سورة الذّاریَات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی مشکلات جھیلتا ہے۔ آخر جب طرح طرح کی مشکلات محنتوں اور حفاظتوں کے بعد کھیتی تیار ہوتی ہے تو
بعض اوقات خدا کی باریک در بار یک حکمتوں سے ژالہ باری ہو جاتی یا کبھی خشک سالی ہی کی وجہ سے کھیتی تباہ
و برباد ہو جاتی ہے غرض یہ ایک مثال ہے۔ ان مشکلات کی جن کا نام تکالیف قضا و قدر ہے۔ ایسی حالت میں
مسلمانوں کو جو پاک تعلیم دی گئی ہے وہ کیسی رضا بالقضا کا سچا نمونہ اور سبق ہے اور یہ بھی صرف مسلمانوں ہی کا
حصّہ ہے۔ آریہ جو کہ روح اور ذات کو مع ان کے خواص کے خود بخود اور خدا کی طرح ازلی ابدی مانتے ہیں وہ
کیونکر انا للہ کہہ سکتے ہیں اور یہ توفیق ان کو کیسے نصیب ہو سکتی ہے۔
غرض تکالیف دو ہی قسم کی ہیں ایک حصّہ تو وہ ہے جو احکام پر مشتمل ہے۔ جن میں نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج
وغیرہ داخل ہیں۔ ان میں کسی قدر عذر اور حیلے وغیرہ کی بھی گنجائش ہے۔ اور جب تک پورا اخلاص اور کامل
یقین نہ ہو ، انسان ان سے کسی نہ کسی قدر بچنے کی یا آرام کی صورت پیدا کرنے کی کوئی نہ کوئی راہ نکال ہی لیتا
ہے۔ پس اس طرح کی کوئی کسر جو انسانی کمزوری کی وجہ سے رہ گئی ہو۔ اس کسر کے پورا کرنے کے واسطے
اللہ تعالیٰ نے تکالیف قضا و قدر رکھ دی ہیں ۔ تاکہ انسانی فطرت کی کمزوری کی وجہ سے جو کمی رہ گئی ہو۔ خدا
کے فضل کے ہاتھ سے پوری ہو جاوے۔ تکالیف قضاء و قدر کا نام آر یہ لوگ پہلی جون کا پھل رکھتے ہیں ۔ مگر
ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اگر ایسا ہی ہے۔ تو پھر تمہارے جپ تپ کس مرض کی دوا ہیں؟ اگر آسمانی تکالیف
تمہارے پہلے اعمال کا نتیجہ ہیں تو کیوں ایک اور عذاب جپ تپ کی مصیبت میں پڑ کر اپنے واسطے پیدا
کرتے ہو؟
غرض یہ دونوں سلسلے کہ کبھی انسان تکالیف شرعیہ کی پابندی کر کے اپنے ہاتھوں اور کبھی قضا و قدر کے آگے
گردن جھکاتا ہے۔ اس واسطے ہیں کہ انسان کی تکمیل ہو جاوے۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ : بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ (البقرة: ۱۱۳) یعنی اسلام کیا ہے؟ یہی کہ اللہ کی راہ میں اس کی رضا کے
حصول کے واسطے گردن ڈال دینا، ابتلاؤں کا ہیبت ناک نظارہ لڑائی میں ننگی تلواروں کی چمک اور کھٹا کھٹ
کی طرح آنکھوں کے سامنے موجود ہے۔ جان جانے کا اندیشہ ہے مگر کسی بات کی پرواہ نہ کر کے خدا کے
واسطے یہ سب کچھ اپنے نفس پر وارد کر لینا یہ ہے اسلام کی تعلیم کی لب لباب ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۱۰)
انسانی مدارج کی ترقی کے واسطے سماوی تکالیف بھی رکھی گئی ہیں۔ ان کا ذکر بھی خدا تعالیٰ نے قرآن شریف

میں کیا ہے۔ جہاں فرمایا ہے : وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَ
الثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ
صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ۔ یہ وہ مصائب ہیں جو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے ڈالتا
ہے۔ یہ ایک آزمائش ہے جس میں کبھی تو انسان پر ایک بھاری درجہ کا ڈر لاحق ہوتا ہے وہ ہر وقت اس خوف
میں ہوتا ہے کہ شاید اب معاملہ بالکل بگڑ جائے گا۔ کبھی فقر و فاقہ شاملِ حال ہو جاتا ہے۔ ہر ایک امر میں
انسان کا گذارا بہت تنگی سے ہونے لگتا ہے کبھی مال میں نقصان نمودار ہوتا ہے۔ تجارت اور دکانداری بگڑ جاتی
ہے۔ یا چور لے جاتے ہیں۔ کبھی ثمرات میں نقصان ہوتا ہے۔ یعنی پھل خراب ہو جاتے ہیں کھیتی ضائع ہو
جاتی ہے یا اولا د عزیز مر جاتی ہے۔ محاورہ عرب میں اولاد کو بھی ثمر کہتے ہیں اولاد کا فتنہ بھی بہت سخت ہوتا ہے
اکثر لوگ مجھے گھبرا کر خط لکھتے رہتے ہیں کہ آپ دُعا کریں کہ میری اولاد ہو۔ اولاد کا فتنہ ایسا سخت ہے کہ بعض
نادان اولاد کے مرجانے کے سبب دہر یہ ہو جاتے ہیں۔ بعض جگہ اولا د انسان کو ایسی عزیز ہوتی ہے کہ وہ اس
کے واسطے خدا کا ایک شریک بن جاتی ہے بعض لوگ اولاد کے سبب سے دہریہ، ملحد اور بے ایمان بن جاتے
ہیں۔ بعضوں کے بیٹے عیسائی بن جاتے ہیں تو وہ بھی اولاد کی خاطر عیسائی ہو جاتے ہیں۔ بعض بچے چھوٹی عمر
میں مر جاتے ہیں۔ تو وہ ماں باپ کے واسطے سلب ایمان کا موجب ہو جاتے ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ ظالم نہیں۔
جب کسی پر صدمہ سخت ہو، اور وہ صبر کرے تو جتنا صدمہ ہو۔ اتنا ہی اس کا اجر بھی زیادہ ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ
رحیم غفور اور ستار ہے۔ و رہے۔ وہ انسان کو اس واسطے تکلیف نہیں پہنچا تا کہ وہ تکلیف اٹھا کر دین سے الگ
ہو جائے ۔ بلکہ تکالیف اس واسطے آتی ہیں کہ انسان آگے قدم بڑھائے ۔ صوفیا کا قول ہے کہ ابتلاء کے وقت
فاسق آدمی قدم پیچھے ہٹاتا ہے لیکن صالح آدمی اور بھی قدم آگے بڑھاتا ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۴، ۵ والحکم جلد ۱۲ نمبر ۵ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۰۸ صفحه (۳)
انسان نے جو اپنے مالک حقیقی کے مقابل پر اپنا نام بندہ رکھا یا اور اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کا اقرار کیا
یعنی ہمارا مال ، جان، بدن ، اولا د سب خدا کی ملک ہے تو اس اقرار کے بعد اس کا کوئی حق نہ رہا جس کا وہ خدا
سے مطالبہ کرے ے۔ اسی وجہ سے وہ لوگ جو در حقیقت عارف ہیں باوجود صد ہا مجاہدات اور عبادات اور خیرات
کے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کے رحم پر چھوڑتے ہیں اور اپنے اعمال کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتے اور کوئی دعوی نہیں کرتے
کہ ہمارا کوئی حق ہے یا ہم کوئی حق بجالائے ہیں کیونکہ در حقیقت نیک وہی ہے جس کی توفیق سے کوئی انسان

نیکی کر سکتا ہے اور وہ صرف خدا ہے۔
سورة البقرة
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳)
یہ آپ ہی کی سنت مسلمانوں میں اب تک جاری ہے کہ کسی عزیز کی موت کے وقت کہا جاتا ہے اِنَّا لِلهِ
وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ یعنی ہم خدا کے ہیں اور خدا کا مال ہیں اور اسی کی طرف ہمارا رجوع ہے۔ سب سے پہلے
یہ صدق و وفا کے کلمے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے تھے پھر دوسروں کے لئے اس نمونہ پر چلنے کا
حکم ہو گیا۔ اگر آنجناب بیویاں نہ کرتے اور لڑکے پیدا نہ ہوتے تو کیوں کر معلوم ہوتا کہ آپ خدا کی راہ میں اس قدر
فدا شدہ ہیں کہ اولاد کو خدا کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہیں سمجھتے۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۰۰)
جب میں آپ کی ان تکلیفوں کو دیکھتا ہوں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی ان کریمانہ قدرتوں کو جن کو میں
نے بذات خود آزمایا ہے اور جو میرے پر وارد ہو چکی ہیں تو مجھے بالکل اضطراب نہیں ہوتا کیونکہ میں جانتا
ہوں کہ خداوند کریم قادر مطلق ہے اور بڑے بڑے مصائب شدائد سے مخلصی بخشتا ہے۔ اور جس کی معرفت
زیادہ کرنا چاہتا ہے ضرور اس پر مصائب نازل کرتا ہے تا اُسے معلوم ہو جاوے کہ کیوں کر وہ نومیدی سے
امید پیدا کر سکتا ہے۔ غرض فی الحقیقت وہ نہایت ہی قادر و کریم ورحیم ہے۔
مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۲۷ جدید ایڈیشن مکتوب نمبر ۱۵ بنام حضرت خلیفہ اول)
گو کیسے عوارض شدیدہ ہوں خدا تعالیٰ کے فضل کی راہیں ہمیشہ کھلی ہیں۔ اس کی رحمت کا امیدوار رہنا
چاہئے ۔ ہاں اس وقت اضطراب میں تو بہ واستغفار کی بہت ضرورت ہے۔ یہ ایک نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے
کہ جو شخص کسی بلا کے نزول کے وقت میں کسی ایسے عیب اور گناہ کو تو بہ نصوح کے طور پر ترک کر دیتا ہے جس کا
ایسی جلدی سے ترک کرنا ہرگز اس کے ارادہ میں نہ تھا تو یہ عمل اس کے لئے ایک کفارہ عظیم ہو جاتا ہے اور اس
کے سینہ کے کھلنے کے ساتھ ہی اس بلا کی تاریکی کھل جاتی ہے اور روشنی امید کی پیدا ہو جاتی ہے۔
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۹۸ جدید ایڈیشن مکتوب نمبر ۶۳ بنام حضرت خلیفہ اول)
إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ
أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ۔
یہ بات نہایت صاف اور ظاہر ہے کہ چونکہ انسان خدا کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے اس کا تمام آرام
اور ساری خوشحالی صرف اسی میں ہے کہ وہ سارا خدا کا ہی ہو جائے۔ اور حقیقی راحت کبھی ظاہر نہیں ہو سکتی جب
تک انسان اس حقیقی رشتہ کو جو اس کو خدا سے ہے مکمن قوت سے حیر فعل میں نہ لاوے۔ لیکن جب انسان خدا

سے منہ پھیر لیوے تو اس کی مثال ایسی ہو جاتی ہے جیسا کہ کوئی شخص ان کھڑکیوں کو بند کر دیوے جو آفتاب کی
طرف تھیں اور کچھ شک نہیں کہ ان کے بند کرنے کے ساتھ ہی ساری کوٹھڑی میں اندھیرا پھیل جائے گا۔ اور
وہ روشنی جو محض آفتاب سے ملتی ہے یک لخت دور ہو کر ظلمت پیدا ہو جائے گی ۔ اور وہی ظلمت ہے جو ضلالت
اور جہنم سے تعبیر کی جاتی ہے۔ کیونکہ دکھوں کی وہی جڑ ہے اور اس ظلمت کا دور ہونا اور اس جہنم سے نجات پانا
اگر قانون قدرت کے طریق پر تلاش کی جائے تو کسی کے مصلوب کرنے کی حاجت نہیں بلکہ وہی کھڑکیاں
کھول دینی چاہئیں جو ظلمت کی باعث ہوئی تھیں۔ کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ ہم در حالیکہ نور پانے کی
کھڑکیوں کے بند رکھنے پر اصرار کریں کسی روشنی کو پا سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں سو گناہ کا معاف ہونا کوئی قصہ کہانی
نہیں جس کا ظہور کسی آئندہ زندگی پر موقوف ہو۔ اور یہ بھی نہیں کہ یہ امور محض بے حقیقت اور مجازی گورنمنٹوں
کی نافرمانیوں اور قصور بخشی کے رنگ میں ہیں بلکہ اس وقت انسان کو مجرم یا گنہگار کہا جاتا ہے کہ جب وہ خدا
سے اعراض کر کے اس روشنی کے مقابلہ سے پرے ہٹ جاتا اور اس چمک سے اِدھر اُدھر ہو جاتا ہے جو خدا
سے اُترتی اور دلوں پر نازل ہوتی ہے۔ اس حالت موجودہ کا نام خدا کی کلام میں جناح ہے جس کو پارسیوں
نے مبدل کر کے گناہ بنالیا ہے اور جنح جو اس کا مصدر ہے اس کے معنے ہیں میل کرنا اور اصل مرکز سے ہٹ
جانا ۔ پس اس کا نام جناح یعنی گناہ اس لئے ہوا کہ انسان اعراض کر کے اس مقام کو چھوڑ دیتا ہے جو الہی
روشنی پڑنے کا مقام ہے اور اس خاص مقام سے دوسری طرف میل کر کے ان نوروں سے اپنے تئیں دور ڈالتا
ہے جو اس سمت مقابل میں حاصل ہو سکتے ہیں۔ ایسا ہی جرم کا لفظ جس کے معنے بھی گناہ ہیں جرم سے مشتق
ہے اور جرم عربی زبان میں کاٹنے کو کہتے ہیں پس جرم کا نام اس لئے جرم ہوا کہ جرم کا مرتکب اپنے تمام
تعلقات خدا تعالیٰ سے کاٹتا ہے اور باعتبار مفہوم کے جرم کا لفظ جناح کے لفظ سے سخت تر ہے کیونکہ جناح
صرف میل کا نام ہے جس میں کسی طرح کا ظلم ہو مگر جرم کا لفظ کسی گناہ پر اس وقت صادق آئے گا کہ جب ایک
شخص عمداً خدا کے قانون کو توڑ کر اور اس کے تعلقات کی پرواہ نہ رکھ کر کسی ناکردنی امر کا دیدہ و دانستہ ارتکاب
کرتا ہے۔
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷۹،۷۸ )
إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَتِ وَالْهُدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَهُ لِلنَّاسِ
في الكتب أُولَئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّعِنُونَ )
یعنی جو لوگ خدا تعالیٰ کی اُن کھلی کھلی تعلیمات اور ہدایتوں کو لوگوں پر پوشیدہ رکھتے ہیں جن کو ہم نے اپنی

آج 10 میں سے 10 باقی