیں کر سکتا۔
دنیا کے عام نظام میں بھی تکالیف اور مشقتوں کا ایک سلسلہ ہے جس میں سے ہر ایسے شخص کو جو ترقی کا
خواہاں ہے گزرنا پڑتا ہے۔ لیکن ان تکالیف اور شاقہ محنتوں میں باوجود تکالیف کے ایک لذت ہوتی ہے جو
اسے کشاں کشاں آگے لئے جاتی ہے بر خلاف اس کے وہ مصیبت اور تکالیف جو انسان کی اپنی بد کرداری کی
وجہ سے اس پر آتی ہے وہ وہ مصیبت آتی ہے جس میں ایک درد اور سوزش ہوتی ہے جو اس کی زندگی اس کے
لئے وبال جان کر دیتی ہے وہ موت کو ترجیح دیتا ہے مگر نہیں جانتا کہ یہ سلسلہ مر کر بھی ختم نہیں ہوگا ۔
غرض بلاؤں کے نزول میں ہمیشہ سے قانونِ قدرت یہی ہے کہ جو بلائیں شامت اعمال کی وجہ سے آتی
ہیں وہ الگ ہیں اور خدا کے راستبازوں اور پیغمبروں پر جو بلائیں آتی ہیں وہ اُن کی ترقی درجات کے لئے
ہوتی ہیں۔
بعض جاہل جو اس راز کو نہیں سمجھتے وہ جب بلاؤں میں مبتلا ہوتے ہیں تو بجائے اس کے کہ اس بلا سے
فائدہ اُٹھائیں اور کم از کم آئندہ کے لئے مفید سبق حاصل کریں اور اپنے اعمال میں تبدیلی پیدا کریں
کہہ دیتے ہیں کہ اگر ہم پر مصیبت آئی تو کیا ہوا ؟ نبیوں اور پیغمبروں پر بھی تو آ جاتی ہیں حالانکہ ان بلاؤں
کو انبیاء کے مشکلات اور مصائب سے کوئی نسبت ہی نہیں۔ جہالت بھی کیسی بری مرض ہے کہ انسان اس میں
قیاس مع الفارق کر بیٹھتا ہے۔ یہ بڑا دھو کہ واقعہ ہوتا ہے جو انسان تمام انبیاء کی مشکلات کو عام لوگوں کی
بلاؤں پر حمل کر لیتا ہے۔
پس خوب یا د رکھو کہ جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے انبیاء اور دوسرے اختیار و ابرار کی بلائیں محبت کی راہ
سے ہیں خدا تعالیٰ اُن کو ترقی دیتا جاتا ہے اور یہ بلائیں وسائل ترقی میں سے ہیں۔ لیکن جب مفسدوں پر آتی
ہیں تو اللہ تعالیٰ اُن کو اس عذاب سے تباہ کرنا چاہتا ہے وہ بلائیں ان کے استیصال اور نیست و نابود کرنے کا
ذریعہ ہو جاتی ہیں۔ یہ ایسا فرق ہے کہ دلائل کا محتاج نہیں ہے کیونکہ جب اچھے آدمی جو خدا تعالیٰ کو مقدم
کر لیتے ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کیوں کرتے ہیں؟ بہشت اور دوزخ ان کے دل

میں نہیں ہوتا۔ اور نہ بہشت کی خواہش یا دوزخ کا ذکر ان کو خدا تعالیٰ کی اطاعت کا محرک ہوتا ہے بلکہ وہ طبعی
جوش اور طبعی محبت سے خدا تعالیٰ سے محبت کرتے اور اس کی اطاعت میں محو ہوتے ہیں ان پر جب کوئی بلا آتی
ہے تو وہ خود محسوس کر لیتے ہیں کہ یہ از راہ محبت ہے وہ دیکھتے ہیں کہ ان بلاؤں کے ذریعہ ایک چشمہ کھولا جاتا ہے
جس سے وہ سیراب ہوتے ہیں اور ان کا دل لذت سے بھر جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک فوارہ کی طرح جوش
مارنے لگ جاتی ہے تب وہ چاہتے ہیں کہ یہ بلا زیادہ ہوتا کہ قرب الہی زیادہ ہو اور رضا کے مدارج جلد طے ہوں۔
غرض الفاظ وفا نہیں کرتے جو اس لذت کو بیان کر سکیں جو اخیار وابرار کو ان بلاؤں کے ذریعہ آتی ہے۔
یہ لذت تمام سفلی لذتوں سے بڑھی ہوئی ہے اور فوق الفوق لذت ہوتی ہے۔ یہ مصیبت کیا ہے؟ ایک عظیم الشان
دعوت ہے جس میں قسم قسم کے انعام واکرام اور پھل اور میوے پیش کئے جاتے ہیں ۔ خدا اس وقت قریب
ہوتا ہے فرشتے ان سے مصافحہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے مکالمہ کا شرف عطا کیا جاتا ہے اور وحی اور الہام سے
اس کی تسلی اور سکینت دی جاتی ہے۔ لوگوں کی نظر میں یہ بلاؤں اور مصیبتوں کا وقت ہے مگر دراصل اس وقت
اللہ تعالیٰ کے فیضان اور فیوض کی بارش کا وقت ہوتا ہے۔ سفلی اور سطحی خیال کے لوگ اس کو سمجھ نہیں سکتے ۔ میں
سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ بلاؤں اور غموں ہی کا وقت ہے جو مزا آتا ہے اور راحت ملتی ہے۔ کیونکہ خدا جو انسان کا
اصل مقصود ہے اس وقت اپنے بندے کے بہت ہی قریب ہوتا ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ قرآن جو دیا
گیا ہے غم کی حالت میں دیا گیا ہے پس تم بھی اس کو غم کی حالت میں پڑھو۔ غرض میں کہاں تک بیان کروں
کہ ان بلاؤں میں کیا لذت اور مزا ہوتا ہے اور عاشق صادق کہاں تک ان سے محظوظ ہوتا ہے۔ مختصر طور پر یاد
رکھو کہ ان بلاؤں کا پھل اور نتیجہ جوابرار اور اخیار پر آتی ہیں۔ جنت اور ترقی درجات ہے اور وہ بلائیں اور غم جو
مفسدوں اور شریروں پر آتے ہیں ان کی وجہ شامت اعمال اور تاریک زندگی ہے اور اس کا نتیجہ جہنم اور
عذاب الہی ہے۔ پس جو شخص آگ کے پاس جاتا ہے ضرور ہے کہ وہ اس کی سوزش سے حصّہ لے اور اسے
محسوس کرے اور اسے دکھ پہنچے لیکن جو ایک باغ میں جاتا ہے یقینی امر ہے کہ اس کے پھلوں اور پھولوں کی
خوشبو سے اور اس خوبصورت نظارہ کے مشاہدہ سے لذت پاوے۔
اب واضح رہے کہ جس حال میں وہ بلائیں جو شامت اعمال کی وجہ سے آتی ہیں اور جن کا نتیجہ جہنمی زندگی
اور عذاب الہی ہے، اُن بلاؤں سے جو ترقی درجات کے طور پر اخیار و ابرار کو آتی ہیں الگ ہیں کیا کوئی ایسی
صورت بھی ( ہے ) جو انسان اس عذاب سے نجات پاوے؟

اس عذاب اور دکھ سے رہائی کی بجز اس کے کوئی تجویز اور علاج نہیں ہے کہ انسان سچے دل سے توبہ
کرے جب تک سچی تو یہ نہیں کرتا یہ بلائیں جو عذاب الہی کے رنگ میں آتی ہیں اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتی
ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے قانون کو نہیں بدلتا جو اس بارے میں اس نے مقرر فرما دیا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ
مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد : (۱۲) یعنی جب تک کوئی قوم اپنی حالت میں تبدیلی پیدا نہیں
کرتی اللہ تعالیٰ بھی اس کی حالت نہیں بدلتا ۔
خدا تعالیٰ ایک تبدیلی چاہتا ہے اور وہ پاکیزہ تبدیلی ہے جب تک وہ تبدیلی نہ ہو عذاب الہی سے رستگاری
اور مخلصی نہیں ملتی ملتی ۔۔۔۔ پس جو شخص چاہتا ہے کہ آسمان میں اس کے لئے تبدیلی ہو یعنی وہ ان عذابوں اور
دکھوں سے رہائی پائے جو شامت اعمال نے اس کے لئے تیار کئے ہیں اس کا پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اپنے اندر
تبدیلی کرے۔ جب وہ خود تبدیلی کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق جو اُس نے اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ
مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ میں کیا ہے اس کے عذاب اور دکھ کو بدلا دیتا ہے اور دکھ کو سکھ سے تبدیل
کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
اس امر کے دلائل بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ انسان اپنی اس مختصر زندگی میں بلاؤں سے
اعمال کی
محفوظ رہنے کا کس قدر محتاج ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ان بلاؤں اور وباؤں سے محفوظ رہے جو شامت ا
وجہ سے آتی ہیں۔ اور یہ ساری باتیں سچی توبہ سے حاصل ہوتی ہیں پس تو بہ کے فوائد میں سے ایک یہ بھی فائدہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس کا حافظ اور نگران ہو جاتا ہے۔ اور ساری بلاؤں کو خدا دور کر دیتا ہے۔ اور اُن منصوبوں
سے جو دشمن اُس کے لئے تیار کرتے ہیں ان سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کا یہ فضل اور برکت کسی سے خاص نہیں
بلکہ جس قدر بندے ہیں خدا تعالیٰ کے ہی ہیں اس لئے ہر ایک شخص جو اس کی طرف آتا ہے اور اس کے احکام
اور اوامر کی پیروی کرتا ہے وہ بھی ویسا ہی ہوگا۔ جیسے پہلا شخص تو بہ کر چکا ہے وہ ہر ایک سچی توبہ کرنے والے کو
بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس سے محبت کرتا ہے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۴ صفحه ۲، ۳)
ثمرات سے مراد اولاد ہے۔ اور یہ خدا کی طرف سے ابتلا ہوتے ہیں اور یہی انسان کا امتحان ہوتا ہے ہاں
یہ باتیں اور کامل ایمان حاصل ہوتا ہے، توبہ استغفار سے۔ اس کی کثرت کرو اور رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ
لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف : (۲۴) پڑھا کرو اور اس کی کثرت کرو خدا تعالیٰ
نعم البدل عطا کرے گا۔ خدا کا دامن نہ چھوڑنے والا گنہگار ہو کر بھی بخشا جاتا ہے۔ ہاں تعلق توڑ نا بری بات

ہے اور یہ زہر قاتل ہے پس تو بہ استغفار کرو۔ اور نمازوں میں دُعائیں کرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہو۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۲۴ نومبر و یکم دسمبر ۱۹۰۴ صفحه (۳)
ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیا پا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات زبان پر
لانا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوں سے
لی گئی ہیں جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا اور ہندوں کی رسمیں اختیار کر لیں۔ کسی عزیز اور پیارے کی
موت کی حالت میں مسلمانوں کے لئے قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ صرف إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کہیں۔ یعنی ہم خدا کا مال اور ملک ہیں ، اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف
آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ کرے وہ شیطان سے ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه (۱۲)
انسان کے واسطے ترقی کرنے کے دو ہی طریق ہیں
اوّل تو انسان تشریعی احکام یعنی نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج وغیرہ تکالیف شریعہ کی پابندی سے جو کہ خدا کے
حکم کے موجب خود بجالا کر کرتا ہے۔ مگر یہ امور چونکہ انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتے ہیں اس لئے کبھی ان
میں سستی اور تساہل بھی کر بیٹھتا ہے۔ اور کبھی ان میں کوئی آسانی اور آرام کی صورت ہی پیدا کر لیتا ہے لہذا
دوسرا وہ طریق ہے۔ جو براہ راست خدا کی طرف سے انسان پر وارد ہوتا ہے۔ اور یہی انسان کی اصلی ترقی کا
باعث ہوتا ہے۔ کیونکہ تکالیف شرعیہ میں انسان کوئی نہ کوئی راہ بچاؤ یا آرام و آسائش کی نکال ہی لیتا ہے دیکھو
کسی کے ہاتھ میں تازیا نہ دے کر اگر اسے کہا جاوے کہ اپنے بدن پر ماروتو قاعدہ کی بات ہے کہ آخر اپنے
بدن کی محبت دل میں آ ہی جاتی ہے کون ہے جو اپنے آپ کو دکھ میں ڈالنا چاہتا ہے؟ اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے
انسانی تکمیل کے واسطے ایک دوسری راہ رکھ دی۔ اور فرمایا: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ
مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہم آزماتے رہیں گے۔ تم کو کبھی کسی قدر خوف بھیج کر کبھی فاقہ سے کبھی مال جان اور پھلوں پر
نقصان وارد کرنے سے مگر ان مصائب شدائد اور فقر وفاقہ پر صبر کر کے إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ کہنے
والے کو بشارت دے دو کہ ان کے واسطے بڑے بڑے اجر خدا کی رحمتیں اور اس کے خاص انعامات مقرر
ہیں ۔ دیکھو ایک کسان کسی محنت اور جانفشانی سے قلبہ رانی کر کے زمین کو درست کرتا پھر تخم ریزی کرتا ، آبپاشی

آج 10 میں سے 10 باقی