سورة النّجْم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محبت الہی میں وہ ترقی کرے گا اسی قدر خدا تعالیٰ کا خوف غالب ہو کر بدیوں اور برائیوں سے نفرت دلا کر
پاکیزگی کی طرف لے جائے گا۔
پس اسلام نے ان دونوں حقوق کو پورا کرنے کے لئے ایک صورت نماز کی رکھی جس میں خدا کے خوف کا
پہلو رکھا ہے اور محبت کی حالت کے اظہار کے لئے حج رکھا ہے۔ خوف کے جس قدر ارکان ہیں وہ نماز کے
ارکان سے بخوبی واضح ہیں کہ کس قدر تذلل اور اقرار عبودیت اس میں موجود ہے اور حج میں محبت کے
سارے ارکان پائے جاتے ہیں بعض وقت شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت نہیں رہتی ۔ عشق بھی ایک
جنون ہوتا ہے کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔ سیالکوٹ میں ایک عورت ایک درزی پر عاشق تھی
اسے بہتیرا پکڑ کر رکھتے تھے وہ کپڑے پھاڑ کر چلی آتی تھی غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کا لباس میں ہوتا ہے
وہ حج میں موجود ہے، سر منڈا یا جاتا ہے، دوڑتے ہیں ، محبت کا بوسہ رہ گیا، وہ بھی ہے۔ جو خدا کی ساری
شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے پھر قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا ہے اسلام نے پورے طور پر
ان حقوق کی تکمیل کی تعلیم دی ہے نادان ہے وہ شخص جو اپنی نابینائی سے اعتراض کرتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه (۳)
مراتب قرب و محبت باعتبار اپنے روحانی درجات کے تین قسم پر منقسم ہیں ؟ سب سے ادنی درجہ جو
در حقیقت وہ بھی بڑا ہے یہ ہے کہ آتش محبت الہی لوح قلب انسان کو گرم تو کرے اور ممکن ہے کہ ایسا گرم
کرے کہ بعض آگ کے کام اُس مَخرُور سے ہوسکیں لیکن یہ کسر باقی رہ جائے کہ اُس متاثر میں آگ کی
چمک پیدا نہ ہو اس درجہ کی محبت پر جب خدا تعالیٰ کی محبت کا شعلہ واقع ہو تو اس شعلہ سے جس قدر روح میں
گرمی پیدا ہوتی ہے اس کو سکینت و اطمینان اور کبھی فرشتہ و ملک کے لفظ سے بھی تعبیر کرتے ہیں ۔
دوسرا درجہ محبت کا وہ ہے ۔۔۔۔۔۔ جس میں دونوں محبتوں کے ملنے سے آتشِ محبت الہی لوح قلب انسان
کو اس قدر گرم کرتی ہے کہ اُس میں آگ کی صورت پر ایک چمک پیدا ہو جاتی ہے لیکن اُس چمک میں کسی قسم
کا اشتعال یا بھڑک نہیں ہوتی ۔ فقط ایک چمک ہوتی ہے جس کو روح القدس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
تیسرا درجہ محبت کا وہ ہے جس میں ایک نہایت افروختہ شعلہ محبت الہی کا انسانی محبت کے مستعد فتیلہ پر پڑ
کر اُس کو افروختہ کر دیتا ہے اور اس کے تمام اجزا اور تمام رگ و ریشہ پر استیلا پکڑ کر اپنے وجود کا اتم اور اکمل
مظہر اس کو بنا دیتا ہے اور اس حالت میں آتشِ محبت الہی لوح قلب انسان کو نہ صرف ایک چمک بخشتی ہے

بلکہ معاً اس چمک کے ساتھ تمام وجود بھڑک اٹھتا ہے اور اس کی لوئیں اور شعلے ارد گرد کو روز روشن کی طرح
روشن کر دیتے ہیں اور اور کسی قسم کی تاریکی باقی نہیں رہتی اور پورے طور پر اور تمام صفات کاملہ کے ساتھ وہ سارا
وجود آگ ہی آگ ہو جاتا ہے اور یہ کیفیت جو ایک آتش افروختہ کی صورت پر دونوں محبتوں کے جوڑ سے
پیدا ہو جاتی ہے اس کو روح امین کے نام سے بولتے ہیں کیونکہ یہ ہر یک تاریکی سے امن بخشتی ہے اور ہر یک
غبار سے خالی ہے اور اس کا نام شدید القوی بھی ہے کیونکہ یہ اعلیٰ درجہ کی طاقت وحی ہے جس سے قوی تروحی
متصور نہیں اور اس کا نام ذُو الْأُفُقِ الأعلی بھی ہے کیونکہ یہ وحی الہی کے انتہائی درجہ کی تجلی ہے اور اس کو
رای ماری کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ اس کیفیت کا اندازہ تمام مخلوقات کے قیاس اور گمان اور وہم
سے باہر ہے اور یہ کیفیت صرف دنیا میں ایک ہی انسان کو ملی ہے جو انسان کامل ہے جس پر تمام سلسلہ انسانیہ کا
ختم ہو گیا ہے۔ اور دائرہ استعدادات بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے اور وہ در حقیقت پیدائش الہی کے خط ممتد کی اعلیٰ
طرف کا آخری نقطہ ہے جو ارتفاع کے تمام مراتب کا انتہا ہے۔ حکمتِ الہی کے ہاتھ نے ادنیٰ سے ادنیٰ
خلقت سے اور اسفل سے اسفل مخلوق سے سلسلہ پیدائش کا شروع کر کے اس اعلیٰ درجہ کے نقطہ تک پہنچا دیا
ہے جس کا نام دوسرے لفظوں میں محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ، جس کے معنے یہ ہیں کہ نہایت تعریف کیا گیا یعنی
کمالات تامہ کا مظہر سوجیسا کہ فطرت کے رو سے اس نبی کا اعلیٰ اور ارفع مقام تھا ایسا ہی خارجی طور پر بھی اعلیٰ
وارفع مرتبہ وحی کا اس کو عطا ہوا اور اعلیٰ وارفع مقام محبت کا ملا ۔ ( توضیح مرام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۳ ، ۶۴ )
جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی غیوری محبت ذاتیہ میں کسی مومن کی اس کے غیر سے شراکت نہیں چاہتی ۔
ایمان جو ہمیں سب سے زیادہ پیارا ہے وہ اسی بات سے محفوظ رہ سکتا ہے کہ ہم محبت میں دوسرے کو اُس سے
شریک نہ کریں اللہ جل شانہ مومن کی یہ علامت فرماتا ہے : وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ یعنی جو مومن ہیں
وہ خدا سے بڑھ کر کسی سے دل نہیں لگاتے محبت ایک خاص حق اللہ جل شانہ کا ہے جو شخص اُس کا حق دوسرے
کو دے گا وہ تباہ ہوگا۔ تمام برکتیں جو مردانِ خدا کو ملتی ہیں اور تمام قبولیتیں جو اُن کو حاصل ہوتی ہیں کیا وہ
معمولی وظائف سے یا معمولی نماز و روزہ سے ملتی ہیں ہرگز نہیں بلکہ وہ توحید فی المحبت سے ملتی ہیں، جو اسی
کے ہو جاتے ہیں ، اُسی کے ہو رہتے ہیں۔ اپنے ہاتھ سے دوسروں کو اُس کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ میں
خوب اُس درد کی حقیقت کو پہنچتا ہوں جو ایسے شخص کو ہوتا ہے کہ یک دفعہ وہ ایسے شخص سے جدا کیا جاتا ہے جس
کو وہ اپنے قالب کی گویا جان جانتا تھا لیکن مجھے غیرت اس بات میں ہے کہ ہمارے حقیقی پیارے کے مقابل

کرے تو سلب ایمان کا خطرہ ہے۔
پر کوئی اور نہ ہونا چاہے۔ ہمیشہ سے میرا دل یہ فتوی دیتا ہے کہ غیر سے مستقل محبت کرنا جس سے الہی محبت باہر
ہو خواہ وہ بیٹا ہو یا دوست کوئی ہو ایک قسم کا کفر اور کبیرہ گناہ ہے جس سے اگر نعمت اور رحمت الہی تدارک نہ
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۹)
کے لئے۔
تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے جیسے فرمایا: أَنَّ الْقُوَّةَ لِلهِ جَمِيعًا ۔ ساری قوتیں اللہ تعالیٰ ہی
لئے ہیں اور انسان ضعیف البنیان تو کمزور ہستی ہے۔ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ( النساء : ۲۹) اس کی
حقیقت ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۱۵۸)
وَ قَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرًا مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا كَذَلِكَ
يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُمْ بِخُرِجِينَ مِنَ النَّارِ
ع
یعنی دوزخی لوگ درخواست کریں گے جو ایک دفعہ ہم دنیا میں جائیں ۔ تا ہم اپنے باطل معبودوں سے
ایسے ہی بیزار ہو جا ئیں جیسے وہ ہم سے بیزار ہیں لیکن وہ دوزخ سے نہیں نکلیں گے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۰ حاشیه در حاشیه )
يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَيْلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ
إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ۔
ہر ایک انسان کے لئے دو جاذب موجود ہیں یعنی کھینچنے والے۔ ایک جاذب خیر ہے جو نیکی کی طرف اُس کو
کھینچتا ہے، دوسرا جاذب شر ہے جو بدی کی طرف کھینچتا ہے۔ جیسا کہ یہ امر مشہود ومحسوس ہے کہ بسا اوقات
انسان کے دل میں بدی کے خیالات پڑتے ہیں اور اُس وقت وہ ایسا بدی کی طرف مائل ہوتا ہے کہ گویا اُس
کو کوئی بدی کی طرف کھینچ رہا ہے اور پھر بعض اوقات نیکی کے خیالات اس کے دل میں پڑتے ہیں اور اُس
وقت وہ ایسا نیکی کی طرف مائل ہوتا ہے کہ گویا کوئی اُس کو نیکی کی طرف کھینچ رہا ہے اور بسا اوقات ایک شخص
بدی کر کے پھر نیکی کی طرف مائل ہوتا ہے اور نہایت شرمندہ ہوتا ہے کہ میں نے بُرا کام کیوں کیا اور کبھی ایسا
ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی کو گالیاں دیتا اور مارتا ہے اور پھر نادم ہوتا ہے اور دل میں کہتا ہے کہ یہ کام میں نے
بہت ہی بیجا کیا اور اُس سے کوئی نیک سلوک کرتا ہے یا معافی چاہتا ہے سو یہ دونوں قسم کی قوتیں ہر ایک انسان
میں پائی جاتی ہیں اور شریعت اسلام نے نیکی کی قوت کا نام لمہ ء ملک رکھا ہے اور بدی کی قوت کولمہ شیطان
سے موسوم کیا ہے۔ فلسفی لوگ تو صرف اس حد تک ہی قائل ہیں کہ یہ دونوں قو تیں ہر ایک انسان میں ضرور

موجود ہیں مگر خدا جو وراء الوراء اسرار ظاہر کرتا ہے اور عمیق اور پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے اُس نے ان دونوں
قوتوں کو مخلوق قرار دیا ہے، جو نیکی کا القاء کرتا ہے اُس کا نام فرشتہ اور روح القدس رکھا ہے اور جو بدی کا القاء
کرتا ہے اُس کا نام شیطان اور ابلیس قرار دیا ہے مگر قدیم عقلمندوں اور فلاسفروں نے مان لیا ہے کہ القاء کا
مسئلہ بیہودہ اور ا ردہ اور لغو نہیں ہے۔ بے شک انسان کے دل میں دو قسم کے القاء ہوتے ہیں ۔ نیکی کا ں کا القاء اور بدی کا
القاء ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ دونوں القاء انسان کی پیدائش کا جزو نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ باہم متضاد ہیں اور نیز
انسان اُن پر اختیار نہیں رکھتا اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں القاء باہر سے آتے ہیں اور انسان کی تکمیل
اُن پر موقوف ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ ان دونوں قسم کے وجود یعنی فرشتہ اور شیطان کو ہندوؤں کی کتابیں
بھی مانتی ہیں اور گھر بھی اس کے قائل ہیں بلکہ جس قدر خدا کی طرف سے دُنیا میں کتابیں آئی ہیں سب میں ان
دونوں وجودوں کا اقرار ہے۔ پھر اعتراض کرنا محض جہالت اور تعصب ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۹۳، ۲۹۴)
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ
فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
شریعت کی بنا نرمی پر ہے سختی پر نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ الله سے یہ مراد ہے کہ
جو ان مندروں اور تھانوں پر ذبح کیا جاوے یا غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا جاوے اس کا کھانا تو جائز نہیں ہے
لیکن جو جانور بیع و شرا میں آجاتے ہیں اس کی حالت ہی سمجھی جاتی ہے۔ زیادہ تفتیش کی کیا ضرورت ہوتی ہے
دیکھو حلوائی وغیرہ بعض اوقات ایسی حرکات کرتے ہیں کہ اُن کا ذکر بھی کراہت اور نفرت پیدا کرتا ہے لیکن
ان کی بنی ہوئی چیزیں آخر کھاتے ہی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ شیر بینیاں تیار کرتے ہیں اور میلی کچیلی دھوتی
میں بھی ہاتھ مارتے جاتے ہیں اور جب کھانڈ تیار کرتے ہیں تو اُس کو پاؤں سے ملتے ہیں چوڑھے چمار گڑ
وغیرہ بناتے ہیں اور بعض اوقات جھوٹھے رس وغیرہ ڈال دیتے ہیں اور خدا جانے کیا کیا کرتے ہیں ان سب کو
استعمال کیا جاتا ہے اس طرح پر اگر تشد د ہو تو سب حرام ہو جاویں۔ اسلام نے مالا طاق تکلیف نہیں رکھی ہے
بلکہ شریعت کی بنانرمی پر ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۰)
جو شخص باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا۔ تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے۔
( بدر جلدی نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه (۶)
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ

بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِى
الْقُرْبَى وَالْيَتَنى وَ الْمَسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَ السَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَ
أَقَامَ الصَّلوةَ وَ الَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عُهَدُوا ۚ وَالصُّبِرِينَ فِي
الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ حِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُتَّقُونَ
سچے نیکوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ خدا کی رضا جوئی کے لئے اپنے قریبیوں کو اپنے مال سے مدد کرتے
ہیں اور نیز اس مال میں سے یتیموں کے تعہد اور ان کی پرورش اور تعلیم وغیرہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں اور
مسکینوں کو فقر وفاقہ سے بچاتے ہیں اور مسافروں اور سوالیوں کی خدمت کرتے ہیں اور ان مالوں کو غلاموں
کے آزاد کرانے کے لئے اور قرض داروں کو سبکدوش کرنے کے لئے بھی دیتے ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷)
وَاللهُ أَدْخَلَ وُجُودَ الْمَلَائِكَةِ فِي اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کے وجود کو ایمانیات میں شامل کیا ہے
الْإِيمَانِيَاتِ كَمَا أَدْخَلَ فِيهَا نَفْسَهُ ٹھیک اسی طرح جس طرح اس نے اپنے آپ کو شامل کیا
وَقَالَ وَ لَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ ہے۔ اور فرمایا ہے : وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَ الْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ، وَقَالَ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ اور فرمایا ہے : وَمَا
وَ مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ فَبَيَّنَ يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ * ۔ پس اس طرح اللہ تعالیٰ
لِلنَّاسِ أَنَّ حَقِيقَةَ الْمَلَائِكَةِ وَحَقِيقَةً نے لوگوں کو کھول کر بتا دیا کہ ملائکہ اور ان کی صفات کی
صِفَاتِهِمْ مُتَعَالِيَةٌ عَنْ طَوْرِ الْعَقْلِ، وَلَا حقیقت عقل سے بالاتر ہے جسے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی
يَعْلَمُهَا أَحَدٌ إِلَّا اللهُ، فَلَا تَضْرِبُوا الله نہیں جانتا اس لئے تم اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کے
وَلَا لِمَلَائِكَتِهِ الْأَمْثَالَ وَأْتُوهُ مُسْلِمِينَ متعلق اپنے پاس سے باتیں نہ بنایا کرو اور اس کے حضور
( حمامۃ البشری ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحہ ۲۷۲ میں فرمانبردار بن کر حاضر ہو۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ بہادر وہ ہیں کہ جب لڑائی کا موقعہ آ پڑے یا ان پر کوئی
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۹)
مصیبت آ پڑے تو بھاگتے نہیں ۔
المدثر : ۳۲ ) یعنی تیرے رب کے لشکروں کو سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی